2025-04-22@10:35:39 GMT
تلاش کی گنتی: 17

«اے آئی ماڈل»:

    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سوشل میڈیا پر جعلی خبریں پھیلانا آسان اور پتہ لگانا مشکل ہوتا ہے۔ لیکن طاقتور اے آئی ٹیکنالوجی کی بدولت اب ہم فیک نیوز کا پتہ لگانے کے قابل ہو گئے ہیں۔ فیک نیوز خاص طور پر انتخابات کے دوران زیادہ تباہ کُن ہوتی ہیں جب مقامی اور بین الاقوامی مجرم غلط معلومات پھیلانے کے لیے تصاویر، متن، آڈیو اور ویڈیو مواد کا استعمال کرتے ہیں۔ تاہم جیسا کہ اے آئی اور الگورتھم جعلی خبروں کو پھیلا سکتے ہیں، وہ اس کا پتہ بھی لگا سکتے ہیں۔ کونکورڈیا کے جینا کوڈی اسکول آف انجینئرنگ اینڈ کمپیوٹر سائنس کے محققین نے جعلی خبروں کی شناخت کے لیے ایک اے آئی ماڈل تیار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے...
    میٹا نے اپنے نئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ماڈلز متعارف کروا دیے ہیں جنہیں لاما 4 اسکاؤٹ اور لاما 4 میوریک کہتے ہیں۔ میٹا کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں بتایا گیا کہ لاما ایک ملٹی ماڈل اے آئی سسٹم ہے۔بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ ملٹی ماڈل سسٹمز ویڈیو، امیجز اور آڈیو سمیت مختلف قسم کے ڈیٹا کو پروسیس اور انٹیگریٹ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ان تمام فارمیٹس میں مواد کو تبدیل کر سکتے ہیں۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ لاما 4 اسکاؤٹ اور لاما 4 میوریک کمپنی کے اب تک کے سب سے جدید ماڈلز ہیں اور ملٹی ماڈیلٹی کے لیے بہترین ہیں۔بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ لاما 4...
    میٹا نے اپنی لارج لینگویج اے آئی ماڈل (ایل ایل ایم) Llama کا تازہ ترین ورژن لانچ کیا ہے جسے لاما 4 اسکاؤٹ اور لاما 4 میوریک کہا جاتا ہے۔ میٹا نے اپنی اس لانچ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ لاما ایک ملٹی موڈل اے آئی سسٹم ہے جو متن، ویڈیو، امیجز اور آڈیو سمیت مختلف قسم کے ڈیٹا کو پروسیسنگ اور انٹیگریٹ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور مواد کو دوسرے فارمیٹس میں تبدیل کر سکتا ہے۔ میٹا نے کہا کہ یہ لینگویج ماڈل اس کے اب تک کے سب سے جدید AI ماڈلز ہیں اور ملٹی موڈیلٹی کے لیے اپنی کلاس میں بہترین ہیں۔ میٹا نے مزید کہا کہ لاما 4 میوریک اور لاما 4 اسکاؤٹ اوپن...
    ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر کو ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا جس پر نئی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ اپنی انسٹا گرام آئی ڈی پر معروف ماڈل نادیہ حسین نے ایف آئی اے افسر پر رشوت مانگنے کا الزام عائد کرتے ہوئے مبینہ آڈیو بھی لیک کردی۔ انسٹاگرام پر اپنے ویڈیو پیغام میں نادیہ حسین کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے افسر نے ان کے شوہر کی گرفتاری کے معاملے پر بھاری رشوت مانگی ہے۔ ماڈل نادیہ حسین نے کہا مجھے حیرت ان لوگوں پر ہے جو مجبور لاچار عورت سے منہ پھاڑ کر پیسے مانگتے ہیں۔ یہ خبر بھی پڑھیں : 54 کروڑ کی خورد برد الزام: نادیہ حسین کے شوہر اور شریک ملزم کی ضمانت منظور​​​ نادیہ حسین نے...
    چین نے ڈیپ سیک کے بعد ’مینس‘  (Manus)نامی اے آئی ایجنٹ تیار کرکے مصنوعی ذہانت کے میدان میں ایک اور اہم کامیابی حاصل کی ہے۔ مینس مصنوعی ذہانت کا پہلا ماڈل ہے جو انسانی ہدایات کے بغیر خود سے فیصلے کرنے کی اہلیت رکھتا ہے جسے چینی کمپنی ’علی بابا‘ کے ذیلی ادارے ’مانیکا‘ نے تیار کیا ہے۔ ماہرین کے مطابق مینس کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ خودکار طریقے سے نہایت پیچیدہ ٹاسکس سرانجام دے سکتا ہے اور اس کے لیے انسان کی طرف سے انسٹرکشنز کی ضرورت نہیں ہوتی۔ یہ بھی پڑھیے: ڈیپ سیک نے ماڈل کوڈ پبلک کے لیے اوپن کرنے کا اعلان کردیا رپورٹس کے مطابق اس ماڈل کو کاروباری اعدادوشمار کے تجزیے...
    بیجنگ (نیوز ڈیسک)چین نے ہر فن مولا AI ایجنٹ ’مینس‘ متعارف کروا دیا، یہ دنیا کے پہلا آے ائی ماڈل ہے جو انسانی ہدایت کے بغیر خود فیصلے کرتا ہے۔ دنیا میں آئے روز مصنوعی ذہانت پر مبنی نت نئے ”اے آئی ماڈلز“ متعارف کروانے کی باقاعدہ جنگ چِھڑ چکی ہے جس میں چین واضح طور پر سبقت حاصل کرتا نظر آرہا ہے۔ حال ہی میں امریکی ارب پتی بزنس مین ایلون مسک نے اپنا جدید ترین Grok 3 AI ماڈل متعارف کروایا تھا، جس کے بارے میں ان کا دعویٰ تھا کہ یہ چین کے ’ڈیپ سیک‘ سمیت آج تک تخلیق کیے گئے تمام AI ماڈلز سے تیز ترین ہے۔ تاہم اب چین کی جانب سے متعارف کرایا گیا...
    امریکی ارب پتی بزنس مین ایلون مسک نے اپنا جدید ترین مصنوعی ذہانت (AI) ماڈل Grok 3 متعارف کروا دیا ہے، جسے وہ اب تک کا سب سے ذہین AI ماڈل قرار دے رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ ماڈل فی الحال صرف ایلون مسک کی ملکیت والے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ کے ’پریمیئم پلس ممبرشپ‘ رکھنے والے صارفین کےلیے دستیاب ہوگا۔ ایک لائیو ڈیمونسٹریشن کے دوران، ایلون مسک نے Grok 3 کی کارکردگی کا موازنہ دیگر معروف AI ماڈلز جیسے DeepSeek، Gemini 2 Pro، Claude 3.5 Sonnet، اور ChatGPT 4.0 سے کیا۔ Grok 3 نے کوڈنگ، ریاضی، اور سائنٹیفک ریزننگ جیسے شعبوں میں ان ماڈلز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اپنی برتری ثابت کی۔ ایلون مسک کے مطابق،...
    ایلون مسک کی کمپنی ایکس اے آئی نے نیا آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ماڈل گروک 3 متعارف کرایا ہے۔ درحقیقت ایلون مسک کا دعویٰ ہے کہ یہ اب تک دنیا میں متعارف کرائے جانے والا سب سے اسمارٹ اے آئی چیٹ بوٹ ہے، جس کا مقابلہ دیگر چیٹ بوٹس نہیں کرسکتے۔انہوں نے ایکس (ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ گروک 3 پہلے سے زیادہ طاقتور اور تیز رفتار ہے اور اسے طویل تربیت دی گئی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس نئے ماڈل سے آپ کو وقت بچانے میں مدد ملے گی، ابھی جو کام ویب یا سوشل میڈیا پر آدھے سے ایک گھنٹے میں ہوتا ہے، وہ گروک 3 کے ذریعے 10 منٹ میں ممکن...
    ڈیپ سیک نے بے انتہا ٹریفک کی وجہ سے سرور کو دریپش مسائل کے پیش نظر اے پی آئی سروس ٹاپ اپس کو معطل کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: ڈیپ سیک یا چیٹ جی پی ٹی، مصنوعی ذہانت کا کون سا ماڈل بہتر ہے؟ اے پی آئی ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو دوسرے ماڈلز کے ڈویلپرز کو اپنے اے آئی ماڈلز کے درمیان ربط پیدا کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اور یہ سروسز ڈیٹا کو بازیافت کرنے یا اپ ڈیٹ کرنے کے لیے کسی ایپلیکیشن کے لیے سرور سائیڈ سسٹم کے ساتھ انٹریکٹ کرنے کا ذریعہ بھی ہے۔ ڈیپ سیک نے سرور کے وسائل کی رکاوٹوں کی وجہ سے اے پی آئی کو عارضی طور پر معطل کیا ہے۔...
    نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2025ء)اے آئی ٹیکنالوجی کی دنیا میں تیزی سے ترقی جہاں سب کو حیران کر رہی ہے وہیں اب گوگل کی جانب سے حیرت انگیز طور پر انسانوں کی طرح سوچنے والا نیا اے آئی ماڈل متعارف کرایا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گوگل نے جیمنی 2.0 کے نام سے ایک نیا اے آئی ماڈل جاری کیا ہے۔ یہ ماڈل صارف کو بہتر جوابات دینے کے لیے سوالات کو چھوٹے مراحل میں تقسیم کر سکتا ہے۔گوگل نے سوشل میڈیا صارفین کے لیے اپنا جدید ترین اے آئی ماڈل(جیمنی2.0)کے نام سے متعارف کرایا ہے، یہ ماڈل ڈیپ سیک اور چیٹ جی پی ٹی جیسے اے آئی چیٹ بوٹس کا مقابلہ...
    کیلی فورنیا: اوپن اے آئی نے ایک نیا آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) ماڈل “O3 Mini” مفت جاری کر دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق  کمپنی اپنی پراڈکٹس لانچ کرنے کی رفتار کو تیز کر رہی ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب چینی کمپنی ڈیپ سیک (DeepSeek) اے آئی کی دنیا میں ایک بڑا چیلنج بن کر ابھر رہی ہے۔ ڈیپ سیک نے حال ہی میں اپنا AI ماڈل “R1” متعارف کرایا، جس نے امریکی مارکیٹ میں تہلکہ مچا دیا، یہ ماڈل اتنا مقبول ہوا کہ ایپل کے ایپ اسٹور پر مفت ایپس میں نمبر ون بن گیا، اور امریکی اسٹاک مارکیٹ کو 1000 ارب ڈالرز کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ اوپن اے آئی کے سی ای...
    سان فرانسسکو:اوپن اے آئی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ چین کی کمپنیاں امریکی آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کو مسلسل کاپی کے ساتھ ساتھ اسے اپنے ماڈلز کی تربیت کے لیے غیر قانونی طور پر استعمال کر رہی ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ مائیکرو سافٹ کے ساتھ مل کر ان تمام اکاؤنٹس کو بین کررہی ہے جو غیر قانونی طور پر ان کے ماڈلز کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ ساتھ ہی کمپنی (اوپن اے آئی) اس بات کی تحقیقات بھی کر رہی ہے کہ ان سرگرمیوں کے پیچھے کون سے عناصر شامل ہیں۔ واضح رہے کہ اوپن اے آئی کی جانب سے اس الزام سے متعلق کسی مخصوص...
    چین کے سب سے بڑے آن لائن اسٹور چلانے والی کمپنی، علی بابا گروپ نے اپنے نئے اے آئی ماڈل “کوین 2.5 میکس” کا آغاز کر دیا ہے۔ چینی اسٹارٹ اپ کمپنی ڈیپ سیک کی حیرت انگیز کامیابی کے بعد چین میں مصنوعی ذہانت کے میدان میں آگے بڑھنے کی دوڑ شروع ہو چکی ہے، اور علی بابا گروپ نے بھی اس دوڑ میں حصہ لیتے ہوئے اپنا جدید ترین اے آئی ماڈل “کوین 2.5 میکس” متعارف کرایا ہے۔  علی بابا کا دعویٰ ہے کہ یہ ماڈل ڈیپ سیک اور چیٹ جی پی ٹی سے زیادہ مؤثر ہے۔ علی بابا نے “کوین 2.5 میکس” کو چینی نئے سال کے پہلے دن ریلیز کیا، جب کہ چین میں سرکاری تعطیلات جاری...
    چین کی سب سے بڑی آن لائن اسٹور چلانے والی چینی کمپنی علی بابا گروپ نے بھی مصنوعی ذہانت کی ایپ کا ماڈل ’کوین 2.5 میکس‘ لانچ کردیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ڈیپ سیک کی ’جینیئس اے آئی گرل‘ کون ہے؟ چین کی مصنوعی ذہانت کی ایپ ڈیپ سیک آر1 کی ناقابل یقین کامیابی کے بعد چین کے اندر بھی کمپیوں میں اے آئی ایپ بنانے میں ایک دوسرے سے آگے نکلنے کا مقابلہ لگ گیا ہے، علی بابا گروپ نے ڈیپ سیک سے بھی زیادہ مؤثر اے آئی ماڈل تیار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ علی بابا نے کوین 2.5 میکس کو نئے چینی سال کے پہلے دن ریلیز کیا جب چین میں سرکاری چھٹی منائی جارہی ہے، چینی...
    سان فرانسسکو : مارک زکربرگ، میٹا کے سی ای او، نے اس سال کے دوران کمپنی کی اے آئی ٹیکنالوجی میں 60 سے 65 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان کے مطابق، 2025 میں میٹا کا اے آئی اسسٹنٹ ایک ارب سے زائد افراد کی مدد کرے گا اور لاما 4 ماڈل اے آئی کی دنیا میں اہم مقام حاصل کرے گا۔   لاما ایک اوپن سورس زبان ماڈل ہے جو فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ میں میٹا کے اے آئی اسسٹنٹ کے طور پر کام کرتا ہے۔ فی الحال لاما 3 ماڈل استعمال میں ہے، مگر میٹا نے لاما 4 کے متعارف ہونے کا اعلان کیا ہے۔   زکربرگ نے یہ بھی بتایا...
۱