2025-04-23@17:32:04 GMT
تلاش کی گنتی: 17
«ایک اجتماعی قبر سے 48 شہداء کی لاشیں»:
اسلام آباد:وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑنے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی کی جیل میں جتنی ملاقاتیں ہورہی ہیں اتنی کسی اوررہنماکی ملاقاتیں نہیں ہوئیں،میرے نزدیک بانی پی ٹی آئی عمران خان جیل میں نہیں بلکہ چھٹیوں پرہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عطاء اللہ تارڑنے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کوجیل میں کسی بھی حق سے محروم نہیں کیاجارہا، ان سے جیل میں ہفتے میں چارچارملاقاتیں بھی ہورہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کرپشن کے کیس میں اندرہیں چھٹیوں پر نہیں تاہم میرے نزدیک بانی پی ٹی آئی جیل میں نہیں چھٹیوں پرہیں۔ ایک سوال پر وزیراطلاعات نے کہاکہ پی ٹی آئی میں ایک علیمہ خان گروپ ہے اور ایک بشریٰ بی بی گروپ ہے،سمجھ نہیں آرہی کہ پی ٹی آئی میں کونساگروپ کس کی ملاقاتیں روک رہاہے، حکومت کے...
چین میں “ایک زرعی طاقتور ملک کی تعمیر کو تیز کرنے کے منصوبہ (2024-2035)” کا اجراء WhatsAppFacebookTwitter 0 8 April, 2025 سب نیوز بیجنگ : کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی اور چین کی ریاستی کونسل نے “ایک زرعی طاقتور ملک کی تعمیر کو تیز کرنے کے منصوبہ (2024-2035)”جاری کیا ہے۔ منصوبے میں پیش کیا گیا ہے کہ 2035 تک زراعت کے شعبے میں نمایاں پیش رفت حاصل ہوگی۔ دیہی علاقوں کے جامع احیاء میں فیصلہ کن پیش رفت ہوگی، زرعی جدت کو بنیادی طور پر عملی جامہ پہنایا جائےگا اور دیہی علاقے بنیادی طور پر جدید طرز زندگی سے آراستہ ہوں گے۔اس صدی کے وسط تک چین ایک جامع زرعی طاقت کے طور پر ابھرےگا۔ دیہی...
دمشق: شام کے صدر احمد الشرع نے عبوری حکومت کا اعلان کر دیا ہے، جس میں 23 وزیروں کی تقرری کی گئی۔ یہ کابینہ اس بات کا سنگ میل سمجھی جا رہی ہے کہ یہ اسد خاندان کی دہائیوں پر محیط حکمرانی کے خاتمے اور شام کے مغربی ممالک کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کی طرف اہم قدم ہے۔ نئی حکومت جو کہ سنی اسلام پسندوں کی قیادت میں ہے مغرب اور عرب ممالک کی جانب سے ملک کی مختلف نسلی اور مذہبی برادریوں کی شمولیت پر زور دینے کے دباؤ میں رہی ہے۔ یہ دباؤ اس وقت مزید بڑھ گیا جب اس ماہ شام کے مغربی ساحل پر علوی مسلمانوں کے سینکڑوں افراد کے قتل...
شہریوں کو بھی کہا گیا ہے کہ پنجاب میں گزشتہ ایک سال سے نئے اسلحہ لائسنس پر مکمل پابندی ہے، حکومتی پابندی کے باعث پنجاب میں نئے اسلحہ لائسنس کی کوئی درخواست موصول نہیں کی جا رہی، شہری اسلحہ لائسنس کے اجراء اور اس ضمن میں ہر قسم کے فراڈ سے ہوشیار رہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلحہ لائسنس میں جعل سازی اور فراڈ پر سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا۔ محکمہ داخلہ نے پی ٹی اے اور ایف آئی اے کو کارروائی کیلئے مراسلہ بھجوا دیا۔ جعلی ویب سائٹ بند کروا کر ذمہ داروں کیخلاف ایکشن ہوگا۔ اسلحہ لائسنس کے نام پر جعلی ویب سائٹس بند کرکے سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ نے چیئرمین پی ٹی...
ویب ڈیسک : وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس حملے میں مارے گئے دہشتگردوں کی لاشیں ورثاء کے حوالے کر سکتے ہیں لیکن جھتے کو نہیں دیں گے۔ بلوچستان اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گذشتہ روز اسپتال میں رکھی گئی قابل شناخت لاشیں ایک جتھے نے لے جانے کی کوشش کی، ناقابل شناخت لاشوں کو دفنا دیا گیا۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ جب ٹرین کا واقعہ ہوا تو وہاں دہشت گردوں کے 2 گروپ تھے، ایک گروپ واپس جا رہا تھا تو فورسز کے ساتھ مقابلے میں 23 دہشت گرد مارے گئے، جب دہشت گردوں کی لاشیں سول اسپتال لائی گئیں تو کچھ لاشیں شناخت کے قابل نہیں تھیں،...
وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی وزی اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس حملے میں مارے گئے دہشتگردوں کی لاشیں ورثاء کے حوالے کر سکتے ہیں لیکن جھتے کو نہیں دیں گے۔بلوچستان اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گذشتہ روز اسپتال میں رکھی گئی قابل شناخت لاشیں ایک جتھے نے لے جانے کی کوشش کی، ناقابل شناخت لاشوں کو دفنا دیا گیا۔ جعفر ایکسپریس حملہ، سیکیورٹی فورسز کے دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کی ویڈیو جاری پاک فوج نے 36 گھنٹے کے اندر کلیئرنس آپریشن کامیابی سے مکمل کیا اور یرغمالیوں کو بازیاب کروایا۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ جب ٹرین کا واقعہ ہوا تو وہاں دہشت گردوں کے 2 گروپ تھے، ایک گروپ...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2025ء)جعفر ایکسپریس حملے کے 4 شہداء کے جسد خاکی اسلام آباد سے آبائی علاقوں کو روانہ کردیے گئے۔شہید محمد ممتاز کا تعلق مانسہرہ، روزے علی کا تعلق اسکردوسے ہے، شہید محمد عثمان کا اٹک اور شہید محمد امتیاز کا تعلق سیالکوٹ سے ہے۔(جاری ہے) ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنزلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کے مطابق جعفر ایکسپریس پر حملہ کرنے اور مسافروں کو یرغمال بنانے والے تمام 33 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا گیا، جبکہ کارروائی کے دوران ایف سی کے چار جوان شہید ہوئے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بولان میں 11 مارچ کو دہشتگردوں نے ریلوے ٹریک کو نشانہ بنایا، دہشتگردوں نے...
جعفر ایکسپریس حملے کے 4 شہداء کے جسد خاکی اسلام آباد سے آبائی علاقوں کو روانہ کردیے گئے۔ شہید محمد ممتاز کا تعلق مانسہرہ، روزے علی کا تعلق اسکردوسے ہے، شہید محمد عثمان کا اٹک اور شہید محمد امتیاز کا تعلق سیالکوٹ سے ہے۔ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنزل یفٹیننٹ جنرل احمد شریف کے مطابق جعفر ایکسپریس پر حملہ کرنے اور مسافروں کو یرغمال بنانے والے تمام 33 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا گیا، جبکہ کارروائی کے دوران ایف سی کے چار جوان شہید ہوئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بولان میں 11 مارچ کو دہشتگردوں نے ریلوے ٹریک کو نشانہ بنایا، دہشتگردوں نے ریلوے ٹریک کو نشانہ بنا کر جعفر...
غزہ میں سول ڈیفنس نے اعلان کیا ہے کہ اس کے عملے نے کمال عدوان ہسپتال کے قریب ایک اجتماعی قبر سے 48 شہداء کی لاشیں نکالی ہیں جن میں 22 شہداء ایسے بھی شامل ہیں جن کی شناخت نہیں ہو سکی۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ کی پٹی میں ایک اجتماعی قبر سے 48 شہداء کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں۔ غزہ میں سول ڈیفنس نے اعلان کیا ہے کہ اس کے عملے نے کمال عدوان ہسپتال کے قریب ایک اجتماعی قبر سے 48 شہداء کی لاشیں نکالی ہیں جن میں 22 شہداء ایسے بھی شامل ہیں جن کی شناخت نہیں ہو سکی۔ سول ڈیفنس نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ انہیں غزہ کی پٹی کے شمال میں...
سول ڈیفنس نے وضاحت کی کہ قابض اسرائیلی فوج نے اپنے بلڈوزروں سے شہداء کی لاشیں کمال عدوان اسپتال کے اردگرد بکھری قبروں سے نکال کر شہید اسماعیل ابو القمصان کے علاقے میں کچی زمینوں پر پھینک دی تھیں۔ اسلام ٹائمز۔ شمالی غزہ کی پٹی سے 37 شہداء کی لاشیں برآمد کی گئیں جبکہ ایک دن پہلے 24 شہداء کے جسد خاکی ملبے سے برآمد ہوئے تھے۔ سول ڈیفنس نے ہفتے کی شام اعلان کیا کہ اس کے عملے نے شمالی غزہ کی پٹی سے 37 شہداء کی لاشیں نکال لی ہیں۔ سول ڈیفنس نے وضاحت کی کہ قابض اسرائیلی فوج نے اپنے بلڈوزروں سے شہداء کی لاشیں کمال عدوان اسپتال کے اردگرد بکھری قبروں سے نکال کر شہید اسماعیل...
اسلام ٹائمز: طلباء کی طرف سے اپنی فکری اور ذہنی نشوونما کیلئے مندرجہ ذیل سرگرمیوں کا کوئی باقاعدہ سلسلہ شروع کرنے کے شوق کا اظہار بھی کیا گیا، جیسے متن شناسی، سوشل سائنسز سے آشنائی، اسلامی فن و ثقافت، انسانی تہذیب و تمدن، زبان و ادب (شاعری، تقریر، خطابت، تحریر)، اسلام میں قصص اور داستان گوئی و داستان نویسی کا فن، ادب اطفال، فکشن اور فینٹسی سے اجمالی آشنائی، مصنوعی ذہانت (AI)، صحت و صفائی، فرسٹ ایڈ۔۔۔ رپورٹ: مزمل حسین (انچارج دارالتحقیق جامعہ الرّضا) جامعہ الرضا بارکہو، اسلام آباد میں دارالتحقیق کی باقاعدہ فعالیت کا آغاز نومبر 2024ء میں جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے تعاون سے ہوا۔ اس شعبے کا مقصد طلباء کی علمی، تحقیقی اور عملی صلاحیتوں کو پروان...
تعارف : فرحان ریاض ،یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ، لاہور میں قائم ٹیکنالوجی انکوبیشن سینٹر کے ڈائریکٹر ہیں۔ وہ Tech Based Entrepreneurships کے قائل اور حامی ہیں۔انہوں نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی،لاہور سے میکاٹرانکس اورکنٹرول انجینئرنگ میں گریجویشن کی۔ بعد ازاں یہیں سے انجینئرنگ مینجمنٹ میں ماسٹر ز کیا۔ ایک غیر ملکی جامعہ سے بزنس انکوبیشن مینجمنٹ میں کورس کیا۔ بعد ازاں دو ہزاراٹھارہ میں امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے لیڈرشپ کے کورس میں منتخب ہوئے اورامریکہ کی پانچ ریاستوں میں 22 سے زائدuniversities-based incubators کاجائزہ لیا اور مشاہدہ کیا۔رسمی تعلیم سے ہٹ کر انھیں نت نئے کام کرنے کا شوق اور تجسس ہے۔ باہمت اور اولوالعزم ہیں۔ ناکامی سے مایوس ہونے کے بجائے اسے سیکھنے کا ذریعہ گردانتے...
فائل فوٹو۔ وفاقی وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پانچ قیراط ہیرے کی انگوٹھیوں کا بشریٰ بی بی سے معلوم ہوا۔ ایک بیان میں وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے کبھی نہیں سنا کہ 5 قیراط ہیرے کی انگوٹھی بھی ہوتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی نے فرح گوگی کے ساتھ مل کر لوٹ مار کی، بانی پی ٹی آئی قوم کے 80 ارب روپے ہڑپ کرگئے۔ عطاء تارڑ نے کہا کہ 190 ملین پاﺅنڈ کی لوٹی گئی رقم سے انہوں نے لاہور میں گھر بنایا، پی ٹی آئی کا کوئی ایک شخص بانی پی ٹی آئی کا ذریعہ آمدن نہیں بتا سکا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ عدالت نے 190 ملین پاﺅنڈ کیس...
اعلیٰ سطحی اجلاس میں پارا چنار کے امن و امان، کانوائے، غذائی اجناس و ادویات کی ترسیل نیز کراچی کے حالیہ واقعات میں ایک سیاسی جماعت کے شدید منفی و منافقانہ کردار پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ ہیئت آئمہ مساجد و علما امامیہ پاکستان کی جانب سے پاراچنار کے مسئلے اور کراچی میں ایک سیاسی جماعت کے دباؤ پر پولیس گردی کے نتیجے میں دو شہادتوں، بے گناہ اسیروں، بلاجواز گرفتاریوں اور جھوٹے مقدمات نیز زخمیوں کے علاج کے حوالے سے پاکستان کے جید علماء کرام کا ایک مشاورتی اجلاس کراچی میں منعقد کیا گیا، جس میں ہیئت آئمہ مساجد و علماء امامیہ پاکستان کے جوائنٹ سیکریٹری مولانا سید صادق رضا تقوی اور مولانا نعیم الحسن کے علاوہ...
ان تینوں کو قابض فوج نے ڈرون کے ذریعے میزائل فائر کر کے شہید کردیا تھا اور اس کے بعد ان کی لاشیں قبضے میں لے لی تھیں۔ اسلام ٹائمز۔ قابض اسرائیلی قابض حکام نے شمالی مغربی کنارے میں طوباس کے جنوب میں واقع قصبے طمون کے شہداء کے جسد خاکی ان کے ورثا کے حوالے کر دیے۔ ان تینوں کو قابض فوج نے ڈرون کے ذریعے میزائل فائر کر کے شہید کردیا تھا اور اس کے بعد ان کی لاشیں قبضے میں لے لی تھیں۔ فلسطینی ہلال احمر ایک مختصربیان میں کہا ہے کہ طوباس میں اس کے عملے نے شمالی وادی اردن میں تیاسر چوکی سے تین شہداء کی لاشیں وصول کیں۔ شہداء میں 8 اور 10 سال...