2025-04-23@21:47:56 GMT
تلاش کی گنتی: 15

«اڑان پاکستان کے»:

    کوئٹہ: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے بلوچستان میں تعلیم کے فروغ کے لیے اقدامات کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے نوجوانوں کو بہترین تعلیم دے کر صوبے کا مستقبل  تبدیل کر سکتے ہیں۔ کوئٹہ میں بیوٹمز یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان چوتھی بار ایک اور اڑان بھرنے کے لیے تیار ہے، یکم اپریل 2022 کو پاکستان اندرونی طورپر ڈیفالٹ کر گیا تھا اور قومی خزانہ خالی ہوگیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وزارت خزانہ نے کہہ دیا تھا کہ بجٹ کی آخری قسط پیسے نہ ہونے کی وجہ سے جاری نہیں کریں گے، ایک روپیہ بھی ترقیاتی مد میں جاری نہیں...
    وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کو جمود، غیر یقینی اور پالیسیوں کے عدم تسلسل سے نکال کر پائیدار ترقی کی راہ پر ڈالنے کے لیے ماہرینِ معیشت، محققین اور پالیسی سازوں کو قائدانہ کردار ادا کرنا ہوگا۔ پاکستان سوسائٹی آف ڈیولپمنٹ اکنامکس (پی ایس ڈی ای) کے 38ویں سالانہ اجلاسِ سے بحیثیت مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ اڑان پاکستان کے تحت حکومت کا ہدف 2035 تک پاکستان کو ایک کھرب ڈالر کی معیشت بنانے کا ہے اور اس منزل تک رسائی تبھی ممکن ہے جب قومی پالیسیاں تحقیق، اعداد و شمار اور سائنسی بنیادوں پر استوار ہوں۔ یہ بھی پڑھیں ریکوڈک پاکستان کی معاشی ترقی...
    گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ اڑان پاکستان کے تحت قومی معیشت تیزی سے ترقی کر رہی ہے، اوورسیز پاکستانی اس میں اپنا حصہ ضرور ڈالیں۔ اسلام آباد میں اوورسیز پاکستانی کنونشن میں بحیثیت مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 77 سالہ تاریخ میں اس سال سب سے زیادہ زرِمبادلہ بھیجنے پر اوورسیز پاکستانیوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ایس آئی ایف سی ون ونڈو آپریشن ہے، سرمایہ کاروں کو بھرپور معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ وزیرِ اعظم اور آرمی چیف معیشت کے مزید استحکام کے لیے شب و روز محنت کر رہے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ...
    وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ اڑان پاکستان کے تحت وطن عزیز معاشی ترقی کی بلندیوں کو چھوئے گا۔وزیراطلاعات عطا تارڑ نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے اہم خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ادارے مضبوط، نیت ٹھیک ہو تو اللہ تعالیٰ بھی مدد کرتا ہے.ہم نے حکومت سنبھالی تو ملک کو بہت سے چیلنجز درپیش تھے۔انہوں نے کہا کہ عوام ہماری طاقت ہیں.عوامی حمایت سے ہی مشکل اور درست فیصلے کرنے میں کامیابی ملی، کچھ عناصر نے سیاسی مفاد کے لیے ملکی مفادات کو داؤ پر لگایا، عوام جانتے ہیں آئی ایم ایف پروگرام رکوانے کے لیے خطوط لکھے گئے۔عطا تارڑ نے کہا کہ مشکل وقت میں وزیراعظم نے سیاست نہیں ریاست کا نعرہ لگایا.ہم...
    آخری ٹی20؛ کیویز نے پاکستان کی بیٹنگ اور بالنگ کے پرخچے اڑادیے، سیریز 1-4 سے جیت لی WhatsAppFacebookTwitter 0 26 March, 2025 سب نیوز نیوزی لینڈ نے پانچویں اور آخری ٹی20 میچ میں بھی پاکستان کو شکست دیکر سیریز 1-4 سے اپنے نام کرلی۔ ویلنگٹن میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بناسکی، اوپنرز پاکستان کو جارحانہ آغاز دینے میں ناکام رہے، حسن نواز ایک مرتبہ پھر صفر جبکہ محمد حارث 11 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ دیگر کھلاڑیوں میں عمیر بن یوسف اور محمد عثمان 7، 7، عبدالصمد 4، جہانداد خان 1، سفیان مقیم صفر پر پویلین روانہ ہوئے جبکہ شاداب خان نے 28 اور کپتان سلمان...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2025ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی،ترقی و خصوصی اقداما ت پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت اڑان پاکستان منصوبے کے تحت صحت کے شعبے کی بہتری کے لیے ٹھوس عملی اقدامات بروئے کار لارہی ہے، کسی ادارے کی کامیابی کی سب سے بڑی وجہ اچھی لیڈرشپ اور ٹیلنٹ ہے،ہمارے پاس ذہانت، محنت اور وسائل کی کمی نہیں،بطور قوم مسائل کے حل کیلئے خود اعتمادی کی اشد ضرورت ہے، زیرو ہیپاٹائٹس اورزیابیطس کے علاج کے لیے 67 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں،پاکستان میں کینسر کی بڑھتی ہوئی شرح پریشان کن ہے،دنیا بھر میں انسانیت کی خدمت میں پاکستانیوں کاکردار بہت اہم ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ...
    پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مارچ2025ء) وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا اڑان پاکستان کے اقتصادی ترقی کے ایجنڈے کی مکمل حمایت کرتا ہے، ہم سیاسی اختلافات کے باوجود پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے پر عزم ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں وزیراعلی ہاوس میں اڑان پاکستان کے حوالے سے مشاورتی سیمینار سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر احسن اقبال، صوبائی کابینہ اراکین، پارلیمنٹیرینز، صوبائی و وفاقی حکومتوں کے اعلی حکام نے بھی سیمینار میں شرکت کی۔اس موقع پر بتایا گیا کہ اڑان پاکستان ملک کی پائیدار اقتصادی ترقی کے لئے پانچ اہم شعبوں پر فوکس کرتا ہے، ان...
    ضلع گلگت میں پروینشیل ہسپتال، شہید سیف الرحمن گورنمنٹ ہسپتال، سٹی ہسپتال اور ڈسٹرکٹ جیل مناور میں روزانہ کی بنیاد پر افطار ڈنر کروایا جائے گا۔ مزید برآں دیگر اضلاع میں پاکستان بیت المال کے ضلعی دفاتر بشمول سکردو، غذر، دیامر، استور، گانچھے اور شگر، میں بھی غریب لوگوں کیلئے افطار ڈنر کا اہتمام کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت پاکستان کی جانب سے اڑان پاکستان کے زیر انتظام اہتمام رمضان پروگرام کے تحت پاکستان بیت المال گلگت بلتستان کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد نثار الحق کیانی کی درخواست پر منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال شاہین خالد بٹ نے گلگت بلتستان میں روزانہ 3200 نادار افراد میں یکم رمضان سے 27 رمضان تک افطار ڈنر تقسیم کرنے کی منظوری دے دی۔...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے وزیر اعلیٰ ہاؤس کراچی میں منعقدہ اُڑان پاکستان مشاورتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے قومی ترقی میں کلیدی کردار کو اجاگر کیا۔وفاقی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ صوبائی ورکشاپس کا مقصد کلیدی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ اڑان پاکستان کے نفاذ کے منصوبے پر اتفاق رائے پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام صوبوں میں یہ ورکشاپس منعقد کی جائیں گی تاکہ اڑان پاکستان پلان پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جاسکے۔  کسی بھی کام کو ملتوی کرنے کی عادت ابھی سے چھوڑ دیجیے، ورزش کا آغاز کیجیے، یہی بہترین طریقہ ہے جس کے ذریعے مسائل کا...
      ٭عوامی وسائل کا نقصان کرنیوالے اداروں میں مزید زیاں کی اجازت نہیں دوں گا، شہباز شریف ٭حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں، کاروبار و سرمایہ کاری کیلیے پالیسی اقدمات اور سہولت فراہم کرنا ہے (جرأت نیوز )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوامی وسائل کا نقصان کرنیوالے اداروں میں مزید زیاں کی اجازت نہیں دوں گا۔سرکاری اداروں کی نجکاری کے عمل اور اس کی نگرانی کے حوالے سے بنائے گئے ٹاسک مینجمنٹ سسٹم پر جائزہ اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف نے کی۔ ٹاسک مینجمنٹ ڈیش بورڈ کا جائزہ لیتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہے ، پاکستانی عوام...
    لندن :سابق وائس چانسلر خواجہ فرید یونیورسٹی رحیم یار خان ،اور سابق ڈین یونیورسٹی آف گجرات ڈاکٹر سلیمان طاہر کا اپنے وفد کے ہمراہ فورم فار دی انٹرنیشنل ریلیشنز ڈیولپمنٹ کے ہیڈ آفس لندن کا دورہ ۔ فورم کی جانب سے عمر قریشی نے وفد کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر پاکستان کی موجودہ صورتحال اور نوجوان نسل کے موجودہ کردار کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر سلیمان طاہر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اندر بڑھتی پولررائزیشن کو کم کرنے کے لئے ہم سب کو ملکر کام کرنا ہو گا اور 70فیصد نوجوان ہی اس کے خاتمے میں اپنا بھر پور کردار ادا کر سکتے ہیں۔ دنیا میں پاکستانی طلبا...
    ملتان: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ملتان میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ  میں پاکستانی اسپنرز کی تباہ کن بولنگ کے سامنے مہمان ٹیم کی بیٹگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی، ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے شکست کا سامنا۔ ملتان ٹیسٹ میں پاکستان  نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے شکست دیکر  2 میچوں کی سیزیز میں ایک صفر کی سبقت حاصل کر لی۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں 251 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 123 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ پاکستان کی جانب سے تمام 20 وکٹیں اسپنرز نے حاصل کیں، دوسری اننگز میں ساجد خان نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ 4...
     اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ایس آئی ایف سی  ایگزیکٹو کمیٹی کے بارہویں اجلاس میں  "اڑان پاکستان" منصوبے کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں "اڑان پاکستان"پروگرام کے تحت برآمدی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے مختلف سٹیک ہولڈرز کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔وزیر منصوبہ بندی نے 'اڑان پاکستان' پروگرام کی اہم خصوصیات اور سٹیک ہولڈرز کے کردار پر روشنی ڈالی۔ کمیٹی کی جانب سے  'اڑان پاکستان' پروگرام کو عملی جامہ پہنانے کے لیے مؤثر  حکمت عملی بنانے کا عزم  کیا گیا ۔ایس آئی ایف سی کا  "ہول آف دی نیشن فورم" کے ذریعے پروگرام کے فوائد حاصل کرنے پر زور  دیا گیا ۔ اگر پی ٹی آئی چاہتی ہے مذاکرات میں سے...
    فائل فوٹو۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اڑان پاکستان منصوبے سے ملک بھر میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ روزگار کے مواقع بڑھانے کےلیے نوجوانوں کو پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے آراستہ کرنا ناگزیر ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے حوالے سے اسلام آباد میں اجلاس ہوا۔ وزیراعظم نے کہا حکومت نجی شعبے کو فروغ دے کر بےروزگاری کا سدباب کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ پاکستان کا مستقبل آئی ٹی کے شعبے کی ترقی سے منسلک ہے۔انھوں نے بیرون ملک ملازمت فراہم کرنے والی جعلی کمپنیوں کے خلاف اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے ڈیجیٹل یوتھ ہب کو انگریزی کے ساتھ اردو اور مقامی زبانوں میں بھی متعارف کرانے کی ہدایت...
۱