2025-04-22@10:53:51 GMT
تلاش کی گنتی: 8
«اسٹیڈیم خالی»:
پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے میچز اس وقت راولپنڈی اور کراچی میں جاری ہیں۔ لیکن گزشتہ سالوں کی نسبت اس سال عوام میں وہ جوش و خروش دیکھنے کو نہیں ملا۔ پی ایس ایل 10 کے اب تک ہونے والے میچز میں ایک بھی ہاؤس فل نہیں ہوسکا، پی ایس ایل کے میچوں میں خالی کرسیاں اب ایک معمول بن چکی ہیں جس پرغیر ملکی کھلاڑی بھی بول اٹھے کہ تماشائی کرکٹ کی جان ہوتے ہیں لیکن کراچی میں خالی اسٹیڈیم دیکھ کر مایوسی ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں: اسٹیڈیم جا کر پی ایس ایل کے میچز دیکھیں اور پائیں قیمتی انعامات، پی سی بی کا بڑا اعلان پی ایس ایل کے دوران اسٹیڈیم خالی ہونے پر سوشل میڈیا صارفین...
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے پی ایس ایل کے میچوں میں خالی کرسیاں اب ایک معمول بن چکی ہیں۔ حالیہ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلے گئے ہائی وولٹیج میچ میں بھی یہی منظر دیکھنے کو ملا۔ سوال یہ ہے کہ آخر کراچی کے تین کروڑ شہری اپنی ہی ٹیم کے میچ دیکھنے اسٹیڈیم کیوں نہیں آتے؟ معروف کانٹینٹ کری ایٹر ارسلان نصیر نے اس مسئلے کا ایک انوکھا حل پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’اگر اسٹیڈیم میں ’جیتو پاکستان‘ کی طرز پر تین موٹرسائیکلیں رکھ دی جائیں، تو گراؤنڈ کھچاکھچ بھرجائے گا۔‘‘ یہ بات انہوں نے اپنے مخصوص طنزیہ انداز میں کہی، لیکن اس میں ایک کڑوا سچ بھی چھپا ہے۔ حقیقت...
دبئی:چیمپئنز ٹرافی کے دبئی میں کھیلے گئے بھارت اور بنگلا دیش کے درمیان میچ کے دوران خالی اسٹیڈیم نے سب کو حیران کر دیا۔ 25 ہزار شائقین کی گنجائش رکھنے والا دبئی اسٹیڈیم میچ کے دوران تقریباً خالی رہا، جس پر بھارتی شائقین نے سوشل میڈیا پر آئی سی سی (انٹرنیشنل کرکٹ کونسل) کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ٹورنامنٹ کو مکمل طور پر پاکستان منتقل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ سوشل میڈیا پر بھارتی شائقین نے دبئی اسٹیڈیم کی خالی گیلریوں کو دیکھ کر اپنی مایوسی کا اظہار کیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’’دبئی کا خالی اسٹیڈیم دیکھ کر افسوس ہو رہا ہے۔ اب بھی وقت ہے کہ ٹورنامنٹ کو مکمل طور پر پاکستان منتقل کر دیا جائے۔‘‘...
کراچی: چیمپیئنز ٹرافی کے تحت دبئی میں کھیلے گئے بھارت اور بنگلا دیش میچ کے دوران خالی اسٹیڈیم پر بھارتی شائقین نے آئی سی سی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ایونٹ مکمل طور پر پاکستان منتقل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ گزشتہ روز، بنگلا دیش اور بھارت کے درمیان دبئی اسٹیڈیم میں میچ کھیلا گیا لیکن کھیل کے آخر تک 25ہزار کی گنجائش رکھنے والا اسٹیڈیم بھر نہ سکا جس پر سوشل میڈیا صارفین ون ڈے فارمیٹ سے متعلق طرح طرح کی باتیں کرنے لگے۔ مزید پڑھیں؛ چیمپئنز ٹرافی؛ بھارت نے بنگلا دیش کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی صارفین نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خالی اسٹیڈیم سے معلوم ہوتا ہے کہ لوگ چیمپیئنز ٹرافی کو...
پاکستان کی میزبانی میں آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا آغاز ہوگیا ہے اور اس وقت پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں جسے دیکھنے کے لیے شائقین کی ایک بڑی تعداد نے نیشنل اسٹیڈیم کا رُخ کیا ہے۔ ایسے میں انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں چیمپیئنز ٹرافی کا انعقاد دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ 1996 کے بعد یہ پہلا بڑا ایونٹ ہے۔ لیکن کیا مقامی لوگوں کو بتانا بھول گئے ہیں کہ یہاں چیمپیئنز ٹرافی کے میچز ہو رہے ہیں؟ تماشائی کہاں ہیں؟ Great to see the champions trophy being played in Pakistan .. First major event since 1996 .. Have...
دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں آئی ایل ٹی20 سیزن 3 کی رنگارنگ افتتاحی تقریب دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کا شاندار انداز میں آغاز ہوا بالی ووڈ سپر اسٹار شاہد کپور، پوجا ہیگڑے اور سونم باجوہ نے ایک بلاک بسٹر افتتاحی تقریب کی قیادت کی ۔ خطے کے سب سے بڑے ٹی 20 ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب اور ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کے لئے مشہور ’’رنگ آف فائر‘‘ کا اہتمام کیا۔ جشن کا اختتام زبردست آتش بازی کے مظاہرے سے ہوا جو سیزن کے آغاز کا اشارہ دیتا ہے۔ بالی ووڈ اداکار و پروڈیوسر جیکی بھگنانی اور مشہور میزبان ردھیما پاٹھک بھی اس جشن میں شریک تھیں۔ دنیا بھر کے ناظرین مختلف نشریاتی...
دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کی رنگارنگ افتتاحی تقریب WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2025 سب نیوز دبئی : دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کا شاندار انداز میں آغاز ہوا بالی ووڈ سپر اسٹار شاہد کپور، پوجا ہیگڑے اور سونم باجوہ نے ایک بلاک بسٹر افتتاحی تقریب کی قیادت کی ۔ خطے کے سب سے بڑے ٹی 20 ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب اور ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کے لئے مشہور ’’رنگ آف فائر‘‘ کا اہتمام کیا۔جشن کا اختتام زبردست آتش بازی کے مظاہرے سے ہوا جو سیزن کے آغاز کا اشارہ دیتا ہے۔ بالی ووڈ اداکار و پروڈیوسر جیکی بھگنانی اور مشہور میزبان ردھیما پاٹھک بھی اس جشن...