2025-04-23@17:29:22 GMT
تلاش کی گنتی: 14
«آبادی میں اضافہ اور موسمیاتی»:

آبادی میں اضافہ اور موسمیاتی تبدیلی جیسے بڑے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے نجی شعبے کے تعاون کی ضرورت ہے،محمد اورنگزیب
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2025ء) وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آبادی میں اضافہ اور موسمیاتی تبدیلی جیسے بڑے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے نجی شعبے کے تعاون کی ضرورت ہے، پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کریں گے۔ انہوں نے یہ بات گزشتہ روز امریکا میں پاکستانی سفارت خانہ میں عالمی مالیاتی اداروں اور امریکی کارپوریٹ لیڈرز سے اہم ملاقات میں کیا۔ وزیر خزانہ نے انہیں ملک میں کلی معیشت کے استحکام اور حکومت کی جانب سے مختلف شعبوں میں اصلاحات کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے دستیاب مواقع اور حکومت کی جانب سے سرمایہ کاروں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 23 اپریل 2025ء) موسمی شدت، نقل مکانی، غذائی قلت اور معاشی عدم استحکام سے صنفی بنیاد پر تشدد کے مسئلے کی شدت اور پھیلاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق، رواں صدی کے اختتام پر گھریلو تشدد کے 10 فیصد واقعات موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کا نتیجہ ہوں گے۔خواتین اور لڑکیوں پر تشدد کے خاتمے سے متعلق اقوام متحدہ کے 'سپاٹ لائٹ اقدام' کی جاری کردہ رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی ایسے سماجی و معاشی تناؤ میں اضافہ کر رہی ہے جس کے نتیجے میں خواتین اور لڑکیوں کے خلاف تشدد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اس تناؤ سے ایسے علاقے کہیں زیادہ متاثر ہوتے ہیں...
سیلاب کے باعث گھر مکمل تباہ ہوگئے جبکہ اپر چترال کا یارخون بروغل روڈ مختلف مقامات سے بند ہوگیا، لوگوں کو آمدروفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ موسمیاتی تبدیلی کے باعث اپریل کے مہینے میں اپر چترال میں برف پگھلنے اور بارشوں سے سیلابی صورتحال میں اضافہ ہونے لگا ہے۔ سیلاب کے باعث گھر مکمل تباہ ہوگئے جبکہ اپر چترال کا یارخون بروغل روڈ مختلف مقامات سے بند ہوگیا، لوگوں کو آمدروفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اپر چترال یار خون بورغل روڈ پتھر اور برف کے تودے گرنے کی وجہ سے گزشتہ کئی دنوں سے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے مکمل بند ہے۔ یارخون کے غیراروم نالے میں...
آسٹریلیا کے سائنسدانوں کی ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ موسمیاتی تبدیل عام فرد کو 40 فیصد تک غریب بنا دے گا۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ عالمی حدت کے معیشت پر اثرات کو اب تک بہت کم اندازہ لگایا گیا تھا۔ اس تحقیق کے مطابق، اگر درجہ حرارت میں 4 ڈگری سیلسیس اضافہ ہوتا ہے تو ایک عام فرد کی دولت میں 40 فیصد تک کمی آسکتی ہے، جو پہلے کے اندازوں کے مقابلے میں تقریباً چار گنا زیادہ ہے۔ تحقیق میں یہ بھی پیش گوئی کی گئی ہے کہ اگر درجہ حرارت میں صرف 2 ڈگری سیلسیس اضافہ ہوتا ہے تو عالمی جی ڈی پی فی کس میں 16 فیصد کمی ہو سکتی ہے، جو پہلے...
اسلام آباد: عالمی بینک نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں خوراک کی کمی اور موسمیاتی حالات کی شدت کے باعث غذائی تحفظ کے حوالہ سے سنگین مسائل سامنے آرہے ہیں اور خاص طور پر کم آمدنی والے ممالک میں خوراک کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور دنیا بھر میں کم آمدنی والے 79 فیصدممالک میں غذائی اشیا کی قیمتوں میں 5 فیصدسے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ غذائی تحفظ سے متعلق عالمی بینک کی حالیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے نومبر 2024 سے فروری 2025 تک کے اعداد و شمار کے مطابق کم آمدنی والے79 فیصد ممالک میں خوراک کی قیمتوں میں 5 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ درمیانہ آمدنی...

عالمی درجہ حرارت میں 3 ڈگری سینٹی گریڈ اضافہ کی صورت میں ہمالیہ کے گلیشیئرز کا 75 فیصد اس صدی کے آخر تک غائب ہو جائے گا، ایشیائی ترقیاتی بینک
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2025ء) ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہاہے کہ عالمی درجہ حرارت میں 3 ڈگری سینٹی گریڈ اضافہ کی صورت میں کوہ ہمالیہ کے گلیشیئرز کا 75 فیصد اس صدی کے آخر تک غائب ہو جائے گاجس سے پانی کی فراہمی اور غذائی تحفظ کے لیے خطرات میں اضافہ ہوگا۔ یہ بات ایشیائی ترقیاتی بینک کی حالیہ رپورٹ میں کہی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہندوکش اور ہمالیہ کے گلیشیئر پانی کی فراہمی کے اہم ترین ذرائع ہیں جس سے تقریباً 2 ارب افراد کے لئے پینے کا پانی، آبپاشی، ہائیڈرو پاور اور دیگر ضروریات کو پورا کرنے میں مددمل رہی ہے تاہم موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے یہ گلیشیئر تیزی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 19 مارچ 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ پیرس معاہدے کے اہداف اب بھی قابل حصول ہیں اور عالمی برادری کو بڑھتے موسمیاتی بحران پر قابو پانے کے لیے کوششیں تیز کرنا ہوں گی۔دنیا کے موسمیاتی حالات کے حوالے سے اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ کے اجرا پر انہوں نے عالمی رہنماؤں سے کہا ہے کہ وہ اپنے لوگوں اور معیشتوں کے لیے کم خرچ اور ماحول دوست توانائی سے فائدہ اٹھائیں۔ رواں سال موسمیاتی تبدیلی کے خلاف نئے اور پرعزم اہداف پیش کیے جائیں تاکہ کرہ ارض اور آنے والی نسلوں کے مستقبل کو تحفظ دیا جا سکے۔ Tweet URL عالمی موسمیاتی ادارے (ڈبلیو ایم او)...
بیجنگ :چائنا ایسوسی ایشن آف سمال اینڈ میڈیم سائز انٹرپرائزز کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق فروری میں ایس ایم ای ڈیولپمنٹ انڈیکس 89.8 رہا جو جنوری کے مقابلے میں 0.8 پوائنٹس زیادہ ہے۔ بدھ کے روز چینی میڈیا نے بتا یا کہ فروری میں میکرو اکنامک پرسیپشن انڈیکس، جامع بزنس انڈیکس، مارکیٹ انڈیکس، کاسٹ انڈیکس، لیبر انڈیکس اور ان پٹ انڈیکس میں اضافہ جاری رہا۔ کیپٹل انڈیکس اور کارکردگی انڈیکس گراوٹ سے بڑھوتری کی حد میں آ چکا ہے۔ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی خوشحالی کی سطح میں اضافے کا رجحان برقرار رہا۔ فروری میں ، صنعت ، نقل و حمل ، رئیل اسٹیٹ ، تھوک اور خوردہ ، سماجی خدمات...
بیجنگ :چین کے قومی محکمہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ، 2024 قومی اقتصادی اور سماجی ترقی شماریاتی اعلامیے کے مطابق، 2024 میں چین کی جی ڈی پی 134٫9084 ٹریلین یوآن تک جا پہنچی جو سال2023 کے مقابلے میں 5.0 فیصد زیادہ ہے اور معاشی و سماجی ترقی کے اہم اہداف کو کامیابی سے پورا کیا گیا ہے۔ 2024 میں ، چین کی صنعت نے معاشی ترقی میں 34.1فیصد حصہ فراہم کیا ،جو سال بہ سال 12.7 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہے۔ سروس انڈسٹری کا معاشی ترقی میں حصہ 56.2فیصد تک پہنچ گیا۔ ملک کی اندورنی طلب نے معاشی ترقی میں 69.7 فیصد حصہ ڈالا، جو معاشی ترقی کی مرکزی محرک قوت بن گئی ہے۔ اشیاء اور خدمات...
اسلام آ باد: ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی) نے آئندہ 10 سال میں آپریشنز کو 50 فیصد تک بڑھانے کے منصوبے کی منظوری دے دی جس کے تحت وہ سرمائے کے بنیادی ڈھانچے کا فائدہ اٹھا کر ایشیا و بحرالکاہل کے خطے میں اپنی سرگرمیوں میں اضافہ کرے گا۔ اس حوالے سے ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کیپٹل یوٹیلائزیشن پلان کے تحت 2034 تک مختلف ممالک کومعاونت کے وعدوں کاحجم موجودہ 24ارب ڈالرسالانہ سے بڑھاکر 36 ارب ڈالر کیا جائے گا۔ اعلامیہ کے مطابق بینک کے صدر مسات سوگْو آساکاوا کا کہنا ہے کہ خطے کی بدلتی ضروریات کے مطابق یہ متحرک منصوبہ منظور کیا گیا جس کامقصد بینک کے کام کے اثرات کوتقویت...
واشنگٹن:ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں دنیا بھر کے شہروں میں چوہوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہوسکتا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق امریکا کی رچمنڈ یونیورسٹی میں کی جانے والی اس تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے باعث شہروں میں چوہوں کی افزائش میں نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے، جس کے نتیجے میں بنیادی ڈھانچے، صحت اور معیشت پر سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ تحقیق کا پس منظر رچمنڈ یونیورسٹی کے پروفیسر جوناتھن رچرڈسن نے میڈیا رپورٹس میں دیکھا کہ چوہے مختلف شہروں میں تیزی سے پھیل رہے ہیں، جس کے بعد انہوں نے اس حوالے سے تحقیق کرنے کا فیصلہ کیا۔...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2025ء) ایشیائی ترقیاتی بینک نے مستبقل میں بہترزرعی پیداواراورغذائی تحفظ کویقینی بنانے کیلئے زرعی شعبہ میں مصنوعی ذہانت کے استعمال میں اضافہ کیلئے اقدامات کی ضرورت پرزوردیاہے۔ یہ بات ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے زراعت کے شعبہ میں مصنوعی ذہانت کے استعمال کے حوالہ سے ایک حالیہ رپورٹ میں کہی گئی ہے۔رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ مستقبل میں زرعی پیداوارمیں اضافہ اوربہترغذائی تحفظ کویقینی بنانے کیلئے صنوعی ذہانت انقلابی راستہ ہے۔رپورٹ کے مطابق مصنوعی ذہانت اور زراعت کومربوط بنانے سے عالمی غذائی طلب کے اہداف کے حصول اور ماحولیاتی چیلنجزسے نمٹنے میں مددمل سکتی ہے، مصنوعی ذہانت کے استعمال سے زراعت کے طریقوں کو تبدیل اور،پیداوارمیں اضافہ اورزرعی شعبہ...