موسمیاتی حالات کی شدت کے باعث غذائی تحفظ کے سنگین مسائل ہیں، عالمی بینک
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
اسلام آباد:
عالمی بینک نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں خوراک کی کمی اور موسمیاتی حالات کی شدت کے باعث غذائی تحفظ کے حوالہ سے سنگین مسائل سامنے آرہے ہیں اور خاص طور پر کم آمدنی والے ممالک میں خوراک کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور دنیا بھر میں کم آمدنی والے 79 فیصدممالک میں غذائی اشیا کی قیمتوں میں 5 فیصدسے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔
غذائی تحفظ سے متعلق عالمی بینک کی حالیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے نومبر 2024 سے فروری 2025 تک کے اعداد و شمار کے مطابق کم آمدنی والے79 فیصد ممالک میں خوراک کی قیمتوں میں 5 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ درمیانہ آمدنی اور اعلیٰ آمدنی والے ممالک میں بالترتیب 50 اور 10.
اس ضمن میں بتایا گیا ہے کہ عالمی بینک نے 90 ممالک میں غذائی تحفظ کے لیے اپنی سرگرمیوں میں اضافہ کیا ہے جن میں فوری مدد فراہم کرنے کے لیے سماجی تحفظ کے منصوبوں اور زرعی پیداوار میں اضافہ اور موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے طویل مدتی لچکدار حکمت عملیوں کو فروغ دینا شامل ہے۔
رپورٹ کے مطابق عالمی بینک کے ان اقدامات سے 296 ملین افراد کو فائدہ پہنچنے کی توقع ہے۔
عالمی بینک نے زراعت میں قدرتی حل کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے حالیہ بلاگ میں عالمی بینک نے 60 برسوں کی مسلسل ترقی کی بات کی ہے جس میں مکئی، چاول، سویا بینز اور گندم کی پیداوار میں اضافے کی وجہ سے زراعت میں بہتری آئی ہے لیکن مستقبل میں ان پیداواروں میں سست روی کا خطرہ بھی ظاہر کیا ہے۔
رپورٹ میں عالمی سطح پر غذائی تحفظ کے بحران کو حل کرنے کے لیے عالمی بینک کے اقدامات اور دیگر بین الاقوامی اداروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: غذائی تحفظ کے میں خوراک کی عالمی بینک ممالک میں
پڑھیں:
وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی کل گلگت بلتستان کا دورہ کرینگے
وفاقی وزیر اپنی فیملی کے ہمراہ گانچھے، گلگت اور ہنزہ بھی جائیں گے، گلگت میں قیام کے دوران وفاقی وزیر گلگت بلتستان کے سابق وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمان اور موجودہ وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان سے بھی ملاقات کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک کل گلگت بلتستان کا دورہ کرینگے۔ رپورٹ کے مطابق کل وہ اپنی فیملی کے ہمراہ سکردو پہنچیں گے، گلگت بلتستان کی صوبائی انتظامیہ نے وفاقی وزیر کے استقبال اور پروٹوکول کے لئے اسسٹنٹ کمشنر کھرمنگ انیلا مھدی کو پروٹوکول آفیسر تعینات کیا ہے، وفاقی وزیر ایئرپورٹ سے شنگریلا جائیں گے جہاں چیف سیکرٹری جی بی ابرار مرزا وفاقی وزیر سے ملاقات کریں گے۔ وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیات سکردو میں گلاف ٹو منصوبے کے غیر معمولی اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اپنی فیملی کے ہمراہ گانچھے، گلگت اور ہنزہ بھی جائیں گے، گلگت میں قیام کے دوران وفاقی وزیر گلگت بلتستان کے سابق وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمان اور موجودہ وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان سے بھی ملاقات کریں گے۔