2025-04-23@08:14:57 GMT
تلاش کی گنتی: 518

«عدالت نے کہا»:

(نئی خبر)
    چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ نہ آنا کسی ڈیل کا نیتجہ نہیں ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر سلمان اکرم راجہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی القادر یونیورسٹی کے مالک نہیں بس ٹرسٹی ہیں۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ القادر کیس سیاسی طور پر بنایا گیا ہے، ہمارے ساتھ ناانصافی ہوتی رہی ہے، بانیٔ پی ٹی آئی پر دباؤ ڈالنے کے لیے بشریٰ بی بی کا نام بھی القادر کیس میں شامل کیا گیا ہے۔  انہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو کیسز کی پرواہ نہیں، ہم فیصلہ سننے کے لیے آج عدالت آئے تھے، بانیٔ پی...
     ویب ڈیسک:چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ نہ آنا کسی ڈیل کا نیتجہ نہیں ہے۔  اڈیالہ جیل کے باہر سلمان اکرم راجہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی القادر یونیورسٹی کے مالک نہیں بس ٹرسٹی ہیں،بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ القادر کیس سیاسی طور پر بنایا گیا ہے، ہمارے ساتھ ناانصافی ہوتی رہی ہے، بانی پی ٹی آئی پر دباؤ ڈالنے کے لیے بشری بی بی کا نام بھی القادر کیس میں شامل کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو کیسز کی پرواہ نہیں، ہم فیصلہ سننے کے لیے آج عدالت آئے تھے، بانی پی...
    کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے عدالتصحافی فرحان ملک کی  سفری پابندیوں  کے خلاف درخواست پر فریقین کو 20 جنوری کے لئے نوٹس جاری کردیے۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس محمد شفیع صدیقی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کے ربرو صحافی فرحان ملک کی  سفری پابندیوں کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل نے مؤقف دیا کہ میرے مؤکل اسٹیبلشمنٹ کی جمہوریت میں مداخلت پر اپنے رائے رکھتے ہیں، درخواست گزار یوٹیوب پر پوڈ کاسٹ کے ذریعے رائے کا اظہار کرتے ہیں۔ چیف جسٹس محمد شفیع صدیقی نے ریمارکس دیے کہ ہمیں اس کہانی میں دلچسپی نہیں ہے، ہمیں حقائق بتائیں کس قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف دیا کہ قطر جاتے...
    لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی سے منسلک کالجز اور انسٹیٹیوٹس کے فارغ التحصیل طلبہ و طالبات کے اعزاز میں یونیورسٹی کی جانب سے چانڈکا میڈیکل کالج میں الیومناء ایوننگ کے نام سے پروقار اور رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں مفت کھانے پینے کے اسٹال، میڈیا وال، مشاعرہ اور محفل موسیقی کا بھی اہتمام تھا، تقریب میں فارغ التحصیل طلبہ و طالبات کا جوش و خروش دیکھنے کے قابل تھا، سابق طالب علم نے اپنے ساتھیوں سے مل کر خوشی کا اظہار کیا اور ایک ساتھ گروپ فوٹو لیے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نصرت شاہ نے کہا کہ میں چانڈکا اور یونیورسٹی کے فارغ التحصیل طالبعلموں کو اپنے...
    اپنی بیوی کا اجنبیوں سے ریپ کرانے والے ڈومینیک پیلیکوٹ کی بیٹی نے کہا ہے کہ میرے باپ کو جیل میں ہی مر جانا چاہیے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے اپنے ایک انٹریو میں  کیرولین ڈیرین نے بتایا کہ نومبر 2020 میں انہیں ایک فون کو کال آئی جس نے ان کی زندگی کو بدل کر رکھ دیا، فون کے دوسری طرف ان کی والدہ گیسیل پیلیکوٹ تھیں۔ کیرولین ڈیرین نے کہا کہ والدہ نے مجھے بتایا کہ انہیں صبح  پتا چلا کہ [تمہارے والد] ڈومینیک تقریباً 10 سال سے نشہ آور دوا دے رہے تھے تاکہ مختلف مرد ان کی عصمت دری کر سکیں۔ ڈیرین نے کہا کہ اس وقت میں نے ایک عام زندگی کھو دی، مجھے یاد ہے کہ...
    نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 جنوری ۔2025 )نیویارک کی عدالت نے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ”ہش منی“کیس میں سزا سناتے ہوئے ان پر کوئی تعزیر عائد نہیں کی ہے اور انہیں غیر مشروط طور پر ڈسچارج کردیا ہے امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق اس طرح جج کا فیصلہ ان کے جرم کے ارتکاب کو برقرار رکھتا ہے لیکن ساتھ ہی انہیں آزادانہ طور پر جیل کی سزا یا جرمانے کے خطرے کے بغیر وائٹ ہاﺅس میں اپنا دور حکومت شروع کرنے کی اجازت دیتا ہے.(جاری ہے) واضح رہے کہ ایک پورن اسٹار کےساتھ ماضی کے تعلق پر اسے پیسوں کے عوض خاموش رکھنے کے اس غیر معمولی مقدمے میں سابق اور آنے والے صدر پر 34 مجرمانہ...
    سیالکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کا تعلق عدالت سے ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے عمران خان کی رہائی کو عدالتوں کا معاملہ قرار دے دیا اور کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کا تعلق عدالت سے ہے۔انھوں نے کہا کہ یہ کہتے ہیں کہ انہیں بنی گالہ منتقل ہونے کی پیشکش ہوئی تھی لیکن بنی گالہ منتقل ہونے کی پیشکش ان کی اپنی خواہشات ہیں جس میں کوئی صداقت نہیں۔خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ہماری معیشت بتدریج سنبھل رہی ہے، اگر ملک میں امن ہوجائے تو...
    واشنگٹن (نیوزڈیسک) نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سپریم کورٹ سے نیویارک میں اپنے ہیش منی کیس میں سنائی گئی سزا کو منسوخ کرنے کی استدعا کردی گئی. عالمی خبررسا‌ں ادارے اے پی پی کے مطابق نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کے وکلاء بدھ کے روز ملک کی اعلیٰ ترین عدالت سے رجوع ہوئے جب نیویارک کی عدالتوں نے جج جوآن ایم مرچن کی طرف سے سنائی گئی سزا کو ملتوی کرنے سے انکار کر دیا، جس نے گزشتہ مئی میں ٹرمپ کے مقدمے کی صدارت کی اور کاروباری ریکارڈ کو غلط ثابت کرنے کے 34 سنگین جرائم پر سزا سنائی۔ ٹرمپ نے غلط کام کی تردید کی ہے۔ٹرمپ کی ٹیم نے طے شدہ سزا پر فوری طور پر روک لگانے...
    اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں کے کیس کی سماعت کے دوران جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ کیا اس آرمی افسر کو اتنا تجربہ اور عبور ہوتا ہے کہ سزائے موت تک سنا دی جاتی ہے۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں7 رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیے۔ 7 رکنی آئینی بینچ میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن شامل ہیں۔ جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ ملٹری کورٹس میں ٹرائل کے طریقہ کار پر مطمئن کریں۔جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیے کہ...
    پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور ہائیکورٹ نے افغان موسیقاروں کو زبردستی افغانستان واپس بھیجنے سے روک دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق افغان موسیقاروں کی پاکستان میں پناہ اور زبردستی ملک بدری کے خلاف دائر درخواست پر عدالت نے گزشتہ سماعت کا 2 صفحات پر مشتمل مختصر فیصلہ جاری کردیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ وفاقی حکومت خود یا متعلقہ افسران افغان موسیقاروں کی پناہ کی درخواستوں پر 2 ماہ میں فیصلہ کریں، 2 ماہ تک افغان موسیقاروں کو زبردستی واپس نہ بھیجا جائے۔ عدالت نے کہا کہ افغان موسیقار پناہ کیلیے یو این ایچ سی آر میں بھی اپلائی کرسکتے ہیں، 2 ماہ میں فیصلہ نہ ہونے کی صورت وزارت داخلہ درخواست گزار افغان موسیقاروں کو مزید رہنے کی...
    عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ وفاقی حکومت خود یا متعلقہ افسران افغان موسیقاروں کی پناہ کی درخواستوں پر دو ماہ میں فیصلہ کریں، دو ماہ تک افغان موسیقاروں کو زبردستی واپس نہ بھیجا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ نے افغان موسیقاروں کو زبردستی افغانستان واپس بھیجنے سے روک دیا۔ تفصیلات کے مطابق افغان موسیقاروں کی پاکستان میں پناہ اور زبردستی ملک بدری کے خلاف دائر درخواست پر عدالت نے گزشتہ سماعت کا دو صفحات پر مشتمل مختصر فیصلہ جاری کردیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں افغان موسیقاروں کو زبردستی افغان واپس بھیجنے سے روک دیا اور کہا کہ وفاقی حکومت خود یا متعلقہ افسران افغان موسیقاروں کی پناہ کی درخواستوں پر دو ماہ میں فیصلہ کریں، دو ماہ تک...
    امریکہ کی عدالت نے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک پورن سٹار کو دی جانے والی رقم کو چھپانے پر مجرم قرار ہے، لیکن انہیں جیل یا جرمانہ نہیں ہوگا۔ فرانسیسی خبررساں اداے کے مطابق جج نے ٹرمپ کو جیل یا جرمانے سے بچایا حالانکہ جھوٹے کاروباری ریکارڈز پر انہیں مئی 2024 میں سزا سنائی گئی تھی جس پر ممکنہ طور پر جیل ہو سکتی تھی۔ اس کے بجائے نیویارک کے جج جوآن مرچن نے دستیاب سب سے کم ’غیر مشروط ڈسچارج‘ کی سزا دی جو ایک نسبتاً غیر معمولی اقدام ہے۔ مرچن نے کہا کہ ’اس عدالت میں اس سے پہلے کبھی بھی ایسے منفرد حالات کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ واحد قانونی سزا جو اعلیٰ ترین عہدے پر تجاوز...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2025ء) لاہور کی احتساب عدالت نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن ریفرنس میں فردِ جرم عائد کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔(جاری ہے) عدالت نے اپنے تحریری حکم میں کہا ہے کہ پرویز الہٰی نے مستقل حاضری سے معافی کی درخواست دائر کی ہے۔تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ مستقل حاضری سے معافی کی درخواست پر حکام آئندہ سماعت پر جواب جمع کروائیں۔ عدالت نے تحریری حکم میں یہ بھی کہا ہے کہ پرویز الہٰی نے ٹرائل کا سامنا کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ پرویز الہٰی کے مطابق عائد الزامات میں وہ قصور وار نہیں۔
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سردار لطیف کھوسہ کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کا 26 دسمبر کا نوٹیفکیشن آئندہ سماعت تک معطل کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ سردار لطیف کھوسہ کو آج 10 جنوری سے 24 جنوری تک بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سیکریٹری داخلہ یقینی بنائیں سردار لطیف کھوسہ کو بیرون ملک جانے سے نا روکا جائے، سیکریٹری داخلہ عدالتی حکم سے متعلق نیب، ایف آئی اے، پولیس اور امیگریشن اتھارٹیز کو بھی آگاہ کریں۔ پشاور کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج امتیاز علی مستعفی عدالت...
    — فائل فوٹو سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی۔سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ آرمی ایکٹ کا اطلاق صرف فوج پر ہوتا ہے، فوجی افسران کو بنیادی حقوق اور انصاف ملتا ہے یا نہیں ہم سب کو مدِ نظر رکھیں گے۔عدالت میں جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ اس نکتے پر بھی وضاحت کریں کہ فوجی عدالت میں فیصلہ کون لکھتا ہے؟ میری معلومات کے مطابق کیس کوئی اور سنتا ہے اور سزا و جزا کا فیصلہ کمانڈنگ افسر کرتا ہے۔ یہ تفریق کیسے کی گئی کہ کونسا کیس ملٹری کورٹس میں، کونسا اے...
    اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ میں سویلینز کیفوجی عدالتوں میں ٹرائل سے متعلق کیس میں عدالت نے سوال کیا کہ یہ تفریق کیسے کی جاتی ہے کہ کون سا کیس ملٹری کورٹ اورکون ساکیس انسداد دہشتگردی عدالت میں جائے گا؟سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے کی جس دوران وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیے۔ سماعت کے آغاز پر خواجہ حارث نے ملٹری ٹرائل کالعدم قراردینے سے متعلق 5رکنی بینچ کا فیصلہ پڑھ کرسنایا اور کہا کہ فیصلے کے مطابق تمام بنیادی حقوق ہیں جن کی وضاحت کردی گئی ہے، اس پر جسٹس محمد علی مظہر نے کہا...