چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ نہ آنا کسی ڈیل کا نیتجہ نہیں ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر سلمان اکرم راجہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی القادر یونیورسٹی کے مالک نہیں بس ٹرسٹی ہیں۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ القادر کیس سیاسی طور پر بنایا گیا ہے، ہمارے ساتھ ناانصافی ہوتی رہی ہے، بانیٔ پی ٹی آئی پر دباؤ ڈالنے کے لیے بشریٰ بی بی کا نام بھی القادر کیس میں شامل کیا گیا ہے۔  انہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو کیسز کی پرواہ نہیں، ہم فیصلہ سننے کے لیے آج عدالت آئے تھے، بانیٔ پی ٹی آئی کو جیل سے کورٹ تک لانا جیل انتظامیہ کا کام تھا۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ہمیں فیصلے کا وقت 11 بجے دیا گیا تھا اور ہم اسی حساب سے آئے ہیں۔بیرسٹر گوہر نے یہ بھی کہا کہ ہمیں اعلیٰ عدلیہ سے اُمید ہے، ہم اعلیٰ عدالت میں جائیں گے، جس طرح باقی کیسز ختم ہوئے یہ کیس بھی ختم ہو گا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ مذاکراتی عمل جاری ہے سننے میں آ رہا ہے کہ تیسری نشست 15 جنوری کو ہو گی، ہم ڈیل نہیں کر رہے، ملک میں جمہوریت اور انصاف کے لیے مذاکرات کر رہے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ مذاکرات اور اس مقدمے کا آپس میں کوئی تعلق نہیں، تاثر دیا جا رہا ہے کہ ڈیل ہو رہی ہے، ہماری کوئی ڈیل نہیں ہو رہی۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ آج صبح 11 بجے سنایا جانا تھا جو ابک بار پھر مؤخر کر دیا گیا ہے۔ عدالت نے فیصلہ سنانے کی نئی تاریخ 17 جنوری دے دی ہے۔ جج ناصر جاوید رانا نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو کمرۂ عدالت میں آنے کے لیے دو بار پیغام بھیجا گیا، وہ کمرۂ عدالت میں نہیں آئے، ہم 2 گھنٹے سے مسلسل انتظار کر رہے تھے، صبح ساڑھے 8 بجے سے میں کمرۂ عدالت موجود ہوں، نہ بانی پی ٹی آئی، نہ ان کے وکلاء اور نہ کوئی فیملی ممبر آیا، ان کو ایک اور موقع دیتے ہیں۔ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا محفوظ فیصلہ سنانے کے لیے سماعت 2 بار مؤخر ہو چکی ہے، جس کے بعد تیسری بار اس کی تاریخ آج 13 جنوری مقرر کی گئی تھی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: بیرسٹر گوہر پی ٹی ا ئی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لیے

پڑھیں:

ہمیں بڑے نام نہیں، پرفارمر کی تلاش تھی

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی معروف فرنچائز اور بالی ووڈ اداکارہ پنجاب کنگز کی شریک مالک پریتی زنٹا نے سوشل میڈیا پر رشبھ پنت سے متعلق اپنے فرضی بیان کی تردید کردی۔

سماجی رابطے کیساتھ ایکس (ٹوئٹر) پر بھارتی کرکٹر و لکھنؤ سپر جائنٹس کے وکٹ کیپر بیٹر رشبھ پنت نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ آئی پی ایل فرنچائزز میں کہیں بھی جا سکتا ہوں لیکن پنجاب کنگز کے پاس نہیں۔

کرکٹر کے اس بیان پر پریتی زنٹا سے منسلک سے ایک بیان گردش کررہا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ "بالی ووڈ اداکارہ و پنجاب کنگز کی شریک مالک نے بتایا کہ پلئیرز ڈرافٹ میں رشبھ پنت اور شریاس آئر دونوں کو اسکواڈ میں شامل کرنے کا اختیار تھا لیکن ہم نے پرفارمر کو چُنا بجائے بڑے نام کے!"۔

https://www.express.pk/story/2757909/there-is-no-place-for-you-in-cricket-now-my-fathers-words-former-indian-coachs-daughter-2757909

دوسری جانب پریتی زنٹا نے اس بیان کی تردید کی کہ "یہ جعلی خبر ہے! معذرت خواہ ہوں"۔۔

ادھر شریاس آئیر کی قیادت میں پنجاب کنگز کی ٹیم نے ابتدائی 7 میں سے 5 مقابلے جیت رکھے ہیں اور پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر قابض ہے۔

https://www.express.pk/story/2757796/babar-azam-will-be-bigger-than-virat-kohli-after-comeback-2757796

واضح رہے کہ رشبھ پنت کو لکھنؤ سپر جائنٹس نے 27 کروڑ کی ریکارڈ بولی میں اپنی ٹیم کا حصہ بنایا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • جے یو آئی بڑی جماعت، جو فیصلہ کرے قبول ہو گا: بیرسٹر گوہر 
  • جے یو آئی کے ساتھ اتحاد نہ ہونے کا معاملہ، بیرسٹر گوہر کا ردِ عمل آ گیا
  • جے یو آئی کے ساتھ اتحاد نہ ہونے کا معاملہ: بیرسٹر گوہر کا ردِ عمل آ گیا
  • دوسری شادی کرنے کی صورت میں بچے کی کسٹڈی کا حق دار کون؟ عدالت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا
  • اکادمی ادبیات کا اندھا یدھ
  • لاہور ہائیکورٹ نے خلع کی صورت میں خواتین کے حق مہر کے حوالے سے اصول وضع کردیے
  • لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، خلع لینے والی خاتون بھی حق مہر کی حق دار
  • ہمیں بڑے نام نہیں، پرفارمر کی تلاش تھی
  •    دوسری شادی کرنے کے باوجود ماں ہی بچے کی کسٹڈی کی حق دار ہے، لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ سنا دیا
  • 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ، عمران خان کے وکیل کی وزیراعظم شہباز شریف پر جرح