2025-12-14@17:37:47 GMT
تلاش کی گنتی: 7163

«بحال ہو»:

(نئی خبر)
    پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، جس میں علی الصبح پل کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش کی گئی۔ پولیس کے مطابق علی الصبح بنوں کے نواحی علاقے بسیہ خیل میں واقع دوا پُل کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔ پولیس نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، جس میں بم ڈسپوزل اسکواڈ بنوں پولیس نے 8 سے 10 کلو بارود سے بھری بالٹی سے بنائی گئی دیسی آئی ای ڈی کو ناکارہ بنا دیا۔ اہل علاقہ نے پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے زیر استعمال انفرا اسٹرکچر کو تباہ کر کے معصوم لوگوں کو مشکل میں ڈالنے والے...
    گاڑی گہری کھائی میں گرنے کے حادثے میں طالبات سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ بگنوتر کی حدود میں واقع بیرن گلی کے قریب ایک گاڑی (کیری ڈبہ) خوفناک حادثے کا شکار ہوکر گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ گاڑی کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔ عینی شاہدین کے مطابق بیرن گلی سے ایبٹ آباد آنے والی یاسر خلیل کی گاڑی (کیری ڈبہ) کھڑی کے مقام پر ایک ہزار فٹ سے زائد گہری کھائی میں جا گری۔ حادثے میں 6 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جن میں 2 انٹر کی طالبات بھی شامل تھیں جو امتحان دینے...
    ایبٹ آباد(نیوز ڈیسک) گاڑی گہری کھائی میں گرنے کے حادثے میں طالبات سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق تھانہ بگنوتر کی حدود میں واقع بیرن گلی کے قریب ایک گاڑی (کیری ڈبہ) خوفناک حادثے کا شکار ہوکر گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ گاڑی کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔ عینی شاہدین کے مطابق بیرن گلی سے ایبٹ آباد آنے والی یاسر خلیل کی گاڑی (کیری ڈبہ) کھڑی کے مقام پر ایک ہزار فٹ سے زائد گہری کھائی میں جا گری۔ حادثے میں 6 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جن میں 2 انٹر کی طالبات بھی...
    ---فائل فوٹو  ایک دن کی بندش کے بعد بلوچستان سے ٹرین سروس بحال کر دی گئی ہے۔ریلوے حکام کے مطابق ٹرین سروس گزشتہ روز ایک دن کے لیے معطل کی گئی تھی، آج پشاور اور کراچی کے لیے جعفر ایکسپریس اور بولان میل سبی سے روانہ ہوں گی۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ٹرینوں کے مسافروں کو چمن ٹرین کی بوگیوں میں سبی پہنچایا جائے گا۔ریلوے حکام کے مطابق سبی سے مسافر اپنی اپنی منزل کی جانب روانہ ہوں گے ہوں گے۔
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اسرائیلی فوج کی مغربی کنارے اور مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہیں۔ بھارت مقبوضہ کشمیر کی آبادی کا تناسب بدلنے کی مسلسل کوشش کر رہا ہے۔ عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ افغانستان کے ساتھ بارڈر بندش اور تجارت پر حکومتی پالیسی برقرار ہے۔ طالبان ایسے افغان شہریوں کو روکیں جو پاکستان میں دہشتگردی کر رہے ہیں۔ پاکستان کا کابل میں سفارتخانہ کھلا اور فعال ہے۔ ایس سی او کے مستقبل کی حکمت عملی پر تمام ارکان نے متفقہ اعلامیہ جاری کیا۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے روسی صدر پیوٹن سے اہم ملاقات کی۔ اسحاق ڈار نے...
    معروف اینکر اقرار الحسن اپنی تین بیگمات کے ساتھ خوشگوار زندگی بسر کررہے ہیں، انہوں نے اب اپنے معاشی معاملات کے حوالے سے یوٹرن لیا ہے۔ اپنے پروگرام میں جرائم اور اس میں ملوث افراد کو منفرد طریقے سے بے نقاب کرنے والے اقرار الحسن کے پاکستان میں ہزاروں مداح ہیں۔ انہوں نے گزشتہ انٹرویو میں اپنے معاشی حالات کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ وہ کرائے کے گھر میں رہائش پذیر ہیں اور مستقبل میں اپنا گھر بنانے کیلیے کوشاں ہیں۔ اقرار الحسن نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے کبھی اپنا گھر نہیں خریدار اور ہمیشہ سے ہی کرائے کے گھر میں رہے جبکہ صحافتی کیریئر کا آغاز بھی کرایے کے گھر سے کیا جبکہ اُن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کے چیف کمشنر آئی آر ایس ، ایم ٹی او احمد کمال نے کہا ہے کہ چھوٹے صنعتکاروں اور تاجروں کو ٹیکس گوشوارے کے کوائف اور معلومات کے اندراج میں رہنمائی فراہم کرنے کیلئے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے تعاو ن سے آگاہی سیمینار منعقد کئے جائیں گے۔ کورنگی انڈسٹریل زون کے مسائل حل کرنے کیلئے کاٹی میں احمد مختار شاہانی کو فوکل پرسن تعینات کیا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی)میں صنعتکاروں سے خطاب میں کیا۔ تقریب میں کاٹی کے صدر محمد اکرام راجپوت، ڈپٹی پیٹرن ان چیف زبیر چھایا، سینئر نائب صدر زاہد حمید،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)اتحاد المدارس الاسلامیہ کے ناظم الامتحانات مفتی اکرام اللہ واحدی نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسان کے لئے سب سے بڑی دولت اس کے نیک اعمال ہیں، اور ان اعمال کی حفاظت کرنا آج کے دور میں پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے موجودہ حالات میں نوجوان مختلف فتنوں، لغویات اور گمراہ کن نظریات کا نشانہ بن رہے ہیں، ایسے میں عبادت، کردار اور اخلاق کی مضبوطی ہی انہیں محفوظ رکھ سکتی ہے۔مفتی اکرام اللہ واحدی نے کہا کہ نیک عمل صرف انجام دینا کافی نہیں، بلکہ اسے ریا، دکھاوے، غفلت اور گناہوں سے بچا کر رکھنا اصل کامیابی ہے۔ انہوں نے نوجوانوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سندھ نے صوبے میں ڈینگی کی صورتحال کے حوالے سے اپنی یومیہ رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی کے 63 نئے مریض داخل ہوئے جبکہ نجی اسپتالوں میں 52 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی، جس کے بعد صوبے بھر میں زیرِ علاج مریضوں کی مجموعی تعداد 114 ہوگئی ہے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ کراچی ڈویژن کے سرکاری اسپتالوں میں 31 مریض اور حیدرآباد ڈویژن کے سرکاری اسپتالوں میں 15 مریض داخل کئے گئے۔ صوبے کے سرکاری اسپتالوں میں 69 مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو روانہ ہوئے جبکہ نجی اسپتالوں میں 79 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوئے۔ رپورٹ کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شہر قائد میں 3 روز کے دوران تاجروں اور شہریوں سے بھتا طلب کرنے کا تیسرا واقعہ بھی سامنے آگیا۔ آرام باغ پولیس نے ریسٹورنٹ کے کاروبار سے وابستہ شخص کی مدعیت میں نامعلوم بھتا خوروں کے خلاف بھتا طلب کرنے کا مقدمہ درج کرلیا جس میں بھتا خور نے رقم کی منتقلی کے لیے نجی بینک کا اکائونٹ نمبر بھی دیا ہے۔ شہر میں بھتا خوری کے واقعات سے متعلق سی پی ایل سی کے اعداد و شمار کا جائزہ لیا جائے تو گزشتہ 2 سالوں میں 139 بھتا خوری کے واقعات رپورٹ ہوئے جس میں سال 2023ء میں 50جبکہ سال 2024ء میں بھتا طلب کرنے کے 89واقعات رپورٹ ہوئے۔ سی پی ایل سی...
    اسلام آباد:  ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ طالبان پاکستان مخالف دہشت گردوں کی پشت پناہی کررہے ہیں۔ ہفتہ وار پریس بریفنگ میں دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے پاکستان کی جانب سے درپیش سنگین سیکورٹی خدشات، علاقائی سفارتی سرگرمیوں اور عالمی مسائل پر جامع پالیسی مؤقف پیش کیا۔ انہوں نے سب سے اہم نکتے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی سرزمین مسلسل پاکستان کے خلاف دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لیے استعمال ہو رہی ہے اور یہ سلسلہ کسی وقفے کے بغیر جاری ہے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ متعدد حملوں میں ملوث گروہوں کے روابط افغانستان سے جڑے ہوئے ہیں اور طالبان انتظامیہ ان عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کرنے میں ناکام رہی ہے۔...
    پی آئی اے کا سنیئر فلائٹ اسٹیورڈ آصف نجم کینیڈا میں مبینہ طور پر لاپتا ہو گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 21 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے)کا ایک اور ملازم مبینہ طور پر نجکاری کے خوف سے کینیڈا میں غائب ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور سے کینیڈا کی پرواز کے فلائٹ پرسر آصف نجم کینیڈا میں مبینہ طور پر غائب ہوگئے ہیں اور پرواز ان کے بغیر ہی واپس آگئی ہے۔آصف نجم 16نومبر کو لاہور سے ٹورنٹو کی پرواز سے کینیڈا پہنچا تھا اور 19نومبر کی پرواز سے ٹورنٹو سے عملے کے ارکان کو واپس لاہور پہنچنا تھا لیکن آصف نجم 16سے 19نومبر کے دوران ہوٹل سے غائب ہوگیا۔اس سے قبل بھی پی...
    کوئٹہ میں ایک روزہ معطلی کے بعد موبائل فون ڈیٹا اور انٹرنیٹ سروس بحال کر دی گئی ہے۔ شہر میں گزشتہ ہفتے بھی اسی نوعیت کی پابندی لگائی گئی تھی، جس نے شہریوں کو شدید مشکلات سے دوچار کیا۔ بار بار کی انٹرنیٹ معطلی کے باعث طلبہ، کاروباری افراد اور آن لائن خدمات پر انحصار کرنے والے صارفین کے معمولات بری طرح متاثر ہوئے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ اچانک بندش کی وجہ سے رابطے کا نظام متاثر ہوا اور متعدد اہم امور تعطل کا شکار ہوئے۔ متعدد افراد نے اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ موبائل ڈیٹا سروس کو فوری طور پر بحال کیا جائے تاکہ روزمرہ زندگی معمول کے مطابق...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برازیل کے ابھرتے ہوئے فٹبال اسٹار وِنیسیئس جونیئر نے آن لائن مقبولیت میں دنیا کے بڑے ناموں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نیا سنگِ میل قائم کر لیا ہے اور پرتگالی لیجنڈ کرسٹیانو رونالڈو کو پیچھے دھکیل کر عالمی سطح پر سب سے زیادہ مقبول ایتھلیٹ بن گئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران برازیل کے ابھرتے ہوئے فٹبال اسٹار وِنیسیئس جونیئر کے انسٹاگرام فالوورز میں ریکارڈ 15 لاکھ کا اضافہ ہوا، جبکہ صرف اسی عرصے میں ان سے متعلق 3 لاکھ 14 ہزار سے زائد میڈیا رپورٹس سامنے آئیں۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق انسٹاگرام پر وِنیسیئس جونیئر کے ہیش ٹیگز کی تعداد بھی 14 لاکھ تک جا پہنچی، جس نے ان کی آن لائن...
        بھارتی فضائیہ (IAF) کی تاریخ میں طیارہ حادثات کا ریکارڈ بھی تشویشناک رہا ہے۔ مختلف تحقیقاتی رپورٹس کے مطابق گزشتہ کئی دہائیوں میں IAF کو ہزاروں طیاروں کے حادثات کا سامنا کرنا پڑا، جن میں لڑاکا جیٹس، ٹرینرز، ہیلی کاپٹرز اور دیگر طیارے شامل ہیں۔ یہ حادثات انسانی جانوں اور قیمتی اثاثوں کا بڑا ضیاع ہیں۔ کل حادثات اور پائلٹس کی ہلاکتیں رپورٹس کے مطابق گزشتہ 30 سالوں میں IAF کے 534 طیارے حادثات کا شکار ہو چکے ہیں، جس میں کم از کم 152 پائلٹس ہلاک ہوئے ہیں۔ اس عرصے میں کئی طیارے زمین سے ٹکرانے، تکنیکی خرابی یا فضائی جنگی مشقوں کے دوران تباہ ہوئے۔ MiG-21: حادثاتی ریکارڈ کا ’فلائنگ کوفن‘ MiG-21  ماڈل سب...
    پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع اپر چترال کے ایک دور افتادہ گاؤں کے سکول کے بچوں کی ایمانداری نے سب کو حیران کر دیا ہے۔وادی کھوت کے پرائمری سکول کے بچوں کو گھر جاتے ہوئے راستے میں کچھ رقم ملی، جسے انہوں نے خرچ کرنے کی بجائے سنبھال کر رکھا اور اگلے دن سکول ہیڈ ماسٹر کے حوالے کر دی۔سکول ہیڈ ماسٹر کے مطابق بچوں نے 210 روپے ان کے حوالے کیے اور کہا کہ یہ پیسے ہمیں سکول کے باہر ملے ہیں، جس کے بھی ہیں ان کے حوالے کر دیں۔ہیڈ ماسٹر نے بچوں کی ایمانداری کو سراہنے کے لیے پورے سکول کے سامنے ان سے پیسے وصول کیے اور دونوں بچوں کو شاباشی دی، سکول انتظامیہ...
    دبئی ایئر شو میں کرتب دکھانے والا بھارتی فضائیہ کا تیجس طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس پر بالی ووڈ کے ستاروں نے مودی سرکار کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق متعدد فنکاروں نے فوجی طیارہ حادثہ کی مذمت کرتے ہوئے فوجی طیاروں کی سیکیورٹی اور ٹیسٹنگ کے عمل کو مزید سخت بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فوجیوں کے اہل خانہ ہمیشہ بے یقینی کا شکار رہتے ہیں۔ ماضی کی معروف اداکارہ جیہ بچن نے بھی واقعے کی شفاف تفتیش پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فوجیوں اہلکاروں کو محفوظ ماحول دیا جائے۔ شتروگھن سنہا اور راج ببر سمیت دیگر اداکاروں نے بھی...
    چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرِ صدارت مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس لاہور میں ہوا— ملک میں جمادی الثانی 1447ھ کا چاند نظر نہیں آیا، یکم جمادی الثانی اتوار 23 نومبر کو ہو گی۔مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرِ صدارت لاہور میں ہوا۔اجلاس کے بعد چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے ’جیو نیوز‘ کو بتایا کہ ملک میں کہیں بھی جمادی الثانی کا چاند نظر آنے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، لہٰذا یکم جمادی الثانی اتوار 23 نومبر کو ہو گی۔ادھر کراچی میں محکمۂ موسمیات کے دفتر میں زونل رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں کمیٹی کے ارکان نے شرکت کی۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قنبرعلی خان (نمائندہ جسارت) ڈی آئی جی پولیس لاڑکانہ ڈویژن رینج ناصر آفتاب پٹھان نے کہا ہے کہ رواں سال شہر میں کوئی سنگین واردات سامنے نہیں آئی، جو پولیس کی مؤثر حکمتِ عملی اور مربوط کارروائیوں کا نتیجہ ہے۔ پولیس نے ریگولر کرائم پر نمایاں حد تک قابو پالیا ہے۔ جبکہ جرائم کی شرح میں مجموعی طور پر واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ یہ بات انہوں نے ضلع کشمور میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ڈی آئی جی ناصر آفتاب نے کہاکہ فصلوں کے سیزن میں عموماً جرائم بڑھ جاتے ہیں، تاہم اس حوالے سے پولیس مکمل طور پر الرٹ ہے اور مشکوک سرگرمیوں کی نگرانی سخت کردی گئی ہے۔ ایک سال قبل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر(نمائندہ جسارت ) سکھر اسمال ٹریڈ ر ز کے صدر حاجی محمد جاوید میمن نے کہا ہے کہ تاجروں کے اتحاد، اتفاق اور یکجہتی کو قائم رکھ کر ہی تاجروں کے مسائل حل کیے جاسکتے ہیں،الحمد اللہ سکھر اسمال ٹریڈرز روز اول سے چھوٹے تاجروں کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کرنے اور انکے مسائل کے حل کیلئے مخلصانہ اقدامات اٹھا رہی ہے، آج سکھر اسمال ٹریڈرز میں شہر کی اہم تجارتی یونینز نیو آئرن مارکیٹ گولیمار سکھر اور انجمن تاجران نیم کی چاڑھی کی شمولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم نے اپنے ذاتی مفادات کے بجائے تاجروں کے اجتماعی مفادات کیلئے کام کیا ہے یہی وجہ ہے کہ آج شہر بھر کی تجارتی تنظیمات سکھر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ ( آئی این پی )جمعیت علما اسلام پاکستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالمالک،حاجی عبدالرزاق لانگو، پروفیسر حسین احمد شیرانی، مولانا عبدالغنی ساسولی اور ڈاکٹر حفیظ الرحمن کھوسہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کوئٹہ شہر میں روزانہ کی بنیاد پر سیکورٹی وجوہات کے نام پر موبائل ڈیٹا اور انٹرنیٹ سروسز بند کرنے کا سلسلہ اب ناقابلِ برداشت ہو چکا ہے یہ اقدامات نہ صرف حکومت کی شدید انتظامی ناکامی ظاہر کرتے ہیں بلکہ لاکھوں شہریوں کو معاشی، تعلیمی اور سماجی طور پر مفلوج کر کے رکھ دیتے ہیں ڈیٹا سروس کی اچانک بندش نے کوئٹہ کے عوام کو جدید دنیا سے کاٹ کر رکھ دیا ہے۔ آج کے دور میں انٹرنیٹ بنیادی ضرورت ہے کاروبار،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور(آئی این پی )خیبرپختونخوا کے وزیر آبپاشی ریاض خان کی زیر صدارت صوبے کے سمال ڈیمز سے متعلق اہم اجلاس پشاور میں منعقد ہوا، جس میں سیکرٹری آبپاشی محمدایازسمیت متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں سمال ڈیموں کی تعمیر، بحالی، پانی کے مؤثر استعمال اور جاری منصوبوں کی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری محمکہ آبپاشی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صوبے کے مختلف اضلاع میں اب تک 62 سمال ڈیمز مکمل کئے جا چکے ہیں جبکہ 23 سمال ڈیموں پر کام جاری ہے جسے جلد مکمل کئے جائیں گے۔ صوبائی وزیر آبپاشی ریاض خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سمال ڈیمز نہ صرف آبپاشی کے نظام کو مضبوط...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251121-01-9 لاہور (نمائندہ جسارت)ڈائریکٹر امور خارجہ جماعت اسلامی پاکستان آصف لقمان قاضی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے اجتماعِ عام میں بیرونی مندوبین کی لاہور آمد شروع ہو چکی ہے۔ اس اجتماع عام میں ایک عالمی سیشن 22 نومبر، بروز ہفتہ، شام 6 بجے سے رات 10 بجے تک منعقد ہوگا۔ سیشن سے عالمی اسلامی تحریکوں کے ممتاز قائدین خطاب کریں گے۔ عالمی سیشن کا عنوان ’’نظامِ نو ہو رہا ہے پیدا‘‘ ہے۔ جس میں دنیا کے تمام خطوں کی نمائندگی کے ساتھ40 ممالک سے 120 رہنما شریک ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ قطر سے الاتحاد العالمی لعلماء المسلمین کے صدر شیخ علی محی الدین قرہ داغی جمعۃ المبارک کے دن خطبہ دیں گے۔ اس عالمی سیشن...
    نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے لوگوں کو ذہنی صحت پر توجہ دینے کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے طالبان کے حملے کے بعد ذہنی مسائل کا سامنا کیا۔ ’finding my way‘ کتاب کی تشہیر کے دوران ایک انٹرویو میں انہوں نے اپنے ذاتی تجربات کو بھی شیئر کیا، ان کا کہنا تھا کہ پہلے وہ اُن لوگوں میں سے تھیں جو ذہنی صحت کو اہمیت نہیں دیتے۔ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ کتاب کے ذریعے وہ چاہتی ہیں کہ اس بارے میں آگہی پیدا ہو اور ذہنی صحت سے متعلق شعور بڑھے۔
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم ملک کے قانونی اور آئینی ڈھانچے کے لیے طویل المدتی فوائد ثابت ہوگی، اور اب وقت آگیا ہے کہ ملک 28ویں ترمیم کی جانب بھی پیش قدمی کرے۔ یہ بھی پڑھیں:جب نواز شریف کو نااہل کیا گیا تب کسی جج کا ضمیر کیوں نہ جاگا؟ وزیر دفاع خواجہ آصف ایک نجی ٹی وی پروگرام میں ان سے پوچھا گیا کہ کیا 27ویں ترمیم کے بعد پاکستان زیادہ مضبوط اور محفوظ ریاست بن گیا ہے؟ اس پر خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کسی بھی اقدام کے فوری اثرات نہیں آتے، بلکہ وقت کے ساتھ اس کے نتائج سامنے آتے ہیں۔ 28ویں ترمیم کی ضرورت کیوں؟ وزیر دفاع نے کہا...
    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے غذائی تحفظ کے اجلاس میں سیکریٹری فوڈ نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت جلد کھجور کی اعلیٰ ترین ویلیو رکھنے والی قسم مجدول کے بیج پاکستان منتقل کرے گی، جس سے توقع ہے کہ آئندہ پانچ برس میں مجدول کھجور کا ایک ایکڑ تقریباً 30 ہزار ڈالر کی آمدن دے سکے گا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے سیکریٹری غذائی تحفظ نے بتایا کہ پاکستان میں ہائبرڈ چاول 1999ء میں متعارف کرایا گیا تھا، جبکہ گزشتہ چار سے پانچ ماہ کے دوران سیڈ سیکٹر ریفارمز میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے، قواعد میں تبدیلی کے بعد اب کاٹن کی درآمد کی اجازت دے دی گئی ہے، جب کہ...
    مشیرِ خزانہ خیبر پختون خوا مزمل اسلم—فائل فوٹو مشیرِ خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پچھلے 3 سال میں 5 ہزار ارب روپے کی کرپشن ہوئی، جو کسی کو نظر نہیں آتی۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا توشہ خانہ سے لیا گیا ایک ہار سب کو نظر آتا ہے۔مشیرِ خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ حکومت نے پچھلے سال ایک رپورٹ جاری کی تھی، جس میں بہت کچھ ہے، اس رپورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے کچھ چیزیں شائع کی گئی ہیں۔ وفاقی محصولات کی تقسیم میں پنجاب لاڈلہ ہے، مزمل اسلممزمل اسلم نے کہا کہ...
    گورنر سندھ کامران ٹیسوری—فائل فوٹو گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ صوبے کا گورنر بعد میں، ایم کیو ایم کا کارکن پہلے ہوں۔متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کے ہمراہ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گورنر بننا یا چیئرمین بننا فخر کی بات نہیں، کارکن ہوتے ہوئے ان عہدوں پر آنا فخر کی بات ہے۔ کراچی پر 17 سالہ قبضہ اب ختم ہونا چاہیے: خالد مقبول صدیقیخالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستان میں جاگیردارانہ جمہوریت ہے، آئین کا آرٹیکل 239 نئے ضلع اور صوبے بنانے کا کہتا ہے ان کا کہنا ہے کہ خالد مقبول صدیقی نے جو باتیں کیں ان پر من و عن عمل...
    متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی کے ماسٹر پلان کو کرپشن پلان میں بدلنے کی تیاریاں ہو رہی ہیں. ایوان اور عدالتوں سے انصاف نہ ملا تو سڑکوں پرآئیں گے. اس شہر میں 17 سالہ جعلی حکومت کا اب خاتمہ ہونا چاہیے۔کراچی میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور ڈاکٹر فاروق ستار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی کے ماسٹر پلان کو کرپشن پلان میں بدلنے کی تیاریاں ہو رہی ہیں.  عام شہریوں کے مسائل پر ہمارے وکلا عدالتوں سے رجوع کرتے ہیں، ہم عدالتوں سے رجوع کرکے قانونی چارہ جوئی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ آج کی پریس...
    پاکستانی معیشت کے بارے میں عالمی اداروں اور سرمایہ کاروں کا اعتماد تیزی سے بحال ہونے لگا ہے، جس کا واضح ثبوت پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں غیر معمولی تیزی ہے جو ملکی قیادت کے ویژن، معاشی اصلاحات اور بہتر گورننس پر بھرپور اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔ ۔ملکی استحکام، شفافیت اور مالیاتی نظم و ضبط کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔عالمی جریدہ بلوم برگ کے مطابق پاکستان کے چھوٹے سرمایہ کاروں نے اسٹاک میں 40 فیصد اضافہ کیا۔ 2025 میں 100 انڈیکس میں 40 فیصد اضافہ پاکستان کو ایشیا کی بہترین مارکیٹ بناتا ہے۔برسوں کی سیاسی بے یقینی کے بعد اسٹاک مارکیٹ کا یہ اعتماد پاکستانی معیشت کے درست سمت میں آگے بڑھنے کا...
    کراچی (نیوزڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی کے ماسٹر پلان کو کرپشن پلان میں بدلنے کی تیاریاں ہورہی ہیں، ایوان اورعدالتوں سے انصاف نہ ملا تو سڑکوں پرآئیں گے، اس شہر میں 17 سالہ جعلی حکومت کا اب خاتمہ ہونا چاہیے۔ کراچی میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور ڈاکٹر فاروق ستار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی کے ماسٹر پلان کو کرپشن پلان میں بدلنے کی تیاریاں ہورہی ہیں، عام شہریوں کے مسائل پر ہمارے وکلا عدالتوں سے رجوع کرتے ہیں، ہم عدالتوں سے رجوع کرکے قانونی چارہ جوئی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج...
    خالد مقبول صدیقی—فیس بک فوٹو متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ کراچی پر 17 سال کے قبضے کو اب ختم ہونا چاہیے، کراچی کے مستقبل پر شب خون مارا جا رہا ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کے ماسٹر پلان کو کرپشن میں تبدیل کیا جا رہا ہے، کراچی کے ترقیاتی کاموں کو ایم کیو ایم کے ایم این ایز اور ایم پی ایز مانیٹر کر رہے ہیں۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستان میں جاگیردارانہ جمہوریت ہے، آئین کا آرٹیکل 239 نئے ضلع اور صوبے بنانے کا کہتا ہے، آئین کہتا ہے کہ بلدیاتی حکومتیں قائم ہونی چاہئیں، عوام کو آئین کے مطابق ان کے حقوق دیں، گلیوں اور سڑکوں کی...
    کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم سربراہ نے کہا کہ ہم تو کہہ رہے ہیں کہ آپ پیپلز پارٹی کے میئر کو طاقت دیں، کراچی لوٹ کا مال نہیں ہے، کراچی سندھ کے بجٹ کا 97 فیصد دیتا ہے، اگر عدالتیں بھی انصاف فراہم نہیں کریں گی تو سڑکوں پر جانے کا جمہوری حق استعمال کریں گے۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ کراچی پر 17 سال کے قبضے کو اب ختم ہونا چاہیئے، کراچی کے مستقبل پر شب خون مارا جا رہا ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کے ماسٹر پلان کو کرپشن میں تبدیل کیا جا رہا ہے، کراچی...
    ڈنمارک نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی وسطی اور جنوبی ایشیا میں موجودگی کو ’سنگین خطرہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دہشت گرد گروہ افغانستان کے عبوری حکام سے لاجسٹک اور مالی معاونت حاصل کر رہا ہے۔ ڈنمارک نے یہ خدشات اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے آئی ایس آئی ایل (داعش) اور القاعدہ پر پابندی سے متعلق کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے نیو یارک میں بدھ کو ہونے والے اجلاس میں پیش کیے۔ افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کے جنگجوؤں کی موجودگی طویل عرصے سے اسلام آباد اور طالبان انتظامیہ کے درمیان تنازع کا محور رہی ہے، 2021 میں طالبان کے کابل میں اقتدار واپس آنے کے بعد پاکستان نے الزام...
    کالعدم ٹی ٹی پی نے افغان سرزمین کو استعمال کر کے پاکستان میں متعدد حملے کیے: ڈنمارک WhatsAppFacebookTwitter 0 20 November, 2025 سب نیوز نیویارک: (آئی پی ایس) اقوام متحدہ میں ڈنمارک کی سفیر نے کالعدم ٹی ٹی پی کو خطرہ قرار دے دیا۔اقوام متحدہ میں خطاب کرتے ہوئے ڈنمارک کی سفیر کرسٹینا مارکس لاسن نے کہا ہے کہ افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کے تقریباً 6 ہزار جنگجو موجود ہیں جو مسلسل خطے کی سکیورٹی کو عدم استحکام کی طرف دھکیل رہے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ طالبان حکومت کالعدم ٹی ٹی پی کو لاجسٹک سپورٹ اور تعاون فراہم کر رہی ہے جو پورے خطے میں دہشت گردی کے خطرات کو مزید بڑھا رہی ہے۔کرسٹینا مارکس لاسن...
    7 سال کی عمر میں شام کے تاریخی مگر محصور شہر حلب سے کیے گئے اپنے ٹوئٹس کے ذریعے عالمی توجہ حاصل کرنیوالی 16 سالہ لڑکی کو جنگ سے متاثرہ بچوں کی وکالت پر کِڈز رائٹس پرائز سے نوازا گیا۔ 2016 میں اپنے خاندان کے ساتھ ترکی منتقل کیے جانیوالی بانا العبد کو انٹرنیشنل چلڈرن پیس پرائز ان کی ان کوششوں کے اعتراف میں دیا گیا، جن میں خاندانوں کا دوبارہ ملاپ، اسکولوں کا دوبارہ کھلنا، اور غزہ، سوڈان، یوکرین اور شام جیسے جنگ زدہ علاقوں کے بچوں کے لیے امید فراہم کرنا شامل ہے۔ Today, I stood on the stage of the International Children’s Peace Prize, but I wasn’t alone. I carried every child who lives in fear ,...
    اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا ہے کہ آئندہ سال مون سون رواں سال سے 26 فیصد زیادہ شدید ہو گا۔ مصدق ملک اور چیئرمین این ڈی ایم اے نے پریس کانفرنس کی۔ مصدق ملک نے کہا کہ اگلے سال مون سون سیزن زیادہ شدت سے آئے گا۔ اور اگلے دو سو دن میں مربوط اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سیلاب میں جانی نقصانات سے بچاؤ ہماری سیاست کا محور ہونا چاہئے۔ اس سال سیلاب سے 31 لاکھ افراد بے گھر ہوئے۔ ہمارا نکاسی کا نظام موجودہ موسمی شدت کا مقابلہ نہیں کر پا رہا ہے۔ طویل مدتی حکمت عملی کے تحت پانچ سال میں موسمیاتی مطابقت کا حامل انفراسٹرکچر تیار...
    کراچی(آئی این پی ) ایم کیو ایم پاکستان کے  رہنما اور  وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ صوبے بنانے کے قانون میں بھی آئینی ترمیم ہوسکتی ہے،ہ پیپلز پارٹی کہتی تھی زرعی ٹیکس نہیں لگنا چاہیے، آئی ایم ایف نے کان پکڑ کر زرعی ٹیکس لگانے کا کہا تو زرداری صاحب نے اس کا اعلان کیا۔ایک انٹرویو میں  مصطفی کمال نے کہا کہ اس سال سندھ کو  این ایف سی ایوارڈ کے 2400 ارب روپے ملے ہیں جس میں سے کراچی کو  800  ارب روپے ملنے چاہیے تھے مگر 100 ارب بھی نہیں ملے،  وفاق کہتا ہے سارے پیسے وزیراعلی کو دے دئیے، جائیں وزیراعلی سے لیں۔ا نہوں نے کہا کہ کیا پیپلز پارٹی کہتی تھی زرعی...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی یومِ اطفال کے موقع پر قوم کے نام اہم پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کے ساتھ مل کر بچوں کی فلاح و بہبود، تعلیم اور تربیت کی اہمیت کو اجاگر کر رہا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ رواں سال 2025ء کا عالمی یوم اطفال میرا دن، میرے حقوق کے عنوان سے منایا جا رہا ہے، جو بچوں کے بنیادی حقوق کی ادائیگی، ان کی نشوونما اور زندگی کے اہم مسائل پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ کسی بھی ملک کا مستقبل اس کے بچوں سے جڑا ہوتا ہے لہٰذا عالمی سطح پر بچوں کی خوشحالی اور فلاح کے لیے مشترکہ تعاون ناگزیر ہے۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )ٹریفک پولیس کراچی کا نیا جدید وخودکار فیس لیس ای چالان نظام ، نااہل عملہ‘ گاڑیوں کی نمبرز پلیٹس اورریکارڈ میں گھن چکرہوگیا،جدید نظام کے تحت 2001 میں کوئٹہ میں رجسٹرڈ ہونے والی گاڑی کا ای چالان کراچی کے نجی ہوٹل کو بھیج دیا گیا، ای چالان موصول ہونے پر ہوٹل انتظامیہ سر پکڑکربیٹھ گئی، نشاندہی ہونے پر ٹریفک پولیس نے نجی ہوٹل کی انتظامیہ کو جاری کیا جانے والا ای چالان ختم کردیا۔رپورٹ کے مطابق ٹریفک پولیس کراچی کا نیا جدید وخودکار فیس لیس ای چالان نظام ، گاڑیوں کی نمبرز پلیٹس اورریکارڈ میں گھن چکرہوگیا، جدید نظام کے تحت 2001 میں کوئٹہ میں رجسٹرڈ ہونے والی گاڑی کا ای چالان کراچی کے نجی...
    روسی سفیر البرٹ خوریف نے خطے میں پائیدار امن کے لیے ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ہے۔ یہ پیشکش انھوں نے اسلام آباد انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز کی ایک نشست سے خطاب کرتے ہوئے کی۔ روسی سفیر نے کہا کہ خطے کی سلامتی کے حوالے سے خاصی تشویش ہے، خصوصاً افغانستان کی صورتحال روس کے نزدیک نہایت حساس معاملہ ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے دونوں ہمسایہ ممالک (افغانستان اور بھارت) کے ساتھ جاری کشیدگی کم کرنے میں روس اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ روسی سفیر نے جنوبی ایشیا میں تناؤ میں اضافے میں بیرونی طاقتوں کے ملوث ہونے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ روس ہمیشہ علاقائی امن، استحکام اور دہشت گردی کے خلاف کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ انھوں نے اس...
    آئین کی حکمرانی بحال کریں ضمانت دیتا ہوں عمران خان کسی کیخلاف کارروائی نہیں کریگا،محمود اچکزئی WhatsAppFacebookTwitter 0 19 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ آئین کی حکمرانی بحال کریں ایک سماجی معاہدہ کریں جس پر تمام جماعتیں دستخط کریں، عمران خان کی ضمانت دیتا ہوں وہ کسی کے خلاف کارروائی نہیں کرے گا۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک غلط فہمی ملک میں پھیلا دی گئی ہے کہ ایک آدمی ہے جو باغی ہے اس کو توڑنا ہے، یہ 25کروڑ انسانوں کی لڑائی ہے، یہ زر اور زور...
    مظفرآباد : وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ حکومت کا بنیادی ہدف ریاستی عوام کی حقیقی معنوں میں خدمت اور ان کا اعتماد بحال کرنا ہے۔ مختلف وفود سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو موقع ملا ہے کہ وہ برسوں کی محرومیوں کو دور کرنے میں اپنا موثر کردار ادا کرے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایک وقت ایسا بھی تھا جب عوام بے چینی کے عالم میں سڑکوں پر تھے، مگر آج سیاسی جماعتوں کے جھنڈے ان کے ہاتھوں میں اور اعتماد ان کے دلوں میں ہے۔ نئی حکومت کے اعلان کے بعد پورے خطے میں خوشی اور جشن کا ماحول ہے، جس سے ثابت ہوتا ہے...
    نون لیگ گلگت بلتستان کے صدر نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے تھے کہ الیکشن مہم کیلئے سرکاری وسائل خرچ کئے جائیں مگر پیپلز پارٹی نے اس میں پہل کی ہے، اب ہم سے بھی شکایت نہیں کی جانی چاہئے۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے صوبائی صدر و سابق وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ گورنر ہائوس پیپلز پارٹی کی انتخابی مہم کیلئے پوری طرح سے استعمال ہو رہا ہے، سرکاری وسائل پر پیپلز پارٹی جلسے کر رہی ہے، ریلیاں نکال رہی ہے جو ایک لحاظ سے کوڈ آف کنڈکٹ کے خلاف ہے۔ ہم نہیں چاہتے تھے کہ الیکشن مہم کیلئے سرکاری وسائل خرچ کئے جائیں مگر پیپلز پارٹی نے اس میں پہل کی ہے، اب...
    پاکستانی موسیقی کے معروف گلوکار عاطف اسلم اس بار اپنے گانے نہیں بلکہ ڈانس کے انداز کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ حال ہی میں ایک میوزک کنسرٹ کے دوران ان کی پرفارمنس کی ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں وہ اسٹیج پر پرجوش انداز میں رقص کرتے دکھائی دیے۔ عاطف اسلم عام طور پر اپنے کنسرٹس میں زیادہ ڈانس نہیں کرتے، لیکن اس تازہ پرفارمنس میں انہوں نے اپنی توانائی اور جوش کے ساتھ اسٹیج پر منفرد انداز اپنایا۔ تاہم، شائقین نے اس ویڈیو کو دیکھ کر ان پر الزام لگایا کہ انہوں نے بھارتی پنجابی گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ کے رقص کو کاپی کیا ہے۔ @hassreel @Atif Aslam live f9 park Islamabad #unfrezzmyaccount #viral #foryou #foryoupage #2025 ♬...
    بھارت کے مشہور ماہر علم نجوم نے بالی ووڈ کے دبنگ خان اور کنگ خان کے حوالے سے پیش گوئی کی اور بتایا ہے کہ آئندہ سال دونوں اداکاروں کیلیے تبدیلیاں لے کر آئے گا۔ بھارتی نجومی سشیل کمار سنگھ نے ایک پوڈ میں گفتگو کرتے ہوئے پیشگوئی کی کہ شاہ رخ کیلیے سال 2026 کامیابیوں جبکہ سلمان خان کیلیے صحت کے اعتبار سے اچھا سال نہیں ہوگا۔ نجومی کے مطابق دونوں کو کیریئر اور ذاتی زندگی کے حوالے سے چلینجز کا سامنا ہوگا۔ شاہ رخ خان اپنی مذہبی وابستگی کیوجہ سے ترقی کی منازل طے کریں گے اور اُن کے ساتھ ایک ایسی روحانی طاقت ہے جو انہیں مسلسل آگے بڑھا رہی ہے۔ سشیل کمار کے مطابق سلمان خان کیلیے...
    بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک غلط فہمی ملک میں پھیلا دی گئی ہے کہ ایک آدمی ہے جو باغی ہے اس کو توڑنا ہے، یہ 25 کروڑ انسانوں کی لڑائی ہے، یہ زر اور زور کی بنیاد پر حکومت لی گئی، لوگوں کے گھروں میں جاکر انہیِں بے عزت کیا گیا یہ جرم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ آئین کی حکمرانی بحال کریں ایک سماجی معاہدہ کریں جس پر تمام جماعتیں دستخط کریں، عمران خان کی ضمانت دیتا ہوں وہ کسی کے خلاف کارروائی نہیں کرے گا۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں...
    اسلام آباد:(نیوزڈیسک) ظالم حکمران کے سامنے کھڑا ہونا جہاد ہے، ہم مطئمن ہیں کیونکہ اللہ مظلوم کے ساتھ ہے، کسی کی طاقت فرعون سے زیادہ نہیں۔پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ آئین کی حکمرانی بحال کریں ایک سماجی معاہدہ کریں جس پر تمام جماعتیں دستخط کریں، عمران خان کی ضمانت دیتا ہوں وہ کسی کے خلاف کارروائی نہیں کرے گا۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک غلط فہمی ملک میں پھیلا دی گئی ہے کہ ایک آدمی ہے جو باغی ہے اس کو توڑنا ہے، یہ 25 کروڑ انسانوں کی لڑائی ہے، یہ زر اور...
    آئین کی حکمرانی بحال کریں ضمانت دیتا ہوں عمران خان کسی کیخلاف کارروائی نہیں کریگا، اچکزئی WhatsAppFacebookTwitter 0 19 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ آئین کی حکمرانی بحال کریں ایک سماجی معاہدہ کریں جس پر تمام جماعتیں دستخط کریں، عمران خان کی ضمانت دیتا ہوں وہ کسی کے خلاف کارروائی نہیں کرے گا۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک غلط فہمی ملک میں پھیلا دی گئی ہے کہ ایک آدمی ہے جو باغی ہے اس کو توڑنا ہے، یہ 25 کروڑ انسانوں کی لڑائی...
    آئندہ 10 سال میں دنیا میں کوئی کینسر سے نہیں مرے گا لیکن پاکستان میں لوگ مررہے ہوں گے، وزیر صحت WhatsAppFacebookTwitter 0 19 November, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے خسرہ و روبیلا ویکسین مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی اداروں کے تعاون سے حکومت کو آسانیاں ملتی ہیں، عالمی اداروں کے تعاون پر مشکور ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کے بڑی آبادی والے ممالک میں شامل ہیں، بیماریوں سے بچوں کی زندگیاں خطرے سے دوچار ہوتی ہیں، ویکسین سے ہم ان کی زندگیاں بچا سکتے ہیں۔خسرہ اور روبیلا کی بیماری لاحق ہونے سے بچے اندھے اور دماغی مفلوج ہوسکتے ہیں، والدین اپنے...
    فائل فوٹو وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے چین کو ایم 6 اور ایم 10 کے موٹروے سیکشنز میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔انہوں نے مانسہرہ، ناران، کاغان، بابوسر اور چین کی سرحد تک کی شاہراہ پر بھی سرمایہ کاری کی پیشکش کی۔عبدالعلیم خان نے چین کے سرمایہ کاروں سے ملاقات میں کہا کہ کراچی سے سکھر موٹروے بندرگاہ سے منسلک ہوگی جو اہم ترین ہے۔انہوں نے کہا کہ موٹرویز میں سرمایہ کاری چین کے لیے منافع بخش ہوگی۔
    ٹریفک پولیس کراچی کا نیا جدید وخودکار فیس لیس ای چالان نظام ، گاڑیوں کی نمبرز پلیٹس اورریکارڈ میں گھن چکرہوگیا،جدید نظام کے تحت 2001 میں کوئٹہ میں رجسٹرڈ ہونے والی گاڑی کا ای چالان کراچی کے نجی ہوٹل کو بھیج دیا گیا، ای چالان موصول ہونے پر ہوٹل انتظامیہ سر پکڑکربیٹھ گئی، نشاندہی ہونے پر ٹریفک پولیس نے نجی ہوٹل کی انتظامیہ کو جاری  کیا جانے والا ای چالان ختم کردیا۔ رپورٹ کے مطابق ٹریفک پولیس کراچی  کا نیا جدید وخودکار فیس لیس ای چالان نظام ، گاڑیوں کی نمبرز پلیٹس اورریکارڈ میں گھن چکرہوگیا، جدید نظام کے تحت 2001 میں کوئٹہ میں رجسٹرڈ ہونے والی گاڑی کا ای چالان کراچی کے نجی ہوٹل کو بھیج دیا گیا۔ ای...
    راولپنڈی (صغیر چوہدری )پولیس حراست سے ڈرامائی انداز میں فرار ہونے والے سابق اے ڈی سی آر سیالکوٹ اقبال سنگھیڑا کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ سابق اے ڈی سی جی آر اقبال سنگھیڑا کو گرفتاری کے بعد کورٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا ہے اقبال سنگھیڑا 13 نومبر کو چکری کے علاقے سے پولیس حراست سے فرار ہوئے تھے ان پر اینٹی کرپشن راولپنڈی اور لاہور میں کروڑوں روپے رشوت اور فراڈ ۔جعل سازی دھوکہ دہی کے تحت مقدمات درج ہیں ۔ملزم کے فرار ہونے کے معاملے پر چار پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا مقدمے کے اندراج کے بعد چار پولیس اہلکاروں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل...
    پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ پاکستان میں آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 7900 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ ملک میں فی تولہ سونا 7900 روپے اضافے کے بعد 431,562 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 6773 روپے اضافے کے بعد 369,994  روپے کا ہو گیاہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 339,173  روپے ہوگئی۔ جبکہ عالمی بازار میں سونا 79 ڈالر اضافے کے بعد 4092 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 7000 کی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی تھی۔ جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونا 423,662 روپے کا ہوگیا تھا جبکہ 10...
    رواں سال نومبر میں لاہور کے فضائی معیار میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 30 فیصد بہتری دیکھی گئی ہے۔ تجزیاتی رپورٹ کے مطابق نومبر کے مہینے میں ایک بھی دن انسانی صحت کے لیے خطرناک درجہ میں ریکارڈ نہیں ہوا۔ گزشتہ اور رواں سال کے ماہِ نومبر کے ڈیٹا سے ’ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI)‘ میں نمایاں بہتری کی تصدیق ہوئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: نئی دہلی میں بڑھتی فضائی آلودگی کے خلاف احتجاج، درجنوں مظاہرین گرفتار گزشتہ سال نومبر میں لاہور کا AQI 565.2 ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ نومبر 2025 میں یہ 259.6 پر آ گیا، جو فضائی معیار میں واضح بہتری کی عکاسی کرتا ہے۔ ڈیٹا کے مطابق نومبر 2024 میں 11 دن صحت کے اعتبار سے...
    —فائل فوٹو وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کہتی تھی زرعی ٹیکس نہیں لگنا چاہیے، آئی ایم ایف نے کان پکڑ کر زرعی ٹیکس لگانے کا کہا تو زرداری صاحب نے اس کا اعلان کیا۔جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سال سندھ کو این ایف سی ایوارڈ کے 2400 ارب روپے ملے ہیں۔مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ کراچی کو اس سال 800 ارب روپے ملنا چاہیے تھے، 100 ارب بھی نہیں ملے، وفاق کہتا ہے سارے پیسے وزیراعلیٰ کو دے دیے، جاؤ وزیراعلیٰ سے لو۔انہوں نے کہا کہ کیا صوبے بنانے کے قانون میں آئینی ترمیم نہیں ہوسکتی؟ بالکل ہوسکتی ہے، نئے صوبے کی بات...
    ذرائع کے مطابق الطاف وانی نے خصوصی رپورٹر برائے حقِ پرائیویسی انیہ برائن نوگرریز کے نام خط میں کہا ہے کہ زیرحراست کشمیریوں کی جی پی ایس آلات کے ذریعے نگرانی، ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور ذاتی بائیومیٹرک کا ڈیٹا جمع کرنا مداخلت کا ایک ہتھیار بن گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز کے چیئرمین الطاف حسین وانی نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی توجہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مقامی آبادی کے خلاف بڑھتی ہوئی نگرانی کی مہم کی جانب مبذول کرائی ہے۔ ذرائع کے مطابق الطاف وانی نے خصوصی رپورٹر برائے حقِ پرائیویسی انیہ برائن نوگرریز کے نام خط میں کہا ہے کہ زیرحراست کشمیریوں کی جی پی ایس آلات کے...
    انہوں نے کہا کہ میں نے وزیراعظم کے 90 فیصد اختیارات کابینہ کو دیے تھے، 5 روپے سے 500 تک کی خرچ کی فائل بھی کابینہ میں جاتی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ اپنی سیاسی موت کے پروانے پر خوشدلی سے دستخط کر کے آیا ہوں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں انوار الحق نے کہا کہ اگر آپ کو بھیجنے والوں کی آنکھوں میں نمی ہو تو یہ قیمتی اثاثہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے وزیراعظم کے 90 فیصد اختیارات کابینہ کو دیے تھے، 5 روپے سے 500 تک کی خرچ کی فائل بھی کابینہ میں جاتی تھی۔ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے مزید کہا کہ اپنی سیاسی موت کے پروانے...
    ملک پھر دہشت گردی کی زد میں ہے۔ دہشت گردوں نے اسلام آباد کو نشانہ بنایا ہے۔ اسلام آباد میں عدالت کے باہر پولیس گاڑی پر خودکش حملے میں 12 افراد شہید اور 27 زخمی ہوئے۔ افغانستان کی سرحد سے متصل وانا کیڈٹ کالج دہشت گردوں کے نرغے میں آگیا۔کیڈٹ کالج کے طلبہ 14 سے زیادہ گھنٹے ان دہشت گردوں کے رحم وکرم پر رہے۔ سیکیورٹی فورسز نے تمام طلبہ اور اساتذہ کو بازیاب کیا۔ 2 سیکیورٹی اہلکار اس حملے میں شہید ہوئے۔ اس صدی کے 25 ویں سال پھر وانا سے لے کر اسلام آباد غیر محفوظ علاقہ بن گیا۔ اسلام آباد کے سیکیورٹی کے لیے لگائے گئے، اربوں روپے کی لاگت سے نصب ہونے والے کیمرے اور سیف...
    فائل فوٹو  سیکیورٹی فورسز نے 16 اور 17 نومبر کو خیبر پختونخوا کے علاقوں باجوڑ اور بنوں میں کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 23 خارجی ہلاک کردیے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ باجوڑ میں کارروائی کے نتیجے میں 11خوارجی ہلاک کیے گئے،  ہلاک خوارجیوں میں ان کا سرغنہ سجاد عرف ابوذر بھی شامل تھا، سیکیورٹی فورسز نے خارجیوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔سیکیورٹی فورسز نے بنوں میں خفیہ اطلاعات پر دوسرا آپریشن کیا، بنوں کی کارروائی میں 12 خوارجیوں کو ہلاک کیا، دیگر بھارتی سرپرستی یافتہ خوارجی کے خاتمے کے لیے آپریشنز جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے انسدادِ دہشت گردی جاری رکھیں گے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی...
    خیبرپختونخوا کی زمین دہشتگردوں پر تنگ، سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں مزید 23خواج ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 18 November, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے دو اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ فتنہ الخوارج کے 23 خوارج کو ہلاک کردیا، دو روز میں مجموعی طور پر 36 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 16 اور 17 نومبر کو خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر باجوڑ اور بنوں میں انسداد دہشت گردی کی دو بڑی اور کامیاب کارروائیاں کی گئیں۔ان کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 23 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔اعلامیے کے مطابق باجوڑ میں خفیہ...
    بنوں، شہریوں پر حملے کی کوشش ناکام، فتن الخوارج کا دہشتگرد بارودی مواد نصب کرتے ہوئے ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 18 November, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں فتن الخوارج سے تعلق رکھنے والا ایک دہشتگرد بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے کیلئے بارودی مواد نصب کرتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق یہ واقعہ خوارج کی بڑھتی ہوئی مایوسی کی عکاسی کرتا ہے، جو سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مسلسل اور موثر دبا کے باعث اب آسان اہداف کے خلاف بزدلانہ کارروائیوں کی طرف مائل ہو رہے ہیں۔ان کی ناکام کوششیں جاری انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیوں کے مقابلے میں ان کی کم ہوتی صلاحیت اور بڑھتی ہوئی جھنجھلاہٹ کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بنگلہ دیش کی نیشنل سٹیزن پارٹی نے عبوری حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شیخ حسینہ واجد کو سزا پر عملدرآمد کے لیے ایک ماہ کے اندر واپس لایا جائے۔غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق طلبہ تحریک کے نتیجہ میں اسی سال فروری میں قائم ہونے والی جماعت نیشنل سٹیزن پارٹی کے کنوینر ناہید اسلام نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت شیخ حسینہ واجد کی سزائے موت کا خیرمقدم کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جولائی انقلاب کے ہزاروں ہلاک ہونے والو اور ہزاروں زخمی جنگجوؤں کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کا فیصلہ سنا دیا گیا ہے۔ناہید اسلام نے کہا کہ یہ فیصلہ ملک کی عدالتی تاریخ میں سنگ میل ثابت ہوگا لیکن جس دن یہ...
    اسلام ٹائمز کیساتھ خصوصی انٹرویو میں مقبوضہ کشمیر کے معروف حریت پسند رہنماء و جموں و کشمیر مسلم متحدہ محاذ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر مسلمانوں کیخلاف اسلامو فوبیا کے تحت شدید جنگ جاری ہے اور اب بھارت بھر میں بھی مسلمانوں اور خاص طور سے کشمیریوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے، جو حد درجہ قابل مذمت ہے۔ متعلقہ فائیلیںمولانا حسن افضل فردوسی کا تعلق مقبوضہ جموں و کشمیر کے لاوے پورہ سرینگر سے ہے، وہ سالہا سال سے کشمیر میں مزاحمتی تحریک سے وابستہ ہیں۔ مختلف تبلیغی محاذوں پر سرگرم ہیں، ساتھ ہی ساتھ میر واعظ شمالی کشمیر بھی ہیں۔ آپکے والد محترم کو تحریک آزادی سے وابستہ ہونے کی پاداش میں شہید کیا...
    سٹی 42: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات ہوئی ۔  ترجمان دفتر خارجہ  کے مطابق  نائب وزیراعظم اور چینی وزیراعظم کی ملاقات ایس سی او سربراہان حکومت کونسل اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ہوئی۔پاک چین قیادت نے  دو طرفہ تزویراتی شراکت داری کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور چینی وزیراعظم لی کیانگ نے شنگھائی سپرٹ کو علاقائی استحکام کے لیے راہنما قرار دیا۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور چینی وزیراعظم کا اہم عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا سلسلہ تیزی سے جاری
      اسلام آباد (نیوزڈیسک): پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ایسے شہریوں کو خبردار کر دیا جو غیر رجسٹرڈ موبائل فون استعمال کر رہے ہیں۔ پاکستان میں غیر رجسٹرڈ موبائل فون عام طور پر سستے مل جاتے ہیں کیونکہ ان پر کسٹم ڈیوٹیز یا ٹیکس ادا نہیں کرنا پڑتا، کم آمدنی والے صارفین کیلیے یہ ایک پُرکشش آپشن ہوتا ہے۔   تاہم، پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غیر رجسٹرڈ موبائل فون کسی بھی وقت بلاک کیا جا سکتا ہے، ڈی آئی آر بی ایس سسٹم کے مطابق صرف منظور شدہ ڈیوائسز ہی نیٹ ورک پر چل سکتی ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ شہری #06#* ڈائل کر کے اپنے...
    گزشتہ روز مدینہ میں بس حادثہ پیش آیا تھا جس میں بس کی آئل ٹینکر سے اتنی شدید ٹکر ہوئی تھی کہ بس میں موجود تمام عمرہ زائرین موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے لیکن ایک نوجوان معجزاتی طور پر بچ گیا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ 24 سالہ نوجوان محمد عبدالشعیب ہے جو اپنے والدین، دادا اور چچا کی فیملی کے ساتھ عمرے پر تھا۔ نوجوان کا تعلق بھارتی حیدرآباد سے ہے۔ ہوا کچھ یوں کہ جب بس مکہ سے مدینہ جارہی تھی تو عبدالشعیب ڈرائیور کے قریب والی سیٹ پر بیٹھا ہوا تھا۔ چونکہ وہ آگ لگنے اور ٹکراؤ کے وقت بس میں سامنے بیٹھا تھا، اس لیے اس نے ٹکراؤ کے وقت پھرتی سے...
    مظفر آباد(نیوز ڈیسک)آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے حلف اٹھانے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ انہیں ملنے والی یہ بھاری ذمہ داری اللہ کا فضل ہے، اور وہ پوری قوت کے ساتھ ریاست اور تحریکِ آزادی کشمیر کے لیے کام کریں گے۔ مظفرآباد میں منعقدہ تقریب حلف براداری کے بعد خطاب کرتے ہوئے فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ مشکل ترین حالات میں اس منصب کو سنبھالنا آسان نہیں، لیکن وہ یقین رکھتے ہیں کہ اللہ انسان پر اتنا ہی بوجھ ڈالتا ہے جتنا وہ اٹھا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر انسان اپنی قوت سے کمزور ہو تو اللہ اسے وہ سکت بھی عطا کرتا ہے جس سے وہ ذمہ داری نبھا...
    برطانوی حکومت نے ملک کے پناہ گزینی نظام میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں متعارف کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ موجودہ اسائلم نظام جو پہلے سے دباؤ کا شکار ہے، اسے مزید سخت اور مؤثر بنایا جا رہا ہے۔ حکومت کے مطابق نئے اصولوں کا مقصد غیر ضروری درخواستوں کو کم کرنا اور نظام میں شفافیت پیدا کرنا ہے۔ نئے اقدامات کے تحت اب پناہ کا درجہ مستقل نہیں رہے گا بلکہ اسے عارضی بنا دیا جائے گا۔ پناہ لینے والے افراد کو ہر ڈھائی سال بعد اپنے اسٹیٹس کی دوبارہ جانچ کرانی ہوگی تاکہ حکومت یہ طے کر سکے کہ انہیں مزید رہنے دیا جائے یا نہیں۔ یہ بھی پڑھیے: افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری، اب...
    میلان(انٹرنیشنل ڈیسک) ناروے نے فٹبال کی دنیا میں تاریخ رقم کرتے ہوئے 28 برس بعد فیفا ورلڈکپ میں کوالیفائی کرلیا۔ میلان میں ہونے والے اہم کوالیفائنگ میچ میں ناروے نے میزبان اٹلی کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر شاندار انداز میں ٹورنامنٹ کا ٹکٹ کٹوالیا۔ میچ کے ابتدائی لمحات میں اٹلی نے روایتی انداز میں جارحانہ کھیل پیش کیا اور ایک گول کی برتری بھی حاصل کرلی، تاہم دوسرے ہاف میں ناروے نے میچ کا نقشہ یکسر بدل دیا۔ انتونیو نوسا اور ایرلنگ ہالینڈ نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے مسلسل حملے کیے جس کے نتیجے میں ناروے نے چار گول اسکور کر کے میچ پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا۔ ناروے کی اس تاریخی...
    لاہور میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جب فارم 47 کی بنیاد پر حکومت بنائیں گے تو لوگوں کا جمہوریت پر سے اعتماد اٹھ جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی جیت گئی تھی لیکن بندے خریدے گئے یا نہیں آنے دیے گئے جس کی وجہ سے ایک شخص وہان زبردستی میئر بن گیا۔ یہ بھی پڑھیے: ’احترام کا رشتہ برقرار رہے گا‘ مشتاق احمد خان کا جماعت اسلامی سے علیحدگی کا اعلان قومی انتخابات میں 5 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنز میں سے ایک بھی نہیں جیتے مگر قومی اسمبلی کی 15 نشستیں انہیں دی گئیں، اب شہری حقوق کے...
    رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں 14 ہزار 802 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن ہوئی۔ذرائع کے مطابق ایس آئی ایف سی کی حکمت عملی کے تحت کاروباری مواقع اورسرمایہ کاری کے دائرہ کارمیں نمایاں توسیع ہوئی ہے او رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں 14 ہزار 802 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن ہوئی۔سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان کے مطابق پاکستان میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی مجموعی تعداد 2لاکھ72ہزار 918 تک پہنچ گئی جن میں آئی ٹی اور ای کامرس کا شعبہ 670 نئی کمپنیوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔ایس ای سی پی کے مطابق رجسٹرڈ کمپنیوں میں 59 فیصد پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیاں شامل ہیں جب کہ 30 سے زائد ممالک سے 332 کمپنیوں کو عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد حاصل...
    اپنے ایک بیان میں یو این سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ سب مل کر مشرق وسطیٰ کو ہتھیاروں، تباہی سے پاک علاقہ بنا دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کے لوگ استحکام اور امن کے مستحق ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ غزہ میں دو سال کی تباہ کن جنگ کے بعد بالآخر آگے بڑھنے کا ایک راستہ نظر آرہا ہے۔ یو این سیکرٹری جنرل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہمیں اس رفتار کو ٹھوس اقدامات میں تبدیل کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ سب سے اپیل ہے کہ جنگ بندی کو مستقل امن میں تبدیل کرنے میں مدد کریں۔ انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ سب مل...
    نائجیریا کی ریاست کیبّی میں سرکاری گرلز اسکول پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر کے وائس پرنسپل کو قتل اور 25 طالبات کو اغوا کر لیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ صبح تقریبا 4 بجے پیش آیا جب حملہ آور بھاری اسلحے سے لیس ہو کر اسکول میں داخل ہوئے۔ حملہ آوروں نے پہلے سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ کیا، پھر دیوار پھلانگ کر ہاسٹل میں داخل ہوئے اور طالبات کو زبردستی لے گئے۔ یہ بھی پڑھیے: امریکا نے صدر ٹرمپ کے ناقد نوبیل انعام یافتہ نائجیرین ادیب کا ویزا منسوخ کردیا اس دوران وائس پرنسپل حسن یعقوب مکُکو مزاحمت کرتے ہوئے گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک اور ملازم زخمی ہوا۔ حکام کے مطابق اضافی...
    ذرائع کے مطابق ڈی ایف پی کے قائم مقام صدر محمود احمد ساغر نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر اگنیس کالمارڈ کو لکھے گئے ایک خط میں کہا کہ کشمیریوں کی منظم پروفائلنگ اور سیاسی قیدیوں کی سنگین صورتحال فوری عالمی مداخلت کا تقاضا کرتی ہے اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے ایمنسٹی انٹرنیشنل پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے بڑھتے ہوئے ظلم و جبر کو روکنے کے لئے فوری مداخلت کرے۔ ذرائع کے مطابق ڈی ایف پی کے قائم مقام صدر محمود احمد ساغر نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر اگنیس کالمارڈ کو لکھے گئے ایک خط میں کہا کہ کشمیریوں کی منظم پروفائلنگ اور سیاسی قیدیوں کی سنگین...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> لاہور(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ آج بنگلا دیش میں پیش آنے والا واقعہ پوری دنیا کے لیے ایک ایسا عبرت ناک درس ہے جو روز روشن کی طرح واضح ہے۔ بھارتی پروردہ شیخ حسینہ واجد نے اقتدار کے 15 برس میں جس طرح جھوٹے مقدمات کی سیاست کو فروغ دیا، عدالتی فیصلوں کو انتقام کا ہتھیار بنایا اور فسطائیت پر مبنی طرزِ حکمرانی اپنائی، وہ تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے۔عوامی پلیٹ فارم ’’ایکس ‘‘پر اظہار خیال کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ بھارت کی سرپرستی اور ہدایات پر قومی مفادات کا سودا کرنے کے باوجود حسینہ واجد نئی نسل کو گمراہ کرنے میں کامیاب ہوئیںاورنہ ہی عوامی لیگ...
    کراچی کے علاقوں گلستان جوہر اور گلشن اقبال میں سفید رنگ کی کاریں چوری کرنے والا گینگ سر گرم ہوگیا۔پولیس کے مطابق ملزمان گزشتہ ہفتے کے دوران 5 گاڑیاں چوری کرکے فرار ہوئے، ملزمان صبح 6 سے 10 بجے تک وارداتیں کررہے ہیں۔ ملزمان اس سے قبل ناظم آباد میں بھی اسی قسم کی وارداتیں کرتے رہے ہیں۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان شناخت چھپانے کے لیے کیپ اور ماسک لگائے ہوئے ہیں۔ دوسری جانب چوری کی گئی گاڑیاں تاحال برآمد نہیں ہوسکی ہیں، پولیس کی جانب سے تلاش کا کام جاری ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی : وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی سرکلر ریلوے (KCR) کی جلد بحالی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ منصوبہ کراچی کی اہم ضرورت ہے اور اس پر عملی پیش رفت تیز کی جا رہی ہے۔کراچی کینٹ اسٹیشن کی اپ گریڈیشن کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے بتایا کہ وفاقی حکومت بڑے ریلوے منصوبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ تہران سے استنبول تک ریلوے روٹ کی بحالی پاکستان ریلوے کے لیے نئی ترقی کے دروازے کھول دے گی۔ وزیراعظم کے مطابق شالیمار ایکسپریس کو مکمل طور پر نئی ٹرین کے طور پر اپ گریڈ کر دیا گیا ہے جبکہ اس کی صفائی کا نظام کراچی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی...
    خارجی دہشت گرد نے انکشاف کیا کہ فتنۃ الخوارج  مذہب کے نام پر نوجوانوں کو ورغلا کر انہیں افواج پاکستان کیخلاف اکساتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خارجی دہشت گرد کے فتنۃ الخوارج  کے حوالے سے ہوشربا انکشافات سامنے آگئے جب کہ فتنۃ الخوارج مذہب کے نام پر نوجوانوں کو ورغلا کر پاک فوج کیخلاف ذہن سازی کرتے ہیں۔ خارجی دہشت گرد نے انکشاف کیا کہ فتنۃ الخوارج  مذہب کے نام پر نوجوانوں کو ورغلا کر انہیں افواج پاکستان کیخلاف اکساتے ہیں۔ خارجی دہشت گرد نے کہا کہ ’میرا نام احسان اللہ ولد عبدالجنان اور قوم محسود ہے، کمانڈر بدری، کمانڈر مشتاق، کمانڈر گرنیڈ اور کمانڈر اسلام الدین کیلئے 3 سال تک سہولتکاری کرتا رہا۔ خارجی دہشت گرد نے کہا کہ ہم...
    ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن نے گنے کی بمپر پیداوار کے باوجود چینی کی قیمتوں کے بحران کو مصنوعی قرار دیتے ہوئے ملوث عناصر کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کردیا ہے. ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین رؤف ابراہیم کے مطابق شوگر ملوں کی جانب سے  100 فیصد کرشنگ شروع نہ کیے جانے سے منظم انداز میں چینی کا مصنوعی بحران پیدا کیا گیا ہے۔ انہوں نے ایکسپریس نیوز کے استفسار پر بتایا کہ فی الوقت صرف 10فیصد شوگر ملیں گنے کی کرشنگ کررہی ہیں اور باقی ماندہ 90 فیصد ملوں نے سیزن کے باوجود گنے کی کرشنگ کا آغاز نہیں کیا ہے۔ روف ابراہیم کے مطابق گنے کی تیار فصل کی 100فیصد کرشنگ سے فی کلوگرام چینی کی...
    وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ کراچی کی ’محرومیوں‘ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ شہر ایک دودھ دینے والی گائے ہے اسے چارہ نہیں دیں گے تو کس طرح چلے گا۔ یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے کا جواب، مصطفیٰ کمال نے اپنی بیٹی کو اینٹی سروائیکل کینسر ویکسین لگوا دی کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ  ایم کیو ایم نے عوامی حقوق کے لیے ہر سیاسی جماعت کے پاس جا کر اپنا مؤقف رکھا اور بلدیاتی نظام سے متعلق آئینی ترمیم کو حکومت میں شامل ہونے کی واحد شرط قرار دیا تھا۔ مصطفیٰ کمال نے بتایا کہ ایم کیو ایم کی جانب سے بلدیاتی نظام سے متعلق آئینی ترمیم...
    خوارجی کمانڈر نوجوانوں کو بدکاری کی طرف دھکیلتے ہیں،خارجی دہشتگرد احسان اللہ کے فتن الخوارج کے حوالے سے ہوشربا انکشافات WhatsAppFacebookTwitter 0 17 November, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)خارجی دہشت گرد کے فتن الخوارج کے حوالے سے ہوشربا انکشافات سامنے آگئے جب کہ فتن الخوارج مذہب کے نام پر نوجوانوں کو ورغلا کر پاک فوج کیخلاف ذہن سازی کرتے ہیں۔خارجی دہشت گرد نے انکشاف کیا کہ فتن الخوارج مذہب کے نام پر نوجوانوں کو ورغلا کر انہیں افواج پاکستان کیخلاف اکساتے ہیں۔خارجی دہشت گرد نے کہا کہ میرا نام احسان اللہ ولد عبدالجنان اور قوم محسود ہے، کمانڈر بدری ، کمانڈر مشتاق ، کمانڈر گرنیڈ اور کمانڈر اسلام الدین کیلئے 3 سال تک سہولت کاری کرتا رہا۔خارجی دہشت گرد...
    خارجی دہشت گرد احسان اللہ نے فتنۃ الخوارج سے متعلق ہوشربا انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ خوارج مذہب کے نام پر نوجوانوں کو ورغلاتے ہیں۔ خارجی دہشت گرد احسان اللہ نے اپنے ویڈیو بیان میں بتایا کہ میرا نام احسان اللہ ولد عبدالجنان اور قوم محسود ہے.میں کمانڈر بدری ، کمانڈر مشتاق ، کمانڈر گرنیڈ اور کمانڈر اسلام الدین کے لیے 3 سال تک سہولت کاری کرتا رہا۔دہشت گردی کا کہنا تھا کہ کئی خارجی کمانڈر اپنے ذاتی مفادات کے لیے نوجوانوں کو بدکاری جیسے گناہ کی طرف بھی دکھیلتے ہیں، خوارجی کمانڈر ہمارے ساتھ بداخلاقی کرتے تھے۔دہشت گرد احسان اللہ نے انکشاف کیا کہ فتنۃ الخوارج مذہب کے نام پر نوجوانوں کو ورغلاتے ہیں، وہ نوجوانوں کی ذہن سازی...
    وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد ایوان میں پیش کر دی گئی۔ تحریک عدم اعتماد میں متبادل قائد ایوان کے طور پر فیصل ممتاز راٹھور کا نام پیش کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے ایوان سےخطاب میں کہا کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ ایک شخص ہی آئین اور انتظامی ڈھانچے کی تباہی کا ذمے دار ہو، کیا میری کابینہ کے ممبران اس کے ذمے دار نہیں؟انہوں نے کہا کہ آج کا خطاب باتیں ریکارڈ پر لانے کے لیے کر رہا ہوں، اس ایوان نے مجھے جنم دیا، آج ان سب کا شکریہ ادا کرنے آیا ہوں۔ مجھے اسی ایوان سے کہا گیا کہ 15 فروری تک اسمبلی تحلیل کر دو۔انوارالحق کا کہنا ہے...
    خارجی دہشت گرد کے فتنہ الخوارج کے حوالے سے ہوشربا انکشافات سامنے آگئے جب کہ فتنہ الخوارج مذہب کے نام پر نوجوانوں کو ورغلا کر پاک فوج کیخلاف ذہن سازی کرتے ہیں۔  خارجی دہشت گرد نے انکشاف کیا کہ فتنہ الخوارج مذہب کے نام پر نوجوانوں کو ورغلا کر انہیں افواج پاکستان کیخلاف اکساتے ہیں۔ خارجی دہشت گرد  نے کہا کہ میرا نام احسان اللہ ولد عبدالجنان اور قوم محسود ہے، کمانڈر بدری ، کمانڈر مشتاق ، کمانڈر گرنیڈ اور کمانڈر اسلام الدین کیلئے 3 سال تک سہولتکاری کرتا رہا۔ خارجی دہشت گرد  نے کہا کہ ہم نے بکتر بند گاڑی اور تتور میں پولیس اسٹیشن پر حملہ سمیت مختلف کارروائیاں کیں، فتنہ الخوارج نوجوانوں کی ذہن سازی کر کے انہیں...
    خیبرپختونخوا میں رواں سال قتل، اقدام قتل اور اغواء کے واقعات میں تشویشناک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پشاور پولیس نے دو ہزار چوبیس اور دو ہزار پچیس کے دوران سنگین جرائم کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں، جن کے مطابق اس ایک سال کے دوران 32 سو سے زائد افراد موت کے گھاٹ اتارے گئے۔ اعداد و شمار کے مطابق، 2024 میں جنوری سے اکتوبر کے درمیان قتل کے 2,604 واقعات رپورٹ ہوئے، جبکہ 2025 میں اب تک یہ تعداد بڑھ کر 3,200 تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح اقدام قتل کے 2,863 واقعات 2024 میں رپورٹ ہوئے۔ اغواء کے واقعات میں بھی اضافہ ہوا ہے، گزشتہ سال 934 جبکہ رواں سال اب تک 993 واقعات رپورٹ ہوچکے...
    فائل فوٹو تحریک عدم اعتماد کا سامنا کرنے والے آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق مظفرآباد روانہ ہوگئے۔روانگی سے قبل انہوں نے کشمیر ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’آج کے دن سے متعلق ایک ہی بات کہنا چاہتا ہوں کہ شکر الحمدللّٰہ آج آزادی کا دن ہے، کیوں نہ سیلیبریٹ کروں۔‘انہوں نے نئے آنے والے وزراء کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’اللّٰہ پاک ان کو کامیاب کرے، اللّٰہ تعالیٰ نے تقریباً ڈھائی سال خدمت کا موقع دیا، میں 6 ماہ پہلے ہی جانے کا ارادہ رکھتا تھا۔‘چوہدری انوار الحق کشمیر ہاؤس سے مظفرآباد روانہوزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کشمیر ہاؤس سے مظفرآباد روانہ ہوئے، جہاں ان کے ہمراہ وزیر...
    مظفرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم آزادکشمیر چودھری انوارالحق نے کہاکہ اقتدار میں آنے پر عوامی خدمت کیلئے اللہ سے 6ماہ مانگے تھے،اللہ تعالیٰ نے مجھے 2سال 6ماہ سے زائد وقت دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق  وزیراعظم آزادکشمیر کاکہناتھا کہ قانون ساز اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے جارہا ہوں،آج صرف ایک بات کہنا چاہتا ہوں شکر الحمدللہ۔ ان کاکہناتھا کہ نئے آنے والوں کیلئے بھی نیک خواہشات، اللہ تعالیٰ انہیں کامیاب کرے،یہ دن خود پر خود مسلط کیا ہے،چودھری انوارالحق نے کہاکہ اقتدار میں آنے پر عوامی خدمت کیلئے اللہ سے 6ماہ مانگے تھے،اللہ تعالیٰ نے مجھے 2سال 6ماہ سے زائد وقت دیا،ان کاکہناتھا کہ جانے کا فیصلہ 6ماہ پہلے کیا تھا، آج آزادی کا دن ہے۔ ...
    سپریم کورٹ میں منشیات کیس کے ملزم کی درخواستِ ضمانت پر سماعت کے دوران جسٹس جمال خان مندوخیل نے منشیات کی سپلائی نہ روکنے پر متعلقہ سرکاری اداروں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے اینٹی نارکوٹکس فورس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ منشیات شہروں تک آخر پہنچتی کیسے ہے، بارڈر پر اسے کیوں نہیں روکا جاتا۔ یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے منشیات برآمدگی کیس میں ملزم کو کیوں بری کیا؟ انہوں نے کہا کہ اگر بارڈر سے لیکر ایک ہزار کلومیٹر اندر تک منشیات پہنچ رہی ہیں تو یہ سنگین غفلت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) نواب حمید اللہ ہاکی کلب ٹنڈوجام کے سفر کی نصف صدی مکمل ہو نے پر تقریب منعقد نواب حمید اللہ ہاکی کلب نے کھیل کے میدان آباد کرکے نوجوانوں کو منشیات سے اور غلط صحبت سے بچایا ہے تفصیلات کے مطابق نواب حمیداللہ ہاکی کلب کے پچاس سال مکمل ہونے پر کلب کے صدر عبدالقدیر راجپوت کی جانب سے گولڈن جوبلی تقریب منعقد کی گئی جس میں ہاکی کے انٹرنیشنل کھلاڑیوں کوچ و عہدے داروں نے شرکت کی گئی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ہاکی ایسوسی ایشن ضلع حیدرآباد کے صدر راؤ ظفر سعید راجپوت، جنرل سیکریٹری اختر علی خانزادہ سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے نائب صدر و ممبر ہاکی فیڈریشن اسلم خان نیازی،...