2025-12-14@17:35:27 GMT
تلاش کی گنتی: 7163

«بحال ہو»:

(نئی خبر)
    کراچی: سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اُس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب ایم کیو ایم پاکستان کے رکن صابر قائمخانی نے سوشل میڈیا پر چلنے والی افواہ پر یقین کرتے ہوئے سابق قومی کرکٹر معین خان کے انتقال پر مغفرت کی دعا کی درخواست کردی۔ اجلاس کی صدارت اسپیکر اویس قادر شاہ کر رہے تھے۔ انہوں نے فوراً رکن اسمبلی کو بتایا کہ یہ خبر غلط ہے اور سوشل میڈیا کی فیک نیوز ہے۔ دیگر اراکین نے بھی صابر قائمخانی کو روکا جس پر انہوں نے کھڑے ہوکر معذرت کی۔ واضح رہے کہ 2 دسمبر کو حیدرآباد کے سینئر کرکٹر 65 سالہ معین خان راجپوت کے انتقال کے بعد سوشل میڈیا پر غلط طور پر 1992 ورلڈ کپ کے...
    معروف بولی وڈ اداکارہ رشمیکا مندانا نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے غلط استعمال پر سخت اظہار تشویش کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اے آئی کے غلط استعمال کرنے والوں کو سزا دی جانی چاہے۔ ’دی ہندو‘ کے مطابق رشمیکا مندانا نے ایکس پوسٹ میں اے آئی کے ذریعے ڈیپ فیک اور اداکاراؤں کی نامناسب ویڈیوز اور تصاویر بنانے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے ہوئے ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے خصوصی طور پر ایسی ویڈیوز اور ڈیپ فیک بنانے کی مذمت کی جو عورتوں کو نشانہ بناتے ہیں۔ انہوں نے ایکس پر لکھا کہ اے آئی ترقی کی طاقت ہے لیکن اسے فحش مواد بنانے اور عورتوں کو نشانہ بنانے...
    وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی اموررانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سی ڈی ایف کی اہم تعیناتی کیلئے ترامیم کی گئیں، اب آرمی چیف کی ریٹارمنٹ کی عمر نہیں ، سی ڈی ایف کی مدت پانچ سال ہے، پانچ سال بعد بھی دوبارہ تعیناتی ہوسکتی ہے۔ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہاکہ 29نومبر کو گزٹ نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ضرورت نہیں تھی، گزٹ نوٹیفکیشن تو پہلے سے ہوا تھا۔
    پاکستان سمیت دنیا بھر میں پسند کی جانے والی معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر پیاری مریم انتقال کر گئیں۔ نرم لہجہ، معصوم انداز گفتگو اور روزمرہ زندگی کی سادہ مگر دل کو چھو لینے والی ویڈیوز نے انہیں لاکھوں دلوں میں جگہ دی تھی، ان کی اچانک موت کی خبر نے مداحوں، سوشل میڈیا صارفین اور شوبز حلقوں کو شدید صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔ پیاری مریم کی شادی انہی کے شعبے سے تعلق رکھنے والے انفلوئنسر احسن علی سے ہوئی تھی، دونوں کی جوڑی نہایت پسند کی جاتی تھی اور جلد ہی اپنے خاندان میں خوشیوں کا اضافہ کرنے والے تھے، مریم جڑواں بچوں کی ماں بننے والی تھیں، دورانِ حمل بھی وہ مسکراتی ہوئی ویڈیوز شیئر کرتی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے جنیوا میں گاوی بورڈ میٹنگ میں پاکستان کی نمائندگی کی، وزیر صحت نے انسدادِ پولیو اور حفاظتی ٹیکہ جات میں قابلِ ذکر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا، وزارتِ صحت کے مطابق مصطفی کمال نے کہا کہ مربوط حکمتِ عملی کے نتیجے میں پولیو کیسز 74 سے کم ہو کر 30 رہ گئے، معمول کے حفاظتی ٹیکوں کی کوریج میں نمایاں بہتری ریکارڈ کی گئی ہے، زیرو ڈوز بچوں کی نشاندہی اور رسائی حکومتِ پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔وزیرِ صحت نے ای پی آئی اور پی ای آئی ٹیموں کے ساتھ کمیونٹی ہیلتھ ورکرز کی انتھک محنت کو سراہا۔ خبر ایجنسی
    اپنے منفرد کانٹینٹ کی وجہ سے مشہور ہونے والی ٹک ٹاکر پیاری مریم دوران زچگی انتقال کرگئیں تاہم ان کے دونوں بچوں حالت خطرے سے باہر ہے۔ پیاری مریم کے شوہر احسن علی نے اہلیہ کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کی اور بتایا تھا کہ اچانک طبیعت خراب ہونے کے باعث انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ انتقال کرگئیں تھیں۔ اس خبر کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین اور انفلوئنسر غمزدہ ہوئے جنہوں نے پیاری مریم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلیے دعا کی۔ اس کے بعد اُن کے بچوں سے متعلق افواہیں پھیل رہی تھیں کہ اس دوران پیاری مریم کے شوہر احسن نے بتایا کہ اُن کے ہاں دو لڑکوں کی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اور صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو  مبارکباد  دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کا چیف آف ڈیفنس فورسز کے منصب پر فائز ہونا لائق تحسین ہے،  وطن عزیز کے دفاع کے لئے سید عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیتیں قابل فخر ہیں۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز کی حیثیت سے وہ نئی تاریخ رقم کریں گے، سید عاصم منیر کی آئندہ 5 برسوں کے لئے تعیناتی دشمن کے لئے واضح پیغام ہے،  ساری قوم پاک فوج اور سپہ سالار کے ساتھ یک جان ہو کر کھڑی ہے۔ میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء کا نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ, سربراہ پاک بحریہ سے ملاقات...
    کراچی: اعلیٰ تعلیمی کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین کی تقرری کے لیے شارٹ لسٹڈ 5 امیدواروں کے حتمی انٹرویوز جمعہ کو ہوں گے جسے انٹرویو دینے والے امیدواروں کے ذہانت و مہارت کے امتحان سے زیادہ تلاش کمیٹی search committee کے کنوینر اور وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا امتحان قرار دیا جارہا ہے۔ اس عہدے کے لیے آنے والی ساڑھے 5 سو درخواستوں کی اسکروٹنی اور ازاں بعد پہلے مرحلے میں کیے گئے 30 امیدواروں کے انٹرویوز میں سے نکالے گئے 5 امیدواروں میں سے "ٹاپ آف دی ٹاپ" دو امیدوارہیں۔ یہ امیدوار سندھ سے پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی جبکہ پنجاب سے پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ ہیں۔ اعلیٰ تعلیمی حلقوں کا خیال ہے کہ...
    وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کے عہدے کی مدت 5 سال ہے، اور مدت مکمل ہونے پر دوبارہ تعیناتی بھی ہو سکتی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چیف آف ڈیفنس فورسز کی اہم تعیناتی کے لیے آئینی ترمیم کی گئی۔ مزید پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر کی چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی، وزیراعظم نے سمری ایوان صدر بھجوا دی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اب آئین میں آرمی چیف کی ریٹائرمنٹ کی عمر نہیں ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی...
    اپنے پیغام میں امریکی صدر کے کہنا تھا کہ امید ہے کہ عالمی برادری انسانی جانوں کو بچانے کیلئے اپنے سابقہ تنازعات سے پرہیز کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ آج امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرمپ" نے عراقی صدر "عبداللطیف رشید" کے نام ایک پیغام ارسال کیا۔ جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ مشرق وسطیٰ میں صدیوں سے جاری تصادم کے خاتمے کے خواہاں ہیں۔ عراق کے صدارتی دفتر نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے امریکی صدر کے اس پیغام کی تفصیلات بیان کیں۔ بیان میں بتایا گیا کہ بغداد کے صدارتی محل میں امریکی ناظم الامور "جاشوا ہیرس" نے عبداللطیف رشید سے ملاقات کی۔ جس میں امریکہ اور عراق کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور دونوں اقوام کے مفاد میں تعاون...
    انسانی معاشرے میں ہر دور میں نئی اشیا ایجاد کی گئی ہیں جن میں سے بعض نے لوگوں کی عادات اور رویوں پر بھی اثر ڈالا۔ ایسی ہی ایک چیز تمباکو ہے۔ یہ بھی پڑھیں: تمباکو کی صنعت بچوں کو ہدف بنانے کے لیے جارحانہ مارکیٹنگ کرتی ہے، ماہرین ڈی ڈبلیو کی ایک رپورٹ کے مطابق تمباکو کی دریافت اس وقت ہوئی جب یورپی لوگ امریکا پہنچے اور وہاں بڑے تمباکو کے کھیت دیکھے۔ مقامی لوگ اسے یا تو مٹی کے پائپ کے ذریعے پیتے تھے یا چبا کر کھاتے تھے جس سے ہلکا سا نشہ محسوس ہوتا تھا۔ یورپ میں جب اس کا تعارف ہوا اور استعمال کی تشہیر کی گئی، تو یہ بہت مقبول ہوا۔ یہاں لوگ اسے پائپ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بنگال:مغربی بنگال کی سیاست میں ووٹر لسٹ کی خصوصی نظرثانی (ایس آئی آر) کا معاملہ زور پکڑتا جارہا ہے۔ مالدہ کے گاجول میں ایک بڑے عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ایس آئی آر کو ووٹرز کی دبائو میں لانے کی سازش قرار دیا اور مرکز پر سخت حملے کیے۔انہوں نے کہا کہ بنگال میں ہندوتوا کی ٹھیکیداری قبول نہیں۔ممتا بنرجی نے اعلان کیا کہ عوام میں پھیلی ہوئی گھبراہٹ دور کرنے کےلیے ریاست بھر میں “May I Help You” (کیا میں آپ کی مدد کرسکتا ہوں) ڈیسک قائم کیے جائیں گے۔انہوں نے الزام لگایا کہ ایس آئی آر کو وزیر داخلہ امیت شاہ کی منصوبہ بندی کے تحت اچانک شروع کیا گیا تاکہ...
      کرناٹک (ویب ڈیسک) بھارت کی جنوب مغربی ریاست کرناٹک کے گورنر تھاورچند گہلوت کے خاندان میں بہو پر جہیز کیلئے تشدد اور قتل کی کوشش کا الزام سامنے آیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر رہنما و کرناٹک کے گورنر تھاورچند گہلوت کے پوتے دیویندر گہلوت کی اہلیہ دیویا گہلوت نے اپنے شوہر اور سسرالیوں پر جہیز کے مطالبے، گھریلو تشدد، قتل کی کوشش اور اپنی کم سن بیٹی کے اغواء کے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ دیویا نے پولیس کو ایک تحریری درخواست دی جس میں انہوں نے ملزمان کے خلاف فوری کارروائی اور اپنی چار سالہ بیٹی واپس دلوانے کی اپیل کی ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ اُن کے شوہر دیویندر گہلوت،...
    امریکی ہوم لیںڈ ڈیپارٹمنٹ نے بتایا ہے کہ وفاقی امیگریشن حکام نے ورجینیا میں ایک افغان شہری کو گرفتار کرلیا ہے، جو بائیڈن انتظامیہ کے ’آپریشن الائیز ویلکم‘ پروگرام کے تحت امریکا آیا تھا۔ حکام کے مطابق گرفتار افغان شہری جان شاہ صافی پرداعش-خراسان کی حمایت کرنے اوراپنے والد کو ہتھیار فراہم کرنے کا الزام ہے، جنہیں افغانستان میں ایک ملیشیا کمانڈر بتایا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: امریکا میں پکڑا گیا لقمان خان پاکستانی نہیں افغان شہری ہے، ترجمان دفتر خارجہ محکمہ کے مطابق، گرفتارافغان شہری 2021 میں امریکا آیا تھا اور اسے 3 دسمبر کو حراست میں لیا گیا۔ US federal immigration agents arrested #Afghan national Jaan Shah Safi for allegedly providing support to #ISIS-K (#ISKP) and supplying weapons...
    وینزویلین صدر نے گذشتہ روز اپنے حامیوں سے کہا ہے کہ وینزویلا امن کیلئے امریکی غلامی کو قبول نہیں کریگا، انہوں نے کہا کہ ہم خودمختاری، برابری اور آزادی کیساتھ امن چاہتے ہیں، ہم امن کیلئے غلامی یا امریکی نوآبادی نہیں بننا چاہتے، ہم نہ کبھی کالونی بنیں گے اور نہ ہی غلام بنیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ٹرمپ انتظامیہ اور وینزویلا کے درمیان مذاکرات جاری رہے۔ امریکی انتظامیہ نے وینزویلین صدر سے اقتدار چھوڑنے کا مطالبہ کر دیا، اقتدار چھوڑنے کے بدلے کسی امیر عرب ملک منتقلی کی پیش کش کر دی۔ نکولس مادورو نے اقتدار چھوڑنے سے صاف انکار کر دیا، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کہتے ہیں کہ مادورو حکومت کو جائز نہیں کہا جاسکتا۔ واضح رہے کہ...
    ذرائع کے مطابق بیسیوں معذور افراد پریس انکلیو سری نگر میں جمع ہوئے۔ انہوں نے "پلے کارڈ اور بینر" اٹھا رکھے تھے جن پر مطالبات کے حوالے سے نعرے درج تھے۔ اسلام ٹائمز۔ معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں معذور ایسوسی ایشن کے اراکین نے اپنے مطالبات پر زور دینے کیلئے سری نگر میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ذرائع کے مطابق بیسیوں معذور افراد پریس انکلیو سری نگر میں جمع ہوئے۔ انہوں نے "پلے کارڈ اور بینر" اٹھا رکھے تھے، جن پر مطالبات کے حوالے سے نعرے درج تھے۔ ایسوسی ایشن کے صدر عبدالرشید بٹ نے معذور افراد کے حقوق کے قانون 2016ء کو فوری طور پر مقبوضہ علاقے میں نافذ...
    واشنگٹن(ویب ڈیسک) ٹرمپ انتظامیہ اوروینزویلا کے درمیان مذاکرات جاری رہے۔ امریکا انتظامیہ نے وینزویلین صدر کو اقتدار چھوڑنے کا مطالبہ کر دیا، اقتدار چھوڑنے کے بدلے کسی امیر عرب ملک منتقلی کی پیش کش کر دی۔ نکولس مادورو نے اقتدار چھوڑنے سے صاف انکار کر دیا، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کہتے ہیں مادورو حکومت کو جائز نہیں کہا جاسکتا۔ واضح رہے کہ وینزویلا نے امن کیلئے امریکی غلامی قبول کرنے سے انکار کر دیا تا، انہوں نے گزشتہ روز اپنے حامیوں سے کہا ہے کہ وینزویلا امن کے لئے امریکی غلامی کو قبول نہیں کرے گا، انہوں نے کہا کہ ہم خودمختاری، برابری اور آزادی کے ساتھ امن چاہتے ہیں،ہم امن کے لئے غلامی یا امریکی نوآبادی نہیں...
    ذرائع کے مطابق بیسیوں معذور افراد پریس انکلیو سری نگر میں جمع ہوئے۔ انہوں نے "پلے کارڈ اور بینر" اٹھا رکھے تھے جن پر مطالبات کے حوالے سے نعرے درج تھے۔ اسلام ٹائمز۔ معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں معذور ایسوسی ایشن کے اراکین نے اپنے مطالبات پر زور دینے کیلئے سری نگر میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ذرائع کے مطابق بیسیوں معذور افراد پریس انکلیو سری نگر میں جمع ہوئے۔ انہوں نے "پلے کارڈ اور بینر" اٹھا رکھے تھے جن پر مطالبات کے حوالے سے نعرے درج تھے۔ ایسوسی ایشن کے صدر عبدالرشید بٹ نے معذور افراد کے حقوق کے قانون 2016ء کو فوری طور پر مقبوضہ علاقے میں نافذ...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دنیا میں سلگتے تنازعات عالمی امن کیلئے خطرہ ہیں، مئی میں ہونے والی پاک بھارت جنگ خطرناک ثابت ہو سکتی تھی، تنازعات کے حل کیلئے مذاکرات اور سفارتکاری کے حامی ہیں۔ اسرائیل نے فلسطین وغزہ میں انسانیت کا قتل عام کیا۔ دیرینہ مسئلہ کشمیر حل نہ ہونے سے خطے کے امن کو خطرہ لاحق ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے بدھ کواسلام آباد میں منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا موسمیاتی تبدیلی اس وقت بہت بڑا چیلنج ہے، جنوبی ایشیا کو غربت، ناخواندگی، ناگہانی آفات سمیت دیگر چیلنجز درپیش ہیں، عالمی معاشی منظر نامہ تبدیل ہو رہا...
    اسلام آباد‘لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ سرمایہ داروں، جاگیرداروں، خاندانوں اور شخصیات پر مشتمل پارٹیوں اور مقتدرہ نے نظام کو نرغے میں لے رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کم عمر موٹرسائیکل سواروں کی گرفتاریوں پرحکومت کا طرزِ عمل ناقابلِ قبول ہے۔بچوں کو تو تھانوں میں بند کروا یا جارہا ہے ، ڈرگ مافیا کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی جاتی۔عام آدمی کا استحصال کرنے والے نظام کو بدلنے کی جدوجہد شروع کردی۔ نوجوان اور الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار حق اور سچ کیلئے آواز اٹھائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے زیراہتمام رضاکاروں کے عالمی دن پر یوتھ لیڈرشپ پروگرام سے خطاب...
    جاگیرداروں،خاندانوں ، شخصیات پر مشتمل پارٹیوں اور مقتدرہ نے نظام کو نرغے میں لے رکھا ہے کراچی میں گٹر میں بچے گر جاتے ہیں، یہ کہتے ہیں ڈھکن الخدمت لگائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ سرمایہ داروں، جاگیرداروں، خاندانوں اور شخصیات پر مشتمل پارٹیوں اور مقتدرہ نے نظام کو نرغے میں لے رکھا ہے۔ ریاست ٹیکس جمع کرتی ہے تو امن بھی دے، ہمارے پیسوں سے یہ لوگ عیاشیاں کر رہے ہیں۔ کراچی میں گٹر میں بچے گر جاتے ہیں، یہ کہتے ہیں گٹر پر ڈھکن الخدمت لگائے۔انہوں نے کہا کہ ہم گٹروں پر ڈھکن بھی لگا لیں گے لیکن کراچی کو حق کون دے گا؟حافط نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ...
    خیال رہے کہ اکتوبر میں دونوں ممالک کے درمیان ہونیوالی سرحدی جھڑپوں میں متعدد افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ پاکستان کا مطالبہ ہے کہ افغان طالبان تحریری یقین دہانی دیں کہ وہ پاکستان مخالف گروہوں کیخلاف کارروائی کرینگے، تاہم طالبان حکام اس پر تیار نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے ہونے والے تازہ ترین امن مذاکرات کسی بڑی پیش رفت کے بغیر ختم ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے دونوں ممالک کے حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک نے جنگ بندی کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق گذشتہ ہفتے سعودی عرب میں ہونے والے یہ مذاکرات قطر، ترکیے اور سعودی عرب...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دو سال سے سڑکیں بند کرنے والی وکالت اب نظر نہیں آ رہی اور  یہ بات ہمارے لیے خوش آئند ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی نئی بلڈنگ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔تقریب کے مہمانانِ خصوصی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ تھے،جنہوں نے ربن کاٹ کر نئی عمارت کا افتتاح کیا۔تقریب میں وکلاء کی بڑی تعداد موجود رہی جبکہ ممبر جوڈیشل کمیشن احسن بھون،صدر بار واجد گیلانی اور سیکرٹری جنرل منظور ججہ بھی شریک ہوئے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے صدر ہائیکورٹ بار واجد گیلانی نے خطاب میں ایف ایٹ سے جی الیون ڈسٹرکٹ کورٹس کی منتقلی کو ڈھونگ قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی : گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ ملکی بیرونی قرضوں میں اضافہ نہیں کمی واقع ہوئی ہے۔میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ پاکستان کے بیرونی قرضوں میں2022 کے بعد کوئی اضافہ نہیں ہوا، ڈیٹ ٹوجی ڈی پی ریشو 31 فیصد سے کم ہو کر 26 فیصد تک نیچے آ گیاہے۔ان کا کہنا تھا کہ 2015سے 2022 تک سالانہ اوسطاً6.4ارب ڈالر قرضہ بڑھ رہا تھا، رواں مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ جی ڈی پی کے 0 سے 1 فیصد کے درمیان خسارے میں رہے گا،درآمدات میں اضافے کے باوجود کرنٹ اکاؤنٹ کنٹرول میں ہے۔جمیل احمد نے بتایا کہ رواں سال ترسیلات زر40ارب ڈالر کا ہندسہ عبورکرجائیں گی، گزشتہ مالی سال 38 ارب...
    اپنے ایک ٹویٹ میں شیخ اکرم الکعبی کا کہنا تھا کہ مارک ساوایا، غدارِ وطن ہے جس نے قابضین کی گود میں تربیت پائی۔ اسلام ٹائمز۔ عراق کی مقاومتی و سیاسی تحریک "النُجَباء" کے سربراہ "شیخ اکرم الکعبی" نے كہا كہ ہم اپنے ملکی امور میں امریکہ و اسرائیل کی بےشرمانہ اور واضح مداخلت پر آنکھیں بند نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرمپ" كا ایلچی "مارک ساوایا" ایک غلام ہے جو عراق کی دولت اپنے آقا کو تحفے میں دے رہا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار شہداء کی برسی کے موقع پر اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے عراقی حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر تم نے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ 9مئی کیس میں بانی کو سزا ملے گی ، یہ دیوار پر لکھا ہوا ہے، 9مئی کے لوگ ابھی تک چھپے ہوئے ہیں ، جنرل فیض کو کم از کم 14سال قید ہونی چاہیے۔ سی ڈی ایف کا بزنس آف روٹین کے مطابق نوٹیفکیشن ہو گا، رولز آف دی بزنس کی وجہ سے نوٹیفکیشن  میں تاخیر ہوئی ہے ، سیاست کو سیاست کے ساتھ چلنا ہے۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے سماء نیوز کے پروگرام ’ ندیم ملک لائیو‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے بانی سے بہنوں کی ملاقات میں اہم کردار ادا کیا، میں نے فرح گوگی اور دیگر کی کرپشن کوبے نقاب کرنے کا کہا آئین...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: نیپا چورک پر مین ہول میں گرنے سے 3 سالہ بچے ابراہیم کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر 5 متعلقہ افسران کو معطل کردیا گیا جب کہ اس سلسلے میں محکمہ بلدیات نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی کے سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز عمران راجپوت کو معطل کردیا۔ ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گلشن اقبال کے اسسٹنٹ انجینئر راشد فیاض اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے ایگزیکٹو انجینئر وقار احمد کو بھی معطل کردیا گیا۔جبکہ اسسٹنٹ کمشنرگلشن اقبال عامر علی شاہ اور مختیارکار گلشن اقبال سلمان فارسی کو بھی معطل کیا گیا ہے۔اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت...
    لندن (ویب ڈیسک) برطانوی جسٹس سیکریٹری ڈیوڈ لیمی نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ تین ہفتوں میں 12 قیدیوں کو حادثاتی طور پر رہا کیا گیا ہے جن میں سے دو ابھی تک فرار ہیں۔ مذکورہ قیدی ان 91 قیدیوں میں سرفہرست ہیں جنہیں اپریل اور اکتوبر کے درمیان انگلینڈ اور ویلز میں غلطی سے رہا کیا گیا تھا۔ برطانوی ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے برطانوی وزیر انصاف اور نائب وزیراعظم ڈیوڈ لیمی نے کہا کہ ہمیشہ غلطی انسان سے ہوتی ہے مگر جیلوں میں کاغذ پر مبنی نظام کو ڈیجیٹل نظام میں تبدیل کر کے حالات کو بہتربنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فرار ہونیوالے دو قیدی جنسی تشدد جیسے جرائم کے مقدمات میں ملوث...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی : چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کراچی میں ایس آئی یو ٹی کے نئے یونٹ  کا افتتاح کردیا، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ باتیں گردش کر رہی ہیں کہ اسلام آباد تعلیم اور بہبودِ آبادی جیسے اختیارات دوبارہ اپنے پاس لانا چاہتا ہے، جو 18ویں ترمیم کی روح کے خلاف ہوگا۔چیئرمین پیپلزپارٹی کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کے دور میں بھی وفاق نے این آئی سی وی ڈی کو صوبے سے واپس لینے کی کوشش کی تھی، جو ایک غلط قدم تھا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد سندھ حکومت نے ایس آئی یو ٹی سمیت متعدد صحت کے اداروں کو جدید...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ ریاست ٹیکس جمع کرتی ہے تو امن بھی دے، ہمارے پیسوں سے یہ لوگ عیاشیاں کر رہے ہیں۔ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کراچی میں گٹر میں بچے گر جاتے ہیں، یہ کہتے ہیں گٹر پر ڈھکن الخدمت لگائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم گٹروں پر ڈھکن بھی لگا لیں گے لیکن کراچی کو حق کون دے گا؟ حافط نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ پُرامن سیاسی مزاحمت جاری رکھیں گے، احتجاج ہمارا حق ہے اس پر قدغن نہیں لگانی چاہیے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستان میں میڈیا پر پابندی لگائی جاتی ہے، سب کنٹرول کیا جاتا...
    —فائل فوٹو امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ ریاست ٹیکس جمع کرتی ہے تو امن بھی دے، ہمارے پیسوں سے یہ لوگ عیاشیاں کر رہے ہیں۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کراچی میں گٹر میں بچے گر جاتے ہیں، یہ کہتے ہیں گٹر پر ڈھکن الخدمت لگائے۔انہوں نے کہا کہ ہم گٹروں پر ڈھکن بھی لگا لیں گے لیکن کراچی کو حق کون دے گا؟ میئر کراچی نے سارے ادارے اپنے قبضے میں کر رکھے ہیں: حافظ نعیم الرحمٰن حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ مطالبہ ہے بی آر ٹی پروجیکٹ ختم کیا جائے، یونیورسٹی روڈ کو بحال کیا جائے حافط نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ...
    کراچی: سونے کی قیمت میں آج مسلسل دوسرے دن کمی ریکارڈ ہوئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں  10ڈالر کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے بعد سونے کی نئی عالمی قیمت 4ہزار 208ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔ دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں  بدھ کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت ایک ہزار روپے کی کمی سے 4لاکھ 43ہزار 162روپے کی سطح پر آگئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 858روپے کی کمی سے 3لاکھ 79ہزار 939روپے کی سطح پر آگئی۔ سونے کی قیمتوں میں کمی کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت 81روپے کے اضافے سے 6ہزار 085روپے اور فی 10 گرام چاندی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی تنازعات امن کے لیے خطرہ بن چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاک  بھارت جنگ تباہ کن ثابت ہو سکتی تھی۔وفاقی دارالحکومت میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے دنیا بھر میں جاری کشیدگی کو عالمی امن کے لیے بڑھتا ہوا خطرہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ مختلف خطوں میں بھڑکتے تنازعات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں جہاں معمولی کوتاہی بھی بڑے بحران کو جنم دے سکتی ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ عالمی طاقتوں کو فوری طور پر سفارتی راستوں کا انتخاب کرنا ہوگا، ورنہ حالات مزید بگڑ جائیں گے۔اپنے خطاب کے دوران اسحاق ڈار نے...
    گزشتہ سال اکتوبر میں 26ویں آئینی ترمیم پیش کرنے سے قبل حکومت اور اپوزیشن سمیت میڈیا اور دیگر حلقوں کی توجہ کا مرکز جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن تھے، وزیراعظم شہباز شریف، صدر مملکت آصف علی زرداری، محسن نقوی، بلاول بھٹو، سینیئر وزراء، چیئرمین پی ٹی آئی سمیت اپوزیشن رہنماؤں اور دیگر پارٹیوں کے سربراہان نے مولانا فضل الرحمن سے متعدد ملاقاتیں کیں اور ان کی حمایت حاصل کرنے کے لیے مختلف حربے اپنائے تھے اور آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد صدر، وزیراعظم، وزرا سب نے مولانا فضل الرحمن کا بھرپور شکریہ ادا کیا تھا، تاہم اس مرتبہ 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے حکومت کو مطلوبہ ارکان کی حمایت حاصل تھی تو مولانا...
    فن لینڈ کے صدر نے فارن افیئرز میں کہا کہ دنیا میں عالمی مغرب، عالمی مشرق اور عالمی جنوب کے درمیان ایک تین طرفہ مقابلہ جاری ہے، اس نے عالمی طاقت کے مراکز کو تین حصوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے، یعنی امریکا اور مغرب، دوسرا چین اور روس اور تیسرے ترقی پذیر ممالک ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ یورپی ملک فن لینڈ کے صدر الکساندر اسٹب نے خبردار کیا ہے کہ دنیا، اس وقت مغرب، مشرق اور عالمی جنوب کی باہمی رقابت کا دور دیکھ رہی ہے، اور اس صورتحال نے ترقی پذیر ممالک کو پہلے سے زیادہ طاقتور بنا دیا ہے۔ بین الاقوامی امور کے متعلق اسٹب نے امریکی جریدے فارن افیئرز میں خبردار کیا ہے کہ وہ لبرل نظم جو...
    اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ کے علاقے میں پیش آنے والے حادثے میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد آصف کے بیٹے ابوذر کی مبینہ اوور اسپِیڈ لینڈ کروزر کی ڈرائیونگ سے 2 نوجوان لڑکیاں جاں بحق ہو گئیں۔ پولیس کے مطابق ملزم نے ابتدائی تفتیش میں بتایا کہ حادثے سے چند لمحے قبل وہ سنیپ چیٹ پر ویڈیو بنا رہا تھا، تاہم حادثے کے بعد اس نے اپنا موبائل فون پھینک دیا۔ پولیس نے کہا ہے کہ موبائل فون کو تلاش کر کے مبینہ ویڈیو کو چیک کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد حادثہ، جج کے کم عمر بیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے 2 جوان لڑکیاں جاں بحق حادثے کی خبر کے وائرل ہونے کے بعد...
    ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔ ایک مختصر مگر چونکا دینے والی ٹویٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ پانچ سال یا زیادہ سے زیادہ دس سال میں جنگ ناگزیر ہے، اس مبہم بیان نے سوشل میڈیا پر قیاس آرائیوں کا طوفان برپا کردیا۔ یہ بحث اُس وقت شروع ہوئی جب ایک ایکس صارف ہنٹر ایش نے جوہری ہتھیاروں کے عالمی سیاسی رویوں پر اثرات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جوہری ہتھیاروں کے باعث بڑی طاقتوں کے درمیان جنگ کا امکان ختم ہوگیا ہے، جس کے نتیجے میں حکومتیں کمزور اور ناقص ہوگئی ہیں۔ اسی گفتگو کے جواب میں ایلون مسک نے اچانک...
    اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دنیا میں جاری تنازعات عالمی امن کے لیے خطرہ ہیں، پاک بھارت جنگ خطرناک بھی ثابت ہو سکتی تھی۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے دنیا میں جاری سلگتے تنازعات کو عالمی امن کے لیے خطرہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ مئی میں ہونے والی پاک بھارت جنگ بھی خطرناک ثابت ہوسکتی تھی۔ نائب وزیراعظم نے موسمیاتی تبدیلی کو بھی ایک بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا کہ درجہ حرارت میں اضافے اور مسلسل سیلابوں کے معیشت پر تباہ کن اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ اسحاق ڈار نے عالمی معاشی منظرنامے میں تبدیلیوں...
    2025ء شوبز اور اسپورٹس کی دنیا میں رشتوں کے اختتام کا سال ثابت ہوا، کچھ جوڑوں نے خاموشی سے راستے جدا کیے تو کچھ کی علیحدگیاں سرخیوں پر چھا گئیں۔ 2025ء اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے، سال کے آخری ماہ میں یہاں اُن مشہور شخصیات کا خلاصہ ہے جنہوں نے رواں سال علیحدگی اختیار کی۔ دھناشری ورما اور یوزویندر چہل کوریوگرافر دھناشری ورما اور بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل کی علیحدگی سال کی سب سے زیادہ زیرِ بحث طلاقوں میں شامل رہی، طلاق کے بعد دھناشری ورما کو ملنے والے 4 کروڑ روپے اور مختلف افواہوں نے اس معاملے کو مسلسل خبروں میں رکھا۔ اس جوڑی نے 2020ء میں شادی کی تھی اور اِن کی طلاق مارچ 2025ء...
    معروف اداکارہ اور ٹی وی میزبان ندا یاسر اپنے حالیہ بیان کے باعث ایک بار پھر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں آ گئی ہیں۔ اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ندا یاسر نے کہا کہ فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز اکثر ڈیلیوری کے وقت ’چینج‘ نہیں لاتے، ان کا کہنا تھا کہ آپ اپنی مرضی سے ان کو ٹپ دے دیں تو وہ اور بات ہے لیکن اگر وہ جھوٹ بول رہے ہیں تو میں ڈرائیور کو بلاتی ہوں اور کہتی ہوں جا کر کھلے پیسے لے کر آؤ۔ یہ بھی پڑھیں: ’ہر شو میں ایک نئی کہانی ہوتی ہے‘، ندا یاسر کو پھر تنقید کا سامنا پروگرام میں شریک دیگر خواتین فنکاروں نے بھی ندا یاسر کی رائے کی...
    اسلام آباد (این این آئی+اپنے سٹاف رپورٹر سے)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء  اللہ تارڑ نے آبادی میں تیزی سے اضافے کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی آبادی میں ہر سال نیوزی لینڈ کی آبادی کے برابر اضافہ ہو رہا ہے، بڑھتی آبادی کی وجہ سے صحت، تعلیم اور دیگر شعبوں میں چیلنجز سامنے آ رہے ہیں جبکہ معیشت اور بنیادی سہولیات پر بھی اس کا بوجھ بڑھ رہا ہے، آبادی کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے معاشرے کے ہر طبقے کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ مقامی ہوٹل میں ’’دی پاکستان پاپولیشن سمٹ‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہمیں یہ احساس کرنا ہوگا کہ آبادی میں اضافہ ایک بڑا سنگین...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی  پروفیسر احسن اقبال نے اْرمچی میں  تیان شان فورم برائے وسطی ایشیا اقتصادی تعاون سے کلیدی خطاب کرتے ہوئے یوریشیا میں علاقائی رابطوں، جیو اکنامک انضمام اور مشترکہ خوشحالی کے ایک نئے دور کی ضرورت پر زور دیا۔ وزراء، سفارتکاروں، سکالرز اور علاقائی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ تیان شان کا خطہ-  قدیم شاہراہ ریشم کا تاریخی دروازہ رہا ہے، اب جدید، منسلک اور مربوط یوریشین معیشت کے احیاء  کی قیادت کرے۔ ’’یہ خطہ دنیا کے کنارے پر نہیں بلکہ مستقبل کے عالمی منظرنامے کا مرکز ہے‘‘۔ انہوں نے چین، وسطی ایشیا اور جنوبی ایشیا کے اس سٹرٹیجک اتحاد کو اجاگر کیا جو 3.9 ارب آبادی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251203-08-32 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ 27 ویں ترمیم میں کی گئی غلطیوں کو واپس لے کر آئین کو واپس درست کریں۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پارلیمنٹ ایک ایسا فورم ہے جہاں ہم مشاورت سے معاملات طے کرتے ہیں، کوشش کی جائے کہ آئین متنازع نہ ہو لیکن 27 ویں ترمیم میں ایسا نہیں ہوسکا۔ انہوں نے کہا کہ 27 ویں ترمیم متنازع ہوگی اور اسے آئین کے ٹائٹل پر زخم سمجھا جائے گا، 1973 میں بھٹو کی دو تہائی اکثریت تھی مگر انہوں نے بھی مذاکرات کیے تھے۔ مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251203-08-30 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے آبادی میں تیزی سے اضافے کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی آبادی میں ہر سال نیوزی لینڈ کی آبادی کے برابر اضافہ ہو رہا ہے، بڑھتی آبادی کی وجہ سے صحت، تعلیم اور دیگر شعبوں میں چیلنجز سامنے آ رہے ہیں جبکہ معیشت اور بنیادی سہولیات پر بھی اس کا بوجھ بڑھ رہا ہے، آبادی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے معاشرے کے ہر طبقے کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ سرکاری اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ’’دی پاکستان پاپولیشن سمٹ‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہمیں یہ احساس کرنا ہوگا کہ آبادی میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) دادو کے رہائشی عزیزاللہ شینو نے اپنی اہلیہ کی جانب سے مبینہ جھوٹے الزامات لگائے جانے کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ ان کی بیوی ناہید قریشی ٹک ٹاک ویڈیوز بناتی ہے اور جب انہوں نے اسے اس کام سے منع کیا تو اس نے ان پر مارپیٹ اور گھر کا خرچ نہ دینے جیسے جھوٹے الزامات عائد کردیئے۔انہوں نے کہا کہ ان کی اہلیہ نے خلع کے لیے حیدرآباد کی عدالت میں درخواست بھی دائر کر رکھی ہے لیکن سماعت کے موقع پر وہ خود پیش نہیں ہوئی۔ عزیزاللہ شینو نے کہا کہ وہ خلع نہیں دینا چاہتے،لیکن ان کی اہلیہ خلع حاصل کرنے کی اپنی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے بحالی عبدالجبار خان نے پیپلزپارٹی کے ملک گیر کامیاب یوم تاسیس پر پارٹی قیادت اور کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی 58سالہ تاریخ جدوجہد ، عوامی خدمت اور ملک دشمن قوتوں کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی مانند ہے۔ پورے ملک اور خاص طورپر سندھ میں یوم تاسیس پر جس طرح پارٹی کارکنان اور عہدیداروں نے عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا اس سے یہ بات ثابت ہوگئی کہ پیپلزپارٹی ہی واحد جماعت ہے جو ملک کو مستحکم بنانے کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کے خاتمے اور عوام کے بنیادی مسائل حل کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری عوام کی اُمید ہیں اور عوام...
    سابق پاکستانی کرکٹر معین خان نے اپنے انتقال سے متعلق سوشل میڈیا پر پھیلنے والی تمام خبروں کی سختی سے تردید کر دی۔ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں گردش کر رہی تھیں کہ 54 سالہ معین خان دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے ہیں، اس بے بنیاد خبر نے سوشل میڈیا پر بے چینی پھیلا دی۔ حقیقت میں سندھ کے شہر حیدر آباد سے تعلق رکھنے والے 65 سال کے سینئر کرکٹر معین خان راجپوت کا انتقال ہوا تھا لیکن سوشل میڈیا پر معین راجپوت کے بجائے قومی ٹیم کے سابق کپتان معین خان کی تصویر شیئر کر گئی۔ افواہوں کے بعد سابق وکٹ کیپر بیٹسمین نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا...
    سعودی کابینہ نے مالی سال 2026 کے بجٹ کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد اس کی منظوری دے دی۔ عرب میڈیا کے مطابق نئے بجٹ کے تحت آئندہ سال کی آمدنی 1.15 ٹریلین ریال (310 ارب ڈالر) جبکہ اخراجات 1.313 ٹریلین ریال (350 ارب ڈالر) مقرر کیے گئے ہیں، اور مجموعی خسارہ 165.4 ارب ریال متوقع ہے۔ کابینہ کا اجلاس دمام میں ولی عہد وزیراعظم اور کونسل آف اکنامک اینڈ ڈیولپمنٹ کے چیئرمین شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ مزید پڑھیں: امیر مدینہ منورہ کا سعودی وژن 2030 کے اہداف کے حصول کے لیے منصوبے جاری رکھنے پر زور شہزادہ محمد بن سلمان نے وزرا اور اعلیٰ حکام کو ہدایت کی کہ وہ اپنی اپنی ذمہ داری کے...
    کراچی (نیوزڈیسک) مفتی منیب ڈینگی کا شکار ہوئے، حالت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا، اب طبیعت پہلے سے بہتر ہے۔ مفتی اعظم پاکستان اور رویت ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین مفتی منیب الرحمان ڈینگی وائرس کا شکار ہوگئے۔ ترجمان مفتی عبد الرزاق کے مطابق مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمان ڈینگی وائرس ہوا، حالت تشویش ناک ہونے پر نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، لیکن طبیعت پہلے سے بہتر ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل ہے کہ وہ مفتی منیب الرحمان کی جلد صحت یابی کیلیے دعا کریں۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ چین برطانیہ کے لیے قومی سلامتی کا خطرہ ہے، تاہم وہ چین کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھانے کے فیصلے پر قائم ہیں۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق لندن میں ایک شان دار ضیافت کی تقریب سے خطاب میں کیئر اسٹارمر نے کہا چین کے ساتھ مضبوط کاروباری تعلقات برطانیہ کے قومی مفاد میں ہیں، دونوں ممالک کے تعلقات کو حالیہ برسوں میں جاسوسی کے الزامات نے متاثر کیا، برطانیہ کی سلامتی اوّلین ترجیح ہے اور اس پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔واضح رہے کہ لیبر کے اقتدار میں آنے کے بعد کم از کم 4 برطانوی وزرا چین کا دورہ کر چکے ہیں، برطانیہ کی آخری وزیر اعظم تھریسامے تھیں جنھوں نے...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف عالم دین مفتی منیب الرحمٰن کو علالت کے باعث مقامی ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق مفتی منیب الرحمٰن کو ڈینگی میں مبتلا ہونے کےباعث ہسپتال لایا گیا۔مفتی منیب الرحمٰن کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کی حالت بتدریج بہتر ہو رہی ہے۔ مزید :
    خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق چیف آف جنرل اسٹاف سید عبدالرحیم موسوی نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ہیڈکوارٹر کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور قریب سے ان منصوبوں کے نفاذ کے عمل کا جائزہ لیا۔  اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف سید عبدالرحیم موسوی نے کہا ہے کہ خاتم‌الانبیاء (ص) ہیڈکوارٹر کے اقدامات کو شایستہ انداز میں عظیم ایرانی قوم تک پہنچایا جانا چاہیے تاکہ محترم ایرانی عوام اس بڑے اقدام سے باخبر ہوں اور جان لیں کہ دشمن کی تبلیغات محض جھوٹ ہے۔ خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق چیف آف جنرل اسٹاف سید عبدالرحیم موسوی نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ہیڈکوارٹر کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور قریب سے ان منصوبوں...
    اسلام آباد: بائیولوجیکل اور زہریلے ہتھیاروں کے خلاف بل بھی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے منظور کیا گیا جس کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ بل کے متن کے مطابق پاکستان میں حیاتیاتی ہتھیاروں پر مکمل پابندی ہوگی، حیاتیاتی ہتھیار استعمال کرنے پر سزائے موت، عمر قید اور ایک کروڑ جرمانہ ہوگا۔ بائیو ویپن کی تیاری کے لیے براہ راست یا بالواسطہ تکنیکی، مالی، لاجسٹک یا کوئی دوسری مدد فراہم کرنے پر 25 سال قید اور ایک کروڑ روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ بائیو لوجیکل ہتھیاروں کے پاکستان یا پاکستان سے باہر استعمال یا استعمال پر پابندی ہوگی، بائیولوجیکل ہتھیار پاکستان یا پاکستان سے باہر استعمال کرنے پر سزائے موت یا عمر قید ہوگی۔ بائیولوجیکل مواد یا ٹیکنالوجی...
    اسلام آباد: جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ 27 ویں ترمیم میں کی گئی غلطیوں کو واپس لیکر آئین کو واپس درست کریں۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ پارلیمنٹ ایک ایسا فورم ہے جہاں ہم مشاورت سے معاملات طے کرتے ہیں، کوشش کی جائے کہ آئین متنازعہ نہ ہو لیکن 27 ویں ترمیم میں ایسا نہیں ہوسکا۔  انہوں نے کہا کہ 27 ویں ترمیم متنازع ہوگی اور اسے آئین کے ٹائٹل پر زخم سمجھا جائے گا، 1973 میں بھٹو کی دو تہائی اکثریت تھی مگر انہوں نے بھی مذاکرات کیے تھے۔  مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ قانون سازی 26 ویں ترمیم میں...
    جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ آئین میں کی گئی 27 ویں ترمیم کی غلطیوں کو واپس لے کر اسے درست شکل میں بحال کیا جائے۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ وہ جگہ ہے جہاں باہمی مشاورت سے فیصلے کیے جاتے ہیں، اس لیے ضروری ہے کہ آئین کو متنازع نہ بنایا جائے، مگر 27 ویں ترمیم کے معاملے میں ایسا نہ ہو سکا۔ مزید پڑھیں: 27ویں آئینی ترمیم: سپریم جوڈیشل کونسل، جوڈیشل کمیشن اور پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی ازسرِنو تشکیل ان کا کہنا تھا کہ یہ ترمیم آئین کے عنوان پر ایک چوٹ کی طرح ہے۔ انہوں نے یاد دلایا...
    کراچی: سونے کی عالمی اور مقامی  مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں 9 روز کے وقفے کے بعد آج کم ہو گئیں۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 27ڈالر کی کمی سے 4ہزار 218ڈالر کی سطح پر آگئی ۔ دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی 2ہزار 700روپے کی کمی سے 4لاکھ 44ہزار 162روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت 2ہزار 315روپے گھٹ کر 3لاکھ 80ہزار 797روپے کی سطح پر آگئی۔
    انتقال کی خبروں پر معین خان کا ردعمل آ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 December, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) سابق پاکستانی کرکٹر معین خانکا اپنے انتقال کی خبروں پر ردعمل سامنے آ گیا۔انہوں نے سوشل میڈیا پر چلنے والی جھوٹی خبروں کی تردید کی اور ویڈیو بیان کے ذریعے اپنی خیریت کے حوالے سے بتایا۔ آج صبح سے معین خان کے انتقال کی افواہیں زیر گردش تھیں، جس پر انہیں ویڈیو بیان جاری کرنا پڑا۔اپنے بیان میں انہوں نے ان جھوٹی خبروں پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ صبح سے میرے انتقال کی ایک افواہ گردش کر رہی ہے جن صاحب نے بھی یہ حرکت کی ہے انہوں نے نہایت ہی غیر ذمہ داری کا ثبوت...
     ورچوئل ایسٹ سروس پرووائیڈر ریگولیشنز کا ابتدائی ڈرافت تیار کر لیا گیا جس کے تحت کالا دھن اب ورچوئل ایسٹ میں استعمال نہ ہو سکے گا۔ایف اے ٹی ایف (فیٹف) کی شرائط پر تیار کیے گئے ریگولیشنز کے ابتدائی ڈرافٹ کے مطابق منی لانڈرنگ، ٹیرر فنانسنگ، کرپشن، مشکوک ٹرانزکشنز ورچوئل ایسٹ میں استعمال نہیں ہو سکے گی، ورچوئل ایسٹ سروس پرووائیڈر کلائنٹ کی مشکوک ٹرانزکشنز پر فوراً رپورٹ کرے گی۔قواعد کے مطابق ورچوئل ایسٹ سروس پرووائیڈرز کی جانب سے خلاف ورزی پر لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا، پینلٹی عائد کی جائے گی اور ڈائریکٹرز، سپانسر یا شیئرہولڈرز کو ڈس کوالیفائیڈ بھی کیا جا سکے گا۔ابتدائی ڈرافٹ میں کہا گیا ہے کہ مشکوک ٹرانزکشنز پر فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کی سفارش...
    بھارت کے اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں ایک نوجوان دلہے کے غیر معمولی فیصلے نے سوشل میڈیا پر بھرپور داد سمیٹ لی ہے۔ شادی کی تقریب کے دوران دلہے نے دلہن کے اہل خانہ کی جانب سے دیا جانے والا 31 لاکھ بھارتی روپے (تقریباً ایک کروڑ پاکستانی روپے) کا جہیز لینے سے صاف انکار کرتے ہوئے محض ایک روپیہ قبول کیا، جسے صارفین جہیز کے خلاف ایک مضبوط اور باوقار پیغام قرار دے رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق اودھیش رانا کی شادی 22 نومبر کو شہاب الدین پور گاؤں کی رہائشی ادیتی سنگھ سے مقامی بینکوئٹ ہال میں انجام پائی۔ تلک کی رسم کے دوران دلہن کے اہل خانہ نے روایتی طور پر 31 لاکھ بھارتی روپے بطور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا بھر میں جہاں زرعی فضلہ ایک بڑا چیلنج سمجھا جاتا ہے، وہیں اسکاٹ لینڈ کے سائنسدانوں نے آلو کے بارے میں ایسی نئی تحقیق پیش کی ہے جس نے بیوٹی انڈسٹری میں ہلچل مچا دی ہے۔آلو عام طور پر ہماری خوراک کا حصہ ہوتے ہیں، مگر اس تحقیق کے مطابق ان کے وہ حصے جو فصل کی کٹائی کے بعد پھینک دیے جاتے ہیں، اب مہنگی بیوٹی مصنوعات بنانے میں استعمال ہوسکتے ہیں۔ یہ دریافت نہ صرف خوب صورتی کے شعبے میں نئی راہیں کھول رہی ہے بلکہ زرعی فضلے کو قیمتی وسائل میں بدلنے کا عملی مظاہرہ بھی کر رہی ہے۔یونیورسٹی آف ابردین کے محققین نے آلو کے پتوں اور نرم ٹہنیوں سے ایک اہم کمپاؤنڈ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(مانیڑنگ ڈیسک)وزارت مذہبی امور نے حج 2026 کے لیے جانے والے عزام کرام کے لیے طبی ماہرین کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے۔وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ طبی عملے کی کم سے کم عمر25 سال اور زیادہ سے زیادہ 55 سال تک ہوگی، حج مشن کے لیے 98 ڈاکٹرز، فارماسسٹس، 196 پیرا میڈیکس اسٹاف درکار ہے، دل، شوگر اور ہائی بلڈ پریشر کے مریض اہل نہیں ہوں گے۔طبی عملے کے طور پر جانے کے خواہشمند امیدوار کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کا فٹنس سرٹیفکیٹ بھی جمع کروانا ہوگا، حج مشن میں درخواست کل تک دی جا سکتی ہے، امیدواروں کا این ٹی ایس کے ذریعے ٹیسٹ لیا جائے گا۔وزارت مذہبی امور کے مطابق میڈیکل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251202-01-6 کراچی (اسٹاف رپورٹر) اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ نے قابض میئر کی جانب سے سٹی کونسل کے اجلاس کے التوا اور ان کے وڈیو بیان پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرتضیٰ وہاب پلاسٹک کے بیرسٹر ہیں جو بنیادی قانون اور رولز کی بھی پاسداری نہیں کرتے ، بطور اپوزیشن لیڈر میں نے پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرنا چاہی لیکن بجائے بات کرنے کی اجازت دینے کے مرتضیٰ وہاب نے آمرانہ طریقے سے اجلاس چلانا شروع کردیا، کونسل رولز کے مطابق مرتضیٰ وہاب کے لیے اجازت دینا ضروری تھی،وہ چاہتے ہیں کہ اپوزیشن بات بھی نہ کرے،انہوں نے کہا کہ اجلاس کا آغاز ہوتے ہی ارکان پرسکون طور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251202-01-2 اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈ یسک)سعودی عرب نے خاموشی کے ساتھ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحد پار دہشت گردی پر پیدا ہونے والی کشیدگی کم کرنے کیلیے براہ راست مذاکرات کے ایک دور کا اہتمام کیا، تاہم اجلاس سے واقف 2 ذرائع کے مطابق یہ بات چیت اتوار کی رات گئے بغیر کسی پیش رفت کے ختم ہو گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ بند کمرے میں ہونے والا یہ اجلاس ریاض میں اختتام پذیر ہوا جہاں دونوں فریق اپنے دیرینہ موقف پر قائم رہے اور سمجھوتے کیلیے زیادہ آمادگی نہ دکھائی۔ ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کی کیونکہ ان مذاکرات کا عوامی طور پر اعتراف نہیں کیا گیا تھا۔ذرائع نے یہ...
    ایک ماں اپنے بچے سے جو پہلی کلاس کا طالب علم ہے، کہتی ہے کہ ’’ بیٹا میں پڑوس میں جا رہی ہوں جب تم اپنے اسکول کا ہوم ورک کر لو تو فریج سے چاکلیٹ نکال کر کھا لینا۔‘‘ بچہ یہ سن کر کاپی پنسل پھینک دیتا ہے اور رونا شروع کردیتا ہے۔ ’’ مما ! پہلے مجھے چاکلیٹ دو، میں پہلے چاکلیٹ کھاؤں گا، ہوم ورک بعد میں کروں گا۔‘‘  جب بچہ کچھ بڑا اور سمجھدار ہوجاتا ہے اور اچھے برے میں تمیز کرنے لگتا ہے اور ماں یہی بات اس سے کہتی ہے کہ ’’ بیٹا! میں پڑوس میں جا رہی ہوں تم ہم ورک کر لو تو فریج سے چاکلیٹ نکال کر کھا لینا۔‘‘ بچہ ماں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر (نمائندہ جسارت )سکھر رینج پولیس کی جانب سے جاری کردہ سالانہ رپورٹ کیمطابق نومبر 2024ء تا نومبر 2025ء ایک سال کے دورانیہ میں ریجن کے تینوں اضلاع میں دوران سال 547 پولیس مقابلے ہوئے جن میں 29 انتہائی خطرناک جرائم پیشہ افراد ہلاک، 160 زخمی اور 836 ملزمان گرفتار کیے گئے۔ علاوہ ازیں، 248 خطرناک گینگز تحلیل اور 24 مطلوب کرمنلز نے ہتھیار پھینک کر خود کو پولیس کے حوالے کیا۔اشتہاری و مفرور ملزمان کی گرفتاری قتل کے مقدمات میں مطلوب 414 اشتہاری اور 425 مفرور ملزمان گرفتار کیے گئے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈی آئی جی سکھر رینج، کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ کی سربراہی میں سکھر، خیرپور اور گھوٹکی کے اضلاع میں امن...
    کراچی کے علاقے گلشن اقبال کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے والے بچے کی نماز جنازہ شاہ فیصل کالونی میں ادا کردی گئی۔ بچے کے دادا محمود الحسن نے نماز جنازہ پڑھائی، نماز جنازہ میں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر، ایم کیو ایم کے رکن صوبائی اسمبلی شارق جمال اور دیگر سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سمیت علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مین ہول میں بچہ گرنے کا واقعہ، سٹی کونسل میں میئر کراچی کیخلاف نعرے بازی سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر طحہ احمد نے کہا کہ یہ واقعات مسلسل ہورہے ہیں، کوئی روک تھام نہیں ہورہی، اگر مشینری والدین کو منگوانی پڑ رہی ہے تو وہاں کے نمائندے کیا...
      بولی وڈ(ویب ڈیسک) خوبرو اداکار سیلینا جیٹلی نے اپنے شوہر پیٹر ہاگ پر جنسی، جسمانی اور زبانی تشدد کے الزامات کے تحت ممبئی ہائی کورٹ میں سول مقدمہ دائر کردیا۔ سیلینا جیٹلی نے مبمئی کی عدالت میں گھریلو تشدد کے تحت مقدمہ دائر کیا، جس میں انہوں نے شوہر پر جذباتی، جسمانی، جنسی اور زبانی تشدد کا الزام لگایا ہے۔ عدالت میں دائر کیے گئے مقدمے میں انہوں نے شوہر پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بچے کی پیدائش کے تین ہفتے بعد انہیں شوہر نے گھر سے دھکے دے کر نکال دیا تھا۔ انہوں نے درخواست میں لکھا ہے کہ بچے کو جنم دینے کی وجہ سے ان کے آپریشن کے ٹانکیں بھی نہیں...
    متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی شارق جمال نے کہا ہے کہ نیپا چورنگی پر پیش آنے والے اندوہناک حادثے کی تحقیقات کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا اور اب اگلے ابراہیم کے جانے کا انتظار کیا جائے گا۔ نیپا چورنگی کے قریب کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے والے تین سالہ ابراہیم کی نماز جنازہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رکن سندھ اسمبلی نے کہا کہ سندھ حکومت کے وزرا ای چالان اور ربوٹ کی باتیں کرتے ہیں لیکن گٹر کا ڈھکن نہیں لگوا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے کی ذمہ دار صرف سندھ حکومت نہیں بلکہ تمام ٹاؤن چیئرمینز ہیں، ہم نے ابراہیم کی وجہ سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی کو متعارف کرائے تین سال مکمل ہو گئے ہیں اور اس موقع پر اوپن اے آئی نے اس مقبول اے آئی چیٹ بوٹ کے حوالے سے دلچسپ اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔نومبر 2022 میں جب چیٹ جی پی ٹی دنیا کے سامنے آیا، تو اس کے بارے میں محدود افراد ہی جانتے تھے، لیکن آج یہ عالمی سطح پر سب سے زیادہ استعمال ہونے والا اے آئی ٹول بن چکا ہے۔اوپن اے آئی کے مطابق ہر سیکنڈ تقریباً 29 ہزار میسجز کے جوابات چیٹ جی پی ٹی فراہم کرتا ہ اور ہر ہفتے 80 کروڑ سے زائد صارفین اسے مختلف مقاصد کے لیے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: ممتاز شاعروں، ادیبوں اور محققین نے پیر کے روز کہا کہ عالمی تحقیق کے مطابق شاعری اور تخلیقی مطالعہ جذباتی اور ذہنی صحت کو تقریباً 50 فیصد بہتر بناتا ہے، اس لیے پاکستان کے کارپوریٹ سیکٹر کو ادب کو سنجیدہ سماجی سرمایہ کاری کے طور پر اپنانا چاہیے۔مقررین کے مطابق زبان، مطالعہ اور ثقافتی تعلیم کو فروغ دینا نوجوانوں میں ذہنی مضبوطی، بہتر ابلاغی صلاحیت اور طویل المدتی فلاح سے جڑا ہوا ہے، لیکن پاکستان میں بہت کم کمپنیاں اس سمت میں کام کر رہی ہیں۔ وہ جہانِ مسیحا ادبی فورم کے 27ویں موضوعاتی کیلنڈر “رازِ دوامِ زندگی” کی رونمائی کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے، جس میں ملک کے نامور ادیبوں، محققین، ڈاکٹرز اور کارپوریٹ...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب نے خاموشی کے ساتھ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحد پار دہشت گردی پر پیدا ہونے والی کشیدگی کم کرنے کے لیے براہ راست مذاکرات کے ایک دور کا اہتمام کیا، تاہم اجلاس سے واقف دو ذرائع کے مطابق یہ بات چیت اتوار کی رات گئے بغیر کسی پیش رفت کے ختم ہو گئی۔ ڈان نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ بند کمرے میں ہونے والا یہ اجلاس ریاض میں اختتام پذیر ہوا جہاں دونوں فریق اپنے دیرینہ موقف پر قائم رہے اور سمجھوتے کے لیے زیادہ آمادگی نہ دکھائی۔ ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کی کیونکہ ان مذاکرات کا عوامی طور پر اعتراف نہیں کیا...
    فائل فوٹو اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ سیاسی اختلافات کو مکالمے سے ختم کیا جاسکتا ہے لیکن کچھ لوگ سیاسی مکالمے کو جرم سمجھتے ہیں۔لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں تمام پارٹیوں کی نمائندگی موجود ہے، مقامی حکومتوں کا وجود نامکمل ایجنڈا ہے۔حکومت کو مضبوط کرنے سے ہی عوامی مسائل حل ہوں گے۔ شہباز شریف کو جیل میں گھر کا کھانا بھی نہیں دیا جاتا تھا: ملک محمد احمد خانملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ ترامیم تو آج ہوئی ہیں میں 15 برس سے کہہ رہا ہوں، میں اللّٰہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ پارلیمنٹ نے اپنی بات کی۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے...
    سٹی 42: وزارت مذہبی امور نےعازمین حج 2026 کے لیے طبی ماہرین کی خدمات لینے کا فیصلہ کرلیا۔وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ طبی عملے کی کم سے کم عمر25 سال اور زیادہ سے زیادہ 55 سال تک ہوگی، حج مشن کے لیے 98 ڈاکٹرز، فارماسسٹس، 196 پیرا میڈیکس سٹاف درکار ہیں،دل، شوگر اور ہائی بلڈ پریشر کے مریض حج کے اہل نہیں ہوں گے۔طبی عملے کے طور پر جانے کے خواہش مند امیدوار وں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا فٹنس سرٹیفکیٹ بھی جمع کروانا ہوگا، حج مشن میں درخواست کل تک دی جا سکتی ہے، امیدواروں کا این ٹی ایس کے ذریعے ٹیسٹ لیا جائے گا۔وزارت مذہبی امور کے مطابق میڈیکل حج مشن کے لیے کم ازکم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے  کہا ہے کہ  سندھ حکومت کرپشن کا گڑھ بن چکی ہے، جس نے 15 سال میں 3360 ارب روپے کھا لیے۔شہر قائد میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کراچی کی ابتر صورتحال اور حکومتی نااہلی پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ شہر کو ترقیاتی منصوبوں کے نام پر تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا گیا ہے۔ انہوں نے بی آر ٹی ریڈ لائن منصوبے کو شہریوں کے لیے عذاب قرار دیتے ہوئے اس کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ یہ منصوبہ سوائے عوام کو اذیت دینے کے کسی کام کا نہیں۔انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی کے نام...
    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورہ حسین کا کہنا ہے کہ انہوں نے شادی کے صحیح وقت کیلئے 7 سال انتظار کیا ہے۔حال ہی میں کراچی میں کینسر کے ہسپتال کے لیے فنڈ ریزنگ ڈنر کا انعقاد کیا گیا، جس میں اداکارہ نے شرکت کی اور پروگرام کے شرکا سے گفتگو کی۔تقریب کے دوران اداکارہ سے شادی سے متعلق سوال پوچھا گیا تو انہوں نے غیر شادی شدہ لڑکیوں پر زور دیا کہ شادی کے لیے جلدی نہ کریں، صحیح وقت کا انتظار کریں۔ان کا کہنا تھا کہ جوں ہی میں 25 برس کی ہوئی تو خاندان کے ہر فرد نے یہی سوال پوچھنا شروع کر دیا کہ بیٹا شادی کب ہو رہی ہے ؟اداکارہ نے کہا ان تمام...
    کراچی: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ کراچی کا نظام بھیڑیوں کے ہاتھوں میں دے دیا گیا ہے۔ ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کرپشن کا گڑھ بن چکی ہے، آئین میں ترامیم کرانے والے سندھ حکومت کے سرپرست اعلیٰ ہیں جس کے نتیجے میں یہ نااہلی کا شاہکار بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی آرٹی کے نام پرشہریوں کو مشکلات میں ڈالا گیا، گٹرمیں گرنے کے واقعات متعدد ہوچکے ہیں، کئی سال گزرنے کے بعد بی آر ٹی لائن منصوبہ مکمل نہیں ہوسکا، اس کے ڈیزائن میں نقائص ہیں۔ بی آر ٹی منصوبہ ختم کرکے یونیورسٹی روڈ کو بحال کیا جائے۔ حافظ...
    پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن صفدر نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی رہائی کا مطالبہ کردیا۔ یہ مطالبہ ایک وائرل ویڈیو میں سامنے آیا جس میں کیپٹن صفدر یوٹیوبر تصدق اعوان کے ساتھ موجود تھے۔ تصدق اعوان نے کیپٹن صفدر سے سوال کیا کہ مچھ جیل کے علاوہ آپ نے کوئی جیل نہیں چھوڑی جس میں آپ قید نہ ہوئے ہوں۔ اڈیالہ جیل میں آپ بھی رہے ہیں آپ نے وہاں اچھا وقت گزارا ہے اور اس کا آج کل بہت چرچاہے۔ تصدق اعوان اور کیپٹن ر صفدر کی گپ شپ ہمیشہ دلچسپ ہوتی ہے ، اس ویڈیو میں کیپٹن صفدر بشری بی بی کی رہائی کا...
    امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ میئر کراچی نے سارے ادارے اپنے قبضے میں کر رکھے ہیں۔ کراچی میں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ بی آر ٹی کے نام پر شہریوں کی تذلیل کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت میں کرپشن بڑا کاروبار بن چکا ہے، ان کی سرپرستی کون کر رہا ہے سب کو پتہ ہے، اس بی آر ٹی کے ڈیزائن میں بھی مسائل ہیں۔ حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ مطالبہ ہے بی آر ٹی پروجیکٹ ختم کیا جائے، یونیورسٹی روڈ کو بحال کیا جائے۔ فرضی ڈاکومنٹس پر گلشن اقبال میں گھر پر قبضہ...
      ٹرمپ کے ہاتھوں سے فلسطینیوں کا خون ٹپک رہا ہے ، شہباز شریف اسے امن کا نوبل انعام دینے کی بات کر رہے ہیں، آئین کو کھلونا بنا دیا گیا ،بڑے لوگوں کی خواہش پر آئینی ترامیم ہو رہی ہیں افغان پالیسی پر پاکستان کی سفارت کاری ناکام رہی، جنگ کی باتوں سے مسئلے حل نہیں ہوں گے ، پاکستان اور افغانستان کو اپنے رویوں پر نظرثانی کرنی چاہیے ،سربراہ جے یو آئی کا خطاب مردان (بیورو رپورٹ)جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ اپنا راستہ تبدیل نہیں کریں گے ، ضرورت پڑی تو اسلام آباد کا رخ کریں گے ، ملک کوامن، بھائی چارے اور آزادی کی علامت...
    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورہ حسین کا کہنا ہے کہ انہوں نے شادی کے صحیح وقت کے لیے 7 برس انتظار کیا ہے۔ حال ہی میں کراچی میں کینسر کے اسپتال کے لیے فنڈ ریزنگ ڈنر کا انعقاد کیا گیا، جس میں اداکارہ نے شرکت کی اور پروگرام کے شرکا سے گفتگو کی۔ تقریب کے دوران جب اداکارہ سے شادی سے متعلق سوال پوچھا گیا تو انہوں نے غیر شادی شدہ لڑکیوں پر زور دیا کہ شادی کے لیے جلدی نہ کریں، صحیح وقت کا انتظار کریں۔ View this post on Instagram A post shared by Entertainment Website (@starsworld.pk) انہوں نے کہا کہ جوں ہی میں 25 برس کی ہوئی تو خاندان کے ہر فرد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی کو وفاقی علاقہ بنانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ملیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی فاروق ستار نے کہا کہ اگر کراچی کو وفاقی علاقہ نہیں بنایا جاتا تو ایم کیو ایم نئے صوبوں کا مطالبہ کرے گی۔ ان کے مطابق اگر کراچی انتظامی بنیادوں پر تقسیم ہوسکتا ہے تو سندھ بھی ہوسکتا ہے۔فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کراچی کے فنڈز اسی شہر کے لوگوں کا حق ہیں اور ان کی حفاظت و نگرانی ہماری ذمہ داری ہے۔ ’’حق جتانا نہیں، حق دلوانا ہمارا کام ہے۔‘‘گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے خطاب میں کہا کہ وہ ایک نظریاتی ایم کیو ایم تشکیل دے رہے...
    1971 کی جنگ میں مشرقی پاکستان کے علاقے کمال پور کی سرحد پر پاکستان آرمی کے جوانوں نے محدود وسائل کے باوجود دشمن کے حملوں کا جرات مندی سے مقابلہ کیا اور ملک کے دفاع کو اولین ترجیح دی، اس معرکے میں دشمن بھارت نے مکتی باہنی کی بٹالین سائز فورس کے ذریعے کمال پور میں واقع پاکستان آرمی کی بارڈر پوسٹ پر حملہ کیا۔کمال پور کی دفاعی پوزیشن کی ذمہ داری لیفٹیننٹ محمد علی کی قیادت میں بلوچ رجمنٹ، ویسٹ پاکستان رینجرز اور مقامی رضاکاروں پر تھی، حملے کے آغاز پر لیفٹیننٹ محمد علی نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے جوانوں کو دفاعی پوزیشن اختیار کرنے کا حکم دیا، میدان جنگ میں اپنی بہادری اور دانشمندی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کینیڈا میں بھارتی وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ کے پاکستان مخالف بیان پر سکھ کمیونٹی نے بھرپور ردِعمل دیتے ہوئے بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس دوران مظاہرین نے پاکستان اور خالصتان کے پرچم اٹھا رکھے تھے اور مودی سرکار کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے خالصتان کی آزادی کے حق میں آواز بلند کی۔مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سکھ رہنماؤں نے راج ناتھ سنگھ کو سخت پیغام دیا کہ پاکستان کے صوبہ سندھ سے متعلق بیان بازی کرنے کے بجائے بھارت کی بگڑتی ہوئی اندرونی صورتحال پر توجہ دیں، کیونکہ ان کے مطابق بھارت خود جلد ہی کئی حصّوں میں تقسیم ہونے کے قریب ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی کی پالیسیاں بھارت کے...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایڈز کے عالمی دن، یکم دسمبر 2025 کے موقع پر اپنے پیغام میں پاکستان کے اس مضبوط عزم کا اعادہ کیا ہے کہ عوامی صحت کو درپیش بڑے خطرات خصوصاً ایڈز کے خاتمے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات جاری رکھے جائیں گے اور بیماری سے تحفظ کی سہولیات ہر شہری تک پہنچائی جائیں گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس سال عالمی دن ‘رکاوٹوں کو عبور کرنا اور ایڈز کی طرف برتاؤ کو تبدیل کرنا’ کے عنوان کے تحت منایا جا رہا ہے، جو اس بات کو اجاگر کرتا ہے کہ مشکلات، بیماریوں اور سماجی عدم مساوات کے باوجود صحت اور انسانی وقار کے تحفظ کے لیے ہمارا عزم غیر متزلزل رہنا چاہیے۔ یہ بھی پڑھیے:...
    کراچی کے علاقے ملیر میں جلسے سے خطاب میں ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما و رکن قومی اسمبلی فاروق ستار نے کہا کہ اگر کراچی کو وفاقی علاقہ قرار دینا منظور نہیں تو پھر ایم کیو ایم نئے صوبوں کا مطالبہ کرے گی، اگر کراچی انتظامی بنیادوں پر تقسیم ہو سکتا ہے تو سندھ بھی ہو سکتا ہے۔فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کراچی کے فنڈز اس شہر کے لوگوں کے ہیں، اس کی نگرانی ہماری ذمہ داری ہے، حق جتانا نہیں حق دلوانا ہمارا کام ہے۔ جلسے سے خطاب میں گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ہم ایک نظریاتی ایم کیو ایم تخلیق کر رہے ہیں، دیکھنا ہے ترقی کی راہ میں کون رکاوٹ ہے، انہوں نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جدہ (سید مسرت خلیل) کشمیرکمیٹی (کے سی) اورجموں کشمیر کمیونٹٰی اوورسیز (جے کے سی او) کے زیراہتمام مقامی ہوٹل میں سبکدوش ہونے والے قونصل جنرل اسلامی جمہوریہ پاکستان عزت ماٰب خالد مجید کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں کمیونٹی کی معزز شخصیات کے علاوہ سفیرپاکستان محمد فاروق ریاض سے خصوصی طور پرتشریف لائے۔ تاکہ اپنے رفیقِ کار کو محبت اور احترام کے ساتھ رخصت کریں۔ تقریب کا آغاز قاری محمد آصف نے تلاوت قران پاک سے کیا۔ کشمیرکمیٹی کے رکن جان گلزار کے نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے کشمیر کمیٹی جدہ کے چیئرمین مسعود احمد پوری کو خطبہ استقبالیہ کی دعوت دی۔ مسعودی پوری نے مہمانوں کو خوش آمدہد کہتے ہوئے کہا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سعودی عرب کے ساحلی شہر الجبیل کی معروف شخصیت چوہدری آفتاب جاوید کی جانب سے پاکستان سے آئے ہوئے رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ تقریب منعقد کی گئی جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی تقریب کی نظامت کے فرائض پروفیسر اسرار احمد اپنے مخصوص انداز میں سر انجام دیتے ہوئے آنے والے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا عابد شمعون چاند کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یونیورسٹی کے مارکیٹنگ ڈائریکٹر محمد جنید خان نے رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے اغراض و مقاصد اور اس کی بین الاقوامی تعلیمی خدمات پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم صرف نصابی علم تک محدود نہیں بلکہ اس کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی پریس کلب کے سینئر ممبر، کے یو جے دستور کے سابق صدر روزنامہ جسارت کے سابق نیوز ایڈیٹر اور روزنامہ جنگ سے وابستہ سینئر صحافی سید عبدالحفیظ نوری انتقال کر گئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ اتوار کو بعد نماز ظہر جامع مسجد عبداللہ اپارٹمنٹ میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں کراچی پریس کلب کے سیکرٹری سہیل افضل خان، ممبر گورننگ باڈی قاضی محمد یاسر، سابق سیکرٹری محمد رضوان بھٹی، سابق جوائنٹ سیکرٹری عابد حسین، کے یوجے دستور کے صدر نصر اللہ چودھری، جوائنٹ سیکرٹری عبدالرحمن، سابق صدور خلیل احمد ناصر، ریاض ساگر،سینئر صحافی عطاء محمد تبسم ،جماعت اسلامی کراچی کے ترجمان زاہد عسکری ،سماجی رہنما عبدالستار شیخ سمیت صحافیوں، مرحوم کے عزیز و...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251201-03-1 مہمانوں کے آگے پیش کیا اْس نے کہا آپ حضرات کھاتے نہیں؟۔ پھر وہ اپنے دل میں ان سے ڈرا انہوں نے کہا ڈریے نہیں، اور اْسے ایک ذی علم لڑکے کی پیدائش کا مڑدہ سنایا۔ یہ سن کر اْس کی بیوی چیختی ہوئی آگے بڑھی اور اس نے اپنا منہ پیٹ لیا اور کہنے لگی، ’’بوڑھی، بانجھ!‘‘۔ انہوں نے کہا ’’یہی کچھ فرمایا ہے تیرے رب نے، وہ حکیم ہے اور سب کچھ جانتا ہے‘‘۔ ابراہیمؑ نے کہا ’’اے فرستادگان الٰہی، کیا مہم آپ کو در پیش ہے؟۔ انہوں نے کہا “ہم ایک مجرم قوم کی طرف بھیجے گئے ہیں۔ تاکہ اْس پر پکی ہوئی مٹی کے پتھر برسا دیں۔ (سورۃ الذاریات:27تا33)سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد: پاکستان ریلوے کا کہنا ہے کہ لاہور سے کراچی جانے والی کراچی ایکسپریس حیدرآباد کے قریب بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی، پاور وین کے ویل کی پن ٹوٹنے پر ٹرین کو بروقت روک لیا گیا۔ریلوے حکام کے مطابق حادثہ اُس وقت پیش آیا جب کراچی ایکسپریس لاہور سے کراچی کے لیے رواں دواں تھی اور حیدر آباد کے قریب پاور وین کے ویل کی پن ٹوٹ گئی۔ رفتار کم ہونے کے باعث ٹرین حادثے کا شکار ہونے سے بچ گئی اور عملے نے فوری طور پر کراچی ایکسپریس کو حیدر آباد اسٹیشن پر ہی روک لیا۔ریلوے ذرائع کے مطابق بروقت کارروائی کی وجہ سے کسی جانی یا مالی نقصان سے بچا گیا۔ حادثے کے بعد...
    ویب ڈیسک: وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج سے متعلق معاملہ زیر غور ہے۔  بیرسٹر عقیل ملک نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی اور سرحد کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے گورنر راج لگانے پر غور کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی صورتحال  سب کے سامنے ہے، خیبر پختونخوا میں ایسا انتظامی ڈھانچہ ہو جو کچھ فائدہ تو دے،کب تک کے صوبے کے  شہریوں کو بےیار ومددگار چھوڑیں گے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 35 پیسے تک کمی کا امکان  بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ گورنر راج شدید ضرورت کی صورت میں لگایا جاتا ہے، صوبے...
    جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مردان میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے موجودہ حکومت پر کڑی تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ پہلے کہا جاتا تھا کہ عمران خان مغربی ایجنڈے پر کام کر رہے تھے، لیکن اب موجودہ حکومت مغرب کے اصل ایجنڈے پر عملدرآمد کر رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ماضی کی تلخ یادیں بھول چکے، پاکستان بنگلہ دیش کو بھائی کی طرح دیکھتا ہے، مولانا فضل الرحمان مولانا فضل الرحمان نے ملکی معیشت کے بحران کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان وہ ملک نہیں رہا جس کی عوام نے امیدیں لگائی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو ان کے حقوق دے، آج آئین کو کھلونا بنا دیا گیا ہے...
    اپنے بیان میں جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر نے مزید کہا کہ محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر مقرر نہ کرنا غیر جمہوری اور غیر پارلیمانی اقدام ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ افغانستان طالبان حکومت کے پاس ٹی ٹی پی کو تحفظ دینے کا کوئی جواز نہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر مقرر نہ کرنا غیر جمہوری اور غیر پارلیمانی اقدام ہے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ آئی ایم ایف مسلسل معاشی خرابیوں کی نشاندہی کر رہا ہے اور حکومت معاشی اصلاحات کرنے میں ناکام رہی ہے۔ انہوں نے سری لنکا میں سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور طوفان سے ہونے والے...
    احسن اقبال—فائل فوٹو وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی کے خلاف سازش کرنے والوں سے وہی سلوک کریں گے جو بھارت کے ساتھ کیا۔نارووال میں اسپیشل افراد میں وہیل چیئرز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا کہ جب بھی ملک میں ترقی کا دور شروع ہوتا ہے، شرارتیں شروع ہو جاتی ہیں، 4 سال اس ملک کے اوپر حکومت کے نام پر ایک عذاب گزرا ہے۔احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ان 4 سال میں سوائے گالی گلوچ اور ذہنوں میں نفرت بھرنے کے کوئی کام نہیں ہوا، انہوں نے لنگر خانوں پر بھی قوم سے فراڈ کیا، ان کے لنگر خانے بھی ایک این جی او کے پیسوں سے چلتے تھے۔انہوں نے...
    حکومت کی جانب سے 29/نومبر کی اہم ڈیڈ لائن گزرنے کے باوجود ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز (سی ڈی ایف) کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہوسکا۔جس کے باعث کافی سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ آرمی چیف کے منصب کے ساتھ یکجا کیا گیا یہ نیا عہدہ 27 ویں آئینی ترمیم کے تحت تخلیق کیا گیا تھا اور اب ختم شدہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (سی جے سی ایس سی) کی جگہ لے رہا ہے، سی جے سی ایس سی کا عہدہ 27 نومبر کو باضابطہ طور پر ختم ہوگیا تھا۔ ایک انگریزی اخبار میں شائع خبر کے مطابق سرکاری ذرائع اور مبصرین کو توقع تھی کہ سی ڈی ایف کا تقرر نامہ اسی موقع پر جاری...
    پنجاب کی سرزمین ازل سے صوفی درویشوں کی نسبتوں اور روحانی حسن سے منور رہی ہے، یہاں کے صوفیانہ رنگ، محبت، رواداری اور انسان دوستی کی وہ روایت ہیں جنہوں نے نسلوں کے باطن کو روشن رکھا۔ اسی سلسلے کی تجدیدِ نو کے لیے وقت کو ایک ایسے صوفی فیسٹیول کی ضرورت تھی جو نہ صرف تہذیبی ورثے کو اجاگر کرے بلکہ آج کے بے چین معاشرے کو فکر و محبت کا نیا مرکز بھی دے۔ لاہور آرٹس کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد محبوب عالم چوہدری نے اس ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے صوفی فیسٹیول نہ صر ف خواب دیکھا بلکہ اس کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے شب و روز ایک کر دیے، پھر بالآخر یہ ایسا تاریخ...