2025-04-23@04:52:44 GMT
تلاش کی گنتی: 419
«لیے امریکا»:
(نئی خبر)
20 جنوری کو صدر ٹرمپ ایک مرتبہ پھر وائٹ ہائوس میں جلوہ گر ہورہے ہیں۔ ان کی اس جلوہ گری میں ایلون مسک کی حرکتوں اور ڈالروں کا بھی دخل ہے۔ ٹرمپ کو ریسلنگ اور دوسروں کو بے عزت کرنے کا شوق ہے اور مسک کو الیکٹرونکس کا۔ ان کا بس چلے تو پیار محبت اور حسن کو بھی مصنوعی ذہانت میں شامل کردیں۔ ٹرمپ وائٹ ہائوس میں پہلے صدر ہوں گے جنہوں نے مجرمانہ ریکارڈ بنانے کے لیے امریکا کے صدر بننے کا انتظار نہیں کیا۔ وہ ’’پہلے ہی‘‘ مجرمانہ ریکارڈ رکھتے ہیں۔ جن میں سے ایک ریکارڈ فحش فلموں کی اداکارہ اسٹارمی ڈینئلز کو ایک لاکھ 30 ہزار ڈالر کی ادائیگی کو مخفی رکھنا ہے۔ امریکا میں فحش...
روس نیٹو کو رول بیک کرنے کیلئے نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ بات کرنے کا خواہش مند ہے۔ خبررساں ادارے کے مطابق روسی صدر پیوٹن نے کہا ہے کہ نئے نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ سے نئے سیکیورٹی معاہدوں پر بات چیت ہوسکتی ہے۔ روسی صدرپیوٹن عالمی قوانین کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں تاکہ روس کو کوئی خطرہ نہ ہو، سابق کریملن اہلکار کے مطابق نومنتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ بہرحال نیٹو کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کو صدارتی انتخابات جیتنے کے اگلے دن ہی فون کال میں یوکرین میں جنگ نہ بڑھانے کا مشورہ دیا تھا۔
’امریکا کو دوبارہ عظیم بنائیں‘ جیسی مقبول تحریک کے اندر تناؤ کے پس منظر میں امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر اسٹیو بینن نے ایلون مسک کو وائٹ ہاؤس سے ’رن آؤٹ‘ کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ ایک اطالوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے، اسٹیو بینن نے کہا کہ انہوں نے اس بات کو یقینی بنانا اپنا ذاتی مشن بنایا ہے کہ ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک کو ڈونلڈ ٹرمپ کی آنے والی انتظامیہ تک رسائی حاصل نہ ہو، اور ان کے ساتھ کسی بھی دوسرے شخص کی طرح سلوک کیا جائے۔ یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک کو ہم سیاسی فریق کیوں بنا رہے ہیں؟ ’وہ واقعی ایک برا آدمی ہے، بہت برا...
ان دنوں عالمی اخبارات میں جاپان کی سب سے بڑی اسٹیل کمپنی نیپون اسٹیل اور امریکا کی ایک اہم اسٹیل پروڈیوسر یو ایس اسٹیل کے تاریخی انضمام کے خلاف جو بائیڈن کی جانب سے لگائی گئی پابندی شہ سرخیوں میں جگہ پارہی ہے۔ دونوں کمپنیوں نے امریکی صدر جو بائیڈن کے حالیہ فیصلے کو عدالت میں چیلنج کیا ہے، جس میں انہوں نے اس انضمام کو قومی سلامتی کے خدشات کی بنیاد پر روک دیا تھا۔ بائیڈن کے اس فیصلے نے نہ صرف دو بڑی اسٹیل کمپنیوں کی قسمت کو داؤ پر لگا دیا ہے بلکہ جاپان اور امریکا کے اقتصادی تعلقات کو بھی شدید متاثر کیا ہے۔ نیپون اسٹیل اور یو ایس اسٹیل نے اپنے انضمام کے لیے 14.1...
تہران: امریکی شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں جاری بدترین آگ پر قابو پانے کے لیے ایران نے امداد کی پیشکش کی ہے۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی ہلال احمر کے سربراہ پیر حسین کولیوند نے امریکی ریڈ کراس کے سربراہ کلف ہولٹ کو ایک خط ارسال کیا، جس میں آگ بجھانے کے لیے خصوصی امداد فراہم کرنے کی پیشکش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ایران قدرتی آفات سے نمٹنے کا وسیع تجربہ رکھتا ہے اور متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر ریپڈ ایکشن ٹیمز اور ریسکیو سامان بھجوانے کے لیے تیار ہے۔ پیر حسین کولیوند نے خط میں اس بات پر زور دیا کہ مشکل کی اس گھڑی میں امریکا تنہا نہیں ہے۔ ادھر لاس اینجلس...
لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے حکومت اور اپوزیشن کی سیاسی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن دونوں امریکا کی طرف دیکھ رہی ہیں۔ لاہور میں منصورہ سے جاری بیان کے مطابق امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ امریکا انسانیت اور جمہوریت کا دشمن ہے، اسرائیل کی غزہ میں جاری نسل کشی کو واشنگٹن کی پشت پناہی حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اسلامی ممالک کے حکمرانوں، ڈکٹیٹروں اور بادشاہتوں کو سپورٹ کرتا ہے اور بدلے میں ڈکٹیٹر امریکی مفادات کا تحفظ کرتے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں حکومت اور اپوزیشن امریکا کی طرف دیکھ رہی ہے لیکن جماعت اسلامی...
ایک ایسا فلمی تجربہ جو آپ کو آخر تک کرسی سے ہلنے نہیں دے گا، مالایالم تھرلر "اتھیرن" نے او ٹی ٹی پر نمبر 1 پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ فلم "اتھیرن"، جو 2019 میں ریلیز ہوئی، ایک نفسیاتی تھرلر ہے جو ایک الگ تھلگ اسپتال کی کہانی بیان کرتی ہے۔ یہاں ایک ماہر نفسیات، ایک آٹزم کا شکار مریض کی پوشیدہ صلاحیتوں اور ماضی کے رازوں کو کھولتا ہے۔ فلم کا سنسنی خیز اختتام ناظرین کو حیرت زدہ کر دیتا ہے۔ مرکزی کرداروں میں فہد فاضل اور سائی پلوی شامل ہیں جبکہ اتل کلکرنی، رینجی پانی کر، شانتی کرشنا اور پرکاش راج خاص کرداروں میں نظر آتے ہیں۔ یہ فلم سنسنی خیز کہانی اور شاندار اداکاری کی وجہ سے...
لاس اینجلس میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے ایک خاص قسم کے گلابی پانی کا چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے۔ امریکی فارسٹ سروس کے مطابق، بڑی آگ سے لڑنے کے لیے، 9 خصوصی طیارے استعمال کیے جا رہے ہیں جو آگ کو روکنے والے مواد کو اس پر چھڑکتے ہیں اور 20 ہیلی کاپٹر جو گلابی پانی گراتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ہولناک آگ کو روکنے والا یہ گلابی مواد امریکا میں کئی دہائیوں سے استعمال ہو رہا ہے۔ لیکن سائنسدان اس کا مطالعہ کر رہے ہیں اور یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آیا یہ واقعی مؤثر ہے یا پھر ماحول کو نقصان پہنچانے کا سبب بن سکتا ہے۔ یہ گلابی پانی دراصل کیا...
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا نے وینزویلا کے صدر نکولاس مادورو کی گرفتاری یا گرفتاری میں معاون معلومات کے لیے انعام کی رقم کو ڈھائی کروڑ ڈالر تک بڑھا دیا ۔ وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مواصلاتی مشیر جان کربی نے پریس بریفنگ میں وینزویلا پر نئی پابندیوں کا اعلان کیا۔ کربی نے کہا کہ امریکی انتظامیہ نے 2020 ء میں وینزویلا کے صدر مادورو کو پکڑنے یا گرفتار کرنے والی معلومات کے لیے ڈیڑھ کروڑ ڈالر کے انعام کو بڑھا کر ڈھائی کروڑ ڈالر کر دیا ہے۔ کربی نے کہا کہ مادورو نے گزشتہ انتخابات میں ایک بار پھرجمہوری اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے ۔ ہم بطور امریکی انتظامیہ اس کا ضروری جواب دیں گے۔ انہوں نے وینزویلا...
ڈونلڈٹرمپ ابھی امریکا کے صدر نہیں بنے لیکن ایلون مسک اور ان کے ٹویٹ ساتھ متنازعہ بنتے جا رہے ہیں۔پہلی مر تبہ شاید ایسا ہوگا کہ امریکا کی سیاست میں ایک ایسا شخص جس کی با ضابطہ طور پر کوئی سرکاری حیثیت تو نہیں لیکن ہوگا انتہائی طاقتور۔ وہ ہے ٹوئیٹر، ٹیسلا اور خلاء میں راکٹ بھیجنے والا ایلون مسک۔اکنامسٹ جریدہ لکھتا ہے کہ یہ قیاس آرائیاں منطقی اعتبار سے درست ہیں کہ اس بات کا اندازہ ٹرمپ کے سابقہ دور حکومت میں ہی ہو گیا تھا کہ اس دفعہ امریکا میں انڈر ٹیبل کاروبار کے لیے لین دین ہوگا۔یعنی کچھ انفرادی لوگ اربوں ڈالر بنائیں گے،crony capitalization کے طریقہ کار سے ۔ حال ہی میں ٹرمپ نے ایک ٹویٹ...
ایک آسٹریلوی غوطہ خور نے ایک ہی سانس کے ساتھ پانی کے اندر طویل ترین چہل قدمی کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑنے کے لیے 35 سالہ خاتون نے سوئمنگ پول کے نیچے 370 فٹ، 2 انچ چہل قدمی کی۔ 35 سالہ ایمبر بورکی جو 10 سال سے زیادہ عرصے سے فری ڈائیونگ کر رہی ہیں، نے پول کے اندر اور باہر کئی ہفتوں کی ٹریننگ کی تا کہ اپنا ذاتی 334 فٹ، 7 انچ کے ریکارڈز کے ساتھ ساتھ 357 فٹ، 7 انچ کا گنیز ورلڈ ریکارڈ بھی توڑسکیں۔ خاتون نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں یہ اپنی کامیابی کے احساس کے لیے کرنا چاہتی تھی کیونکہ گنیز ورلڈ ریکارڈ...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 جنوری ۔2025 )نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کے لیے فنڈ ریزنگ نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے ہیں جس میں 17 کروڑ ڈالر جمع کیے گئے ہیں ٹیکنالوجی کمپنیوں کے سربراہان اور بڑے فنڈ دہندگان نے نو منتخب صدر کی حمایت حاصل کرنے کے لیے بھاری رقم فنڈ کی ہے یہ فنڈ عام طور پر حلف برداری کی تقریبات پر خرچ کیے جاتے ہیں جن میں حلف اٹھانے کی تقریب، پریڈ اور دیگر افتتاحی رسمی تقاریب شامل ہیں.(جاری ہے) نیویارک ٹائمزکے مطابق2021 میں صدر جو بائیڈن کی حلف برداری کے لیے 62 ملین ڈالر جمع کیے گئے تھے جبکہ2016 میں ٹرمپ کی پہلی حلف برداری کے موقعے پر بھی 106...
اسلام آباد+ کراچی (خبر نگار خصوصی+ کامرس رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے سے ملکی معیشت کا پہیہ جام کرنے کا نعرہ لگانے والوں کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ہمارے بیرون ملک پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کے ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے آہنی عزم کی سند ہے۔ پاکستان معاشی استحکام کے بعد ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے، حکومت پاکستان ملکی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے پر عزم ہے۔ دسمبر 2024ء کے دوران ترسیلات زر میں 3.1 ارب...
لاس اینجلس میں لگنے والی تاریخ کی خوفناک اوربے قابو آگ نے درختوں سمیت گھروںکو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے چھوٹی تصویر میں ایک جوڑا خاکستر ہونے والے مکان کو دیکھ کر افسردہ ہے کیلی فورنیا(مانیٹرنگ ڈیسک،خبر ایجنسیاں) امریکا میں جہنم کا منظر۔ 10ہزار سے زایدگھرجل گئے،150ارب ڈالر کانقصان۔ایسا لگتا ہے ’’ایٹم بم ‘‘گرادیا گیا ہو‘حکام پریشان۔غزہ میں قتل عام کاحامی اداکار اپنا عالیشان گھرراکھ ہونے پر لائیو شو میں رو پڑا۔تفصیلات کے مطابقامریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کے جنگل میں لگنے والی آگ پر دو روز گزر جانے کے باوجود قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق جنگل میں خوفناکآتشزدگی سے ہلاکت خیزی کو دیکھتے ہوئے نیشنل گارڈ کو بھی طلب کریا...
امریکی صدر ٹرمپ کی صدارت کا منصب سنبھالنے میں اب تھوڑے ہی دن رہ گئے ہیں۔ لیکن انھوں نے کافی حد تک اپنا ایجنڈا کلیئر کر دیا ہے۔ اس ایجنڈے میں ابھی تک پاکستان کا کوئی ذکرنہیں۔ یہ کافی حد تک اچھی بات ہے کہ ٹرمپ کے ایجنڈے میں کہیں بھی پاکستان نہیں ہے۔ وہ کینیڈا کو امریکا کا حصہ بنانا چاہتے ہیں۔ وہ پانامہ کینال واپس لینا چاہتے ہیں۔ وہ یورپ سے اتحاد کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ وہ روس یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ وہ اسرائیل کی غزہ میں فتح چاہتے ہیں۔ وہ میکسیکو سے لوگوں کا آنا بند کرنا چاہتے ہیں۔ وہ اپنے ملک سے ناجائز مقیم لوگوں کو نکالنا چاہتے ہیں۔ وہ چین سے معاشی جنگ...
لاہور (نیوز ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان اور سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے قوم کو ریکارڈ ترسیلات زر اور یورپ کے لیے پی آئی اے کی پروازوں کے آغاز پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے اسے خوشحالی کی صبح قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف قائد محمد نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی روایات کو دہراتے ہوئے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر رہے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے عمران خان کی سول نافرمانی کی کال کو مسترد کرتے ہوئے دسمبر 2024 میں 3.1 ارب ڈالر کی ریکارڈ رقم پاکستان بھیجی، جو دسمبر 2023 کے مقابلے میں 29.3 فیصد زیادہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا...
نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کینیڈا کو امریکی ریاست بننے کی پیشکش نے ایک نئی بحث کو جنم دیا ہے۔ لیکن کیا کینیڈا کبھی امریکا کی ریاست بن سکتا ہے؟ سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق کینیڈا کو امریکا کی ریاست بننے سے پہلے تمام انتظامی اکائیوں کو علیحدہ کرنا پڑے گا۔ یعنی دوسرے الفاظ میں کینیڈا کو تقسیم کرنا پڑے گا اور یہ تحلیل ہونے کے بعد ہی ایسا کوئی قدم اٹھایا جاسکتا ہے۔ کینیڈا کو بحیثیت ریاست ختم کرنے کے لیے آئین میں ایک ترمیم کرنا ہوگی جس کے لیے ’ہاؤس آف کامنز‘، سینیٹ اور کینیڈا کے تمام صوبوں کی منظوری درکار ہوگی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کینیڈا کے دونوں ایوانوں اور صوبوں کا...
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے تحریر الشام تنظیم کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ اس طرح تنظیم اور اس کے سربراہ احمد الشرع کے حوالے سے حتمی فیصلہ منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آئندہ انتظامیہ کے لیے چھوڑ دیا گیا ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بشار الاسد کا تختہ الٹ کر دنیا کو حیران کر دینے والی تنظیم کو پہلے یہ ثابت کرنا چاہیے کہ انہوں نے شدت پسند جماعتوں بالخصوص القاعدہ تنظیم سے اپنے تعلقات ختم کر لیے ہیں۔ تحریر الشام تنظیم کا نام غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں باقی رہنے سے امریکی شہریوں کے لیے اس تنظیم کو مادی مدد پیش کرنا غیر...
مئی 2022 میں پاکستان میں ریاستہائے متحدہ امریکا کے سفیر کی حیثیت سے میری آمد کے ساتھ ہی، میری توجہ امریکا اور پاکستان کے درمیان تعلقات کی مضبوطی اور اْن کی ازسر نو تشکیل پر مرکوز رہی ، جن کی بنیاد باہمی دلچسپی کے حامل شعبوں اور مشترکہ بین الاقوامی مشکلات کے سلسلہ میں تعاون پر قائم رہی۔ یہ وہ دور تھا جب ہمارے باہمی تعلقات کو افغانستان، پاکستان یا بھارت اور پاکستان کے زاویوں کے بجائے امریکا اور پاکستان کے درمیان ایک گہری اور دیرپا شراکت داری کے طور پر دوبارہ تشکیل دیا جانا تھا۔ اب دیکھا جائے تو گزشتہ ڈھائی برسوں میں ہم نے اْس شراکت داری کو وسیع اور مزید گہرا کیا ہے اور پاکستانیوں کے لیے...