واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے تحریر الشام تنظیم کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ اس طرح تنظیم اور اس کے سربراہ احمد الشرع کے حوالے سے حتمی فیصلہ منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آئندہ انتظامیہ کے لیے چھوڑ دیا گیا ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بشار الاسد کا تختہ الٹ کر دنیا کو حیران کر دینے والی تنظیم کو پہلے یہ ثابت کرنا چاہیے کہ انہوں نے شدت پسند جماعتوں بالخصوص القاعدہ تنظیم سے اپنے تعلقات ختم کر لیے ہیں۔ تحریر الشام تنظیم کا نام غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں باقی رہنے سے امریکی شہریوں کے لیے اس تنظیم کو مادی مدد پیش کرنا غیر قانونی ہو گا۔ عالمی برادری کے اندر اس بات پر وسیع اتفاق ہے کہ ایک دہائی سے زیادہ کی خانہ جنگی کے بعد شام کو مزید امداد اور تعمیر نو کے منصوبوں کی اشد ضرورت ہے۔ بائیڈن انتظامیہ نے پیر کے روز شام پر عائد کئی مرکزی پابندیوں میں نرمی کا اعلان کیاتھا۔ اس کا مقصد ملک کی بحالی کو فروغ دینا اور عبوری حکومت کے ساتھ تعلقات استوار کرنا ہے۔ امریکی وزارت خزانہ نے 6ماہ کے لیے عمومی اجازت نامہ جاری کیا تھا ،جس کے تحت شامی حکومت کے ساتھ معاملات کی اجازت ہو گی۔ اس طرح انسانی تنظیمیں پانی ، نکاسی آب اور بجلی وغیرہ جیسی خدمات پیش کر سکیں گی۔پابندیوں کے خوف کے بغیر شامی حکومت کے ساتھ مخصوص معاملات مثلا توانائی کی فروخت وغیرہ جیسے امور طے پا سکیں گے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

بلوچستان کے علاقے دکی میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، 5دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے علاقے دکی میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، 5دہشت گرد ہلاک ctd raids WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025 سب نیوز

کوئٹہ(سب نیوز)بلوچستان میں سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ترجمان کے مطابق کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)نے بلوچستان کے ضلع دکی کے علاقے ڈبر پہاڑ میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی، جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا، جن کی لاشیں اسپتال منتقل کی گئیں اور بعد ازاں ضروری کارروائی کے بعد انہیں کوئٹہ روانہ کر دیا گیا۔

دوسری جانب وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے دکی میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کارروائی میں حصہ لینے والے سی ٹی ڈی، ایف سی اور دیگر اداروں کے جوانوں کی بہادری کو سراہا۔وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف ریاستی ادارے پوری طرح متحرک ہیں اور بلوچستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی ہر سازش ناکام بنائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے حکومت ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔سرفراز بگٹی نے واضح کیا کہ دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے خلاف بھی بلاتفریق کارروائی کی جائے گی اور امن دشمن عناصر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ بلوچستان میں امن و ترقی کے سفر کو ہر قیمت پر جاری رکھا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • ڈی آئی خان میں چیک پوسٹ پر خوارج کا حملہ
  • بنوں پولیس چوکی پر 19 دہشتگردوں کا حملہ ناکام
  • عمران خان سے منگل کو ملاقات کا دن، فیملی ممبران کی فہرست جیل انتظامیہ کو ارسال
  • حکومت پاکستان کا عازمین حج کی ویکسینیشن کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ
  • غزہ میں حماس کی حکومت کا برقرار رہنا اسرائیل کیلئے بڑی شکست ہوگی: نیتن یاہو
  • امریکی سپریم کورٹ نے وینزویلا کے باشندوں کی جبری ملک بدری روک دی
  • اسحاق ڈار کا دورہ کابل، نائب وزیراعظم، وزیر خارجہ سے ملاقاتیں: پاکستان افغانستان کا بہتر روابط، مضبوط ٰتعلقات برقرار رکھنے پر اتفاق
  • بلوچستان کے علاقے دکی میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، 5دہشت گرد ہلاک
  • پاکستان اور افغانستان کا روابط برقرار رکھنے اور باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ
  • ٹرمپ انتظامیہ شام پر عائد پابندیوں میں نرمی پر غور کر رہی ہے،امریکی اخبار