2025-04-22@12:48:13 GMT
تلاش کی گنتی: 302

«ڈاکوئوں نے»:

(نئی خبر)
    لاہور کے علاقے ہربنس پورہ کے علاقے میں  نا معلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکو نے کھڑی گاڑی میں موجود فیملی کو لوٹ لیا۔ ہربنس پورہ میں ڈاکو نے اسلحے  کے زور پر 20 لاکھ سے زائد  مالیت کی  نقدی اورطلائی زیورات لوٹ لیے۔ ملزم کو سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگرذرائع کی مدد سے گردونواح میں ٹریس کیا جا رہا ہے۔ متاثرہ شہری آصف خان کی مدعیت میں نا معلوم ملزم کے خلاف فوری مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایس پی کینٹ نے ہربنس پورہ پولیس  کو فوری ملزم ٹریس کر کے گرفتار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملزم جلد پولیس کی گرفت میں ہو گا۔  
    — فائل فوٹو سندھ کے ضلع خیر پور میں 24 نومبر کو شاہ حسین بائی پاس کے قریب ہونے والا پولیس مقابلہ جعلی قرار دے دیا گیا۔ خیر پور میں مبینہ مقابلہ، 3 ڈاکو مارے گئےسندھ کے شہر خیر پور میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا ہے جس کے دوران 3 ڈاکو مارے گئے۔ پولیس کے مطابق جعلی مقابلے میں ملوث ایس ایچ او اور چوکی انچارج سمیت 3 اہلکاروں پر مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے پولیس مزید تفتیش بھی کر رہی ہے۔