خیر پور: پولیس مقابلہ جعلی قرار
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT
— فائل فوٹو
سندھ کے ضلع خیر پور میں 24 نومبر کو شاہ حسین بائی پاس کے قریب ہونے والا پولیس مقابلہ جعلی قرار دے دیا گیا۔
سندھ کے شہر خیر پور میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا ہے جس کے دوران 3 ڈاکو مارے گئے۔
پولیس کے مطابق جعلی مقابلے میں ملوث ایس ایچ او اور چوکی انچارج سمیت 3 اہلکاروں پر مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔
تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے پولیس مزید تفتیش بھی کر رہی ہے۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی: بلدیہ سیکٹر 8 میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق
فائل فوٹوشہر کے مختلف علاقوں میں حادثات و واقعات میں ایک شخص جاں بحق ہوا، ایک ڈاکو مارا گیا، جبکہ 11 افراد زخمی ہوگئے۔
کراچی کے علاقے بلدیہ سیکٹر 8 میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
واٹر ٹینکر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نے ٹینکر کو تحویل میں لے لیا۔
ادھر بلدیہ نیول کالونی میں ڈمپر کی رکشے کو ٹکر کے نتیجے میں دو خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔ ڈمپر ڈرائیور فرارہوگیا۔
گلشن اقبال 13ڈی میں شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ڈاکو نبیل عادی جرائم پیشہ تھا۔ اس پر 10 مقدمات درج تھے۔
ناظم آباد مجاہد کالونی میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 2 لڑکے زخمی ہوگئے۔
علاوہ ازیں لانڈھی، بلدیہ، اورنگی اور فرنٹیئر کالونی میں فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔