2025-04-23@06:29:39 GMT
تلاش کی گنتی: 310

«تاحیات صدر»:

(نئی خبر)
    ہنڈائی نشاط موٹرز نے سوناٹا این لائن لانچ کردی ہے، جس کے شوقین افراد بے صبری سے انتظار کر رہے تھے، اب اس لگژری گاڑی کی قیمت سامنے آگئی ہے جو ایک کروڑ 58 لاکھ  90 ہزار رکھی گئی ہے۔ بکنگ اور ڈیلیوری سوناٹا این لائن لاہور کے ایکسپو سینٹر میں نمائش کے لیے رکھی گئی ہیں، جن صارفین نے پہلے سے جزوی ادائیگی (25 لاکھ روپے) کے ساتھ گاڑی کی پیشگی بکنگ کروائی تھی، وہ اسے ایک ماہ کے اندر حاصل کرسکیں گے، تاہم اب بکنگ مکمل قیمت کی ادائیگی پر ہی ہوگی۔ بیرونی ڈیزائن  اس جدید گاڑی کا بیرونی ڈیزائن خوبصورتی اور فعالیت کا امتزاج ہے، اس کی لمبائی 4910 ملی میٹر، چوڑائی 1860 ملی میٹر، اونچائی 1445...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2025ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما رکن صوبائی اسمبلی سندھ اور محکمہ ٹرانسپورٹ، ماس ٹرانزٹ، ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول حکومت سندھ کے پارلیمانی سیکریٹری ڈاکٹر شام سندر آڈوانی نے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب میں شرکت کی، نئے جوڑے کے لیے نیک خواہشات پیش کیں اور اہم سیاسی و سماجی شخصیات کے ساتھ ملاقات کی۔(جاری ہے) تقریب میں پاکستان کے صدر آصف علی زرداری، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، محترمہ ادی فریال تالپور، رکن قومی اسمبلی اور خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری، دیال داس آڈوانی اور لچھمن داس آڈوانی، سمیت کئی اہم شخصیات شریک ہوئیں۔ مختلف ممالک...
    چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ جمعتہ المبارک کے دن سے پرائیوٹ حجاج کی بکنگ کا سلسلہ شروع ہوچکا۔ پرائیویٹ ادارے بھکاری اور منشیات فروشوں کو سعودی عرب نہ بھیجیں۔لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ سعودی عرب نے حج کے فوری بعد حج انتظامات شروع کر دیے تھے۔ انہوں نے کہا سعودی عرب نے کسی پاکستانی کمپنی پر پابندی نہیں لگائی، اوورسیز پاکستانی بھی پاکستانی گروپوں کے ساتھ حج کر سکتے ہیں۔ حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ اسرائیلی نقشہ دہشت گردی کا نقشہ ہے، اس کی مذمت کرتے ہیں، ہمارا سب کچھ مکہ مدینہ پر قربان ہے، اسرائیلی نقشہ مسترد کرتے ہیں۔ حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج اتوار کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح/رات کے اوقات میں شدید سرد رہنےکا امکان ۔ کشمیر،مری ،گلیات اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع۔ صبح/رات کے اوقات میں پنجاب کے میدانی اضلاع میں درمیانی سے شدید دُھند چھائے رہنے کی توقع۔ گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ پنجاب کے چند مشرقی اور وسطی اضلاع میں درمیانی سے شدید دُھند چھائی رہی۔ تاہم میرپور خاص میں 01 ملی میٹر بارش ہوئی۔ آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی 13،...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جنوری2025ء) پاکستان میں 100 سالہ تاریخ کی سرد ترین راتیں اور دن ہونے، پنجاب کے وسطی اضلاع میں برفباری ہونے کے دعوے، محکمہ موسمیات نے گزشتہ چند روز سے ریکارڈ توڑ سردی کی شدت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر کیے جانے والے دعووں پر وضاحت جاری کر دی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے پنجاب کے وسطی اضلاع میں برفباری اور تاریخی سردی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر کی تردید کی ہے۔ ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق یہ خبر بے بنیاد اور حقائق کے برعکس ہے جس میں دعوی کیا گیا ہے کہ 12 سے 15جنوری تک کی راتیں پاکستان کی 100 سالہ تاریخ کی سرد ترین راتیں اور...
    خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ماہرین معاشیات نے کہا کہ اسمگلنگ پر قابو پانے کیلئے مختلف حکومتوں نے مختلف اقدامات بھی کیے، ایف بی آر نے رواں ہفتے ایک حیران کن فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان سے جو کنٹینر افغانستان جاتے ہیں ان کی سرویلنس ختم کردی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ماہرین معاشیات نے کہا ہے کہ پاکستان کے کراچی پورٹ سے افغانستان جانے والے کنٹینر کی سرویلنس ختم کرنے کا فیصلہ ایف بی آر کی نااہلی اور ناقص کارکردگی کی ایک واضح مثال ہے، یہ ایک ایسا فیصلہ ہے جس سے لگتا ہے کہ اگر کوئی اچھا کام ہو بھی رہا ہے محکمے میں تو وہ کسی جامع پالیسی کے تحت نہیں ہو رہا۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ماہرین معاشیات نے...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پاکستان کسٹمز جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ کے عملے نے ایک کروڑ مالیت کی منشیات سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا تے ہوئے مسافر کو گرفتار کرلیا گیا ۔پاکستان کسٹمز جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ڈپارچر لاونج میں امتیاز علی نامی مسافر سعودی ایئرلائن کی پرواز ایس وی 700 کے ذریعے سعودی عرب جدہ روانہ ہو رہا تھا جو اپنے ہمراہ 500گرام کرسٹل آئس اور 80گرام ہیروئین سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔کسٹمز حکام کی جانب سے مسافر کی ابتدائی تلاشی میں کوئی مشکوک شے برآمد نہ ہو سکی لیکن ایئرپورٹ پر تعینات کسٹمز حکام نے شک کی بناء پر مسافر کے ٹرالی بیگ کی اسکیننگ کی اور بعدازاں اسے پھاڑ کر اسکے ہینڈل،...
    لاہور:محکمہ موسمیات نے ملک میں بارش کے نئے سسٹم کی آمد کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ پنجاب کے مختلف علاقوں بشمول لاہور میں اس وقت خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے۔ آج کے دن صوبے کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں، جس کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہو کر 50 میٹر تک محدود ہو گئی ہے۔ اس صورتحال نے ٹریفک کی روانی کو بھی شدید متاثر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 17 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا بارش برسانے والے سسٹم کے حوالے...
    لاہور: ملک  میں بارش برسانے والا سسٹم کب داخل ہوگا، اس حوالے سے محکمہ موسمیات کی پیش گوئی سامنے آ گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے جب کہ آج صوبے کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کا راج ہے اور حد نگاہ انتہائی حد تک کم ہونے کی وجہ سے ٹریفک کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ صوبے کے کئی  مقامات پر شدید دھند کی وجہ سے حد نگاہ 50 میٹر تک ریکارڈ کی گئی ہے۔ آج لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ زیادہ سے زیادہ 17 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے  کا امکان ہے۔...