کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2025ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما رکن صوبائی اسمبلی سندھ اور محکمہ ٹرانسپورٹ، ماس ٹرانزٹ، ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول حکومت سندھ کے پارلیمانی سیکریٹری ڈاکٹر شام سندر آڈوانی نے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب میں شرکت کی، نئے جوڑے کے لیے نیک خواہشات پیش کیں اور اہم سیاسی و سماجی شخصیات کے ساتھ ملاقات کی۔

(جاری ہے)

تقریب میں پاکستان کے صدر آصف علی زرداری، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، محترمہ ادی فریال تالپور، رکن قومی اسمبلی اور خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری، دیال داس آڈوانی اور لچھمن داس آڈوانی، سمیت کئی اہم شخصیات شریک ہوئیں۔ مختلف ممالک کے سفیر و قونصل جنرلز، سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے گورنرز، چیئرمین سینیٹ، صوبائی و وفاقی وزرا، سینیٹرز، صوبائی و قومی اسمبلی کے ارکان، اور پاکستان پیپلز پارٹی کے تنظیمی رہنماں، عہدیداروں اور سماجی شخصیات بھی اس تقریب میں شریک ہوئیں۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

بلاول بھٹو کا سندھ پیپلز ہاوسنگ کے تحت بننے والے سیلاب متاثرہ گھروں کا دورہ

بلاول بھٹو کا سندھ پیپلز ہاوسنگ کے تحت بننے والے سیلاب متاثرہ گھروں کا دورہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025 سب نیوز

حیدرآباد(سب نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی گاوں جھنڈو کھوسو آمد ہوئی۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ پیپلز ہاوسنگ کے تحت بننے والے سیلاب سے متاثرہ افراد کے گھروں کا دورہ کیا، بلاول بھٹو زرداری نے گاوں جھنڈو کھوسو میں سیلاب سے متاثرہ افراد کو ان کے گھروں کے مالکانہ حقوق کی اسناد دیں۔

اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بریفنگ دی گئی کہ گاوں جھنڈو کھوسو میں سیلاب سے 209گھر متاثر ہوئے جس میں سے 135 سے زائد گھر تعمیر ہوچکے ہیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے متاثرین سیلاب سے کہا کہ ہم نے خواتین کو ان گھروں کا مالک بنایا ہے تاکہ ایک پوری نسل ترقی کرسکے۔

متعلقہ مضامین

  • کینال منصوبہ اگر ہمارے ہاتھ سے نکل گیا تو پھر احتجاج کیلئے نکلیں گے: وزیراعلیٰ سندھ
  • پولیو کے خاتمے کے لئے حکومت سندھ پرعزم ہے، وزیراعلیٰ سندھ
  • کوئی منصوبہ چاروں بھائیوں کو اعتماد میں لئے بغیر مکمل نہیں ہونا چاہئے: پرویز اشرف
  • کینالز منصوبہ،صدرمملکت آصف علی زرداری نے دستخط کیے تھے، ایاز لطیف پلیجو کا انکشاف
  • نہروں کے منصوبے کیخلاف سندھ متحد ہے ، پیچھے ہٹنے والے نہیں،وزیراعلیٰ
  • بجٹ سے پہلے کینالز منصوبہ ختم کرائینگے مراد علی شاہ:نواز‘ شہباز شریف نے  تحفظات دور کرنے کی ہدایت کر دی‘ رانا ثنا
  • بلاول بھٹو کا سندھ پیپلز ہاوسنگ کے تحت بننے والے سیلاب متاثرہ گھروں کا دورہ
  • کینالز منصوبہ پیپلز پارٹی ہی مسترد کرائے گی، وزیراعلیٰ سندھ
  • ینالز منصوبہ پیپلز پارٹی ہی مسترد کرائے گی، وزیراعلیٰ سندھ
  • نہروں کے منصوبے کیخلاف سندھ متحد ہے، پیچھے ہٹنے والے نہیں،وزیراعلیٰ