2025-04-22@23:42:14 GMT
تلاش کی گنتی: 309
«بل ادائیگی»:
(نئی خبر)
آل سندھ ایریگیشن ٹریڈ یونینز فیڈریشن کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں گدو بیراج پر ایریگیشن کے مزدوروں نے میاں عبدالرحیم بھارو صدر مہران فیڈریشن پاکستان اور صدر آل سندھ ایریگیشن ٹریڈ یونینز فیڈریشن کی قیادت میں احتجاجی دھرنا دیا، جس میں معروف مزدور رہنما مختار حسین اعوان مرکزی صدر پاکستان یونائٹیڈ ورکرز فیڈریشن نے خصوصی شرکت کی دھرنے سے میاں عبدالرحیم نے اپنے خطاب میں کہا کہ جب تک سندھ حکومت ایریگیشن کے مزدوروں کے مطالبے نہیں مانتی اس وقت تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا جس کا پہلا احتجاجی دھرنا آج گدو بیراج سے شروع کر دیا گیا ہے جس میں ایریگیشن مزدور کے علاوہ انڈسٹریز کے مزدوروں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس دھرنے نے اپنا...
بدین(نمائندہ جسارت )سندھ کے نامور ہاری رہنما شہید محمد فاضل راہو کی 17 جنوری پر 38 ویں برسی کے سلسلے میں بدین میں راہو ہائوس پر سابقہ صوبائی وزیر محمد اسماعیل راہو کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا جس میں شہید فاضل راہو کے ساتھیوں کے علاوہ پی پی کے اراکین سندھ اسمبلی میونسپل کمیٹی بدین کے وائس چیئرمین اور پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سجاد چانڈیو سمیت عہدیداران سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر محمد اسماعیل راہو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے شہید فاضل راہو سندھ کے عوام کا محبوب لیڈر اور سندھ کا مخلص لیڈر تھا انہوںنے اپنی پوری زندگی غریب اور ہاریوں مزدوروں نوجوانوں عورتوں سمیت ہر مظلوم کی آ...
چترال :چترال کے علاقے گہریت گول کنزروینسی میں ہسپانوی شکاری نے 160 میٹر کی دوری سے 5 منٹ میں کشمیری مارخور کا شکار کرلیا۔ ڈائریکٹر فاریسٹ آفس (وائلڈ لائف) فاروق نبی کے مطابق شکار کے لیے ہسپانوی شکاری نے 1 لاکھ 91 ہزار ڈالرز میں پرمٹ حاصل کیا، جس کے ساتھ ٹیکسز شامل کرکے کل 2 لاکھ 20 ہزار ڈالرز ادا کیے گئے۔ یہ شکار کھلی نیلامی کے ذریعے جیتا گیا تھا۔ اس سے پہلے امریکی شکاری رونالڈ جوئے نے پاکستان کی تاریخ میں سب سے مہنگے کشمیری مارخور کا شکار 2 لاکھ 81 ہزار ڈالرز میں کیا تھا۔

سرکاری ٹی وی بھی پاکستان سٹیل مل کے راستے پر،پی ٹی وی کا مالی بحران شدت اختیار کر گیا،پنشنرز اور ملازمین کا وفاقی وزیر کو خط سب نیوز پر
سرکاری ٹی وی بھی پاکستان سٹیل مل کے راستے پر،پی ٹی وی کا مالی بحران شدت اختیار کر گیا،پنشنرز اور ملازمین کا وفاقی وزیر کو خط سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 11 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )سرکاری ٹی وی بھی پاکستان سٹیل مل کے راستے پر،پی ٹی وی کا مالی بحران شدت اختیار کر گیا،ملازمین کی تنخواہ کی ادائیگی کیلئے بھی ادارے کے پاس فنڈ موجود نہیں،320 بیس پنشنرز کے واجبات بھی ادا نہیں کئے جا رہے،پی ٹی وی انتظامیہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر خاموش،پنشنرز اور ملازمین نے وفاقی وزیر اطلاعات کو مشکلات سے متعلق خط بھی لکھ دیا۔ پنشنرز نے پنشن کی عدم ادائیگی اور دو سال قبل وفاقی محتسب کے فیصلے...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیسکو ترجمان کے مطابق چیف آپریٹنگ آفیسر جاوید اختر اخوند کی ہدایت پر پورے حیسکو ریجن میں نادہندگان سے بجلی کے بلوں کے واجبات کی 100 فیصد وصولی، بجلی چوری کے جڑ سے خاتمے کے لیے خصوصی ریکوری ٹیمیں واجبات کی 100 فیصد وصولی کا کام سرانجام دے رہی ہیں اور بجلی چوروں کے خلاف موقع ہی پر کارروائیاں کی جارہی ہیں۔ حیسکو چیف نے خصوصی ریکوری ٹیموں کو واضح ہدایات دیں کہ بجلی چوری کا خاتمہ سب سے ضروری ہے، جس سے لائن لاسز میں کمی ہوگی، نادہندگان سے واجبات کی 100 فیصد وصولی ترجیح بنیادوں پر یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ حیسکو کمرشل ادارہ ہے، بجلی کے بلوں کی ادائیگی کے بغیر اپنا انتظام...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) قانون سازوں کی 20 کھرب روپے کی صلاحیت کی ادائیگیوں پر شدید تنقید، ریلیف کا مطالبہ؛ مفت بجلی کیوں نہیں دی جاتی؟ تاج کا آئی پی پیز کے اخراجات پر چیلنج۔ تفصیلات کے مطابق ایم این اے محمد ادریس کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی پاور کمیٹی کے اجلاس میں قانون سازوں نے بجلی صارفین پر عائد بھاری صلاحیت کی ادائیگیوں اور مقررہ چارجز پر تحفظات کا اظہار کردیا۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے حکام نے انکشاف کیا کہ صلاحیت کی ادائیگی فی الحال 2ٹریلین روپے سالانہ ہے، جو بجلی کی کل لاگت کا 75فیصد ہے۔ کمیٹی کے رکن ملک انور تاج نے کہا کہ ہم صلاحیت کی ادائیگی میں ڈھائی...
اسلام آباد(نمائندہ جسارت) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ کسی غیرملکی کو غیرقانونی طورپرپاکستان میں قیام کی اجازت نہیں دی جائے گی۔محسن نقوی سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے الوداعی ملاقات کی جس دوران وزیر داخلہ نے پاک امریکا تعلقات کے فروغ کے لیے امریکی سفیرڈونلڈ بلوم کی خدمات کو سراہا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔الوداعی ملاقات میں امریکی سفیر نے پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کی۔ اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے، عالمی برادری کو مل کر کر دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے لائحہ عمل بنانا ہوگا۔اس موقع پر امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ...
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) حیسکو کی مختلف علاقوں میں کارروائی، بقایا جات ادا نہ کرنے پر 8 ٹرانسفارمر اُتار دیے۔ تفصیلات کے مطابق حیسکو ٹیم مختلف دیہاتوں میں کارروائی کرتے ہوئے بقایا جات ادا نہ کرنے پر 8 ٹرانسفارمر اُتار کر ساتھ لے گئے، جبکہ ٹنڈوجام، موسیٰ کھٹیان، گبول فارم پر آپریشن کرتے ہوئے 100 سے زائد ناجائز کنکشن منقطع کر دیے۔ اس موقع پر ایس ڈی او انیس الرحمن تھیم کا کہنا تھا کہ اے سی سہیل شیخ اور ایکسین فاروق احمد تنیو کی ہدایت پر ٹنڈوجام اور مختلف دیہاتوں میں کارروائی کرتے ہوئے 5 ٹیوب ویل، ایک پیٹرول پمپ، 2 برخانوں کے کنکشن کاٹ کر ٹرانسفارمر اُتار کر قبضے میں لے لیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ...
پشاور: پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ جو حکومت اپنے زیرکنٹرول جیل میں ہماری عمران خان سے ملاقات نہیں کروا سکتی وہ ہمارے دو بڑے مطالبات پر کیا پیشرفت کرے گی، جلسہ روکوانے کے لیے اگر 7 بجے جیل کھلوائی جاسکتی ہے تو ملاقات کیوں نہیں کرائی جارہی۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ مذاکرات سے ہمیں انصاف ملے، ہم ڈیل نہیں انصاف مانگتے ہیں، ہم اپنے مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ہمارے نوجوان پُرجوش ہیں، ہم بکنے والے لوگ نہیں ہیں، گولیاں چلانے کی روایت سے معاشرے میں نفرتیں بڑھ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے...