ہاری رہنما شہیدمحمد فاضل راہو کی برسی 17 جنوری کو منائی جائیگی
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
بدین(نمائندہ جسارت )سندھ کے نامور ہاری رہنما شہید محمد فاضل راہو کی 17 جنوری پر 38 ویں برسی کے سلسلے میں بدین میں راہو ہائوس پر سابقہ صوبائی وزیر محمد اسماعیل راہو کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا جس میں شہید فاضل راہو کے ساتھیوں کے علاوہ پی پی کے اراکین سندھ اسمبلی میونسپل کمیٹی بدین کے وائس چیئرمین اور پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سجاد چانڈیو سمیت عہدیداران سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر محمد اسماعیل راہو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے شہید فاضل راہو سندھ کے عوام کا محبوب لیڈر اور سندھ کا مخلص لیڈر تھا انہوںنے اپنی پوری زندگی غریب اور ہاریوں مزدوروں نوجوانوں عورتوں سمیت ہر مظلوم کی آ واز تھا فاضل راہو نے سندھ کی زمینوں کی نیلامی اور ملک کے طاقتور شخصیات کو تحفے میں الاٹ کرنے کے خلاف جدو جہد کی اور زمینوں کا نیلام اور ملک کے مقتدر لوگوں کو الاٹ کرانے کا عمل بند کراکے مقامی ہاریوں کو ان زمینوں کے مالکانہ حقوق دلائے اور اس کے علاوہ ووٹر لسٹیں سندھی میں چھاپنے اور ایم آ ر ڈی کی جمہوریت کی بحالی کی تحریک کو کامیاب کرانے میں بھی بھرپور کردار ادا کیا اور اپنے پورے خاندان سمیت جیلوں کی صعوبتیں برداشت کیں۔ انہوں نے کہا کے فاضل راہو کو ملک کے جاگیردار طبقہ اور فوجی آ مریت نے ایک سازش کے تحت شہید کرایا۔ رکن صوبائی اسمبلی حاجی تاج محمد ملاح امہ حبیبہ تنزیلا قنبرانی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے شہید فاضل اس وقت ہمارے درمیان نہیں ہیں لیکن ان کا نظریہ اور ان کی جدوجہد ان کی اصولی سیاست ہمارے ساتھ ہے اور وہ آ ئند ہ نسل کے لیے مشعل راہ ہے اور ہر سال کی طرح اسی سال 17 جنوری کو راہوکی میں ان کی برسی بھرپور طریقے سے منائی جائیگی اور ان کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سائرہ یوسف نے بیٹی نورے کے ساتھ منائی سالگرہ : خوشیوں بھری تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
View this post on Instagram
A post shared by Syra Yousuf (@syrayousuf)
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سائرہ یوسف نے اپنی 37 ویں سالگرہ بیٹی نورے شہروز اور صدف کنول کی بیٹی کے ساتھ منائی اس موقع پر خوشیوں سے بھرپور لمحات کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک تصویر میں سائرہ یوسف کو اپنی بیٹی نورے اور صدف کنول کی بیٹی کے ہمراہ کیک کاٹتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے تصویر میں ماں بیٹی کے درمیان محبت اور خوشی کا خوبصورت اظہار نمایاں ہے سالگرہ کی یہ خوشگوار تقریب نورے شہروز کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی جس میں تینوں بچیوں کو خوشگوار انداز میں وقت گزارتے ہوئے دکھایا گیا ہے یاد رہے کہ سائرہ یوسف نے 2012 میں اداکار شہروز سبزواری سے شادی کی تھی جن سے ان کی ایک بیٹی نورے ہے تاہم دونوں کا رشتہ 2019 میں علیحدگی اور 2020 میں طلاق پر ختم ہو گیا بعد ازاں شہروز نے 2022 میں ماڈل و اداکارہ صدف کنول سے شادی کی جو اب صدف سبزواری کہلاتی ہیں اور ان کی ایک بیٹی سیدہ زہرا سبزواری ہے دوسری جانب سائرہ یوسف نے اب تک دوبارہ شادی نہیں کی اور وہ اپنی بیٹی کے ساتھ خوشحال زندگی گزار رہی ہیں ان کی حالیہ تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اپنی بیٹی کے ساتھ خوبصورت لمحات سے لطف اندوز ہو رہی ہیں واضح رہے کہ سائرہ یوسف نے مشہور ڈرامہ ’صنف آہن‘ میں شاندار اداکاری سے ناظرین کے دل جیتے تھے اور اب بھی وہ اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے باعث مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں