2025-04-23@07:57:15 GMT
تلاش کی گنتی: 213
«قومی بیانیے»:
(نئی خبر)
عابد چوہدری: لاہور میں پولیس کے متعدد ایس ایچ اوز کے تقرر و تبادلے کر دیے گئے ہیں۔ ان نئے تقرر و تبادلوں کے مطابق مختلف سب انسپکٹرز کو اہم تھانوں میں ایس ایچ اوز کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق سب انسپکٹر احسن اقبال ایس ایچ او مزنگ تعینات ،ایس ایچ او مزنگ رائے آصف جبار کو پولیس لائنز رپورٹ کرنے کا حکم ،سب انسپکٹر حسین زبیر کو ایس ایچ او سرور روڈ تعینات کیا گیا، ایس ایچ او گجرپورہ انسپکٹر آصف ادریس کو پولیس لائنز کلوز کر دیا گیا، سب انسپکٹر محمد ذکاء کو ایس ایچ او گجر پورہ تعینات کیا گیا۔ ایس ایچ او شادمان انسپکٹر خرم شہزاد کو پولیس لائنز رپورٹ کرنے کا...
اسلام آباد: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ عوام اور فوج کے درمیان ایک خاص رشتہ ہے، اس رشتے میں کسی خلیج کا جھوٹا بیانیہ بنیادی طور پر بیرون ملک سے ایک مخصوص ایجنڈے کے ذریعے چلایا جاتا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے خیبرپختونخوا کے سیاسی قائدین سے پشاور میں بات چیت کی اور کہا کہ ہماری پالیسی صرف اور صرف پاکستان ہے۔ افغانستان ہمارا برادر پڑوسی اسلامی ملک ہے اور پاکستان افغانستان سے ہمیشہ بہتر تعلقات کا خواہاں رہا ہے۔ جنرل عاصم منیر نے کہا کہ افغانستان سے صرف فتنہ الخوارج کی افغانستان میں موجودگی اور...
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر افغان جاسوس کو ہلاک کر دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 11 جنوری کو افغانستان سے فرار ہوتے ہوئے افغان جاسوس کو ہلاک کیا۔ ہلاک دہشت گرد کی شناخت محمد خان احمد خیل کے نام سے ہوئی ہے۔48 سال کا دہشت گرد محمد خان عرف عبداللّٰہ افغان صوبے پکتیکا کا رہائشی تھا۔ہلاک افغان دہشت گرد سے افغان شناختی کارڈ بھی برآمد ہوا ہے۔ہلاک دہشت گرد محمد خان افغان خفیہ ایجنسی کے لیے پاکستان میں کام کر رہا تھا اور افغانستان سے اسلحہ اور گولہ بارود پاکستان میں دہشت گردوں کو سمگل کرتا تھا۔یہ سمگل شدہ اسلحہ پاکستان میں دہشت گرد حملوں میں استعمال...

ملٹری ٹرائل کیس :دیکھنا چاہتے ہیں کیا ملزمان کو اپنے دفاع میں گواہان پیش کرنے دیے گئے یا نہیں؟.جسٹس حسن اظہررضوی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 جنوری ۔2025 )سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے رکن جسٹس حسن اظہر رضوی نے سویلین کے ملٹری ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت میں کہا ہے کہ دیکھنا چاہتے ہیں کیا ملزمان کو اپنے دفاع میں گواہان پیش کرنے دیے گئے یا نہیں؟پیش کردہ شواہد کا معیار بھی دیکھنا چاہتے ہیں، کیا آرمی ایکٹ میں بعد میں کی گئی ترامیم کو 9 مئی پرلاگو کیا جاسکتا ہے؟.(جاری ہے) جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی ، وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل جاری رکھے جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیے کہ کونسے مقدمات فوجی عدالتوں کو منتقل ہوئے اور کیوں ہوئے ؟...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا آج صبح 11 بجے اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈز کیس کا فیصلہ سنائیں گے اور اس حوالے سے عدالتی عملے نے فریقین کو بھی آگاہ کر دیا۔ وکیل عمران خان خالد یوسف چودھری نے بھی تصدیق کی ہے کہ عدالتی عملے نے آج فیصلہ سنائے جانے سے متعلق آگاہ کر دیا، اس کے علاوہ عدالتی عملے کی جانب سے نیب پراسیکیوشن ٹیم کو بھی آگاہ کر دیا گیا۔ 3 منٹ تک...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغانستان کےقائم مقام وزیرخارجہ کےبیان پرسخت ردعمل دیتے ہوئے تمام الزامات مسترد کردیے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں وزیر دفاع نے کہا کہ افغانستان کےقائم مقام وزیرخارجہ کے الزامات پاکستان پرملبہ ڈالنےکی کوشش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یواین مانیٹرنگ ٹیم کی رپورٹ کےمطابق افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی، القاعدہ، داعش سمیت 2 درجن سےزائد دہشت گرد گروپ آپریٹ کررہےہیں جب کہ افغانستان 2024 میں داعش کی بھرتیوں اور سہولت کاری کا مرکز رہا ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ عبوری افغان حکام دہشت گردی کےبنیادی ڈھانچےاورافغان سرزمین کو دوسرےممالک کےخلاف استعمال ہونےسے روکنےکیلئے اقدامات کریں۔
پاکستان کا افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ کے بیان پر سخت ردعمل، الزامات مسترد کردیے WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے تمام الزامات مسترد کردیے ہیں۔ وزیر دفاع نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ کے الزامات پاکستان پر ملبہ ڈالنےکی کوشش ہیں۔ وزیر دفاع نے کہا کہ یو این مانیٹرنگ ٹیم کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی، القاعدہ، داعش سمیت 2 درجن سے زائد دہشتگرد گروپ آپریٹ کر رہے ہیں جبکہ افغانستان 2024 میں داعش کی بھرتیوں اور سہولت کاری کا مرکز رہا ہے۔ انہوں...
غزہ /تل ابیب /صنعا (مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیل نے یمن میں حوثیوں کے زیرکنٹرول علاقوں میں شدید بمباری کی جس میں پاور اسٹیشن اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل نے یمن کے میزائل اور ڈرون حملوں کے جواب میں گزشتہ روز یمن میں حوثی اہداف کو نشانہ بنایا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حملوں میں حدیدہ، راس عیسیٰ بندرگاہوں، حزیاز پاور اسٹیشن اور فوجی تنصیبات پر حملے کیے گئے۔عرب میڈیا کے مطابق بمباری کے نتیجے میں کئی عمارتیں زمین بوس ہوگئیں، متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ حوثی اسرائیل کے خلاف کارروائیوں کی قیمت چکا رہے ہیں اور انہیں مزید بھاری قیمت اٹھانا...
مونٹیویڈو(نیوز ڈیسک)دنیا کے غریب ترین سربراہ کا خطاب پانے والے یوراگوائے کے سابق صدر خوسے موخیکا کا کہنا ہے کہ سرطان کا مرض ان کے جسم میں پھیل کر جگر تک پہنچ چکا ہے جس کے سبب اب وہ اس بیماری کے سامنے ہتھیار ڈال چکے ہیں۔ یوراگوائے میں ہر جمعرات کو شائع ہونے والے جریدے کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں خوسے نے کہا کہ ”میری زندگی کا دورانیہ ختم ہو چکا ہے۔ میں اب مر رہا ہوں اور جنگجو کو آرام کا حق ہے“۔چار ماہ بعد خوسے کی عمر 90 برس ہو جائے گی۔ یوراگوائے کو لاطینی امریکا کا سوئٹزرلینڈ کہا جاتا ہے۔ یہ بات معروف رہی ہے کہ خوسے نے منتخب ہونے کے بعد صدارتی محل میں...
24 مرتبہ کے گرینڈ سلم چیمپئن نواک جوکووچ نے ملیبرن کے ہوٹل میں 2022 میں زہر دینےکا دعوی کر دیا۔ ٹینس اسٹار نواک جوکووچ نے ایک انٹرویو میں ہوٹل میں قیام کے دوران زہر دیے جانے کا دعوی کیا ہے۔نواک جوکووچ کو 2022 میں آسٹریلوی حکام نے آسٹریلین اوپن میں شرکت کی اجازت نہیں دی تھی، ویکسین کے مسئلے پر جوکووچ نے غلط دستاویز پیش کیں جس کے بعد ان کا ویزہ منسوخ کر کے انہیں ڈی پورٹ کیا گیا تھا، اس دوران نواک جوکووچ کو تحویل کے دوران میلبرن کے ایک ہوٹل میں رکھا گیا تھا۔ واک جوکووچ نے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ سربیا واپسی پر مجھے صحت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا، میں نے محسوس کیا...
سربیا کے عالمی شہرت یافتہ ٹینس اسٹار نوواک جوکووِچ نے کہا ہے کہ جنوری 2022 میں آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں کورونا وائرس کی وبا کے دوران حراست کے دوران اُنہیں کھانے میں تواتر سے زہر دیا گیا تھا۔ نوواک جوکووِچ کو ویزا کے تنازع پر حراست میں لیا گیا تھا۔ انہوں نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے سے انکار کردیا تھا جس کے باعث اُنہیں ویزا جاری کرنے سے انکار کیا گیا تھا۔ آسٹریلوی حکومت نے کورونا ویکسین لگوانے سے انکار پر نوواک جوکووِچ کا ویزا منسوخ کرکے اُنہیں ملک بدر کردیا تھا۔ اس سے قبل قانونی کارروائی کے لیے انہیں حراست میں رکھا گیا تھا۔ عالمی سطح کے چوبیس ٹورنامنٹ جیتنے والے نوواک جوکووِچ کا کہا...
راولپنڈی: وزیراعظم شہباز شریف کے سیاسی امور کے مشیر رانا ثنا اللہ بانی پی ٹی آئی کی مسکراہٹ کا سبب بن گئے۔ اڈیالہ جیل میں قید تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے چہرے پر رانا ثنا اللہ کی وجہ سے نہ صرف مسکراہٹ آئی بلکہ انہوں نے اس سے لطف بھی اٹھایا۔ عمران خان کی بہن علیمہ خان نے بتایا کہ ہم بانی پی ٹی آئی کا پورا پیغام قوم تک پہنچاتے ہیں۔ کوشش ہے ان کی کوئی بات مِس نہ ہو۔ انہوں نے بتایا کہ رانا ثنا اللہ کی پریس کانفرنس سن کر عمران خان مسکرائے، انہیں بڑا مزہ آیا۔ رانا ثنا اللہ کو بتائیں کہ پاکستان تحریک انصاف سونا نہیں ہیرا ہے۔ رانا ثنا...