2025-04-23@23:41:22 GMT
تلاش کی گنتی: 208
«حمایت کا اعلان»:
(نئی خبر)
آئی جی پنجاب کی پولیس ملازمین و اہلخانہ سے ملاقات، مسائل سنے، فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری کئے،ترجمان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2025ء) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے سینٹرل پولیس آفس میں پیر کو ملاقات کی۔آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے، فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری کئے۔ترجمان پولیس کے مطابق لاہو رکے اسسٹنٹ مظہر رفیق کی سکالرشپ کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر کو ریلیف کے احکامات دیئے۔اوکاڑہ کے کانسٹیبل عابد علی کے علاج معالجے کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر کو ریلیف کے احکامات جاری کئے۔اوکاڑہ کے ڈرائیور کانسٹیبل جعفر علی ندیم کی علاج معالجے کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر کو ریلیف کی ہدایت کی۔لاہور کے کانسٹیبل عارف حسین کی سکالرشپ کی درخواست پر ڈی آئی...
جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 7 رکنی آئینی بینچ فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کررہا ہے۔ آج وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے اپنے دلائل کا آغاز کیا تو جسٹس امین الدین نے مخاطب کرکے کہا کہ مناسب ہوگا کل تک اپنے دلائل مکمل کرلیں۔ جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ کون سے مقدمات فوجی عدالتوں کو منتقل ہوئے اور کیوں ہوئے، اس پر دلائل مختصر رکھیے گا، ججز کے اس حوالے سے سوالات ہوئے تو آخر میں اس کو بھی دیکھ لیں گے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر...

ڈپٹی وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی او آئی سی کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، کشمیر کاز پر اصولی حمایت کی تعریف
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کے لیے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے اصولی موقف اور غیر متزلزل حمایت کو سراہا۔ انہوں نے یہ خیالات ہفتے کے روز اسلام آباد میں او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ سے ملاقات کے دوران ظاہر کیے۔ ڈپٹی وزیراعظم نے سیکرٹری جنرل کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسلاموفوبیا پر او آئی سی کے خصوصی ایلچی کی تقرری کی تعریف کی اور تنظیم کی بین الاقوامی کانفرنس "مسلم کمیونٹیز میں بچیوں کی تعلیم: چیلنجز اور مواقع" میں اہم شمولیت کو سراہا۔دونوں رہنماؤں کے درمیان گفتگو میں مختلف اہم موضوعات زیر بحث آئے، جن میں غزہ اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال،...
رہنماء جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ آپریشنوں سے صرف عوام کو تکلیف ہوتی ہے، عوام کو جانی و مالی نقصان اور نقل مکانی برداشت کرنی پڑتی ہے۔ صوبے کے کسی حصے میں فوجی آپریشن کی حمایت نہیں کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی خیبر پختونخوا جنوبی کے سیکرٹری جنرل محمد ظہور خٹک نے کہا ہے کہ صوبے میں ایک بار پھر فوجی آپریشن کی بازگشت جاری ہے، حکومت بتائے کہ دو عشروں سے جاری آپریشنوں کا کیا نتیجہ نکلا ہے۔ آپریشنوں سے صرف عوام کو تکلیف ہوتی ہے، عوام کو جانی و مالی نقصان اور نقل مکانی برداشت کرنی پڑتی ہے۔ صوبے کے کسی حصے میں فوجی آپریشن کی حمایت نہیں کریں گے۔ حکومتی اور اپوزیشن رہنماؤں...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزارت خزانہ نے آئندہ مالی سال کے لیے وفاقی سرکاری ملازمین کے بجٹ تخمینوں پر کام شروع کردیا۔نجی چینل میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق وزارت خزانہ نے واضح کردیا ہے کہ تمام فالتو آسامیاں ختم کی جائیں گی اور نئی آسامیوں پر تخلیق پر پابندی ہوگی۔ وزارت خزانہ نے تمام وزارتوں، ڈویژنوں اور محکموں کو ہدایت جاری کردی ہیں اور آسامیوں کی تفصیلات 6 جنوری تک طلب کرلی ہیں۔ فنانس ڈویژن نے مراسلے میں ہدایت کی ہے کہ کسی بھی وزارت یا محکمے میں نئی آسامیوں کی اجازت نہیں ہوگی، نئی آسامیوں کی تخلیق وزارت خزانہ سے پیشگی منظوری سے مشروط ہوگی۔ وزارت خزانہ نے 31 جنوری 2025 تک منظور شدہ آسامیوں کا ڈیٹا مانگا...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزارت خزانہ نے آئندہ مالی سال کے لئے وفاقی سرکاری ملازمین کے بجٹ تخمینوں پر کام شروع کردیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز نے جنگ اور دی نیوز میں شائع ہونے والی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ وزارت خزانہ نے واضح کردیا ہے کہ تمام فالتو اسامیاں ختم کی جائیں گی اور نئی اسامیوں کی تخلیق پر پابندی ہوگی۔ وزارت خزانہ نے تمام وزارتوں، ڈویژنوں اور محکموں کو ہدایت جاری کردی ہے اور اسامیوں کی تفصیلات 6 جنوری تک طلب کرلی ہیں۔فنانس ڈویژن نے مراسلے میں ہدایت کی ہے کہ کسی بھی وزارت یا محکمے میں نئی اسامیوں کی اجازت نہیں ہوگی، نئی اسامیوں کی تخلیق وزارت خزانہ سے پیشگی منظوری سے مشروط ہوگی۔وزارت خزانہ...
فائل فوٹو۔ وزیراعظم شہباز شریف سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے بین الاقوامی تعلیمی کانفرنس کی مشترکہ میزبانی میں مسلم ورلڈ لیگ کی حمایت کو سراہا۔ ملاقات میں اس پر اتفاق ہوا کہ کانفرنس سے اس اہم موضوع پر عالمی سطح پر ایک اہم پیغام جائے گا کہ مسلم دنیا لڑکیوں کی تعلیم کو فروغ دینے کیلئے پر عزم ہے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان مشترکہ منصوبوں کی جلد تکمیل بالخصوص سیرت میوزیم کے قیام کیلئے کام جاری رکھے گا۔ مسلم ممالک میں لڑکیوں کی تعلیم پر بین الاقوامی کانفرنس کے انتظامات پر مسلم ورلڈ لیگ نے اظہار تشکر کیا۔ مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم...
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2025ء) دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے جرمنی کی انتہائی دائیں بازو کی جماعت الٹرنیٹیو فار جرمنی (اے ایف ڈی) کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اعلان کردیاہے۔اردو نیوز کے مطابق ایک مرتبہ پھر یورپی سیاست میں مداخلت کرتے ہوئے ایکس پر لائیو سٹریم کے دوران ایلون مسک نے اے ایف ڈی کی رہنما ایلیسا وائڈل کی حمایت کی ہے ۔ٹیسلا اور سپیس ایکس کے سربراہ اور نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اتحادی نے ایلیسا وائڈل کے ساتھ بحث کے دوران کہا کہ صرف اے ایف ڈی جرمنی کو بچا سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو اس سیاسی جماعت کی حمایت کرنی چاہیے، نہیں توجرمنی...