لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2025ء) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے سینٹرل پولیس آفس میں پیر کو ملاقات کی۔آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے، فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری کئے۔ترجمان پولیس کے مطابق لاہو رکے اسسٹنٹ مظہر رفیق کی سکالرشپ کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر کو ریلیف کے احکامات دیئے۔

اوکاڑہ کے کانسٹیبل عابد علی کے علاج معالجے کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر کو ریلیف کے احکامات جاری کئے۔اوکاڑہ کے ڈرائیور کانسٹیبل جعفر علی ندیم کی علاج معالجے کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر کو ریلیف کی ہدایت کی۔لاہور کے کانسٹیبل عارف حسین کی سکالرشپ کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر کو ریلیف کے احکامات جاری کئے۔

(جاری ہے)

سینئر ٹریفک وارڈن ناصر محمود کی سنیارٹی کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو ریلیف کی ہدایت کی۔

کانسٹیبل سید انوار الحسن کی مالی امداد کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر کو ریلیف کی ہدایت کی۔ہیڈ کانسٹیبل عمران شہزاد کی ٹرانسفر کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ کو ریلیف کی ہدایت کی۔سینئر کلرک شاہنواز شوکت کی سرکاری فلیٹ کی درخواست پر اے آئی جی ڈویلپمنٹ کو ریلیف کے احکامات جاری کئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن، ویلفیئر سے متعلقہ دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کئے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے احکامات جاری کئے

پڑھیں:

پنجاب میں گندم کی فی من قیمت 4 ہزار روپے مقرر کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب میں گندم کی فی من قیمت 4 ہزار روپے مقرر کرنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

نجی چینل کے مطابق درخواست چنیوٹ کے کسان نے ایڈووکیٹ غلام عباس ہرل کی وساطت سے دائر کی، جس میں پنجاب حکومت، سیکریٹری محکمہ خوراک اور ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پاسکو کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ہمارے ملک میں زرعی شعبہ خوراک کی کمی کو پورا کرتا ہے، حکومت 2 ہزار 200 روپے فی من گندم کی قیمت مقرر کر رہی ہے، جب کہ فی ایکڑ خرچہ 3 ہزار 600 روپے ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ حکومت کسانوں سے گندم کی خریداری بھی نہیں کر رہی، گندم کا ریٹ کم مقرر کرنا غیر قانونی اور کسانوں کے ساتھ زیادتی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ حکومت کو 4 ہزار روپے فی من گندم کا رہٹ مقرر کرنے کا حکم دے۔

عدالت گندم کی خریداری کے لیے حکومت کو پالیسی بنانے کا حکم دے، عدالت کسانوں کو سبسڈی دینے کے حوالے سے بھی احکام جاری کرے۔

جماعت اسلامی کا غزہ میں جاری مظالم کیخلاف 26 اپریل کو ہڑتال کا اعلان

متعلقہ مضامین

  • خیبرپختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال کیلیے بجٹ کی تیاری شروع کر دی
  • جنوبی وزیرستان میں انسداد پولیو ٹیم پر حملہ، کانسٹیبل شہید اور دہشت گرد ہلاک
  • مکڑوال: پنجاب پولیس و سی ٹی ڈی کا آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک
  • ڈی آئی خان: کانسٹیبل کو شہید کرنے والا اشتہاری پولیس مقابلے میں ہلاک
  • میانوالی: پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی
  • پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کا خوارجی دہشت گردوں کیخلاف کامیاب آپریشن،10 سے زائد دہشت گرد ہلاک
  • پیپلز پارٹی کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات فوری کروانےکامطالبہ
  • بنگلادیش کی مفرور سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کیخلاف انٹرپول سے ریڈنوٹس کی درخواست
  • نواز اور شہباز شریف نے پیپلز پارٹی سے بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنےکی ہدایت کی ہے: رانا ثنا
  • پنجاب میں گندم کی فی من قیمت 4 ہزار روپے مقرر کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر