2025-04-23@22:06:37 GMT
تلاش کی گنتی: 113
«کے سربراہ ڈی آئی جی عمران کشور»:
(نئی خبر)
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ناظم آباد مجاہد کالونی میں انسداد تجاوزات آپریشن کا تنازع،عدالت نے آئندہ سماعت تک کے ڈی اے کو انہدامی کارروائی روکنے کا حکم دے دیا ۔سندھ ہائیکورٹمیں ناظم آباد مجاہد کالونی میں انسداد تجاوزات آپریشن سے متعلق سماعت ہوئی جہاں عدالت کاکہنا تھا کہ جن لوگوں کے پاس لیز ہے یا جنہوں نے چالان جمع کروایا ہے انہیں تنگ نہ کیا جائے، عدالت نے فریقین کو 30 جنوری کے لیے نوٹس جاری کردیے،درخواست گزار کے وکیل کاکہنا تھا کہ درخواست گزاروں میں سے کچھ کے پاس کچی آبادی کی لیز ہے جبکہ دیگر نے چالان جمع کروائے ہوئے ہیں، کے ڈی اے نے انسداد تجاوزات آپریشن کی آڑ میں گھر خالی کرنے کے نوٹس جاری کئے ہیں،...

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ڈائویونیورسٹی میں چائلڈ لائف فائونڈیشن کے زیراہتمام بچوں کی صحت کی دیکھ بھال کے حوالے سے تقریب سے خطاب کررہے ہیں
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ڈائویونیورسٹی میں چائلڈ لائف فائونڈیشن کے زیراہتمام بچوں کی صحت کی دیکھ بھال کے حوالے سے تقریب سے خطاب کررہے ہیں
اسلام آباد : وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے امور پر جائزہ اجلاس ہوا، وزیراعظم نےکہا کہ ایف بی آر میں ڈیجیٹائز یشن اور اصلاحات کے حوالے سے گزشتہ مہینوں میں اہم پیشرفت ہوئی ہیں ،تاریخ میں پہلی مرتبہ کسٹم نظام میں کم سے کم انسانی مداخلت پر مبنی نظام متعارف کروایا گیا ہے جو کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹائز یشن کے حوالے سے ایک اہم سنگ میل ہے،وزیراعظم نے فیس لیس کسٹم اسیسمینٹ سسٹم میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام اور ایف بی آر کو مل کر کام کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہاکہ انسانی مداخلت کو کم سے کم کر کے، نظام کو...
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے ایم ڈی کیٹ کے امیدواروں کی سوالنامے کے اجرا کی درخواست پر آئندہ سماعت تک آئی بی اے اور دیگر فریقین جواب جمع کروانے کی ہدایت کردی۔ ایم ڈی کیٹ کے امیدواروں کی سوالنامے کے اجرا سے متعلق درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی، جس یں درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ ایم ڈی کیٹ کے جوابات کی شیٹ فراہم کی گئی لیکن سوالنامہ فراہم نہیں کیا گیا۔ سوالنامہ کے بغیر سوالات کی جانچ ممکن نہیں ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ ایم ڈی کیٹ میں غلطی یا سلیبس سے باہر کے سوالات کی موجودگی ممکن ہے۔ ایم ڈی کیٹ میں ہونے والی ماضی کی بے ضابطگیوں...
ابو ظبی: انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 میں ابوظبی نائٹ رائیڈرز کو ڈیزرٹ وائپرز نے 7 وکٹ سے مات دے دی۔ ناکام سائیڈ نے پہلے کھیل کر 5 وکٹ پر 166 رنز بنائے، فل سالٹ نے 49 گیندوں پر 71 رنز ناٹ آؤٹ بنائے، علی شان شرفو نے 46 اور آندرے رسل نے 30 رنز بناکر پویلین کی راہ لی۔ فاسٹ بولر محمد عمر نے 4 اوورز میں 29 رنز دیکر ایک وکٹ اپنے نام کی۔ مزید پڑھیں؛ کیا صائم ایوب کی انجری فخر زمان کی واپسی کی راہ ہموار کرسکتی ہے؟ وائپرز نے ہدف 18.4 اوورز میں 3 وکٹ پر 168 رنز بنا کر حاصل کرلیا۔ فخر زمان نے 15 گیندوں پر 23 رنز بنائے، ان کی اننگز...
لاہور (ویب ڈیسک)ایک سٹیج اداکارہ نے ڈی پی او کے بنگلے پر ڈی پی او کی طرف سے زیادتی کا الزام لگایا ہے اور اس سلسلے میں پنجاب پولیس کے انسپکٹر جنرل کو ایک درخواست بھی دی تاہم بعد میں ایک اور تحریری بیان دیدیا جس میں موقف اپنایا کہ الزامات غلط فہمی کا نتیجہ تھے، اب ڈی پی او کے ترجمان کی وضاحت کے بعد متعلقہ اداکارہ کے شوہر کا بھی موقف بھی آگیا۔ نجی خبررساں ادارے کے مطابق خاتون کے شوہر عارف چیمہ نے کہا کہ ڈی پی او نے میری تذلیل کی ہے، مجھے صرف شوکاز نوٹس دیا ہے، مجھے کسی نے نوکری سے نہیں نکالا ،ماہ نور میری بیوی ہے اور جو اس نے بیان دیا...
اپوزیشن اتحاد کے حوالے سے اہم سیاسی پیش رفت سامنے آئی ہے جب کہ حروں کے روحانی پیشوا اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے سربراہ پیر صاحب پگارا سید صبغت اللہ شاہ راشدی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان اہم رابطہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اور عمران خان کے قریبی ساتھی بیرسٹر محمد علی سیف کی پیر پگارا سے اہم ملاقات ہوئی، ملاقات میں سینئیر سیاستدان محمد علی درانی بھی موجود تھے۔ رپورٹ کے مطابق پیر پگارا نے عمران خان کے لئے نیک تمناﺅں اور خیرسگالی کا پیغام پہنچاجا، بیرسٹر محمد علی سیف نے عمران خان کی طرف سے پیر پگارا اور جی ڈی اے کی قیادت کے لئے نیک تمناﺅں کا پیغام پہنچایا۔ ملاقات...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 جنوری 2025ء) جرمن چانسلر اولاف شولس کی سہ جماعتی اتحادی حکومت کے خاتمے کے بعد جرمنی میں 23 فروری کو پارلیمانی انتخابات ہونا ہیں۔ اس سلسلے میں جرمنی کی تین بڑی سیاسی جماعتیں آج ہفتہ 11 جنوری کو اپنے اجتماعات منعقد کر رہی ہیں جس میں ملک بھر میں ہونے والے ان انتخابات کے لیے امیدواروں کے ناموں کو بھی حتمی شکل دی جائے گی۔ جرمنی: اے ایف ڈی کی تعریف کرنے پر ایلون مسک پر نکتہ چینی اقتصادیات، جرمن انتخابات میں سب سے بڑا مدعا جرمنی کی انتہائی دائیں بازو کی جماعت اے ایف ڈی کے خلاف ڈریسڈن میں ترتیب دیے گئے مظاہروں کے منتظمین کا اندازہ ہے کہ آج ہفتے...
لاہور(اسپورٹس ڈیسک )دورہ جنوبی افریقا میں پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے ریزرو وکٹ کیپر بیٹر حسیب اللہ ان فٹ ہو گئے۔پشین سے تعلق رکھنے والے 21 سال کے حسیب اللہ کے ہاتھ پر گیند لگی جس کی وجہ سے انہیں ٹانکے لگے اور اب وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف 2ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔پاکستان کیلئے ایک ون ڈے اور 3 ٹی 20 کھیلنے والے حسیب اللہ دورہ جنوبی افریقا میں وکٹ کیپر محمد رضوان کے ساتھ 15 رکنی اسکواڈ میں دوسرے وکٹ کیپر تھے۔
امریکی ریاست میں تباہ کن حالات؛ لاس اینجلس آتشزدگی میں پرتعیش گھر خاکستر؛ ویرانی کے ڈیرے WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز نیویارک (آئی پی ایس )امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کے جنگل میں لگنے والی آگ پر دو روز گزر جانے کے باوجود قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق جنگل میں خوفناک آتشزدگی سے ہلاکت خیزی کو دیکھتے ہوئے نیشنل گارڈ کو بھی طلب کریا گیا۔صرف پیسیفک پیلیسیڈس میں آگ نے تقریبا 20 ہزار ایکڑ جنگلات کو جلا کر بھسم کردیا جب کہ الٹاڈینا کے آس پاس ایک اور آگ نے 13 ہزار 700 ایکڑ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ گزشتہ شب کلاباساس اور امیر پوشیدہ ہلز انکلیو کے قریب...
کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی دو معروف اداکارائیں ہانیہ عامر اور ماہرہ خان شادیوں کے اس سیزن میں اپنے منفرد اور دلکش منیش ملہوترا کے ملبوسات کی بدولت توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ دونوں اداکاراؤں نے اپنی شاندار اور روایتی ڈریسنگ سے مداحوں کو حیران کر دیا۔ ہانیہ عامر نے حالیہ شادی میں منیش ملہوترا کی ڈیزائن کردہ خوبصورت لیونڈر ساڑھی پہنی۔ ساڑھی پر نفیس کڑھائی اور دلکش ایمبرائیڈری نے اس کے حسن کو مزید نکھارا۔ ہانیہ نے ہیرے کے زیورات کے ساتھ اپنے انداز کو مکمل کیا، جس نے ان کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کیا۔ View this post on Instagram A post...