2025-04-24@01:04:38 GMT
تلاش کی گنتی: 104

«شاہین شاہ ا فریدی»:

(نئی خبر)
    میاں محمد اشفاق: فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی  پہلوانوں کے شہر گجرانوالہ پہنچ گئے، جہاں ستارہ پاکستان ریاض پہلوان کے اکھاڑے میں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔  شاہین شاہ کو  گجرانوالہ کی روائتی پگ پہنائی گئی اور پہلوانی گرز پیش کی گئی، شاہین شاہ اکھاڑے میں پہلوانوں سے مصافحہ کیا اور تصویریں بنوائیں۔ انہوں نے اکھاڑے میں پہلوانوں کا دنگل دیکھا اور داو پیچ سے خوب محظوظ ہوتے رہے، شاہین شاہ آفریدی نے زور آزمائی کرنے والے پہلوانوں کو خوب داد دی۔  سینئر صحافی جاوید شہزاد انتقال کرگئے   شاہین شاہ آفریدی نے ستارہ پاکستان سے مکالمہ  کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہوئی ستارہ پاکستان ریاض پہلوان آپ سے مل کر،میں پھر دنگل دیکھنے گوجرانوالہ...
    کراچی: شہر قائد میں آج دن 12 بجے سے شام 6 بجے تک سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر ایوان صدر روڈ بند رہے گا۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق فوارہ چوک سے کھجور چوک تک دونوں اطراف کے روڈ عارضی طور پر بند رہیں گے، ٹریفک کو متبادل راستہ فراہم کیا جائے گا۔ شارع فیصل سے آئی آئی چندریگر روڈ کی جانب جانے والے فوارہ چوک سے دین محمد وفائی روڈ جا سکتے ہیں جبکہ وہ مسافر حضرات ایم آر کیانی چوک سے شاہین کمپلیکس کی جانب بھی جا سکتے ہیں۔ آئی آئی چندریگر روڈ سے شارع فیصل اور صدر جانے والے شاہین چوک سے ایم آر کیانی چوک اور فوارہ چوک سے سرور شہید روڈ استعمال کر...
    لاہور:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 2ٹیسٹ میچز کی سیریز ملتان اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی، جس کے لیے پاکستان کا ممکنہ اسکواڈ سامنے آ چکا ہے، تاہم  فاسٹ بالرز شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کو اس سیریز کے لیے شامل نہ کرنے کا امکان ہے، جس کی وجہ سے کرکٹ کے حلقوں میں چہ مگوئیاں شروع ہوگئی ہیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق شاہین آفریدی کو بھی چند ناگزیر وجوہات کی وجہ سے آرام دیے جانے کا امکان ہے، تاہم اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ وہ آئندہ چیمپئنز ٹرافی اور سہ فریقی سیریز کے لیے مکمل طور پر تیار ہوں۔  اسی طرح نسیم شاہ کو جنوبی افریقا کے خلاف ناقص کارکردگی کے بعد ٹیم سے باہر رکھا...
    لاہور: قومی ٹیم جنوبی افریقا سے شکست کے بعد اب ویسٹ انڈیز سے ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ کرکٹ سیریز کیلیے تیار ہے جس کا ممکنہ اسکواڈ سامنے آگیا۔ ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان دو ٹیسٹ میچز ملتان اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جس کے لیے مہمان ٹیم دو روز قبل پاکستان پہنچ چکی ہے۔ اسکواڈ میں کون ان کون آؤٹ ہوسکتا ہے؟ جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں ٹخنے کی انجری کا شکار صائم ایوب اس سیریز میں ایکشن میں نظر نہیں آئیں گے کیونکہ ڈاکٹرز نے انہیں 6 ہفتے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں صائم کی جگہ عبداللہ شفیق کی شمولیت کا قوی امکان ہے۔ کپتان شان مسعود...