2025-04-23@15:16:23 GMT
تلاش کی گنتی: 109

«بات کرتے ہوئے»:

(نئی خبر)
    لاہور: مسلم لیگ ن کے سینیئررہنما جاوید لطیف کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے لوگوں کوآج  بھی گمراہ کر رہے ہیں کہ ہم آئین کی بالادستی کے لیے سزائیں کاٹ رہے ہیں اوردوسری جانب آئین و قانون سے ماورا ان ہی سے مذاکرات کر رہے ہیں جنہیں  کہتے ہیں کہ یہ صادق اور امین نہیں ہیں ، یہ غدار ہیں، پی ٹی آئی والے مذاکرات کے لیے  اس وقت تیار ہوئے جب القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ سامنے آنے والا  تھا۔     سینئررہنما ن لیگ جاوید لطیف  نے  پروگرام ’’ سینٹر اسٹیج ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مخالفین کو سزا ملنے پر ہم خوش نہیں ہوتے ،ہم تو دعا کرتے ہیں کہ اللہ  معاف کرے...
    لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو (ن) لیگ کا دفتر جلانے کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں یاسمین راشد، اعجاز چودگری، محمود الرشید اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عاید کردی۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے ڈاکٹر یاسمین راشد، محمود الرشید، اعجاز چودھری کو عدالت میں پیش کیا، دوران سماعت ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا، پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ صنم جاوید نے بھی عدالت پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی۔بعد ازاں عدالت نے سماعت 23 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے پراسیکیوشن کے گواہان کو طلب کر لیا۔عدالت میں پیشی کے موقع پر سینیٹر اعجاز چودھری...
    اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل ڈاکٹر غلام محمد علی کی تعیناتی کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں عہدے سے ہٹا دیا۔ عدالت نے حکومت کو ہدایت کی ہے کہ وہ نیا چیئرمین پی اے آر سی تعینات کرے۔  جسٹس بابر ستار نے چیئرمین پی اے آر سی کی تعیناتی کیخلاف محفوظ فیصلہ جاری کر دیا۔عدالت نے چیئرمین پی اے آر سی کو چارج چھوڑنے کی ہدایت کرتے ہوئے حکم دیاکہ قانونی تقاضے پورے کرکے نیا چیئرمین پی اے آر سی تعینات کیا جائے۔ عدالت نے 15 مارچ 2024 کا آفس میمورنڈم کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت نے ان کی تعیناتی کیخلاف درخواست منظور کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے عہدے کی دو سال کی...
    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ انشااللہ  مذاکرات کا تیسرا سیشن ہو رہا ہے، ہم اپنے مطالبات لکھ کر سامنے رکھیں گے۔  اسلام آباد میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا  کہ توقع کرتے ہیں حکومت ہمارے مطالبات پر سنجیدگی سے غور کرے گی، سنجیدگی،کھلے دل ،نیک نیتی کے ساتھ بیٹھیں گے تو تمام مسائل کا حل نکل آئے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے سیاسی قیدی ڈیڑھ دو سال سے تکلیف میں مبتلا ہیں، لوگ جیلوں میں بند ہیں، ضمانتیں نہیں مل رہیں، ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی ہر صورت ضروری ہے، سیاسی قیدیوں کی رہائی جمہوریت کیلئے بھی ضروری ہے، امید ہے یہ پراسیس جلد مکمل ہوگا، خوشی کی...
    اسلام آباد (وقائع نگار)  انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی احتجاج کے معاملے پر سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی 13 مقدمات میں 7 فروری تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔ دوران سماعت فائلیں تیار کر کے نہ آنے پر جج نے وکیل خالد یوسف چودھری پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس میں کہا کہ آپ فائلیں تیار کر کے آیا کریں، میری عدالت میں آکر فائلیں سیدھی کر رہے ہیں۔ وکیل درخواست گزار نے استدعا کی کہ تمام مقدمات میں عبوری درخواست ضمانتوں پر 7 فروری کی تاریخ مقرر کی جائے جس پر  جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس میں کہا کہ آپ کہہ رہے ہیں 7 فروری کی تاریخ دیگر ملزموں کی بھی ہے لیکن کوئی سرٹیفکیٹ...
    اپنے ایک جاری بیان میں حماس کا کہنا تھا کہ ہم نے متعلقہ حکام کو اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ غزہ جنگبندی کیلئے دوحہ میں ہونے والی کوششوں اور پیشرفت کا مثبت جواب دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے قطر کے امیر "تمیم بن حمد آل ثانی" سے اپنے وفد کی ملاقات کی خبر دی۔ اس بیان میں حماس نے کہا کہ امیر قطر سے ملاقات میں ہمارے وفد نے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کے لئے تبادلہ خیال کیا۔ حماس نے مزید کہا کہ ہم نے متعلقہ حکام کو اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ غزہ جنگ بندی کے لئے دوحہ میں ہونے والی کوششوں اور...
    شارجہ :شارجہ واریئرز نے آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کا شاندار آغاز کرتے ہوئے گلف جائنٹس کو 3 وکٹوں سے شکست دی تھی ۔ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کپتان ٹم ساؤتھی کی 3 وکٹوں اور ٹام کوہلر کیڈمور کی ناقابل شکست 83 رنز کی بدولت واریئرز کو حوصلہ ملا۔شارجہ واریئرز کی جانب سے اننگز کا آغاز کرنے والے ٹام کوہلر۔ کیڈمور نے بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو میچ کی آخری ڈلیوری کی لائن پر پہنچایا تھا ۔ ان کا کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ کا آغاز جیت کے ساتھ کرنا حیرت انگیز ہے اگر ہم اس میں گڑبڑ کرتے تو ہم مایوس ہو جاتے میں آخری اوور کی پوری ذمہ داری لینا چاہتا تھا۔ پہلے...
    پشاور:خیبرپختونخوا حکومت نے عوام دوست اقدامات کرتے ہوئے خاندان کے سربراہ کے انتقال پر ورثاء کی مالی مدد کا اعلان کر دیا۔ زرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گندا پور کے مطابق خاندان کے سربراہ کے انتقال کی صورت میں ورثاء کی مالی معاونت کی جائے گی۔ علی امین گنڈاپور کے مطابق 60 سال سے کم عمر خاندان کا سربراہ انتقال کر جائے تو اہل خانہ کو 10 لاکھ روپے ملیں گے جبکہ 60 سال سے زائد عمر کے سربراہ کے انتقال پر اہلخانہ کو 5 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبہ خیبر پختونخوا حقیقی معنوں میں ریاست مدینہ بن رہا ہے۔
    جیکب آباد میں محفل جشن سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ اہلسنت ہر دور میں آل رسول (ص) کے محب اور حبدار رہے ہیں۔ کیونکہ مولا علی علیہ السلام سے محبت مومن کی نشانی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ آل محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت ایمان، جبکہ آل رسول کی عداوت اور دشمنی کفر ہے۔ ایک سازش کے تحت ناصبی افراد آل رسول (ص) کی دشمنی اور بغض کی ترویج کرتے ہوئے دشمنان اہل بیت کو امت مسلمہ کا ہیرو بنا کر پیش کر رہے ہیں۔ یہ بات انہوں جیکب آباد میں ولادت امام محمد تقی علیہ السلام کے سلسلے میں...