خیبرپختونخوا حکومت نے عوام دوست اقدامات کرتے ہوئے خاندان کے سربراہ کے انتقال پر ورثاء کی مالی مدد کا اعلان کر دیا،علی امین گندا پور
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
پشاور:خیبرپختونخوا حکومت نے عوام دوست اقدامات کرتے ہوئے خاندان کے سربراہ کے انتقال پر ورثاء کی مالی مدد کا اعلان کر دیا۔
زرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گندا پور کے مطابق خاندان کے سربراہ کے انتقال کی صورت میں ورثاء کی مالی معاونت کی جائے گی۔
علی امین گنڈاپور کے مطابق 60 سال سے کم عمر خاندان کا سربراہ انتقال کر جائے تو اہل خانہ کو 10 لاکھ روپے ملیں گے جبکہ 60 سال سے زائد عمر کے سربراہ کے انتقال پر اہلخانہ کو 5 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبہ خیبر پختونخوا حقیقی معنوں میں ریاست مدینہ بن رہا ہے۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: کے سربراہ کے انتقال
پڑھیں:
پنجاب خوشحال صوبہ ہے تو 51 لاکھ خاندان غریب کیوں ہیں؟ مزمل اسلم
فائل فوٹومشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ اگر پنجاب واقعی خوشحال صوبہ ہے تو 51 لاکھ خاندان غریب کیوں ہیں؟
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب کی 51 لاکھ خواتین بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہو رہی ہیں اور سندھ کی 26 لاکھ خواتین بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے پیسے لیتی ہیں۔
مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے آئی ایم ایف پروگرام پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی حکومت میں آئی ایم ایف پروگرام سے صرف آدھی رقم قرض لی گئی۔
مزمل اسلم نے کہا کہ کے پی کی 22 لاکھ خواتین اور بلوچستان کی 4 لاکھ 85 ہزار خواتین بی آئی ایس پی سے مستفید ہو رہی ہیں۔ اسلام آباد کی 21 ہزار خواتین بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے پیسے لیتی ہیں۔
مشیر خزانہ نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی بات سمجھ آتی ہے کیونکہ 20 سالوں سے یہاں دہشتگردی اور آپریشنز ہیں، پنجاب کو این ایف سی کے تحت 52 فیصد وسائل بھی دیے جاتے ہیں، پھر بھی اتنی غربت سوالیہ نشان ہے۔