2025-04-22@22:17:02 GMT
تلاش کی گنتی: 906

«سے لیکر»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد: حکومتی مذاکراتی ٹیم کے رکن اعجاز الحق کا کہنا ہے کہ ابھی مذاکرات کی 2 نشستیں ہوئی ہیں اور تیسری نشست ہونا ہے۔ تیسری نشست سے پہلے ٹیم نے عمران خان سے ملاقات کے لیے شرط عائد کی تھی کہ ملاقات کھلی جگہ پر کروائی جائے، اس کے بعد ابھی تک میٹنگ نہیں ہوئی۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایک دم سے جو پریس کانفرنس سامنے آگئی لوگ اس کی توقع نہیں کر رہے تھے، ان کے خیال میں پریس کانفرنس بڑی سخت تھی، میرا خیال ہے کہ اس سے ماحول تھوڑا خراب ہوا لیکن امید ہے کہ اب اسپیکر واپس آگئے ہیں تو چند دنوں...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر قائد میں ایک بار پھر پانی بحران کا خدشہ ہے، یونیورسٹی روڈ نیپا چورنگی سپلائی لائن لیک ہوگئی ، جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کی مصروف ترین شاہراہ یونیورسٹی روڈ نیپا چورنگی پر ترقیاتی کام ہونے کی وجہ سے گلشن اقبال کو پانی سپلائی کرنے والی لائن لیک ہوگئی۔پانی کی لائن لیک ہونے سے شہر میں ایک بار پھر پانی کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔دوسری جانب یونیورسٹی روڈ نیپا چورنگی پر پانی کے باعث پرانی سبزی منڈی کے قریب سڑک تالاب بن گئی ، جس سے سوک سینٹرسے کشمیرپارک تک کا سفرمشکل بن گیا۔سڑک پرپانی کھڑا ہونے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے جبکہ بس منصوبے...
    سابق وزیر کے مطابق حکومت کمزور پوزیشن میں مذاکرات کرنے کی کوشش کر رہی ہے، خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ نے کوہاٹ کے اپنے پہلے دورے میں جرگے کے بغیر فیصلہ کیا اور پھر کابینہ اور اپیکس کمیٹی نے بھی اس کی توثیق کی۔ اسلام ٹائمز۔ کئی ماہ تک جاری رہنے والے تشدد کے بعد (جس میں 130 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے) یکم جنوری کو متحارب فریقین کے درمیان ایک امن معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے، لیکن لڑائی میں کمی کے باوجود پاراچنار کو صوبے کے باقی حصوں سے ملانے والا راستہ بدستور بند ہے۔ سابق وفاقی وزیر ساجد طوری نے کہا ہے کہ 2 ماہ سے زائد عرصے سے سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے کرم کو...
    ڈسٹرکٹ سیشن عدالت اسلام آباد میں وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے شریک ملزم اسد فاروق کے عدالت میں پیش ہونے پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیکس کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار ہیں۔ ڈسٹرکٹ سیشن عدالت اسلام آباد میں وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے شریک ملزم اسد فاروق کے عدالت میں پیش ہونے پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔ عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری...
    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد نے آڈیو لیک کیس میں وزیر اعلیٰ  کے پی کے  علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔ وزیر اعلیٰ   خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک کیس  کی سماعت ڈسٹرکٹ سیشن عدالت اسلام آباد میں ہوئی جس دوران علی امین اور ان کے وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے جبکہ شریک ملزم اسد فاروق کے عدالت میں پیش ہونے پر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے  ۔بعد ازاں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے کیس کی مزید سماعت 25 جنوری تک ملتوی کردی۔ یاد رہے کہ...