آڈیو لیک کیس :علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد نے آڈیو لیک کیس میں وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ سیشن عدالت اسلام آباد میں ہوئی جس دوران علی امین اور ان کے وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے جبکہ شریک ملزم اسد فاروق کے عدالت میں پیش ہونے پر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے ۔بعد ازاں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے کیس کی مزید سماعت 25 جنوری تک ملتوی کردی۔ یاد رہے کہ 2022 میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے حوالے سے علی امین گنڈا پور کی ایک شخص کے ساتھ مبینہ آڈیو لیک ہوئی تھی جس میں علی امین گنڈا پور پوچھ رہے ہیں کہ بندوقیں کتنی ہیں، جس پر دوسرا شخص کہتا ہے کہ بہت ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: علی امین
پڑھیں:
تمام شعبوں میں میرٹ پہلی ترجیح رہے گی، علی امین گنڈاپور
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ تمام شعبوں میں میرٹ پہلی ترجیح رہے گی۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں تقریب سے خطاب میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ تمام لوگوں کا ڈیرہ جات فیسٹیول میں تعاون اور شرکت پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ تمام شعبوں میں میرٹ پہلی ترجیح رہے گی، ڈیرہ جات میں شامل تمام ایونٹس اب سالانہ ایونٹس بنادیے گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ ڈیرہ جات میلہ پُرامن بنانے کےلیے پولیس کا کردار مثالی رہا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ فیسٹیول میں ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کےلیے 10 ہزار روپے دینے کا اعلان کرتا ہوں۔