2025-04-23@16:41:19 GMT
تلاش کی گنتی: 6
«ہمارے ساتھیوں کو»:
عمر ایوب(فائل فوٹو)۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ ہمارے نام جیل سپرنٹنڈنٹ کو آئے ہوئے تھے، پارٹی لیڈرز کو روک دیا گیا۔ پولیس افسران نے ہمارے ساتھیوں کو آگے نہیں جانے دیا۔راولپنڈی میں دیگر رہنماؤں کے ہمراہ اڈیالہ جیل کے باہر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ جیل کے اندر سے کہا گیا کہ سب کو اکٹھا ہونے دیں پھر اجازت دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ پولیس افسران نے ہمارے ساتھیوں کو روکا اور آگے نہیں جانے دیا۔ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اور ہیڈ محرر نے عدالتی احکامات وصول نہیں کیے۔ اپوزیشن لیڈر کے مطابق جیل عملہ نے بتایا جیل سپرنٹنڈنٹ کے احکامات ہیں کوئی آرڈر وصول نہ کریں، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں...
علامتی فوٹو راجن پور کے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں نے ڈاکو عمر لوند کو 2 ساتھیوں سمیت ہلاک کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ کچھ عرصہ قبل عمر لوند نے پولیس کے تعاون سے ڈاکو شاہد لوند کو ہلاک کیا تھا۔ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جمال دین والی کے قریب پیش آیا، فائرنگ میں ملوث ڈاکو فرار ہوگئے۔
NEWYORK: کولمبیا یونیورسٹی کے طلبہ نے کہا ہے کہ فلسطین کے حق میں مظاہروں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے فلسطینی طالب علم کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے ایجنٹوں نے گرفتار کرلیا ہے۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی کی انڈر گریجویٹ اسٹوڈنٹ مریم عالوان اور دیگر تین طلبہ نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ کولمبیا یونیورسٹی کے اسکول آف انٹرنیشنل اینڈ پبلک افیئرز کے طالب علم محمد خلیل کو امریکی ہوم لینڈ ڈپارٹمنٹ کی سیکیورٹی کے ایجنٹوں نے یونیورسٹی کے اندر ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کرلیا تھا۔ محمد خلیل گزشتہ برس کولمبیا یونیورسٹی میں کیمپ لگانے اور احتجاج کرنے والے فلسطین کے حامی طلبہ کی طرف...
ترکی کے جیل میں قید کرد رہنما عبداللہ اوجلان نے حکومت کے خلاف مسلح جدوجہد ختم کرنے اور ساتھیوں کو ہتھیار پھینکنے کی ہدایت کردی۔ ترکی کے جیل میں قید کرد رہنما عبداللہ اوجلان نے اپنی جماعت کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کو ہتھیار ڈالنے اور غیر مسلح ہونے کی ہدایت کردی۔ چالیس سال سے حکومت کے خلاف مسلح جدوجہد کرنے والی تنظیم کے سربراہ کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے سے تنازع ختم اور ترکیہ سمیت خطے میں امن و امان قائم ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ ترکی کی کرد حمایت یافتہ جماعت ڈیم پارٹی کے ایک وفد نے آج اوجلان سے ان کے جزیرہ نما جیل میں ملاقات کی اور بعد ازاں استنبول میں ان...

گاڑی روکنے پر لیگی ایم پی اے کا ساتھیوں کے ہمراہ ایس ایچ او سنگجانی پر تشدد، پولیس نے حراست میں لے لیا،وفاقی وزیر کی ثالثی کی کوشش
گاڑی روکنے پر لیگی ایم پی اے کا ساتھیوں کے ہمراہ ایس ایچ او سنگجانی پر تشدد، پولیس نے حراست میں لے لیا،وفاقی وزیر کی ثالثی کی کوشش WhatsAppFacebookTwitter 0 18 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )سلام آباد میں پولیس نے فینسی نمبر پلیٹ لگانے پر ن لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی ظاہر خان کو روکا تو وہ دھمکیوں پر اتر آئے۔ مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی ظاہر خان کو سنگ جانی ٹول پلازہ پر روکا گیا تو انہوں نے سخت نتائج کی دھمکیاں دیں اور پھر فرار ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق تھوڑی دیر بعد لیگی ایم پی اے ظاہر خان ساتھیوں کے ساتھ دوبارہ پہنچے اور گشت کرنے والے افسر کو سنگجانی...
وزیرِاعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ورلڈ بینک کی جانب سے پاکستان کو 10سال کے سی پی ایف کے تحت 20 ارب ڈالرز کے وعدے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ آرمی چیف اور اپنے ساتھیوں کی کاوشوں کو دل سے سراہتا ہوں، کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک ورلڈ بینک کے پاکستان کی معاشی استحکام اور صلاحیت پر اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ 6 شعبوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک ہماری قومی ترجیحات کی عکاسی کرتا ہے، ان شعبوں میں بچوں کی غذائیت، معیاری تعلیم، صاف توانائی، ماحولیاتی استحکام، جامع ترقی اور نجی سرمایہ کاری شامل ہے، لوگوں کے...