2025-04-22@21:44:23 GMT
تلاش کی گنتی: 22

«گولی چلنے»:

    —فائل فوٹو کراچی میں لیاری کے علاقے بغدادی میں فائرنگ سے خاتون زخمی ہو گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق لیاری جنرل اسپتال کے قریب فائرنگ سے خاتون کے زخمی ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ اتفاقیہ گولی چلنے سے 5 سالہ بچہ جاں بحق کراچی محمود آباد میں مبینہ طور پر اتفاقیہ گولی... پولیس کا کہنا ہے کہ 45 سالہ خاتون گھر میں بھتیجے سے اتفاقیہ گولی چلنے سے زخمی ہوئی ہے۔پولیس حکام کے مطابق خاتون کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔
    علامتی فوٹو خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں مبینہ طور پر بھائی سے غلطی سے پستول چل جانے سے بہن جاں بحق ہوگئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ واقعہ جلوزئی میں پیش آیا جہاں بھائی کے ہاتھوں سے غلطی سے پستول چل گئی، جس سے بہن زخمی ہوگئی۔  پولیس کے مطابق زخمی لڑکی کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئی۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ لڑکی نے زخمی حالت میں پولیس کو بیان دیا کہ بھائی سے غلطی سے گولی چلی۔
    امریکا کی ریاست ٹینیسی میں پستول سے کھیلنے کے دوران پالتو کتے سے گولی چل گئی جو سیدھی بستر پر سوئے مالک کو لگ گئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق واقعے کے وقت امریکی شہری اپنی پارٹنر کے ساتھ سویا ہوا تھا اور قریب ہی پستول پڑی ہوئی تھی۔ پالتو کتا پستول سے کھیلنے لگا اور اس دوران کتے کا پاؤں ٹریگر میں پھنس گیا جسے وہ نکالنے کی کوشش کرنے لگا اور اس دوران گولی چل گئی۔ گولی بستر پر اپنی پارٹنر کے ساتھ سوئے ہوئے مالک کی ران میں لگ گئی اور خون کا فوارہ پھوٹ پڑا۔ پارٹنر نے زخمی حالت میں اسپتال کیا۔ دوران کتے کے مالک نے زیادہ خون بہہ جانے کے باعث دم توڑ دیا۔ 
    کراچی: سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا کے علاقے ایوب گوٹھ میں گھر کے اندر فائرنگ کے پراسرار واقعے میں نوعمر لڑکا جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 12 سالہ محمد نواز کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ گھر کے اندر والد کے لائسنس یافتہ پستول سے اتفاقیہ گولی چلنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔ اسپتال میں متوفی کے ماموں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ نواز گھر پر اکیلا تھا اور والد اور والدہ عید کی خریداری کے لیے بازار گئے ہوئے تھے، نواز پستول کے ساتھ موبائل...
    لاہور میں گھر کے اندر 3 سالہ بچے سے اچانک گولی چل گئی جس کے نتیجے میں 36 سالہ خاتون جاں بحق ہوگئی۔ لاہور  پولیس نے بتایا کہ جوہر ٹاؤن میں 36 سالہ خاتون گھر کے اندر گولی لگنے سے جاں بحق ہوئی، مقتولہ کی شناخت ثناء کے نام سے ہوئی۔ لاہور پولیس نے بتایا کہ شوہر احمد برہان  نے پولیس کو بیان دیا کہ تین سالہ بچے سے اچانک گولی چل گئی، پولیس نے شوہر کو حراست میں لے تفتیش  شروع کردی۔ ایس ایچ او  جوہر ٹاؤن بلال عربی نے کہا کہ مقتولہ کے شوہر سے مزید پوچھ گچھ کی جارہی ہے، حکام کے مطابق مقتولہ کی شناخت ثناء کے نام سے ہوئی۔
    — فائل فوٹو لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں 36 سال کی خاتون گھر میں گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئی۔پولیس کے مطابق شوہر کا کہنا ہے کہ 3  سال کے بچے سے اچانک گولی چل گئی جو بیوی ثناء کو لگی۔پولیس نے مقتولہ کے شوہر کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔
    عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ کوئی دشمنی کی وجہ سے نہیں بلکہ بندوق سے کھلتے ہوئے ٹریگر دبنے سے ہوا۔ تاہم پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سکردو میں پستول سے کھلتے ہوئے گولی چل گئی جس کے نتیجے میں نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سروس سٹیشن سکیمیدان میں پیش آیا جہاں گاڑی کے اندر 12 بور پستول کی گولی لگنے سے 23 سالہ نوجوان محمد کاظم ولد محمد علی ساکن عبد اللہ ہسپتال جاں بحق ہو گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ کوئی دشمنی کی وجہ سے نہیں بلکہ بندوق سے کھلتے ہوئے ٹریگر دبنے سے ہوا۔ کفایت نامی نوجوان گاڑی میں پستول...
    —فائل فوٹو رحیم یارخان کے علاقے لیاقت پور میں پوتے سے اتفاقیہ گولی چلنے سے دادی جاں بحق ہو گئیں۔ یہ بھی پڑھیے گولی اتفاقیہ چلنے سے سیکورٹی گارڈ، ڈکیتی مزاحمت اور جھگڑے کے دوران 2 افراد زخمی ہوگئے اس حوالے سے اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ پوتا بندوق سے چھیڑ چھاڑ کر رہا تھا کہ گولی چل گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ اتفاقیہ حادثہ ہے یا کوئی اور معاملہ اس حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں۔40 سال کی خاتون کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔
    فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2025ء) کھرڑیانوالہ کے علاقہ 75 رب لوہکے میں پسٹل سے کھیلتے نوعمر لڑکے سے گولی چلنے سے 10سالہ بچہ زندگی کی بازی ہار گیا، پولیس نے نعش ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی، 10سالہ بچے کی ہلاکت پر گھر میں کہرام مچ گیا‘ کھرڑیانوالہ کے علاقہ 75 رب لوہکے میں دو کم سن دوست کاشف اور اسد حویلی میں پسٹل سے کھیل رہے تھے کہ کاشف سے اچانک گولی چل گئی جو سامنے بیٹھے 10سالہ اسد کے جسم میں پیوست ہو گئی، فائرنگ کی آواز سن کر اہل خانہ موقع پر پہنچے تو اسد خون میں لت پت پڑا تھا، جسے ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی لیکن وہ...
    پنجاب کے مرکزی شہر لاہور میں ایک نوجوان ٹک ٹاک کے لیے ویڈیو بناتے ہوئے ہلاک ہو گیا  ۔ لاہور پولیس کے مطابق ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران پستول کے اچانک فائر ہونے سے ایک نوجوان کی موت واقع ہوئی  ۔ رواں ماہ یہ اس نوعیت کا دوسرا واقعہ ہے۔ مقامی پولیس کے مطابق واقعہ شاد باغ کے علاقے میں پیش آیا جہاں 17 سالہ عبدالرحمان پستول کے ہمراہ ٹک ٹاک کے لیے ویڈیو بنا رہا تھا کہ گولی چل گئی۔ متوفی عبدالرحمان اپنی والدہ کے ساتھ نانی کی وفات پر  ماموں کے گھر آیا ہوا تھا۔  نوجوان نے ویڈیو بنانے کے لیے پستول ہاتھ میں پکڑی لیکن وہ ہتھیار میں گولی موجود ہونے سے بے خبر تھا۔ اچانک...
    علامتی کولاج فوٹو لاہور کے علاقے شاد باغ میں ٹک ٹاک کےلیے ویڈیو بناتے ہوئے نوجوان گولی چلنے سے جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق 20 سال کا ٹک ٹاکر عبدالرحمان نانی کے گھر آیا ہوا تھا جہاں وہ پستول کے ساتھ ویڈیو بنارہا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پستول کے ساتھ ویڈیو بناتے ہوئے گولی چل گئی، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا۔ ٹک ٹاکر کو زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔
    لاہور میں ایک لڑکا ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران پستول سے اچانک گولی چلنے کے نتیجے میں ہلاک ہوگیا۔ پنجاب کے دارالحکومت، لاہور کے علاقے شاد باغ میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا، جہاں ٹک ٹاک بنانےکا شوق ایک اور زندگی نگل گیا۔پولیس حکام کے مطابق عبدالرحمٰن نامی لڑکا ٹک ٹاک بناتے ہوئے پستول سے اچانک گولی چلنے سے زندگی کی بازی ہار گیا، واقعےکی اطلاع ملتے ہی متعلقہ پولیس موقع پرپہنچ گئی تھی۔ ٹک ٹاک بنانے کے دوران جاں بحق ہونے والے عبدالرحمٰن کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانےمنتقل کیا گیا، تاہم اہل خانہ نے کسی بھی قانونی کارروائی سے انکار کر دیا۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والا لڑکا مزنگ کا رہائشی تھا،...
    لاہور میں ٹک ٹاک  بنانے کے شوق نے 17 سالہ  نوجوان کی زندگی نگل لی۔ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے شاد باغ میں 17 سالہ عبدالرحمٰن نامی نوجوان ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے اچانک پستول سے گولی چلنے کے باعث جاں بحق ہو گیا۔  حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق عبدالرحمٰن اپنے ماموں کے گھر آیا تھا، جہاں اس دوران گولی چلنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ نوجوان کو سینے میں ایک گولی لگی، جو جان لیوا ثابت ہوئی۔ پولیس نے موقع پر موجود افراد کے بیانات قلمبند کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ اس حادثے کی...
    اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی میڈیکل  ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو ٹیم نے زخمی ہونیوالے بچے کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد پشاور ایل آر ایچ ہسپتال منتقل کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں بچوں کے ہاتھوں بندوقیں چل جانے کے باعث بہن جاں بحق بھائی زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کوہاٹ کے علاقہ درہ آدم خیل قوم آخوروال رضا خیل میں بچوں سے بندوق چل جانے کے باعث 8 سالہ حبیبہ بنت شعیب موقع پر جاں بحق جبکہ دس سالہ معاویہ ولد شعیب شدید زخمی ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی میڈیکل  ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو ٹیم نے زخمی ہونیوالے بچے کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد پشاور...
    اسرار خان:  لاہور میں ٹک ٹاک کا جنون ایک اورجان لے گیا، ویڈیو بناتے ہوئے گولی چلنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔   تفصیلات کے مطابق لاہور کی غالب مارکیٹ قاسم پورہ میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران گولی چلنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا ،گلی نمبر 3 کے رہائشی2بھائی عبدالرحمان اور عبدالمنان رائفل کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہے تھے ،ویڈیو بنانے کے دوران رائفل سے اچانک گولی چلی جو عبد الرحمان کی چھاتی پر لگی،مضروب کو طبی امداد کیلئے سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا، جانبر نہ ہو سکا ۔ شب معراج پر تین روزہ عام تعطیل کا اعلان  پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے، مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہے،ایس پی...
    لاہور (نمائندہ جسارت) ٹک ٹاک وڈیو بناتے ہوئے گولی چلنے سے بھائی جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق غالب مارکیٹ، قاسم پورہ کے رہائشی 2 بھائی عبدالرحمن اور عبدالمنان پسٹل کے ساتھ ٹک ٹاک وڈیو بنا رہے تھے کہ اچانک گولی چل گئی جو عبد الرحمن کی چھاتی پر لگی، جسے طبی امداد کے لیے سروسز اسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہو سکا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے جائے حادثہ اور اسپتال کا دورہ کیا، ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا تھا کہ وڈیو بنانے کے دوران پسٹل سے گولی چلنے کے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن نے کہا کہ اسلحہ...
    لاہور: غالب مارکیٹ، قاسم پورہ میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران گولی چلنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔  ایکسپریس نیوز کے مطابق خطرناک ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے کا جنون ایک اور جان لے گیا، قاسم پورہ میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران گولی چلنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ غالب مارکیٹ، قاسم پورہ گلی نمبر 3 کے رہائشی دو بھائی عبدالرحمان اور عبدالمنان پسٹل کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہے تھے کہ  اچانک گولی چل گئی جو عبد الرحمان کی چھاتی پر لگی، مضروب کو طبی امداد کیلیے سروسز اسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہو سکا۔  ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے جائے حادثہ اور اسپتال کا دورہ کیا، ایس پی...
    پشاور: خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں بچوں کے ہاتھوں بندوقیں چل جانے کے باعث بہن جاں بحق بھائی زخمی ہوگیا۔  تفصیلات کے مطابق کوہاٹ کے علاقہ درہ آدم خیل قوم آخوروال رضا خیل میں بچوں سے بندوق چل جانے کے باعث 8 سالہ حبیبہ بنت شعیب موقع پر جاں بحق جبکہ دس سالہ معاویہ ولد شعیب شدید زخمی ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی میڈیکل  ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو ٹیم نے زخمی ہونیوالے بچے کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد پشاور ایل آر ایچ ہسپتال منتقل کر دیا۔
    نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارت میں عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی اپنی ہی بندوق کی گولی چلنے سے ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی سیاستدان عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی گرپریت بسی اپنی ہی گن سے گولی چلنے سے جان کی بازی ہار گئے۔بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ بھارتی سیاستدان کو گولی لگنے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں کی جانب سے ان کی موت کی تصدیق کردی گئی، انہیں گولی ان کی اپنی لائسنس یافتہ گن سے لگی۔ان کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ گولی حادثاتی طور پر چلی اور لگی۔ جبکہ پولیس کی جانب سے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اس سے قبل بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے تروپتی مندر...
    نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی اپنی ہی بندوق کی گولی چلنے سے ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی گرپریت بسی کو گولی لگنے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں کی جانب سے ان کی موت کی تصدیق کردی گئی۔ ان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ گولی حادثاتی طور پر چلی ،تاہم پولیس کی جانب سے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
    نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2025ء)بھارتی سیاستدان اپنی ہی بندوق سے حادثاتی طور پر گولی چلنے سے ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق گولی لگنے سے سیاسی جماعت عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی گرپریت بسی ہلاک ہوئے۔(جاری ہے) بھارتی پولیس کے مطابق انہیں گولی لگنے کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کردی، انہیں گولی ان کی اپنی لائسنس یافتہ گن سے لگی۔سیاستدان کے اہلخانہ نے کہا کہ گولی حادثاتی طور پر چلی اور لگی۔پولیس کے مطابق کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
۱