2025-12-14@17:27:08 GMT
تلاش کی گنتی: 3676

«گرفتار کی»:

    کراچی: ڈسٹرکٹ سینٹرل میں ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی کی ہدایات پر گٹکا اور ماوا فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈسٹرکٹ سنٹرل پولیس کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ نومبر سے اب تک مختلف تھانہ جات کی حدود میں خفیہ اور انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 80 مقدمات درج کرتے ہوئے 98 ملزمان کو گٹکا ماوا فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ اس کے علاوہ تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل اور تھانہ شریف آباد کی حدود میں قائم رہائشی مکانوں میں خفیہ طور پر چلنے والی گٹکا ماوا فیکٹریوں پر بھی چھاپے مارے گئے۔ پولیس کے...
    اسلام آباد، این سی سی آئی اے کی بڑی کارروائی، شہریوں سے رقم ہتھیانے ،مالی فراڈ میں ملوث 8رکنی گروہ گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 14 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) نیشنل سائبرکرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے)نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کھنہ پل اسلام آباد میں مالی فراڈ میں ملوث 8 رکنی گروہ گرفتار کرلیا۔ترجمان این سی سی آئی اے نے بتایا کہ ملزمان بیرون ملک (برطانیہ)میں مقیم رشتہ دار یا دوست بن کر میڈیکل ایمرجنسی کا جھانسہ دے کر رقم بٹورتے رہے۔ ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کی جانب سے جعلی شناخت کے ذریعے شہری سے 15لاکھ روپے ہتھیانے کا انکشاف ہوا اور رقم مرکزی ملزم کے بینک اکاونٹ میں منتقل کی...
    ایف آئی اے امیگریشن نے ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دبئی میں ملازمت کا جھانسہ دے کر لڑکیوں کو جسم فروشی کے لیے اسمگل کرنے والے گروہ کو بے نقاب کر دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق اس نیٹ ورک کا انکشاف سائرہ نامی لڑکی کی نشاندہی پر ہوا، جو دبئی کے وزٹ ویزے پر ہوٹل میں ملازمت کے نام پر جا رہی تھی۔ اطلاع ملنے پر ایف آئی اے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔تحقیقات کے مطابق شاہ زیب نامی شخص نے ندیم نامی انسانی اسمگلر سے حاصل ہونے والی رقم سے لڑکی کے وزٹ ویزے، ٹکٹ اور شو منی کا بندوبست کیا۔ چار لاکھ 20 ہزار روپے میں سے 40 ہزار روپے ایئرپورٹ کلیئرنس...
    ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے کمبوڈیا میں سرگرم انسانی اسمگلنگ اور بین الاقوامی فراڈ نیٹ ورک کے ایک اہم ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کمبوڈیا سے آنے والے مسافر زین اللہ کو کراچی ایئر پورٹ سے حراست میں لیا گیا، جو انسانی اسمگلنگ اور بین الاقوامی آن لائن فراڈ نیٹ ورک میں ملوث پایا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے انسانی اسمگلنگ کے خلاف اقدامات، 2025 میں بھی ’ٹائر 2‘ پوزیشن برقرار  ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم ستمبر 2024 میں پاکستان سے کمبوڈیا گیا تھا، جہاں اس نے ایک آن لائن فراڈ کمپنی میں کام کیا۔ ترجمان کے مطابق تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم...
    اسلام آباد:  نیشنل سائبرکرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کھنہ پل اسلام آباد میں مالی فراڈ میں ملوث 8 رکنی گروہ گرفتار کرلیا۔ ترجمان این سی سی آئی اے نے بتایا کہ ملزمان بیرون ملک (برطانیہ) میں مقیم رشتہ دار یا دوست بن کر میڈیکل ایمرجنسی کا جھانسہ دے کر رقم بٹورتے رہے۔ ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کی جانب سے جعلی شناخت کے ذریعے شہری سے 15 لاکھ روپے ہتھیانے کا انکشاف ہوا اور رقم مرکزی ملزم کے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں محمد سلمان، محسن جمیل، نزاکت علی، مہتاب علی، محمد شاہ نواز، ناصر علی، عابد حسین اور فہد جبار...
    اسلام آباد؛ (نیوز ڈیسک) ملزمان نے جعلی شناخت کے ذریعے شہری سے 15 لاکھ روپے ہتھیالیے اور رقم مرکزی ملزم کے اکاؤنمٹ میں منتقل کی گئی اسلام آباد: نیشنل سائبرکرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کھنہ پل اسلام آباد میں مالی فراڈ میں ملوث 8 رکنی گروہ گرفتار کرلیا۔ ترجمان این سی سی آئی اے نے بتایا کہ ملزمان بیرون ملک (برطانیہ) میں مقیم رشتہ دار یا دوست بن کر میڈیکل ایمرجنسی کا جھانسہ دے کر رقم بٹورتے رہے۔ ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کی جانب سے جعلی شناخت کے ذریعے شہری سے 15 لاکھ روپے ہتھیانے کا انکشاف ہوا اور رقم مرکزی ملزم کے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کی گئی۔...
    سندھ رینجرزنےحب ریور روڈ رئیس گوٹھ لکی چڑھائی جامعہ فاروقیہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کے قبضے سےاسمگل شدہ نان کسٹم پیڈ مختلف اقسام کے اسمارٹ فونزاور سامسنگ ٹیبلٹ برآمد کرلیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرزنےحب ریور روڈ رئیس گوٹھ لکی لکی چڑھائی جامعہ فاروقیہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئےنان کسٹم پیڈ موبائل فونزکی اسمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سےاسمگل شدہ نان کسٹم پیڈ 750 مختلف اقسام کے اسمارٹ فونزاور61 سامسنگ ٹیبلٹ برآمد کرلیے ہیں۔ سندھ رینجرزنےخفیہ معلومات کی بنیاد پرکارروائی کرتے ہوئے حب ریور روڈ رئیس گوٹھ لکی لکی چڑھائی جامعہ فاروقیہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئےنان کسٹم پیڈ موبائل  فونز کی اسمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان ذاکرخان ولد عبدالرزاق اور محمد سلیم ولد...
    کراچی: اورنگی ٹاؤن میں مکان کا کرایہ مانگنے پر کرائے داروں نے خاتون کی جان لے لی جس پر قاتل میاں بیوی کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفتیشی حکام کے مطابق اورنگی ٹاؤن حوا گوٹھ کے قریب جھاڑیوں سے خاتون کی لاش ملی، مقتولہ کی شناخت اسما زوجہ منصور کے نام سے ہوئی۔ اسما اپنے شوہر کے ساتھ اورنگی ساڑھے 11 میں کرائے کے گھر میں مقیم تھی۔ تفتیشی حکام نے مزید بتایا کہ گھر کے دو پورشن تھے، دوسرے پورشن میں الگ فیملی رہائش پذیر تھی اور مالک مکان نے کرایہ وصولی کی ذمہ داری اسما کو دی ہوئی تھی، ملزمان میاں بیوی نے تین چار ماہ کا کرایہ نہیں دیا تھا۔ https://www.facebook.com/expressnewspk/videos/%D9%85%DA%A9%D8%A7%D9%86-%DA%A9%D8%A7-%DA%A9%D8%B1%D8%A7%DB%8C%DB%81-%D9%85%D8%A7%D9%86%DA%AF%D9%86%D8%A7-%D9%85%D8%A7%D9%84%DA%A9-%D9%85%DA%A9%D8%A7%D9%86-%DA%A9%D8%A7-%D8%AC%D8%B1%D9%85-%D8%A8%D9%86-%DA%AF%DB%8C%D8%A7expressnews-breakingnews-latestsitua/845644614845322/ مقتولہ 4 دسمبر کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: شہید بینظیر آباد میں جسارت ڈیجیٹل نیوز پر نشر ہونے والی خبر کے بعد پولیس نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے خاتون کے گھر پر حملے اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کے کیس میں ایک نامزد ملزم کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ بی سیکشن کی حدود میں پیش آنے والے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں متاثرہ خاتون سحرش شیخ نے الزام عائد کیا کہ ملزمان کبیر شیخ، عبیر شیخ اور نقاش شیخ زبردستی ان کے گھر میں داخل ہوئے، تشدد کا نشانہ بنایا اور جان سے مارنے کی سنگین دھمکیاں دیں۔واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرِ عام پر آ گئی، جس میں ملزمان...
    کراچی میں بھتہ خوری اور منظم جرائم کے خلاف پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے خطرناک اور انتہائی مطلوب بھتہ خور گروہ کے اہم ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ رضویہ تھانے کی حدود میں کی گئی اس کارروائی میں بھاری اسلحہ بھی برآمد کیا گیا جبکہ گرفتار ملزمان کے خلاف متعدد مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:کراچی: ثروت اعجاز قادری کی رہائشگاہ پر پولیس کا چھاپہ، بھتہ خوری میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا دعویٰ ایس ایس پی ایس آئی یو عمران خان کے مطابق گزشتہ رات رضویہ تھانے کی حدود میں ایس آئی یو اور ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے مشترکہ کارروائی کی۔ انہوں نے بتایا کہ اس آپریشن کے لیے ایڈیشنل آئی جی کراچی کی ہدایت...
    فائل فوٹو کراچی میں قادری ہاؤس پر پولیس کارروائی پر ایس ایس پی اسپیشل انویسٹی گیشن عمران خان نے کہا ہے کہ ثروت اعجاز کے گھر سے چھاپے میں 17 افراد کو حراست میں لیا گیا، سنی تحریک کے رہنماؤں کا اس میں کوئی کردار نہیں تھا۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس ایس پی عمران خان نے کہا کہ انٹیلیجنس معلومات اور تکنیکی شواہد کی روشنی میں بھتہ خور گروپ وصی اللّٰہ لاکھو اور عبدالصمد کاٹھیاواڑی کیخلاف کارروائی کی گئی۔انہوں نے کہا کہ کارروائی پہلے سے گرفتار ملزم ریحان الدین کی نشاندہی پر کی گئی۔ ملزم ریحان الدین چار سال تک بھتہ کیس میں جیل میں رہا ہے۔ ملزمان ایسی جگہ سے گرفتار ہوئے اس لیے معاملہ حساس ہوگیا۔  کراچی: قادری...
    کولکتہ(نیوز ڈیسک) اسٹار فٹبالر لیونل میسی کے دورہ بھارت کے دوران کولکتہ اسٹیڈیم میں بدنظمی کے معاملے پر شو آرگنائزرکو میسی کے ساتھ چارٹرڈ جہاز پر روانگی سے پہلےگرفتارکر لیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کولکتہ سالٹ لیک اسٹیڈیم میں میسی کی آمد پر سنگین بد انتظامی دیکھنے میں آئی تھی۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کولکتہ اور حیدر آباد کے بعد میسی آج دورے کے سلسلے میں ممبئی میں موجود ہیں۔ واضح رہے کہ فٹبالر لیونل میسی کولکتہ اسٹیڈیم میں صرف 10 سے 20 منٹ تک رکے جس پر مداح ناراض ہوگئے تھے۔ مداحوں نے مشتعل ہوتے ہوئے اسٹیڈیم میں توڑ پھوڑ کردی اور شکوہ کیا کہ میسی کو تمام لیڈر اور وزرا نے گھیر رکھا تھا،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251214-08-3 لاہور (مانیٹر نگ ڈ یسک ) لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں پولیس نے 13 سالہ طالبعلم سے نازیبا حرکات اور بدفعلی کی کوشش کرنے والے آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم طالبعلم کو اسکول سے گھر چھوڑنے کیلیے لے کر جا رہا تھا کہ دوران سفر اسنے گاڑی میں نازیبا حرکات کیں، بچے کے شور مچانے پر ملزم اسے گھر کے باہر چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا۔ واقعے کے بعد گرین ٹاؤن پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش اور...
    —فائل فوٹو پولیس حکام نے اورنگی ٹاؤن کے سیکٹر ساڑھے 11 سے لاپتہ خاتون کی لاش ملنے کی تصدیق کی ہے۔پولیس کے مطابق 65 سالہ خاتون 4 دسمبر سے لاپتہ تھیں، اُن کی گمشدگی کا مقدمہ تھانہ اقبال مارکیٹ میں درج ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے بعد ایک شخص کو گرفتار کیا گیا، جس نے ذاتی رنجش پر خاتون کو قتل کر کے لاش بوری میں پھینکنے کا اعتراف کیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم کی نشاندہی پر خاتون کی لاش گلشنِ بہار کے قریب جھاڑیوں سے برآمد کی گئی ہے۔
    کراچی میں سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری کی رہائش گاہ پر پولیس نے چھاپہ مار کر بھتہ خوری میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔ ایس ایس پی ڈاکٹر عمران کے مطابق کارروائی کے دوران جواد اور ملا شاہ زیب نامی 2 ملزمان کو حراست میں لیا گیا، جو صمد کاٹھیاواڑی بھتہ خور گروہ کے رکن ہیں اور متعدد مقدمات میں پولیس کی مطلوب فہرست میں شامل تھے۔ ان کے مطابق ملزمان بھتہ خوری کا نیٹ ورک چلا رہے تھے اور چھاپے کے دوران ان کے قبضے سے چھوٹے اور بڑے ہتھیار، ساتھ ہی گولیوں کے میگزین بھی برآمد کیے گئے۔ ایس ایس پی نے واضح کیا کہ ثروت اعجاز قادری کو حراست میں نہیں لیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">’آئی سی سی‘ پراسیکیوٹر کے انکشاف کے مطابق برطانوی حکومت نے عدالت کو خبردار کیا تھا کہ اگر اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے منصوبے کو آگے بڑھا گیا تو عدالت کی فنڈنگ بند کی جا سکتی ہےغیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی فوجداری عدالت ’آئی سی سی‘ کے پراسیکیوٹر نے انکشاف کیا ہے کہ برطانوی حکومت نے عدالت کو خبردار کیا تھا کہ اگر اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے منصوبے کو آگے بڑھا گیا تو عدالت کی فنڈنگ بند کی جا سکتی ہے اور روم اسٹیٹوٹ سے علیحدگی اختیار کی جا سکتی ہے۔یہ دعویٰ عالمی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر کریم خان نے...
    ایس ایس پی گلگت نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ محمد آباد دنیور سے ایک نامعلوم نعش کی اطلاع ملی جس کی شناخت بعد ازاں تھور کے رہائشی عبد الحفیظ کے طور پر ہوئی۔ کیس کی نوعیت نہایت نازک تھی اور اسے مذہبی رنگ دینے کی کوشش بھی کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت میں قتل کے ایک کیس کو مذہبی رنگ دینے کی کوشش پولیس نے ناکام بنا دی۔ ایس ایس پی گلگت اسحاق حسین نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ پولیس نے ایک حساس اور پیچیدہ قتل کیس کو بروقت حل کر کے نہ صرف اصل ملزمان کو گرفتار کیا بلکہ اس کیس کو مذہبی رنگ دینے کی کوشش بھی ناکام بنا دی۔ ایس ایس پی گلگت...
    بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے سیاسی پلیٹ فارم انقلاب منچہ کے کنوینیئر شریف عثمان بن ہادی پر حملے کے مرکزی ملزم فیصل کی گرفتاری میں مدد پر 50 لاکھ ٹکا انعام کا اعلان کر دیا۔ یہ اعلان داخلہ امور کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) محمد جہانگیر عالم چوہدری نے ہفتے کے روز سیکریٹریٹ میں امن و امان کی کور کمیٹی کے ہنگامی اجلاس کے بعد کیا۔ مزید پڑھیں: بنگلہ دیش پولیس نے انتخابی امیدوار پر حملہ آور شخص کی تصویر جاری کر دی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت شریف عثمان بن ہادی پر ہونے والے حملے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتی ہے اور اس واقعے کو انتہائی ترجیحی بنیادوں پر دیکھا جا رہا...
    راولپنڈی: تھانہ کلر سیداں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نوجوان کی نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔ مدعی مقدمہ کے مطابق زیر حراست شخص دو سال سے ویڈیو کی بناء پر بلیک میل کر رہا تھا، ملزم اس سے پہلے بھی بلیک میل کر کے رقم بٹورتا رہا اور اب مزید 14 لاکھ روپے کا تقاضا کر رہا تھا۔ کلرسیداں پولیس نے متاثرہ نوجوان کے بھائی کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق زیر حراست شخص سے موبائل فون برآمد کیا گیا ہے، جس کی فرانزک کروائی جا رہی یے، زیر حراست ملزم کے دیگر ساتھی کی گرفتاری کے لیے چھاپے...
    میرواعظ کشمیر کا کہنا ہے کہ ہزاروں کشمیری نوجوان جیلوں میں دہائیوں سے قید ہیں، جس سے ان کے خاندانوں کو بے پناہ تکلیف اور مشکلات کا سامنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ میرواعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق نے دہائیوں پرانے کیسز کے سلسلے میں کشمیر بھر میں تازہ گرفتاریاں انجام دینے پر تشویش کا اظہار کیا۔ میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ ان گرفتاریوں نے ان خاندانوں میں گہری بے چینی اور غیر یقینی کی صورتحال پیدا کر دی ہے جو سمجھتے تھے کہ ان کا ماضی اب پیچھے رہ چکا ہے اور وہ ایک نئی زندگی گزار رہے ہیں۔ ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے میرواعظ کشمیر نے کہا کہ لوگ 1990ء کی دہائی کے کیسز میں اچانک...
    گرفتار کیے گئے افراد میں سے زیادہ تر کا تعلق مقبوضہ کشمیر سے ہے۔ ڈاکٹر بلال نصیر ملا مقبوضہ وادی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے رہائشی ہیں۔ یہ اب تک گرفتار ہونے والے آٹھویں ملزم ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ نئی دہلی کی ایک عدالت نے 10 نومبر کے لال قلعہ دھماکہ کیس میں گرفتار تین ڈاکٹروں اور ایک واعظ کو بے بنیاد الزامات کے باوجود 12 دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔ ایک اور ملزم ڈاکٹر بلال نصیر ملا کو بھی پرنسپل اور سیشنز جج کے سامنے پیش کیا گیا تاکہ اس کے وائس سیمپل کی تصدیق کی جا سکے۔ ذرائع کے مطابق چارروں ملزمان ڈاکٹر مزمل گنائی، ڈاکٹر عدیل راتھر، ڈاکٹر شاہینہ سعید اور مولودی عرفان احمد وگے کو 8دسمبر...
    انہوں نے ریاستی حکومت سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کشمیری نظربندوں کی جموں و کشمیر کی جیلوں میں منتقلی کی اپیل کی، تاکہ انصاف کے عمل کو زیادہ منصفانہ، تیز تر اور ہمدردانہ بنایا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء میر واعظ عمر فاروق نے دہائیوں پرانے جھوٹے مقدمات میں کشمیریوں کی گرفتاریوں پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ کے موقعہ پر ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہائیوں پرانے جھوٹے مقدمات میں کشمیریوں کی گرفتاریوں پر عوام میں سخت تشویش پائی جاتی ہے اور...
    لاہور: گرین ٹاؤن پولیس 13 سالہ طالبعلم سے نازیبا حرکات اور بدفعلی کی کوشش کرنے والے آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔  ملزم بچے کو اسکول سے گھر لے کر جا رہا تھا جب اس نے گاڑی میں نازیبا حرکات کیں، بچے کے شور مچانے پر ملزم اسے گھر کے باہر چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا۔  جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کر لیا گیا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ایس پی صدر رانا حسین طاہر نے بروقت ایکشن پر ایس ایچ او اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔
    کراچی: ضلع ساؤتھ پولیس کی جانب سے اسلحہ کی نمائش، بغیر نمبر پلیٹ اور کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔  ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کے مطابق ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ مہزور علی کی خصوصی ہدایات پر پولیس کی جانب سے کریک ڈاؤن کے دوران پورے ضلع میں جگہ جگہ ناکے لگا کر گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی جا رہی ہے۔ ڈی ایس پی ڈیفنس ندا جنید کی زیرِ نگرانی تھانہ ڈیفنس کی حدود میں ناکہ بندی کی گئی جہاں بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں، کالے شیشوں اور اسلحہ کی کھلی نمائش کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ کارروائی کے دوران 20 سے زائد گاڑیوں سے ٹنٹڈ شیشے اتارے گئے جبکہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251213-05-2 گولارچی (نمائندہ جسارت) تھانہ کڑیو گھنور پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دو بڑی کامیابیاں حاصل کرلیں۔ ایس ایچ او تھانہ کڑیو گھنور انسپکٹر فیصل زمان جٹ کی قیادت میں چھاپہ مار ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی کے مقدمے میں طویل عرصے سے مطلوب روپوش ملزم رام چند کولھی کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم متعدد کیسز میں نامزد اور کافی عرصہ سے قانون کی گرفت سے بچتا پھر رہا تھا۔علاوہ ازیں، ایس ایچ او فیصل زمان جٹ نے گشت کے دوران اہم کارروائی کرتے ہوئے شہری ڈاکٹر محمد اسماعیل کی چوری شدہ موٹر سائیکل CD-70 بھی برآمد کرلی۔ چوری شدہ موٹر سائیکل چند روز قبل نامعلوم ملزمان لے...
    کوئٹہ: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) بلوچستان نے مختلف کارروائیوں کے دوران 3 ہزار 567 ملزمان کو غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے میں ملوث ہونے پر گرفتار کر لیا ہے,  اس کے علاوہ حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزمان سے 45,730 امریکی ڈالر، 190 ملین روپے سے زائد غیر ملکی کرنسی، اور 4 کروڑ 67 لاکھ پاکستانی روپے برآمد کیے گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے بلوچستان زونل آفس کا دورہ کیا اور وہاں انتظامی اور تفتیشی امور کا جائزہ لیا،  ڈائریکٹر بلوچستان زون بہرام خان نے زون کی مجموعی کارکردگی اور جاری کارروائیوں سے متعلق مفصل بریفنگ دی۔ بریفنگ کے مطابق رواں سال حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی...
    کوئٹہ: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) بلوچستان نے بتایا ہے کہ مختلف کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر غیرقانونی طور پر سرحد پار کرنے میں ملوث میں 3 ہزار 567 ملزمان کو گرفتار کرلیا اور حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزمان سے غیرملکی کرنسی برآمد کرلی گئی۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے رفعت مختارنے ایف آئی اے زونل آفس بلوچستان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے انتظامی اور تفتیشی امور کا جائزہ لیا اور اس موقع پر ڈائریکٹر بلوچستان زون بہرام خان نے اپنے زون کی مجموعی کارکردگی اور جاری کارروائیوں سے متعلق مفصل بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ رواں سال حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر...
    ایرانی حکام نے نوبیل امن انعام یافتہ اور انسانی حقوق کی سرگرم رہنما نرگس محمدی کو جمعہ کے روز دوبارہ گرفتار کر لیا ہے۔ نرگس کے فاؤنڈیشن کے مطابق نرگس محمدی کو ایرانی سیکیورٹی اور پولیس اہلکاروں نے خسرو علی‌کردی جو حال ہی میں اپنے دفتر میں مردہ پائے گئے تھےکی یادگاری تقریب کے دوران حراست میں لیا۔ یہ بھی پڑھیے: ’جنگ کبھی جمہوریت، انسانی حقوق یا آزادی نہیں لاتی‘ ایرانی نوبل انعام یافتہ نرگس محمدی کی اسرائیل کی مذمت یہ واضح نہیں کہ انہیں ایران میں کس مقام پر گرفتار کیا گیا۔ نرگس محمدی، جو ایران کی سب سے نمایاں انسانی حقوق کی وکیلوں میں شمار ہوتی ہیں، کو 2023 میں نوبیل امن انعام سے نوازا گیا تھا۔ گزشتہ...
    سماج وادی پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ جب بھی کوئی بی جے پی حکومت کو بے نقاب کرتا ہے یا ان سے تند و تیز سوالات پوچھتا ہے، بی جے پی کی یہ بدعنوان حکومت انکے خلاف ایک پرانا مسئلہ چھیڑ دیتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اترپردیش کے سابق آئی پی ایس افسر امیتابھ ٹھاکر کی گرفتاری زور پکڑتی جا رہی ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے امیتابھ ٹھاکر کو لیکر بی جے پی حکومت پر سوالات اٹھائے ہیں۔ سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے اب یوگی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ جب بھی کوئی بی جے پی حکومت کو بے نقاب کرتا ہے یا پھر سوال پوچھتا ہے، یہ بدعنوان  بی جے پی حکومت ان کے...
    کلر سیداں(نیوزڈیسک) پولیس نے برطانیہ پلٹ نوجوان کو برہنہ کرکے نازیبا ویڈیو بنانے اور طویل عرصے تک بلیک میل کرنے کے الزام میں ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق مقدمہ متاثرہ نوجوان دانش علی کے بھائی عاقب حسین کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ متن مقدمہ کے مطابق ملزم ڈیڑھ سال سے نازیبا ویڈیو کی بنیاد پر نوجوان کو بلیک میل کر رہا تھا اور اس دوران متاثرہ شخص سے برطانوی پاؤنڈز بھی وصول کیے گئے۔ مزید بتایا گیا کہ ملزم نوجوان سے 14 لاکھ روپے کا بھی تقاضا کر رہا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شکایت موصول ہونے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا گیا جبکہ اس کے قبضے سے موبائل...
    کراچی: بھارت نے روزگارکیلئے جانے والے 11 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتار کرکے ان کی کشتی بھی تحویل میں لے لی۔ ترجمان کوسٹل میڈیا سینٹر کمال شاہ نے تصدیق کی ہے کہ بھارت نے روزگارکیلئے جانے والے 11 ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا ہے۔ کوسٹل میڈیا سینٹر کے ترجمان کا بتانا ہے کہ گرفتار ہونے والے تمام ماہی گیروں کا تعلق ابراہیم حیدری سے ہے۔ کمال شاہ نے بتایا کہ گرفتار ہونے والے تمام ماہی گیر ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور تمام افراد روزگار کی تلاش میں گئے تھے۔
    کہوٹہ میں مسافر وین ڈرائیور کی غفلت سے دریا میں جاگری، 3 افراد جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 12 December, 2025 سب نیوز راولپنڈی کی تحصیل کہوٹہ کے علاقے آزاد پتن کے قریب مسافر وین کے دریا میں گرگئی۔ ٹریفک حادثہ ڈرائیور کی مبینہ غفلت کے نتیجے میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق ڈرائیور محمد ادریس کے خلاف غفلت لاپروائی و تیز رفتاری سے ڈرائیونگ کرنے پر مقدمہ درج کرلیاگیا۔ مقدمہ پولیس کی مدعیت میں اے ایس آئی وقاص اسلم کی مدعیت میں 322 ،379اور 337جی تعزیرات پاکستان کے تحت درج کیاگیا۔ وقاص اسلم اے ایس آئی کا کہنا تھا کہ آزاد پتن پکٹ پر دیگر عملے کے ساتھ ڈیوٹی پر موجود تھا۔ مسافر وین جسکو ادریس چلا رھا...
    کراچی کے علاقے کورنگی 100 کوارٹر میں ٹینکر کی ٹکر سے 12 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ کورنگی 100 کوارٹر بنگالی پاڑہ میں پیش آیا، جہاں ٹینکر کی زد میں آ کر جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت فرحان کے نام سے ہوئی۔ یہ بھی پڑھیے 24 گھنٹے 5 اموات،کراچی میں دندناتے ٹمپرز نے شہریوں کو نشانے پر رکھ لیا پولیس کے مطابق حادثے کے بعد ٹینکر ڈرائیور فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا تاہم علاقہ مکینوں نے ٹینکر کو روک لیا۔ مشتعل افراد نے ٹینکر کو آگ لگانے کی کوشش بھی کی، جسے پولیس نے موقع پر پہنچ کر ناکام بنایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کو گرفتار کرکے ٹینکر...
    راولپنڈی کی تحصیل کہوٹہ کے علاقے آزاد پتن کے قریب مسافر وین کے دریا میں گرگئی۔ ٹریفک حادثہ ڈرائیور کی مبینہ غفلت کے نتیجے میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق ڈرائیور محمد ادریس کے خلاف غفلت لاپروائی و تیز رفتاری سے ڈرائیونگ کرنے پر مقدمہ درج کرلیاگیا۔ مقدمہ پولیس کی مدعیت میں اے ایس آئی وقاص اسلم کی مدعیت میں 322 ،379اور 337جی تعزیرات پاکستان کے تحت درج کیاگیا۔ وقاص اسلم اے ایس آئی کا کہنا تھا کہ آزاد پتن پکٹ پر دیگر عملے کے ساتھ ڈیوٹی پر موجود تھا۔ مسافر وین جسکو ادریس چلا رھا تھا، تیز رفتاری سے آزاد پتن کی جانب سے آئی۔ تیز رفتاری کے باعث گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر دریا میں جاگری ۔...
    کراچی: شپر قائد میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے شہر میں دو الگ الگ مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے بھتہ خور گروہ کے خلاف مؤثر کارروائی کی، جس کے دوران پولیس اور بھتہ خوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ترجمان ایس آئی یو کے مطابق دونوں واقعات میں دو بھتہ خوروں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ پہلا مقابلہ تھانہ کلا کوٹ کے علاقے میں ہوا جہاں فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایس آئی یو نے ملزم عبداللہ کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔ ملزم کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ دوسرا واقعہ تھانہ بریگیڈ کے علاقے میں پیش آیا، جہاں پولیس اور بھتہ خوروں کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 251212-08-5 اسلام آباد(صباح نیوز)نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے آئرلینڈ میں پاکستان کی نامزد سفیر مریم آفتاب نے ملاقات کی،ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم نے وزارت خارجہ میں ایڈیشنل سیکرٹری(امریکا) کے طور پر مریم آفتاب کی پیشہ ورانہ مہارت اور گرانقدر خدمات کو سراہتے ہوئے، ان کی نئی ذمہ داری کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اس یقین کا اظہار کیا کہ ان کی کوششیں پاکستان اور آئرلینڈ کے تعلقات کو مزید مضبوط بنائیں گی، خاص طور پر دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور عوامی رابطے مزید مستحکم ہونگے اور پاکستان کے کے لیے پورے عزم کے ساتھ اپنی خدمات جاری رکھیں گی۔ خبر ایجنسی
    یونیورسٹی آف مشی گن کے فٹبال کوچ شیروون مور کو خاتون عملے کے ساتھ نازیبا تعلقات پر برطرف کرنے کے چند گھنٹوں بعد حراست میں بھی لے لیا گیا۔ یونیورسٹی آف مشی گن کے فٹبال کوچ شیروون مور پر الزام تھا کہ انھوں نے ٹیم کے عملے میں شامل ایک خاتون کے ساتھ نامناسب تعلق قائم کیا تھا۔ بعد ازاں کوچ شیرون مور اُن خاتون کے ساتھ نامناسب رویّے اور استحصال کے مرتکب بھی پائے گئے تھے جس پر انھیں ملازمت سے برطرف کردیا گیا تھا۔ اس کے چند گھنٹوں بعد ہی مبینہ حملے کے الزام میں شیروون مور کو حراست میں لے کر جیل منتقل کردیا گیا جہاں ان سے تفتیش جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تحقیقات جاری ہیں اس لیے تفصیلات نہیں...
    نارتھ کراچی تیزرفتارواٹرٹینکرکی ٹکرسے فرسٹ ایئر کے طالب کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ واٹر ٹینکرکے نامعلوم ڈرائیوراورواٹر ٹینکرکے مالکان کے خلاف درج کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق بدھ کی صبح نارتھ کراچی سیکٹرفائیو اے ٹو میں تیزرفتارواٹر ٹینکرکی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 17 سالہ نوجوان عابد رئیس کے جاں بحق ہونے کے واقعےکا مقدمہ خواجہ اجمیرنگری تھانے میں درج کرلیا گیا۔ والد رئیس احمد کی مدعت میں درج مقدمے میں قتل خطا، قتل السبب،غفلت لا پروائی سے ڈرائیونگ کرنے سمیت دیگردفعات شامل کی گئی ہیں مقدمے میں واٹر ٹینکرکے نامعلوم ڈرائیوراورمالکان سعید اللہ اورعبداللہ کو نامزد کیا گیا۔ مقدمے کا متن کے مطابق علاقہ مکینوں نے بتایا کہ واٹر ٹینکر کا ڈرائیورکم عمرتھا،حادثے میں جاں بحق نوجوان 17...
    بنگلہ دیش بنگلہ دیش کی کرمنل انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) نے ایک مبینہ رکن کو گرفتار کیا ہے جو ایک بین الاقوامی انسانی اسمگلنگ رِنگ سے منسلک ہے۔ اس گروہ پر الزام ہے کہ یہ بنگلہ دیشی نوجوانوں کو یونان میں اعلیٰ تنخواہ والی ملازمت کے وعدوں کے ذریعے بہلا کر لیبیا منتقل کرتا تھا، جہاں انہیں جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا اور ان کے اہل خانہ سے تاوان وصول کیا جاتا۔ یہ بھی پڑھیں: انسانی اسمگلروں کے جھانسے میں آنے والے 170 افراد کی لیبیا سے بنگلہ دیش واپسی گرفتار ملزم محمد نذیر حسین، 55، ضلع سنامگنج سے، 10 دسمبر کو ڈھاکہ کے حضرت شاہ جلال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب حراست میں لیا گیا۔ سی آئی ڈی...
    ضلع اوکاڑہ میں زمین کی تنازع پر خاتون کو قتل کرنے والے مرکزی ملزم کو 2 سال بعد گرفتار کر لیا گیا۔ ایس ایچ او کاہنہ نے ٹیم کے ہمراہ ملزم کو کاہنہ سے ٹریس کیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے اے ایس پی کاہنہ فصیح الرحمٰن کو اسپیشل ٹاسک دیا تھا۔ ملزم اور مقتولہ منور بی بی کے مابین حویلی لکھا ضلع اوکاڑہ میں زمین کا تنازع تھا۔ ملزم فرخ نے رات کے وقت دیگر 3 ساتھیوں سے مل کر فائرنگ کرکے خاتون کو قتل کیا تھا اور واقعے کے بعد گرفتاری سے بچنے کے لیے کاہنہ کے علاقے میں روپوش ہوگیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی نے ایس ایچ او فہیم امداد و ٹیم کو شاباش دیتے...
    کراچی میں بن قاسم پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایسی گروہ بندی کا سراغ لگا لیا جو رینٹ کی گاڑی استعمال کرکے اسٹیل مل سے منظم طریقے سے لوہا اور کاپر چوری کررہی تھی۔ پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر کے چوری شدہ سامان اور استعمال ہونے والی گاڑی برآمد کرلی۔ یہ بھی پڑھیں:کراچی پولیس کی کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد، 14 ملزمان گرفتار بن قاسم پولیس نے خفیہ اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے اسٹیل مل سے لوہا اور کاپر چوری میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان رینٹ کی گاڑی استعمال کر کے چوری شدہ سامان مختلف گوداموں میں فروخت کیا کرتے تھے۔ ترجمان کے مطابق ملزمان...
    ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد نے  جعلی پاکستانی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر بس ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔45 لاکھ روپے کے جعلی کرنسی نوٹ برآمد کرلیے گیے۔ حکام کے مطابق ایف آئی سی کمرشل بینکنک سرکل اسلام آباد کی ٹیم نے  خفیہ اطلاع پر اٹک کے ایم-1 ٹول پلازہ کے باہر چھاپہ مارا اور نوشہرہ سے تعلق رکھنے والے بس ڈرائیور راویز خان کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 5000 مالیت کے 800 جعلی نوٹ  برآمد کرلیے۔ برآمد رقم کی مجموعی مالیت  40 لاکھ روپے بنتی ہے، برآمد کرلیے، ملزم نے جعلی کرنسی انتہائی مہارت  سے اپنے کپڑوں میں چھپائی ہوئی تھی اور  بس کو پشاور سے ملتان لے کر جا رہا تھا۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251211-01-15 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /صباح نیوز) اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے مسلسل غیر حاضری پر سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے پی ٹی آئی آزادی مارچ پر درج 2 مقدمات کے کیس کی سماعت کی، علی امین گنڈا پور متعدد بار طلبی کے باوجود پیش نہیں ہوئے۔ بعدازاں عدالت نے کیسز کی مزید سماعت 5 جنوری تک ملتوی کر دی۔ یاد رہے کہ علی امین گنڈاپور ور دیگر کے خلاف تھانہ بہارہ کہو میں 2 مقدمات ہیں، عمران خان، شاہ محمود قریشی سمیت دیگر رہنما بری ہوچکے ہیں۔ مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251211-01-12 کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) گلشن اقبال کے رہائشی فلیٹ سے ماں بیٹی اور بہو کی لاشیں ملنے کے معاملے پر انویسٹی گیشن پولیس نے تہرے قتل کے واقعے کی گتھی سلجھاتے ہوئے گھر کے سربراہ اور بے ہوشی کی حالت میں ملنے والے بیٹے کو باقاعدہ گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق گرفتار باپ بیٹا نے اعتراف جرم بھی کرلیا‘ قتل کا منصوبہ گھر کے سربراہ اور بیٹے نے ملکر بنایا تھا۔پولیس حکام کے مطابق اہلخانہ نے معاشی تنگی کے باعث انتہائی قدم اٹھایا اور موت کو گلے لگایا، تینوں خواتین کی موت چوہے مار ادویات اور نیند کی گولیاں کھانے سے ہوئیں، سب سے پہلی موت بہو 22 سالہ ماہا اور اس کے بعد ماں 52 سالہ ثمینہ...
    شہر قائد کے علاقے سائٹ ایریا میں پولیس نے نیٹ کیفے میں شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے ڈکیت گروہ کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سائٹ اے پولیس نے نیٹ کیفے میں شہریوں سے لوٹ مار کرنے والا ڈکیت گروہ کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی کیماڑی امجد شیخ کے مطابق بلدیہ کے علاقے میں لوٹ مار کرنے والے تین ملزمان  کو گرفتار کر کے اسلحہ اور چھیننے ہوئے موبائل فون برآمد کر لیے گئے۔ ملزمان کی شناخت محمود، ارسلان اور لقمان کے ناموں سے ہوئی۔ جن سے ڈاکس سے چھینی ہوئی موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے چند روز قبل نیٹ کیفے سے موبائل فون چھینے تھے۔ واردات کی فوٹیج بھی سوشل میڈیا...
    اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی مسلسل غیر حاضری پر ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ پی ٹی آئی آزادی مارچ سے متعلق تھانہ بہارہ کہو میں درج 2 مقدمات کی جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے سماعت کی، متعدد بار طلب کیے جانے کے باوجود علی امین گنڈاپور عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ عدالت کی جانب سے مسلسل غیر حاضری پر علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دیا گیا، جبکہ کیس کی مزید سماعت 5 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔ واضح رہے کہ انہی مقدمات میں عمران خان، شاہ محمود قریشی اور دیگر رہنماؤں کو عدالت پہلے ہی بری کر چکی ہے، جبکہ علی امین...
    بنگلہ دیش کی بحریہ نے ایک کارروائی کے دوران 22 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا اور 2 انجن سے چلنے والی کشتیوں سے 1,500 بوری سیمنٹ ضبط کرلیا، جو مبینہ طور پر میانمار اسمگل کیا جا رہا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش اور امریکا کے مابین بارہویں دفاعی مذاکرات کا آغاز یہ کارروائی منگل اور بدھ کی درمیانی شب خلیج بنگال میں سینٹ مارٹنز آئی لینڈ کے قریب معمول کی سمندری گشت کے دوران کی گئی۔ بحری حکام کے مطابق انٹیلیجنس اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ ایک اسمگلنگ نیٹ ورک سمندر کے راستے بنگلہ دیشی سیمنٹ غیرقانونی طور پر میانمار منتقل کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ کسٹم ڈیوٹیز سے بچ سکے۔ اس اطلاع کے بعد بحریہ...
      اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ ایک اور مفرور ملزم کو انٹرپول کی مدد سے بیرون ملک سے گرفتار کرکے پاکستان منتقل کردیا گیا۔ محسن نقوی کے مطابق ملزم تیمور حسن قتل کے کیس میں پنجاب پولیس کو مطلوب تھا اور گزشتہ چار برسوں سے سعودی عرب میں مقیم تھا۔ یف آئی اے انٹرپول سعودی عرب سے ملزم کو پاکستان لے آئی۔ وزیرِ داخلہ نے بتایا کہ ملزم کے خلاف ریڈ نوٹس ایف آئی اے نے جاری کیے تھے، جس کے بعد اس کی گرفتاری ممکن ہوئی۔ تیمور حسن کو اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے پر ایف آئی اے امیگریشن حکام نے باقاعدہ کارروائی کے بعد پنجاب پولیس کے حوالے کردیا جہاں...
    لاہور: ڈولفن اسکواڈ نے شہر میں وارداتوں کی سنچری کرنے والے گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق گرفتار ملزم فیصل نے مخصوص ایریا میں مجموعی طور پر 100 وارداتیں کیں۔   ڈولفن اسکواڈ نے ملزم کو  انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے سمن آباد سے گرفتار کیا۔ ڈولفن ٹیم کو گرفتاری کے وقت ملزم کی طرف سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔  گرفتار ملزم پر ڈکیتی، چوری، جھپٹا مارنے و دیگر سنگین جرائم کے مقدمات درج ہیں۔ ملزم کو قانونی کارروائی کیلئے تھانہ گلشن راوی کے حوالے کردیا گیا۔
    امریکی امیگریشن و وِکس حکام اور وکلاء کے مطابق، نیشنل گارڈ کے 2 اہلکاروں پر حملے کے بعد امریکا میں افغان شہریوں کی گرفتاریوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ واضح رہے کہ نیشنل گارڈز کے اہلکاروں پر حملے کا شبہ ایک افغان نژاد شخص پر ظاہر کیا گیا ہے۔ امریکی میڈیا ادارے اے بی سی نیوز کی ایک رپورٹ میں ایک حالیہ واقعے کا ذکر کیا گیا۔ رپورٹ میں رضاکار جیزل گارسیا( جو تارکین وطن کو آباد کرنے میں معاونت کرتی ہیں)کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ایک افغان خاندان کے سربراہ کو امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کے دفتر میں چیک ان کے لیے لے جایا گیا۔ جیسے ہی وہ دفتر میں داخل ہوئے، انہیں گرفتار کر لیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈو محمد خان (نمائندہ جسارت)ایس ایس پی حسیب جاوید سومار میمن کے احکامات پر ضلع بھر میں مین پوری گٹکا، خام مال چورا سپلائرز اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں مسلسل جاری۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف کارروائیوں میں 2 خواتین سمیت 13 ملزمان گرفتار ، جن سے 10 کٹے مین پوری چورا، 5350 مین پوریاں، 2250 سفینہ گٹکا اور کچی شراب برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے۔مین پوری چورا سپلائی میں زیر استعمال ایک سوزوکی مہران کار کو پولیس تحویل میں لے لیا۔ایس ایچ او تھانہ بی سیکشن کا اپنے دیگر پولیس اسٹاف کے ہمراہ دوران چیکنگ کارروائی 2 بین الصوبائی مین پوری گٹکا چورا سپلائر میر حسن میرالی اور امان اللہ بروہی سکنہ اوستا محمد ضلع...
    اسلام آباد ہائی کورٹ  نے گیملنگ ایپ اور  سائبر کرائم کے کیسز میں یوٹیوبر رجب بٹ اور ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کی کل تک  کے لیے حفاظتی ضمانت منظور  کرتے ہوئے انہیں اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈ کرنے پر گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نےگیملنگ ایپ اور سائبر کرائم کے کیسز میں ملزمان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزاروں کی جانب سے وکیل احد کھوکھر عدالت میں پیش ہوئے  اور بتایا کہ ان کے موکلان وطن واپس آ کر مقدمات کا سامنا کرنا چاہتے ہیں۔ انہیں وطن واپسی پر گرفتار نا کرنے اور ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کے لئے حفاظتی ضمانت دی جائے۔ عدالت نے...
    چینی شہری کو مبینہ طور پر اگست 2019ء میں دفعہ 370 کی منسوخی کے حوالے سے آن لائن سرچ کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ایک چینی سیاح کی گرفتاری کے بعد بھارتی پولیس نے غیر ملکی سیاحوں کی جانچ پڑتال اور انہیں سہولیات فراہم کرنے والے مقامی لوگوں پر پابندیاں مزید سخت کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق بھارتی پولیس نے ویزہ شرائط کی خلاف ورزی پر گرفتار کئے گئے چینی سیاح سے منگل کو مسلسل دوسرے دن بھی تفتیش جاری رکھی اور اس کے موبائل فون کو فرانزک تجزیہ کیلئے بھجوا دیا گیا ہے۔چینی شہری کو مبینہ طور پر اگست 2019ء میں دفعہ 370 کی...
    ایبٹ آباد: مقتول ڈاکٹر سپرد خاک، مرکزی ملزمہ کی نشاندہی پر مزید 3 ملزمان گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 9 December, 2025 سب نیوز ایبٹ آباد: (آئی پی ایس) ایبٹ آباد میں اغوا کے بعد قتل کی گئی ڈاکٹر وردا کی پوسٹ مارٹم کے بعد تدفین کر دی گئی۔ ڈاکٹر وردا کی نماز جنازہ میں اہلخانہ، رشتہ داروں اور شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی، لاش مقتولہ کی دوست اور کرائے کے قاتل کی نشاندہی پر ٹھنڈیانی کے جنگل سے ملی۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر وردا نے 67 تولے سونا اپنی دوست وردا کے پاس بطور امانت رکھا ہوا تھا۔ ملزمہ نے 67 تولے سونا ہتھیانے کیلئے دوست ڈاکٹر کو کرائے کے قاتلوں کے حوالے کیا، ملزمہ کی نشاندہی...
    لاہور، فیصل آباد اور بہاولپور بڑی تباہی سے بچ گئے جب کہ سی ٹی ڈی پنجاب نے بھارتی دہشت گرد ایجنسی را  کے 12  دہشت گردوں کو بھاری مقدار میں اسلحہ، بارودی مواد، ڈیٹونیٹر، آئی ڈی بم اور نقدی سمیت گرفتار کر لیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب نے کہا کہ گرفتار را کے دہشت گردوں کے قبضے سے حساس مقامات اور حساس اداروں کی تصویریں ویڈیو لوکیشن  بھی برامد کر لی گئی، فتنہ الہندوستان کے گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے ایک مدرسے اور ایک میلے کی تصویریں ویڈیو اور لوکیشن بھی برآمد ہوئی۔ فیصل اباد سے گرفتار دہشت گرد پنجاب میں خوف و ہراس پھیلانے کے ساتھ مذہبی منافرت بھی پھیلانا چاہتے تھے۔ سی ٹی ڈی پنجاب نے...
    حیدرآباد: حیدرآباد کے تھانہ سائٹ کی حدود میں ذیل پاک فیکٹری کے سامنے تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ٹرک ڈرائیور تیز رفتاری سے گزرتے ہوئے موٹرسائیکل سواروں کو کچلتا ہوا نکل گیا۔ ٹکر لگنے کے بعد دونوں افراد موٹرسائیکل سے اچھل کر سڑک پر جا گرے اور شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز ان کی جان بچانے کے لیے کوشاں ہیں۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کی شناخت ان کے موبائل فون کی مدد سے افضل اور یوسف کے ناموں سے ہوئی ہے، جبکہ اہلخانہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور، فیصل آباد اور بہاولپور بڑی تباہی سے بچ گئے جبکہ سی ٹی ڈی پنجاب نے بھارتی دہشت گرد ایجنسی را کے 12 دہشت گردوں کو بھاری مقدار میں اسلحہ، بارودی مواد، ڈیٹونیٹر، آئی ڈی بم اور نقدی سمیت گرفتار کر لیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب نے کہا کہ گرفتار را کے دہشت گردوں کے قبضے سے حساس مقامات اور حساس اداروں کی تصویریں وڈیو لوکیشن بھی برآمد کر لی گئی، فتنہ الہندوستان کے گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے ایک مدرسے اور ایک میلے کی تصویریں وڈیو اور لوکیشن بھی برآمد ہوئی۔ فیصل آباد سے گرفتار دہشت گرد پنجاب میں خوف و ہراس پھیلانے کے ساتھ مذہبی منافرت بھی پھیلانا چاہتے تھے۔ سی...
    کراچی (نیوزدیسک ) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف سانحہ 9 مئی اور اشتعال انگیز تقریر کے 5 مقدمات میں استغاثہ کے گواہ پولیس اہلکار سجاد کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف سانحہ 9 مئی اور اشتعال انگیز تقریر کے پانچ مقدمات کی سماعت ہوئی۔ تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ، راجہ اظہر، خرم شیر زمان و دیگر پیش ہوئے۔ عدالت نے شاہ فیصل تھانے میں درج 9 مئی کے مقدمے میں استغاثہ کے گواہ کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے استغاثہ کے گواہ پولیس اہلکار سجاد کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔...
    ڈائیوو بس میں سفر کے دوران ایک خاتون مسافر کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا جو دورانِ سفر اپنے موبائل فون پر فحش فلمیں دیکھ رہا تھا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون مسافر نے بہادری اور حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بس کے عملے کو صورتحال سے آگاہ کیا۔ اس کے فوری بعد بس انتظامیہ نے مذکورہ شخص کو مقامی پولیس کے حوالے کر دیا۔ پاکستان کی باھمت خاتون نے ڈائیوو بس میں فحش فلم دیکھنے والے درندے کو گرفتار کروادیا pic.twitter.com/BHLIuEcm46 — صحرانورد (@Aadiiroy2) December 8, 2025 خاتون مسافر نے بتایا کہ ملزم پورے راستے فحش فلمیں دیکھ رہا تھا اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسمارٹ فونز کے شوقین صارفین ہمیشہ اپنی ڈیوائسز کو جلد از جلد چارج کرنے کی خواہش رکھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ہر سال فون ساز کمپنیاں فاسٹ چارجنگ ٹیکنالوجی میں جدت لا کر اسے زیادہ مؤثر بنا رہی ہیں۔ماضی میں 30 واٹ چارجر کو انتہائی تیز سمجھا جاتا تھا، لیکن آج کل 100 واٹ یا اس سے زیادہ طاقت فراہم کرنے والے چارجر بھی عام دستیاب ہیں۔ تاہم، جیسے جیسے چارجنگ کی رفتار میں اضافہ ہوا ہے، صارفین میں یہ خدشہ بھی پیدا ہوا کہ کیا تیز چارجنگ سے بیٹری کی زندگی متاثر ہو سکتی ہے؟سائنس کے نقطہ نظر سے دیکھیں تو لیتیھیم آئیون بیٹریز دو تہوں پر مشتمل ہوتی ہیں: ایک لیتھیم کوبالٹ آکسائیڈ اور...
    سندھ حکومت کے نئے منصوبے ایس 4 کے جدید اے آئی کیمروں کی مدد سے کراچی سے چھینی یا چوری کی گئی 150 سے زائد گاڑیاں برآمد کر لی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق ایک خاتون سمیت 200 ملزمان کو چوری اور چھینا جھپٹی کے الزامات میں گرفتار کیا جا چکا ہے۔ یہ جدید اے آئی کیمرے چہروں اور نمبر پلیٹس کی شناخت کرتے ہیں اور مختلف شہروں کے داخلی و خارجی راستوں پر نصب کیے گئے ہیں۔ چوری شدہ گاڑیاں یا مطلوبہ ملزمان جیسے ہی ان راستوں سے گزرتے ہیں، کیمرے خود بخود ان کی نشاندہی کرتے ہیں۔ کراچی میں ایس فور کیمروں کے ڈیٹا بینک میں تمام چوری شدہ گاڑیوں اور ملزمان کا ریکارڈ شامل ہے، جس کے...
    فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ نے پولیس حراست میں نوجوان عرفان کی ہلاکت کے مقدمے میں گرفتار پولیس اہلکار کی فوری سماعت کی استدعا منظور کرتے ہوئے ایف آئی اے کو کیس میں کسی بھی قسم کا چالان جمع کروانے سے روک دیا۔سندھ ہائی کورٹ میں گرفتار اے ایس آئی عابد شاہ کی ایف آئی اے کی جانب سے درج نئے مقدمے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے کیس سے متعلق ایف آئی اے کے تفتیشی افسر اور پراسیکیوٹر سے تفصیلی جواب طلب کر لیا ہے۔ سندھ ہائیکورٹ کا لاپتہ شہری کو کہیں سے بھی ڈھونڈ کر پیش کرنے کا حکمسندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی کی درخواستوں کی سماعت کے دوران پولیس اور صوبائی حکومت...
    کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ پنجاب نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے لاہور، فیصل آباد اور بہاولپور سے بھارت کی خفیہ ایجنسی را سے تعلق کے الزام میں 12 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں اسلحہ، بارودی مواد اور ڈیٹونیٹرز برآمد کیے گئے ہیں۔ سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق گرفتار دہشتگرد حساس مقامات اور اداروں کی ویڈیوز اور تصاویر بنانے میں ملوث تھے۔ ملزمان کے قبضے سے ایک مدرسے اور ایک میلے کی تصاویر، ویڈیو فوٹیج اور مکمل لوکیشن بھی برآمد ہوئی ہے جو ممکنہ دہشتگردی کی منصوبہ بندی کا ثبوت ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ لاہور سے گرفتار ہونے والے دہشتگردوں میں سکھ دیپ سنگھ، عظمت، فیضان، نبیل، ابرار، عثمان اور سرفراز...
    انسداد دہشت گردی عدالت کراچی نے سانحہ 9 مئی، اشتعال انگیز تقریر اور ہنگامہ آرائی کے پانچ مقدمات میں استغاثہ کے گواہ پولیس اہلکار کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔انسداد دہشت گردی عدالت میں مقدمات کی سماعت کے دوران تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ، راجہ اظہر، خرم شیر زمان و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔شاہ فیصل تھانے میں درج 9 مئی مقدمے میں استغاثہ کے گواہ کی غیرحاضری پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استغاثہ کے گواہ پولیس اہلکار سجاد کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔ زمان پارک پولیس پر حملہ کیس، پی ٹی آئی رہنما میاں اکرم عثمان شناخت پریڈ کیلئے جیل منتقللاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے...
    لاہور: گلبرگ میں 10 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیاْ گلبرگ پولیس نے ہیومن انٹیلی سے ملزم کو گلبہار کالونی سے ٹریس کیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز کے نوٹس پر ایس پی ماڈل ٹاؤن نے سپیشل ٹیم تشکیل دی تھی۔ ترجمان پولیس کے مطابق 10 سالہ شاہزیب گھر سے دکان پر سودا سلف لینے جا رہا تھا، ملزم نے ورغلا کر بچے سے زیادتی کی کوشش کی، بچے کے شور کرنے پر ملزم موقع سے فرار ہوگیا تھا۔ ملزم عثمان سکندر کے خلاف مقدمہ درج کرکے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی کا کہنا تھا کہ بچوں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت...
    کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے لاہور، فیصل آباد اور بہاولپور سے بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی ’را‘ سے تعلق کے الزام میں 12 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق گرفتار دہشتگردوں سے اسلحہ، بارودی مواد اور ڈیٹونیٹرز برآمد ہوئے، را کے دہشتگردوں سے حساس مقامات اور حساس اداروں کی تصاویر اور ویڈیو بھی برآمد ہوئیں۔ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں سے ایک مدرسے اور ایک میلے کی تصویریں، ویڈیو اور لوکیشن بھی برآمد ہوئی۔سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق لاہور سے دہشتگرد سکھ دیپ سنگھ، عظمت، فیضان، نبیل، ابرار، عثمان اور سرفراز کو گرفتار کیا گیا جبکہ فیصل آباد سے دہشتگرد دانش اور بہاولپور سے گرفتار فتنہ الہندوستان...
    سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ہونیوالے دہشتگردوں سے حساس مقامات کی تصاویر، ویڈیوز اور لوکیشن بھی برآمد ہوئی ہے۔ دہشتگردوں سے دینی مدرسے، میلے کی تصاویر، ویڈیوز اور لوکیشن برآمد کی گئی ہے۔ دہشتگرد فیصل آباد میں مذہبی منافرت بھی پھیلانا چاہتے تھے۔ لاہور سے گرفتار ہونیوالے دہشتگردوں میں شامل سکھ دیپ سنگھ، عظمت، فیضان، نبیل، ابرار، عثمان اور سرفراز شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے لاہور، فیصل آباد اور بہاولپور کو بڑی تباہی سے بچا لیا ہے۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق کارروائی میں بھارتی ایجنسی ’’را‘‘ کے 12 دہشت گرد گرفتار کئے گئے ہیں۔ گرفتار دہشت گردوں سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کیا گیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251208-11-12 خیرپور (نمائندہ جسارت ) خیرپور پولیس کا ضلع بھر میں جنرل ھولڈاپ /ناکابندی پوائنٹس، مختلف مقامات پر تلاش ایپ کے ذریعے مشتبہ افراد کی اسکریننگ جاری 08 روپوش ملزم گرفتار گرفتار افراد میں منشیات سپلائرز بھی شامل ایس ایس پی خیرپور ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کے احکامات پر ضلع بھر میں بھاری نفری کے ساتھ جنرل ھولڈ اپ/ناکابندی پوائنٹس لگائی گئی تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز کی سربراہی میں مختلف مقامات پر تلاشی اور اسنیپ چیکنگ کا عمل جاری دوران اسنیپ چیکنگ تلاش ایپ ٹیم کے ساتھ ایس ایچ او تھانہ شہید مرتضیٰ میرانی نے08 روپوش ملزم شھباز ولد غازی جمالی اور امتیاز ولد لعل خان جمالی کو گرفتار کیا گی چیکنگ پوائنٹس پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پورٹو نووو: مغربی افریقا کے ملک بینن میں بغاوت کی کوشش ناکام بنا کر 14 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔باغی گروہ نے سرکاری ٹی وی پر حکومت کے خاتمے اور صدر پیٹریس ٹیلن کی برطرفی کا اعلان کیا تھا تاہم اب حکومت کی جانب سے بغاوت کے ناکام ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے۔ترجمان کے مطابق بغاوت کی کوشش مسلح افواج کے ایک گروپ کی جانب سے کی گئی تھی۔ اتوار کی صبح فوجیوں کے گروپ نے ایک براڈ کاسٹ میں کہا تھا کہ انہوں نے صدر پیٹرس تالون کو برطرف کر دیا ہے۔بینن کے وزیرِ داخلہ الاسانے سیدوز نے ٹیلی ویژن پر اپنے خطاب میں کہا کہ ملک، مسلح افواج اور اس کی قیادت اپنے...
    سٹی 42 : راولپنڈی کے تھانہ چونترہ پولیس نے کارروائی کے دوران ایک ہفتہ قبل گن پوائنٹ پر انڈے سپلائی کرنے والی وین سے ڈکیتی کی واردات کرنے والے گینگ کا سرغنہ  گرفتار کرلیا، جس کے پاس سے چھینی گئی رقم 22 لاکھ روپے رقم برآمد کرلی گئی۔  پولیس کے مطابق زیر حراست ڈاکو نے دوران واردات فائرنگ کرکے وین کے ہیلپر کو زخمی بھی کر دیا تھا۔ چونترہ پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلیجنس ذرائع بروۓ کار لاتے ہوۓ ڈاکو کو گرفتار کر لیا۔  گوجرانوالہ کا ترقی کی شاہراہ پر بڑا قدم؛ شہباز شریف نے بیلچہ چلادیا پولیس کا کہنا ہے کہ زیر حراست ڈاکو کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیے جا رہے ہیں...
    ایران میں خواتین کے بغیر حجاب میراتھن میں شریک ہونے پر ایونٹ کے منتظمین کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حجاب کی پابندی کی مبینہ خلاف ورزی پر دو منتظمین کو گرفتار کیا گیا، یہ کارروائی اُس وقت ہوئی جب جنوبی ایران کے جزیرہ کِش میں جمعہ کو ہونے والی میراتھن کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیلنے لگیں۔ ان تصاویر میں متعدد خواتین کو بغیر حجاب دوڑتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس میراتھن میں الگ الگ مقابلوں میں 2 ہزار خواتین اور 3 ہزار مردوں نے حصہ لیا۔ رپورٹس کے مطابق کئی خواتین سرخ شرٹس پہنے ہوئے تھیں اور ان میں سے بعض نے سر بھی نہیں ڈھانپا ہوا تھا، جس پر مختلف...
    ایرانی حکام نے ایک میراتھن کے 2 منتظمین کو اُس وقت گرفتار کر لیا جب ایونٹ کی تصاویر میں متعدد خواتین بغیر حجاب کے دوڑتی دکھائی دیں۔ ایرانی عدلیہ کی ویب سائٹ میزان آن لائن کے مطابق گرفتار کیے گئے افراد میں کِش فری زون کے ایک سرکاری اہلکار اور مقابلے کا انتظام کرنے والی نجی کمپنی کا ایک کارکن شامل ہے۔ یہ بھی پڑھیے: خامنہ ای کے اہم مشیر کی بیٹی کی بے حجاب عروسی لباس میں ویڈیو پر تنازع اسلامی جمہوریہ کی عدلیہ کو حالیہ عرصے میں قدامت پسند حلقوں کی جانب سے اس بات پر شدید تنقید کا سامنا ہے کہ خواتین کے لیے لازمی حجاب کے قانون پر مؤثر عملدرآمد نہیں ہو رہا۔ 2022 کی ملک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کی اہم ترین سڑک شارع فیصل پر رفتار کی حد بڑھانے کے لیے قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کروا دی گئی۔قرارداد ایم کیو ایم رکن اسمبلی سید عثمان اور نصیر احمد نے جمع کروائی ہے۔قرارداد میں سید عثمان نے کہا کہ شارع فیصل پر 60 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کی حد 80 کلو میٹر فی گھنٹہ کی جائے۔سید عثمان کا کہنا تھا کہ شارع فیصل مصروف ترین شاہراہ ہے، رفتار کی حد میں اضافہ ناگزیر ہے۔قرارداد میں ٹریفک ماہرین کی مشاورت اور حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔واضح رہے کہ کراچی میں ای چالان کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد شارع فیصل پر حد رفتار کے سائن بورڈز لگادیے گئے ہیں۔ ڈی...
    کراچی: موچکو پولیس نے چیکنگ کے دوران بھاری مقدار میں منشیات آئس کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق موچکو پولیس چوکی نے خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزم کے بیگ سے بھاری مالیت کی 3 کلو سے زائد منشیات آئس برآمد کر کے اسمگلنگ میں ملوث ملزم سراج کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم سے برآمد کی گئی منیشات آئس کی عالمی منڈی میں قیمت 55 لاکھ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے جبکہ گرفتار ملزم وندر سے موٹر سائیکل پر منشیات کراچی اسمگل کرتا تھا۔ کارروائی کے حوالے سے مزید بتایا گیا کہ گرفتار ملزم سے اہم انکشافات بھی سامنے آئی...
    ایران کے جزیرۂ کیش میں ہونے والی سالانہ میراتھن اس وقت تنازع کا مرکز بن گئی جب سینکڑوں خواتین نے بغیر حجاب اور روایتی پابندیوں کے خلاف دوڑ میں حصہ لیا۔ ویڈیوز وائرل ہوتے ہی ملک بھر میں بحث چھڑ گئی اور منتظمین کے خلاف کارروائی شروع ہوگئی۔ رپورٹس کے مطابق چھٹی کیش میراتھن میں صبح سویرے تقریباً 5 ہزار افراد شریک ہوئے۔ خواتین کی ریس صبح 5:30 بجے ہوئی جبکہ مردوں کی دوڑ ساڑھے 8 بجے شروع ہوئی۔ اس بار کئی خواتین نے باقاعدہ اسپورٹس ویئر—ٹی شرٹ اور ٹراؤزر—پہن کر شرکت کی اور بڑی تعداد بغیر حجاب کے دوڑتی نظر آئی، جو ایرانی اسپورٹس قوانین کے خلاف ہے۔ ایران کی ایتھلیٹکس فیڈریشن نے میراتھن سے قبل ہی خبردار کیا...
    شارجہ ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام نے جعلی برطانوی ویزوں پر سفر کرنے کی کوشش کرنے والے پانچ پاکستانی شہریوں کو گرفتار کرکے فوری طور پر ڈیپورٹ کر دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق یہ افراد انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایجنٹوں کی مدد سے تیار کیے گئے جعلی سفری دستاویزات استعمال کر رہے تھے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہی مسافر اس سال لاہور سے ملائیشیا وزٹ ویزوں پر بھی سفر کر چکے تھے، تاہم اس بار شارجہ میں ان کے ویزوں کی باریک جانچ پڑتال کے دوران جعل سازی سامنے آگئی جس کے بعد انہیں تحویل میں لے کر مختصر تفتیش کے بعد پاکستان واپس بھیج دیا گیا۔ لاہور ایئرپورٹ پہنچنے پر ایف آئی اے نے تمام افراد کو اپنی تحویل...
    پنجاب کے دارالحکومت میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی فرخ جاوید مون کی گرفتاری کیلیے پولیس نے گھر پر چھاپہ مارا تاہم کامیابی نہیں مل سکی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی ایم پی اے فرخ جاوید مون کے گھر گارڈن ٹاؤن میں پولیس نے چھاپہ مارا تاہم ایم پی اے کے گھر پر عدم موجودگی کی وجہ سے پولیس کو کامیابی نہیں مل سکی۔ پولیس کے چھاپے پر فرخ جاوید نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بغیر کسی الزام کے میرے گھر پر چھاپہ مارنا فسطائیت کی انتہا ہے، ہم نہ کل جھکے تھے اور نہ آج جھکیں گے۔ فرخ جاوید مون نے کہا کہ کل بھی بانی پی ٹی کیساتھ اور آج بھی ان کے ساتھ ڈٹ...
    ایران کے جزیرۂ کیش میں ہونے والی سالانہ میراتھن کے دو منتظمین کو ملک میں بے حیائی کے فروغ اور مملکت کے اقدار کے منافی کام کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق خوبصوت سیاحتی جزیرے میں چھٹی کیش میراتھن میں علی الصبح تقریباً 5 ہزار افراد نے شرکت کی۔ خواتین کی دوڑ صبح 5:30 بجے ہوئی جب کہ مردوں کی ریس کا آغاز ساڑھے 8 کے بعد ہوا۔ خواتین نے روایت کے برعکس ٹی شرٹ اور ٹراؤزر پہن رکھا تھا۔ خواتین کی اکثریت نے اس یونیفارم کے ساتھ حجاب نہیں پہنا جو کہ اس قسم کے کھیلوں میں حصہ لینے والی کھلاڑیوں کے لازمی ہے۔ The Kish Island marathon was held Friday with 5,200 in separate men and...
    راولپنڈی میں نوجوان لڑکی پر تشدد اور بال کاٹنے کے مقدمہ میں عدالت نے دو مرکزی ملزمان کی ضمانت منظور کرلی۔ملزمان انیس عرف درانی اور جلیل خان کے وکیل وقاص ملک نے دلائل دیتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ ملزمان سے کسی قسم کی کوئی چیز برآمد نہیں ہوئی، ملزمان کا اس واقعہ میں کوئی کردار نہیں، مقدمے میں شامل تمام دفعات قابل ضمانت ہیں۔ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری جوڈیشل مجسٹریٹ صوفیہ ملک نے منظور کی، عدالت نے دونوں ملزمان کو 50، 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔  اسلام آباد: بیوٹی سیلون میں کام کرنے والی لڑکی پر تشدد، بال کاٹ دیے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک بیوٹی سیلون کے مالکان...
    ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے طارق روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی کے بین الاقوامی نیٹ ورک کے اہم کارندے گلاب خان کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 70 لاکھ روپے نقد اور بے نامی بینک اکاؤنٹس سے متعلق چیک بکس بھی برآمد ہوئیں۔ ایف آئی اے کے مطابق، گرفتار ملزم اس گروہ کا حصہ ہے جو دبئی، افغانستان اور چین کے لیے بڑی مقدار میں غیر قانونی مالی ترسیلات کرتا رہا ہے۔ یہ گروہ بیرون ملک رقم کی غیر قانونی منتقلی میں ملوث تھا۔ گلاب خان سمیت پانچ افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر دی گئی ہے، جبکہ نیٹ ورک کے دیگر کارندوں کی گرفتاری کے لیے مزید کارروائیاں...
    لاہور کے علاقے گلبرگ میں ایک آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کی جانب سے ایک فیملی کو ہراساں کرنے کا واقعہ سامنے آیا، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ واقعے کے مطابق، ایک اوورسیز پاکستانی کی فیملی نے گلبرگ سے کینٹ جانے کے لیے آن لائن ٹیکسی بک کی تھی، تاہم دوران سفر ڈرائیور نے فیملی کو ہراساں کیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے اوورسیز پاکستانی کی شکایت پر فوری نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کا حکم دیا۔ ایس ایچ او گلبرگ نے ٹیم کے ہمراہ ملزم طفیل کو عزیز بھٹی روڈ کے قریب ٹریس کرکے گرفتار کر لیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن بانو نقوی نے ایس ایچ او گلبرگ اور ٹیم کی بروقت اور...
    اشتہاری ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹھٹھہ پولیس کی عدالت کے باہر موجودگی کی اطلاع پر وکلا مشتعل ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں اعلیٰ عدالت کے باہر وکلاء ایک مرتبہ پھر پولیس پر سرعام برس پڑے، انسپکٹر اور اہلکاروں پر گھونسوں اور لاتوں کی بارش کر دی۔ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، وکلا پولیس اہلکار پر تشدد کرتے ہوئے دور تک لے گئے۔ پولیس کے مطابق ٹھٹھہ پولیس کی ٹیم گزشتہ روز اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے کورٹ کے باہر پہنچی تھی، پولیس کے آنے کی اطلاع ملزم کے رشتے داروں کو مل گئی، جس پر انہوں نے کیس کے وکلا کو پولیس کے آنے کے بارے میں بتایا۔ اشتہاری ملزم کی گرفتاری کیلئے...
    راولپنڈی میں ٹک ٹاکر ایمان فاطمہ کے بال کاٹنے کے معاملے پر گرفتار دو ملزمان کے جسمانی ریمانڈ اور ڈسچارج کرنے کی درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔ سول جج صوفیہ ملک نے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔ دونوں ملزمان انیس عرف درانی اور جلیل عرف مٹھو کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا گیا۔ دونوں ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں بھی سماعت کے لیے منظور کر لی گئیں۔ عدالت نے کل ہفتہ 6 دسمبر کو ریکارڈ طلب کر لیا۔ تفتیشی افیسر نے کہا کہ ملزمان سے بال کاٹنے کی قینچی برآمد کرنی ہے جبکہ وکیل نے کہا کہ مدعیہ غائب ہے۔ ٹک ٹاکر ایمانفاطمہ نے مقدمہ پیروی سے انکار کر دیا، یہ دو ماہ پرانا...
    محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 24 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ لاہور سے فتنہ الخوارج کا دہشت گرد گرفتار ہوا ہے۔ سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد، آئی ای ڈی، ڈیٹونیٹر برآمد ہوا ہے۔ دہشت گرد مختلف مقامات پر تخریب کاری کرنا چاہتے تھے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائیاں لاہور کے علاوہ ساہیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، راولپنڈی، فیصل آباد، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، سرگودھا، مظفرگڑھ، سیالکوٹ، راجن پور، جہلم، منڈی بہاؤالدین اور اٹک میں بھی کی گئیں۔