2025-04-23@23:23:01 GMT
تلاش کی گنتی: 19
«کیا جائے گا جبکہ»:

دفاعی شعبے میں مشترکہ منصوبے شروع کرنا چاہتے ہیں، اردگان: دہشت گردی کیخلاف تعاون پر شکریہ، شہباز شریف
اسلام آباد+انقرہ (خبر نگار خصوصی+نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردگان سے صدارتی محل میں ملاقات کی جس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے صدر اردگان نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کو ترکیہ آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ باہمی رابطے مضبوط دوستی کی علامت ہیں۔ پاکستان دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔ عالمی امور پر دونوں ممالک میں ہم آہنگی ہے۔ دفاعی شعبے میں مشترکہ منصوبے شروع کرنا چاہتے ہیں۔ ہر قسم کی دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔ دونوں ملک آزاد، خود مختار فلسطینی ریاست کی حمایت کرتے ہیں۔ غزہ میں ہونے والی بربریت کی پاکستان نے بھر پور مذمت کی۔ دہشت گردی کے خلاف...
راولپنڈی: پولیس نے احتجاج کی آڑ میں انڑنیشنل فوڈ چین میں گھس کر فیملیز اورعملے کو ہراساں کرکے خوف پھیلانے میں ملوث 10 ملزمان کوگرفتارکرلیا اور پولیس نے دعویٰ کی اہے کہ مرکزی ملزم ٹک ٹاکر ہے جنہوں نے ٹک ٹاک بناکر شہرت حاصل کرنے کے لیے یہ گھناؤنا عمل کیا۔ سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی اور ڈی ایس پی کینٹ مرزا جاوید اقبال کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج کی آڑ میں 13 اپریل کی شب چند شر پسند عناصر راولپنڈی کینٹ کے علاقے میں انڑنیشنل فاسٹ فوڈ چین کی برانچ میں داخل ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ شرپسند عناصر نے خواتین، بچوں اورعملے کی موجودگی میں ہنگامہ...
اسلام آباد پولیس نے اتوار کی رات پوش سیکٹر ایف 6 میں ایک ریسٹورنٹ کے باہر غیر قانونی اسلحہ کی تشہیر پر معروف شخصیت فرخ کھوکھر کے 8 گارڈز کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا جبکہ فرخ کھوکھر کو پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا گیا، تاہم پولیس نے گارڈز سے اسلحہ اور فرخ کھوکھر کی بم پروف گاڑی بھی قبضے میں لے رکھی ہے۔ اس واقعے کے بعد فرخ کھوکھر کی گرفتاری کی خبریں بھی میڈیا پر چلتی نظر آئیں تاہم فرخ کھوکھر کے خاندانی ذرائع نے گرفتاری کی خبروں کی تردید کی جبکہ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی پوچھ گچھ کے بعد فرخ کھوکھر کو چھوڑ دیا گیا تھا۔ مزید پڑھیں: اسلام آباد پولیس نے 12 کار چور...
ایم این اے شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اپنے اہداف سے ہٹ گئی ہے، پی ٹی آئی کوسیاسی اتحاد بنانے سے پہلے پارٹی کے اندراتحاد پیدا کرنا ہوگا ۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ ایک سال سے تحریک انصاف بمقابلہ تحریک انصاف جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اپنے اہداف سے ہٹ گئی ہے،میرا ڈسپلن کا مسئلہ ہوگا کیا باقیوں کا بھی یہی مسئلہ تھا،باقی وکلا کوکیوں فارغ کیا گیا، ہم سب کی شناخت ہی وکالت ہے،عمران خان کو وکلا کے بارے میں غلط گائیڈ کیا جاتا ہے۔ایم این اے کا کہنا تھا کہ مجھے پارٹی سے نکال دیا بہت شکریہ، میرے خلاف آج تک گالم...
گینگ وار کمانڈر نے پولیس اہلکار سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں اب آپ بھی ڈیوٹی کرو، اب پورے شہر میں کارروائی کروں گا، دیکھو تم اب، بہت آرام کرلیا آپ لوگوں نے، پولیس اہلکار نے جواب دیا کہ اب ہم بھی آرام سے نہیں ہیں، ہم تیار بیٹھے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گینگ وار کمانڈر نے پولیس کو دھمکیاں دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں اتنے لوگ ماروں گا کہ مجبور ہو جاؤ گے۔ پولیس اہل کار اور گینگ وار کمانڈر وصی اللہ لاکھو کے درمیان ہونے والی گفتگو کی ریکارڈنگ منظرعام پر آگئی ہے، جس میں گینگ وار کمانڈر وصی اللہ لاکھو نے کہا کہ چھالیہ کا دو نمبر کام کریں گے اور پیسے...
اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کہا ہے کہ ہمیں تو اپنے ادارے کی فکر ہوگئی ہے کیونکہ گائیڈڈ میزائل اب ہماری طرف آرہا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نا کرانے پر وکیل مشال یوسفزئی کی جیل سپریٹنڈنٹ کے خلاف توہین عدالت کیس کو کاز لسٹ سے منسوخ کرنے پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ازخود توہین عدالت کی کارروائی شروع کر دی۔ ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ کازلسٹ منسوخ اور کیس دوسرے بنچ کو منتقل کرنے پر ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد سے بھی جواب طلب کر لیا۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے ریمارکس دیے کیا...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سرپم کورٹ کے آئینی بینچ کے رکن جج نے گلگت بلتستان میں ججز کی تقرریوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں مل بیٹھ کر مسئلہ حل کریں، کیا حکومتوں کو یہ بھی بتانا پڑے گا کہ کیا کرنا ہے؟نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے مختلف مقدما ت پر سماعت کی۔سرپم کورٹ کے آئینی بینچ کے رکن جج جسٹس جمال مندو خیل نے گلگت بلتستان میں ججز کی تقرریوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ دونوں حکومتیں مل بیٹھ کر مسئلہ حل کریں،...
لاہور: تجزیہ کار عامر الیاس رانا نے کہا ہے کہ سیاستدانوں نے اپنی تنقید بھی کی، طنز بھی کیے، استعفے بھی مانگ لیے اور ساتھ متفقہ قرارداد بھی پاس کرا دی اور کہہ دیا کہ دہشت گردوں کے خلاف پوری قو می اسمبلی کی ایک آواز بھی آ گئی۔ لیکن ہوا کیا ہے جس طرح جنرل سرفراز شہید کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے اس کے اکاؤنٹس کی طرف سے ایک دم پوری مہم چلائی گئی تھی یہ کام پرسوں سے یہی جاری ہے۔ ان کے سارے انٹرنیشنل پروگرام اٹھا کر دیکھ لیں، ہلکا ہلکا، میٹھا میٹھا جس کو کہیں گے نہ طنز ساتھ ساتھ کہ آپ تو ہمارے پیچھے لگے ہوئے ہیں، آپ کیا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 مارچ 2025ء) شمالی عراق میں ترک افواج اور کرد عسکریت پسندوں کے درمیان برسوں سے جاری لڑائی کی وجہ سے بے گھر ہونے والے عراق کے کرد دیہاتیوں میں امید پیدا ہوئی ہے کہ وہ جلد ہی اپنے گھروں کو واپس جا سکیں گے۔ ان کی امیدیں اس وجہ سے بڑھ گئی ہیں کیوں کہ گزشتہ روز کردستان ورکرز پارٹی یا 'پی کے کے‘ نے 40 سالہ شورش کے بعد فائر بندی کا اعلان کر دیا۔ کردستان ورکرز پارٹی نے یہ اعلان اس وجہ سے کیا کہ چند ہی دن پہلے 1999ء سے ترکی میں قید اس گروپ کے رہنما عبداللہ اوجلان نے اپنی تحریک کے کارکنوں سے ہتھیار پھینک دینے کی...
کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں 19 فروری کو مسلح افراد کے شہری پر تشدد کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی جاری ہے۔کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی۔ ویڈیو میں مسلح افراد کو شہری پر تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق رات گئے 2 مقامات پر کارروائی کر کے 2 گارڈز کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن سے 4 جدید ہتھیار برآمد ہوئے ہیں۔ کراچی، مسلح افراد کا شہری پر تشدد، سی سی ٹی وی سامنے آگئیپولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کی مدد سے کچھ ملزمان کی شناخت اور گاڑی کا ریکارڈ حاصل کرلیا ہے، ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔ اسد رضا کا کہنا ہے کہ...
علامہ اطہر مشہدی سے ملاقات کے دوران ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ مسلکی اور لسانی مسائل کو پسِ پشت ڈال کر ہی وطن عزیز میں امن کو فروغ دیا جاسکتا ہے، یہ شہر اب کسی بھی لسانی یا مسلکی تصادم کا متحمل نہیں ہوسکتا اور اِس جانب دھکیلنے والے عناصر کو مل کر بےنقاب کرنا ہمارا قومی فریضہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنما و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار سے مرکز بہادر آباد میں جعفریہ آرگنائزیشن پاکستان کے جنرل سیکریٹری علامہ اطہر مشہدی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات میں شہر کراچی سے متعلق مختلف امور و جملہ مسائل پر مفصل گفتگو ہوئی جس میں تعلیم صحت اور کے الیکٹرک کی...
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی کاوشوں سے ملک میں میکرو اکنامک استحکام آیا ہے۔ سیکیوریٹیز اینڈ ایکسینج کمیشن کی زیر انتظام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف سے دبئی میں ملاقات میں منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا نے اعتراف کیا کہ پاکستان کی معیشت درست سمت گامزن ہے اور انہوں نے آئی ایم سے متعلق پاکستان کے اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ زراعت کے شعبے میں کچھ جدت آئی ہے مگر ہم اس معاملے میں وہاں نہیں ہیں جہاں ہمیں ہونا چاہیے۔ یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم شہباز شریف سے منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا کی دبئی میں ملاقات وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ...
اماراتی فیڈریشن آف انشورنس کا کہنا ہے کہ’ وزٹ ویزے پرآنے والوں کے لیے میڈیکل انشورنس پالیسی محدود ہوتی ہے جس کے ذریعہ ہنگامی نوعیت کے امراض کا علاج ممکن ہے۔‘امارات الیوم کے مطابق اماراتی فیڈریشن آف انشورنس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن اور میڈیکل انشورنس کمیٹی کے صدر عبدالمحسن کا کہنا تھا ’ وزٹرمیڈیکل انشورنس کے ذریعے تمام عمر کے افراد کو ہنگامی نوعیت کا علاج ہی مہیا کیا جاتا ہے دیگر علاج پالیسی میں شامل نہیں ہوتے۔‘ان کا مزید کہنا تھا’ اگر کوئی شخص وزٹربیمہ پالیسی پر امارات آتا ہے اور وہ ہائی بلڈ پریشر یا شوگر کا مریض ہے اس صورت میں طبی بیمہ پالیسی کور نہیں کرتی تاہم اگر زائر کسی ہنگامی نوعیت کے مرض...

کوئی شک نہیں کہ کشمیر ایک دن آزاد ہو گا اور کشمیری عوام کی مرضی اور تقدیر کے مطابق پاکستان کا حصہ بنے گا، آرمی چیف
کوئی شک نہیں کہ کشمیر ایک دن آزاد ہو گا اور کشمیری عوام کی مرضی اور تقدیر کے مطابق پاکستان کا حصہ بنے گا، آرمی چیف WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز راولپنڈی:چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے جموں و کشمیر یادگار پر پہنچ کر شہداء کے یادگار پر پھول چڑھائے اور شُہداء کی بے مثال قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کشمیری شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے آرمی چیف نے کشمیر میں چیلنجنگ آپریشنل حالات کے باوجود...

کوئی شک نہیں کہ کشمیر ایک دن آزاد ہو گا اور کشمیری عوام کی مرضی اور تقدیر کے مطابق پاکستان کا حصہ بنے گا، آرمی چیف
مظفرآباد(نیوز ڈیسک)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے جموں و کشمیر یادگار پر پہنچ کر شہداء کے یادگار پر پھول چڑھائے اور شُہداء کی بے مثال قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کشمیری شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے آرمی چیف نے کشمیر میں چیلنجنگ آپریشنل حالات کے باوجود تعینات افسروں اور سپاہیوں کی غیر متزلزل لگن، پیشہ ورانہ عمدگی اور جنگی تیاری کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے ان کے بلند حوصلے اور چوکسی کی تعریف کی اور آپریشنل تیاری...

کیا کرینہ کپور اور سیف علی خان کے مالی حالات اس قابل بھی نہیں کہ گارڈ رکھ سکیں: بھارتی ہدایتکار نے سوال اٹھا دیے
بھارتی فلمساز اکاش دیپ صابر نے اداکارہ کرینہ کپور اور اداکار سیف علی خان کو طنز کا نشانہ بنایا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اکاش دیپ صابر نے حال ہی میں سیف علی خان اور کرینہ کپور کے گھر پر ہونے والی چوری اور حملے پر طنزیہ ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ سیف علی خان پر حملے کے واقعے کے بعد ہدایتکار اکاش دیپ صابر اور ان کی اہلیہ شیبا نے کرینہ کپور اور سیف علی خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اکاش دیپ صابر نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کرینہ کپور پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ چونکہ اداکارہ کو دیگر اداکاراؤں کے مقابلے میں کم معاوضہ ملتا ہے، اسی لیے وہ گھر کے...
میرپورخاص (نمائندہ جسارت)وزیراعظم پاکستان ،وفاقی وزیر اور سیکرٹری پانی و بجلی کی ہدایت پر وزارت توانائی کی جانب سے حیسکو سب ڈویژن میرواہ گورچانی ڈی ایس یو یونٹ کی ٹیموں نے رینجرز اور پولیس کی مدد سے میرواہ گورچانی میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف بھرپور آپریشن کیا ایس ڈی او حیسکو سب ڈویژن میرواہ گورچانی نے اپنی ٹیم کے ساتھ رینجرز اور پولیس کی مدد سے شہر کے مختلف علاقوں میں بھرپور کارروائی کرتے ہوئے درجنوں کنکشن منقطع کر دیے اور لاکھوں روپے کی ریکوری کی۔ایس ڈی او نعیم الدین کا کہنا تھا کہ بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف بلا تفریق کے آپریشن جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن صارفین کے بلوں میں ناجائز ڈیڈکشن لگے...
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب—فائل فوٹو اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے چیئرمین قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی آئی ٹی کو ڈیجیٹل نیشن ایکٹ پر خط لکھ دیا ہے۔عمر ایوب کی جانب سے خط میں کہا گیا ہے کہ ہم ممبران کو تشویش ہے کہ جمع کیا گیا ڈیٹا کون اور کیسے محفوظ رکھے گا، بنیادی طور پر ڈیٹا کے تحفظ کا قانون ڈیٹا کی حفاظت کے لیے اہم ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ ڈیٹا پروٹیکشن قانون کے بغیر کسی بھی مجوزہ قانون کو پاس نہیں کیا جانا چاہیے، 56 فیصد سے زائد پاکستانی انٹرنیٹ سے منسلک نہیں اور انٹرنیٹ معلومات سے محروم ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل نیشن پاکستان ایکٹ اس قوم میں ڈیجیٹل تقسیم کو بڑھا دے گا، ڈیجیٹل نیشن...