2025-12-14@09:36:45 GMT
تلاش کی گنتی: 2365
«کی چادر»:
پنجاب کے شہر سرائے مغل کے نواحی علاقے ہیڈ بلوکی کے مقام پر ٹریفک حادثے میں 4 دوست جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔ ترجمان ریسکیو ترجمان چاروں دوست موٹرسائیکل پر ہیڈ بلوکی سے پھول نگر جا رہے تھے کہ سامنے سے آنے والی موٹرسائیکل سے ٹکر ہوگئی۔ پولیس نے بتایا کہ جاں بحق اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، بعد ازاں لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں، جاں بحق افراد کی شناخت 19 سالہ وسیم، 22 سالہ علی حسن، 17 سالہ حسنین اور 20 سالہ عمر کے ناموں سے ہوئی۔ فیملی ذرائع نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے چاروں افراد گہرے دوست تھے، زخمیوں میں 40 سالہ نیاز اور 35 سالہ خالد شامل ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کی 2 نئی ٹیموں کے لیے بولی جمع کرانے کی آخری تاریخ میں ایک ہفتے کی توسیع کر دی ہے۔ پی سی بی کے مطابق یورپ، امریکا اور مشرقِ وسطیٰ سے بڑھتی ہوئی دلچسپی کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل، 2 نئی فرنچائزز کے لیے بنیادی قیمت کتنی مقرر کی گئی ہے؟ میڈیا رپورٹ کے مطابق پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ بولی جمع کرانے کی آخری تاریخ جو پہلے 15 دسمبر مقرر تھی، اب بڑھا کر 22 دسمبر 2025 کر دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مختلف خطوں سے سرمایہ کاروں...
بھارت کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار زوبین گارگ کی اچانک اور پُراسرار موت کا معمہ اب تک حل نہ ہوسکا تاہم ایک بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق قتل کے معمے کی تحقیقات کرنے والی اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم نے 12 ہزار صفحات پر مشتمل چارج شیٹ عدالت میں جمع کرا دی۔ یہ چارج شیٹ کئی ماہ کی باریک بینی اور محنت کے بعد بنائی گئی ہے جس کے لیے ٹیم سنگاپور بھی گئی تھی اور 300 گواہان کا بیان ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلی چارج شیٹ میں آنجہانی گلوکار کے قریبی عزیزوں اور ساتھیوں پر سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں جن میں کزن سندیپن گارگ بھی شامل ہیں۔ چارج شیٹ میں شامل سب سے نمایاں نام سندیپن گارگ ہے جو...
فیض حمید کیخلاف مزید چارجز ہیں، سازشی عناصر اب بھی عمران خان کو واپس لانےکےلیے کوشاں ہیں، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے سابق آئی ایس آئی سربراہ فیض حمید کو 2017 میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی برطرفی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے خلاف ابھی اور چارجز بھی ہیں، کچھ سازشی عناصر اب بھی عمران خان کو واپس لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ سیالکوٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ‘آئی ایس آئی کے سابق سربراہ کو 15 ماہ تک چلنے والے مقدمے میں سزا سنائی گئی، ابھی اور بھی الزامات ہیں جن پر جلد قانونی کارروائی شروع کی جائے گی۔ وزیر دفاع نے الزام لگایا کہ "فیض حمید کی نگرانی میں نواز شریف کو ان کے عہدے سے ہٹایا گیا اور عمران کو...
سیالکوٹ (نیوز ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نواز شریف کو ہٹانے اور بانی کو لانے کے پراجیکٹ انچارج فیض حمید کے خلاف مزید قانونی کارروائی ہوگی۔ سیالکوٹ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ فیض حمید کو15 ماہ کارروائی چلا کر سزا سنائی گئی، مزید قانونی کارروائی کی جائے گی، جنرل فیض اب جنرل نہیں رہے، ان سے جنرل کا ٹائٹل بھی چھین لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے چند دنوں میں ہونے والے واقعات کی مثال نہیں ملتی، فوج کے ادارے نے شفافیت سے سابق آئی ایس آئی کے سربراہ کو سزا سنائی ہے، ابھی اور بھی چارجز ہیں جن پر قانونی کارروائی کی جائے گی، بانی پی ٹی...
غزہ میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، بچوں سمیت 14 فلسطینی جان کی بازی ہار گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 13 December, 2025 سب نیوز غزہ میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی،سمندری طوفان بائرن کے زیر اثر ہونے والی بارشوں سے بچوں سمیت چودہ فلسطینی جان کی بازی ہار گئے۔عرب میڈیا کےمطابق خستہ حال عمارتیں گرنے سے بارہ فلسطینی جاں بحق ہوگئے،دو بچیاں ٹھنڈ سے زندگی کی بازی ہارگئیں،بارش سے آٹھ لاکھ افرادمتاثرہوچکے ہیں،لوگ اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔غیرملکی میڈیا کےمطابق غزہ میں اگلےماہ بین الاقوامی استحکام فورس کو تعینات کیےجانے کا امکان ہے ،امریکی حکام نے یقین دہانی کرائی ہےکہ انٹرنیشنل سٹیبلائزیشن فورس حماس کے خلاف نہیں لڑے گی۔ بین الاقوامی فورس کے قیام...
پاکستان نے اپنی چائے کی کاشت اور اس کی تجارت کا فیصلہ کیا ہے جس میں چین،پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت چینی سرمایہ کاری کو سب سے زیادہ امید افزا ء اور تبدیلی لانے والا آپشن سمجھا جا رہا ہے، ابتدائی طور پر چینی اور سری لنکن چائے کے بہترین معیار کے پودے قومی نرسریوں کے ذریعے تقسیم کرنے ، کلسٹر فارم اور پودا لگانے کے ماڈلز کے ذریعے سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے ۔فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام اس حکمت عملی کے تحت پاکستان کے 650 ملین ڈالر سالانہ چائے کے درآمدی بل کو کم کرنے کے لیے خیبر پختونخوا ہ میں بڑے پیمانے پر چائے کی کاشت کا منصوبہ بنایا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251213-08-8 کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ میں سرکاری ریکارڈ میں مردہ شہری کی شناختی کارڈ بحال کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے نادرا اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے چار ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔ وکیل درخواست گزار کنول غوری نے مؤقف اختیار کیا کہ عمران ملک برطانیہ میں مقیم تھے مگر ان کے اہل خانہ نے جعلی ڈیتھ سرٹیفکیٹ بنا کر نادرا کے ریکارڈ میں انہیں مردہ ظاہر کردیا۔ درخواست گزار چار سال بعد اکتوبر میں وطن واپس آئے تو بینک اکاؤنٹ کھلوانے کے دوران انتظامیہ نے بتایا کہ شناختی کارڈ بلاک ہے جبکہ نادرا نے انہیں مطلع کیا کہ وہ اپریل 2024 میں وفات پاچکے ہیں۔ وکیل نے عدالت کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 251213-08-3 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کسٹمز نے رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ کے دوران ائیرپورٹس پر کارروائیاں کرتے ہوئے 30 کروڑ 60 لاکھ روپے سے زاید مالیت کا سونا اور چاندی ضبط کرلیا۔ مانیٹرنگ ڈیسک
اسلام آباد: پاکستان کسٹمز نے رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ کے دوران ائیرپورٹس پر کارروائیاں کرتے ہوئے 30 کروڑ 60 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سونا اور چاندی ضبط کرلیا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق رواں سال کے 5 ماہ کے دوران پاکستان کسٹمز نے ملک بھر کے بین الاقوامی ائیر پورٹس پر2.73 کلوگرام سونا اور 359 کلوگرام چاندی ضبط کر لیا جبکہ ملک میں چاندی کی اسمگلنگ کے واقعات میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ایف بی آر نے بتایا کہ چاندی کی درآمدات اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور وزارت تجارت کے قواعدو ضوابط کے تحت ہوتی ہیں اور مارکیٹ جائزوں کے مطابق چاندی کی قیمت میں گزشتہ 10 ماہ...
کراچی (نیوزڈیسک) ملزم کی سندھ ہائیکورٹ اور ٹرائل کورٹ سے پہلےبھی ضمانت مسترد ہوچکی ہےسندھ ہائیکورٹ نے بچوں کی اسمگلنگ اور دستاویزات میں ردوبدل کے مقدمے میں ملزم صارم برنی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ جسٹس تسنیم سلطانہ پر مشتمل بینچ نے بچوں کی اسمگلنگ اور دستاویزات میں ردوبدل کے مقدمے میں ملزم صارم برنی کی درخواست ضمانت کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے ملزم صارم برنی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ ملزم صارم برنی کو 2 سال قبل کراچی ائیرپورٹ سے ایف آئی اے نے گرفتار کیا تھا۔ ملزم کی سندھ ہائیکورٹ اور ٹرائل کورٹ سے پہلےبھی ضمانت مسترد ہوچکی ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ بلوچستان کے ریکوڈک پر سرمایہ کاری کا یہ اقدام امریکہ کی چین پر انحصار کم کرنیکی حکمت عملی کا حصہ ہے، امریکہ کی ہائی ٹیک صنعتوں کیلیے ضروری معدنیات کا 70 فیصد چین سے آتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کا سرکاری ایکسپورٹ امپورٹ بینک (ایکسم) بلوچستان کے ضلع چاغی میں واقع ریکوڈک کان کے منصوبے میں 1.2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ یہ رقم مستقبل میں 2 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔ اس سرمایہ کاری سے 6,000 امریکیوں اور 7,500 پاکستانیوں کو روزگار دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ریکوڈک دنیا کی بڑی تانبے اور سونے کی کانوں میں شمار ہوتی ہے، جس کے مالکان میں کینیڈا کی کمپنی بیرک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد میں خاتون پولیس افسراپنے ہی دفتر میں غیر محفوظ ہوگئی۔غیر قانونی طورپر تعینات جونئیر کلرک خاتون ماریہ ساریو کا لیڈی اے ایس آئی پر تشدد۔تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے وومین تھانے میں تعینات لیڈی اسسٹنٹ سب انسپکٹر عائشہ نے اپنا ویڈیو بیان سوشل میڈیا وائرل کرکے ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو کو تحریری درخواست دی ہے کہ جونئیر کلرک ماریہ ساریو جوکہ غیرقانونی پر ایس ایس پی آفس میں انسپکٹر کی پوسٹ پر تعینات ہیں اور ہیومن رائٹس سیل کی انچارج ہیں۔ماریہ نے مجھے فون کرکے بلایا اور دو خاتون پولیس اہلکاروں سے میرے ہاتھ پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں جبکہ میں نے تحریری درخواست بھی...
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 500 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 43 ہزار 562 روپے کی سطح پر آگئی۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی اور پاکستانی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے، جبکہ چاندی کے نرخ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر کے اضافے سے 4 ہزار 212 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 500 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 43 ہزار 562 روپے کی سطح پر آگئی۔ جس کے بعد فی...
سٹی 42: پاکستان آرمی اور چائنہ کی پیپلز لبریشن آرمی کی مشترکہ انسدادِ دہشت گردی مشق ’’وارئیر نائن‘‘ جاری ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مشترکہ انسداد دہشت گردی کی مشق 28 نومبر سے 14 دسمبر تک جاری رہے گی۔دو ہفتے کی مشق کا مقصد باہمی رابطہ اور آپریشنل ہم آہنگی میں اضافہ ہے۔ نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں ڈسٹنگوشڈ وزیٹرز ڈے کی تقریب میں چینی سفیر جیانگ زائی دونگ مہمانِ خصوصی تھے اور چین کے سینئر حکام نے خصوصی شرکت کی ۔چیف آف جنرل اسٹاف پاکستان آرمی بطور گیسٹ آف آنر شریک ہوئے باغبان پورہ کی خواتین نے بلاول سے سیاست چھڑوا دی، اسکے بعد کیا باتیں ہوئیں؟ دلچسپ رپورٹ مہمانوں کو مشق کی...
چارسدہ میں فائرنگ سے 2 خاتون ٹیچرز جاں بحق ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ چارسدہ کے علاقے پڑانگ قبرستان کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 2 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔ پولیس نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والی دونوں خواتین سرکاری ٹیچرز ہیں جو گورنمنٹ ہائی اسکول شاہ پسند کلی میں ڈیوٹی پر جارہی تھیں۔ پولیس کا بتانا ہے کہ لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں،دونوں خاتون ٹیچرز کے قتل کے واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی۔
کراچی (نیوزڈیسک) ملکی صرافہ مارکیٹ میں سونا اور چاندی دونوں مزید مہنگے ہو گئے۔ مارکیٹ ریٹ کے مطابق فی تولہ سونا 500 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 43 ہزار 562 روپے کی نئی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونا 428 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 80 ہزار 282 روپے کا ہو گیا۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں سونا 5 ڈالر بڑھ کر 4212 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوا۔ چاندی کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ فی تولہ چاندی 85 روپے مہنگی ہو کر 6452 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کی سزا پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہےکہ 9 مئی کیسز باقی ہیں اور جس سیاسی پارٹی نے کیا اس کا فیصلہ دیوار پر نظر آرہا ہے، یہ انصاف کا لمبا سلسلہ ہے جو رکے گا نہیں۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ میری یہ بات بھی ٹھیک ثابت ہوئی کہ فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی، پھانسی کی سزا نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تو 9 مئی کیسز کا فیصلہ آنا باقی ہے جس میں انہوں نے تباہی مچائی، ریاست، سیاست، عدلیہ اور جمہوریت کو نقصان پہنچایا، میڈیا پر قبضے کی کوشش کی، اس فیصلے سے واضح کیا گیا ہے کہ...
ویب ڈیسک : چارسدہ میں فائرنگ سے 2 خاتون ٹیچرز جاں بحق ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ چارسدہ کے علاقے پڑانگ قبرستان کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 2 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔ پولیس کا کہناہے کہ جاں بحق ہونے والی دونوں خواتین سرکاری ٹیچرز ہیں جو گورنمنٹ ہائی اسکول شاہ پسند کلی میں ڈیوٹی پر جارہی تھیں۔ پولیس نے کہا ہے کہ دونوں خاتون ٹیچرز کے قتل کے واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ باغبان پورہ کی خواتین نے بلاول سے سیاست چھڑوا دی، اسکے بعد کیا باتیں ہوئیں؟ دلچسپ رپورٹ
چارسدہ کے علاقے پڑانگ قبرستان کے قریب فائرنگ کے المناک واقعے میں 2 خواتین ٹیچرز جاں بحق ہو گئیں۔ پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان نے خواتین پر گولی چلائی، جس سے دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔ جاں بحق ہونے والی خواتین سرکاری ٹیچرز تھیں اور گورنمنٹ ہائی اسکول شاہ پسند کلی میں ڈیوٹی کے لیے جا رہی تھیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے اور ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے اور سرچ آپریشنز جاری ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے اور واقعے کے محرکات معلوم کرنے کے لیے مقامی لوگوں سے بھی رابطے کیے جا رہے ہیں۔ واقعہ تعلیمی شعبے کے لیے...
انگلینڈ کی کاؤنٹی ورک شائر کے علاقے کنیل ورتھ سے تعلق رکھنے والے فوٹوگرافر وِل جانسٹن اپنی بہن کی بریسٹ کینسر کی تشخیص کے بعد چندہ اکٹھا کرنے کے لیے یخ بستہ پانی میں غوطے لگا دیے۔ وہ کینسر ریسرچ یوکے کے لیے شروع کی گئی ’12 ڈِپس آف کرسمس‘ مہم کے تحت اب تک 6 غوطے مکمل کر چکے ہیں۔ یہ مہم وہ اپنی بہن لورا میتھیوز کے نام پر کر رہے ہیں۔ 2 بچوں کے والد وِل جانسٹن بالسال کامن کے لیونڈر ہال میں واقع وائلڈ سوئمنگ لیک میں چھلانگیں لگا رہے ہیں جہاں پانی کا درجہ حرارت 4.9 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر جاتا ہے۔ وِل نے بی بی سی سے گفتگو میں کہا کہ ’میں ایک...
پی ایس ایل کے روڈ شو نے گوروں کے دیس میں میلہ لوٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے مشہور لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں پی ایس ایل کا کامیاب ترین روڈ شو منعقد کیا گیا۔ اس منفرد اور یادگار ایونٹ نے نہ صرف کرکٹ شائقین بلکہ عالمی سرمایہ کاروں کی بھی بھرپور توجہ حاصل کی۔ پی ایس ایل کے لندن روڈ شو میں بڑی تعداد میں غیر ملکی سرمایہ کاروں، کاروباری شخصیات، اسپورٹس انڈسٹری سے وابستہ اہم شخصیات اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر پی ایس ایل کی کامیابیوں، مستقبل کے منصوبوں اور لیگ کے عالمی پھیلاؤ سے متعلق آفیشلز کی طرف سے بریفنگ بھی دی گئی۔ روڈ شو میں سرمایہ کاروں کی جانب سے...
ملک کے چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں فضائی آلودگی میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ عالمی ماحولیاتی مانیٹرنگ ویب سائٹ کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور ایک بار پھر 253 پارٹیکیولیٹ میٹر کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، جہاں فضائی معیار خطرناک حد تک خراب ہوگیا ہے۔ اس کے علاوہ کوئٹہ میں ایئر کوالٹی انڈیکس 248، پشاور میں 243 اور کراچی میں 236 ریکارڈ کیا گیا، جو صحت کے لیے شدید نقصان دہ سطحوں کی نشاندہی کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ آلودگی سانس کی بیماریوں، آنکھوں کی جلن اور مجموعی صحت پر منفی اثرات مرتب کر رہی ہے۔ دوسری جانب پنجاب اور خیبرپختونخوا کے کئی علاقوں میں دھند کی...
چین میں ایک منفرد اور متاثرکن محبت کی کہانی سامنے آئی ہے جہاں ایک خاتون نے اس فوجی اہلکار سے شادی کرلی جس نے تقریباً 16 سال قبل ایک تباہ کن زلزلے کے دوران اس کی جان بچائی تھی۔ یہ دلچسپ واقعہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے اور لاکھوں صارفین اسے حقیقی پریوں کی کہانی قرار دے رہے ہیں۔ چینی میڈیا کے مطابق 2008 میں صوبہ وینچوان میں شدید زلزلہ آیا جس میں ہزاروں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔ اسی دوران 22 سالہ فوجی اہلکار لیانگ ژیبن ریسکیو مشن پر تعینات تھے۔ انہوں نے 10 سالہ لیو شی می کو ایک منہدم عمارت کے ملبے سے چار گھنٹے کی مسلسل جدوجہد کے بعد زندہ باہر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سندھ کے پسماندہ علاقے تھرپارکر سے تعلق رکھنے والے 18 نوجوانوں کو تھر فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک سالہ ڈپلومہ پروگرام کیلئے چائنا بھیجا گیا ہے جہاں وہ ڈپلومہ حاصل کریں گے۔ مذکورہ نوجوان جوکہ جی پی آئی مٹھی میں زیر تعلیم تھے اور تھر فاؤنڈیشن کی جانب سے انہیں ٹیکنیکل ایجوکیشن فراہم کی جارہی تھی، ان میں سے مجموعی طورپر 38 امیدواروں نے چین میں اعلیٰ تعلیم کیلئے ٹیسٹ دیا تھا جن میں سے 18طلبہ نے اس ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کی جس کے بعد ان نوجوانوں کو چائنا میں ایک سالہ ٹریننگ کورس پر بھیجا گیا ہے جہاں وہ چائنا کی پنگ ڈنگ شانگ یونیورسٹی میں اپنا کورس مکمل کریں گے، مذکورہ امیدواروں کے اعزاز...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251210-2-9 ٹنڈو محمد خان(نمائندہ جسارت)ٹنڈو محمد خان کے مختلف علاقوں میں چائنا کٹنگ مافیا سرگرم۔ امام علی سٹی اور دعا سٹی سمیت کئی غیر قانونی پلاٹنگ اسکیموں کے نام پر عوام سے کروڑوں روپوں کی لوٹ مار جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر، اسٹنٹ کمشنر، مختار کار نوٹس لیں۔ سندھ عوامی فورم کے رہنماؤں ڈاکٹر انور حاجانو، ڈاکٹر امرشی ٹھاکر، ڈاکٹر حسن لغاری، منور سومرو اور امتیاز شاہ و دیگر کی پریس کلب میں پریس کانفرنس۔تفصیلات کے مطابق سندھ عوامی فورم کے مرکزی رہنماؤں ڈاکٹر انور حاجانو، ڈاکٹر امرشی ٹھاکر، ڈاکٹر حسن لغاری، منور سومرو اور امتیاز شاہ و دیگر نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ٹنڈو محمد خان میں میں محکمہ آبپاشی کی زمین پر...
سندھ کے ضلع مٹیاری میں حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی کےمزار پر چوری کی واردات ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق مٹیاری میں حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی کےمزار پر چور مزار کے گیٹ توڑ کر چاندی چوری کرکے لے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی ویڈیو کے ذریعے ملزم کی شناخت کی جائے گی۔
بزنس ٹریولر نے 2025 کے بہترین ایئرپورٹس کی فہرست جاری کر دی ہے، جس میں سنگاپور چانگی ایئرپورٹ ایک بار پھر دنیا کا بہترین ایئرپورٹ قرار پایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق چانگی ایئرپورٹ نے اپنے شاندار ڈیزائن، جدید سہولیات اور مسافر دوست ماحول کی بدولت سب پر سبقت لے لی۔ سنگاپور کے جوئیل چانگی ایئرپورٹ میں واقع دنیا کی بلند ترین اندرونی آبشار کا ایک خوبصورت منظر ایئرپورٹ کے منفرد انفراسٹرکچر اور سہولتی نظام نے اسے مسلسل ایک اعلیٰ معیار کا مرکز بنائے رکھا ہے۔ فہرست میں دوسرے نمبر پر دوحہ کا حمد انٹرنیشنل ایئرپورٹ رہا، جو اپنے پُرتعیش ماحول، کشادہ ٹرمینلز، بلند و روشن چھتوں اور جدید آرٹ انسٹالیشنز کے باعث عالمی مسافروں میں انتہائی مقبول ہے۔ دوحہ کا...
چانگان پاکستان نے اپنی اوشان X7 ایس یو وی لائن اپ پر سال بھر جاری رہنے والی قیمتوں میں کمی کی مہم کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت نقد رعایتیں اور مفت مینٹیننس پیکجز فراہم کیے جائیں گے۔ یہ آفر 31 دسمبر 2025 تک مؤثر رہے گی اور بینک فائنانسنگ کے ذریعے گاڑی خریدنے والوں کے لیے زیادہ فائدہ مند ثابت ہوگی، تاہم ریٹیل خریداروں کو بھی رعایتیں دی جائیں گی۔ کمپنی نے یہ اعلان اپنی آفیشل سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے کیا، جس میں اوشان X7 کو ملک کی ’سب سے زیادہ فروخت ہونے والی 7 نشستوں والی ایس یو وی‘ قرار دیا گیا، اگرچہ آزادانہ مارکیٹ رپورٹس اس دعوے کی تصدیق نہیں کرتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان...
اسلام آباد،وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ چائنا چیمبر آف کامرس کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
ایبٹ آباد میں اغوا ہونے والی ڈاکٹر کی چار روز بعد لاش مل گئی، ہسپتالوں میں ہڑتال WhatsAppFacebookTwitter 0 8 December, 2025 سب نیوز ایبٹ آباد(سب نیوز)ایبٹ آباد میں ڈی ایچ کیو ہسپتال سے مبینہ اغوا ہونے والی ڈاکٹر وردہ کی لاش لڑی بنوٹا کے مقام سے مل گئی۔ پولیس کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال میں تعینات ڈاکٹر وردہ 4 دسمبر کو اپنی دوست کے ساتھ گاڑی میں ہسپتال سے گئی تھیں، ڈاکٹر وردہ نے 67 تولہ سونا اپنی دوست کے پاس امانت کے طور رکھوایا تھا۔پولیس کے مطابق ڈاکٹر وردہ کی دوست خاتون ردا ، شوہر اور ڈرائیور سمیت 9 افراد زیر حراست ہیں، ملزمہ خاتون ردا نے دوست ڈاکٹر کو کرائے کے قاتلوں کے حوالے کرنے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسمارٹ فونز کے شوقین صارفین ہمیشہ اپنی ڈیوائسز کو جلد از جلد چارج کرنے کی خواہش رکھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ہر سال فون ساز کمپنیاں فاسٹ چارجنگ ٹیکنالوجی میں جدت لا کر اسے زیادہ مؤثر بنا رہی ہیں۔ماضی میں 30 واٹ چارجر کو انتہائی تیز سمجھا جاتا تھا، لیکن آج کل 100 واٹ یا اس سے زیادہ طاقت فراہم کرنے والے چارجر بھی عام دستیاب ہیں۔ تاہم، جیسے جیسے چارجنگ کی رفتار میں اضافہ ہوا ہے، صارفین میں یہ خدشہ بھی پیدا ہوا کہ کیا تیز چارجنگ سے بیٹری کی زندگی متاثر ہو سکتی ہے؟سائنس کے نقطہ نظر سے دیکھیں تو لیتیھیم آئیون بیٹریز دو تہوں پر مشتمل ہوتی ہیں: ایک لیتھیم کوبالٹ آکسائیڈ اور...
سارک چارٹر سے خطے کی تقدیر بدل سکتی ہے،صدر ایف پی سی سی آئی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد:صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے سارک چارٹر ڈے کی 40 ویں سالگرہ پر اپنے بیان میں کہا کہ سارک ایک موثر ترین علاقائی بلاک ہے جس کی مکمل فعالیت خطے کی تقدیر بدل سکتی ہے ،سارک چارٹر پر عمل درآمد، باہمی احترام اور تعاون سے خطہ زیادہ پرامن اور خوشحال ہوسکتا ہے، عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ اسلام آباد نے چوتھے اور 12 ویں سارک سربراہ اجلاس کی میزبانی کی،پاکستان اس بلاک کا اہم ترین رکن ہے ،بھارت کی ہٹ دھرمی کے باعث سارک کے ایجنڈے پر مکمل عمل درآمد نہیں...
ایبٹ آباد میں ڈی ایچ کیو ہسپتال سے مبینہ اغواء ہونے والی ڈاکٹر وردہ کی لاش لڑی بنوٹا کے مقام سے مل گئی۔پولیس کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال میں تعینات ڈاکٹر وردہ 4 دسمبر کو اپنی دوست کے ساتھ گاڑی میں ہسپتال سے گئی تھیں، ڈاکٹر وردہ نے 67 تولہ سونا اپنی دوست کے پاس امانت کے طور رکھوایا تھا۔ڈاکٹر وردہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی گئی۔پولیس کے مطابق ڈاکٹر وردہ کی دوست خاتون ردا ، شوہر اور ڈرائیور سمیت 9 افراد زیر حراست ہیں، ملزمہ خاتون ردا نے دوست ڈاکٹر کو کرائے کے قاتلوں کے حوالے کرنے کا اعتراف کیا، نشاندہی پر ایک ملزم گرفتار کر لیا جبکہ مرکزی ملزم فرار ہے۔پولیس کا کہنا...
وزیر اعظم شہباز شریف نے سارک چارٹر ڈے کی چالیسویں سالگرہ پر تمام رکن ممالک کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چالیس برس قبل سارک کی بنیاد رکھی گئی، مقصد مکالمے کا فروغ تھا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے علاقائی، سیاسی عوامل کے باعث یہ مقاصد حاصل نہیں ہوسکے۔ انہوں نے پُرامن، مستحکم اورخوشحال جنوبی ایشیا کی تشکیل کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان کی معاشی سمت کے تعین کے اہم ترین مرحلے پر آئی ایم ایف کی گورننس اینڈ کرپشن ڈائیگناسٹک اسیسمنٹ (GCD) رپورٹ سامنے آئی ہے، جسے وفاقی حکومت نے نہ صرف اپنی کارکردگی کا تنقیدی جائزہ قرار دیا ہے بلکہ اسے پارلیمنٹ اور ریاستی اداروں کے لیے ایک ’’چارج شیٹ‘‘ کے طور پر بھی پیش کیا ہے۔ حکومت کے مطابق اس رپورٹ نے جہاں کمزوریوں کی نشاندہی کی ہے، وہیں متعدد شعبوں میں پیش رفت کا اعتراف بھی کیا ہے۔ تاہم مجموعی طور پر یہ دستاویز پاکستان میں حکمرانی کے ڈھانچے کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور کرپشن کے دیرینہ مسائل کے سدباب کے لیے فوری، مربوط اور شفاف اقدامات کا تقاضا کرتی ہے۔ بدھ کے روز...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)اسرائیلی کمپنی کی پاکستان میں غیرقانونی ہدف سازی سے عوام کی پرائیویسی کو نقصان پہنچانے کی ناپاک سازش بے نقاب ہو گئی۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے محققین کی پریڈیٹر لیکس نے اسرائیل کی خفیہ سرگرمیوں اور پاکستان مخالف اس کے مکروہ کردار کا پردہ چاک کر دیا۔انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فرم انٹیلیکسا کا تیار کردہ پریڈیٹر اسپائی ویئر پاکستان میں متعدد افراد کو نشانہ بنانے کیلئے استعمال کیا گیا، بلوچستان میں انسانی حقوق کے وکیل پر پریڈیٹر حملہ کی کوشش کی تصدیق سامنے آئی۔ تحقیق کے مطابق کمپنی موبائل ڈیوائسز سے فائدہ اٹھا کر صحافیوں، انسانی حقوق کے محافظوں اور سول سوسائٹی کے اراکین کی نگرانی کو...
فائل فوٹو اسرائیلی کمپنی کی پاکستان میں عوام کی پرائیویسی کو نقصان پہنچانے کی سازش سامنے آئی ہے۔برطانیہ کی انسانی حقوق کی تنظیم ایمنیسٹی انٹرنیشنل کے مطابق اسرائیلی فرم کا تیار کردہ پریڈیٹر اسپائی ویئر پاکستان میں متعدد افراد کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیا گیا۔ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے کہا کہ تحقیقات میں بلوچستان میں انسانی حقوق کے وکیل پر پریڈیٹر حملہ کی کوشش کی تصدیق سامنے آئی ہے، کمپنی موبائل ڈیوائسز سے فائدہ اٹھا کر صحافیوں، انسانی حقوق کے محافظوں اور سول سوسائٹی اراکین کی نگرانی کو ممکن بناتی ہے۔ واٹس ایپ اور میسجنگ اکاؤنٹس پر حملہ کیلئے اسپائی ویئر کا استعمالکراچی اب ہیکرز واٹس ایپ اور دیگر میسجنگ اکاؤنٹس... ایمنیسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ کمپنی کے پاس...
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی نئی قومی سلامتی کی حکمتِ عملی میں یورپ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ براعظم یورپ سخت قوانین، سنسرشپ، کمزور خود اعتمادی اور بڑھتی ہوئی مہاجر آبادی کے باعث ’’تہذیبی مٹاؤ‘‘ کے خطرے سے دوچار ہے۔ یہ نئی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹیجی اچانک جاری کی گئی، جس میں یورپی ممالک پر الزام لگایا گیا ہے کہ وہ امریکی سخاوت کا فائدہ اٹھاتے ہیں اور اپنی سیکیورٹی کی ذمہ داری لینے میں ناکام رہے ہیں۔ دستاویز میں کہا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال برقرار رہی تو ’’یورپ اگلے 20 برس میں شناخت سے محروم ہو سکتا ہے‘‘۔ رپورٹ میں یورپی اداروں پر بھی تنقید کی گئی ہے، جن کے بارے میں...
بالی ووڈ کی خوبصورت جوڑی سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی کیمسٹری کا ہر کوئی معترف ہے لیکن شاید ہی کوئی یقین کرے گا کہ ایک ایسا وقت آیا تھا جب دونوں نے جدا ہونے کا سوچ لیا تھا۔ سوناکشی سنہا نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ سب جانتے ہیں کہ ہمارا رومانس 7 سال رہا اور پھر ہم نے شادی کی۔ اداکارہ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ لیکن شاید ہی کسی کو معلوم ہو کہ رومانس کے تیسرے سال ہی ایک دوسرے کے بال نوچنے کی نوبت تک پہنچ گئے تھے۔ سوناکشی سنہا نے کہا کہ یہ وہ وقت تھا جب ہمارے درمیان بات چیت کم اور غلط فہمیاں زیادہ ہوگئی تھیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ بس ایسا لگتا تھا جیسے ہم ایک دوسرے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ(آن لائن)کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاون میں مقیم محنت کش شہری راز محمد کے گھر خوشیوں نے دستک دے دی۔ایک نجی اسپتال میں چار بچوں(تین بیٹے اور ایک بیٹی)کی پیدائش ہوئی ہے۔ خاندان اور اہلِ محلہ نے اس خیر و برکت پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔راز محمد پیشے کے اعتبار سے فروٹ کی ریڑھی لگاتے ہیں اور محنت مزدوری کے ذریعے اپنے اہلِ خانہ کا پیٹ پالتے ہیں۔ ان کے پہلے سے دو بچے تھے جس کے بعد اب بچوں کی مجموعی تعداد6 ہو گئی ہے۔خوشیوں کے ساتھ والدین پر ذمہ داریوں کا بوجھ بھی بڑھ گیا ہے۔ محدود آمدنی کے باعث بچوں کی پرورش ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے۔راز محمد نے وزیر اعلی بلوچستان اور...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا کہ پاکستان توانائی کے شعبے میں تیز رفتار اصلاحات اور صاف توانائی کے فروغ کے ذریعے خطے میں ایک اہم قائدانہ کردار ادا کر رہا ہے، حکومت پاور سیکٹر کی بحالی اور جدت کے لیے بڑے پیمانے پر اصلاحات کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) میں دوسری ایشیاء انرجی ٹرانزیشن سمٹ سے بذریعہ زوم خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابق وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر، سابق جسٹس منصور علی شاہ، پروگرام ڈائریکٹر مصطفیٰ امجد، ڈاکٹر طارق جدون، ڈاکٹر عمیس عبدالرحمان، حمزہ علی ہارون سمیت ملکی و غیر ملکی ماہرین اور طلبہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> کوئٹہ میں ایک پھل فروش کے ہاں بیک وقت چار بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں محنت کش شہری راز محمد کے گھر خوشیوں کا سماں باندھ گیا، جب ان کے ہاں ایک نجی اسپتال میں چار بچوں کی پیدائش ہوئی، تین بیٹے اور ایک بیٹی۔ خاندان اور محلے کے لوگ اس خیر و برکت پر دلی خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق راز محمد پیشے کے اعتبار سے فروٹ کی ریڑھی لگاتے ہیں اور محنت مزدوری کے ذریعے اپنے اہلِ خانہ کا پیٹ پالتے ہیں، پہلے سے ان کے دو بچے تھے اور اب چار نئے مہمانوں کے شامل ہونے کے بعد بچوں...
پنجاب حکومت کے ’ستھرا پنجاب‘ منصوبے میں شامل خاتون سینیٹری ورکر نے کوڑا دان سے ملنے والے 9 لاکھ روپے مالک کو واپس کر کے ایمانداری کی مثال قائم کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نصرت بی بی صوبے کے چھوٹے بڑے شہروں میں صفائی کا کام کرنے والے ایک لاکھ 30 ہزار ملازمین میں شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جمعرات کی صبح محلہ نگہبان پورہ کی گلی میں کوڑے سے ایک پیکٹ ملا، جسے کھولنے پر نوٹوں کی گڈیاں سامنے آئیں۔ خاتون نے فوراً اپنے سپروائزر کو اطلاع دی، جنہوں نے پیسے کے مالک کو تلاش کرکے رقم واپس کردی۔ اس کارکردگی پر ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے بتایا کہ نصرت بی بی کو مجموعی...
اشتہاری ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹھٹھہ پولیس کی عدالت کے باہر موجودگی کی اطلاع پر وکلا مشتعل ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں اعلیٰ عدالت کے باہر وکلاء ایک مرتبہ پھر پولیس پر سرعام برس پڑے، انسپکٹر اور اہلکاروں پر گھونسوں اور لاتوں کی بارش کر دی۔ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، وکلا پولیس اہلکار پر تشدد کرتے ہوئے دور تک لے گئے۔ پولیس کے مطابق ٹھٹھہ پولیس کی ٹیم گزشتہ روز اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے کورٹ کے باہر پہنچی تھی، پولیس کے آنے کی اطلاع ملزم کے رشتے داروں کو مل گئی، جس پر انہوں نے کیس کے وکلا کو پولیس کے آنے کے بارے میں بتایا۔ اشتہاری ملزم کی گرفتاری کیلئے...
راولپنڈی میں ٹک ٹاکر ایمان فاطمہ کے بال کاٹنے کے معاملے پر گرفتار دو ملزمان کے جسمانی ریمانڈ اور ڈسچارج کرنے کی درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔ سول جج صوفیہ ملک نے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔ دونوں ملزمان انیس عرف درانی اور جلیل عرف مٹھو کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا گیا۔ دونوں ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں بھی سماعت کے لیے منظور کر لی گئیں۔ عدالت نے کل ہفتہ 6 دسمبر کو ریکارڈ طلب کر لیا۔ تفتیشی افیسر نے کہا کہ ملزمان سے بال کاٹنے کی قینچی برآمد کرنی ہے جبکہ وکیل نے کہا کہ مدعیہ غائب ہے۔ ٹک ٹاکر ایمانفاطمہ نے مقدمہ پیروی سے انکار کر دیا، یہ دو ماہ پرانا...
اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے 60 ارب روپے وصولی کا فیصلہ بدل دیا جس سے آر ایل این جی صارفین کو بڑا ریلیف ملے گا۔ تفصیلات کے مطابق اوگرا نے اپریل 2015 سے جون 2022 کی مدت کے لیے آر ایل این جی کی قیمتوں کی اصل وصولی کے مد میں 60 ارب روپے کی ریکوری سے متعلق اپنے سابقہ فیصلے پر نظر ثانی کر لی ہے۔ نئی تشخیص کے تحت، آر ایل این جی کے صارفین یہ رقم 24 ماہانہ اقساط میں ادا کریں گے اور تاخیر سے ادائیگی کے سرچارج کو معاف کردیا گیا ہے۔ اوگرا نے مزید کہا ہے کہ حقیقی مالی مشکلات کی صورت میں، صارف کی درخواست پر ایس این جی...
عاصم منیر کی چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری: فیلڈ مارشل کا معرکہ حق میں فیصلہ کن فتح تک پہنچانے میں اہم کردار ہے، وزیراعظم
لاہور‘اسلام آباد‘راولپنڈی (نمائندہ خصوصی+ خبرنگار خصوصی+ خصوصی نامہ نگار+ سٹاف رپورٹر) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی اور سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں توسیع کے نوٹیفکیشن جاری کردیئے گئے۔ صدر آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد وزارت دفاع نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر چیف آف آرمی سٹاف کے ساتھ چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہوں گے۔ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کی بطور سربراہ پاک فضائیہ مدت میں 2 سال کی توسیع کی گئی ہے۔ توسیع کا اطلاق 19مارچ 2026ء سے ہوگا۔ ایئر چیف مارشل ظہیر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی ضلع حیدرآباد کے نمائندہ وفد نے ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو سے خصوصی ملاقات کی، جس میں امن و امان کی صورتحال، شہری مسائل اور کمیونٹی کے باہمی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وفد میں صوبائی ڈپٹی سیکرٹری ایڈووکیٹ اشرف بازئی، ضلعی صدر سعید اکبر یوسفزئی، جنرل سیکرٹری ملک عبدالقیوم کاکڑ اور اسٹیشن یونٹ صدر محیب خان کرل شامل تھے۔ رہنماؤں نے ایس ایس پی کو ضلع میں پشتون برادری کو درپیش مسائل اور عوامی توقعات سے بھی آگاہ کیا۔ایس ایس پی عدیل حسین چانڈیو نے وفد کو یقین دلایا کہ پولیس شہریوں کے تعاون اور امن کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے اور کمیونٹی...
سٹی 42: پاکستان میں پولیو وائرس کا پھیلاؤ اور انسدادِ پولیو اقدامات پر رواں ماہ دسمبر میں سال 2025 کی آخری قومی پولیو مہم کی تیاری مکمل کرلی گئی ۔ وزارت صحت کے مطابق قومی پولیو مہم 15 سے 21 دسمبر تک ملک بھر میں جاری رہے گی۔چار لاکھ سے زائد پولیو ورکرز مہم میں خدمات انجام دیں گے۔ مہم کے دوران ساڑھے چار کروڑ سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔رواں سال ملک میں پولیو کے 30 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ جعلی ملازمتوں کی پیشکش، ایف آئی اے نے بیرون ملک جانے والوں کو خبردار کردیا
---فائل فوٹوز فیصل آباد میں ہیلمٹ کی پابندی سخت ہونے کے بعد سے موٹر سائیکل سواروں کی مشکلات میں اضافہ جبکہ ہیلمٹ فروشوں کی چاندی ہو گئی ہے۔ایک طرف دو ہزار کا چالان ہے تو دوسری جانب دکانداروں نے بھی موقع غنیمت جان کر ہیلمٹ کے منہ مانگے دام طلب کرنا شروع کر دیے ہیں۔چند ہفتے قبل تک 5 سو سے 7 سو روپے میں ملنے والا ہیلمٹ دو ہزار سے ہوتا ہوا 4500 تک پہنچ گیا ہے جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سواروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ہیلمٹ کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے سے پریشان شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ضعلی انتظامیہ ہیلمٹ کی قیمتوں میں فوری طور پر کمی ممکن بنائے...
یورو وژن 2026 کے حوالے سے بڑا تنازع سامنے آگیا ہے، جب آئرلینڈ، نیدرلینڈز، سلووینیا اور اسپین نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ سال ہونے والے میوزک مقابلے میں شرکت نہیں کریں گے۔ یہ فیصلہ اسرائیل کو مقابلے میں شامل رکھنے کے معاملے پر یورپی براڈکاسٹنگ یونین (EBU) کے فیصلے کے فوراً بعد سامنے آیا۔ EBU نے کہا تھا کہ اسرائیل کو مقابلے سے نکالنے پر کوئی ووٹنگ نہیں ہوگی اور اسرائیل کو شرکت کی اجازت دی جائے گی۔ اس اعلان کے بعد کئی ممالک نے شدید ردعمل دیا۔ مذکورہ ممالک نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں، اور گزشتہ سال کے مقابلے میں مبینہ سیاسی مداخلت اس بائیکاٹ کی بنیادی وجوہات...
مکہ مکرمہ کی شاندار فضائی تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔تصویر بین الاقوامی خلائی سٹیشن سے تقریباً 400 کلومیٹر بلندی سے لی گئی، مقدس ترین مقام خانہ کعبہ کو خلا سے بھی ایک روشن نقطے کی صورت میں دیکھا جا سکتا ہے۔ناسا کے خلا باز ڈان پیٹٹ نے یہ منظر ایکس پر شیئر کیا، تصویر میں خانہ کعبہ کا روشن نقطہ خلائی نظارے میں واضح ہے۔یہ منظر سٹیشن کی کاپولا ونڈو سے ہائی ریزولوشن نِکون کیمرے کی مدد سے قید کیا گیا، سوشل میڈیا صارفین نے تصویر کو ’’روحانی اور حیرت انگیز‘‘ قرار دیا۔خلا سے دیکھے جانے والا یہ منظر مکہ مکرمہ کی اہمیت اجاگر کرتا ہے، ناسا کے مطابق یہ تصاویر سائنس اور مذہبی دلچسپی دونوں کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برسلز: جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے جمعہ کے روز ناروے کے دورے کو ملتوی کر کے بیلجیم کا دورہ کیا تاکہ وزیر اعظم بارٹ ڈی ویور اور یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیئن سے ملاقات کریں ۔سرکاری ترجمان کے مطابق مرز نے ڈی ویور اور وان ڈیر لیئن کے ساتھ عشائیہ ملاقات میں شرکت کی، تاہم مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔اس تبدیلی کا مقصد بیلجیم کی حمایت حاصل کرنا ہے تاکہ یورپی یونین کا روسی منجمد اثاثے استعمال کر کے یوکرین کی مدد کے منصوبے کو آگے بڑھایا جا سکے، یہ منصوبہ ستمبر میں مرز نے پیش کیا تھا اور یورپی کمیشن کی صدر وان ڈیر لیئن نے بدھ کو پریس کانفرنس میں اس کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حکومت نے آئی ایم ایف کی کرپشن رپورٹ کو چارج شیٹ قرار دیتے ہوئے 31 دسمبر تک ایکشن پلان تیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں سینیٹ اور قومی اسمبلی کی خزانہ کمیٹیوں کے الگ الگ اجلاس ہوئے، جن میں رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی کی خزانہ کمیٹی میں شرکت کرتے ہوئے کمیٹی کو 15 اہم سفارشات پر بریفنگ دی۔ یہ سفارشات گورننس، ٹیکسیشن، کرپشن، ریگولیٹری امور اور قانون کی بالادستی سے متعلق ہیں۔حکومت نے آئی ایم ایف کی رپورٹ کو حکومت اور پارلیمنٹ دونوں کے لیے ایک چارج شیٹ قرار دیا اور کہا کہ بدعنوانی کے تدارک کے لیے 31 دسمبر تک ایک جامع ایکشن پلان...
چائنیز کال سینٹر میگا کرپشن اسکینڈل کے ملزمان ڈیپٹی ڈائریکٹر سلمان اعوان اور سب انسپکٹر صارم علی کی قبل از گرفتاری ضمانت مسترد کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے دونوں مرکزی ملزمان کو عدالت سے باہر آتے ہی گرفتار کرلیا۔ جسمانی ریمانڈ کے لیے ملزمان کو جعمہ کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ایک اور ملزم طاہر محی الدین بھی اسپیشل جج سینڑل کی عدالت میں پیش نہ ہوا۔ طاہر محی الدین کی قبل از گرفتاری ضمانت بھی مسترد کردی گئی ہے۔
اسلام آباد: وزیر خزانہ کی زیرصدارت گیارہواں این ایف سی اجلاس جاری ہے، جس میں چاروں صوبوں کی بھی نمائندگی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے قومی وسائل کی صوبوں میں تقسیم کا نیا فارمولا طے کرنے کے لیے قائم کردہ گیارہویں قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس شروع ہوگیا، جس کی صدارت چیئرمین کمیشن وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کرررہے ہیں۔ اجلاس میں چاروں صوبوں سمیت قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) کے دیگر ارکان بھی شریک ہیں، جس میں تین نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جا رہا ہے۔ این ایف سی اجلاس میں وفاق سمیت چاروں صوبے مالیاتی پوزیشن کے بارے میں پریزینٹیشن دیں گے ۔ اجلاس میں نئے ایف ایف سی ایوارڈ...
کرپشن پر آئی ایم ایف رپورٹ چارج شیٹ قرار، ایکشن پلان تیار کرنے کیلئے 31 دسمبر کی ڈیڈ لائن دیدی، حکومت
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) کرپشن پر آئی ایم ایف رپورٹ چارج شیٹ قرار، حکومت کا کہنا ہے ایکشن پلان تیار کرنے کیلئے 31 دسمبر کی ڈیڈلائن دیدی ہے، سینیٹ و قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کے الگ الگ اجلاس، وزیر خزانہ کی 15 بڑی سفارشات پر بریفنگ، حکومت کا سرکاری افسروں کے اثاثے اگلے سال تک آن لائن کرنے کا اعلان، محمد اونگزیب کا کہنا تھا حکومت نے خود ٹیکنیکل اسسٹنس رپورٹ تیار کرنیکی درخواست کی تھی، مختلف شعبوں میں اسلام آباد کی پیشرفت کو فنڈ نے تسلیم کیا ہے، 6، 18 اور 36 ماہ کا مرحلہ وار ایکشن پلان تیار ہوگا۔ حکومت نے آئی ایم ایف کی گورننس اینڈ کرپشن ڈائیگناسٹک اسیسمنٹ (GCD) رپورٹ کو حکومت اور پارلیمنٹ دونوں...
حکومت نے اقوام متحدہ کے امدادی اداروں کو افغانستان میں خوراک پہنچانے کی اجازت دے دی۔ وزارت تجارت نے ڈی جی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور ممبر کسٹمز آپریشن ایف بی آر کو خط لکھ دیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں خوراک پہنچانے کی اجازت دینے کا فیصلہ وزارت خارجہ کی سفارش پر کیا گیا ہے۔ یونیسف، ورلڈ فوڈ پروگرام اور یو این ایف پی اے کے کنٹینرز کی مرحلہ وار کلیئرنس کی ہدایت کر دی گئی۔ وزارت تجارت نے خط میں کہا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کارگوز گاڑیوں کی ترسیل کی اجازت دی جائے، دوسرے مرحلے میں ادویات اور طبی آلات والے کنٹینر کلیئر کیے جائیں گے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ...
پاکستان کے بعد افغانستان کا ایک اور ہمسایہ تاجکستان افغان سرزمین سے ہونے والی دہشتگردی کی وجہ سے پریشان ہے۔ ایک روز قبل 5 تاجک شہری جبکہ اس سے چند روز پہلے ہی تاجکستان میں 3 چینی شہری بھی افغان سرزمین سے ہونے والی دہشتگردی میں ہلاک ہوئے۔ سفارتی ماہرین کا کہنا ہے کہ افغان سرزمین دہشتگردی کے لیے استعمال نہیں ہونی چاہیے، اِس سلسلے میں سب سے مؤثر کردار علاقائی ممالک کا ہے جن میں پاکستان، ایران، چین، روس اور وسط ایشیائی ریاستیں شامل ہیں، یہ ممالک مل کر اِس مسئلے کو حل کر سکتے ہیں۔ مزید پڑھیں: افغانستان دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں، کالعدم ٹی ٹی پی کن علاقوں میں موجود ہے؟ ایک روز قبل افغان سرزمین سے ہونے...
سردیوں کے موسم میں نزلہ و زکام ایک عام شکایت ہے جو زیادہ تر لوگوں کو متاثر کرتی ہے۔ اس کی بنیادی وجہ موسم کی تبدیلی، سرد ہوا اور وائرس کی موجودگی ہے، جو ناک اور گلے کے نزلہ، سانس میں رکاوٹ اور بخار جیسے علامات پیدا کرتے ہیں۔ وائرس، خاص طور پر رینو وائرل اور فلو وائرس، سرد اور خشک موسم میں زیادہ متحرک ہوتے ہیں، اور لوگوں کے جسمانی دفاعی نظام کی کمزوری بھی ان کی شدت بڑھا دیتی ہے۔ اس بیماری سے بچاؤ کے لیے سب سے پہلے ضروری ہے کہ ہاتھوں کی صفائی کا خیال رکھا جائے، کیونکہ وائرس زیادہ تر ہاتھوں کے ذریعے جسم میں داخل ہوتے ہیں۔ بار بار صابن سے ہاتھ دھونا اور...
اسلام آباد (نیوزڈیسک) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں آئی ایم ایف کی رپورٹ پر بحث کے دوران نوید قمر نے کہا کہ آئی ایم ایف کی رپورٹ صرف حکومت کیخلاف فرد جرم نہیں اس میں پارلیمنٹ بھی شامل ہے۔ نوید قمر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا، جس میں نوید قمر نے کہا کہ آئی ایم ایف کی رپورٹ پارلیمنٹ اور حکومت کے خلاف ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ اس رپورٹ کو کسی کے خلاف نہ سمجھا جائے، یہ تشخیصی رپورٹ حکومت کی درخواست پر تیار کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ رپورٹ میں 15 ترجیحی سفارشات دی گئی ہیں، ایسی رپورٹس دنیا کے کئی ممالک کے...
افغانستان میں طالبان حکمرانی کے تحت انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر افغان اور بین الاقوامی اداروں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سخت مالی پابندیوں، محدود آزادیوں اور معاشی پالیسیوں کی ناکامی نے لاکھوں افغان شہریوں کی زندگیوں کو متاثر کر دیا ہے، جبکہ بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں معمول بنتی جا رہی ہیں۔ افغان میڈیا کے مطابق ملک میں بے روزگاری اور مسلسل بڑھتی ہوئی معاشی مشکلات نے ہزاروں خاندانوں کو شدید بحران سے دوچار کر دیا ہے۔ کم آمدنی، مہنگائی اور روزگار کے محدود مواقع کے باعث نوجوان تعلیم چھوڑنے پر مجبور ہیں، جبکہ بہت سے افراد معمولی تنخواہوں کے باوجود اپنی بنیادی ضروریات پوری کرنے میں ناکام ہیں۔ ماہرینِ اقتصادیات کا کہنا ہے...
بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کی روایتی سلیمانی چائے اپنی منفرد خوشبو اور ہلکے مگر دل کو بھانے والے ذائقے کی وجہ سے شہریوں اور سیاحوں میں بے حد مقبول ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ: 23 اقسام کی چائے پیش کرنے والا ہوٹل شہریوں کی توجہ کا مرکز سلیمانی چائے کی خاص بات یہ ہے کہ یہ دودھ کے بغیر تیار کی جاتی ہے اور اس میں لیموں، دارچینی، لونگ اور کبھی کبھار دیگر مصالحے شامل کیے جاتے ہیں جس سے اس کا ذائقہ عام چائے سے بالکل مختلف اور تازگی بخش بن جاتا ہے۔ چائے بنانے کا عمل بھی خاص ہے۔ سب سے پہلے پانی میں چائے کی پتیاں ابال کر اس میں مصالحے ڈالے جاتے ہیں، پھر چند منٹ...
سردی کے موسم میں اکثر کھانسی کی شکایات عام ہونے لگتی ہیں۔ اسپتالوں اور کلینکس میں سانس، گلے اور کھانسی کے مریض نمایاں طور پر بڑھ جاتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق سردی کا موسم ایسا ماحول پیدا کرتا ہے جہاں وائرس اور بیکٹیریا زیادہ سرگرم ہوتے ہیں، اور جسم کا مدافعتی نظام بھی کمزور پڑ جاتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق سردیوں میں کھانسی کی چند بڑی وجوہات یہ ہیں: خشک اور ٹھنڈی ہوا سرد موسم کی ٹھنڈی، خشک ہوا ہمارے گلے کی جھلی کو متاثر کرتی ہے۔ نمی کم ہونے سے گلا جلد خشک ہوجاتا ہے اور معمولی جلن بھی کھانسی کی شکل اختیار کرلیتی ہے۔ وائرس کا پھیلاؤ سردیوں میں لوگ زیادہ وقت بند کمروں میں...
اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے نکاح تنازع کیس میں ہیلتھ سروسز اکیڈمی کے وائس چانسلر کے خلاف مقدمہ درج کا فیصلہ معطل کر دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے احکامات جاری کیے۔ عدالت نے وائس چانسلر کی درخواست پر فیصلہ معطل کر دیا۔ عدالت نے ڈاکٹر اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا۔ اسلام آباد سیشن کورٹ نے ہیلتھ سروسز اکیڈمی کے وائس چانسلر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔ وائس چانسلر نے اسلام آباد سیشن کورٹ کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا۔ وائس چانسلر پر الزام ہے کہ ایک خاتون ڈاکٹر کو جعلی نکاح کے ذریعے طویل مدتی تعلق میں دھوکے سے رکھا۔
واشنگٹن (نیوزڈیسک) ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیویٹ نے کہا کہ کوئی بھی فرد جو قومی سلامتی کو خطرہ پہنچائے اسے ملک بدر کیا جائے گا۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیویٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ہفتے واشنگٹن ڈی سی میں افغان شہری نے دہشتگرد حملہ کیا، بائیڈن انتظامیہ اس غیر ملکی دہشتگرد کی درست جانچ میں ناکام رہی، صدرٹرمپ افغانستان سے آنے والوں کی درخواستوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ کیرولین لیویٹ نے کہا کہ اب بڑے پیمانے پر لوگوں کو ملک سے نکالنا پہلے سے زیادہ ضروری ہے، صدرٹرمپ نے اقتدار میں آکر ملکی سرحد کو محفوظ بنایا، صدرٹرمپ نے افغانستان سمیت 19 ممالک پر سفری پابندیاں عائد کی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا...
لاہور: پاکستان کی چار رکنی ٹیم آئی ٹی ایف ورلڈ ماسٹر سینئرز ٹینس چیمپئن شپ میں حصہ لے گی، وقار نثار کی قیادت میں پاکستان ٹیم کل تھائی لینڈ روانہ ہوگی۔ لاہور جم خانہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وقار نثار کا کہنا تھا کہ 70 پلس ایج گروپ میں وقار نثار، 60 پلس ایج گروپ میں رشید ملک جبکہ 55 پلس ایج گروپ میں خرم امتیاز اور فرقان الدین خان کا انتخاب کیا گیا ہے۔ آئی ٹی ایف سینئر چیمپیئن شپ کا پہلا ایونٹ چھ سے بارہ اور دوسرا 13 سے 19 دسمبر تک تھائی لینڈ میں ہورہا ہے۔ منتخب کردہ کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ ایونٹ میں زیادہ تر یورپین سینئر کھلاڑی شرکت کررہے ہیں۔پاکستانی سینئر کھلاڑی مینز سنگلز،...
بھارت کی ریاست ہریانہ کے ضلع روہتک سے تعلق رکھنے والا 26 سالہ قومی سطح کے باڈی بلڈر اور پیرا ایتھلیٹ روہت دھنکھڑ کو شادی کی تقریب میں خواتین کو ہراساں کرنے پر اعتراض کرنے کی پاداش میں حملہ کر کے قتل کر دیا گیا۔ روہت ہفتہ کی صبح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ واقعہ جمعہ کی رات پیش آیا جب روہت اپنے دوست جتن کے ہمراہ بھِیوانی میں ایک شادی کی تقریب میں شریک تھے۔ اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ تیگاڈانہ گاؤں سے آئی بارات کے چند افراد نے تقریب کے دوران خواتین سے بدتمیزی کی، جس پر روہت نے انہیں سختی سے منع کیا۔ مختصر تلخ کلامی کے بعد وہ افراد وہاں سے ہٹ...
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 27 ڈالر کے اضافے سے 4,245 ڈالر تک پہنچ گئی، جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 2,700 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 46 ہزار 862 روپے ہوگئی۔ مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2,315 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 82 ہزار 112 روپے پر پہنچ گئی۔ سونے کی قیمتوں کے ساتھ ساتھ ملک میں چاندی کی قیمت بھی بڑھ گئی۔ فی تولہ چاندی 54 روپے کے اضافے سے 5,963 روپے جبکہ فی 10 گرام چاندی 46 روپے کے اضافے سے 5,112 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
اسلام آباد ( نیوزڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایڈز کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں پاکستان کے اس مضبوط عزم کا اعادہ کیا ہے کہ عوامی صحت کو درپیش بڑے خطرات خصوصاً ایڈز کے خاتمے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات جاری رکھے جائیں گے اور بیماری سے تحفظ کی سہولیات ہر شہری تک پہنچائی جائیں گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس سال عالمی دن رکاوٹوں کو عبور کرنا اور ایڈز کی طرف برتاؤ کو تبدیل کرنا کے عنوان کے تحت منایا جا رہا ہے، جو اس بات کو اجاگر کرتا ہے کہ مشکلات، بیماریوں اور سماجی عدم مساوات کے باوجود صحت اور انسانی وقار کے تحفظ کے لیے ہمارا عزم غیر متزلزل رہنا چاہئے۔ انہوں نے کہا...
چاغی (نیٹ نیوز) ضلعی انتظامیہ چاغی اور دالبندین رائفلز نے گردی جنگل کیمپ میں تمام مہاجرین کو رجسٹریشن کے بعد افغانستان بھیج دیا گیا۔ انتظامیہ نے کیمپ میں خالی ہونے والے گھروں اور دکانوں کو گرانے کا عمل بھی شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ کیمپ کے افغان مہاجرین کو باقاعدہ دستاویزی کارروائی کے بعد افغانستان واپس روانہ کیا گیا۔ بلوچستان کے سب سے بڑے گردی جنگل کیمپ میں 70ہزار افغان مہاجرین رہائش پذیر تھے۔ انتظامیہ کے مطابق 26 نومبر سے لجّے افغان مہاجر کیمپ میں تمام کارروائیاں ریاستی پالیسی کے مطابق کی جا رہی ہیں۔ وہاں موجود غیر قانونی ڈھانچوں کو بھی ہٹا دیا جائے گا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چاغی (مانیٹرنگ ڈیسک) ضلعی انتظامیہ چاغی اور دالبندین رائفلز نے گردی جنگل کیمپ میں تمام مہاجرین کورجسٹریشن کے بعد افغانستان روانہ کردیا۔ ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے کیمپ میں خالی ہونے والے گھروں اور دکانوں کو گرانے کا عمل بھی شروع کردیا ہے، اس حوالے سے جاری کی گئی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گردی جنگل کیمپ میں خالی مکانات کی توڑ پھوڑ جاری ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ کیمپ کیافغان مہاجرین کو باقاعدہ دستاویزی کارروائی کے بعد افغانستان واپس روانہ کیا گیا۔ ذرائع نے کہا کہ بلوچستان کے سب سے بڑے افغان مہاجرین کیمپ گردی جنگل کیمپ میں 70ہزار افغان مہاجرین رہائش پذیر تھے۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ انتظامیہ کے مطابق 26 نومبر...
دپیکا پڈوکون کی چھوٹی بہن انیشا پڈوکون جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انیشا کی منگنی روہن آچاریہ سے ہوئی ہے جو فلمی دنیا سے بھی تعلق رکھتے ہیں۔ روہن، دریشا آچاریہ کے بھائی ہیں جن کی شادی کرن دیول یعنی سنی دیول کے بیٹے سے ہوئی تھی۔ اگرچہ پڈوکون خاندان کی جانب سے باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا لیکن دکن کرانیکل کو ایک قریبی ذرائع نے بتایا کہ اس رشتے میں رنویر سنگھ نے اہم کردار ادا کیا۔ ذرائع کے مطابق رنویر سنگھ کے والدین اور سُمِت آچاریہ کے گھرانے کے درمیان گہرے تعلقات ہیں اور متعدد تقریبات میں ملاقاتوں کے دوران انیشا اور روہن کے درمیان قربت بڑھی۔ شادی کی تاریخ کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا...
برطانیہ کی چانسلر ریچل ریوز نے کہا ہے کہ ملک کی خستہ حال پبلک سروسز کو بہتر بنانے کے لیے برطانیہ کے امیر طبقے کو زیادہ ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے اپنی حالیہ خزانہ جاتی بجٹ میں 26 ارب پاؤنڈ کے اضافی ٹیکس کو درست اور ضروری فیصلہ قرار دیا۔ ریچل ریوز نے کہا کہ بجٹ میں اسکولوں، اسپتالوں، توانائی کے نئے منصوبوں اور ٹرانسپورٹ انفرااسٹرکچر میں سرمایہ کاری کو ترجیح دی گئی ہے۔ انہوں نے اس تجویز کو مسترد کر دیا کہ پیداواری صلاحیت میں کمی کے بعد حکومت کو اخراجات میں کٹوتی کرنی چاہیے۔ چانسلر ریوز نے کہا کہ عوام نے تبدیلی کے لیے ووٹ دیا تھا، اس لیے وہ عوامی خدمات میں کٹوتی کرنے پر...