2025-04-23@14:03:06 GMT
تلاش کی گنتی: 10
«کی رہائی کےلیے»:
بلوچستان ہائی کورٹ نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کےلیے پیشگی اجازت کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔عدالت عالیہ بلوچستان نے کہا کہ پریس کانفرنس کے لیے ضلعی انتظامیہ کی پیشگی اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کوئٹہ نے 27 اگست 2024ء کو پریس کانفرنس کےلیے ضلعی انتظامیہ سے پیشگی اجازت کا حکم جاری کیا تھا۔
عظمیٰ بخاری : فوٹو فائل وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نے پاکستان بنایا مسلم لیگ ہی اسے سنوار رہی ہے، قائد اور اقبال کا پاکستان آج نواز شریف کی قیادت میں ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یوم پاکستان ایک نئی سوچ، نئے حوصلے اور جذبے کا نام ہے، 23 مارچ ہمیں دنیا میں منفرد اور عظیم قوم بننے کی یاد دلاتا ہے۔ عظمیٰ بخاری کی نصیبو لال کو ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانینصیبو لال نے مریم نواز کے فنکاروں کے لیے فلاحی کاموں پر خراج تحسین پیش کیا، اور کہا کہ نواز شریف نے ہمیشہ فنکاروں کی حوصلہ افزائی کی۔ عظمیٰ بخاری...
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی رہائی کےلیے پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ سے پس پردہ رابطے جاری ہیں۔ پارٹی ذرائع کے مطابق چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی آئی کی رہائی کےلیے کوشیشں کر رہے ہیں۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے براہ راست ملاقاتیں نہیں ہوئیں، بیرسٹر گوہر اور علی امین گنڈاپور نے آرمی چیف سے پشاور میں ملاقات بھی کی تھی۔پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی کی رہائی کےلیے ہر سطح پر کوشش کر رہے ہیں۔

لاہور: اجتماعی شادی کی تقریب، 23 جوڑے بندھن میں بندھ گئے، دلہن کےلیے5 لاکھ روپے گھریلو سامان کا تحفہ
لاہور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام شادیوں کی اجتماعی تقریب میں 23 جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے، ہر دلہن کے لیے 5 لاکھ روپے کے گھریلو سامان کا تحفہ دیا گیا رپورٹ کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، خرم نواز گنڈا پور، سید امجد علی شاہ نے نوبیاہتا جوڑوں کو تحائف دیے، منہاج القرآن کے سکالر علامہ غلام مرتضیٰ علوی کی سربراہی میں نکاح پڑھایا گیا۔ سید امجد علی شاہ،نوراللہ صدیقی،قاری ریاست،طیب ضیاء و دیگر رہنماؤں نے باراتوں کا استقبال کیا، منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری نےمبارک باد دی۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہاکہ نکاح جیسی مبارک سنت کی پیروی میں مدد کرنا مستحسن عمل ہے۔ ڈائریکٹر...
سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام نے طویل انتظار کے بعد آخرکار ’’ڈس لائیک بٹن‘‘ متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق اگرچہ ابھی یہ فیچر آزمائشی مراحل میں ہے اور محدود صارفین کےلیے دستیاب ہے، لیکن جلد ہی اسے تمام صارفین کےلیے پیش کر دیا جائے گا۔ ٹیکنالوجی ویب سائٹس کے مطابق ابتدائی طور پر یہ نیا بٹن فی الحال صارفین کو پوسٹس یا ویڈیوز پر ڈس لائیک کرنے کی سہولت فراہم نہیں کرے گا، بلکہ اسے صرف کمنٹس تک محدود رکھا گیا ہے۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین کسی بھی پوسٹ یا ویڈیو پر کیے گئے کمنٹس کو ڈس لائیک کر سکیں گے۔ تاہم، مستقبل میں اس فیچر کو پوسٹس اور ویڈیوز کےلیے بھی استعمال...
فائل فوٹو تعمیراتی شعبے کےلیے وزیراعظم کی ٹاسک فورس کا تیار کردہ مجوزہ پیکیج سامنے آگیا۔جیو نیوز کو حاصل دستاویز کے مطابق ہاؤسنگ کے شعبے میں خریداروں کو ریلیف دینے کی سفارش کی تجاویز شامل کی گئی ہیں، نان فائلر کو 1 کروڑ روپے مالیت کی جائیداد خریدنے کی اجازت کی تجویز دی کئی ہے۔پراپرٹی کی فروخت میں ٹیکس کی شرح نصف کرنے کی تجویز شامل ہے، پراپرٹی کی خرید و فروخت پر مجموعی ٹیکس ساڑھے چار فیصد تک کرنے کی تجویز ہے جبکہ اس وقت یہ ٹیکس 11 سے 14 فیصد تک ہے۔مجوزہ پیکیج میں فائلرز کےلیے 5 کروڑ کی پراپرٹی کو ویلتھ اسٹیٹمنٹ میں شامل کرنے کی سہولت کی تجویز دی گئی ہے۔وزارت ہاؤسنگ نے تعمیراتی...
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز : فوٹو فائل وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دوسرے صوبوں کے طلبہ کےلیے بھی ہونہار اسکالرشپ اسکیم کی منظوری دے دی، پنجاب میں طلبہ کےلیے لیپ ٹاپ کی تعداد بڑھا کر ایک لاکھ 10 ہزار کردی گئی۔مریم نواز کا کہنا ہے کہ لیپ ٹاپ اور ہونہار اسکالرشپ دیگر صوبوں کے طلبہ کا بھی حق ہے، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، بلوچستان، خیبر پختونخوا اور دیگر صوبوں کے طلبہ بھی ہمارے بچے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہونہار اسکالرشپ کےلیے جو پنجاب کا معیار ہے وہی دیگر صوبوں کے طلبہ کےلیے مقرر کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ میرٹ پر آنے والا ہر بچہ اچھے کالج میں اپلائی کرے، فیس پنجاب حکومت دے...
اسلام آباد ہائی کورٹ میں آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کےلیے تمام ججز دستیاب ہوں گے۔ 3 فروری سے 7 فروری تک 10 سنگل اور 5 ڈویژن بینچز کیسز کی سماعت کریں گے۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں 3 فروری سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے میں کیسز کی سماعت کےلیے ججز کا ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔جس کے مطابق آئندہ ہفتے 10 سنگل بینچ اور 5 ڈویژن بینچز کیسز کی سماعت کریں گے۔ جسٹس ثمن رفعت امتیاز 7 فروری کو دستیاب نہیں ہوں گی۔ دوسری ہائیکورٹ سے جج لانے کی اطلاع پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا چیف جسٹس کو خط ججز کے خط میں کہا گیا کہ دوسری ہائیکورٹ سے جج لانے کےلیے...
پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کوئی بھی فیصلہ مذاکرات سے نتھی نہیں کیا، 9 مئی اور 26 نومبر کے اسیروں کی رہائی کےلیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ کرم میں موجود بنکرز کی مسماری کےلیے کام ہو رہا ہے۔ پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کوئی بھی فیصلہ مذاکرات سے نتھی نہیں کیا، 9 مئی اور 26 نومبر کے اسیروں کی رہائی کےلیے کوششیں کی جا رہی...