2025-04-23@16:40:36 GMT
تلاش کی گنتی: 7

«ڈاؤن لوڈ کرنے سے»:

    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) شناختی کارڈ بنوانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی ، اب ڈیجیٹل شناختی کارڈ فون پر آسان طریقے سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی طرف سے جاری کردہ کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈز کو اپنے پاس رکھنا تمام پاکستانی شہریوں کے لیے ضروری ہے کیونکہ ان کی شناخت کے لیے حکام کسی بھی وقت مطالبہ کر سکتے ہیں۔ 18 سال کی عمر کو پہنچنے والوں کے لیے نادرا سے شناختی کارڈ حاصل کرنا لازمی ہے، جس میں درخواست کے ساتھ کچھ دستاویزات کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔ شناختی کارڈ کے لیے لائسنس، NTN، بینک اکاؤنٹ، پاسپورٹ، سیلولر کنکشن وغیرہ جیسی دستاویزات حاصل کرنا لازمی ہے اور...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حالیہ دنوں میں واٹس ایپ کے ذریعے ہونے والے ایک مبینہ اسکینڈل نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے، جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ واٹس ایپ پر بھیجی گئی ایک تصویر کو ڈاؤن لوڈ کرنے سے موبائل فون ہیک ہو جاتا ہے اور بینک اکاؤنٹ سے رقم چوری ہو جاتی ہے۔ بھارت میں اس حوالے سے چند مبینہ کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں، جس پر صارفین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ تاہم، ٹیکنالوجی ویب سائٹ ”GadgetsToUse“ کی تحقیق کے مطابق یہ تمام دعوے بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ صرف تصویر ڈاؤن لوڈ کرنے سے موبائل ہیک ہونا ممکن نہیں۔ واقعے کی ابتدا کیسے ہوئی؟ یہ...
    شاہد سپرا: ملک بھر میں بجلی کا بریک ڈاؤن ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ،لوڈ میں خطرناک حد تک کمی سے سسٹم فریکوئنسی بڑھنے کا خدشہ ہے ۔ این پی سی سی نے لیسکو سمیت تمام کمپنیوں کو لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی ہدایت کردی۔ عیدالفطر کی وجہ سے استعمال کم ہونے کی وجہ سے سسٹم پر لوڈ انتہائی کم ہو گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ لوڈ میں خطرناک حد تک کمی کی وجہ سے سسٹم فریکوئنسی بڑھنے کے خدشات پیدا ہوئے، جس کی وجہ سے این پی سی سی نے لیسکو سمیت تمام کمپنیوں کو لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی ہدایت کر دی۔کمپنیوں نے بجلی چوری کی بنیاد پر بند ہونیوالے فیڈرز پر عارضی طور پر لوڈشیڈنگ ختم کر دی۔ واضح...
    پشاور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل جاوید کو طیارے سے آف لوڈ کرنے کے خلاف درخواست پر ڈائریکٹر ایف آئی اے کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کو طیارے سے آف لوڈ کرنے کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پرجسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس ثابت خان پر مشتمل پشاور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عدالتی احکامات کے باوجود فیصل جاوید کوآف لوڈ کرنا توہین عدالت ہے۔ درخواست گزار کے مطابق ایئرپورٹ پر ایف آئی اے حکام کو عدالت کا حکم نامہ بھی دکھایا تاہم جانے نہیں دیا گیا۔ عدالت نے ڈائریکٹر ایف...
      کیلیفورنیا: ٹک ٹاک نے امریکی صارفین کے لیے ایک نیا ڈاؤن لوڈنگ آپشن فراہم کیا ہے جس کے تحت اینڈرائیڈ صارفین گوگل پلے اسٹور کی مدد کے بغیر ایپ ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے۔ امریکا نے ٹک ٹاک پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے جنوری میں ایپ پر پابندی عائد کی تھی، تاہم ٹک ٹاک نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اس پر تردید کی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بعد ازاں 20 جنوری کو ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر کے اس پابندی کو مؤخر کر دیا، مگر اس کے باوجود ایپ ایپل اور گوگل ایپ اسٹورز سے غائب رہی۔ ٹک ٹاک نے سائڈ لوڈنگ کے ذریعے امریکا کے صارفین کو اب ٹک ٹاک کی ویب سائٹ...
    نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 2023ء میں ملک کو طویل لوڈشیڈنگ کا سامنا تھا، ماضی میں ہماری حکومت نے لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ کیا، پاکستان میں معدنیات کا بڑا خزانہ موجود ہے، ہماری حکومت میں تمام شعبوں نے ترقی کی۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ 2022ء میں اقتدار میں آکر ہم نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، حکومتی اقدامات سے معیشت میں استحکام آیا ہے۔ سابق وزیر خزانہ اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پاکستان بزنس کونسل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت میں پاکستان دنیا کی 24ویں بڑی معیشت بنا، ملکی معیشت مثبت سمت میں گامزن ہے۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ 2023ء میں ملک...
    عرفان ملک: صدر یو اے ای اور مریم نواز کی اے آئی جنریٹ تصاویر ،ویڈیوز کامعاملہ، ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے مقدمات کا اندراج کرکے گرفتاریاں شروع کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق تحقیقات کا دائرہ کار بھی وسیع کر کے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دیدی گئی، ڈپٹی ڈائریکٹر فیصل آباد ، گوجرانوالہ ملتان اور لاہور ٹیم میں شامل ہیں۔جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم ایڈیشنل ڈائریکٹر چودھری سرفراز کی سربراہی میں بنائی گئی، تصاویر ،ویڈیوز اپ لوڈ کرنیوالے اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال کے بعد مقدمات درج ہوئے۔ پھلوں اور سبزیوں کی آج کی ریٹ لسٹ-ہفتہ 11 جنوری ، 2024 حکام  کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے نے تحقیقات سورس رپورٹ کے بعد شروع کیں،ایف آئی اے...
۱