2025-04-22@23:51:02 GMT
تلاش کی گنتی: 8

«ٹی ٹوئنٹی کپ»:

    قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے فائنل میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لاہور بلوز نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ اطلاعات کے مطابق حسین طلعت کی زیر قیادت لاہور بلوز نے  قومی ٹی ٹوئنٹی کپ جیت لیا۔ گزشتہ روز اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد  میں کھیلے گئے فائنل میں ٹیم نے پشاور کو  9  وکٹ سے  شکست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور نے 9 وکٹ پر 110 رنز اسکور کیے۔ ٹیم کی امیدیں ایونٹ میں تین سنچریاں بنانے والے صاحبزادہ فرحان سے وابستہ تھیں، وہ ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 17 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جس کے نتیجے میں پشاور کی ٹیم بڑا اسکور بنانے سے قاصر رہی۔ کپتان...
    کراچی (اسپورٹس رپورٹر) آل کراچی لیاری چمپئن کپ ٹیپ بال نائٹ ٹورنامنٹ 2025 کے حوالےسے ایک تقریب منعقد کی گئی جبکہ فائنل کے مہمان خصوصی پیپلز پارٹی ڈسٹرک ساؤتھ کے صدر جاوید ناگوری تھے جبکہ دیگر مہمانان میں سابق ایم این اے شاہ جان بلوچ زین خان شامل تھے۔آل کراچی لیاری چمپئن کپ ٹیپ بال نائٹ ٹورنامنٹ میں 25ٹیمیں مدِ مقابل تھیں۔ فائنل میں ینگ فائٹر نے سخت مقابلے کے بعد ینگ طارق اسپورٹس کو ہرا کر ٹرافی اپنے نام کرلی.شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد لیاری میں فائنل کا میچ دیکھنے آئی۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ لیاری میں فٹبال اور دیگر کھیلوں کی طرح کرکٹ کے بھی گراؤنڈ ہونے چاہئیں۔فائنل کے مہمان خصوصی جاوید ناگوری کا کہنا تھا کہ...
    پی سی بی نے  جمعہ سے شروع ہونے والے قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں شریک کھلاڑیوں کی میچ فیس میں زبردست کمی کر دی۔ کسی بھی ٹیم کے ہر کھلاڑی  کو اب 40 ہزار روپے کے بجائے 10 ہزار روپے میچ فیس ادا کی جائے گی جبکہ رزیرو کھلاڑی 5 ہزار روپے پانے کا حقدار ہوگا۔  دریں اثنا رابطے پر پی سی بی کے ترجمان نے موقف اختیار کیا کہ مالی اخراجات میں کمی کرنے کے لیے میچ فیس  کم کرنےکا تاثر درست نہیں ہے، اس کے برعکس ڈومیسٹک سیزن  میں ایونٹس زیادہ ہونے کے سبب کھلاڑیوں کو مالی آمدنی  میں اضافہ کے زیادہ بہتر مواقع میسر آئیں گے۔  میچ فیس میں کمی کھلاڑیوں خاص طور پر محکمہ جاتی نمائندگی کرنے...
    نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ 14 مارچ سے شروع ہوگا جس میں 16 ریجنز سے 18 ٹیمیں شرکت کریں گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹورنامنٹ کے میچز فیصل آباد، لاہور اور ملتان میں کھیلے جائیں گے۔ فائنل 27 مارچ کو فیصل آباد میں ہوگا، فاتح ٹیم کو 50 لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔
    امریکی صدر نے 2026 کے فیفا ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے وائٹ ہاؤس میں ٹاسک فورس قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ ٹاسک فورس کی سربراہی خود کریں گے۔ ٹاسک فورس مختلف حکومتی ایجنسیوں کے تعاون سے ٹورنامنٹ کی سیکیورٹی اور منصوبہ بندی کی نگرانی کرے گی۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فیفا ورلڈ کپ 2026 امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں مشترکہ طور پر منعقد ہوگا جس میں 48 ٹیمیں حصہ لیں گی اور 104 میچز کھیلے جائیں گے۔ فائنل میچ 19 جولائی 2026 کو نیو جرسی کے میٹ لائف فٹبال اسٹیڈیم میں ہوگا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹاسک فورس کے لیے اوول آفس میں فیفا کے صدر جیانی انفنٹینو کے ساتھ ایک ایگزیکٹو آرڈر پر...
    لاہور: پاکستان ہاکی ٹیم کا نئے سال میں نیا سخت امتحان آن پہنچا، انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے نیشنز کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے میزبان ملک کا اعلان کر دیا۔ ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں 15 سے 21 جون تک نیشنز کپ کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان کے ساتھ فرانس، جاپان، ملائیشیا، کوریا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا اور ویلز کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔ نیشنز کپ کی فاتح ایک ٹیم انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی پرو لیگ کے لیے کوالیفائی کرے گی۔
    آئی سی سی انڈر 19ویمنز ٹی20ورلڈ کپ ملائیشیا 2025 کیلئےٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا گیا ۔ٹیم میں بھارت کی چار کھلاڑی شامل، پاکستان کی ایک بھی جگہ نہ بنا سکی ، ٹیم آف دی ٹورنامنٹ جی ترشا، جیما بوتھا، ڈیوینا پیرین، جی کملینی، چاومائی برے، پوجا مہاتو، کائلہ رینیکے، کیٹی جونز، آیوشی شکلا، چامود ی پربودا، ویشنوی شرما، نتھابیسن نینی شامل ہیں۔خیال رہے کہ حال ہی میں  بھارتی ویمنز ٹیم نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل  انڈر 19 ٹی20 ورلڈ کپ جیتا ہے، بھارتی ٹیم نے فائنل میں جنوبی افریقہ کی ویمنز ٹیم کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔گونگدی ترشا کو شاندار آل راؤنڈ کارکردگی پر میچ اور ٹورنامنٹ کی بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔
    ملائیشیا میں انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران ایک دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب میچ کے دوران میدان میں سانپ آ گیا۔ ملائیشیا میں انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران انگلینڈ اور آئرلینڈ کے درمیان میچ جاری تھا کہ اچانک سانپ میدان میں آ گیا۔ اس غیر متوقع واقعے کی وجہ سے میچ کو کچھ دیر کے لیے روکنا پڑا۔ انگلینڈ کی بیٹر جمائیمہ اسپینسر نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلے کی مدد سے سانپ کو پچ سے ہٹا دیا۔ اس دوران گراؤنڈ اسٹاف بھی موقع پر پہنچا اور سانپ کو میدان سے باہر نکال دیا۔ اس واقعے کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کر...
۱