2025-04-22@17:40:52 GMT
تلاش کی گنتی: 8
«ویگن آر»:
احمر خان بابر:ملتان میں تیز رفتار ہائی ایس ویگن خشک نہر میں گر گئی, آٹھ سے 10 افراد سوار تھے، کنٹرول روم کو پل امبالہ مظفرگڑھ روڈ سے روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ کی کی کال موصول ہوئی۔ ریسکیو نے بتایا کہ کالر کے مطابق تیز رفتار ہائی ایس ویگن خشک نہر میں گری جس میں آٹھ سے دس لوگ سوار ہیں، قریبی اسٹیشن سے ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر بھجوا دی گئیں ۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر بتایا کہ موقع پر موجود لوگوں کے مطابق تیز رفتار ہائی ایس ویگن بے قابو ہو کر خشک نہر میں گری،ویگن پر برات جو کہ بستی سلطان پور ہمڑ سے واپس القریش فیض ون جا رہی تھی خشک نہر میں گری...
چنیوٹ(نیوز ڈیسک)پنجاب کے ضلع چنیوٹ میں لاری اڈہ لالیاں پر بس اور مسافر ویگن کے درمیان تصادم ہو گیا، جس کے نتیجے میں 7 مسافر جاں بحق جبکہ 10 مسافر شدید زخمی ہوگئے۔ نجی چینل کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے بتایا کہ بس میں نجی شوگر مل کے ورکرز سوار تھے، مسافر وین سرگودھا سے فیصل آباد جا رہی تھی۔ مزید کہنا تھا کہ زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے چنیوٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ زخمی مسافروں کے علاج کی بہترین سہولیات مہیا کی جائیں۔ ادھر، وہاڑی کے علاقے گڑھاموڑ کے قریب تیز رفتار کوسٹر...
کراچی(کامرس ڈیسک)پاک سوزوکی نے اپنی ہیچ بیک گاڑی ویگن آر کی نئی بکنگ مستقل طور پر معطل کردی ہے، جس کے باعث پاکستانی مارکیٹ میں اس کی دستیابی ختم ہوگئی ہے۔ کمپنی نے حالیہ مہینوں میں ٹاپ ویرینٹ کی بکنگ بند کردی تھی، جس کے بعد افواہوں نے جنم لیا تھا کہ اب دیگر ویرینٹس کی بکنگ بھی بند کی جا سکتی ہے۔ پاک سوزوکی کی جانب سے ڈیلرز کو بھیجے گئے نوٹیفکیشن میں اعلان کیا گیا ہے کہ ویگن آر کی بکنگ کی معطلی 11 مارچ 2025 سے نافذ العمل ہوگی۔ کمپنی نے ڈیلرز کو اپنی سیلز ٹیموں اور ممکنہ خریداروں کو اس فیصلے سے آگاہ کرنے کی بھی ہدایت کی۔ پاکستان میں 2014 میں متعارف کرائی گئی ویگن...
کمشنر پشاور کو ہدایت کی گئی ہے کہ بسوں کو جرمانے اور چند دن تحویل میں لیکر دوبارہ چھوڑنے کے بجائے فوری طور پر اسکریپ کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے بی آر ٹی روٹس پر چلنے والی بسوں اور ویگنوں کے خاتمے سے متعلق 72 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرلی۔ حکومت کی جانب سے پشاور میں بی آر ٹی روٹس پر چلنے والے مسافر بسوں اور ویگنوں کے مکمل خاتمے کے لئے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی، ٹریفک پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو 72 گھنٹوں کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے رپورٹ طلب کی گئی۔ کمشنر پشاور کو ہدایت کی گئی ہے کہ بسوں کو جرمانے اور چند دن تحویل میں لیکر دوبارہ چھوڑنے کے بجائے فوری طور پر اسکریپ...
پشاور(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا حکومت نے بی آرٹی روٹس پر چلنے والی بسوں اور ویگنوں کے خاتمے سے متعلق 72 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرلی۔ حکومت کی جانب سے پشاور میں بی آر ٹی روٹس پر چلنے والے مسافر بسوں اور ویگنوں کے مکمل خاتمے کے لئے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی، ٹریفک پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو 72 گھنٹوں کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے رپورٹ طلب کی گئی۔ کمشنر پشاور کو ہدایت کی گئی ہے کہ بسوں کو جرمانے اور چند دن تحویل میں لیکر دوبارہ چھوڑنے کے بجائے فوری طور پر اسکریپ کیا جائے۔یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے صبح 7 بجے سے رات 10 بجے تک ہیوی ٹرانسپورٹ پر پابندی رمضان المبارک میں بھی برقرار رہے گی۔...
کینیڈا کی سپریم کورٹ نے 150 سال مکمل ہونے پر عوامی اعتماد بڑھانے اور سوشل میڈیا کے ذریعے غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ملک بھر میں آگاہی مہم کا آغاز کر دیا۔ چیف جسٹس رچرڈ ویگنر نے وکٹوریا میں ایک تقریب کے دوران کہا ہے کہ سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کے باعث عوام تک درست قانونی معلومات پہنچانا پہلے سے زیادہ ضروری ہو گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ عدلیہ کی شفافیت اور غیر جانبداری کو برقرار رکھنے کے لیے سپریم کورٹ اپنی کارروائیاں عوام کے سامنے لاتی ہے اور اپنے فیصلوں کو سادہ زبان میں شائع کرتی ہے۔ چیف جسٹس رچرڈ ویگنر نے یہ بھی کہا ہے کہ جمہوریت...