2025-04-23@16:40:30 GMT
تلاش کی گنتی: 17

«ورلڈکپ کوالیفائر»:

    لاہور: ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر میں ناکامی پر ویسٹ انڈیز ٹیم کی کپتان کا دل ٹوٹ گیا۔ بنگلا دیش نے محض 0.1 نیٹ رن ریٹ کے فرق سے انھیں پیچھے چھوڑ کر پاکستان کے ہمراہ ورلڈ کپ فائنلز میں جگہ بنالی۔ ہیلی میتھیوز نے کہا کہ ہمیں محسوس ہو رہا ہے کہ ہم نے خود کو مشکل میں ڈالا ہے، ہم ایونٹ سے قبل انتہائی پراعتماد تھے لیکن ہمیں اس کی بھاری قیمت چکانا پڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنگلا دیش سے میچ میں ہماری ٹیم نے اچھی فائٹ کی لیکن تواتر سے پرفارمنس نہ کر پانے سے ہمیں کوالیفائر میں بڑا نقصان پہنچا۔ یاد رہے کہ مہم کے آغاز میں ہی اسکاٹ لینڈ کے ہاتھوں اَپ...
    پاکستان ویمنز ٹیم نے آئی سی سی ورلڈکپ 2025 کی کوالیفکیشن حاصل کرلی۔ گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 205 رنز بنائے تھے۔ جواب میں تھائی لینڈ کی ٹیم محض 34.4 اوورز میں صرف 118 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی اور یوں پاکستان نے 67 رنز سے فتح سمیٹی، یہ ورلڈکپ کوالیفائرز میں پاکستان کی مسلسل چوتھی جیت تھی۔ https://www.express.pk/story/2757726/pakistan-womens-team-ne-icc-womens-world-cupp-2025-ke-liye-qualify-karliya-2757726 اس جیت کیساتھ ہی گرین شرٹس کی ٹیم بھارت میں ہونیوالے ویمنز ورلڈکپ 2025 کوالیفائی کرچکی ہے اور یہ ایونٹ ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلا جائے گا، جس کیلئے ہندوستان لاجسٹک مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔...
    پاکستان ویمنز نے تھائی لینڈکو ہرا کر ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 April, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائر میں پاکستان ویمن نے شاندار کارکردگی کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے تھائی لینڈ کو ہرا دیا اور ورلڈکپ 2025کے لیے کوالیفائی کرلیا۔لاہور میں کھیلے گئے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائر میچ میں پاکستان ویمن نے تھائی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے سدرہ امین 80 اور کپتان فاطمہ ثنا 62 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔206رنز کے ہدف کے جواب میں تھائی لینڈ کی ٹیم 35 ویں اوور میں...
    لاہور(نیوز ڈیسک)آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر 2025 کے پہلے میچ میں پاکستان نے آئرلینڈ کو 38 رنز سے ہرا دیا۔ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمنز نے 217 رنز بنائے، سدرہ امین اور عالیہ ریاض نے ففٹی اسکور کیں ۔ جواب میں آئرش ٹیم 179 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ آئرلینڈ کے خلاف پاکستان کی پہلی وکٹ 4 رن پر گری، پھر سدرہ امین اور منبیہ علی نے اسکور 81 تک پہنچایا ، منبیہ 32 رنز بنا کر گئیں تو عالیہ ریاض آ گئیں ۔ دونوں نے ففٹی بنائی ، سدرہ 51 اور عالیہ 52 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں ۔ کپتان فاطمہ ثنا نے 19 رنز بنائے اور پاکستان ٹیم 49...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کوالیفائرز سے قبل بڑا اعلان کردیا۔ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں مداحوں کو خوشخبری سنائی گئی ہے کہ آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائرز کے دوران شائقین کرکٹ کا قذافی اسٹیڈیم میں داخلہ بلکل فری ہوگا۔ آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائر کا باقاعدہ آغاز 9 اپریل سے ہوگا، قذافی اسٹیڈیم میں مجموعی طور پر 8 میچ کھیلے جائیں گے۔ پاکستانی ویمنز ٹیم اپنا پہلا میچ آئرلینڈ کیخلاف 9 اپریل کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گی، یہ میچ صبح ساڑھے 9 بجے شروع ہوگا جبکہ اسی میدان پر دوسرا میچ آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے مابین 11 اپریل کو کھیلا...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائیر کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا۔ آئی سی سی کے اعلان کے تحت ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائیر پاکستان میں کھیلا جائے گا جب کہ ایونٹ 9 سے 19 اپریل تک لاہور کے 2 وینیوز پر منعقد ہو گا۔ ویمنز ورلڈکپ میچز آفیشلز کے پینل میں 10 امپائرز اور 3 ریفریز شامل ہوں گے جس میں پاکستان کے فیصل خان آفریدی اور سلیمہ امتیاز امپائرنگ پینل میں شامل ہیں، سلیمہ امتیاز گزشتہ برس آئی سی سی پینل آف امپائرز میں شامل ہونے والی پہلی پاکستانی خاتون بنی تھیں۔ اس کے علاوہ علی نقوی ، شاندرے فرٹز اور ٹروڈی اینڈرسن بطور میچ ریفریز پینل کا حصہ ہیں۔
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے  ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائیر کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا۔آئی سی سی کے اعلان کے تحت  ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائیر  پاکستان میں کھیلا جائے گا جب کہ ایونٹ 9 سے 19 اپریل تک لاہور کے 2 وینیوز  پر منعقد ہو گا۔ویمنز ورلڈکپ میچز آفیشلز کے پینل میں 10 امپائرز اور 3  ریفریز شامل ہوں گے جس میں پاکستان کے فیصل خان آفریدی اور سلیمہ امتیاز امپائرنگ پینل میں شامل ہیں، سلیمہ امتیاز گزشتہ برس آئی سی سی پینل آف امپائرز میں شامل ہونے والی پہلی پاکستانی خاتون بنی تھیں۔اس کے علاوہ علی نقوی ، شاندرے فرٹز اور ٹروڈی اینڈرسن بطور میچ ریفریز پینل کا حصہ ہیں۔
    آئی سی سی ویمنز کرکٹ کوالیفائرز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔ 6 ملکی ایونٹ کی میزبانی نو اپریل سے پاکستان کررہاہے۔آئی سی سی کی طرف سے اعلان کردہ میچ آفیشلز میں پاکستان کے فیصل خان آفریدی اور سلیمہ امتیاز امپائرنگ پینل میں شامل ہیں۔ میچ آفیشلز میں 10 امپائرز کے علاوہ 3 ریفریز کو رکھا گیا ہے، پاکستان کے علی نقوی میچ ریفری کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ ان کے ساتھ شاندرے فرٹز اور ٹروڈی اینڈرسن میچ ریفریز پینل میں شامل ہیں۔ مزید پڑھیں: ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر؛ فاطمہ ثنا ٹیم کی قیادت کریں گی آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائر میں ویسٹ انڈیز، بنگلادیش، آئرلینڈ، اسکاٹ لینڈ، تھائی لینڈ اورپاکستان کی ویمنز ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ مزید...
    ارجنٹینا سے فیفا ورلڈکپ کوالیفائر میں بدترین شکست کے بعد برازیلین فٹبال کنفیڈریشن (سی بی ایف) نے ڈوریوال جونیئر کو قومی ٹیم کے کوچ کے عہدے سے برطرف کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ارجنٹائن کے ہاتھوں ورلڈکپ کوالیفائر میں بدترین شکست کے محض 3 روز بعد برازیلین فٹبال ٹیم کے ہیڈکوچ کو عہدے سے فارغ کردیا گیا۔ ڈوریوال جونیئر کی برطرفی کی اہم وجہ 2026 ورلڈکپ کوالیفائرز میں برازیلین ٹیم کی ناقص کارکردگی کو قرار دیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: ایشین کپ کوالیفائر؛ پاکستان کو شام کے ہاتھوں شکست ٹیم کی پوزیشن جنوبی امریکن کوالیفائنگ راؤنڈ میں چوتھی پوزیشن پر جبکہ روایتی حریف (ارجنٹائن سے 10 پوائنٹس پیچھے) ہیں۔ مزید پڑھیں: میراڈوناکے بسترمرگ کے گرد میڈیکل آلات موجود نہ ہونے کا انکشاف...
    خواتین کی قومی سلیکشن کمیٹی نے 9 سے 19 اپریل تک لاہور کے قذافی اسٹیڈیم اور ایل سی سی اے گراؤنڈ میں ہونے والے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائر کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ اسکواڈ کا انتخاب سلیکشن کمیٹی کی جانب سے جاری دوسرے مرحلے کے تیاری کے کیمپ میں کھلاڑیوں کی فٹنس اور فارم کا جائزہ لینے کے بعد کیا گیا ہے جہاں کھلاڑیوں نے وارم اپ میچز اور پریکٹس سیشنز میں حصہ لیا۔ فاطمہ ثنا جنہوں نے 6 ٹی20 اور دو ون ڈے میچوں میں پاکستان کی قیادت کی ہے 50 اوورز کے اس ایونٹ میں ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گی جبکہ شوال ذوالفقار دسمبر 2023 میں نیوزی لینڈ کے دورے کے...
    جاپان نے فیفا ورلڈکپ 2026 کیلئے کوالیفائی کرنے والا پہلا ملک بن کر تاریخ رقم کردی۔ ایشیائی کوالیفکیشن کے تیسرے راؤنڈ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جاپان ” دی بلیو سامورائی” نے اپنے گروپ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی اور ورلڈکپ کا ٹکٹ کٹوانے والا پہلا ملک بن گیا۔ جاپانی ٹیم نے بحرین کو 0-2 سے شکست دے کر شریک میزبان کینیڈا، میکسیکو اور امریکا کے ساتھ 48 ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں جگہ بنائی۔ بحرین کیخلاف میچ کے دوسرے ہاف میں ڈائچی کامدا (66 منٹ) اور ٹیکفوسا کوبو (87منٹ) کے گول فتح میں معاون رہے، جاپان تیسرے راؤنڈ میں گروپ سی کی سرفہرست 2 ٹیموں میں شامل ہوگیا ہے جہاں وہ تین مقابلوں میں حصہ لے گا۔...
    ارجنٹائن کو 2022 ورلڈکپ جتوانے والے کپتان لیونل میسی 2026 ورلڈکپ کوالیفائرز کے دوران اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی فٹبال لیگ میں (انٹرمیامی) کی نمائندگی کرنیوالے ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی یوراگوئے اور برازیل کے خلاف 2026 کے ورلڈکپ کوالیفائنگ میچ میں اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے۔ اسٹار فٹبالر پٹھوں میں کھچاؤ کی وجہ سے میچز سے باہر ہوگئے ہیں۔ مزید پڑھیں: میراڈونا کے علاج میں غفلت؛ سرجن سمیت 7 افراد کیخلاف مقدمے کی سماعت شروع انٹرمیامی کیلئے کھیلتے ہوئے لیونل میسی پٹھوں میں تکلیف محسوس ہوئی تھی، جس کے باعث انہیں آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: 2022 کا فیفا ورلڈکپ شاید میرا آخری تھا لیونل میسی ارجنٹینا کی ٹیم...
۱