2025-12-14@17:26:23 GMT
تلاش کی گنتی: 23188
«مواخذے کے»:
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے 13 خوارج ہلاک کردیئے ہیں۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر) اعلامیے کے مطابق خیبرپختونخوا میں کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 13 خارجیوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔ کارروائیاں 12 اور 13 دسمبر کو کی گئیں، مہمند میں 7 اور بنوں میں 6 خوارج ہلاک کیے گئے۔ سیکیورٹی فورسز نے دونوں اضلاع میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے اور خوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ آئی ایس پی آر اعلامیے کے مطابق علاقے میں کسی بھی دیگرخارجی دہشت گردکی موجودگی کےخاتمےکےلیےکلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ عزمِ استحکام کےتحت سیکیورٹی فورسز کی انسدادِ دہشت گردی مہم جاری رہےگی، ملک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نواب شاہ: منو آباد، غریب آباد اور غلام رسول شاہ کالونی یوسی 8 کے رہائشیوں نے منتخب نمائندوں کی کارکردگی مسترد کر دی ۔صفائی ستھرائی نہ ہونے پر پی پی قیادت سے ایکشن لینے کا مطالبہ کردیا۔علاقہ مکینوں نے چیئرمین ارشد قریشی اور کونسلرز کے خلاف احتجاجی بینرز لگادیئے جس میں کہا گیا کہ ماہانہ 12 لاکھ روپے کس مد میں خرچ کیے جا رہے ہیں جبکہ زمین پر کام صفر ہے؟۔https://jasarat.com/wp-content/uploads/2025/12/WhatsApp-Video-2025-12-14-at-8.53.05-AM.mp4عوام نے بینرز کے ذریعے پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے منتخب نمائندوں کی غفلت اور مبینہ کرپشن کا نوٹس لے کر علاقے کی حالتِ زار بہتر بنائے۔ ویب ڈیسک عادل سلطان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیرِ مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جلسوں اور دھرنوں کی سیاست ترک کر کے دوسرے صوبوں سے کارکردگی کی بنیاد پر مقابلہ کریں۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں گزشتہ 13 برس سے پی ٹی آئی کی حکومت ہے، اس کے باوجود صوبے میں عوامی مسائل حل نہیں کیے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام نے ووٹ جلاؤ گھیراؤ، دھرنوں اور انتشار کے لیے نہیں بلکہ خدمت کے لیے دیا تھا، جبکہ کوہاٹ کا جلسہ بھی بری طرح ناکام ثابت ہوا۔وزیرِ مملکت نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت عوامی خدمت کے...
فائل فوٹو۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خاران میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی پر انھیں خراج تحسین کیا۔ وزیراعظم نے 3 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی گرفتاری کی پذیرائی بھی کی۔انھوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز ہمارے عزم کا ثبوت ہے، اس سال بلوچستان میں 700 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا جو بڑی کامیابی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کےلیے پرعزم ہیں۔
سعودی عرب کی وزارت انسانی وسائل اور سماجی ترقی نے نئی یوتھ ڈویلپمنٹ پالیسی متعارف کرائی ہے جس کا مقصد نوجوانوں کو مملکت کے وژن 2030 کے اہداف میں حصہ دار بنانا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں نوجوانوں کا بول بالا، بزرگ آبادی صرف 2.8 فیصد ترجمان وزارت انسانی وسائل اور سماجی ترقی کے مطابق جنرل پالیسی فار یوتھ ڈویلپمنٹ نوجوانوں کی سرکاری اداروں، نجی شعبے اور غیر منافع بخش تنظیموں میں شمولیت کو بڑھانے پر مرکوز ہے۔ اس پالیسی کا مقصد نوجوانوں کو نہ صرف ملکی سطح پر پیش قدم بننے کا موقع دینا بلکہ انہیں عالمی سطح پر مسائل حل کرنے اور اختراعی کردار ادا کرنے کے قابل بنانا بھی ہے۔ پالیسی نوجوانوں کے لیے طویل مدتی...
کاظم میثم نے اس موقع پر کہا کہ وفاق سے گلگت بلتستان کے حقوق کے لیے جدوجہد کرنا ہو یا حلقے کے حقوق کے لیے کوشش کرنا آپ سرکردگان، جوانان اور قائدین کی سرپرستی میں آگے بڑھیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اسمبلی مدت کی تکمیل اور عوامی حقوق کی بھرپور ترجمانی پر اہلیان پڑنگ، غلچو اور پوندس سکردو کے زعماء و جوانان کی طرف سے سابق اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی و سابق پارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیو ایم جی بی کاظم میثم کے اعزاز میں ایک اہم عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں واعظین، سرکردگان، زعماء اور جوانوں کے نمائندہ وفد نے شرکت کی۔ اس موقع پر عمائدین نے پڑنگ غلچو، پوندس روڈ اور ڈسپنسری رکھنے پر شکریہ ادا کیا...
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے خیبرپختونخوا میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف 2 کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کی گئی ہے۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے 13 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا، کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائیاں کرکے خوارجیوں کو جہنم واصل کیا۔ انہوں نے کہا کہ خوارجیوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ سستی اورمعیاری اشیاء کا حصول پنجاب کے عوام کا حق ہے:مریم نواز محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی جرات اور پروفیشنل ازم پر فخر ہے، سکیورٹی فورسز بہادری کے ساتھ خوارجیوں کا قلع قمع کر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور : چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے واضح کیا ہے کہ اگر کسی نے فوج کے خلاف آواز اٹھانے کی کوشش کی تو اس کی بھرپور مزاحمت کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ دفاعِ وطن، سلامتی اور استحکام کے لیے علماء، مدارس، محراب و منبر ہر سطح پر اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ اگر جہاد کے میدان میں ضرورت پیش آئی تو علماء صفِ اول میں کھڑے ہوں گے۔ انہوں نے افغانستان کے علماء کی جانب سے جاری اعلامیے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب افغان حکومت کی ذمے داری ہے کہ اس پر...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فیض حمید کے بعد ان ججوں کا بھی احتساب ہونا چاہیے جنہوں نے نواز شریف سے اپیل کا حق چھینا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آج تو بہت سے ججوں کے ضمیر جاگ رہے ہیں، لیکن جب نواز شریف کو نااہل کرنے کے بعد ایک ٹربیونل بنایا گیا، اور پھر اس پر ایک جج چوکیدار مقرر کردیا گیا، تب ججوں کے ضمیر کہاں تھے۔ وزیر دفاع نے کہاکہ 9 مئی عمران خان اور فیض حمید کا جوائنٹ وینچر تھا جب فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، عمران خان اکیلے یہ سب نہیں کر سکتے تھے۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف نے جب جنرل باجوہ اور جنرل فیض...
پشاور: خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند اور بنوں میں میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر دو مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی فنتۃ الخوارج کے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق 12 اور13 دسمبر 2025 کے دوران خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی دو علیحدہ کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 13 خوارج ہلاک ہو گئے۔ بیان میں کہاگیا کہ خوارج کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر ضلع مہمند میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا اور آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ آئی ایس...
سندھ حکومت نے پاکستان کیخلاف ریلیز ہونے والی بھارتی فلم دھرندھر کے جواب میں میرا لیاری فلم ریلیز کرنے کا اعلان کردیا۔ سندھ کے سینئر صوبائی وزیر برائے اطلاعات و نشریات، ٹرانسپورٹ و مانس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ بھارتی فلم پاکستان کیخلاف سازش ہے، اگلے ماہ لیاری کا اصل کلچر دکھانے کیلیے ’میرا لیاری‘ کے نام سے فلم ریلیز کی جائے گی۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ دھرندھر فلم پاکستان کا منفی چہرہ دکھانے کے پروپیگنڈے کی کڑی ہے، جس میں بالخصوص لیاری کو ہدف بنایا گیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ حقیقت یہ ہے کہ لیاری پُرتشدد نہیں بلکہ پُرامن، ثقافت، ٹیلنٹ اور حوصلے...
نعمان اعجاز پاکستان کے سب سے بڑے ستاروں میں سے ایک اور انتہائی ورسٹائل اداکار ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں کئی شاندار پروجیکٹس کیے ہیں اور ہر کردار کو بھرپور طریقے سے نبھانے کی مہارت رکھتے ہیں۔ حالیہ دنوں میں انہوں نے بسمل، پرورش اور شرپسند جیسے کامیاب پروجیکٹس کے ذریعے اپنی اداکاری کا لوہا منوایا۔ ان کا کردار فراست بھی اتنی حقیقت پسندی کے ساتھ نبھایا گیا ہے کہ کوئی اور اس میں اتنی جان نہیں ڈال سکتا تھا۔ نعمان اعجاز نے ایک بار یہ انکشاف کیا تھا کہ وہ ہر صبح کام پر جانے سے پہلے وضو کرتے ہیں، جس پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ لوگوں نے ان کے اس بیان پر...
سٹی 42 : سڈنی کے بونڈی بیچ میں دہشت گرد حملے پر وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے اظہارِ افسوس کیا گیا ہے، وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکومت اور عوام دکھ کی اس گھڑی میں آسٹریلیا کے ساتھ کھڑے ہیں۔ محسن نقوی کا آسٹریلیا سے یکجہتی کا اظہار، متاثرین کے لیے دعائیں۔ وزیرداخلہ نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ دہشت گردی انسانیت کے خلاف ناقابلِ معافی جرم ہے، پاکستان دہشت گردی کے درد کو بخوبی سمجھتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حملے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا۔ سستی اورمعیاری اشیاء کا حصول پنجاب کے عوام کا حق ہے:مریم نواز محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان روزانہ دہشت گردی کا سامنا کرتا...
سازش کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز ہوچکا، ابھی بہت سے فیصلے آنے ہیں، رانا مشہود WhatsAppFacebookTwitter 0 14 December, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازش کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز ہوچکا ہے اور ابھی بہت سے فیصلے آنے ہیں، یہ صرف آغاز ہے۔ لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ پاکستان کے خلاف جھوٹ بولنے والے اکانٹس بھارت یا اسرائیل سے آپریٹ ہو رہے ہیں، فیض حمید کو سزا دینا پاکستان میں نئے باب کا آغاز ہے اور اس فیصلے پر قوم سرخرو ہوئی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کی سلامتی...
سٹی 42: خیبرپختونخوا میں دو الگ الگ کارروائیاں ہوئیں جن میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 13 دہشتگرد ہلاک ہوئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع مہمند میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 خوارج جہنم واصل ہوئے جبکہ بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی سے 6 مزید بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک ہوئے ۔ سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائی سے دہشتگردوں کا نیٹ ورک تباہ ہوگیا ۔ ہلاک خوارج بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھتے تھے۔دہشتگردوں کے خلاف کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے ۔ سستی اورمعیاری اشیاء کا حصول پنجاب کے عوام کا حق ہے:مریم نواز دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک آپریشنز پوری شدت سے جاری رہیں گے۔عزمِ استحکام کے تحت سیکیورٹی...
مقررین نے سیدۂ کائنات حضرت فاطمہ زہرا (س) کی حیاتِ طیبہ، سیرت، کردار اور اسلامی معاشرے میں خواتین کے مقام پر جامع اور بصیرت افروز روشنی ڈالی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو نئی دہلی میں "فاطمہ ہی فاطمہ ہیں" کے عنوان سے کانفرنس کا انعقاد نئی دہلی میں "فاطمہ ہی فاطمہ ہیں" کے عنوان سے کانفرنس کا انعقاد نئی دہلی میں "فاطمہ ہی فاطمہ ہیں" کے عنوان سے کانفرنس کا انعقاد نئی دہلی میں "فاطمہ ہی فاطمہ ہیں" کے عنوان سے کانفرنس کا انعقاد نئی دہلی میں "فاطمہ ہی فاطمہ ہیں" کے عنوان سے کانفرنس کا انعقاد نئی دہلی میں "فاطمہ ہی فاطمہ ہیں" کے عنوان سے کانفرنس کا انعقاد نئی...
کوئی فوج کے خلاف آواز اٹھائے گا تو ہم مزاحمت کریں گے، حاظ طاہر اشرفی WhatsAppFacebookTwitter 0 14 December, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)چیئر مین پاکستان علما کو نسل حاظ محمد طا ہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ اگر کو ئی فوج کے خلاف آواز اٹھا ئے گا تو ہم مزاحمت کریں گے۔انہوں نے پر یس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا کہ جہاد کے میدان میں اگر ضرورت پڑی تو دفاع وطن، سلامتی و استحکام کیلئے مدارس ،محراب و منبر سمیت ہم حاضر ہیں۔ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ افغانستان کے علما کی جانب سے اعلامیہ کو خوش آئند قرار دیتے ہیں، اب افغان حکومت کی ذمہ داری ہے کہ اعلامیہ پر عمل...
آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ایک پروگرام کے دوران مسلح افراد کی فائرنگ سے 12 افراد کے ہلاک ہونے کے واقعے کے دوران ایک عام شہری نے بہادری کی مثال قائم کی، جس نے مسلح شخص کو قابو میں کر کے اس کا ہتھیار چھین لیا۔ شہری کو ہیرو قرار دیا جا رہا ہے، جس کے اس اقدام سے ممکنہ طور پر کئی جانیں بچ گئیں۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں ایک شخص سفید قمیض پہنے کار پارک میں دوڑتا ہوا دکھائی دیتا ہے، وہ حملہ آور کے پاس پہنچ جاتا ہے جو رائفل پکڑے ہوئے تھا۔ Not all hero’s wear capes This bystander tackled the shooter at Bondi beach and managed to get the gun away...
سہیل آفریدی جلسوں، دھرنوں کے بجائے کارکردگی سے مقابلہ کریں، بیرسٹرعقیل ملک WhatsAppFacebookTwitter 0 14 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیرِمملکت قانون وانصاف بیرسٹرعقیل ملک نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی جلسوں، دھرنوں کے بجائے دوسرے صوبوں کا کارکردگی سے مقابلہ کریں۔وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹرعقیل ملک کا کہنا تھا کہ اداروں میں خود احتسابی کا عمل جاری ہے، خیبرپختونخوا میں 13 سال سے پی ٹی آئی کی حکومت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عوام کی خدمت کرنے کے بجائے جلسے کر رہے ہیں، لوگوں نے آپ کو ووٹ جلاو گھیراو، دھرنوں کیلئے نہیں دیا، کوہاٹ کا جلسہ انتہائی ناکام ثابت ہوا۔وزیرِمملکت قانون وانصاف کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت عوام کی...
خیبر پختونخوا پولیس نے سال 2025 کے دوران دہشتگردی کے واقعات اور جانی نقصان کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس سال صوبے میں ایک ہزار 588 دہشتگردی کے واقعات پیش آئے جن میں 223 شہری شہید اور 570 زخمی ہوئے۔ مزید پڑھیں: بلوچستان: 2025 میں 78 ہزار آپریشنز کے دوران 700 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان حملوں میں 137 پولیس اہلکار شہید اور 236 زخمی ہوئے، جبکہ دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 18 اہلکار بھی جان کی بازی ہار گئے۔ فیڈرل کانسٹیبلری کے 124 جوان بھی شہید اور 244 زخمی ہوئے۔ اسی دوران مختلف کارروائیوں میں 348 دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔ دہشت گردی کے سب سے زیادہ کیسز...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سڈنی:آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ساحلی علاقے بونڈی بیچ پر فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں کم از کم 10 افراد ہلاک جبکہ 12 زخمی ہو گئے، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دو مسلح افراد نے ساحل پر موجود شہریوں پر اچانک فائرنگ شروع کر دی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں میں ایک حملہ آور بھی شامل ہے جبکہ دوسرے مشتبہ حملہ آور کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے، واقعے کے فوراً بعد پولیس اور ہنگامی امدادی ادارے موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ فائرنگ یہودیوں کے ایک مذہبی تہوار کی تقریب کے دوران ہوئی،...
صدر مملکت آصف علی زرداری نے آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں بونڈی بیچ پر فائرنگ کے افسوسناک واقعے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے، جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کے بونڈی بیچ پر یہودی تہوار کے دوران فائرنگ، 10 افراد ہلاک صدر مملکت نے واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی، زخمی ہونے والے پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان خود دہشتگردی کا طویل عرصے تک سامنا کرچکا ہے، اس لیے ایسے حملوں سے پیدا ہونے والے درد...
سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پی ٹی آئی کو مزاحمت کے بجائے مفاہمت کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آپ نے اپنے رویے پر نظر ثانی نہ کی تو ندامت کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔ کراچی میں سابق رکن قومی اسمبلی محمود مولوی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کو سزا کے بعد پی ٹی آئی سمیت جو سہولت کار تھے ہوشیار ہو جائیں، ان کا بھی احتساب ہوگا۔ مزید پڑھیں: فیض حمید سے ’فیض یاب‘ ہونے والوں کے لیے اچھی خبر نہیں، محمود مولوی نے تہلکہ مچا دیا انہوں نے فیض حمید کی سزا پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ پاک فوج نے انتہائی طاقتور شخص...
پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے دعوؤں کے باوجود صوبے میں تقرری اور تبادلہ نظام میں سنگین تضادات برقرار ہیں، حالیہ انتظامی ردوبدل نے بیوروکریسی میں بے چینی پیدا کر دی ہے اور پوسٹنگ و ٹرانسفر کے نظام میں بنیادی خامیوں کو بے نقاب کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق متعدد سینئر افسران کو بطور او ایس ڈی تعینات کیا گیا ہے جبکہ جونیئر افسران کو اعلیٰ اور اہم عہدوں پر تعینات کیا گیا ہے، جس سے میرٹ، گورننس اور ترجیحات پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ سہیل آفریدی نے وضاحت کی کہ تمام تقرریاں میرٹ، قواعد و ضوابط اور کارکردگی کی بنیاد پر کی گئی ہیں، اور کسی سیاسی دباؤ یا ذاتی پسند و ناپسند کو مدنظر نہیں...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازش کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز ہوچکا ہے اور ابھی بہت سے فیصلے آنے ہیں، یہ صرف آغاز ہے۔ روزنامہ جنگ کے مطابق لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ پاکستان کے خلاف جھوٹ بولنے والے اکاؤنٹس بھارت یا اسرائیل سے آپریٹ ہو رہے ہیں، فیض حمید کو سزا دینا پاکستان میں نئے باب کا آغاز ہے اور اس فیصلے پر قوم سرخرو ہوئی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کی سلامتی اور استحکام پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ معرکہ حق کے بعد پاکستان کا عالمی سطح پر وقار بلند ہوا...
آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں واقع دنیا کے مشہور بونڈی بیچ پر یہودی تہوار کے موقع پر ہونے والی فائرنگ کے واقعے نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا۔ حملے میں کم از کم 10 افراد جان سے گئے جبکہ درجن بھر کے قریب افراد زخمی ہوئے، جنہیں مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں بونڈی بیچ پر اتوار کے روز یہودی تہوار ہنوکا کی تقریب کے دوران مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور تقریباً 12 زخمی ہو گئے۔ نیو ساؤتھ ویلز پولیس نے تصدیق کی ہے کہ واقعے کے بعد دو افراد کو حراست...
پنجاب کے ضلع میانوالی میں پولیس کی جانب سے نوجوان سنگر رحمان علی پر تشدد کا واقعہ سامنے آنے کے بعد صوبائی حکومت نے نوٹس لے لیا۔ صوبائی وزیراطلاعات و ثقافت عظمی بخاری نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اسے افسوسناک قرار دیا۔ عظمی بخاری نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پولیس اہلکاروں کی جانب سے نوجوان سنگر پر تشدد کی ویڈیو دیکھی ہے جو افسوسناک ہے،واقعے کی تحقیقات کرکے ذمے داران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ فنکار برادری پر اس طرح کا تشدد کرنا ناقابل قبول ہے۔ داؤد خیل:ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پولیس کا شادی فنکشن پہ چھاپہ سنگر رحمان علی گرفتار ! خلاف ورزی پر ایسی کاروائی ضرور ہوگی براہ کرم قانون کااحترام...
پشاور: خیبرپختونخوا میں سابق صوبائی وزراء اور معاونین کی سرکاری گاڑیوں کی واپسی کا معاملہ تاحال حل نہ ہو سکا۔ ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے کئی سابق وزراء اور معاونین نے متعدد سرکاری گاڑیاں اب بھی واپس نہیں کیں۔ دستاویزات کے مطابق ریسکیو 1122 کی تین سرکاری گاڑیاں سابق معاون خصوصی ریلیف نیک محمد کے زیر استعمال ہیں۔ ذرائع کے مطابق گاڑیوں کی واپسی کے لیے ریسکیو 1122 نے تحریری درخواست بھی دی جب کہ ریسکیو 1122 کی ایک گاڑی تاحال اسلام آباد پولیس کی تحویل میں بھی موجود ہے۔ ذرائع کے مطابق کئی سابق کابینہ اراکین نے اپنے سرکاری دفاتر کو تالے بھی لگا رکھے ہیں تاہم اس معاملے پر معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے...
فائل فوٹو خیبرپختونخوا پولیس نے صوبائی حکومت سے خصوصی الاؤنس مانگ لیا، اس سلسلے میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو سمری ارسال کردی گئی ہے۔سمری کے مطابق خیبرپختونخوا پولیس دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن پر فرائض انجام دے رہی ہے، پولیس فورس نے قیمتی جانوں سمیت بھاری قربانیاں دی ہیں۔ خیبر پختونخوا پولیس کو 700 روپے ماہانہ یونیفارم الاؤنس ملے گا، آئی جیآئی جی نے کہا کہ پولیس دربار میں اہلکاروں نے یونیفارم الاؤنس نہ ملنے کی شکایات کی تھیں، سمری کے متن میں کہا گیا ہے کہ بم دھماکوں اور ٹارگٹ حملوں کے خطرات بدستور موجود ہیں، سخت حالات کے باوجود خیبرپختونخوا پولیس کو اضافی مالی مراعات حاصل نہیں، تجویز ہے کہ پولیس کو بنیادی تنخواہ کے برابر الاؤنس دیا...
دبئی: متحدہ عرب امارات میں جنسی جرائم اور جسم فروشی سے متعلق قوانین میں بڑی اور اہم تبدیلیاں کر دی گئی ہیں۔ ان نئے قوانین کا مقصد بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانا اور معاشرے میں عوامی سلامتی کو مضبوط بنانا ہے۔ نئے قانون کے تحت اگر کوئی بالغ شخص 18 سال سے کم عمر بچے کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرتا ہے تو اسے کم از کم 10 سال قید اور ایک لاکھ درہم جرمانے کی سزا دی جائے گی۔ حکام کے مطابق یہ سزا اس صورت میں بھی لاگو ہوگی اگر متاثرہ بچے نے رضامندی ظاہر کی ہو۔ قانون میں یہ وضاحت بھی کی گئی ہے کہ اگر متاثرہ فرد کی عمر 16 سال یا اس سے زیادہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کولکتہ: عالمی شہرت یافتہ فٹبال اسٹار لیونل میسی کے دورۂ بھارت کے دوران کولکتہ کے سالٹ لیک اسٹیڈیم میں شدید بدنظمی کے معاملے پر شو کے مرکزی آرگنائزر کو گرفتار کر لیا گیا ہے، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آرگنائزر کو اس وقت حراست میں لیا جب وہ میسی کے ہمراہ چارٹرڈ جہاز پر روانگی کی تیاری کر رہا تھا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کولکتہ سالٹ لیک اسٹیڈیم میں لیونل میسی کی آمد کے موقع پر انتظامی ناکامی اور سیکیورٹی کی ناقص صورتحال دیکھنے میں آئی، جس پر شائقین فٹبال کی بڑی تعداد شدید ناراض ہوگئی، میسی کی مختصر موجودگی، ناقص انتظامات اور شائقین تک رسائی نہ ہونے کے باعث اسٹیڈیم میں ہنگامہ آرائی کی صورتحال پیدا...
ذرائع کے مطابق سرینگر سمیت وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں ہفتے کو شروع کی گئی پکڑدھکڑ کا سلسلہ اتوار کی صبح بھی جاری رہا۔ مربوط چھاپوں کے دوران تقریبا 200 نوجوانوں کو پوچھ گچھ کے نام پر گرفتار کیا گیا اور گرفتار افراد کو اوور گرائوند ورکرز کا نام دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے اپنی تازہ ظالمانہ کارروائیوں کے دوران 200 سے زائد کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے جنہیں اوور گرانڈ ورکرز کا نام دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سرینگر سمیت وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں ہفتے کو شروع کی گئی پکڑدھکڑ کا سلسلہ اتوار کی صبح بھی جاری رہا۔ مربوط چھاپوں...
سرکٹ ہاؤس راولاکوٹ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظ٘م آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ عوامی حکومت شدید چیلنجز کے باوجود عوامی مسائل کے حل کے لیے میدان میں موجود ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظ٘م آزاد جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور عوامی مسائل کے حل کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں، ڈسٹرکٹ ہسپتال کی نامکمل عمارت کی تکمیل کے لیے جتنے بھی فنڈز درکار ہوں گے وہ فراہم کیے جائیں گے، چیڑھ واٹر سپلائی اسکیم، دریک ڈیم اور ڈسٹرکٹ جیل کی عمارت کو فوری طور پر مکمل کرنے کے لیے بھی فنڈز جاری کیے جائیں گے، راولاکوٹ میں پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے فوری فزیبیلٹی رپورٹ تیار کی جائے گی، میڈیکل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خرطوم: سوڈان میں جاری بدامنی اور خانہ جنگی کے دوران ایک افسوسناک واقعے میں اقوام متحدہ کے امن مشن (یو این پیس کیپنگ مشن) پر ڈرون حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں بنگلادیش سے تعلق رکھنے والے 6 امن اہلکار جاں بحق ہوگئے، واقعے نے نہ صرف سوڈان میں سکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کو مزید نمایاں کر دیا ہے بلکہ عالمی برادری کے لیے بھی تشویش کا باعث بن گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ڈرون حملہ سوڈان کے ایک شورش زدہ علاقے میں کیا گیا، جہاں اقوام متحدہ کا امن مشن شہریوں کے تحفظ اور انسانی امدادی سرگرمیوں میں مصروف تھا۔ حملے کے وقت بنگلادیشی امن اہلکار معمول کے مطابق اپنی ڈیوٹی انجام...
1971 کی جنگ میں مشرقی اور مغربی محاذوں پر پاکستان آرمی کے جوانوں نے بہادری کی لازوال داستانیں رقم کیں۔ پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل سلمان بیگ (ریٹائرڈ)نے 1971 کی جنگ کی آپ بیتی سناتے ہوئے کہا کہ 1971 میں بھارت نے مشرقی پاکستان پر حملہ کر کے جنگ کا آغاز کیا۔ میری یونٹ اس وقت مہرپور، جیسور سیکٹر میں تعینات تھی۔ انہوں نے بتایا کہ 1971 کی جنگ کے دوران مجھے چارلی کمپنی میں تعینات کیا گیا، چارلی کمپنی کے کمانڈر میجر زاہد الاسلام انتہائی بہادر اور نڈر تھے۔ 9 دسمبر کو بریگیڈ کمانڈر اور کمانڈنگ آفیسر نے اطلاع دی کہ بھارتی فوج کشتیا کے علاقے کی طرف حملہ کرنے آ رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ...
فائل فوٹو راولپنڈی پولیس نے رواں سال کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی، ڈکیتی اور قتل کے کیسز میں گزشتہ سالوں کی نسبت 52 فیصد اور رواں سال اغوا برائے تاوان کے مقدمات میں 40 فیصد کمی ہوئی ہے۔رپورٹ کے مطابق چوری کے مقدمات میں 34 فیصد، گاڑیاں چھیننے کے واقعات میں 54 فیصد اور موٹرسائیکل چھیننے کے واقعات میں 33 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی۔رپورٹ کے مطابق گاڑیاں اور موٹرسائیکل چوری کے مقدمات میں بالترتیب 45 فیصد اور 8 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ عدالتوں سے قتل کے 55 مقدمات میں 81 ملزمان کو سزائیں ہوئیں۔ راولپنڈی: نوجوانوں کیساتھ غیر انسانی سلوک کرنے والا ملزم بلال عباس پولیس مقابلے میں ہلاکاس سے متعلق پولیس کا بتانا ہے کہ فائرنگ کے...
سوڈان (نیوز ڈیسک) سوڈان میں دہشت گردوں نے اقوامِ متحدہ کے ایک اڈے پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں بنگلہ دیشی فوج کے امن مشن پر تعینات 6 اہلکار شہید ہو گئے۔ حملے کے بعد صورتحال انتہائی کشیدہ ہو گئی۔ صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر پاکستانی کوئیک رسپانس فورس (کیو آر ایف) کو فوری طور پر جائے وقوعہ کی جانب روانہ کیا گیا۔ پاکستانی امن دستوں نے بروقت اور پیشہ ورانہ کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور دہشت گردوں کا بھرپور مقابلہ کیا۔ کارروائی کے دوران پاکستانی امن فوج نے اقوامِ متحدہ کے اڈے میں پھنسے 41 بنگلہ دیشی فوجیوں کو بحفاظت نکال لیا، جن میں 8 زخمی اہلکار بھی شامل تھے۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد...
ہالی ووڈ کی مقبول جوڑی ٹام ہالینڈ اور زینڈایا ایک بار پھر سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہے ہیں، مگر اس بار وجہ کوئی نئی فلم نہیں، بلکہ ایک ایسی پوسٹ ہے جس نے مداحوں کو لمحوں میں پریشان بھی کیا اور حیران بھی۔ اصل ہنگامہ اُس وقت شروع ہوا جب سوشل میڈیا پر خبر پھیلنے لگی کہ دونوں کی منگنی ٹوٹ گئی ہے، اور اس افواہ کا تعلق زینڈایا اور روبرٹ پیٹنسن کی چند نئی تصاویر سے جوڑا جا رہا تھا۔ لیکن حقیقت اس سے کافی مختلف نکلی۔ بات کچھ یوں ہے کہ اداکارہ زینڈایا نے اس ہفتے ایک ایسی پوسٹ شیئر کی جو بظاہر شادی کے اعلان کا ہلکا سا تاثر دے رہی تھی۔ مداح پہلے تو چونکے،...
بھارت کی فلم دھرندھر کے ذریعے لیاری کے خلاف پروپیگنڈے کے جواب میں پاکستان میں میرا لیاری کے نام سے فلم تیار کرلی گئی۔ سندھ حکومت نے فلم میرا لیاری کی تیاری میں معاونت کی ، فلم جنوری کے پہلے ہفتے میں ریلیز کر دی جائے گی۔ صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ فلم کو بین الاقوامی طور پر ریلیز کیا جائے گا ، جنگ میں بھارت کو عبرت ناک شکست ہوئی ، وہ فلموں کے ذریعے ہار کو جیت میں نہیں بدل سکتا ۔ شرجیل میمن نے کہا کہ بھارتی فلم دھرندھر پاکستان، خاص طور پر لیاری کے خلاف منفی پروپیگنڈا ہے، لیاری تشدد نہیں بلکہ ثقافت، امن، صلاحیت اور حوصلے کی علامت ہے۔ انہوں نے...
پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کو سوئٹزرلینڈ کے مستند ادارے کی جانب سے آئی ایس او 901 اور آئی ایس او 27001 کے عالمی معیار کے سرٹیفکیٹ حاصل ہونے پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے خوشی اور مبارکباد کا اظہار کیا۔ یہ بھی پڑھیں:شاندار کارکردگی اور تاریخی پیشرفت، پنجاب پرفارمنس اور احتساب میں سب سے آگے یہ کامیابی پنجاب کے عوام کے لیے سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کے سلسلے میں سہولت بازار اتھارٹی کے اہم کردار کو اجاگر کرتی ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب سہولت بازار اتھارٹی پہلی ایسی ادارہ بن گئی ہے جس نے آئی ایس او 901 اور آئی ایس او 27001 سرٹیفکیٹ حاصل کر کے عالمی معیار پر اپنی کارکردگی ثابت کی۔ انہوں نے...
بھکر پولیس نے اسمگلنگ مافیا کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 1 کروڑ 15 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا نان کسٹم پیڈ سامان گاڑیوں سمیت پکڑ لیا۔ نان کسٹم سامان میں سگریٹ و گٹکا نسوار کی بڑی کھیپ برآمد کی گئی۔ 4 گاڑیوں کے ذریعے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ ڈی پی او بھکر کے مطابق کلورکوٹ پولیس کی بروقت کارروائی سے 2 اسمگلرز رنگے ہاتھوں گرفتار ہوئے۔ تمام سامان گاڑیوں سمیت بحق سرکار ضبط ہوگا۔ ڈی پی او شہزاد رفیق نے بتایا کہ اسمگلنگ کے خلاف سخت ترین کارروائیاں جاری ہیں۔ قانون شکن عناصر کے لیے ضلع بھکر میں کوئی گنجائش نہیں۔
پتوکی کے نواحی علاقے ہیڈبلوکی روڈ پر دو موٹرسائیکلوں کے درمیان خوفناک تصادم ہوا ہے۔حادثے میں 4افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ دو شدید زخمی ہوئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور غفلت کے باعث پیش آیا۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پہنچیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد قریبی اسپتال منتقل کر دیا۔ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔پولیس نے واقعے کی اطلاع ملنے پر جائے حادثہ کا معائنہ کیا اور شواہد اکٹھے کر لیے ۔حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
چین کی 3 سالہ لڑکی، گو جیانگ اپنی فطری سنہری بالوں اور نیلی آنکھوں کی وجہ سے حال ہی میں توجہ کا مرکز بنی ہے، جو عام طور پر قفقازی خصوصیات سے جڑی ہوئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:کنڈوم کی مدد سے معدے سے لائٹر نکالنے کا انوکھا طبی عمل یہ بچی مئی 2022 میں ایک چینی جوڑے کے ہاں پیدا ہوئی تھی اور ابتدائی طور پر ایک عام چینی بچی لگتی تھی۔ لیکن 8 ماہ کی عمر میں اس کی آنکھیں نیلی ہو گئیں اور ایک سال کی عمر تک اس کے بال سنہری اور گھنگریالے ہو گئے۔ گو جیانگ کے والدین نے کہا کہ اس غیر معمولی شکل کی وجہ سے وہ شروع میں سوچتے رہے کہ کہیں...
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ کینیڈا میں بیشتر صوبوں میں سولہ سال کی عمر میں ڈرائیونگ کی اجازت مل جاتی ہے۔ جرمنی میں سترہ سال کی عمر میں ڈرائیونگ لائسنسں مل جاتا ہے۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاکستان میں بھی نوجوانوں کو ملکی ترقی کے دھارے میں لانے کیلئے ڈرائیونگ کی عمر اٹھارہ سال سے کم کرکے سولہ سال کی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کیلئے عمر کی قید 18 کے بجائے 16 سال کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی ہے۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن رکن شیخ امتیاز محمود نے قرارداد جمع کرائی، جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں اور خصوصاً پنجاب میں نوجوانوں کی شرح میں تیزی...
پشاور (نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی جانب سے صوبے میں اچھی حکمرانی اور میرٹ پر تقرریوں و تبادلوں کے بلند و بانگ دعوؤں کے باوجود عملی طور پر تقرری و تبادلہ نظام میں سنگین تضادات بدستور موجود ہیں۔ خیبر پختونخوا میں حالیہ انتظامی رد و بدل نے بیوروکریسی میں شدید بے چینی پیدا کر دی ہے اور صوبائی سطح پر پوسٹنگ اور ٹرانسفر کے نظام میں موجود بنیادی خامیوں کو بے نقاب کر دیا ہے۔ متعدد سینئر افسران کو بطور او ایس ڈی ایک طرف بٹھا دیا گیا ہے جبکہ نسبتاً جونیئر افسران کو اہم اور اعلیٰ درجے کے عہدوں پر تعینات کر دیا گیا ہے، جس سے میرٹ، گورننس اور ترجیحات پر سنگین سوالات جنم لے...
سوڈان میں ایک ڈرون حملے کے نتیجے میں اقوام متحدہ کے امن مشن سے تعلق رکھنے والے 6 بنگلادیشی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ اقوام متحدہ کے مشن کے مطابق یہ حملہ ہفتے کے روز سوڈان کے کوردوفان ریجن میں یو این مشن کے بیس پر کیا گیا۔ ڈرون حملے میں بنگلادیش سے تعلق رکھنے والے 6 امن اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ مزید 6 اہلکار زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں سے 4 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، اور تمام زخمیوں کا تعلق بھی بنگلادیش سے ہے۔ بنگلا دیش کے عبوری سربراہ محمد یونس نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ اہلکاروں کو فوری اور ہر ممکن ہنگامی امداد...
جنرل (ر) باجوہ کے خلاف نہ تو کوئی تحقیقات ہو رہی ہیں اور نہ ہی کوئی کارروائی زیرِ عمل ہے, انصار عباسی کا ذرائع کے حوالے سے دعویٰ
اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کی سزا کے بعد بعض سیاسی اور میڈیا حلقوں میں سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے خلاف قانونی کارروائی کے امکان پر قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں تاہم باخبر ذرائع نے ان دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل باجوہ کے خلاف نہ تو کوئی تحقیقات ہو رہی ہیں اور نہ ہی کوئی کارروائی زیرِ عمل ہے۔ صحافی انصار عباسی نے ذرائع کے حوالے سے روزنامہ جنگ کے لیے لیے لکھا کہ بعض حلقوں میں پھیلائی جانے والی یہ چہ مگوئیاں بے بنیاد ہیں۔ ان کے مطابق فوجی احتساب کا وہ عمل جس کے نتیجے میں جنرل فیض کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سوڈان میں ڈرون حملے کے نتیجے میں بنگلادیش سے تعلق رکھنے والے اقوام متحدہ کے امن مشن کے چھ اہلکار جاں بحق ہو گئے۔اقوام متحدہ کے مشن کے مطابق ہفتے کے روز سوڈان کے خطے کوردوفان میں ہونے والے ایک ڈرون حملے میں بنگلادیشی یو این امن دستے کے چھ ارکان جان کی بازی ہار گئے۔حملے میں کوردوفان ریجن میں قائم اقوام متحدہ کے مشن کے کیمپ کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں مزید چھ اہلکار زخمی ہوئے، جن میں سے چار کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ تمام زخمیوں کا تعلق بھی بنگلادیش سے ہے۔بنگلا دیش کے عبوری سربراہ محمد یونس نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ...
امریکی ریاست رہوڈ آئی لینڈ میں واقع براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ کے واقعے نے تعلیمی حلقوں میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے، جہاں امتحانات کے دوران ہونے والی اندھا دھند فائرنگ میں 2 افراد ہلاک جبکہ 8 زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد یونیورسٹی کو لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے اور حملہ آور تاحال فرار ہے۔ خبر کے مطابق ہفتے کی شام تقریباً 4 بجے پروویڈنس میں براؤن یونیورسٹی کے بارس اور ہولی انجینئرنگ بلڈنگ میں اس وقت فائرنگ کی گئی جب طلبہ امتحانات دے رہے تھے۔ پولیس نے دو گھنٹے کی کارروائی کے بعد عمارت کو کلیئر کیا۔ عینی شاہدین اور پولیس کے مطابق حملہ آور سیاہ لباس میں ملبوس ایک مرد تھا۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے ابتدا...
بھارت کی فلم دھرندھر کے ذریعے لیاری کے خلاف پروپیگنڈے کے جواب میں پاکستان میں میرا لیاری کے نام سے فلم تیار کرلی گئی۔سندھ حکومت نے فلم میرا لیاری کی تیاری میں معاونت کی ، فلم جنوری کے پہلے ہفتے میں ریلیز کر دی جائے گی۔صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ فلم کو بین الاقوامی طور پر ریلیز کیا جائے گا ، جنگ میں بھارت کو عبرت ناک شکست ہوئی ، وہ فلموں کے ذریعے ہار کو جیت میں نہیں بدل سکتا ۔شرجیل میمن نے کہا کہ بھارتی فلم دھرندھر پاکستان، خاص طور پر لیاری کے خلاف منفی پروپیگنڈا ہے، لیاری تشدد نہیں بلکہ ثقافت، امن، صلاحیت اور حوصلے کی علامت ہے۔انہوں نے کہا کہ اگلے مہینے ریلیز...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جنیوا (مانیٹرنگ ڈیسک) انسدادِ دہشتگردی اقدامات کی عدم تکمیل پر اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کے اجلاس میں عالمی برادری افغان طالبان پر برس پڑی، جہاں عالمی برادری نے افغان طالبان رجیم کو دوٹوک انتباہ دے دیا۔ افغانستان میں طالبان رجیم کی جانب دہشت گردوں کی سرپرستی کے باعث پاکستان سمیت پورے خطہ دہشت گردی کی لپیٹ میں آچکا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اقوام متحدہ کے اجلاس میں متعدد ممالک کے مندوبین اور نمائندگان نے افغانستان کو دہشت گروں کی آماجگاہ قرار دیتے ہوئے عالمی فورم پر متفقہ تاثرات کا اظہار کیا ہے۔اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے فو کانگ نے خبردار کیا ہے کہ افغان سر زمین میں ٹی ٹی پی سمیت دیگر دہشت گرد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251214-4-4حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) سندھ ترقی پسند پارٹی ضلع حیدرآباد کے صدر جان محمد جونیجو نے کہا ہے کہ سندھ ہزاروں سالوں سے سندھیوں کا تاریخی اور آبائی وطن ہے اور اس پر حکومت کرنے کا مکمل، قانونی اور اخلاقی حق صرف سندھیوں کو حاصل ہے۔ سندھ کے وسائل، زمینوں اور اختیارات پر سندھیوں کے سوا کسی اور کو حق نہیں دیا جا سکتا۔انہوں نے واضح کیا کہ سندھ ترقی پسند پارٹی سندھ کی سیاسی، معاشی اور ثقافتی خودمختاری کے لیے اپنی جدوجہد ہر صورت جاری رکھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ آج سندھ کے عوام بے روزگاری، مہنگائی، پانی کی شدید قلت، بدامنی اور وسائل کی منظم لوٹ مار جیسے سنگین مسائل کا سامنا کر رہے ہیں، جن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مودی حکومت کی پالیسیوں کے باعث مقبوضہ کشمیر میں بھارت مخالف جذبات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔بھارت کے سابق وزیر خارجہ یشونت سنہا کی سربراہی میں قائم ادارے **کنسرنڈ سٹیزنز گروپ** کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی زمینی حقیقت وہ نہیں جو مودی حکومت پیش کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی حکومت کے سخت اور جابرانہ اقدامات کے نتیجے میں کشمیری عوام میں بھارت کے خلاف غصہ، ناراضگی اور بے چینی میں اضافہ ہو رہا ہے۔مزید بتایا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی حکومت کے پاس عملی اختیارات نہیں، جس کے باعث کشمیری عوام میں بھارت سے دوری، بے گانگی اور مایوسی مزید بڑھ...
ٹانک: خیبرپختوا کے ضلع ٹانک میں صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا۔ ضلعی انتظامیہ کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع ٹانک کی سب ڈویژن جنڈولہ میں کرفیو کے باعث بازار بند رہیں گئے جبکہ کرفیو کے دوران ہر قسم کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی ہوگی اور کوڑ قلعہ ، خرگی شاہراہ ٹریفک کے لئے بند رہے گی۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ مندرجہ بالا شاہراہوں پر داخلہ سختی سے منع ہے، صرف ایمرجنسی کی صورت میں متاثرہ راستوں پر پولیس یا سکیورٹی فورسز کی اجازت کے ساتھ، شناختی کارڈ اور کاغذات جمع کروا کر سفر جاری رکھا جا سکتا ہے۔ علاوہ ازیں نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کرفیو کے دوران...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکیہ کے وسطی زرعی علاقوں میں زمین مسلسل دھنسنے کے واقعات نے ملک کے اہم گندم اگانے والے علاقوں میں خطرے کی گھنٹی بجادی۔ خاص طور پر خشک سالی سے متاثرہ کونیا کے ہموار میدانوں میں یہ سنک ہولز اچانک نمودار ہو رہے ہیں، جس سے زرعی زمینیں اور مقامی انفراسٹرکچر شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ حالیہ سرکاری جائزے کے مطابق اب تک 684 بڑے سنک ہولز ریکارڈ کیے جا چکے ہیں، جبکہ ڈرون تصاویر یہ واضح کرتی ہیں کہ زمین کے دھنسنے کی رفتار تشویشناک حد تک بڑھ گئی ہے۔ ماہرین اور حکام کے مطابق اس غیر معمولی مظہر کے پیچھے کئی عوامل ہیں، جن میں اہم یہ ہے کہ زمین کی اندرونی تہیں...
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان شہر میں خونی ڈمپر و ٹینکرز سے بڑھتی اموات ، ای چالان کے نام پر عوام کی جیبوں پر ڈاکے و حکومتی نااہلی و بے حسی کے خلاف نمائش چورنگی پر احتجاجی دھرنے سے خطاب کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)خیرپور ناتھن شاہ تعلقہ بار ایسوسی ایشن میں عوامی تحریک کی جانب سے 21 دسمبر کو لاڑکانہ میں ہونے والے‘‘سندھ کا وجود اور وسائل بچاؤ مارچ’’کے سلسلے میں وکلاء کو دعوتیں دی گئیں۔ اس موقع پر عوامی تحریک کے مرکزی جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ ساجد حسین مہیسر، مرکزی لیگل ایڈوائزر ایڈووکیٹ نجیب الرحمان مہیسر، عوامی تحریک کے رہنما مصطفی رحمان ابڑو اور سندھی شاگرد تحریک کے مرکزی سینئر نائب صدر اعتزاز گائنچو تعلقہ بار خیرپور ناتھن شاہ پہنچے اور وکلاء ایڈووکیٹ لعل شاہ، ایڈووکیٹ شاہ پسند لغاری، ایڈووکیٹ سلطان احمد آرائیں، ایڈووکیٹ فرحان علی سومرو، ایڈووکیٹ مظہر علی گاڈھی، ایڈووکیٹ غلام سرور گاڈھی، ایڈووکیٹ شیراز مشوری، ایڈووکیٹ منور علی لغاری سمیت دیگر وکلاء کو 21 دسمبر کو لاڑکانہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251214-8-4 حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)انجمن تاجران سندھ نے واضح کیا ہے کہ حیدرآباد کی عوام پر ای چالان کا غیر منصفانہ بوجھ قبول نہیں یہ اصول حکومتوں اور اداروں کے لیے واضح پیغام ہے کہ عوام پر ظلم، ناانصافی اور غیرمنصفانہ بوجھ ڈالنا اللہ کے حکم کے خلاف ہیم شہر تباہ، نظام مفلوج مگر سزا عوام کیوں بھگتے؟ انجمن تاجران سندھ کے مرکزی و ضلعی رہنما وقار حمید میمن، عبدالسلام شیخ ،علی رضا آرائیں، ڈویژن صدر،صلاح الدین غوری، ساجد حسین سولنگی ،چیئرمین اظہر شیخ ،جنرل سیکرٹری امجد آرائیں ،سینئر نائب صدر تقی شیخ، نائب صدر محبوب ابڑو، نائب صدر، محمد علی راجپوت ،سعید الدین ودیگر نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ حیدرآباد کے عوام پہلے ہی معاشی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کا شیڈول جاری ہونے کے بعد نئے بلدیاتی نظام کی باتیں تاخیری حربے استعمال کرنے کی کوشش ہے، جماعت اسلامی اسلام آباد کے تمام وارڈز میں اپنے کونسلرز کھڑے کرے گی اور انتخابی میدان میں بھرپور قوت کے ساتھ اترے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا، سیکرٹری جنرل زبیر صفدر، نائب امرا اور دیگر عہدیداران بھی شریک تھے۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ یہ بات سامنے آئی ہے کہ حکومت نے اسلام آباد میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں موجود افغان شہریوں سے متعلق ایک تشویش ناک انکشاف سامنے آیا ہے، جہاں تقریباً 2 ہزار افغان باشندوں کے دہشت گرد تنظیموں سے روابط کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ بات نیشنل انٹیلی جنس کی ڈائریکٹر تلسی گبارڈ نے امریکی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہی۔ تلسی گبارڈ نے بائیڈن انتظامیہ کے دور میں امریکا آنے والے افغان شہریوں کی جانچ پڑتال کے سست اور غیر مؤثر عمل پر شدید تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ آپریشن الائیز ویلکم کے تحت مجموعی طور پر 18 ہزار افغان شہری امریکا میں داخل ہوئے، تاہم اس دوران مناسب اور جامع اسکریننگ نہیں کی گئی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ مرحلے میں آپریشن الائیز ویلکم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251214-08-17 لاہور (مانیٹر نگ ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے طلاق دینے کے 3 دن بعد ازدواجی تعلقات قائم کرنے کے معاملے پر شوہر کے خلاف درج زیادتی کا مقدمہ خارج کردیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ مسلم فیملی لاز آرڈیننس کے تحت طلاق 90 دن مکمل ہونے سے قبل قانونی طور پر مؤثر نہیں ہوتی، اور اس نے مقررہ مدت کے اندر چیئرمین یونین کونسل کے روبرو رجوع بھی کر لیا تھا لہٰذا قانونی طور پر خاتون اس کی بیوی تھی اس لیے اس مدت کے دوران ازدواجی تعلقات کو غیر قانونی قرار نہیں دیا جا سکتا۔ عدالت نے ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد قرار دیا کہ ان حقائق سے خاتون نے بھی انکار نہیں کیا اس لیے قانون...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251214-08-12 کراچی( اسٹاف رپورٹر) نواب خاندان تاجپور کے چشم و چراغ، اسلامی جمعیت طلبہ سندھ کے سابق ناظم عبدالواحد لغاری کے بھائی، جماعت اسلامی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری نواب مجاہد بلوچ ، تنظیم اساتذہ کے مرکزی رہنما پروفیسر نصراللہ لغاری کے چچا اور رہبر ادبی سوسائٹی کے روح رواں نواب عبد الرحمن لغاری انتقال کرگئے، مرحوم کی نماز جنازہ ہفتہ کو درگاہ نواب فقیر ولی محمد لغاری تاجپور نزد ٹنڈو جام میں ادا کرنے کے بعد مقامی قبرستان میں سپردخاک کیا گیا نمازجنازہ میں علاقے کے سیاسی سماجی رہنما جماعت اسلامی کے ذمے داران اورقریبی رشتے داروں نے شرکت کی۔جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ،جنرل سیکرٹری محمد یوسف، سینئر رہنمااسد اللہ بھٹو،ناظم عمومی محمد دین منصوری...
گڈانی کے قریب سمندر میں اسمگلنگ کے خلاف ایک بڑی اور کامیاب کارروائی کے دوران تقریباً 37 ارب روپے مالیت کی منشیات اور غیر ملکی شراب برآمد کر لی گئی۔ یہ کارروائی پاکستان نیوی، پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور کلکٹریٹ آف کسٹمز (انفورسمنٹ) گڈانی نے مشترکہ طور پر کی جس کی تصدیق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کی ہے۔ ایف بی آر کے مطابق کارروائی کے دوران 500 کلوگرام آئس (میتھم فیٹامین) اور 3,500 غیر ملکی شراب کی بوتلیں برآمد کی گئیں۔ ضبط کی گئی منشیات اور شراب کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مجموعی مالیت تقریباً 13 کروڑ 20 لاکھ امریکی ڈالر بتائی جا رہی ہے۔ ترجمان ایف بی آر کے مطابق غیر ملکی شراب...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: خیبرپختونختوا کے ضلع ٹانک میں اتوار کو صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا۔ضلعی انتظامیہ نے اتوار کو کرفیو کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جس کے مطابق ضلع ٹانک کی سب ڈویژن جنڈولہ میں کرفیو کے باعث بازار بند رہیں گے جبکہ کرفیو کے دوران ہر قسم کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی ہو گی۔ضلع ٹانک کے کوڑ قلعہ، خرگی شاہراہ بھی ٹریفک کے لیے بند رہیں گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق مندرجہ بالا شاہراہوں پر داخلہ سختی سے منع ہے۔ اور صرف ایمرجنسی کی صورت میں متاثرہ راستوں پر پولیس یا سیکورٹی فورسز کی اجازت کے ساتھ، شناختی کارڈ اور کاغذات جمع کروا کر سفر جاری رکھا جا سکتا ہے۔مزید...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">روم : اطالوی حکام نے اثار قدیمہ کے مقبروں میں تاریخی نوواردات کے چوری میں ملوث درجنوں چوروں کو گرفتار کرلیا ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق اعلیٰ حکام نے مقبروں کے 34 چوروں کو گرفتار کرلیا ہے، جن پر سسلی اور پڑوسی علاقے کلابریا میں آثار قدیمہ کے مقامات سے خزانے لوٹنے میں ملوث ہونے کا شبہہ ہے۔ اٹلی میں فنی اور آثار قدیمہ کے ورثے کی لوٹ مار صدیوں پرانا مسئلہ ہے جبکہ قومی جینڈر میری کی آرٹ کرائمز فورس نے پچھلے چند سال میں چوری شدہ نوادرات کی بازیابی میں کچھ کامیابی حاصل کی ہے۔ پولیس اور پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر کے مطابق سسلی میں 9 افراد کو مجرمانہ سازش، ثقافتی املاک کی چوری، چوری شدہ...
اپنے ایک بیان میں نبیہ ابو ردنیہ کا کہنا تھا کہ اگر امریکی حکومت خطے میں منصفانہ امن کے قیام اور اشتعال میں کمی کیلئے سنجیدہ ہے تو اسے چاہئے کہ وہ بین الاقوامی قوانین اور سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل کرے۔ اسلام ٹائمز۔ نتین یاہو کی کابینہ نے مغربی کنارے میں نئی مزید 19 کالونیوں کی تعمیر کا نوٹیفیکیشن جاری کیا۔ جس پر فلسطینی اتھارٹی کے ترجمان "نبیل ابو ردنیہ" نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے کسی بھی صیہونی کالونی کا قیام، اقوام متحدہ کی قرارداد اور بین الاقوامی قوانین سے متصادم ہے۔ نیز ان کالونیوں کی حمایت میں امریکی سفیر کا بیان بھی مسترد اور ناقابل قبول ہے۔ بلکہ اتفاق رائے سے پاس...
سندھ حکومت نے پاکستان کیخلاف ریلیز ہونے والی بھارتی فلم دھرندھر کے جواب میں میرا لیاری فلم ریلیز کرنے کا اعلان کردیا۔ سندھ کے سینئر صوبائی وزیر برائے اطلاعات و نشریات، ٹرانسپورٹ و مانس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ بھارتی فلم پاکستان کیخلاف سازش ہے، اگلے ماہ لیاری کا اصل کلچر دکھانے کیلیے ’میرا لیاری‘ کے نام سے فلم ریلیز کی جائے گی۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ دھرندھر فلم پاکستان کا منفی چہرہ دکھانے کے پروپیگنڈے کی کڑی ہے، جس میں بالخصوص لیاری کو ہدف بنایا گیا ہے۔ Indian movie Dhurandhar is yet another example of negative propaganda by the Indian film industry against Pakistan, especially...
بھارتی ریاست پنجاب کے ضلع لدھیانہ میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا، جہاں ایک شخص نے شادی کے لیے دباؤ ڈالنے پر اپنی محبوبہ کو قتل کر دیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ لدھیانہ کے ایک ہوٹل میں پیش آیا۔ دورانِ قیام، خاتون اور اس کے ساتھی امیت نشاد کے درمیان شادی کے معاملے پر تلخ کلامی ہوئی، جس کے دوران خاتون نے مبینہ طور پر تیز دھار آلے سے نشاد کو زخمی کر دیا۔ شدید زخمی ہونے پر برہم ہو کر نشاد نے خاتون کو گلا گھونٹ کر مار ڈالا اور موقع سے فرار ہو گیا، تاہم پولیس نے بعد ازاں اسے گرفتار کر لیا اور زخمی ہونے کے باعث علاج کے لیے چندی گڑھ کے اسپتال منتقل...
کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سندھی کلچرل ڈے کے دوران پیش آنے والے واقعے پر پولیس نے مناسب کارروائی کی۔ میڈیا سے گفتگو میں مرتضیٰ وہاب نے واضح کیا کہ ان کی پارٹی کسی صوبے کی علیحدگی یا نیا خطہ بنانے کی حمایت نہیں کرتی بلکہ وہ آئین کی بالادستی اور قومی یکجہتی کی بات کرتے ہیں۔ میئر نے مزید کہا کہ حال ہی میں ریلیز ہونے والی کچھ فلمیں سازشی نوعیت کی ہیں، اور وہ ایسے بیانیے کی حمایت نہیں کرتے جو ملک میں انتشار پھیلا سکتا ہو۔ مرتضیٰ وہاب نے اس موقع پر نریندر مودی کی حکومت کے رویے کی طرف بھی اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے موقف سے مودی سرکار...
اسرائیلی فوج نے غزہ سٹی میں ایک کارروائی کے دوران حماس کے سینیئر رہنما رائد سعد کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اسرائیلی دفاعی عہدیدار اور اسرائیلی میڈیا کے مطابق رائد سعد 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر ہونے والے حملوں کے منصوبہ سازوں میں شامل تھے۔ مزید پڑھیں: حماس اسرائیل پر حملے روکنے کیلیے تیار، غیر مسلح ہونے سے صاف انکار غزہ کے محکمہ صحت کے مطابق اس حملے میں 4 افراد جاں بحق ہوئے۔ تاہم فوری طور پر حماس یا طبی ذرائع کی جانب سے اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی کہ آیا رائد سعد بھی شہید ہونے والوں میں شامل ہیں یا نہیں۔ اسرائیلی فوج نے بیان میں کہاکہ اس نے غزہ سٹی میں حماس کے...
سوڈان اور جنوبی سوڈان کے متنازعہ علاقے ایبی میں اقوام متحدہ کے ایک اڈے پر مسلح عسکریت پسندوں کے حملے کے نتیجے میں کم از کم 6 بنگلہ دیشی امن فوجی جاں بحق اور 8 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: سوڈان میں ہولناک قتلِ عام، سینکڑوں مریض اور شہری ہلاک بنگلہ دیشی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ غیر شناخت شدہ مسلح گروہوں نے کیا، جنہیں دہشتگرد قرار دیا گیا ہے۔ یہ بنگلہ دیشی دستہ اقوام متحدہ کے عارضی امن فوجی مشن برائے ایبی (یو این آئی ایس ایف اے) کے تحت تعینات تھا، جس کا مقصد اس غیر مستحکم علاقے میں امن و استحکام قائم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن: فلسطینی علاقوں میں انسانی حقوق کے لیے اقوام متحدہ کی خصوصی ایلچی نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت، امریکہ اور دیگر بڑے ہتھیار فراہم کرنے والے ممالک کے ساتھ مل کر غزہ کی تعمیر نو کے لیے رقم ادا کرے۔فرانسسکا البانیز نے لندن میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں انسانی حقوق کی صورتحال کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات زور دے کر کہی کہ غزہ میں نسل کشی کا مکمل جائزہ لیا جائے اور نہ صرف اسرائیل بلکہ نسل کشی میں اس کا ساتھ دینے والے تمام ممالک پر پابندیاں عائد کی جائيں۔ اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی خصوصی نمائندہ برائے فلسطین فرانسسکا البانیز نے کہا ہے کہ تباہ حال غزہ...
سٹی 42 : صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی پیپلز پارٹی رہنماوں سے ملاقات ہوئی ، جس کے دوران صدر آصف علی زرداری کو سیاسی صورتحال پر بریفنگ اور پیپلز پارٹی کو پنجاب میں درپیش مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ بلاول ہاوس بحریہ ٹاون میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر کی ملاقات ہوئی۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے صدر مملکت کو پنجاب کی سیاسی صورتحال پر بریفنگ دی۔ ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی صدر آصف علی زرداری سے پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل میر، رکن قومی اسمبلی مخدوم مرتضی محمود، پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے کوآرڈینیٹر عبد القادر شاہین، رکن پنجاب اسمبلی علمدار...
پنجاب حکومت کے ستھرا پنجاب پروجیکٹ کو بین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل ہو رہی ہے، اور برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق تاریخ میں پہلی بار کسی برطانوی شہر کے والنٹیئرز گروپ نے صفائی کے لیے پنجاب سے رہنمائی حاصل کی ہے۔ بی بی سی رپورٹ کے مطابق برطانوی شہر برمنگھم میں اُبلتے کوڑے دانوں اور بار بار ہڑتالوں کے مسئلے کے حل میں ’ستھرا پنجاب‘ ماڈل مؤثر ثابت ہوا۔ یہ بھی پڑھیں: صاف ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت اب کتنا صفائی ٹیکس دینا ہوگا؟ بی بی سی کے مطابق پنجاب کا ویسٹ مینجمنٹ پلان دنیا بھر کے اداروں کے لیے قابل تقلید مثال بن چکا ہے۔ کوپ 30 میں پاکستان پویلین پر ستھرا پنجاب پروگرام کی تفصیلات...
اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی خصوصی نمائندہ برائے فلسطین فرانسسکا البانیز نے غزہ کی صورت حال کا ذمہ دار اسرائیل، امریکا، جرمنی، برطانیہ اور اٹلی کو قرار دیتے ہوئے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسسکا البانیز نے کہا کہ غزہ پر اسرائیلی بمباری میں استعمال ہونے والے اسلحہ امریکا، جرمنی، برطانیہ اور اٹلی نے فراہم کیا تھا۔ انھوں نے مزید کہا کہ غزہ کی تباہی کا ذمہ دار صرف حملے کرنے والا اسرائیل ہی نہیں بلکہ اسے اسلحہ فراہم کرنے والے ممالک بھی اتنے ہی ذمہ دار ہیں۔ فرانسسکا البانیز نے مطالبہ کیا کہ تباہ حال غزہ کی تعمیر نو کے لیے نہ صرف اسرائیل بلکہ اسے اسلحہ فراہم کرنے والے امریکا، جرمنیی، برطانیہ اور اٹلی رقم فراہم کریں۔...
پاکستان کے مختلف حصوں کی طرح پنجاب میں بھی انفلوئنزا کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ دیکھا جا رہا ہے، خاص طور پر لاہور میں وائرل انفیکشن نے تشویشناک صورتحال پیدا کر دی ہے۔ شہری بڑے پیمانے پر انفلوئنزا اور دیگر وائرل بیماریوں میں مبتلا ہو کر سرکاری و نجی اسپتالوں اور کلینکس کا رخ کر رہے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 12 دنوں کے دوران پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں 50 ہزار سے زائد مریض رپورٹ ہو چکے ہیں، جبکہ نجی کلینکس میں بھی مریضوں کا رش معمول سے کئی گنا بڑھ گیا ہے۔ متاثرہ افراد میں خشک کھانسی، شدید نزلہ، سردرد اور جسم درد جیسی علامات عام ہیں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسپتالوں...
فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ بہاولپور بینچ نے طلاق دینے کے 3 دن بعد ازدواجی تعلقات قائم کرنے پر شوہر پر زیادتی کا مقدمہ خارج کر دیا۔جسٹس طارق سلیم شیخ نے درخواست پر 12 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ طلاق کے 90 روز کے اندر اندر طلاق منسوخی دائر کرنے کا حق ہوتا ہے، مسلم فیملی لاء آرڈیننس کے تحت طلاق کے بعد 90 روز کے اندر منسوخی کے لیے رجوع کیا جا سکتا ہے، فریقین نے 22 اپریل 2024ء کو شادی کی، شادی کے بعد پتہ چلا کہ شوہر پہلے سے شادی شدہ ہے، جھگڑے کے بعد شوہر نے 14 اکتوبر 2024ء کو بیوی کو طلاق دے دی۔خاتون کا الزام تھا...
پاکستان بار کونسل کے انتخابات کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق پنجاب کی 11 نشستوں میں سے 8 پر عاصمہ جہانگیر گروپ کے امیدوار کامیاب رہے۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ باقی دو نشستیں حامد خان گروپ کے امیدواروں کے حصے میں آئیں۔ غیر حتمی نتائج کے مطابق حامد خان گروپ کے سلمان اکرم راجہ اور شفقت چوہان ممبر پاکستان بار کونسل منتخب ہوئے۔ عاصمہ جہانگیر گروپ کے کامیاب امیدواروں میں اعظم نذیر تارڑ، احسن بھون، پیر مسعود چشتی، عامر سعید راں، طاہر ناصر اللہ وڑائچ، حفیظ الرحمان چوہدری، ثاقب اکرم گوندل اور سید قلب حسن شامل ہیں۔ انتخابات کے حتمی نتائج 22 دسمبر کو جاری کیے جائیں گے۔
لاہور کے علاقے سندر میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں دو سگی بہنوں کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا الزام لگایا گیا ہے۔ نجی میڈیا کے مطابق متاثرہ خواتین کی والدہ کی شکایت پر پولیس نے پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ ملزمان میں قاسم، عمیر جٹ، علی اکبر وٹو، ضیاء الرحمن اور احمد رضا شامل ہیں۔ پولیس نے مقدمے کے اندراج کے بعد چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ایک کی تلاش جاری ہے۔ حراست میں لیے گئے افراد سے تفتیش جاری ہے، اور متاثرہ بہنوں کو میڈیکل معائنہ کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ میڈیکل رپورٹ کے بعد قانونی کارروائی میں مزید پیش رفت متوقع ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: جماعت اسلامی نےہیوی ٹریفک کے بڑھتے حادثات،قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع سندھ حکومت کی بے حسی، ای چالان کے نام پر لوٹ مار کے خلاف نمائش چورنگی پر احتجاجی دھرنا دے دیا۔دھرنا خونی ڈمپرز و ٹینکرز اور ہیوی ٹریفک ، ظالمانہ ای چالان کے خلاف دیا گیا ہے۔ ان خونی ڈمپرز و ٹینکرز اور بے ہنگم ٹریفک نے عوام کا جینا مشکل کردیا گیا ہے۔احتجاجی دھرنے سے جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق نے کہا کہ جماعت اسلامی سندھ اسمبلی کے ایوان میں بھی کراچی کے عوام کی بات کرتی ہے۔ان کاکہنا تھا کہ کراچی میں بے شمار مسائل ہیں ، کراچی کا سب سے بڑا مسئلہ مردم شماری میں دھاندلی ہے،کراچی کی ابادی ساڑھے...
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن رکن شیخ امتیاز محمود نے ایک قرارداد جمع کرائی ہے، جس میں تجویز دی گئی ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس کے لیے عمر کی حد 18 سال کے بجائے 16 سال کی جائے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان خصوصاً پنجاب میں نوجوانوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے، اور انہیں معیشت اور ملکی ترقی میں شامل کرنے کے لیے ڈرائیونگ کی عمر کم کرنا ضروری ہے۔ قرارداد میں دیگر ممالک کی مثالیں بھی دی گئی ہیں: کینیڈا کے زیادہ تر صوبوں میں نوجوان 16 سال کی عمر میں ڈرائیونگ کر سکتے ہیں، جبکہ جرمنی میں یہ حد 17 سال ہے۔ شیخ امتیاز محمود نے کہا کہ نوجوانوں کو ملکی ترقی کے دھارے میں شامل...
معروف اداکار، ہدایتکار، پروڈیوسر اور ندا یاسر کے شوہر یاسر نواز اپنی بیوی کے دفاع میں میدانِ عمل میں آگئے۔ یہ معاملہ ندا یاسر کے فوڈ رائیڈرز سے متعلق ایک ایسے متنازع بیان سے شروع ہوا جو اب کسی صورت تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ مارننگ شو کی سب سے کامیاب میزبان ندا یاسر نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اکثر فوڈ رائیڈر محض ٹپس لینے کے لیے چینج نہ ہونے کا بہانہ کرتے ہیں اور لمبی رقم ہتھیالیتے ہیں۔ اُن کے اس بیان کو نہایت غیر ذمہ دارانہ اور ناپسندیدہ قرار دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر تنقید کا بازار گرم ہوگیا تھا جس میں ان کے ساتھی فنکار بھی شامل ہوگئے تھے۔ ایسے میں بھلا اداکارہ و میزبان فضا علی کیسے...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ٹرانسپورٹ کے شعبے کو صنعت کا درجہ دینے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 December, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان امور طے پا گئے، وزیراعلی مریم نواز شریف نے ٹرانسپورٹ کے شعبے کو صنعت کا درجہ دینے کا فیصلہ کر لیا۔ٹرانسپورٹرز نے وزیراعلی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ ٹرانسپورٹ کے شعبے کی ترقی کیلئے وزیراعلی پنجاب کے اقدامات کی بھرپور تائید وحمایت کرتے ہیں۔حکومت پنجاب اور ٹرانسپورٹرز کے مشترکہ اعلامیہ کے مطابق ٹرانسپورٹ کی صنعت کی بہتری، ترقی اور تمام مسائل کے حل کے لئے چار کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں، پنجاب کے وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر کو مرکزی کوآرڈی نیٹر مقرر کر دیا گیا۔...
سپریم کورٹ نے ایک زیادتی کیس میں ملزم کی سزا میں کمی کرتے ہوئے 20 سال قیدِ بامشقت کی سزا کو 5 سال کر دیا۔ جسٹس شہزاد احمد نے اکثریتی فیصلے میں لکھا کہ واقعے کا مقدمہ 7 ماہ بعد درج کیا گیا، متاثرہ خاتون نے واقعے کے وقت مزاحمت نہیں کی، اور طبی معائنے میں تشدد یا مزاحمت کے نشانات سامنے نہیں آئے۔ ان کے مطابق اس بنیاد پر یہ کیس زبردستی زیادتی کے زمرے میں نہیں آتا۔ جسٹس صلاح الدین نے اکثریتی فیصلے سے اختلاف کیا اور اپنے اختلافی نوٹ میں لکھا کہ متاثرہ خاتون کی عمر تقریباً 24 سال تھی اور واقعے کے نتیجے میں بچہ پیدا ہوا، جس کی تصدیق ڈی این اے رپورٹ سے ہوئی۔...
سٹی 42 : وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف کے خاندان نے ملک میں صنعتی ترقی کو فروغ دیا، ملک کے کونے کونے میں ترقیاتی کاموں کا سہرا نواز شریف کو جاتا ہے، محمد نواز شریف نے ملک میں خدمت کی سیاست کا آغاز کیا، ملکی ترقی کے ہر منصوبے کی تختی پر نواز شریف کا نام لکھا ہے۔ ان خیالات کا اظہار عطاء اللہ تارڑ نے سینئر صحافی محمد نواز رضا کی کتاب ”مرد آہن محمد نواز شریف“ کی تقریب رونمائی سے خطاب کے دوران کیا، کہا کہ آج سینئر صحافیوں کے درمیان موجود ہوں جنہوں نے اپنے قلم کے ذریعے پاکستان کی کئی دہائیوں خدمت کی ہے، صحافت اور صحافیوں سے...
برطانیہ نے اپنے دفاع اور جنگی امور سے متعلق امریکا پر انحصار کو ختم کرکے ازخود فوجی تیاریاں شروع کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیرِ دفاع ایل کارنز نے متنبہ کیا ہے کہ یورپ کے دروازے پر جنگ کے سائے دستک دے رہے ہیں۔ برطانوی وزیرِ دفاع نے مزید کہا کہ یورپ ایسے دور میں داخل ہو چکا ہے جہاں جنگ کے خطرات قریب تر ہیں۔ نیٹو اتحادیوں کو فوری طور پر ہر ممکن ردعمل کے لیے تیار رہنا ہوگا۔ ایل کارنز نے کہا کہ یورپ اب منتخب کردہ جنگوں کے دور میں نہیں رہا بلکہ اب مجبوری کی جنگوں کا سامنا ہے جن میں انسانی جانوں کا بھاری نقصان ہوسکتا ہے۔ اس موقع پر اپنی بات کے ثبوت میں انھوں نے روس کی جانب سے...
بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان کے سابق بوائے فرینڈ ویر پہاڑیہ اور اداکارہ تارا ستاریا نے رواں سال کے اوائل میں اپنے تعلقات کو عوامی طور پر تسلیم کیا، اور اب دونوں نے اپنے رشتے کے ابتدائی دنوں کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کافی قیاس آرائیوں کے بعد اس جوڑے نے جولائی 2025 میں اپنے تعلقات کا باقاعدہ اعلان کیا تھا۔ ویر پہاڑیہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ انہیں یہ بات پسند ہے کہ پہلی ملاقات سے ہی انہوں نے اپنے جذبات کو کھلے دل سے قبول کیا اور جہاں بھی گئے، اپنے احساسات کا اظہار کرنے میں کبھی ہچکچاہٹ نہیں محسوس کی۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا کوئی...