2025-12-15@00:55:21 GMT
تلاش کی گنتی: 2439
«منتخب ہوگئے»:
آسٹریلیا کی مسلم کمیونٹی کا کہنا ہے کہ معاشرے میں ایسے پُرتشدد اور مجرمانہ اقدامات کی کوئی گنجائش نہیں۔ اسرائیلی وزارت خارجہ نے واقعے میں اسرائیلی شہری کی ہلاکت کی تصدیق کی اور کہا کہ سڈنی فائرنگ واقعے میں ہلاک ہونیوالوں میں اسرائیلی شہری بھی شامل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ساحل پر فائرنگ کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 16 ہوگئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سڈنی کے بونڈی بیچ پر پیش آیا، جہاں 2 مسلح افراد نے شہریوں پر فائر کھول دیا، جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور 2 پولیس اہلکاروں سمیت 29 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جوابی کارروائی میں فائرنگ کرنے والا ایک شخص مارا گیا اور دوسرے حملہ...
فائل فوٹو کراچی سے لاپتہ ہونیوالا شہری لاڑکانہ سے مل گیا، اغواء کار ہائی وے پر پھینک کر فرار ہوگئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ آج صبح بلوچ کالونی سے لاپتا ہونے والا شہری لاڑکانہ سے مل گیا، بیٹے کی مدعیت میں مقدمہ تھانہ بلوچ کالونی میں درج کیا گیا تھا۔شہری کی گاڑی جامشورو ٹول پلازا کے قریب سے ملی، شہری کو اغوا کار ہائی وے پر ہی پھینک کر فرار ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق شہری کو قانونی کارروائی کے بعد کراچی منتقل کیا جائے گا۔
اسلام آباد (نیوزڈیسک ) سابق ایم این اے محمود مولوی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں عمران اسماعیل نے کہا کہ تحریک انصاف کی موجودہ قیادت نااہل ہے،واضح نظر آرہا ہے کہ پی ٹی آئی کے پاس اب کوئی راستہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی مصالحت کی بات کرے ورنہ شرمندگی ہوگی، تحریک انصاف سمیت تمام جماعتوں کو ایک میز پر بیٹھنا ہوگا،جھگڑوں کو پس پشت ڈال کر ایک سمت پر چلنا چاہیے۔ سابق گورنر سندھ نے مزید کہا کہ ہمیں سب سے بات کرنی پڑے گی، رویے تبدیل کرنا ہوں گے، بڑے عرصے کے بعد پاکستانی دنیا میں سر اٹھا کرچل رہے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں احتساب کی باتیں تو ہوئیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی: انڈر 19 ایشیا کپ میں بھارت نے پاکستان کو 90 رنز سے شکست دے دی۔انڈر 19 ایشیا کپ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے بھارت کےخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔بارش کے سبب ٹاس تاخیر کا شکار ہوا اور میچ 49 اوورز فی اننگز تک محدود کردیا گیا ۔بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 240 رنز بنائے، جس کے جواب میں پاکستان کی ٹیم 150 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔بھارت انڈر19 کی طرف سے آرون جارج نے 85 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کے علاوہ آیوَش مہاترے نے 38 رنز بنائے جب کہ کنیسک چوہان نے قیمتی 46 رنز بنائے۔ بھارت کی ٹیم 46.1 اوورز میں 240 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔پاکستان کے بولرز میں محمد سیام...
ڈھاکہ میٹروپولیٹن پولیس (ڈی ایم او) نے انقلاب منچہ کے ترجمان عثمان ہادی پر ہونے والے حملے میں ملوث ملزمان کی شناخت کر لی ہے، جمعے کے روز دارالحکومت میں پیش آنے والے فائرنگ واقعے میں انقلاب منچہ کے ترجمان عثمان ہادی شدید زخمی ہوئے تھے اور وہ اس وقت ڈھاکہ کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: انقلاب منچہ کے کنوینیئر پر حملہ: بنگلہ دیشی حکومت کا ملزم کی گرفتاری میں مدد پر 50 لاکھ ٹکا انعام کا اعلان ڈی ایم پی کے مطابق حملہ 12 دسمبر کو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے قریبی فاصلے سے عثمان ہادی پر فائرنگ کی۔ ابتدائی تحقیقات کے دوران سی سی ٹی وی فوٹیج کے تجزیے سے 2 مشتبہ افراد، فیصل...
آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے مصروف بیچ پر مسلح حملہ کرنے والے دہشت گردوں کی شناخت سامنے آگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سڈنی میں واقع بونڈی بیچ پر دو مسلح افراد نے اُس وقت اندھا دھند فائرنگ کی جب وہاں پر یہودیوں کا مذہبی تہوار حنوکا منایا جارہا تھا اور لوگ بڑی تعداد میں جمع تھے۔ حملہ آور ایک اونچے مقام پر پہنچے اور سیدھی فائرنگ کرتے رہے جس کے نتیجے میں 37 افراد زخمی جبکہ 11 ہلاک ہوئے۔ آسٹریلوی پولیس نے اس واقعے کو دہشت گردی قرار دیا ہے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت مان ہارون مونس کے نام سے ہوئی جس کا تعلق ایران سے ہے۔ رپورٹ کے...
سڈنی (نیوزڈیسک) آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے مصروف بیچ پر مسلح حملہ کرنے والے دہشت گردوں کی شناخت سامنے آگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سڈنی میں واقع بونڈی بیچ پر دو مسلح افراد نے اُس وقت اندھا دھند فائرنگ کی جب وہاں پر یہودیوں کا مذہبی تہوار حنوکا منایا جارہا تھا اور لوگ بڑی تعداد میں جمع تھے۔ حملہ آور ایک اونچے مقام پر پہنچے اور سیدھی فائرنگ کرتے رہے جس کے نتیجے میں 37 افراد زخمی جبکہ 11 ہلاک ہوئے۔ آسٹریلوی پولیس نے اس واقعے کو دہشت گردی قرار دیا ہے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت مان ہارون مونس کے نام سے ہوئی جس کا تعلق ایران...
پی ٹی آئی رہنما قاضی انور ایڈووکیٹ پارٹی سے مستعفی ہوگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 14 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پی ٹی آئی رہنما اور قانون دان قاضی انور ایڈووکیٹ پارٹی سے مستعفی ہوگئے۔قاضی انور کا کہنا ہے کہ جس منشور پر پی ٹی آئی عمل میں لائی گئی، اس پر عمل نہیں کیاجارہا، پارٹی کی موجودہ قیادت نے میری بے عزتی کی، پی ٹی آئی میں مجھے شدید ذہنی اذیت پہنچی۔ یاد رہے کہ کچھ دن قبل پی ٹی آئی رہنماوں کی جانب سے اداروں کے خلاف بیان بازی کے تناظر میں تحصیل صدر تحصیل سماہنی کشمیر نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ کہا ادارے سرحدوں کے محافظ ہیں،جو پارٹی اداروں کے خلاف ہو اس...
باجوہ نے کہا رانا بہت موٹے ہوگئے ہو، جیل میں تھے تو بہت سمارٹ تھے، فیض رانا کو پھر سمارٹ بناؤ: رانا ثناء اللہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آ نلائن)وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ایک بریفنگ کے دوران جنرل باجوہ اور فیض حمید سے بات ہوئی، جنرل باجوہ نے کہا رانا بہت موٹے ہوگئے ہو، جیل میں بہت سمارٹ تھے۔ روزنامہ جنگ کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران رانا ثناء اللہ نے کہا کہ جنرل باجوہ نے کہا فیض، رانا صاحب کو دوبارہ سمارٹ بناؤ۔ اس پر انہوں نے جنرل باجوہ کو کہا کہ مجھ پر مقدمہ آپ نے ہی بنوایا، اللّٰہ اس دنیا ہی میں اس کا حساب کرے گا۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ معاملات فیض حمید، جنرل باجوہ اور بانی پی ٹی آئی کی مرضی سے ہی چل رہے تھے۔ ڈی ایس پی عثمان حیدر...
باجوہ نے کہا رانا بہت موٹے ہوگئے ہو، جیل میں تھے تو بہت اسمارٹ تھے، فیض رانا کو پھر اسمارٹ بناؤ: رانا ثناء اللہ
فائل فوٹو وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ایک بریفنگ کے دوران جنرل باجوہ اور فیض حمید سے بات ہوئی، جنرل باجوہ نے کہا رانا بہت موٹے ہوگئے ہو، جیل میں بہت اسمارٹ تھے۔ایک انٹرویو کے دوران رانا ثناء اللہ نے کہا کہ جنرل باجوہ نے کہا فیض، رانا صاحب کو دوبارہ اسمارٹ بناؤ۔ اس پر انہوں نے جنرل باجوہ کو کہا کہ مجھ پر مقدمہ آپ نے ہی بنوایا، اللّٰہ اس دنیا ہی میں اس کا حساب کرے گا۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ معاملات فیض حمید، جنرل باجوہ اور بانی پی ٹی آئی کی مرضی سے ہی چل رہے تھے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسا ہو ہی نہیں سکتا کہ کوئی حاضر سروس افسر آرمی چیف کی...
پشاور فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر پر خودکش حملہ کرنے والے دہشت گرد نیٹ ورک کی نشاندہی ہوگئی۔ تفتیشی حکام کے مطابق خودکش حملہ آوروں کا تعلق کالعدم دہشت گرد تنظیم سے ہے، ان خودکش حملہ آوروں نے پشاور میں چند دن تک قیام کیا تھا۔ اس حوالے سے تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے قیام کے دوران شہر کے راستوں سے واقفیت حاصل کی۔ تفتیشی حکام کے مطابق خودکش جیکٹس اور رہائش کی فراہمی میں خودکش بمباروں کی سہولت کاری کی گئی۔ تفتیشی حکام کا بتانا ہے کہ ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملے سے متعلق اب تک 150 سے زیادہ افراد سے تفتیش کی جاچکی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پشاور فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر پر خودکش...
پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کے علاقے کوٹ سمابہ میں پولیس مقابلے کے دوران 5 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق ڈی پی او عرفان علی سموں نے کہا کہ ڈاکو شہری سے 6 لاکھ روپے لوٹ کر کوٹ سمابہ کی جانب فرار ہو رہے تھے، جس دوران پولیس مقابلہ ہوا اور 5 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ عرفان علی سموں نے بتایا کہ ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت نہیں ہو سکی تاہم کچے میں ڈاکوؤں کےخلاف آپریشن جاری ہے۔
پشاور/ لاہور: پاکستان بار کونسل کے انتخابات میں عاصمہ جہانگیر گروپ نے برتری حاصل کرلی اور پنجاب میں سب سے زیادہ 11 نشستیں جیت لیں۔ پاکستان بار کونسل کی پنجاب کی 11 میں سے 8 نشستیں عاصمہ جہانگیر گروپ نے جیت لی ہیں۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ عاصمہ جہانگیر گروپ نے پنجاب کی 11 میں سے 8 نشستوں پر کامیابی سمیٹ لی جبکہ دو نشستوں پر حامد خان گروپ کے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں اور ایک نشست پر رزلٹ آنا باقی ہے۔ حامد گروپ کے سلمان اکرم راجا اور شفقت چوہان ممبر پاکستان بار کونسل منتخب ہوگئے ہیں۔ عاصمہ جہانگیر گروپ کے اعظم نذیر تارڑ، احسن بھون، پیر مسعود چشتی،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر پر خودکش حملہ کرنے والے دہشت گرد نیٹ ورک کی نشاندہی ہوگئی۔تفتیشی حکام کے مطابق خودکش حملہ آوروں کا تعلق کالعدم دہشت گرد تنظیم سے ہے، ان خودکش حملہ آوروں نے پشاور میں چند دن تک قیام کیا تھا۔اس حوالے سے تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے قیام کے دوران شہر کے راستوں سے واقفیت حاصل کی۔تفتیشی حکام کے مطابق خودکش جیکٹس اور رہائش کی فراہمی میں خودکش بمباروں کی سہولت کاری کی گئی۔تفتیشی حکام کا بتانا ہے کہ ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملے سے متعلق اب تک 150 سے زیادہ افراد سے تفتیش کی جا چکی ہے۔یہ بات بھی علم میں رہے کہ گزشتہ ماہ پشاور فیڈرل...
سابق بھارتی کرکٹر سنجے بانگر کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم کے لچکدار بیٹنگ آرڈر کے لائحہ عمل نے بین الاقوامی کرکٹ میں سوریا کمار یادو کے کردار کو گرا دیا ہے۔ سابق بھارتی بیٹنگ کوچ نے ایک چینل پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب ٹیم کی سوچ کا عمل ہے۔ آپ ٹیم میں تین، سات اور آٹھ نمبر کو کھلا رکھنا چاہتے ہیں۔ جبکہ ممبئی انڈینز میں سوریا کمار کی ایک مستحکم پوزیشن ہے۔ اگر وہ تیسرے نمبر پر تھے تو وہ اس ہی نمبر پر ہی آئے۔ وہ اتنے معیاری کھلاڑی ہیں کہ جتنی زیادہ گیندیں ان کو ملیں گی وہ کھیل کو اتنا بہتر انداز میں بدل سکتے ہیں۔ سنجے بانگر نے...
تفتیشی حکام کے مطابق خودکش حملہ آوروں کا تعلق کالعدم دہشت گرد تنظیم سے ہے، ان خودکش حملہ آوروں نے پشاور میں چند دن تک قیام کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر پر خودکش حملہ کرنے والے دہشت گرد نیٹ ورک کی نشاندہی ہوگئی۔ تفتیشی حکام کے مطابق خودکش حملہ آوروں کا تعلق کالعدم دہشت گرد تنظیم سے ہے، ان خودکش حملہ آوروں نے پشاور میں چند دن تک قیام کیا تھا۔ اس حوالے سے تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے قیام کے دوران شہر کے راستوں سے واقفیت حاصل کی۔تفتیشی حکام کے مطابق خودکش جیکٹس اور رہائش کی فراہمی میں خودکش بمباروں کی سہولت کاری کی گئی۔ تفتیشی حکام کا بتانا ہے کہ...
سٹی 42 : شکارپور میں رحیم آباد لاڑو کے مقام پر خوفناک روڈ حادثے میں 15 افراد زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق رحیم آباد لاڑو کے مقام پر ٹریکٹر ٹرالی اور مسافر وین میں خطرناک تصادم ہوا، جس کی وجہ سے مسافر وین میں سوار خواتین اور بچوں سمیت 15 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو ریسکیو 1122 ٹیم نے فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کردیا، زخمیوں میں 4 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
پنجاب کے شہر ہارون آباد میں شادی میں نوٹوں، موبائل فونز اور قیمتی سوٹوں کی برسات کی گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق ہارون آباد میں ہونے والی شادی کی تقریب میں مہمانوں پر نوٹ نچھاور کرنے کے ساتھ موبائل فونز اورسوٹ بھی لٹائے گئے، شادی کی تقریب کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرہوگئی۔ شہریوں نے سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے کیے، ایسی شادی پہلے کبھی نہیں دیکھی، شہریوں نے تقریب کو یادگار کہا جب کہ بعض نے اسے فضول خرچی قرار دیا۔
پشاور: گزشتہ ماہ ایف سی ہیڈکوارٹرز پر ہونے والے خودکش حملے کے پیچھے ملوث دہشتگرد نیٹ ورک کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ تفتیشی حکام کے مطابق حملہ آور کالعدم تنظیم سے تعلق رکھتے تھے اور پشاور میں قیام کے دوران شہر کے مختلف راستوں اور اہم مقامات کی نگرانی کر کے پلان تیار کیا۔ حکام نے بتایا کہ حملہ آوروں کو خودکش جیکٹس کی فراہمی اور رہائش کے انتظامات بھی فراہم کیے گئے، جبکہ ان کی نقل و حرکت میں مدد کرنے والے افراد کی نشاندہی کے لیے بھی تحقیقات جاری ہیں۔ اب تک 150 سے زائد افراد سے پوچھ گچھ کی جا چکی ہے اور کئی ملزمان کی گرفتاری عمل میں آ چکی ہے۔ یاد رہے کہ اس...
تصویر، جیو نیوز اسکرین گریب پشاور فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر پر خودکش حملہ کرنے والے دہشت گرد نیٹ ورک کی نشاندہی ہوگئی۔تفتیشی حکام کے مطابق خودکش حملہ آوروں کا تعلق کالعدم دہشت گرد تنظیم سے ہے، ان خودکش حملہ آوروں نے پشاور میں چند دن تک قیام کیا تھا۔اس حوالے سے تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے قیام کے دوران شہر کے راستوں سے واقفیت حاصل کی۔ ایف سی ہیڈکوارٹرز دھماکہ، حملہ آوروں کی افغان شہریت کی تصدیقحملہ آوروں کی رحمان بابا قبرستان سے فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز تک آمد کی فوٹیج بھی حاصل کرلی گئی ہے، تفتیشی ٹیم سہولت کار کا کھوج لگانے میں مصروف ہے۔ تفتیشی حکام کے مطابق خودکش جیکٹس اور رہائش کی فراہمی میں خودکش...
ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملہ کرنیوالے دہشتگرد نیٹ ورک کی نشاندہی ہوگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 13 December, 2025 سب نیوز پشاور: (آئی پی ایس) ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملہ کرنے والے دہشتگرد نیٹ ورک کی نشاندہی ہو گئی۔ تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آوروں کا تعلق کالعدم دہشت گرد تنظیم سے ہے، خودکش حملہ آوروں نے پشاور میں چند دن تک قیام کیا تھا۔ تفتیشی حکام کے مطابق خودکش حملہ آوروں نے قیام کے دوران شہر کے راستوں سے واقفیت حاصل کی، خودکش جیکٹس اور رہائش کی فراہمی میں خودکش بمباروں کی سہولت کاری کی گئی۔ ایف سی ہیڈ کوارٹر پر حملے میں کتنے کلوگرام بارودی مواد استعمال ہوا؟ رپورٹ تیارتفتیشی حکام کا بتانا ہے...
بھارتی کامیڈین کپل شرما کی نئی فلم ”کس کس کو پیار کروں 2“ نے ریلیز ہوتے ہی صارفین کی رائے کو دو حصوں میں تقسیم کردیا ہے۔ بارہ دسمبر 2025 کو بھارتی سنیما گھروں میں ریلیز ہو نے والی یہ فلم 2015 کی ہٹ کامیڈی فلم کا سیکوئل ہے، کپل شرما فلم میں موہن کا کردار ادا کررہے ہیں، جو لومیرج کرنا چاہتے ہیں، لیکن کچھ عجیب و غریب حالات کی وجہ سے تین مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والی خواتین میں الجھ جاتے ہیں۔ فلم میں کئی مزاحیہ سین ہیں، جسےکچھ لوگوں نےسراہا تو کچھ نے اسے پرانا اور گھسا پٹا کہا۔ فلم کی ریلیز کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف ردعمل سامنے آئے ہیں۔ کچھ لوگوں نے...
پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر ہونے والے خودکش حملے کے پیچھے کارفرما دہشتگرد نیٹ ورک کی شناخت کر لی گئی ہے، تفتیشی حکام نے تصدیق کی ہے۔ سینیئر تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور کالعدم دہشتگرد تنظیم سے تعلق رکھتے تھے اور انہوں نے پشاور میں چند دن قیام کیا۔ اس دوران انہوں نے شہر کے راستوں، اہم مقامات اور سیکیورٹی نقطہ نظر سے واقفیت حاصل کی، جبکہ خودکش جیکٹس اور رہائش کی فراہمی میں مکمل سہولت کاری بھی کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں:ایف سی ہیڈکوارٹر حملے کی مکمل سی سی ٹی وی فوٹیج تیار، حملہ آور دھماکے سے قبل کیا کرتا رہا؟ میڈیا رپورٹ کے مطابق حکام نے مزید بتایا کہ ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملے...
خانیوال کے قریب موٹروے ایم 4 پر بس اور ٹریلر کی ٹکر سے بس ہوسٹس جاں بحق، 4 مسافر زخمی ہوگئے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے پیش آیا، بس لاہور سے ملتان جا رہی تھی۔ بہاولپور میں حاصل پور چشتیاں روڈ پر ٹریلر کی ٹکر سے 2 بھائی جاں بحق اور باپ زخمی ہوگیا۔ کوہاٹ میں مسافر کوچ اور کار میں تصادم سے 3 افراد جاں بحق،9 زخمی ہوگئے۔ دوسری جانب پنجاب میں دھند کے ڈیرے موجود ہیں، موٹروے ایم 5، ملتان سے ظاہر پیر تک دھند کی وجہ سے بند ہے۔ موٹروے پولیس نے ویک اینڈ پر سفر کرنیوالوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے
فائل فوٹو خانیوال کے قریب موٹروے ایم 4 پر بس اور ٹریلر کی ٹکر سے بس ہوسٹس جاں بحق، 4 مسافر زخمی ہوگئے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے پیش آیا، بس لاہور سے ملتان جا رہی تھی۔بہاولپور میں حاصل پور چشتیاں روڈ پر ٹریلر کی ٹکر سے 2 بھائی جاں بحق اور باپ زخمی ہوگیا۔کوہاٹ میں مسافر کوچ اور کار میں تصادم سے 3 افراد جاں بحق،9 زخمی ہوگئے۔دوسری جانب پنجاب میں دھند کے ڈیرے موجود ہیں، موٹروے ایم 5، ملتان سے ظاہر پیر تک دھند کی وجہ سے بند ہے۔موٹروے پولیس نے ویک اینڈ پر سفر کرنیوالوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251213-01-2 کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار 700 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10ہزار 700 روپے کے بڑے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 54 ہزار 262 روپے ہوگئی ہے۔ ایوسی ایشن کا بتانا ہے کہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 9174 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ89 ہزار 456 روپے ہوگئی ہے۔ دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 107 ڈالر اضافے سے 4319 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔ مانیٹرنگ ڈیسک
مصطفیٰ صفدر بیگ یہ سزا اپنی جگہ ایک بڑا فیصلہ ہے مگر اس فیصلے کی پرتیں کھولیں تو اس کے اندر برسوں کی وہ کہانی چھپی ہے جس کے ہر موڑ پر ریاست کے زخم تازہ ہوجاتے ہیں۔ یہ محض ایک مقدمے کا اختتام نہیں بلکہ ایک ایسے دور کی خون آشام بازگشت ہے جس نے پاکستان کی روح تک کو ہلا کر رکھ دیا۔ سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو چودہ برس قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے جو بظاہر ایک قانونی کارروائی تھی مگر اس کے پس منظر میں ہماری عسکری تاریخ کا وہ باب بھی وا ہوگیا جس میں طاقت کے بے جا استعمال نے پورے ملک کو عدم استحکام...
بالی وڈ دبنگ اسٹار سلمان خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے گزشتہ 25 سالوں سے باہر ڈنر نہیں کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جدہ میں 2 روز قبل ریڈ سی فیسٹیول کے دوران کی گئی گفتگو میں سلمان خان نے بتایا کہ میری زندگی صرف اور صرف اپنے کام اور سفر پر مرکوز ہے۔ دبنگ اسٹار کا کہنا تھا کہ ’25 سے 26 سال ہوگئے میں کہیں باہر ڈنر پر نہیں گیا، گھر سے شوٹنگ، شوٹنگ سے گھر اور گھر سے ائیرپورٹ، ائیرپورٹ سے ہوٹل اور ہوٹل سے یہاں( جدہ) اور اس کے بعد ایک بار پھر واپس اپنی شوٹنگ پر چلاجاؤں گا، بس یہی میری زندگی ہے‘۔ سلمان خان نے مزید کہا کہ ’میری زندگی کا...
کراچی:سپر ہائی وے پر تیز رفتار کار کھڑے ٹرک سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں خواتین سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ ترجمان ایدھی کے مطابق گڈاپ سٹی تھانے کی حدود سپرہائی وے ناگوری اسٹاپ کے قریب گاڑی اورٹرک کے تصادم میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے، حادثہ سپرہائی وے پر کراچی آتے ہوئے پیش آیا۔ ترجمان نے بتایا کہ تیز رفتار گاڑی سپرہائی وے ناگوری کانٹا کے قریب کھڑے ٹرک سے ٹکرائی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے، حادثے میں گاڑی مکمل تباہ ہوگئی۔
سکھیکی میں افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آگیا، بارات کی گاڑی بس سے ٹکرا گئی۔ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 8زخمی ہوگئے، حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بارات نوشہرہ فیروزسے سکھیکی آرہی تھی، حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251212-08-7 پشاور (مانیٹر نگ ڈ یسک) وفاقی محتسب اعجاز قریشی نے کہا کہ نیب اوراینٹی کرپشن مؤثر ہوں تو محتسب کے بوجھ میں کمی آئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی محتسب کا کہنا تھا کہ ادارے کی کارکردگی بہتر ہے، مجموعی طور پر ڈھائی لاکھ سے زاید شکایات موصول ہوئیں، گزشتہ سال 2 لاکھ 26 ہزار شکایات درج ہوئیں۔ اعجاز قریشی نے کہا کہ دور دراز علاقوں میں نئے دفاتر قائم کیے گئے، گھر بیٹھے عوام کو سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، ڈھائی لاکھ شکایات عدالتوں میں جاتیں تو خرچہ اور وقت زیادہ لگتا۔ وفاقی محتسب نے کہا کہ عدالتوں میں ایک کیس جانے سے متاثرہ فریق مزید مشکلات میں پڑ جاتا ہے، جرگہ سسٹم کے تحت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جمعرات کو اعلان کیا کہ اسے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلٹی (ای ایف ایف) اور ریزیلیئنس اینڈ سسٹین ایبلیٹی فسیلٹی (آر ایس ایف) کے تحت تقریباً 1.2 ارب ڈالر موصول ہو چکے ہیں۔آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے 8 دسمبر 2025 کو اپنے اجلاس میں توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کے تحت دوسرا جائزہ مکمل کرلیا اور پاکستان کے لیے 760 ملین ایس ڈی آر جاری کرنے کی منظوری دے دی۔آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے اس کے علاوہ آر ایس ایف کے تحت 154 ملین ایس ڈی آر کی پہلی قسط جاری کرنے کی بھی منظوری دی، چنانچہ ای ایف ایف اور...
پولیس ذرائع کے مطابق لیڈی ٹیچرز گورنمنٹ ہائی اسکول شاہ پسند کلی میں ڈیوٹی کے لیے جا رہی تھیں کہ ملزمان نے راستے میں فائرنگ کر دی اور فرار ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ ضلع چارسدہ کے علاقے پڑانگ قبرستان میں ملزمان کی فائرنگ سے 2 استانیاں جاں بحق ہوگئیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق لیڈی ٹیچرز گورنمنٹ ہائی اسکول شاہ پسند کلی میں ڈیوٹی کے لیے جا رہی تھیں کہ ملزمان نے راستے میں فائرنگ کر دی اور فرار ہوگئے۔ فائرنگ سے ایک اسکول ٹیچر موقع پر جبکہ دوسری اسپتال میں دم توڑ گئی، دونوں اسکول ٹیچرز کا تعلق پڑانگ سے ہے، پولیس کے مطابق وجہ عناد رشتہ کا تنازع بتایا جا رہا ہے۔
ایئر پورٹ چھوٹا گیٹ کے قریب تیز رفتار نامعلوم گاڑی خاتون کو کچلتے ہوئے فرار ہوگئی ، جاں بحق ہونے والی خاتون شاہ فیصل کالونی کی رہائشی تھی. رپورٹ کے مطابق ایئرپورٹ چھوٹا گیٹ کے قریب بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک راہ گیر خاتون جاں بحق ہوگئی۔ جاں بحق ہونے والی خاتون کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی ، پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 35 سالہ کویتا زوجہ ہری رام کے نام سے کی گئی۔ متوفیہ شاہ فیصل کالونی کی رہائشی تھی ، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شمالی وزیرستان : خیبرپختونخوا میں شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی کے گاؤں عیسوڑی میں واقع مدرسے میں دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 2 بچے شہید اور 8 زخمی ہو گئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ خوارج کے چھوڑے گئے بارودی مواد سے بچوں کے کھیلنے کے دوران ہوا۔خوارج نے سیکیورٹی فورسز کا راستہ روکنے کے لیے بارودی سرنگیں بچھائی تھیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا میں 114 مربع کلو میٹر علاقے میں بارودی مواد اور بارودی سرنگوں کی نشاندہی کی گئی تھی۔پاک فوج نے 82 مربع کلو میٹر علاقہ بارودی مواد سے کلیئر کر دیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا میں باقی ماندہ علاقے...
وزیراعظم شہباز شریف جمعرات کے روز 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکمانستان روانہ ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان ترکمانستان تعلقات میں نیا سنگِ میل، وزیر خزانہ کو اشک آباد انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کی دعوت سرکاری نشریاتی ادارے پی ٹی وی نیوز کے مطابق وزیراعظم یہ دورہ ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف کی دعوت پر کر رہے ہیں۔ ترکمانستان میں وزیراعظم کی مصروفیات وزیراعظم اشک آباد میں منعقد ہونے والے اُس عالمی فورم میں شرکت کریں گے جس کا انعقاد بین الاقوامی سال برائے امن و اعتماد 2025، یوم ترکمانستان کی غیرجانبداری اور ترکمانستان کی مستقل غیرجانبداری کے 30 سال مکمل ہونے کے موقعے پر کیا جا رہا ہے۔ اہم ملاقاتیں وزیراعظم شہباز شریف دورے کے دوران صدر سردار بردی...
چارسدہ میں فائرنگ سے 2 خاتون ٹیچرز جاں بحق ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ چارسدہ کے علاقے پڑانگ قبرستان کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 2 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔ پولیس نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والی دونوں خواتین سرکاری ٹیچرز ہیں جو گورنمنٹ ہائی اسکول شاہ پسند کلی میں ڈیوٹی پر جارہی تھیں۔ پولیس کا بتانا ہے کہ لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں،دونوں خاتون ٹیچرز کے قتل کے واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی۔
کراچی (نیوزڈیسک) آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے 8 دسمبر 2025 کو اپنے اجلاس میں توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف)کے تحت دوسرا جائزہ مکمل کرلیا اور پاکستان کے لیے 760 ملین ایس ڈی آر جاری کرنے کی منظوری دے دی۔ اس کے علاوہ، آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے آر ایس ایف کے تحت 154 ملین ایس ڈی آر کی پہلی قسط جاری کرنے کی بھی منظوری دی۔چنانچہ ای ایف ایف اور آر ایس ایف کے تحت اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 10 دسمبر 2025 کو 914 ملین ایس ڈی آر تقریبا 1.2 ارب ڈالرکے مساوی موصول ہوگئے ۔یہ رقم 12 دسمبر 2025 کو ختم ہونے والے ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے زرِ مبادلہ ذخائر...
میانمار کی مغربی ریاست راکھین میں حکمران فوجی جنتا کے فضائی حملے نے ایک بڑے سرکاری اسپتال کو نشانہ بنا دیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 30 افراد ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہوگئے۔ عینی شاہدین، امدادی کارکن اور باغی گروپ اراکان آرمی کے ترجمان کے مطابق فضائی بمباری بدھ کی رات مروک یو ٹاؤن شپ کے 300 بستروں پر مشتمل جنرل اسپتال پر کی گئی، جو مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ ترجمان اراکان آرمی نے بتایا کہ اسپتال میں مریضوں کی بڑی تعداد موجود تھی، کیونکہ راکھین کے کئی علاقوں میں جاری لڑائی کے باعث بیشتر طبی سہولیات بند ہیں۔ امدادی کارکنوں کے مطابق اسپتال کی عمارت صبح تک ملبے کا ڈھیر بن چکی تھی...
ویب ڈیسک : چارسدہ میں فائرنگ سے 2 خاتون ٹیچرز جاں بحق ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ چارسدہ کے علاقے پڑانگ قبرستان کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 2 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔ پولیس کا کہناہے کہ جاں بحق ہونے والی دونوں خواتین سرکاری ٹیچرز ہیں جو گورنمنٹ ہائی اسکول شاہ پسند کلی میں ڈیوٹی پر جارہی تھیں۔ پولیس نے کہا ہے کہ دونوں خاتون ٹیچرز کے قتل کے واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ باغبان پورہ کی خواتین نے بلاول سے سیاست چھڑوا دی، اسکے بعد کیا باتیں ہوئیں؟ دلچسپ رپورٹ
چارسدہ(نیوز ڈیسک) چارسدہ میں فائرنگ سے 2 خاتون ٹیچرز جاں بحق ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ چارسدہ کے علاقے پڑانگ قبرستان کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے 2 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ چارسدہ کے علاقے پڑانگ قبرستان کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 2 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔ پولیس کا کہناہےکہ جاں بحق ہونے والی دونوں خواتین سرکاری ٹیچرز ہیں جو گورنمنٹ ہائی اسکول شاہ پسند کلے میں ڈیوٹی پر جارہی تھیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی جہاں سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی گئیں۔
مراکش میں دوعمارتیں گرنے سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 22 ہوگئی جبکہ 16 افراد زخمی ہیں، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ واقعے کے بعد اطراف کی عمارتوں کو خالی کرالیا گیا۔ حکام کے مطابق ایک عمارت کی چھت پر تقریب ہورہی تھی جبکہ دوسری خالی تھی۔ عمار تیں گرنے کی وجوہات کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
جنید ریاض: پنجاب کے 1 لاکھ سے زائد پرائمری اساتذہ آن لائن ٹریننگ میں شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ پی ایس آر پی ویب سائٹ میں تکنیکی خرابیوں کے باعث اساتذہ 6 ماڈیولز مکمل نہیں کر پا رہے ہیں۔ اساتذہ کا کہنا تھا کہ ماڈیول میں 3 سے 4 ویڈیوز دیکھنے کے بعد سوالات کے جواب دینا ضروری ہیں، مگر ویڈیوز آدھا لیکچر مکمل کرنے کے بعد دوبارہ شروع ہو جاتی ہیں، جس کے باعث ٹریننگ کا عمل بار بار رک جاتا ہے۔ باغبان پورہ کی خواتین نے بلاول سے سیاست چھڑوا دی، اسکے بعد کیا باتیں ہوئیں؟ دلچسپ رپورٹ اساتذہ کا کہنا ہے کہ سوالات کے تمام جوابات حل کرنے کے باوجود آن لائن پیپر سبمٹ نہیں...
کراچی میں شادی سے ایک روز قبل اغوا ہونے والے نوجوان کے مقدمے میں فریقین کے درمیان صلح نامہ ہوگیا، جسے عدالت نے منور کر کے پانچوں ملزمان کو بری کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے شادی سے ایک دن قبل نوجوان کے قتل کے مقدمے میں ملزمان اور مقتول کے ورثا کے درمیان ہونے والا صلح نامہ منظور کرتے ہوئے گرفتار پانچوں ملزمان کو مقدمے سے بری کردیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت کے روبرو شادی سے ایک دن قبل نوجوان اسامہ کے قتل کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ مقتول اسامہ کے اہل خانہ اور ملزمان کے درمیان باقاعدہ صلح نامہ عدالت میں پیش کیا گیا، جسے فریقین کے اتفاقِ رائے...
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی برانڈ ویلیو 2025 میں 20 فیصد کمی کے ساتھ 9.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی، جبکہ گزشتہ سال یہ 12 ارب ڈالر تھی۔ رپورٹ کے مطابق اس سال صرف ایک ٹیم کی برانڈ ویلیو میں اضافہ ہوا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ملک سے کھیلنا اعزاز، آسٹریلوی کھلاڑیوں پیٹ کمنز اور ٹریوس ہیڈ نے آئی پی ایل فرنچائز کی رشوت ٹھکرا دی ڈیلوئٹ اینڈ ایڈوائزری کی ایک رپورٹ کے مطابق آئی پی ایل کی قدر 2025 میں 76,100 کروڑ روپے (8.8 ارب ڈالر) رہی، جبکہ 2024 میں یہ 82,700 کروڑ روپے (9.9 ارب ڈالر) اور 2023 میں 92,500 کروڑ روپے (11.2 ارب ڈالر) تھی۔ آئی پی ایل 2025 کی سیزن کو تاریخ میں دوسری مرتبہ...
اسلام آباد: وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری نے کہا ہے کہ پاور ہولڈنگ کمپنی کے 659.6 ارب روپے کے قرضے کی سیٹلمنٹ ہوگئی ہے جو پاکستان کی سب سے بڑی قرض سیٹلمنٹ ہے۔ وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ الحمداللہ 659.6 ارب روپے کے پاور ہولڈنگ کمپنی کے قرضے کی سیٹلمنٹ ہوگئی ہے، اس کامیاب سیٹلمنٹ میں 399.6 ارب روپے کے این ڈی ایم ریڈمپشن شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کی سب سے بڑی ڈیٹ ٹرانزیکشن ہے، اسی طرح 259.7 ارب روپے مختلف مدوں میں ادا کیے گئے ہیں، این ڈی ایم ہمارے کیپٹل مارکیٹ کے بڑے بڑے ٹرانزیکشن کرنے کے...
اسلام آباد(نیوزڈیسک) ملک بھر میں سونےاور چاندی کی قیمت میں اضافہ ہوگیا، 12 سو روپےکے اضافے سے فی تولہ سونا 4 لاکھ 43 ہزار 62 روپے پرپہنچ گیا۔ دس گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 29 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 79 ہزار 854 روپے ہوگئی۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں 12 ڈالرکے اضافے سے فی اونس سونا 4 ہزار 204 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔ سونے کے ساتھ چاندی کی قیمت بھی بڑھ گئی ہے، فی تولہ چاندی 265 روپے کے اضافے سے 6 ہزار 3667 پرپہنچ گئی، دس گرام چاندی کی قیمت 227 روپے کے اضافےسے 5 ہزار 458 روپے ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 60.9 ڈالر ہوگئی ہے۔
پاکستان میں خواتین رپورٹرز کی نمائندگی میں خطرناک کمی دیکھنے میں آئی ہے جو سنہ 2020 میں 16 فیصد تھی اب سال رواں میں گھٹ کر صرف 4 فیصد رہ گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: حق کی شمع جلائے رکھنے والی صحافی زبیدہ مصطفیٰ نے بعد از مرگ بھی زندگیوں میں روشنی بھردی ڈان کے مطابق یہ اعداد و شمار گلوبل میڈیا مانیٹرنگ پروجیکٹ کی رپورٹ میں سامنے آئے ہیں جسے بدھ کے روز عکس ریسرچ سینٹر نے جاری کیا۔ گلوبل میڈیا مانیٹرنگ پروجیکٹ ایک عالمی مطالعہ ہے جو ہر 5 سال بعد ایک دن کے نیوز مواد کا جائزہ لیتا ہے۔ اس سال چوتھی بار عکس نے پاکستان کے قومی پارٹنر کی حیثیت سے ڈیٹا اکٹھا کیا۔ رپورٹ کے مطابق...
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی مرتبہ فیفا سیریز میں شامل کرلیا گیا۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان کے مطابق فیفا نے پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو فیفا سیریز میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ پی ایف ایف کے بیان میں کہا گیا ہے کہ فیفا سیریز میں شمولیت پاکستان میں ویمنز فٹبال کی بڑھتی ہوئی ترقی کا اعتراف ہے، اور ایک نئے دور کا آغاز ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ اس سے کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل سطح کے مقابلے کھیلنے کو ملیں گے۔ Pakistan Women’s National Team has been accepted into the FIFA Series for the first time ever a landmark step for women’s football...
فائل فوٹو سندھ کے ضلع کندھ کوٹ میں گاؤں جڑیو بھنگوار میں فائرنگ سے 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق بھنگوار برادری کے دو گروہوں میں رشتے کا تنازع تھا جس پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ شکارپور، پولیس مقابلے میں 9 ڈاکو ہلاک، 2 ڈی ایس پیز زخمیپولیس کے مطابق فائرنگ میں خاتون ڈی ایس پی سٹی پارس بکرانی اور ڈی ایس پی گڑھی یاسین ظہور سومرو بھی زخمی ہوگئے۔ پولیس کا بتانا ہے کہ فائرنگ میں ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے، لاشوں اور زخمی شخص کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے ہیں، واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔
افغانستان کی معیشت، تجارت اور برآمدات طالبان حکومت کے غیر لچکدار فیصلوں اور غیر سنجیدہ حکمتِ عملی کے باعث شدید دباؤ کا شکار ہو گئی ہیں۔ افغان میڈیا آمو ٹی وی کے مطابق پاکستان کے ساتھ تجارتی راستوں کی مسلسل بندش اور متبادل مہنگے روٹس کے استعمال نے نہ صرف کاروباری طبقے کو بحران میں دھکیل دیا ہے بلکہ ملکی معیشت کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق افغانستان کے لیے کراچی بندرگاہ ہمیشہ سے سب سے سستا، محفوظ اور تیز ترین تجارتی راستہ رہی ہے، جہاں کابل سے مال کی ترسیل صرف 3 سے 4 دن میں مکمل ہوتی ہے اور ایک کنٹینر کی اوسط لاگت 2,000 ڈالر بتائی جاتی ہے۔ اس کے مقابلے میں ایران...
روسی فوج کا ایک مال بردار طیارہ AN-22 ماسکو کے مشرق میں واقع ایوانوو ریجن میں گر کر تباہ ہوگیا جس میں 7 افراد موجود تھے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی وزارتِ دفاع نے تصدیق کی ہے کہ طیارے نے مرمت کے بعد تجرباتی پرواز کے لیے اُڑان بھری تھی۔ روس کے معروف اخبار کومرسانت نے دعویٰ کیا کہ دورانِ پرواز ہی طیارہ فضا میں ٹکڑے ٹکڑے ہوگیا تھا جس کا ملبہ ایک قریبی آبی ذخیرے میں گرا۔ وزارتِ دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ طیارے میں عملے کے 5 افراد اور 2 مسافر بھی سوار تھے جب کہ طیارہ ایک غیر آباد علاقے میں گرا۔ روسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ طیارے میں موجود تمام سات افراد ہلاک ہوگئے تاہم جہاں طیارہ گرا وہاں کوئی جانی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سوڈان میں ایک اسپتال اور اسکول پر ہونے والے حملے میں اب تک 63 بچوں سمیت 114 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم گیبرییسیس نے سوڈان میں ایک کنڈرگارٹن اور اسپتال پر ہونے والے ڈرون حملے کو ’بے معنی اور ظالمانہ‘ قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔ٹیڈروس ایڈہانوم کے مطابق جمعرات کو جنوبی کوردفان کے قصبے کلوگی میں ہونے والے حملے میں 114 افراد ہلاک ہوئے، جن میں اقوام متحدہ کے مطابق 63 بچے بھی شامل ہیں۔فوج اور میڈیکل تنظیم سوڈان ڈاکٹرز نیٹ ورک نے اس حملے کا الزام نیم فوجی ملیشیا ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) پر لگایا ہے جو اپریل 2023 سے جاری...
قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اس وقت دلچسپ صورت حال پیدا ہوگئی جب اسپیکر نے اجلاس کے دوران فرش پر پڑے پیسے اٹھا کر اعلان کیا کہ یہ کس کے ہیں؟ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پیسے ہاتھ میں پکڑ کر کہاکہ یہ کسی کے پیسے گر گئے ہیں؟ تاہم دیکھتے ہی دیکھتے کئی اراکین نے ہاتھ اٹھا لیے، جس پر اسپیکر نے مزاحیہ انداز میں کہاکہ یہ تو پورے ہاؤس کے ہاتھ کھڑے ہو گئے، اتنے پیسے نہیں کہ سب کے ہاتھ بھر جائیں۔ بعد ازاں، اجلاس کو ملتوی کرنے کے بعد اسپیکر نے دوبارہ پیسوں کی ملکیت کے بارے میں اعلان کیا، جس کے بعد یہ معلوم ہوا کہ گمشدہ پیسے رکن اسمبلی اقبال آفریدی کے...
علی پور، ریپ کا شکار طالبہ حاملہ ہوگئی، پرنسپل سمیت 4 افراد کیخلاف مقدمہ درج WhatsAppFacebookTwitter 0 8 December, 2025 سب نیوز مظفرگڑھ (سب نیوز)پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے نجی تعلیمی ادارے میں طالبہ سے زیادتی کا مقدمہ تعلیمی ادارے کے مالک اور پرنسپل سمیت 4 افراد کے خلاف درج کر لیا گیا۔رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ متاثرہ طالبہ کا بتانا کہ اسکول پرنسپل نے 3 ماہ قبل اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس کے مطابق متاثرہ طالبہ کے دیے گئے بیان میں بتایا گیا کہ مختلف اوقات میں اسکول مالک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، مبینہ زیادتی کا نشانہ بننے والی طالبہ 3 ماہ کی حاملہ ہے۔پولیس کے مطابق طالبہ کے بیان...
پشاور بس رپیڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) کو خطرناک حادثہ پیش آیا ہے۔ ڈرائیور کی طبیعت کی خرابی ۔۔۔۔پشاور بی آر ٹی بس خطرناک حادثے کا شکار ہوگئی pic.twitter.com/VECwX7vOV0 — Farzana Ali (@farzanaalispark) December 8, 2025 رپورٹس کے مطابق ڈرائیور کی طبیعت خراب ہونے کے باعث خطرناک حادثے کا شکار ہوگئی، اور جنگلے کے ساتھ جا ٹکرائی۔ ترجمان ریسکیو کے مطابق پشاور میں بی آر ٹی بس کو اسلامیہ کالج پشاور کے پاس حادثہ پیش آیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ ڈرائیور نے گاڑی کو بی آر ٹی جنگلے کے ساتھ ٹکرا دیا، تاہم تمام مسافر محفوظ رہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کےرہنماعابد شیرعلی بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہوگئے۔تفصیلات کےمطابق عابد شیر علی کےبلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہونے کا باضابطہ اورحتمی اعلان الیکشن کمیشن کرے گا،عابدشیرعلی نے سینٹ کی جنرل نشست پرکاغذات نامزدگی جمع کروائےتھے۔پنجاب کی جنرل نشست پرہونےوالےسینٹ کےضمنی الیکشن میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہوگیا،مجموعی طور پر تین امیدوراں نےکاغذات نامزدگی جمع کروائے،ان میں عابد شیر علی، احسن افضل خان اور عبدالجبارشامل ہیں۔ احسن افضل اورعبدالجبار نےکاغذات نامزدگی نامزدگی واپس لے لیےجس کےبعدمسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیرعلی بلامقابلہ سینیٹرمنتخب ہوئے،تحریک انصاف کی جانب سےکسی نےکاغذات جمع نہیں کروائے،یہ نشست ن لیگ کےعرفان صدیقی کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی۔وزیراعظم شہبازشریف نے عابدشیرعلی کو بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہونےپرمبارکباد پیش...
پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے نجی تعلیمی ادارے میں طالبہ سے زیادتی کا مقدمہ تعلیمی ادارے کے مالک اور پرنسپل سمیت 4 افراد کے خلاف درج کر لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ متاثرہ طالبہ کا بتانا کہ اسکول پرنسپل نے 3 ماہ قبل اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ طالبہ کے دیے گئے بیان میں بتایا گیا کہ مختلف اوقات میں اسکول مالک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، مبینہ زیادتی کا نشانہ بننے والی طالبہ 3 ماہ کی حاملہ ہے۔ پولیس کے مطابق طالبہ کے بیان کے بعد تعلیمی ادارے کے مالک اور پرنسپل سمیت 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">محراب پور(جسارت نیوز)قومی شاہراہ غیر محفوظ، ڈکیتی واردات دوران کار نہ روکنے پر رہزنوں کی فائرنگ میں ایک شخص جاں بحق، واقعہ کنڈیارو پولیس تھانہ کی حدود میں قومی شاہراہ پر شاہ جمال پیٹرول پمپ کے پاس ہوا، جہاں پر پنجاب سے کراچی جانے والی کارکے ڈرائیور کی جانب سے گاڑی نہ روکنے پر رہزنوں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس میں کار سوار عرفان علی موقع پر جاں بحق ہوگیا،رہزن فرار ہوگئے، مقتول کی نعش کئی گھنٹے قومی شاہراہ پر پڑی رہی۔ اسٹاف رپورٹر
پشاور: پاکستان تحریکِ انصاف کے جلسے سے واپسی پر کارکنوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے۔حادثے میںایک کارکن جاں بحق جبکہ 3زخمی ہوگئے گاڑ ی کو حادثہ پشارو رنگ روڈ پر پیش آیا اس افسوسناک واقعے میں پی ٹی آئی کا ایک کارکن جاں بحق جبکہ 3کارکنان زخمی ہوئےجنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیاگیا۔ ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق کارکن کی شناخت حسیب کے نام سے کرلی گئی جبکہ زخمیوں اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جلسے سے واپسی پر کارکنوں کی گاڑی الٹنے سے افسوسناک واقعہ پیش آیا۔
بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے اپنی نئی جنگی ڈرامہ فلم بیٹل آف گالوان کی شوٹنگ مکمل کرلی۔ فلم کے سیٹ سے سامنے آنے والی ایک تصویر میں سلمان خان اور ان کی شریک اداکارہ چترانگدا سنگھ کو بھارتی فوجی وردی پہنے ایک مداح کے ساتھ سیلفی لیتے دیکھا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: چلڈرن ڈے پر سلمان خان کی بچوں سے دل موہ لینے والی ملاقات، ویڈیو وائرل فلم کی پہلی شوٹنگ کا شیڈول 45 دن پر مشتمل تھا جو ستمبر کے وسط میں لیہ، لداخ میں پورا کیا گیا۔ سلمان خان نے اکتوبر کے وسط میں فلم کے دوسرے اور آخری شیڈول کا آغاز کیا تھا جسے نومبر کے اختتام تک مکمل کرنے کا ہدف رکھا گیا۔ View this...
فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا، جو کھلاڑیوں کو سیاسی پیغامات پر اکثر جرمانے اور پابندیاں عائد کرتی رہی ہے، اپنے ہی دعوے سے ہٹتی دکھائی دے رہی ہے۔ فیفا کے صدر جانی انفانتینو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پہلا ’فیفا امن ایوارڈ‘ پیش کیا، جس پر عالمی سطح پر شدید تنقید سامنے آئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: فیفا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امن ایوارڈ سے نواز دیا تنقید کرنے والوں کا کہنا ہے کہ یہ ایوارڈ ایسے وقت دیا گیا جب ٹرمپ انتظامیہ نے محض 24 گھنٹے قبل کیریبین میں ایک اور مہلک فضائی حملہ کیا تھا۔ سابق اقوامِ متحدہ اہلکار اور انسانی حقوق کے سرگرم رہنما کریگ موخیبر نے اس اقدام کو انتہائی شرمناک قرار دیتے...
قصور (نیوزڈیسک) رائے ونڈ روڈ اٹھیل پور کے قریب برات سے واپس آنے والی مزدا بس منی ٹرک سے ٹکرا گئی جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ حادثے میں 12 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے، مزدا بس باراتیوں کو لے کر قصور سے رائے ونڈ جاتے اٹھیل پور کے قریب سامنے سے آنے والے منی ٹرک سے ٹکرائی جس کے بعد بس میں آگ لگ گئی۔ زخمیوں میں 45 سالہ شبانہ، 60 سالہ عطا الله، 20 سالہ علی حسن، 40 سالہ شفیق، 60 سالہ شمیم بی بی و دیگر شامل ہیں، واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو ٹیم نے زحمیوں کو بلھے شاہ ہسپتال...
ابوظبی: اماراتی حکام نے 12 برس قبل بچھڑی ہوئی ماں کو بیٹے سے ملا دیا۔ عالمی میڈیا کے مطابق شارجہ کی اعلیٰ انتظامیہ کے سماجی خدمتی ادارے نے اپنی انتھک جد و جہد سے 12 سال قبل بچھڑی ہوئی ماں کو بیٹے سے ملا دیا۔عرب نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق گھریلونا چاقی کی وجہ سے ماں بیٹے سے جدا ہوگئی تھی۔ مذکورہ واقعہ2013ءمیں ایک ایسے وقت میں پیش آیا جب میاں بیوی میں اختلاف کے باعث علحدگی ہوگئی اور خاتون اپنے ملک روانہ ہوگئی تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ طویل دوری اور بے خبری کے بعد خاتون ا پنے بچے سے ملاقات کے لیے شارجہ واپس لوٹی کہ کسی طرح لاپتا بیٹے سے ملے اور اسے دیکھے، اس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے بعد اب حیدرآباد میں خونی ڈمپر شہریوں کو کچلنے لگے، حیدرآباد کے گدوچوک پر ڈمپر نے رکشہ کو کچل دیا، ایک شخص ہلاک،دو افراد زخمی ہوگئے، حادثہ کے بعد ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔پولیس نے ڈمپر تحویل میں لے لیا،لطیف آباد نمبر4کے سنگل روڈ پر جبکہ بھٹائی اسپتال لیکر گیارہ نمبر تک کے گنجان آباد علاقوں میں دن کے اوقات میں ڈمپر کھومنے لگے حیدرآبادکے مصروف شاہراہ گدو چوک پر بے قابو ڈمپر نے رکشے کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ دو افراد اصغر محمد علی اور رمشا زخمی ہوگئے، ہلاک اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا۔ حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، جبکہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ابوظبی (انٹرنیشنل ڈیسک) شارجہ پولیس کے سماجی خدمت ادارے نے اپنی انتھک کاوشوں کے باعث 12 برس قبل بچھڑنے والی ماں کو بیٹے سے ملا دیا۔ خانگی اختلاف کے باعث ماں بیٹے سے جدا ہوگئی تھی۔ واقعہ 2013 میں اس وقت پیش آیا جب میاں بیوی میں اختلاف کی وجہ سے علاحدگی ہوگئی اور خاتون اپنے ملک روانہ ہوگئی تھی۔ طویل دوری اور بے خبری کے بعد خاتون اس نیت سے شارجہ واپس لوٹی کہ کسی طرح لاپتا بیٹے سے ملے اور اسے دیکھے اس کا حال دریافت کرے۔ پولیس کے شعبہ سماجی خدمت کے اہلکاروں نے شب و روز کوشش و محنت کے بعد بالاخر اس لڑکے کا سراغ لگانے میں کامیابی حاصل کرلی اور ماں سے...
میٹا نے بین الاقوامی میڈیا اداروں کے ساتھ نئے معاہدے کیے ہیں تاکہ کمپنی کے چیٹ بوٹ کو عالمی، تفریحی اور تازہ ترین خبروں تک حقیقی وقت میں رسائی حاصل ہو سکے۔ جب بھی صارفین خبری سوالات کریں گے، میٹا اے آئی تازہ ترین معلومات فراہم کرے گا اور ساتھ ہی مضامین کے لنکس بھی دے گا تاکہ صارفین پبلشرز کی ویب سائٹس پر مکمل خبریں پڑھ سکیں۔ یہ بھی پڑھیں: صدر ٹرمپ زیرتعمیر سڑک کا جائزہ لینے مظفرآباد پہنچ گئے، آئی اے جنریٹڈ ویڈیو وائرل میٹا نے کہا کہ اس سے پارٹنر نیوز آؤٹ لیٹس کو وسیع تر ناظرین تک پہنچنے میں مدد ملے گی۔ کمپنی نے بین الاقوامی میڈیا اداروں کے ساتھ تعاون کیا ہے، جن میں سی این...
کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا دام 4 لاکھ 42 ہزار 162 روپے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ہفتے کے آخری روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2300 روپے کم ہوگئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا دام 4 لاکھ 42 ہزار 162 روپے ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1972 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 79 ہزار 82 روپے ہوگئی۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی قیمت 23 ڈالر کم ہو کر 4198 ڈالر فی اونس ہے۔
آٹھ مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ نے مشترکہ بیان میں غزہ کے رفح بارڈر کے صرف خارجی راستے کو کھولنے کے اسرائیلی منصوبے کو سختی سے مسترد کر دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر، انڈونیشیا، اردن، پاکستان، قطر، سعودی عرب، ترکیہ اور متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے خلاف مشترکہ مذمتی بیان جاری کیا ہے۔ بیان میں اسرائیلی اقدام کو مکمل طور پر ناقابلِ قبول قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے بیدخل کرنے کی کوشش کی ہے جس کی کسی بھی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔ مسلم وزرائے خارجہ نے بیان میں کہا کہ راہداری کا صرف خارجی دروازہ کھولنا جنگ بندی کی شرائط اور امریکی امن منصوبے کے پہلے مرحلے کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے جس میں رفح کراسنگ کو دونوں...
راولپنڈی: تحصیل گوجر خان کے علاقے میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مسلح ملزمان نے دو افراد کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس موقع پر پہنچی تاہم ملزمان فرار ہوگئے۔ مقتولین میں زرید اور رحمان شامل ہیں۔ فائرنگ کا واقعہ شادی کی تقریب کے دوران پیش آیا۔ Tagsپاکستان
2026 فیفا ورلڈ کپ کے گروپ اسٹیج کا ڈراز جمعے کے روز منعقد ہوا، جس میں افتتاحی میچ 11 جون کو میکسیکو سٹی کے تاریخی ایزٹیکا اسٹیڈیم میں مشترکہ میزبان میکسیکو اور جنوبی افریقہ کے درمیان طے پایا ہے۔ جنوبی افریقہ 2010 کے بعد پہلی بار ورلڈ کپ میں شرکت کر رہا ہے، جب اس نے افتتاحی میچ میں میکسیکو کے ساتھ مقابلہ برابر کیا تھا۔ افتتاحی روز دوسرا میچ جنوبی کوریا اور یورپی پلے آف ونر کے درمیان ہوگا۔ یہ بھی پڑھیے: فیفا کا رونالڈو کو بڑا ریلیف، فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت برقرار اگلے روز ورلڈ کپ کے دوسرے میزبان ممالک امریکا اور کینیڈا بھی میدان میں اتریں گے جہاں امریکا پیراگوئے کے خلاف لاس اینجلس میں جبکہ...
ایرانی پاسدران انقلاب نے گزشتہ روز خلیج میں شروع ہونے والی جنگی مشقوں کے سلسلے میں امریکی جہاز کو خبردار کیا ہے، یہ معاملہ حالیہ ایرانی جنگ کے پانچ ماہ بعد سامنے آیا۔ غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ بحری مشقیں جون کی جنگ کے بعد ایران کے خلاف کسی بھی ممکنہ خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے تیاری کا حصہ ہیں۔ رپورٹس کے مطابق ٹی وی نے ان مشقوں کو ایرانی پاسدران انقلاب کی قربانی اور مزاحمتی جذبے کا مظہر قرار دیا ہے۔ خطے میں موجود امریکی جہازوں کو انتباہ جاری کر کے پاسداران بحریہ نے سخت پیغام دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق پیغامات کا مواد فوری طور پر تفصیل کے ساتھ سامنے نہیں آیا ہے۔ جبکہ خلیج میں...
بھارتی ایئرلائن انڈیگو کی سیکڑوں پراوزیں معطل ہونے کی وجہ سے ایک نئے شادی شدہ جوڑے کے ریسیپشن کی تقریب ایک منفرد اور غیر معمولی صورت اختیار کرگئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی جوڑے کپل اور نیکیتا کی شادی کی تقریب دہلی میں طے تھی۔ تاہم، بدقسمتی سے ان کی دہلی جانے والی انڈیگو کی پرواز اچانک منسوخ ہو گئی۔ اس پر جوڑے نے اپنی شادی کی تقریب میں طبعی طور پر شامل نہ ہوپانے پر ایک منفرد انداز اپنایا اور آن لائن ریسیپشن کا انعقاد کرنے کا فیصلہ کیا۔ ٹیک کے شعبے سے تعلق رکھنے والے کپل اور نیکیتا نے اس غیر متوقع صورتحال میں جدید ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھایا اور اپنے دوستوں اور خاندان کے افراد کو...
ویب ڈیسک: ملک میں موسم سرما کا آغاز ہو چکا ہے جو روایتی طور پر سولر مارکیٹ کا آف سیزن سمجھا جاتا ہے مگر اس کے باوجود ملک بھر میں سولر پینلز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کررہی ہے کہ سردیوں کی آمد کے ساتھ سولر پینلز کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے، مگر حقیقت اس کے برعکس ہے۔ ڈائریکٹر رینرجی شرجیل احمد سلہری کے مطابق موجودہ حالات میں سولر پینلز کی قیمتوں میں کسی قسم کی کمی نہیں ہوئی بلکہ تقریباً 10 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ لاہور میں گل داؤدی نمائش کا آغاز دوسری جانب پاکستان سولر ایسوسی ایشن کے سینیئر وائس چیئرمین حسنات خان کا کہنا...
سینیٹر فیصل واوڈا : فائل فوٹو سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ الحمداللّٰہ پاکستانی قوم کو مبارک، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس تقرری ہوگئی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ جیسے کہا تھا ویسے ہی 72 گھنٹوں سے پہلے یہ بات سچ ثابت ہوئی۔ فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ پہلے بھی جو کچھ کہا وہ سچ ثابت ہوا، انشااللّٰہ آگے بھی جو کہوں گا وہ درست ثابت ہو گا۔
نیویارک (ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد ملک بھر میں مسلسل تیسرے روز سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، تولہ سونے کی قیمت مزید 1700 روپے کم ہوگئی۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں مسلسل تیسرے روز سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی اور تولہ سونے کے نرخ مزید 1700 روپے کمی سے 4 لاکھ41ہزار 462 روپے کی سطح پر آگئے۔ اسی طرح 10گرام سونےکی قیمت1457 روپے کی کمی سے3 لاکھ 78 ہزار 482 روپے ہوگئی، جبکہ عالمی مارکیٹ میں 17ڈالر کی کمی سےفی اونس سونا 4191 ڈالر پرآگیا۔ چاندی کے نرخوں میں بھی آئی اور فی تولہ چاندی کی قیمت 85 روپےکی کمی سے...
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 17 ڈالر کی کمی سے 4 ہزار 191 ڈالر کی سطح پر آگئی۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی اور پاکستانی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں جمعرات کو بھی کمی ہوگئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 17 ڈالر کی کمی سے 4 ہزار 191 ڈالر کی سطح پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہونے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت بھی 1 ہزار 700 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 41 ہزار 462 روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت 1 ہزار 457 روپے گھٹ کر 3 لاکھ 78 ہزار 482 روپے کی سطح پر آگئی۔
معروف بھارتی اداکار انوپم کھیر کے ایکس پر لاکھوں فالوورز کم ہوگئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں انوپم کھیر نے لکھا کہ گزشتہ 15 دنوں کے دوران ان کے 9 لاکھ سے زائد فالوورز کم ہوگئے ہیں۔ انہوں نے ایکس کے مالک ایلون مسک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ یا آپ کی ٹیم اس کی وجہ جانتی ہے؟ انہوں نے آخر میں یہ بھی وضاحت کی کہ یہ صرف ایک مشاہدہ ہے، شکایت نہیں ہے۔ Dear Mr. @elonmusk ! I have lost more than 900000 followers in the last 15days! Will you know the reason! Or anybody in your team? By the way this is an OBSERVATION, not a COMPLAINT! Yet! ????...
پشاور میں ایک گھر میں گیس سلنڈر پھٹ گیا جس میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں ناساپہ چارسدہ روڈ پر وارث نامی شہری کے گھر میں سلنڈر پھٹنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں 4 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر غیور مشتاق خان کی ہدایت پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینسز اور میڈیکل ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور انہیں لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا۔ زخمیوں کی شناخت وارث (38 سال)، مسماۃ ش (30 سال)، یوسف (4 سال) اور اسد (3 سال) کے نام سے ہوئی ہے۔
کراچی: کراچی کے علاقے سعود آباد ماڈل کالونی میں دو مسلح موٹر سائیکل سوار ملزمان شہری سے قیمتی موبائل فونز اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق ملزمان نے فیس ماسک پہن رکھے تھے اور چند سیکنڈز میں واردات مکمل کرکے باآسانی موقع سے فرار ہوگئے۔ واقعہ آج صبح تقریباً ساڑھے سات بجے پیش آیا تھا۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ماڈل کالونی اور اس کے اطراف صبح کے اوقات میں لوٹ مار کی وارداتیں معمول بنتی جارہی ہیں جس کے باعث شہری شدید عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ دوسری جانب متعلقہ پولیس تاحال واقعے سے لاعلم ہے اور نہ ہی کسی قسم کی کارروائی یا تفتیش کا آغاز کیا گیا ہے، جس پر علاقہ...
اسلام آباد‘ بنوں‘ پنجگور (نامہ نگار+ خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) بنوں شمالی وزیرستان میرانشاہ کے اسسٹنٹ کمشنرکی گاڑی پر عسکریت پسندوں کے فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر، دو اہلکار اور ایک راہگیر سمیت شہید ہوگئے۔ شمالی وزیرستان کے اسسٹنٹ کمشنر شاہ ولی خان کی گاڑی پر خدری ممش خیل کے قریب میرانشاہ روڈ پر نامعلوم عسکریت پسندوں نے گاڑی کو روک کر فائرنگ کی۔ فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر شاہ ولی خان، دو اہلکار کانسٹیبل شیر رحمن، کانسٹیبل سید دخمن اور ایک راہگیر شہید ہوگئے۔ بعدازاں شہداء کی نمازِ جنازہ سی ایم ایچ بنوں میں ادا کی گئی، جس میں چیف سیکرٹری خیبر پی کے سید شہاب علی شاہ، آئی جی خیبر پی کے، ضلعی انتظامیہ بنوں اور دیگر اعلی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ آج بانی پی ٹی آئی کے خاندان کے بیانیے کی نفی ہوگئی ہے۔جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران طلال چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی اور بانی پی ٹی آئی کا خاندان جو بیانیہ بنا رہا تھا، اس کی نفی ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت اور زندگی سے متعلق جیل انتظامیہ کا موقف درست ثابت ہوا ہے۔طلال چوہدری نے یہ بھی کہا کہ یہ طے تھا کہ ڈکٹیشن سے کوئی کام نہیں ہوگا، ملاقات جیل انتظامیہ کرائے گی۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر اسٹاکٹن میں سالگرہ کی تقریب میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک جبکہ 11 زخمی ہوگئے۔عالمی خبر ایجنسی کے مطابق شمالی اسٹاکٹن میں سالگرہ کی تقریب کے دوران ایک شخص نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر 11 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوگیا جس کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، تفتیشی ٹیمیں جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کرنے میں مصروف ہیں۔حکام نے خدشہ ظاہر کیا کہ یہ ایک ٹارگٹڈ واقعہ ہو سکتا ہے۔ حکام کی جانب سے ابھی تک حملہ آور کے بارے میں کوئی تفصیل جاری نہیں کی...
اسلام آباد(نیوزڈیسک) ریڈ زون میں خوفناک حادثہ پیش آیاہے ، ابوذر آصف نامی کم عمر ڈرائیور نے تیزرفتاروی ایٹ گاڑی اسکوٹی چلانے والی لڑکیوں پرچڑھا دی ، دونوں لڑکیاں جاں بحق ہوگئیں، ڈرائیور کو موقع سے گرفتار کرلیا گیا، عدالت نے کمسن ملزم کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا، جاں بحق ہونے والی لڑکیوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ تھانہ سیکرٹریٹ میں عدنان تجمل کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔ متن مقدمہ کے مطابق مدعی کی بہن سمرین اپنی دوست کے ہمراہ پی این سی اے سے واپس آرہی تھی کہ سیکریٹریٹ چوک کے پاس تیزرفتاروی ایٹ گاڑی نے انہیں ٹکر مار دی جس سے سمرین اور تابندہ بتول شدید زخمی ہوگئیں۔دونوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔دونوں...
مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 700 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 44 ہزار 162 روپے کی سطح پر آگئی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی مقامی سمیت سونے کی عالمی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں 9 روز کے وقفے کے بعد کم ہو گئیں۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 27 ڈالر کی کمی سے 4 ہزار 218 ڈالر کی سطح پر آگئی۔ دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 700 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 44 ہزار 162 روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 315...
تمام انٹرسٹی بسیں جو سہراب گوٹھ بس ٹرمینل یا کراچی بس ٹرمینل کے قواعد کے خلاف ورزی کرتے ہوئے براہ راست شہر میں داخل ہوتی ہیں، ان کے خلاف ای ٹکٹ جاری کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں داخل ہونے والی تمام انٹر سٹی بسوں کے خلاف ای ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہر کے اندر داخل ہونے والی تمام انٹر سٹی بسوں کے خلاف ای ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق وہ تمام انٹرسٹی بسیں جو سہراب گوٹھ بس ٹرمینل یا کراچی بس ٹرمینل کے قواعد کے خلاف ورزی کرتے ہوئے براہ راست شہر میں داخل ہوتی ہیں، ان کے خلاف ای ٹکٹ جاری کیا جا رہا ہے۔ مزید...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان سوشل میڈیا کی غیر ذمہ داری کا شکار ہوگئے۔ سب سے پہلے خبر دینے کی دوڑ میں سوشل میڈیا پر حیدرآباد کے سینئر کرکٹر معین خان راجپوت کے انتقال پر 1992 ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کے ممبر معین خان کی تصویر لگادی۔ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے 65 سالہ سابق فرسٹ کلاس کرکٹر معین خان راجپوت محبوب اسپورٹس کرکٹ کلب کے کپتان تھے جبکہ سابق ٹیسٹ کپتان معین خان خیریت سے ہیں۔ تاہم سوشل میڈیا پر چلنے والی غلط خبر کی وجہ سے دنیا بھر میں معین خان کے عزیز و اقارب، دوست احباب اور مداح سخت پریشانی کا شکار ہوگئے۔ سابق وکٹ کیپر بلے باز معین خان نے اس...
کراچی میں داخل ہونے والی تمام انٹر سٹی بسوں کے خلاف ای ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہر کے اندر داخل ہونے والی تمام انٹر سٹی بسوں کے خلاف ای ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ رجمان ٹریفک پولیس کے مطابق وہ تمام انٹرسٹی بسیں جو سہراب گوٹھ بس ٹرمینل یا کراچی بس ٹرمینل کے قواعد کے خلاف ورزی کرتے ہوئے براہ راست شہر میں داخل ہوتی ہیں ان کے خلاف ای ٹکٹ جاری کیا جا رہا ہے۔ مزید برآں سخت قانونی کاروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔ خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے ڈرائیورز کے خلاف سخت قانونی اقدامات اور مسلسل خلاف ورزی پر اضافی کاروائی کی جائے گی۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے...