2025-04-23@21:54:32 GMT
تلاش کی گنتی: 9
«معاملات زیر بحث آئیں گے»:
وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثنااللہ نے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے ایک بار پھر ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے اور دونوں رہنماؤں نے پانی کے مسئلے پر مشاورت کے عمل کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران نہروں کے مسئلہ کو حل کرنے کے حوالے سے معاملات کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا۔ رانا ثنااللہ نے کہا کہ تمام معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں، واٹر ایکارڈ کے مطابق کسی صوبے کا پانی کسی دوسرے صوبے کو منتقل نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پانی کی تقسیم انتظامی اور تکنیکی مسئلہ...

پنجاب اسمبلی، گرینڈ ہیلتھ الائنس کے معاملات حل کئے جائینگے، مجتبیٰ شجاع: حق دیا جائے، پی پی ارکان: اپوزیشن کا روایتی احتجاج
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ 42منٹ کی تاخیر سے ڈپٹی سپیکر ملک ظہیر اقبال چنڑ کی صدارت میں شروع ہوا۔ اپوزیشن ارکان ایوان میں شدید نعرے بازی کرتے ہوئے داخل ہوئے، بانی پی ٹی آئی کی تصاویر تھام رکھی تھیں۔ اجلاس کے آغاز پر وزیر قانون صہیب بھرتھ کے چچا کے انتقال پر فاتحہ خوانی اور ان کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی گئی۔ نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے حکومتی رکن امجد علی جاوید نے کہا کہ گرینڈ ہیلتھ الائنس والے شکوہ کناں ہیں ان کی بات سنیں، گرینڈ ہیلتھ الائنس کو باہر بیٹھے دس دن ہو گئے ہیں، متعلقہ وزیر ایوان میں آکر بتائیں۔ پیپلز پارٹی کے ممتاز چانگ...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے رہنما علیم خان نے تین میں سے دو وفاقی وزارتیں چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کا ذرائع کے حوالے سے بتانا ہے کہ علیم خان نے نجکاری، سرمایہ کاری اور مواصلات میں سے ایک وزارت رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق عبدالعلیم خان وزارت نجکاری اور سرمایہ کاری بورڈ سے دستبردار ہوں گے، عبدالعلیم خان مواصلات کی وزارت اپنے پاس ہی رکھیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے اس سلسلے میں وزیر اعظم کو بھی اعتماد میں لے لیا ہے، عبدالعلیم خان کا یہ فیصلہ ایک ہی وزارت پر بھر پور توجہ مرکوز کرنے کے لئے ہے۔ ...
ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی ملاقات طے پاگئی ہے، جس میں اہم معاملات زیر بحث آئیں گے ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں اعلیٰ سطح حکومتی اتحادی اجلاس ہوگا جس میں حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے سربراہان شریک ہوں گے۔ بلاول بھٹو اجلاس میں شرکت کیلئے کل اسلام آباد پہنچیں گے۔ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں حکومت کے انتظامی معاملات زیر بحث آئیں گے ۔ چیمپئنز ٹرافی: نیوزی لینڈ کیخلاف بھارتی بیٹنگ جاری، 30 رنز پر 3 کھلاڑی آؤٹ بلاول بھٹو پیپلزپارٹی اور حکمران جماعت کے درمیان معاہدوں پر عملدرآمد کے حوالے سے پارٹی تحفظات وزیراعظم کے سامنے رکھیں گے ۔ پنجاب میں ترقیاتی فنڈز کی عدم فراہمی...
وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیرِ سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سیاستدان آپس میں بیٹھیں گے تو معاملات سلجھیں گے ، شاہد خاقان اور مفتاح اسماعیل کے پارٹی سے جانے کا ہمیں نقصان ہوا ، جب بھی ضرورت پڑی مفتاح اسماعیل اور شاہد خاقان ہمارے پاس آسکتے ہیں، ہم ان کے پاس جا سکتے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ، شاہد خاقان اور مفتاح اسماعیل کے پارٹی سے جانے کا ہمیں نقصان ہوا ،ہم نہیں چاہتے تھے کہ مفتاح اور شاہد خاقان پارٹی سے جائیں، ہم پرانے دوستوں کو نہیں بھولے، ہمیشہ سے یاد ہیں۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کو 26ویں آئینی ترمیم میں ساتھ...
بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ چین سے پولیس کیلئے جدید ٹیکنالوجی و آلات لیں گے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق محسن نقوی نے دورہ چین کے موقع پر چینی ہم منصب سے ملاقات کی، جس میں انٹیلی جنس شیئرنگ کو مزید بہتر کئے جانے پر اتفاق کیا گیا۔اس کے علاوہ پیرا ملٹری فورسز کے لئے بارڈرز کو محفوظ کرنے کیلئے تعاون سمیت پولیس اور پیرا ملٹری فورسزکی جدید ٹیکنالوجی سے متعلق بھی گفتگو کی گئی۔اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھاکہ چین سے پولیس کے لئے جدید ٹیکنالوجی و آلات لیں گے، ملاقات میں نیشنل پولیس اکیڈمی کے ساتھ تعاون پر بات چیت ہوئی ہے اوربیجنگ پولیس اور اسلام...
اسلام آباد (نیوزڈیسک)ملک بھر میں ادویات کی قیمتوں میں حیران کن اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے باعث عام شہریوں کے لیے علاج مزید مہنگا ہو گیا ہے۔ مختلف دواں کی قیمتوں میں 200 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ صرف دوائیں ہی نہیں بلکہ نیوٹراسیوٹیکل اور سرجیکل آلات کی قیمتوں میں بھی کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وورین ٹیبلیٹ کی قیمت 510 روپے ہو گئی ہے، جبکہ سربیکس زی 294 سے بڑھ کر 400 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔ کالسان ڈی 180 سے 280 روپے، سنی ڈی انجکشن 370 سے 450 روپے، اوریگا سیرپ 495 سے 973 روپے اور ٹونوفلیکس گولی 411 سے 455 روپے تک جا پہنچی ہے۔ دیگر...
---فائل فوٹو وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ چین سے پولیس کے لیے جدید ٹیکنالوجی و آلات لیں گے۔وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے چینی ہم منصب سے ملاقات کی۔ملاقات میں پولیس اور پیرا ملٹری فورسز کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے متعلق گفتگو کی گئی۔ملاقات میں نیشنل پولیس اکیڈمی کے ساتھ تعاون، انٹیلی جنس شئیرنگ کو مزید بہتر بنانے اور پیرا ملٹری فورسز کے لیے بارڈرز کو محفوظ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ امریکا سے بانی پی ٹی آئی کیلئے کال آئی تو کیا کریں گے؟ محسن نقوی نے جواب میں ٹھینگا دکھا دیا محسن نقوی نے کہا کہ انہوں نے امریکا میں اہم ارکان کانگریس سے ملاقاتیں کی ہیں، دورے کے مزید اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔ ملاقات...
سٹی 42: جمعیت علما اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کرم ضلع میں دہشتگردوں کے راستوں اور آبادیوں پر عملی قبضہ کے خاتمہ کے لئے آپریشن کی مخالفت کر دی، مولانا ایک طرف کہا کہ خیبر پختونخوا میں ریاست کی رِٹ نہیں رہی، دوسری طرف کرم ضلع میں آپریشن کی مخالفت کرتے ہوئے فرمایا کہ طاقت کے ذریعہ مسائل کا حل ڈھونڈنا تو عاقبت نااندیشی ہے۔ مردان میں صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ریاست کی رِٹ نہیں ہے، کرپشن کا بازار گرم ہے، کمیشن وصول کئے جا رہے ہیں، کچھ لوگوں کو اسٹیبلشمنٹ کی آشیرواد سے کرسیوں پر بٹھا دیا گیا ہے۔ خیبرپختونخوا میں کرم ضلع کے بیشتر علاقوں...