2025-12-14@09:39:07 GMT
تلاش کی گنتی: 111070

«مرغی کی»:

    سوڈان کے متنازع علاقے ابیئی میں اقوامِ متحدہ کے امن مشن کے دوران ڈرون حملے کے نتیجے میں بنگلہ دیشی فوج کے 6 اہلکار شہید اور 8 زخمی ہو گئے۔ بنگلہ دیش آرمی نے شہید ہونے والے اہلکاروں کی شناخت ظاہر کرتے ہوئے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:انقلاب منچہ کے کنوینیئر پر حملہ: بنگلہ دیشی حکومت کا ملزم کی گرفتاری میں مدد پر 50 لاکھ ٹکا انعام کا اعلان بنگلہ دیش آرمی کے جاری کردہ بیان کے مطابق اقوامِ متحدہ کے تحت خدمات انجام دینے والے 6 بنگلہ دیشی امن دستے کے اہلکار ہفتے کے روز اس وقت شہید ہوئے جب ایک علیحدگی پسند مسلح گروہ نے سوڈان کے علاقے ابیئی میں قائم کدوگلی لاجسٹک بیس...
    پاکستان کل یعنی 15 دسمبر سے ملک گیر سطح پر پولیو سے بچاؤ کی آخری قومی مہم کا آغاز کرے گا، جس کے دوران 5 سال سے کم عمر 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ قومی ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے مطابق یہ 7 روزہ مہم رواں برس کی 5ویں اور آخری ملک گیر انسدادِ پولیو مہم ہوگی، جو ملک کے تمام صوبوں اور علاقوں میں بیک وقت چلائی جائے گی۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سال 2025 میں اب تک پولیو کے 30 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ 2024 میں یہ تعداد 74 تھی، رواں سال پولیو کا تازہ ترین کیس اکتوبر میں سامنے آیا تھا۔ یہ بھی...
    اسلام ٹائمز: واضح ہے کہ ٹرمپ اور نیتن یاہو دونوں میں یہ مماثلت پائی جاتی ہے کہ وہ درپیش مسائل کے حل کے لیے شدت پسندانہ طریقوں پر انحصار نہیں کر سکتے اور بھاری قیمت کی حامل جنگ کا خطرہ مول لینے سے قاصر ہیں۔ لہذا یہ مفاہمت بنیادی طور پر نرم اور نیم سخت طریقوں پر مبنی ہو سکتی ہے۔ مثال کے طور پر وہ لبنان میں حزب اللہ کو بالواسطہ پیغام دے رہے ہیں کہ مزاحمتی حکمت عملی جاری رکھنے کے بجائے لبنان کے ساحل پر امریکہ کے ساتھ گیس کے معاہدے کریں اور جنوبی لبنان میں ٹرمپ کے اقتصادی منصوبے کو قبول کریں، یا یہ کہ نئے امریکی سفیر مشیل عیسی نے سرحدی علاقوں سے اسرائیل کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پنجاب اور خیبر پختونخوا میں شدید دھند کے باعث موٹرویز اور قومی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔حدِ نگاہ کم ہونے کے باعث موٹروے ایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن، ایم تھری فیض پور سے درخانہ، ایم فور پنڈی بھٹیاں سے ملتان تک اور ایم فائیو ملتان سے ظاہر پیر تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔ اسی طرح لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم الیون پر بھی گزشتہ رات سے آمدورفت معطل ہے۔خیبر پختونخوا میں موٹروے ایم ون پشاور سے رشکئی تک دھند کے باعث بند ہے۔ دوسری جانب پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق بہاولپور...
    بھارت کے سابق آرمی چیف جنرل (ر) وید پرکاش ملک نے عسکری ٹیکنالوجی کے میدان میں پاکستان کی برتری کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ جدید جنگی صلاحیتوں نے دونوں ممالک کی دفاعی حکمتِ عملی کو یکسر بدل دیا ہے۔بھارت کے سابق آرمی چیف جنرل (ر) وید پرکاش ملک نے کہا کہ آپریشن سندور کے دوران پاکستان اور بھارت میں سے کسی نے بھی ایک دوسرے کی سرحد عبور نہیں کی، کیونکہ دونوں ممالک کے پاس جدید سٹینڈ آف ویپنز موجود ہیں جن کی مدد سے دور بیٹھ کر کارروائی ممکن ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے ٹیکنالوجی کے شعبے میں نمایاں ترقی کی ہے، تاہم پاکستان کے پاس بھارت کے مقابلے میں بہتر ہتھیار اور...
    لاہور میں بسنت کے لیے ضلعی انتظامیہ نے پتنگ اور ڈور بنانے والوں کی رجسٹریشن فیس مقرر کر دی ۔  پنجاب حکومت کی جانب سے بسنت منانے کی مشروط اجازت کے بعد انتظامیہ نے پتنگ سازی، ڈور کی تیاری اور کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشنز کے لئے واضح قواعد و ضوابط جاری کر دیے۔ڈور اور پتنگ مینوفیکچررز کی رجسٹریشن فیس ایک ہزار روپے جبکہ کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کی رجسٹریشن فیس 5 ہزار روپے ہوگی۔پتنگ اور ڈور بنانے والوں کو رجسٹریشن کے لیے فارم اے جبکہ کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشنز کو فارم سی جمع کرانا ہوگا۔  انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈور صرف کاٹن سے تیار کردہ دھاگے سے بنائی جائے گی اور اس میں 9 سے زائد تاریں استعمال نہیں...
    سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کی سزا کے بعد بعض سیاسی اور میڈیا حلقوں میں سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے خلاف ممکنہ قانونی کارروائی سے متعلق قیاس آرائیاں گردش کرنے لگیں، تاہم باخبر ذرائع نے ان خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔ سینیئر صحافی انصار عباسی کی رپورٹ کے مطابق باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے خلاف نہ تو کسی قسم کی انکوائری جاری ہے اور نہ ہی کوئی قانونی کارروائی زیر غور ہے۔ یہ بھی پڑھیں:فیض حمید کے بعد جنرل باجوہ کی باری آگئی؟ علی امین گنڈاپور کی پی ٹی آئی سے چھٹی ذرائع کے مطابق بعض حلقوں میں پھیلائی جانے...
    آئی ایم ایف پروگرام میں کوئی نئی شرائط شامل نہیں، وزارت خزانہ کی تردید WhatsAppFacebookTwitter 0 14 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(آئی پی ایس)وزارتِ خزانہ نے آئی ایم ایف کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی (ای ایف ایف) پروگرام کے تحت جاری اصلاحات کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسیز میں شامل اقدامات کوئی نئی یا اچانک عائد کی گئی شرائط نہیں بلکہ پہلے سے طے شدہ اصلاحاتی ایجنڈے کا تسلسل ہیں۔ وزارتِ خزانہ کے اعلامیے کے مطابق آئی ایم ایف کے اہم کنٹری پالیسی فریم ورک میں کوئی نئی چیز شامل نہیں کی گئی۔ حکومتِ پاکستان نے پروگرام کے آغاز پر اپنی مجوزہ اصلاحاتی پالیسیاں آئی ایم ایف کو پیش...
    فائل فوٹو کراچی میں قادری ہاؤس پر پولیس کارروائی پر ایس ایس پی اسپیشل انویسٹی گیشن عمران خان نے کہا ہے کہ ثروت اعجاز کے گھر سے چھاپے میں 17 افراد کو حراست میں لیا گیا، سنی تحریک کے رہنماؤں کا اس میں کوئی کردار نہیں تھا۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس ایس پی عمران خان نے کہا کہ انٹیلیجنس معلومات اور تکنیکی شواہد کی روشنی میں بھتہ خور گروپ وصی اللّٰہ لاکھو اور عبدالصمد کاٹھیاواڑی کیخلاف کارروائی کی گئی۔انہوں نے کہا کہ کارروائی پہلے سے گرفتار ملزم ریحان الدین کی نشاندہی پر کی گئی۔ ملزم ریحان الدین چار سال تک بھتہ کیس میں جیل میں رہا ہے۔ ملزمان ایسی جگہ سے گرفتار ہوئے اس لیے معاملہ حساس ہوگیا۔  کراچی: قادری...
    ایم سی بی بینک نے اپنے کریڈٹ کارڈ صارفین کے لیے ایپل کی نئی آئی فون 17 سیریز کی خریداری پر 0 فیصد مارک اپ پر قسطوں پر خریداری کی سہولت متعارف کرا دی ہے۔ اس پیشکش کے تحت صارفین آئی فون 17 پرو، آئی فون 17 فیملی اور آئی فون ایئر کو بغیر کسی اضافی سود اور پروسیسنگ فیس کے 36 ماہ تک آسان اقساط میں خرید سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: آئی فون 17 ایئر سمیت ایپل کمپنی اپنی نئی مصنوعات کب متعارف کرائے گی؟ یہ محدود مدت کی پیشکش 31 دسمبر 2025 تک مؤثر رہے گی، بکنگ کے لیے صارفین 042 یا 021-111-000-622 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ آئی فون 17 سیریز کے یہ ماڈلز 3 خوبصورت رنگوں...
    لاہور میں ڈی ایس پی عثمان حیدر کی بیوی اور بیٹی کے قتل کا ڈراپ سین سامنے آگیا ہے جس میں ڈی ایس پی ہی اپنے بیٹی اور بیوی کا قاتل نکلا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے ڈی ایس پی عثمان حیدر کو گرفتار کرلیا ہے۔ عثمان حیدر نے اپنی بیوی اور بیٹی کو مبینہ طور پر فائرنگ کرکے قتل کیا۔ ڈی ایس پی عثمان حیدر نے دونوں کے اغوا کی ایف آئی آر تھانہ برکی میں درج کراوئی تھی تاہم ملزم ڈی ایس پی عثمان حیدر نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔  پولیس نے بیٹی کی لاش کاہنہ اور بیوی کی لاش شیخوپورہ سے برآمد کرلی۔ ڈی ایس پی عثمان حیدر نے گھر یلو ناچاقی پر اپنی بیوی اور بیٹی  کو قتل کیا۔ دونوں...
    سعودی عرب میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم 19 ہزار 576 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ سعودی وزارتِ داخلہ کے مطابق یہ گرفتاریاں 4 دسمبر سے 10 دسمبر کے دوران سیکیورٹی فورسز اور متعلقہ سرکاری اداروں کے اشتراک سے کی گئی مشترکہ تفتیشی کارروائیوں کے نتیجے میں عمل میں آئیں۔ یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں موسیقی کے رنگ، چینی کورس نے عربی زبان میں پہلی بار گیت پیش کیے وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ گرفتار ہونے والوں میں 12 ہزار 506 افراد اقامہ قوانین کی خلاف ورزی، 4 ہزار 154 سرحدی تحفظ قوانین کی خلاف ورزی اور 2 ہزار 916 افراد لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں...
    پاکستان میں جاری خشک سردی کی لہر کے خاتمے کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کے دو اسپیلز کی پیشگوئی جاری کر دی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے پندرہ دسمبر تک مری، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں برفباری کا امکان ہے۔ اس دوران بالائی علاقوں میں موسم سرد اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ انیس دسمبر کو مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہوگا، جس کے باعث مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔ جڑواں شہروں میں اس دوران صرف بوندا باندی متوقع ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عرفان ورک کے مطابق...
    یہ کہانی ہے کریمہ بلوچ کی، جس نے کھلے عام بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اپنا ’بھائی‘ کہا اور رکشا بندھن کے موقع پر اسے راکھی باندھنے کی خواہش ظاہر کی۔ اس سوچ اور طرزِ عمل کی وجہ سے پاکستان میں دہشت گرد تنظیمیں بی ایل اے اور بی وائی سی بھارتی پراکسی کے طور پر سمجھی جاتی ہیں۔ کریمہ بلوچ نے اپنی عورت ہونے کی شناخت اور مظلومیت کے نعرے کو استعمال کرتے ہوئے بلوچ نوجوانوں کو متحرک کیا، فنڈز اکٹھے کیے، اور بی ایس او آزاد جیسے دہشتگرد نرسری پلیٹ فارم کے ذریعے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو تشدد اور بغاوت کی طرف راغب کیا۔ ان کی سرگرمیاں نہ بلوچستان کی فلاح سے جڑی تھیں اور نہ ہی بلوچ...
    کراچی: محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کے ساتھ ساتھ کراچی میں بھی موسم سے متعلق پیشگوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خُشک جبکہ رات اور صبح میں سرد رہے گا، کراچی کا آج کم سے کم درجہ حرارت 14.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ کراچی میں کل کم سے کم درجہ حرارت 12 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔ مختلف سمتوں سے 5 تا 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار...
    نیشنل گیمز میں اپنے اعزاز کا کامیاب دفاع کرنے والی پاکستان آرمی کو قائد اعظم ٹرافی پیش کی گئی بلاول بھٹو نے چیف آف ڈیفنس فورسز، آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کو سندھی اجرک اور ٹوپی پہنائی کراچی میں منعقدہ 35ویں نیشنل گیمز کی اختتامی تقریب کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوئی جس میںمہمان خصوصی فیلڈ مارشل نے فاتح پاکستان آرمی کو ٹرافی پیش کی۔تفصیلات کے مطابق اختتامی تقریب میں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔اس موقع پر چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ، صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش خان مہر،کور کمانڈر کراچی بھی موجود تھے۔ان کے علاوہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے...
    غذائی اجناس کی خود کفالت کیلئے جامع پلان تیار ،محکمہ خوراک کو کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت اشیائے خوردونوش کی سرکاری نرخوں پر ہر صورت دستیابی یقینی بنائی جائے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے محکمہ خوراک کو ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ اشیائے خوردونوش کی سرکاری نرخوں پر ہر صورت دستیابی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے عوامی سہولت کے لیے فیلڈ وزٹس بڑھانے اور غذائی اجناس کی خود کفالت کے لیے جامع پلان تیار کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں محکمہ خوراک کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے محمد سہیل آفریدی نے گندم کی سٹوریج کیپسٹی بڑھانے کے لیٔے اقدامات...
    ادارہ جاتی اصلاحات سے اچھی حکمرانی میں اضافہ ہو گا،نوجوان قیمتی اثاثہ ہیں،شہبا زشریف فنی ٹریننگ دے کر برسر روزگار کریں گے،نیشنل ریگولیٹری ریفارمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک معاشی بحران سے نکل چکاہے،ترقی کی جانب رواں دواں ہیں، ادارہ جاتی اصلاحات سے گڈگورننس میں اضافہ ہو گا، نوجوان قیمتی اثاثہ ہیں،فنی ٹریننگ دے کر برسر روزگار کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز نیشنل ریگولیٹری ریفارمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار،معاون خصوصی ہارون اختر،برطانوی وزیر مملکت برائے بین الاقوامی ترقی دی رائیٹ آنر ایبل بیرونیس چیپمین،اراکین پارلیمنٹ،کاروباری شخصیات و دیگر بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم...
    سرکٹ ہاؤس راولاکوٹ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظ٘م آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ عوامی حکومت شدید چیلنجز کے باوجود عوامی مسائل کے حل کے لیے میدان میں موجود ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظ٘م آزاد جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور عوامی مسائل کے حل کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں، ڈسٹرکٹ ہسپتال کی نامکمل عمارت کی تکمیل کے لیے جتنے بھی فنڈز درکار ہوں گے وہ فراہم کیے جائیں گے، چیڑھ واٹر سپلائی اسکیم، دریک ڈیم اور ڈسٹرکٹ جیل کی عمارت کو فوری طور پر مکمل کرنے کے لیے بھی فنڈز جاری کیے جائیں گے، راولاکوٹ میں پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے فوری فزیبیلٹی رپورٹ تیار کی جائے گی، میڈیکل...
    ریاض احمدچودھری اقوام متحدہ کے ایک پینل نے رپورٹ کیا ہے کہ افغان طالبان اب بھی تحریک طالبان پاکستان کو لاجسٹک اور آپریشنل مدد فراہم کر رہے ہیں، جب کہ واشنگٹن پوسٹ نے دستاویزی طور پر یہ ظاہر کیا ہے کہ درجنوں امریکی ساختہ ہتھیار اب پاکستان میں دہشت گردوں کے ہاتھوں میں ہیں، جو ریاست کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ان ہتھیاروں کے پھیلا ئو کی ایک وجہ طالبان کے قبضے کے بعد افغانستان میں نگرانی کی کمی ہے۔ طالبان کے قبضے کی وجہ سے( ایس آئی جی اے آر) کو افغان نیشنل ڈیفنس اور سیکیورٹی فورسز (اے این ڈی ایس ایف) کو فراہم کیے گئے کسی بھی سامان یا بنائے گئے سہولتوں کی تفتیش کرنے کا موقع نہیں ملا۔امریکی...
    WWE کے دیوانوں کے لیے ایک دور کا اختتام ہو گیا جب جان سینا نے کیپٹل ون ایرینا میں اپنے کیریئر کی آخری فائٹ لڑ کر سب کو جذباتی کر دیا۔ 2 دہائیوں سے زیادہ عرصے تک ریسلنگ کی دنیا میں چھائے رہنے والے سینا نے گنٹر کے خلاف اپنی آخری ریسلنگ میں مداحوں کے دلوں میں ایک یادگار نقش ثبت کر دیا۔ حیرت انگیز مقابلہ اور جذباتی مناظر جان سینا اور گنٹر کے درمیان تقریباً 24 منٹ تک جاری مقابلہ شدید، زوردار اور دل کو چھو لینے والا تھا۔ آخر کار سینا نے گنٹر کے سامنے ٹیپ آؤٹ کر کے اپنی فائنل فائٹ مکمل کی۔ پورے مقابلے کے دوران شائقین بھرپور جوش و خروش سے سینا کو...
    برطانوی پارلیمانی انڈرسیکرٹری آف اسٹیٹ برائے مشرقِ وسطیٰ، افغانستان اور پاکستان ہمیش فالکنر نے کہا ہے کہ برطانیہ پاکستان سے مجرموں کی حوالگی کے حوالے سے کسی انفرادی کیس پر تبصرہ نہیں کر سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ فوجداری انصاف ایک سنجیدہ معاملہ ہے، اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پاکستان اور برطانیہ حکومتی سطح پر باہمی تعاون کے ذریعے حل تلاش کر سکتے ہیں۔ ہمیش فالکنر نے بتایا کہ برطانوی حکومت مشرقِ وسطیٰ کے لیے امدادی رقوم کو پاؤنڈ کے بدلے پاؤنڈ کی بنیاد پر فراہم کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنا ایک اہم قدم تھا، اور لندن میں فلسطینی سفارت خانے پر فلسطینی پرچم لہرانا ان کے...
    قومی غذائی تحفظ اورتحقیق کے وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں زیتون کی کاشت اور اس کی پراسسنگ کیلئے بڑا علاقائی مرکز بننے کی بھرپور صلاحیت ہے۔اسلام آباد میں ساتویں قومی زیتون فیسٹیول کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اعلیٰ اور معیاری درجے کے زیتون کی کاشت کیلئے پاکستان کی آب و ہوا انتہائی موزوں ہے۔ پاکستان کے زیتون کے شعبہ کی ترقی کیلئے اطالوی حکومت کی امداد کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اٹلی فنی امداد بھی فراہم کررہا ہے اور پاکستان کے اس منصوبے کیلئے دو کروڑ یورو کی بھی منظوری دی ہے۔   اشتہار
    1971 کی جنگ میں مشرقی اور مغربی محاذوں پر پاکستان آرمی کے جوانوں نے بہادری کی لازوال داستانیں رقم کیں۔ پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل سلمان بیگ (ریٹائرڈ)نے 1971 کی جنگ کی آپ بیتی سناتے ہوئے کہا کہ 1971 میں بھارت نے مشرقی پاکستان پر حملہ کر کے جنگ کا آغاز کیا۔ میری یونٹ اس وقت مہرپور، جیسور سیکٹر میں تعینات تھی۔ انہوں نے بتایا کہ 1971 کی جنگ کے دوران مجھے چارلی کمپنی میں تعینات کیا گیا، چارلی کمپنی کے کمانڈر میجر زاہد الاسلام انتہائی بہادر اور نڈر تھے۔ 9 دسمبر کو بریگیڈ کمانڈر اور کمانڈنگ آفیسر نے اطلاع دی کہ بھارتی فوج کشتیا کے علاقے کی طرف حملہ کرنے آ رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ...
     جج کےبیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے2بچیوں کی ہلاکت کیس میں صلح کیسے ہوئی؟ تحریری حکم نامہ سامنے آگیا۔ رپورٹ کے مطابق جج کے بیٹے کی ٹکر سے دو بچیوں کی ہلاکت کے کیس میں عدالت نے سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا، جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے حکم نامہ جاری کیا۔ حکم نامے  کے مطابق دونوں بچیوں کے ورثا نے ملزم کو معاف کر دیا ، دونوں ورثاء نے اللہ کے نام ملزم کو معاف کیا۔ حکم نامے میں کہا گیا کہ ایک بچی کے بھائی عدنان تجمل اور دوسری کے والد غلام مہدی پیش ہوئے ، ورثا کی جانب سے صلح کے بیان حلفی عدالت میں جمع کرائے گئے۔ حکم نامے میں کہا گیا کہ ورثا نے عدالت...
    پشاور فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر پر خودکش حملہ کرنے والے دہشت گرد نیٹ ورک کی نشاندہی ہوگئی۔ تفتیشی حکام کے مطابق خودکش حملہ آوروں کا تعلق کالعدم دہشت گرد تنظیم سے ہے، ان خودکش حملہ آوروں نے پشاور میں چند دن تک قیام کیا تھا۔ اس حوالے سے تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے قیام کے دوران شہر کے راستوں سے واقفیت حاصل کی۔ تفتیشی حکام کے مطابق خودکش جیکٹس اور رہائش کی فراہمی میں خودکش بمباروں کی سہولت کاری کی گئی۔ تفتیشی حکام کا بتانا ہے کہ ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملے سے متعلق اب تک 150 سے زیادہ افراد سے تفتیش کی جاچکی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پشاور فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر پر خودکش...
    ہالی ووڈ کی مقبول جوڑی ٹام ہالینڈ اور زینڈایا ایک بار پھر سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہے ہیں، مگر اس بار وجہ کوئی نئی فلم نہیں، بلکہ ایک ایسی پوسٹ ہے جس نے مداحوں کو لمحوں میں پریشان بھی کیا اور حیران بھی۔ اصل ہنگامہ اُس وقت شروع ہوا جب سوشل میڈیا پر خبر پھیلنے لگی کہ دونوں کی منگنی ٹوٹ گئی ہے، اور اس افواہ کا تعلق زینڈایا اور روبرٹ پیٹنسن کی چند نئی تصاویر سے جوڑا جا رہا تھا۔ لیکن حقیقت اس سے کافی مختلف نکلی۔ بات کچھ یوں ہے کہ اداکارہ زینڈایا نے اس ہفتے ایک ایسی پوسٹ شیئر کی جو بظاہر شادی کے اعلان کا ہلکا سا تاثر دے رہی تھی۔ مداح پہلے تو چونکے،...
    سعودی عرب کے نیشنل سینٹر فار میٹرولوجی (NCM) نے ملک کے مختلف حصوں میں شدید بارشوں اور طوفانی ہواؤں کی پیشگوئی کی ہے۔ حکام نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ نچلے اور سیلاب سے متاثر ہونے والے علاقوں میں جانے سے گریز کریں تاکہ ممکنہ خطرات سے بچا جا سکے۔ شدید بارش اور ممکنہ سیلاب موسمیاتی مرکز کے مطابق اتوار کو کئی صوبوں میں درمیانے سے شدید طوفانی بارشیں متوقع ہیں، جن کے ساتھ اولے اور فعال ہوائیں بھی چلیں گی جو گرد و غبار پیدا کر سکتی ہیں۔ متاثرہ صوبوں میں ریاض، قاسم، حائل، مدینہ، مکہ، الباحہ، عسیر، جازان اور مشرقی صوبے کے کچھ حصے شامل ہیں۔ شمالی سرحدیں، الجوف اور تبوک میں ہلکی تا درمیانی...
    فرانس کے جنوب مغربی علاقوں میں ہزاروں کسانوں نے گایوں میں پھیلنے والی جلدی بیماری کے باعث بڑے پیمانے پر جانوروں کے ذبح کیے جانے کے خلاف سڑکیں بند کر دیں اور احتجاج کیا۔ کسانوں نے حکومت کے فیصلے کو سخت اور غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے جگہ جگہ ٹریکٹر کھڑے کر دیے اور گھاس کے گٹھوں کو آگ لگا دی۔ حکومت نے نوڈیولر ڈرماٹائٹس (لمپی اسکن ڈیزیز) کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے متاثرہ ریوڑ کے تمام جانور ذبح کرنے اور تقریباً 10 لاکھ مویشیوں کو ویکسین لگانے کا اعلان کیا ہے۔ جمعے کے روز اسپین کی سرحد کے قریب ایک گاؤں میں بیماری کا ایک کیس سامنے آنے پر 200 سے زائد گایوں کو ذبح کیا گیا،...
    پنجاب کے شہر سرائے مغل کے نواحی علاقے ہیڈ بلوکی کے مقام پر ٹریفک حادثے میں 4 دوست جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔ ترجمان ریسکیو ترجمان چاروں دوست موٹرسائیکل پر ہیڈ بلوکی سے پھول نگر جا رہے تھے کہ سامنے سے آنے والی موٹرسائیکل سے ٹکر ہوگئی۔ پولیس نے بتایا کہ جاں بحق اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، بعد ازاں لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں، جاں بحق افراد کی شناخت 19 سالہ وسیم، 22 سالہ علی حسن، 17 سالہ حسنین اور 20 سالہ عمر کے ناموں سے ہوئی۔ فیملی ذرائع نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے چاروں افراد گہرے دوست تھے، زخمیوں میں 40 سالہ نیاز اور 35 سالہ خالد شامل ہیں۔
    کولکتہ(نیوز ڈیسک) اسٹار فٹبالر لیونل میسی کے دورہ بھارت کے دوران کولکتہ اسٹیڈیم میں بدنظمی کے معاملے پر شو آرگنائزرکو میسی کے ساتھ چارٹرڈ جہاز پر روانگی سے پہلےگرفتارکر لیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کولکتہ سالٹ لیک اسٹیڈیم میں میسی کی آمد پر سنگین بد انتظامی دیکھنے میں آئی تھی۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کولکتہ اور حیدر آباد کے بعد میسی آج دورے کے سلسلے میں ممبئی میں موجود ہیں۔ واضح رہے کہ فٹبالر لیونل میسی کولکتہ اسٹیڈیم میں صرف 10 سے 20 منٹ تک رکے جس پر مداح ناراض ہوگئے تھے۔ مداحوں نے مشتعل ہوتے ہوئے اسٹیڈیم میں توڑ پھوڑ کردی اور شکوہ کیا کہ میسی کو تمام لیڈر اور وزرا نے گھیر رکھا تھا،...
    بھارت کی فلم دھرندھر کے ذریعے لیاری کے خلاف پروپیگنڈے کے جواب میں پاکستان میں میرا لیاری کے نام سے فلم تیار کرلی گئی۔ سندھ حکومت نے فلم میرا لیاری کی تیاری میں معاونت کی ، فلم جنوری کے پہلے ہفتے میں ریلیز کر دی جائے گی۔ صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ فلم کو بین الاقوامی طور پر ریلیز کیا جائے گا ، جنگ میں بھارت کو عبرت ناک شکست ہوئی ، وہ فلموں کے ذریعے ہار کو جیت میں نہیں بدل سکتا ۔ شرجیل میمن نے کہا کہ بھارتی فلم دھرندھر پاکستان، خاص طور پر لیاری کے خلاف منفی پروپیگنڈا ہے، لیاری تشدد نہیں بلکہ ثقافت، امن، صلاحیت اور حوصلے کی علامت ہے۔ انہوں نے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بلاک چین اور کرپٹو بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثے بنانے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے، 3 سے 4 کروڑ پاکستانی ڈیجیٹل اثاثے استعمال کر رہے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی بلال بن ثاقب کا کہنا تھا کہ تاریخ میں پہلی بار ایکس چینجز کیلئے منظم، شفاف اور عالمی معیار کا راستہ کھول دیا، یہ اقدام نئی سوچ کی عکاسی اور ادارہ جاتی تبدیلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بائنانس اورایچ ٹی ایکس کو این او سی کا اجرا نئی سوچ کا عملی قدم ہے، فریم ورک کے تحت...
    پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کو سوئٹزرلینڈ کے مستند ادارے کی جانب سے آئی ایس او 901 اور آئی ایس او 27001 کے عالمی معیار کے سرٹیفکیٹ حاصل ہونے پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے خوشی اور مبارکباد کا اظہار کیا۔ یہ بھی پڑھیں:شاندار کارکردگی اور تاریخی پیشرفت، پنجاب پرفارمنس اور احتساب میں سب سے آگے یہ کامیابی پنجاب کے عوام کے لیے سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کے سلسلے میں سہولت بازار اتھارٹی کے اہم کردار کو اجاگر کرتی ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب سہولت بازار اتھارٹی پہلی ایسی ادارہ بن گئی ہے جس نے آئی ایس او 901 اور آئی ایس او 27001 سرٹیفکیٹ حاصل کر کے عالمی معیار پر اپنی کارکردگی ثابت کی۔ انہوں نے...
    لیجنڈری فٹبالر میسی کے ساتھ بھارت نے بدترین اور ذلت آمیز مہمان نوازی کرکے شرمناک داستان رقم کردی۔ تفصیلات کے مطابق کولکتہ اسٹیڈیم میں سیکیورٹی کی شرمناک ناکامی کے باعث فٹبال لیجنڈ لیونل میسی کو جان کے خوف سے اسٹیڈیم چھوڑنا پڑا۔ بھارت میں عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی کے ساتھ جاہلانہ رویہ مودی کے بھارت کی اصل تصویر ہے۔ میسی کے ساتھ بد اخلاقی بھارتی عوام کی زہریلی ذہنیت اور بے حس مودی کے گھٹیا پن کی انتہا ہے۔ غاصب مودی کے ہندوتوا راج میں بھارت کی عالمی سطح پر جگ ہنسائی معمول بن چکی ہے۔ اسٹیڈیم میں بے قابو ہجوم، مودی کے ’شائننگ انڈیا‘ کے جھوٹے دعووں کو ریزہ ریزہ کرگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق لیونل میسی کا...
    انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف بھارت کی بیٹنگ جاری ہے۔ دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بارش کے سبب ٹاس تاخیر کا شکار ہوا جس کے باعث میچ 49 اوورز فی اننگز تک محدود کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے میچ میں ملائیشیا کو297 رنز سے شکست دی تھی جبکہ بھارت نے یو اے ای کو شکست دی تھی۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے رجحان کے باعث وفاقی حکومت 16 دسمبر 2025 سے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے پر غور کر رہی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 36 پیسے فی لیٹر کمی متوقع ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں نمایاں طور پر 11 روپے 85 پیسے فی لیٹر تک کمی ہو سکتی ہے۔واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا باضابطہ اعلان آئندہ 15 دن کے لیے کل کیا جائے گا۔ ویب ڈیسک مقصود بھٹی
    امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ شام میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا بدلہ لیں گے، دوبارہ حملہ ہوا تو جوابی کارروائی کریں گے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق شام کے شہر تدمُر میں امریکی فوجیوں پر فائرنگ واقعے پر صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ داعش سے امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا بدلہ لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شام میں حملے میں 3 عظیم امریکی فوجیوں کی ہلاکت پر افسردہ ہوں۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی فوجیوں پر دوبارہ حملہ ہوا تو جوابی کارروائی کریں گے۔
    بھکر پولیس نے اسمگلنگ مافیا کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 1 کروڑ 15 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا نان کسٹم پیڈ سامان گاڑیوں سمیت پکڑ لیا۔ نان کسٹم سامان میں سگریٹ و گٹکا نسوار کی بڑی کھیپ برآمد کی گئی۔ 4 گاڑیوں کے ذریعے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔  ڈی پی او بھکر کے مطابق کلورکوٹ پولیس کی بروقت کارروائی سے 2 اسمگلرز رنگے ہاتھوں گرفتار ہوئے۔ تمام سامان گاڑیوں سمیت بحق سرکار ضبط ہوگا۔ ڈی پی او شہزاد رفیق نے بتایا کہ اسمگلنگ کے خلاف سخت ترین کارروائیاں جاری ہیں۔ قانون شکن عناصر کے لیے ضلع بھکر میں کوئی گنجائش نہیں۔
    پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کو سوئٹزرلینڈ کے مستند عالمی ادارے کی طرف سے اعلی معیار پرانٹرنیشنل سرٹیفکیٹ مل گئے۔ پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کو آئی ایس او 901اورآئی ایس او 27001 سرٹیفکیٹ کا اجرا کیا گیا ہے۔ پنجاب سہولت بازار اتھارٹی  آئی ایس او 901اورآئی ایس او27001 سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والا اپنی نوعیت کا پہلا منفرد ادارہ بن گئی۔ پنجاب بھر میں سہولت بازار اتھارٹی کے مجموعی طورپر 17ہزار سے زائد سٹال قائم کرنے کا منفرد ریکارڈ بھی قائم۔ پنجاب کے 36اضلاع میں 6ہزار اسٹال اورنئے بننے والے 10سہولت بازاروں میں ایک ہزار اسٹال قائم کیے گئے۔ پنجاب بھر میں ویک اینڈ پر لگنے والے 10ہزار سے زائد عارضی سٹال عوام کی سہولت کیلئے موجود ہیں جبکہ وزیراعلیٰ مریم نواز...
    ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ائرپورٹ پر بھائی کے پاسپورٹ پر یورپ جانے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مسافر کی شناخت محمد ارسلان کے نام سے ہوئی، مسافر نے فلائٹ نمبر TK751 کے ذریعے اٹلی جانے کی کوشش کی، امیگریشن کلیرنس کے دوران مسافر کو مشکوک پایا گیا۔ مسافر نے اٹلی جانے کے لئے اپنے بھائی محمد عمران کا پاسپورٹ اور ریذیڈنٹ کارڈ پیش کیا، مسافر کو بعد ازاں مزید کاروائی اور ایجنٹ کی نشاندہی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد منتقل کر دیا گیا۔ شہریوں سے گزارش کی جاتی ہے کہ بیرون ملک سفر کے لئے ہمیشہ قانونی...
    متحدہ عرب امارات نے جنسی جرائم اور جسم فروشی کے حوالے سے سزاؤں میں اہم تبدیلیاں متعارف کرائی ہیں۔ یہ اصلاحات بچوں کی حفاظت اور عوامی تحفظ کے لئے کی گئی ہیں۔ کم عمر بچوں کے ساتھ جنسی تعلق پر سخت سزائیں: اماراتی نئے قوانین کے مطابق اگر کوئی بالغ شخص 18 سال سے کم عمر بچے کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرتا ہے، تو اسے کم از کم 10 سال قید اور 100,000 درہم (تقریباً 76 لاکھ پاکستانی روپے) جرمانے کی سزا ملے گی۔ یہ سزا اس صورت میں بھی دی جائے گی، چاہے متاثرہ شخص نے رضامندی ظاہر کی ہو۔ تاہم اگر متاثرہ شخص 16 سال یا اس سے زیادہ عمر کا ہو، تو پھر رضامندی کو...
    بلغاریہ کے صدر رومن رادیف آئندہ ہفتے پارلیمانی جماعتوں سے نئی حکومت کی تشکیل کے لیے مشاورت کا آغاز کریں گے۔ یہ اقدام ملک گیر بدعنوانی مخالف مظاہروں کے نتیجے میں حکومت کے خاتمے کے بعد کیا جا رہا ہے۔ رواں برس جنوری میں عنان اقتدار سنبھالنے والے وزیراعظم روزن ژیلیازکوف کی اقلیتی حکومت اس دوران عدم اعتماد کی 6 تحریکوں سے تو بچتی رہی، تاہم جمعرات کو ہونے والے سڑکوں پر نکلنے والے ہزاروں مظاہرین کے دباؤ کے باعث بالآخر ختم ہو گئی۔ صدر رادیف سب سے پہلے پارلیمنٹ میں سب سے بڑی جماعت کو حکومت سازی کے لیے مذاکرات کی دعوت دیں گے۔ اگر یہ کوشش ناکام ہوئی تو دوسری بڑی جماعت کو موقع دیا جائے گا۔ اس...
    انڈر 19 ایشیا کپ کے پانچویں میچ میں پاکستان کے خلاف بھارت کی بیٹنگ جاری ہے۔آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی دبئی میں کھیلے جا رہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔بارش کے سبب ٹاس تاخیر کا شکار ہوا، اس سے قبل میچ 10 بجے شروع ہونا تھا، اب بارش کی وجہ سے میچ 49 اوورز فی اننگز تک محدود کر دیا گیا ہے۔ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کپتان فرحان یوسف نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ کا کوئی پریشر نہیں ہے، ہمارے لیے یہ ایک نارمل گیم ہے، تمام کھلاڑی پراعتماد ہیں، ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، دانیال کی جگہ محمد...
    لاہور میں بسنت کیلئے ضلعی انتظامیہ نے پتنگ اور ڈور بنانے والوں کی رجسٹریشن فیس مقرر کر دی ہے۔پنجاب حکومت کی جانب سے بسنت منانے کی مشروط اجازت کے بعد انتظامیہ نے پتنگ سازی، ڈور کی تیاری اور کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشنز کے لئے واضح قواعد و ضوابط جاری کر دیئے ہیں۔ڈور اور پتنگ مینوفیکچررز کی رجسٹریشن فیس ایک ہزار روپے جبکہ کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کی رجسٹریشن فیس 5 ہزار روپے ہوگی، پتنگ اور ڈور بنانے والوں کو رجسٹریشن کیلئے فارم اے جبکہ کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشنز کو فارم سی جمع کرانا ہوگا۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈور صرف کاٹن سے تیار کردہ دھاگے سے بنائی جائے گی اور اس میں 9 سے زائد تاریں استعمال نہیں کی جا...
    1971 کی پاک بھارت جنگ تاریخ کا وہ سیاہ ترین باب جس نے خطہ کو لہو میں نہلا دیا۔ خطہ میں دہشت گردی کے فروغ اور تنظیموں کی سرپرستی میں بھارتی کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، 1971 میں بھارت نے دہشت گرد گروہ مکتی باہنی کو محبِ وطن پاکستانیوں کیخلاف بطور دہشتگرد ہتھیار کے طور پر استعمال کیا۔ بھارتی ایما پر سفاک مکتی باہنی نے نہتے پاکستانیوں، بالخصوص بہاری کمیونٹی پر بدترین اور انسانیت سوز مظالم ڈھائے، بہاری کمیونٹی کے امیر حسن، بھارتی حمایت یافتہ مکتی باہنی کے مظالم کے عینی شاہد ہیں۔ 1971 میں کم عمر ہونے کے باوجود بھارتی ظلم کی ہولناک داستان آج بھی امیر حسن کے ذہن پہ نقش ہے، بہاری کمیونٹی سے تعلق رکھنے...
    چین کی 3 سالہ لڑکی، گو جیانگ اپنی فطری سنہری بالوں اور نیلی آنکھوں کی وجہ سے حال ہی میں توجہ کا مرکز بنی ہے، جو عام طور پر قفقازی خصوصیات سے جڑی ہوئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:کنڈوم کی مدد سے معدے سے لائٹر نکالنے کا انوکھا طبی عمل یہ بچی مئی 2022 میں ایک چینی جوڑے کے ہاں پیدا ہوئی تھی اور ابتدائی طور پر ایک عام چینی بچی لگتی تھی۔ لیکن 8 ماہ کی عمر میں اس کی آنکھیں نیلی ہو گئیں اور ایک سال کی عمر تک اس کے بال سنہری اور گھنگریالے ہو گئے۔ گو جیانگ کے والدین نے کہا کہ اس غیر معمولی شکل کی وجہ سے وہ شروع میں سوچتے رہے کہ کہیں...
    کوئٹہ (نیوز ڈیسک) بلوچستان سے تعلق رکھنے والی مسیحی برادری کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے کرسمس تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل اور کور کمانڈر کوئٹہ نے مسیحی شہداء کے لیے تقریب میں شرکت کی، ملک و قوم کیلئے جانیں قربان کرنے والے مسیحی شہداء کو مہمانانِ خصوصی نے بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا۔ گورنر بلوچستان اور کور کمانڈر نے تمام مذہبی برادریوں کی پاک فوج کے ساتھ یکجہتی اور تعاون کو سراہا، مسیحی برادری کے اراکین سے ملاقات اور کرسمس کی مبارکباد دی۔ گورنر بلوچستان اور کور کمانڈر کوئٹہ نے کرسمس تقریب میں مذہبی ہم آہنگی اور قومی اتحاد کو پاکستان کی اصل طاقت قرار دیا۔ اس موقع پر پاسٹر...
    انڈر 19 ایشیاکپ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی دبئی میں شیڈول میچ بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہوا۔ دونوں اننگز کو ایک ایک اوور کٹوتی کے بعد 49 اوورز فی اننگز تک محدود کردیا گیا ہے۔ ???????????? ???????????????????????????? ???????????? ???????????? ????#DPWorldMensU19AsiaCup2025 #INDvPAK #ACC pic.twitter.com/U5qUhNS4c4 — AsianCricketCouncil (@ACCMedia1) December 14, 2025 دونوں ٹیموں نے ایونٹ میں اپنے اپنے افتتاحی میچز میں بڑی فتوحات سمیٹی ہیں۔ پاکستان نے ملائیشیا کو 297 رنز جبکہ بھارت نے یو اے ای کو 234 رنز سے شکست دی تھی۔
    نیویارک(ویب ڈیسک) امریکی ریاست رہوڈ آئی لینڈ کی براؤن یونیورسٹی کے کیمپس میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں 2 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فائرنگ براؤن یونیورسٹی کے کیمپس میں واقعہ انجینئرنگ بلڈنگ میں کی گئی، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ پولیس حملہ آور سے نمٹ رہی ہے، طلبہ محتاط رہیں، براؤن یونیورسٹی میں طلبہ کی مجموعی تعداد 11 ہزار ہے، جن میں سے 8 ہزار طلبہ انڈر گریجویٹ ہیں، طلبہ کی اکثریت روہڈ آئی لینڈ کیمپس میں رہتی ہے۔ پولیس نے جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کر کے حملہ آور کی تلاش شروع کر دی، جس کے بعد براؤن یونیورسٹی کو...
    بھارت کے سابق آرمی چیف جنرل (ر) وید پرکاش ملک نے ایک انٹرویو میں عسکری ٹیکنالوجی کے میدان میں پاکستان کی برتری کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ جدید جنگی صلاحیتوں نے دونوں ممالک کی دفاعی حکمتِ عملی کو یکسر بدل دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:آپریشن سندور میں رسوائی کے بعد بھارت کی ایک اور سازش ناکام، جاسوسی کرنے والا ملاح گرفتار، اعتراف جرم کرلیا بھارت کے سابق آرمی چیف جنرل (ر) وید پرکاش ملک نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آپریشن سندور کے دوران پاکستان اور بھارت میں سے کسی نے بھی ایک دوسرے کی سرحد عبور نہیں کی، کیونکہ دونوں ممالک کے پاس جدید اسٹینڈ آف ویپنز موجود ہیں جن کی مدد سے دور بیٹھ کر...
    قرارداد میں کہا گیا ہے کہ کینیڈا میں بیشتر صوبوں میں سولہ سال کی عمر میں ڈرائیونگ کی اجازت مل جاتی ہے۔ جرمنی میں سترہ سال کی عمر میں ڈرائیونگ لائسنسں مل جاتا ہے۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاکستان میں بھی نوجوانوں کو ملکی ترقی کے دھارے میں لانے کیلئے ڈرائیونگ کی عمر اٹھارہ سال سے کم کرکے سولہ سال کی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کیلئے عمر کی قید 18 کے بجائے 16 سال کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی ہے۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن رکن شیخ امتیاز محمود نے قرارداد جمع کرائی، جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں اور خصوصاً پنجاب میں نوجوانوں کی شرح میں تیزی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی نے جبری گمشدگیوں کے مقدمات پر مؤثر ادارہ جاتی ردِعمل پر اتفاق کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کا اجلاس چیف جسٹس پاکستان  یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت ہوا، جس میں گرفتار ملزم کو 24  گھنٹے میں مجسٹریٹ کے سامنے پیش نہ کرنے پر نیا میکینزم لانے کا فیصلہ کیا گیا۔  اعلامیے کے مطابق کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ کمرشل مقدمات کے جلد فیصلوں کے لیے کمرشل لٹیگیشن کوریڈور نافذ کیا جائے۔  اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فیصلوں کے لیے مقررہ ٹائم لائنز پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے۔ 22دسمبر سے 7مارچ تک سردیوں کی تعطیلات، نوٹیفکیشن جاری مزید...
    چین کے صوبہ سیچوان کے شہر چینگدو میں ایک شخص اس وقت شدید حیرت میں مبتلا ہو گیا جب طبی معائنے کے دوران انکشاف ہوا کہ اس نے جوانی میں جو لائٹر نگلا تھا، وہ گزشتہ 30 برس سے اس کے جسم میں موجود تھا۔ حیران کن طور پر 3 دہائیوں سے زائد عرصے تک اس ’غیر انسانی شے‘ نے اسے کوئی خاص تکلیف نہیں دی، تاہم ایک ماہ قبل اسے پیٹ میں مسلسل درد اور سوجن کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ بھی پڑھیں: کتے کے حملے کا نشانہ بننے والی خاتون کس عذاب سے گزر رہی ہے؟ متاثرہ شخص نے علامات کے بعد اسپتال سے رجوع کیا۔ اسپتال میں کیے گئے گیسٹرواسکوپی معائنے کے دوران ڈاکٹروں نے ایک سیاہ رنگ...
    بلوچستان کی مسیحی برادری کے شہداء کے اعزاز میں کرسمس تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل اور کور کمانڈر کوئٹہ نے ملک کی خاطر جان قربان کردینے والے مسیحیوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ ملک و قوم کیلئے جانیں قربان کرنے والے مسیحیں کو مہمانانِ خصوصی نے بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔ گورنر بلوچستان اور کور کمانڈر نے تمام مذہبی برادریوں کی پاک فوج کے ساتھ یکجہتی اور تعاون کو سراہا۔ گورنر بلوچستان اور کور کمانڈر کی مسیحی برادری کے اراکین سے ملاقات اور کرسمس کی مبارکباد دی۔ مہمانانِ خصوصی نے کرسمس تقریب میں مذہبی ہم آہنگی اور قومی اتحاد کو پاکستان کی اصل طاقت قرار دیا۔ اس موقع پر پاسٹر آصف جان نے کہا کہ ہمارے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کی سزا کے بعد بعض سیاسی اور میڈیا حلقوں میں سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے خلاف قانونی کارروائی کے امکان پر قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں۔ تاہم باخبر ذرائع نے ان دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل باجوہ کے خلاف نہ تو کوئی تحقیقات ہو رہی ہیں اور نہ ہی کوئی کارروائی زیرِ عمل ہے۔ذرائع نے کہا کہ بعض حلقوں میں پھیلائی جانے والی یہ چہ مگوئیاں بے بنیاد ہیں۔ ان کے مطابق فوجی احتساب کا وہ عمل جس کے نتیجے میں جنرل فیض کو سزا ہوئی، مکمل طور پر شواہد کی بنیاد پر تھا اور صرف ان...
    معروف اداکارہ صبا فیصل نے ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں اپنی باتیں کرتے ہوئے بہوؤں کے لیے اہم مشورے دیے، جس پر فضا علی اور مامیا شجافر نے تنقید کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:اداکارہ صبا فیصل نے انڈین کمرشل کرنے سے انکار کیوں کیا؟ صبا فیصل نے کہا کہ ساس کو چاہیے کہ بہو کے کپڑے اپنی مرضی سے نہ چننے دے بلکہ اپنی پسند کے مطابق کپڑے خریدے جائیں۔ ان کے مطابق اگر پہلے دن سے لڑکی کو اپنی پسند کی اجازت دے دی جائے تو یہ غلط انتخاب کی بنیاد بن سکتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ خوش رہنے کے لیے ساس کے گھر میں بہو کو ’بند کان اور بند منہ‘ ہونا چاہیے تاکہ وہ باآسانی...
    امریکی ریاست جنوبی کیرولائنا کے صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ تعطیلات کے دوران سفر میں اضافے اور کم ویکسینیشن شرح کے باعث خسرے کی وبا میں تیزی آ رہی ہے، اور خدشہ ہے کہ اس کا پھیلاؤ آئندہ کئی ہفتوں تک جاری رہ سکتا ہے۔ 10 دسمبر تک ریاست کے محکمۂ صحتِ عامہ نے خسرہے کے 114 کیسز کی تصدیق کی ہے، جن میں سے تقریباً تمام کیسز ریاست کے بالائی علاقے میں سامنے آئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: امریکا میں آنتوں کی مخصوص بیماری میں خطرناک اضافہ ماہرِ وبا ڈاکٹر لنڈا بیل نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ وہاں ریکارڈ کیے گئے 111 کیسز میں سے 105 ایسے افراد میں پائے گئے جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی تھی،...
    ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دبئی کے ایک خالی سڑک پر صرف ایک گاڑی کو سرخ بتی پر رکتے ہوئے دکھایا گیا ہے، باوجود اس کے کہ سڑک پر کوئی ٹریفک موجود نہیں تھی۔ یہ لمحہ دبئی میں نظم و ضبط اور ٹریفک قوانین کی سختی سے پابندی کو اجاگر کرتا ہے۔ دبئی میں ایک بھارتی خاتون نیہا جیسوال کی جانب سے شیئر کی گئی انسٹاگرام ویڈیو میں صبح 4 بجے خالی سڑک پر ایک گاڑی کو سرخ بتی پر صبر کے ساتھ رکتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں اسکرین پر پیغام بھی نظر آتا ہے ’یہی وجہ ہے کہ دبئی مختلف محسوس ہوتا ہے، چاہے وقت کوئی بھی ہو، قوانین...
    ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ ہونٹوں کا بار بار پھٹنا صرف موسم یا پانی کی کمی کا مسئلہ نہیں بلکہ اس کے پیچھے اکثر اہم وٹامنز اور منرلز کی کمی بھی کارفرما ہوتی ہے۔ سردیوں میں یہ مسئلہ مزید شدت اختیار کر لیتا ہے جس سے شہریوں کو تکلیف، جلن اور زخموں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق وٹامن بی کمپلیکس خصوصاً بی ٹو (Riboflavin)، بی تھری، بی سکس اور بی بارہ کی کمی ہونٹوں کی خشکی، پھٹنے اور کناروں پر زخم بننے کا سبب بنتی ہے، جسے طبی اصطلاح میں اینگولر کیلائٹس کہا جاتا ہے۔ اسی طرح وٹامن سی کی کمی جلد کو کمزور کر دیتی ہے جس کے نتیجے میں ہونٹوں پر دراڑیں پڑ...
    ملاقات کے دوران آزاد جموں و کشمیر میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے، نظم و نسق کو مؤثر بنانے اور تعلیمی نتائج کو مزید مضبوط بنانے کے لیے جاری اور مجوزہ اقدامات پر جامع گفتگو کی گئی اور ضلع میرپور کے سرکاری گرلز اسکولوں کو مستحکم بنانے پر زور دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر تحریکِ حقِ خود ارادیت انٹرنیشنل کے ایک اعلیٰ سطح وفد نے جمعرات 11 دسمبر 2025ء کو برطانیہ کے شہر بریڈفورڈ کے سٹی ہال میں لارڈ میئر آف بریڈفورڈ محمد شفیق سے ملاقات کی۔ ملاقات میں آزاد جموں و کشمیر بالخصوص ضلع میرپور میں تعلیمی شعبے کی بہتری، فروغ اور ادارہ جاتی استحکام پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس اہم ملاقات میں جموں و...
    آئی ایم ایف، بجلی سبسڈی میں 143 ارب روپے کی کٹوتی WhatsAppFacebookTwitter 0 14 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں بجلی کی سبسڈی میں 143 ارب روپے کی نمایاں کمی کرتے ہوئے سرکلر ڈیٹ کے سالانہ بہاؤ کا ہدف 400 ارب روپے مقررکر دیا ہے جس کیلیے محض ٹیکس دہندگان کے پیسے پر انحصارکے بجائے کارکردگی بہتر بنانا لازم قرار دیا گیا ہے۔ آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کردہ اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کیلیے بجلی کی سبسڈی کو 1.04 ٹریلین روپے سے کم کرکے 893 ارب روپے تک محدود کر دیا گیا، جو مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کاتقریباً...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی: متحدہ عرب امارات میں جنسی جرائم اور جسم فروشی سے متعلق سزاؤں میں نمایاں تبدیلیاں کر دی گئی ہیں۔متحدہ عرب امارات نے جنسی جرائم اور جسم فروشی کے قوانین میں اہم اصلاحات نافذ کی ہیں، جن کا مقصد بچوں کا تحفظ اور عوامی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔کم عمر بچوں کے ساتھ جنسی تعلق پر سخت سزائیں مقررنئے اماراتی قوانین کے تحت اگر کوئی بالغ فرد 18 سال سے کم عمر بچے کے ساتھ جنسی تعلق میں ملوث پایا گیا تو اسے کم از کم 10 سال قید اور ایک لاکھ درہم (تقریباً 76 لاکھ پاکستانی روپے) جرمانے کی سزا دی جائے گی۔قانون کے مطابق یہ سزا اس صورت میں بھی لاگو ہوگی، اگر متاثرہ کم عمر...
    پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کی 2 نئی ٹیموں کے لیے بولی جمع کرانے کی آخری تاریخ میں ایک ہفتے کی توسیع کر دی ہے۔ پی سی بی کے مطابق یورپ، امریکا اور مشرقِ وسطیٰ سے بڑھتی ہوئی دلچسپی کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل، 2 نئی فرنچائزز کے لیے بنیادی قیمت کتنی مقرر کی گئی ہے؟ میڈیا رپورٹ کے مطابق پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ بولی جمع کرانے کی آخری تاریخ جو پہلے 15 دسمبر مقرر تھی، اب بڑھا کر 22 دسمبر 2025 کر دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مختلف خطوں سے سرمایہ کاروں...
    ملک کے مختلف حصوں میں شدید سردی، دھند، بارش اور برفباری کے باعث معمولاتِ زندگی متاثر ہونے لگے ہیں۔ پنجاب میں گھنی دھند کے سبب موٹر وے کے مختلف حصے ٹریفک کے لیے بند کر دیے گئے ہیں، جبکہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے 18 دسمبر تک ممکنہ موسمی صورتحال کے پیشِ نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:دھند کے باعث تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں تبدیلی، نوٹیفکیشن جاری ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق دھند کے باعث موٹر وے ایم ون پشاور سے رشکئی تک ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔ اسی طرح موٹر وے ایم فور گوجرہ سے عبدالحکیم تک اور موٹر وے ایم الیون لاہور سے سیالکوٹ تک بھی آمد و رفت معطل...
    گزشتہ سال 8 دسمبر 2024ء کو بشار الاسد کی حکومت گرنے کے بعد، بہت سے تجزیہ کاروں نے پیش گوئی کی تھی کہ شام، ترکیہ اور قابض اسرائیل کے درمیان مفادات کا جنگی میدان بن جائے گا جہاں دونوں فریق زیادہ مال غنیمت حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ شب ترکیہ کے وزیر خارجہ "حکان فیدان" نے ایک انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے شام کی صورت حال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جنوبی شام میں ہونے والی سرگرمیاں ممکنہ طور پر ترکیہ کے لئے چیلنج میں تبدیل ہو سکتی ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ جنوبی شام میں صرف صیہونی دراندازی کا مسئلہ نہیں بلکہ وہاں ایک جارح...
    امریکی ریاست رہوڈ آئی لینڈ میں واقع براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ کے واقعے نے تعلیمی حلقوں میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے، جہاں امتحانات کے دوران ہونے والی اندھا دھند فائرنگ میں 2 افراد ہلاک جبکہ 8 زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد یونیورسٹی کو لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے اور حملہ آور تاحال فرار ہے۔ خبر کے مطابق ہفتے کی شام تقریباً 4 بجے پروویڈنس میں براؤن یونیورسٹی کے بارس اور ہولی انجینئرنگ بلڈنگ میں اس وقت فائرنگ کی گئی جب طلبہ امتحانات دے رہے تھے۔ پولیس نے دو گھنٹے کی کارروائی کے بعد عمارت کو کلیئر کیا۔ عینی شاہدین اور پولیس کے مطابق حملہ آور سیاہ لباس میں ملبوس ایک مرد تھا۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے ابتدا...
    علامہ اقبال کے نواسے یوسف صلاح الدین کا 2016 میں ایکسپریس اخبار کے لیے انٹرویو کیا تو انہوں نے بتایا کہ پتنگ بازی کے بغیر وہ لاہور کا تصور نہیں کر سکتے اور یہ وہ شوق ہے جو انہیں بزرگوں سے ورثے میں ملا ہے۔ان کے پرکھوں میں سب سے ممتاز  علامہ اقبال ہیں جن کے بارے میں انہوں نے بتایا: ’علامہ اقبال بسنت مناتے تھے۔ ان کے پتنگ بازی کرنے کے لیے موچی دروازے سے خاص نرم قسم کی لیپو پتنگیں تیار کرائی جاتیں کیوں کہ وہ بڑے نازک تھے اور انہیں چیرہ بہت جلد لگ جاتا تھا۔‘ علامہ اقبال اپنے بیٹے جاوید کے ساتھ بھی اس شوق میں سنگت کرتے تھے جنہوں نے اپنے مضمون ‘اقبال ایک باپ...
    بھارت کی فلم دھرندھر کے ذریعے لیاری کے خلاف پروپیگنڈے کے جواب میں پاکستان میں میرا لیاری کے نام سے فلم تیار کرلی گئی۔سندھ حکومت نے فلم میرا لیاری کی تیاری میں معاونت کی ، فلم جنوری کے پہلے ہفتے میں ریلیز کر دی جائے گی۔صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ فلم کو بین الاقوامی طور پر ریلیز کیا جائے گا ، جنگ میں بھارت کو عبرت ناک شکست ہوئی ، وہ فلموں کے ذریعے ہار کو جیت میں نہیں بدل سکتا ۔شرجیل میمن نے کہا کہ بھارتی فلم دھرندھر پاکستان، خاص طور پر لیاری کے خلاف منفی پروپیگنڈا ہے، لیاری تشدد نہیں بلکہ ثقافت، امن، صلاحیت اور حوصلے کی علامت ہے۔انہوں نے کہا کہ اگلے مہینے ریلیز...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    ووکرز کنونشن سے خطاب کے دوران ان کا کہا تھا کہ ان کی جماعت پاکستان کے ساتھ غیر مشروط وابستگی پر یقین رکھتی ہے، مسلم کانفرنس کو کمزور کرنے کا مطلب قائد اعظم کی کشمیر پالیسی کو کمزور کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی منزل مقصود اور محفوظ ترین پناہ گاہ ہے جبکہ ”کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ“ جنوبی ایشیا کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔ ذرائٰع کے مطابق سردار عتیق احمد خان نے آزاد جموں و کشمیر کے ضلع میرپور کی تحصیل ڈڈیال میں مسلم کانفرنس کے ووکرز کنونشن سے خطاب کے دوران کہا کہ ان کی جماعت پاکستان کے ساتھ...
    گزشتہ سے پیوستہ روز افغانستان کے ایک ہزار علما نے مشترکہ طور پر ایک قرار دار منظور کی جس میں کہا گیا کہ افغان سرزمین کو دوسرے ملکوں میں دہشتگردی کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا اور بغیر امیر کی اجازت کے کہیں بھی جنگ کرنا ممنوع ہے۔ افغانستان میں ہوئی اِس ڈیولپمنٹ کو پاکستان میں خوش آئند قرار دیا گیا اور افغانستان کی جانب سے امن کی طرف ایک قدم کے طور پر لیا گیا لیکن ساتھ ہی ساتھ اس تشویش کا اظہار بھی کیا گیا کہ آیا افغان طالبان حکومت اپنے وعدوں پر عملدرآمد کر پائے گی۔ مزید پڑھیں: پاک افغان تعلقات میں نرمی؟ افغان علما کا بیان ’حوصلہ افزا مگر ناکافی‘ پاکستان نے پیش رفت کو خوش...
    بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اس وقت القادر ٹرسٹ مقدمے میں پابند سلاسل ہیں اور 9 مئی کے حوالے سے ان پر قائم 8 مقدمات میں انہیں سپریم کورٹ آف پاکستان نے 21 اگست کو ضمانت دے دی تھی لیکن یہ مقدمات جن دفعات کے تحت درج کیے گئے اُن میں سے بعض دفعات کے تحت سزائے موت دی جا سکتی ہے۔ عمران خان 9 مئی کے جن 8 مقدمات میں بطور ملزم نامزد ہیں یہ مقدمات لاہور اور راولپنڈی کی انسدادِ دہشتگردی عدالتوں میں زیرِسماعت ہیں۔ ابتدائی طور پر یہ مقدمات انسدادِ دہشتگردی قوانین اور تعزیرات پاکستان کی بعض دفعات کے تحت درج کیے گئے۔ مزید پڑھیں: جنرل فیض حمید کو سزا، کیا عمران خان بھی لپیٹ میں...
    افغانستان اور عراق میں امریکی سفیر کے طور پر تادیر خدمات سرانجام دینے والے زلمے خلیل زاد ایک بار پھر پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کے حق میں اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ اگلے روز انہوں نے ایک ٹویٹ کی: ’میں اس شخص کی ہمت اور عزم کو سلام پیش کرتا ہوں جو بے رحم اور بے شرم پاکستانی فوجی اسٹیبلشمنٹ کے سرد پانی کی توپوں کا سامنا کر رہا ہے۔ یہ منظر مجھے تیس سال پہلے چین کے تیان آن من اسکوائر کی یاد دلاتا ہے، جب ایک اور نوجوان نے کمیونسٹ پارٹی کے ٹینکوں کی قطار کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہونے کی جرات کی تھی۔‘  ان کی ٹوئٹ کو من و عن اس لیے پیش کیا کہ...
    لاہور (نامہ نگار ) صدر زرداری سے مختلف سیاسی شخصیات نے ملاقاتیں کیں جن میں گورنر پنجاب سلیم حیدر، پی پی رہنما عبدالقادر شاہین، مرتضیٰ محمود، علمدار قریشی، ملک مظہر اور نواب شیر وسیر شامل ہیں۔ زرداری نے مظفرگڑھ میں ضمنی الیکشن جیتنے پر علمدار قریشی کو مبارک باد دی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بلدیاتی الیکشن ہو رہے ہیں، کارکن تیاری کریں۔ پی پی کے رہنما اور کارکن عوام رابطہ مہم تیز کریں۔ عوامی دکھ درد کو ہم نے قریب سے دیکھا اور حل کرنے کی کوشش کی۔ سندھ کا ماڈل ہم تمام صوبوں میں لاگوکرنا چاہتے ہیں۔ سندھ کے ہیلتھ سسٹم کی ورلڈ بنک نے بھی تعریف کی ہے۔گورنر پنجاب اور صدر کی ملاقات میں باہمی دلچسپی...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعلیٰ مریم نواز کا ’’ستھرا پنجاب‘‘ ماڈل برطانیہ میں ماڈل بن گیا-کاپ 30 کے بعد فوربز اور فور بلوم برگ-اب BBC بھی مریم نواز کے ستھرا پنجاب کا معترف ہو گیا۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ستھرا پنجاب کا صفائی کا ماڈل برطانیہ کے شہر برمنگھم تک پہنچ گیا۔ تاریخ میں پہلی بارکسی برطانوی شہر کے والنٹیئرز گروپ نے صفائی کے لیے پنجاب سے رہنمائی حاصل کی۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق برمنگھم میں اْبلتے کوڑے دانوں اور بار بار ہڑتالوں کے مسئلے کے حل میں ’’ستھرا پنجاب‘‘ماڈل مؤثر ثابت ہوا-پنجاب کے ماہرین اور برمنگھم رضاکاروں کی ڈیجیٹل پارٹنرشپ نے کئی مفروضے بدل دی- پنجاب کا ویسٹ مینجمنٹ پلان (ستھرا پنجاب)...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ نے کہا کہ نواز شریف نے ملک میں خدمت کی سیاست کو فروغ دیا۔ لاہور پریس کلب میں کتاب کی تقریبِ رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے عطاء تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے خیبر پی کے کا کیا حال کیا جا کر دیکھ لیں، کراچی سے پشاور اور گلگت سے گوادر تک چپے چپے پر نوازشریف کے منصوبے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے  کہا کہ نوجوانوں کے ذہن میں نوازشریف سے متعلق زہر بھرا گیا، ترقی کے ہر منصوبے کی تختی پر نوازشریف کا نام لکھا ہے۔ عطاء تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ملک اور معیشت کو شدیدنقصان پہنچایا، پی ٹی آئی...
    سیالکوٹ (نامہ نگار+آئی این پی )وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کچھ سازشی عناصر اب بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کو واپس لانے کی کوشش کر رہے ہیں، فیض حمید ملک کے ساتھ نہایت بھیانک کھیل کھیلتے رہے، فیض حمید اور عمران خان نے پاکستان کے ساتھ دشمنی کی ان کو انجام تک پہچانا ضروری ہے، نواز شریف کو ہٹانے اور بانی کو لانے کے پراجیکٹ انچارج فیض حمید کے خلاف مزید قانونی کارروائی ہوگی۔۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا فیض حمید بانی پی ٹی آئی پروجیکٹ کے انچارج تھے، فیض حمید جب کور کمانڈر پشاور تھے اس وقت انہوں نے عمران...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ اشتہاری ملزم وطن واپس لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں درج مقدمات میں اشتہاری قرار دیئے گئے لوگوں کو پاکستان واپس لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اعلیٰ عدالتوں نے ان کے خلاف فیصلوں میں کہا یہ جھوٹے لوگ ہیں یہ جھوٹا بیانیہ بناتے، جھوٹ بیچتے اور جھوٹ بولتے ہیں، جس پر انہیں سزائیں ہوئی ہیں۔ اس سوال پر کہ کیا وزارت داخلہ کے ساتھ وزارت خارجہ بھی اس معاملے میں برطانوی حکام سے رابطے میں ہیں؟۔ طلال چودھری نے کہا یہ پاکستان کا کیس ہے کسی ایک فرد کا نہیں، پاکستان کے برطانیہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سیالکوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کچھ سازشی عناصر اب بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کو واپس لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا فیض حمید بانی پی ٹی آئی پروجیکٹ کے انچارج تھے، فیض حمید جب کور کمانڈر پشاور تھے اس وقت انہوں نے عمران خان کی سیاست کو تقویت پہنچائی، دھاندلی کے ذریعے فیض حمید کی نگرانی میں بانی پی ٹی آئی کو اقتدار میں لایا گیا، پروجیکٹ بانی پی ٹی آئی کو لانے کے لیے اور بھی شخصیات کام کرتی رہیں۔انہوں نے کہا کہ 4 سال بانی پی ٹی آئی نے ملک کے ساتھ کھلواڑ کیا، فیض اور بانی پی...
    لاہور، وزیر آباد (خصوصی نامہ نگار+ نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ دنیا پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے،  پاکستان سیاستدانوں، جرنیلوں، طاقتوروں کا نہیں عوام کا ہے۔  ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیرآباد میں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت عوام میں چھوٹے کاروبار کے آغاز کے لیے بلاسود قرض فراہمی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی جاوید قصوری ، صدر الخدمت پنجاب اکرام الحق سبحانی، نائب صدر الخدمت پاکستان ابرار احمد مگوں اور امیر ضلع ناصر محمود کلیر نے بھی شرکاء سے خطاب کیا۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکمران طبقہ نے قرضے لے کر معاف کرائے ، انہوں نے تعلیم ، صحت  اور...
    راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) آئی ایس پی آر نے معروف گلوکار اسرار کی آواز میں ’’پاک سرزمینوں‘‘ کے عنوان سے نیا ملی نغمہ ریلیز کر دیا۔ تینوں مسلح افواج کی یکجہتی اور وطن سے بے مثال وفا کی عظیم داستان، نغمہ میں معرکہ حق کے دوران پاکستان کی مسلح افواج کی دفاع وطن کی شاندار عکاسی کی گئی ہے ۔نغمہ میں خون کے آخری قطرے تک  وطن کے لیے قربانیاں دینے اور آگے بڑھتے رہنے کا عزم ، قربانی اور وطن کے وقار کا دلکش امتزاج شامل ہے۔ محافظ پاک فوج کے جانبازوں کو زبردست  خراجِ تحسین پیش، آسمانوں کی نگہبان پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور جرات مندانہ کردار کو نغمہ میں خوبصورتی سے اجاگر کیا گیا۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) پینٹاگون کی خفیہ رپورٹ کے مطابق اگر امریکا تائیوان پر جنگ کی صورت میں مداخلت کرے تو چین کے ہاتھوں اس کی شکست کا امکان بہت زیادہ ہو گا۔ پینٹاگون کی جنگی مشقوں میں تائیوان پر چینی حملے کے مختلف منظرنامے تشکیل دیے گئے جن میں دیکھا گیا کہ چین امریکی لڑاکا طیاروں کے اسکواڈرن، بڑے جنگی بحری جہازوں اور سیٹلائٹ نیٹ ورکس کو مؤثر انداز میں تعیناتی سے قابل ہی مفلوج کرسکتا ہے، یہ انتباہ خفیہ دستاویز اوورمیچ بریف میں دیا گیا ہے۔ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یہ دستاویز پینٹاگون کے آفس آف نیٹ اسسمنٹ نے تیار کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ امریکا کا مہنگے اور جدید ہتھیاروں پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آ باد (مانیٹر نگ ڈیسک) اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے خبردار کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی اور سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو جیل میں ایسے حالات میں رکھا جا رہا ہے جو غیر انسانی یا توہین آمیز سلوک کے زمرے میں آسکتے ہیں، انہوں نے کہا ’عمران خان کی قید تنہائی کو بلاتاخیر اٹھایا جانا چاہیے‘ انہوں نے پاکستانی حکام سے عالمی اصولوں اور معیارات کی تعمیل کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ اقوام متحدہ کی عہدیدار ایلس جِل ایڈورڈز نے پاکستان پر زور دیا کہ وہ 73 سالہ عمران خان حراست کے حالات سے متعلق ملنے والی رپورٹس پر فوری اور موثر کارروائی کرے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا’...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈ یسک )تھانہ بارہ کہو کے علاقے میں نامعلوم افراد نے ایک گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو خواتین جاں بحق اور ایک زخمی ہوگئیں۔پولیس کے مطابق تھانہ بارہ کہو کی حدود کے اندر محلہ راجگان میں نامعلوم افراد نے ایک گھر میں گھس کر تین لڑکیوں کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تاہم ان میں سے دو بعد میں دم توڑ گئیں۔پولیس نے بتایا کہ جاں بحق خواتین کی عمریں 30 اور 35 سال ہے اور دنوں خواتین کی لاشیں اور زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ترجمان پولیس نے بتایا کہ ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا نے جائے وقوع کا دورہ کیا اور ملزمان کی...
    کراچی (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ حکومت اگر ویکسین نہیں خریدے گی تو صورتحال تشویشناک ہوگی اور مریض فٹ پاتھوں پر آجائیں گے۔ کراچی کی نجی یونیورسٹی میں کیمپس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت ویکسین کی لوکل پروڈکشن نہیں ہو رہی اور ہر سال گزرنے کے ساتھ ساتھ فارن فنڈنگ کم ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو ٹیکے لگانے جاتے ہیں تو دماغ میں آتا ہے پتا نہیں یہ انگریزوں کی سازش ہے اور دماغ میں یہ آتاہے کہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گے وہ نسل نہیں بڑھا سکیں گے۔ ہیلتھ کیئر انسان کو مریض بننے...
    شایان جہانگیر کی 99 رنز کی شاندار اننگز، دبئی کیپیٹلز کی نائٹ رائیڈرز کے خلاف سنسنی خیز فتح WhatsAppFacebookTwitter 0 14 December, 2025 سب نیوز ابوظہبی : شایان جہانگیر کی شاندار 99 رنز کی اننگز کی بدولت دبئی کیپیٹلز نے ڈی پی ورلڈ آئی آئل ٹی 20 سیزن 4 کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں ابو ظہبی نائٹ رائیڈرز کو 9 رنز سے شکست دے دی۔ زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں دبئی کیپیٹلز نے دباؤ میں اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے سیزن کی دوسری فتح اپنے نام کی۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے دبئی کیپیٹلز کو ابتدا میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور پاور پلے کے اندر ہی دو وکٹیں صرف 4 رنز پر...
    شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ غزہ مسلسل یہودیوں کی شکار گاہ بنی ہوئی ہے اور جنگ بندی ایک ڈھکوسلہ ثابت ہوا ہے۔ اور نام نہاد جنگ بندی سے صرف اتنا فرق پڑا ہے جہاں روزانہ 100بچے، بوڑھے، جوان شہید ہوتے تھے اب ان کی تعداد کم ہوگئی ہے مگر غذائی اور انسانی امداد و ادویات کی مسلسل پابندی کے باعث نسل کشی کا عمل متبادل طریقوں سے جوں کا توں ہے۔ اختر ڈار نے کہاکہ بین الاقوامی عبوری انتظامیہ کا قیام دور دور تک نہ ہے۔
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہمیں آج ایک میثاق سکیورٹی کی بھی ضرورت ہے، ایک بیان میں احسن اقبال نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں نے میثاق جمہوریت کی توثیق کی تھی جبکہ ہمیں آج ایک میثاق سکیورٹی کی بھی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اصل مسئلہ میثاق بنانے کا نہیں اس پر عملدرآمد کروانے کا ہے۔ ملک کو آگے لے جانے کیلئے ہمیں استحکام پیدا کرنا ہوگا، وفاقی وزیر نے کہا کہ آزادی صحافت کا مطلب کسی کی پگڑی اچھالنا نہیں۔