2025-12-15@00:43:00 GMT
تلاش کی گنتی: 714
«مرحلے کے لیے»:
سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پی ٹی آئی کو مزاحمت کے بجائے مفاہمت کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آپ نے اپنے رویے پر نظر ثانی نہ کی تو ندامت کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔ کراچی میں سابق رکن قومی اسمبلی محمود مولوی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کو سزا کے بعد پی ٹی آئی سمیت جو سہولت کار تھے ہوشیار ہو جائیں، ان کا بھی احتساب ہوگا۔ مزید پڑھیں: فیض حمید سے ’فیض یاب‘ ہونے والوں کے لیے اچھی خبر نہیں، محمود مولوی نے تہلکہ مچا دیا انہوں نے فیض حمید کی سزا پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ پاک فوج نے انتہائی طاقتور شخص...
شاہ سلمان عالمی کمپلیکس برائے عربی زبان نے شاہ عبدالعزیز یونیورسٹی کے اشتراک سے غیر عرب افراد کو عربی زبان پڑھانے والے اساتذہ کی پیشہ ورانہ اور تدریسی صلاحیتیں بڑھانے کے لیے تربیتی پروگرام کے دوسرے مرحلے کے لیے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد اساتذہ کو جدید تعلیمی معیار کے مطابق عربی زبان پڑھانے کی تربیت فراہم کرنا ہے، تاکہ وہ غیر عرب طلبہ کے لیے مؤثر اور معیاری تدریس کر سکیں۔ رجسٹریشن 27 جمادی الآخر 1447 (18 دسمبر 2025) تک جاری رہے گی۔ تربیتی پروگرام یکم شعبان 1447 (20 جنوری 2026) سے 17 شعبان 1447 (05 فروری 2026) تک 4 ہفتوں پر مشتمل ہوگا، جس میں نظری تعلیم اور عملی تربیت کو یکجا کیا...
بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے سیاسی پلیٹ فارم انقلاب منچہ کے کنوینیئر شریف عثمان بن ہادی پر حملے کے مرکزی ملزم فیصل کی گرفتاری میں مدد پر 50 لاکھ ٹکا انعام کا اعلان کر دیا۔ یہ اعلان داخلہ امور کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) محمد جہانگیر عالم چوہدری نے ہفتے کے روز سیکریٹریٹ میں امن و امان کی کور کمیٹی کے ہنگامی اجلاس کے بعد کیا۔ مزید پڑھیں: بنگلہ دیش پولیس نے انتخابی امیدوار پر حملہ آور شخص کی تصویر جاری کر دی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت شریف عثمان بن ہادی پر ہونے والے حملے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتی ہے اور اس واقعے کو انتہائی ترجیحی بنیادوں پر دیکھا جا رہا...
پشاور: گزشتہ ماہ ایف سی ہیڈکوارٹرز پر ہونے والے خودکش حملے کے پیچھے ملوث دہشتگرد نیٹ ورک کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ تفتیشی حکام کے مطابق حملہ آور کالعدم تنظیم سے تعلق رکھتے تھے اور پشاور میں قیام کے دوران شہر کے مختلف راستوں اور اہم مقامات کی نگرانی کر کے پلان تیار کیا۔ حکام نے بتایا کہ حملہ آوروں کو خودکش جیکٹس کی فراہمی اور رہائش کے انتظامات بھی فراہم کیے گئے، جبکہ ان کی نقل و حرکت میں مدد کرنے والے افراد کی نشاندہی کے لیے بھی تحقیقات جاری ہیں۔ اب تک 150 سے زائد افراد سے پوچھ گچھ کی جا چکی ہے اور کئی ملزمان کی گرفتاری عمل میں آ چکی ہے۔ یاد رہے کہ اس...
امریکا نے پاکستان کے F-16 لڑاکا طیاروں کی جدید ٹیکنالوجی اور اپ گریڈ کے لیے تقریباً 686 ملین ڈالر کی منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے اور مئی میں کشمیری علاقے میں ایک باغیانہ حملے کے بعد پانچ روزہ جنگ بھی ہوئی تھی۔ یہ بھی پڑھیں:دبئی ایئرشو میں تیجاس طیارے کا حادثہ، ‘بھارتی طیاروں کی برآمدات کا امکان تقریباً ختم ہوگیا’ الجزیرہ میں شائع خبر کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اپ گریڈ پاکستان کی موجودہ F-16 فلیٹ کی ٹیکنالوجی اور ہارڈویئر کی بہتری کے لیے ہے، جس میں جدید نیویگیشن، دوستانہ اور دشمن طیارے کی شناخت (IFF)، اسپئر پارٹس اور مرمت...
امریکا نے غیر ویزا ممالک سے آنے والے لاکھوں مسافروں کے لیے داخلے کی شرائط مزید سخت کرنے کی تیاری کر لی ہے، جس کے تحت اب انہیں گزشتہ 5 سال کی سوشل میڈیا سرگرمی، پرانے ای میل اکاؤنٹس، خاندانی معلومات اور بائیومیٹرک ریکارڈ بھی فراہم کرنا پڑ سکتا ہے۔ امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی نے اس مجوزہ تبدیلی کو قومی سلامتی کے لیے لازمی قرار دیا ہے، جبکہ ناقدین اسے نجی زندگی میں بے جا مداخلت اور نگرانی کے نظام کی طرف قدم قرار دے رہے ہیں۔ US may soon require visitors from 42 countries to share 5 years of social media history, email accounts, family details, and biometrics, even if they can enter without a visa, under new DHS...
ایران کے صوبے سیستان بلوچستان کے شورش زدہ جنوب مشرقی شہر زاہدان میں سیکیورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپ کی اطلاعات ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق سیستان بلوچستان میں بے امنی کی نئی لہر میں پاسداران انقلاب کے قافلے پر نامعلوم مسلح افراد نے اس وقت حملہ کردیا جب یہ اہلکار سرچ آپریشن کے لیے پہنچے تھے۔ جھڑپ کا یہ واقعہ زاہدان کے سرحدی علاقے میں پیش آیا۔ جب سیکیورٹی اہلکار علیحدگی پسندوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائی کر رہے تھے۔ پاسداران انقلاب نے حملے میں 3 اہلکاروں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے لیکن یہ نہیں بتایا کہ چھاپہ مار ٹیم کس گروہ کے خلاف آپریشن کے لیے گئی تھی۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ سرحدی نگرانی...
راولپنڈی میں عوام کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے شروع کی گی الیکڑک بسوں کے عملے کی جانب سے مبینہ کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے عوام کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے کی لیے راولپنڈی میں بھی ماحول دوست الیکڑک گرین بسوں کا آغاز کیا گیا اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے گزشتہ ماہ افتتاح کیے جانے کے بعد چار مصروف ترین روٹس پر گرین بسیں مکمل لوڈ کے ساتھ مسافروں کو سفری سہولیات فراہم کررہی ہیں۔ حکومت کی جانب سے ان بسوں میں خواتین،بزرگ مسافروں اور چھوٹے بچوں سمیت اسٹوڈنٹس کے لیے سفر فری رکھا گیا ہے۔ اسی طرح میڑو بس کی طرح بسوں کو چلانے کے لیے سروسز آؤٹ سورس...
اسلام آباد:وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اہم اجلاس میں پیٹرولیم مارجن، گاڑیوں کی درآمد اور پاور سیکٹر سے متعلق متعدد فیصلوں کی منظوری دے دی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں گاڑیوں کی درآمد کا نیا طریقہ کار منظور کیا گیا جس کے تحت صرف ٹرانسفر آف ریذیڈنس اور گفٹ اسکیمیں برقرار رہیں گی جبکہ درآمدی گاڑیوں کے لیے لازمی وقفہ دو سے بڑھا کر تین سال مقرر کر دیا گیا ہے، کمیٹی نے یہ بھی طے کیا کہ بیرونِ ملک سے لائی جانے والی گاڑیاں ایک سال تک کسی کو منتقل نہیں کی جا سکتیں اور ان پر کمرشل سیفٹی اسٹینڈرڈز اور ماحولیاتی ضوابط کا اطلاق لازمی ہوگا۔...
فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے سے قبل اسرائیلی فوج کی خلاف ورزیوں کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔ حماس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے منگل کے روز کہا ہے کہ جب تک اسرائیل کی جانب سے خلاف ورزیاں جاری ہیں، غزہ میں جنگ بندی کا دوسرا مرحلہ آگے نہیں بڑھ سکتا۔ مزید پڑھیں: حماس اسرائیل جنگ بندی معاہدہ، سعودی عرب کا خیر مقدم، غزہ میں جشن انہوں نے ثالثوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل پر معاہدے کی پاسداری کے لیے دباؤ ڈالیں۔ حماس کے سیاسی شعبے کے رکن حسام بدران نے کہاکہ جب تک قابض قوت (اسرائیل) معاہدے کی خلاف ورزی کرتی رہے گی اور اپنے وعدوں سے بچنے کی کوشش کرے گی،...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نائب کپتان شبھمن گِل کی جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں واپسی کی تصدیق کر دی۔ ہفتے کے روز جنوبی افریقا کے خلاف ایک روزہ سیریز میں 1-2 سے فتح حاصل کرنے کے بعد پریس کانفرنس میں گوتم گمبھیر کا کہنا تھا کہ شبھمن کھیلنے کے لیے تیار ہیں، اس ہی لیے انہیں سلیکٹ کیا گیا ہے۔ واضح رہے شبھمن گِل گزشتہ ماہ جنوبی افریقا کے خلاف کولکتہ ٹیسٹ میں گردن پر گیند لگنے سے زخمی ہونے کی وجہ سے ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے تھے اور دوسرے ٹیسٹ کے لیے رشبھ پنٹ کو کپتان بنایا گیا تھا۔ جبکہ ایک روزہ سیریز میں ان کی جگہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ابلے ہوئے انڈے روزمرہ زندگی کے ان غذائی اجزا میں شمار ہوتے ہیں جو نہ صرف جلد تیار ہو جاتے ہیں بلکہ پروٹین سے بھرپور ہونے کے باعث اکثر گھریلو مینو کا لازمی حصہ بن جاتے ہیں۔ ناشتہ ہو، لنچ باکس ہو یا سلاد، ابلے انڈے ہر جگہ اپنی جگہ بنا لیتے ہیں۔ مگر ان کے استعمال کے حوالے سے ایک بنیادی سوال اکثر ذہن میں ابھرتا ہے کہ یہ انڈے کتنے عرصے تک محفوظ رہتے ہیں اور انہیں صحیح طریقے سے کیسے اسٹور کیا جائے۔امریکی محکمہ زراعت کے مطابق ابلے ہوئے انڈے ریفریجریٹر میں تقریباً ایک ہفتے تک محفوظ رکھے جا سکتے ہیں۔ ابالتے وقت انڈے کی قدرتی حفاظتی تہہ ختم ہو جاتی ہے، اسی لیے انڈوں...
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ فضائی آلودگی کے مسئلے پر سائنسی بنیادوں پر فیصلے کیے جا رہے ہیں۔ جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور میں شمال مغربی ہواؤں کے باعث آلودگی میں اضافہ ہوا ہے، اسموگ کنٹرول مشینری، واٹر باؤزرز اور انسپیکشن ٹیموں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت خطے میں سب سے جامع اینٹی اسموگ پلان پر عملدرآمد کر رہی ہے، شہریوں کو بروقت آگاہی اور مسلسل مانیٹرنگ فراہم کرنے کے احکامات دیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فضائی معیار کی بہتری کے لیے تمام محکمے24/7 فیلڈ میں متحرک ہیں، صنعتی شہروں سے آنے...
قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے کہا ہے کہ غزہ کی جنگ میں امریکا کی حمایت سے ہونے والی جنگ بندی کو برقرار رکھنے سے متعلق مذاکرات ایک نازک مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔ قطری وزیراعظم جن کا ملک اس جنگ کے اہم ثالثوں میں شامل ہے، نے قطر میں دوحہ فورم کانفرنس کے ایک سیشن کے دوران کہاکہ ثالث امن معاہدے کے اگلے مرحلے کو آگے بڑھانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ مزید پڑھیں: استنبول میں غزہ جنگ بندی پر بات چیت: اسٹیو وٹکوف کی خلیل الحیّہ سے ایک اور ملاقات طے انہوں نے کہاکہ ہم ایک نہایت نازک موڑ پر ہیں۔ بات ابھی پوری نہیں بنی۔ جو کچھ اب تک ہوا ہے، وہ صرف...
لاہور ہائی کورٹ میں خاتون کے اغوا اور جنات کے لے جانے کا معاملہ ابھی تک ایک معمہ بنا ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چھ سال قبل اغوا ہونے والی فوزیہ بی بی عدالتی حکم کے باوجود تاحال بازیاب نہیں ہوسکی ہیں۔ لاہور ہائی کورٹ میں مغوی کی بازیابی کیس 11 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر ہے۔ لاہور چیف جسٹس عالیہ نیلم سائلہ حمیدہ بی بی کی درخواست پر سماعت کریں گی۔ لاہور سینیئر پولیس افسران چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے روبرو پیش ہوں گے۔ لاہور درخواست گزار نے اپنی بیٹی فوزیہ بی بی کی بازیابی کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔ درخواست گزار وکیل نے اس سے قبل عدالت میں کہا تھا کہ خاتون کو جنات لے...
راجا خلیق الزمان انصاری جو کہ وزارت اطلاعات و نشریات (حکومت پاکستان) کے سندھ کے لیے ترجمان مقرر کیے گئے ہیں، کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان کراچی کے لیے صرف سوچ نہیں رہی بلکہ کام کر رہی ہے۔ وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کراچی میں امن قائم کرنے کے لیے اقدامات کرنے ہوں، کراچی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے گرین لائن بی آر ٹی فیز ٹو کے ترقیاتی کام کو دوبارہ بحال کرنا ہو وفاقی حکومت پیش پیش رہتی ہے۔ مزید پڑھیں: آج سے کراچی تا لاہور شروع ہونے والی شالیمار ایکسپریس میں نیا کیا ہے؟ ’سکھر سے حیدر آباد موٹر وے یا کراچی سے حیدر آباد کو جوڑنا ہو، لیاری ایکسپریس وے کا کام ہو،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برطانیہ کی کئی یونیورسٹیوں نے ہوم آفس کی جانب سے سخت تر امیگریشن قواعد کے نفاذ اور ویزا کے غلط استعمال سے متعلق بڑھتی ہوئی تشویش کے بعد پاکستان اور بنگلہ دیش کے طلبہ کے داخلوں کو معطل یا محدود کر دیا ہے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے رپورٹ کیا ہے کہ کم از کم 9 اعلیٰ تعلیمی اداروں نے ان دونوں ممالک کو طلبہ کے ویزوں کے لیے ’ہائی رسک‘ کیٹیگری میں رکھ کر اپنے داخلہ پالیسیوں کو سخت کر دیا ہے، تاکہ بین الاقوامی درخواست گزاروں کی اسپانسرشپ کی اہلیت برقرار رکھی جا سکے۔جمعرات کو شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام بین الاقوامی طلبہ کی جانب سے...
اجلاس میں موسمیاتی تبدیلی، شہری سفری سہولیات، مالیاتی اصلاحات، بینک آف بلوچستان کے قیام، انتظامی ڈھانچے کی بہتری، تعلیم، ماحولیات اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا بیسواں اجلاس چیف منسٹر سیکرٹریٹ کوئٹہ میں منعقد ہوا۔ جس میں موسمیاتی تبدیلی، شہری سفری سہولیات، مالیاتی اصلاحات، بینک آف بلوچستان کے قیام، انتظامی ڈھانچے کی بہتری، تعلیم، ماحولیات اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔ اجلاس کے آغاز پر چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو "سی ڈی ایف" کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بھارتی جارحیت...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور کرغزستان کے درمیان تعلقات خوشگوار اور برادرانہ ہیں اور دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا عزم رکھتے ہیں۔ مزید پڑھیں: پاکستان اور کرغزستان کے درمیان متعدد شعبوں میں معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ انہوں نے صدر صادر ژاپاروف کے دورے کو دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو نئی جہت دینے کے لیے اہم قرار دیا اور پاکستان کے 24 کروڑ عوام کی طرف سے صدر ژاپاروف کا خیرمقدم کیا۔ پاک کرغز مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے بتایا کہ دونوں ملکوں نے توانائی، تجارت، معاشی روابط، ثقافت اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے...
پاکستان کا دو ماہ بعد اقوام متحدہ کی امداد کے لیے افغانستان کی سرحد کھولنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) تقریباً دو ماہ تک پاک افغان سرحدوں پر تجارتی آمدورفت بند رہنے کے بعد حکومتِ پاکستان نے افغانستان کے لیے انسانی امداد کے کنٹینرز کی کلیئرنس دوبارہ شروع کر دی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان اکتوبر میں معمول کی تجارت بند ہونے کے بعد ٹرانزٹ ٹریڈ کی یہ پہلی محدود اور کنٹرولڈ بحالی ہے۔حکومت نے 12 اکتوبر سے طورخم، غلام خان، خرلاچی اور انگور اڈہ سمیت اہم بارڈر پوائنٹس پر برآمدات، درآمدات اور افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی کلیئرنس مکمل طور پر روک دی تھی، جبکہ چمن بارڈر پر یہ پابندی 15...
پاکستان کے بعد افغانستان کا ایک اور ہمسایہ تاجکستان افغان سرزمین سے ہونے والی دہشتگردی کی وجہ سے پریشان ہے۔ ایک روز قبل 5 تاجک شہری جبکہ اس سے چند روز پہلے ہی تاجکستان میں 3 چینی شہری بھی افغان سرزمین سے ہونے والی دہشتگردی میں ہلاک ہوئے۔ سفارتی ماہرین کا کہنا ہے کہ افغان سرزمین دہشتگردی کے لیے استعمال نہیں ہونی چاہیے، اِس سلسلے میں سب سے مؤثر کردار علاقائی ممالک کا ہے جن میں پاکستان، ایران، چین، روس اور وسط ایشیائی ریاستیں شامل ہیں، یہ ممالک مل کر اِس مسئلے کو حل کر سکتے ہیں۔ مزید پڑھیں: افغانستان دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں، کالعدم ٹی ٹی پی کن علاقوں میں موجود ہے؟ ایک روز قبل افغان سرزمین سے ہونے...
ہر سال خزاں کے آخری مہینوں سے ایک ثقافتی رجحان جسے کفنگ سیزن کہا جاتا ہے ڈیٹنگ کی دنیا میں نمودار ہوجاتا ہے۔ اس دوران اکیلے لوگ سرد، تاریک اور طویل موسم سرما کے لیے رومانوی تعلقات تلاش کرتے ہیں مگر کیا اس کے پیچھے کوئی سائنس بھی ہے؟ یہ بھی پڑھیں: خوشی، محبت و دیگر جذبات کے ہارمونز کونسے، یہ ہمارے دماغ پر کیسے حکومت کرتے ہیں؟ بی بی سی کی ایک رپورٹ اس موضوع اور اس موسم کے دوران لوگوں کے جذبات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ کفنگ سیزن کیا ہے؟ کفنگ سیزن میں اکیلے افراد گرمیوں کی آزادی اور بے فکری کو پیچھے چھوڑ کر سردیوں میں کسی رومانوی ساتھی کی تلاش میں نکلتے ہیں۔ اس کا مقصد...
پاکستان کے پہلے سرکاری آٹزم اسکول ‘مریم نواز اسکول اینڈ ریسورس سینٹر آف آٹزم’ میں داخلوں کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اعلان کے مطابق اسپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے والدین کی سہولت کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا نظام فعال کر دیا ہے، جس کے تحت آٹسٹک بچوں کے والدین autism.punjab.gov.pk پر فارم جمع کرا سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: ’آٹزم کے شکار بچے کو پلے ایریا میں جانے سے روک دیا گیا‘، ماں کا احتجاج، صارفین برہم اسکول میں 3 سے 5 سال کی عمر کے بچوں کے لیے ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن سیکشن، 6 سے 12 سال کے لیے جونیئر سیکشن جبکہ 13 سے 16 سال کے آٹسٹک بچوں کے لیے سینئر...
ویب ڈیسک:حکمران پاکستان مسلم لیگ کے قائد و سابق وزیراعظم نوازشریف نے قومی اسمبلی کے رواں پورے اجلاس سے رخصت لے لی ہے۔ اسپیکر سردار ایاز صادق نے پیر کو ان کی درخواست ایوان میں پیش کی تو اسے ارکان نے یک آواز منظور کرلیا، اس وقت حزب اختلاف کے ارکان بھی موجود تھے۔ نوازشریف قومی اسمبلی کے لاہور سے رکن ہیں وہ گزشتہ ماہ آئین کی 27ویں ترمیم کی حمایت میں ووٹ دینے کے لیے آئے تھے اور اس کے بعد کسی اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔ لکی مروت: پولیس موبائل پر خودکش حملہ، ایک اہلکار شہید، 6 زخمی یاد رہے جھنگ سے قومی اسمبلی کے رکن شیخ وقاص اکرم جو تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات...
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایک حکم نامے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت چینی شہریوں کو روس میں 30 دن تک ویزا کے بغیر داخلے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ حکومت کے پورٹل پر شائع ہونے والے اس حکم نامے کے مطابق یہ ویزا فری سہولت ان چینی شہریوں کے لیے ہوگی جو کاروباری مقاصد، سیاحت یا سائنسی، ثقافتی اور کھیلوں کے پروگراموں میں شرکت کے لیے روس آئیں گے۔ مزید پڑھیں: چین جزیرہ تائیوان پر روس کے تعاون سے حملہ ہوگا، امریکی میڈیا حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام 14 ستمبر 2026 تک مؤثر رہے گا۔ تاہم اس میں بعض کیٹیگریز شامل نہیں ہوں گی، جن میں کام یا تعلیم کے لیے آنے والے افراد...
بھارتی بیٹسمین ویرات کوہلی نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ون ڈے میں 135 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلنے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کی قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا۔ گزشتہ دنوں یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ بی سی سی آئی شاید سینئر کھلاڑیوں کوہلی اور روہت شرما کو ٹیسٹ ریٹائرمنٹ واپس لینے کے لیے قائل کرے لیکن کوہلی نے صاف الفاظ میں کہا کہ وہ اب صرف ایک ہی فارمیٹ کھیلیں گے۔ میچ کے بعد گفتگو میں کوہلی نے کہا کہ میں اب صرف ون ڈے کھیل رہا ہوں اور یہی میرا فوکس ہے۔ ان کے اس بیان نے یہ واضح کر دیا کہ ٹیسٹ کرکٹ کا دروازہ وہ خود ہمیشہ کے لیے بند کر چکے ہیں۔ 123 ٹیسٹ...
ویب ڈیسک : وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ’پاکستان فرسٹ‘ کے ایجنڈے کو آگے لے کر چل رہے ہیں، آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ ہو چکا، معاشی بہتری کے تسلسل کو برقرار رکھنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار محمد اورنگزیب نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کیا، کہا کہ اصلاحات کے عمل میں پیش رفت جاری ہے، ترسیلاتِ زر میں اضافہ اور مجموعی طور پر برآمدات میں 5 فیصد اضافہ ہوا ہے، مینوفیکچرنگ کے شعبے میں بہتری خوش آئند ہے۔انہوں کہا کہ پالیسی ریٹ کم ہونے کا قرض کی ادائیگی پر مثبت اثر مرتب ہوا، پائیدار ترقی کے لیے ادائیگیوں کا توازن اور کرنٹ اکاؤنٹ اہم ہیں، آئی ٹی کے شعبے میں ماہانہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جسٹس جمال مندوخیل نے ججوں کو ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر آئین اور قانون کے مطابق فیصلے کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ججوں کو قانون کی حکمرانی کے لیے کھڑے ہونا چاہیے۔جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ ججوں کو قانون کی حکمرانی کے لیے کھڑا ہونا چاہیے اور ججوں کو فیصلے قانون کے مطابق کرنے چاہیے نہ کہ ذاتی مفادات کو دیکھتے ہوئے۔یہ بات انہوں نے فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ان کا کہنا تھا کہ ججوں کو کسی دباؤ میں آ کر فیصلے نہیں کرنے چاہئیں، ججوں کو ہمیشہ صرف آئین کو ہی بالادست قرار دینا چاہیے۔ ججوں کو اپنی تمام توانائیاں سائلین کو...
سپریم کورٹ کے جسٹس جمال مندوخیل نے ججوں پر زور دیا ہے کہ وہ ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر صرف آئین اور قانون کے مطابق فیصلے کریں اور قانون کی حکمرانی کے لیے مضبوط موقف اختیار کریں۔ فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس مندوخیل نے کہا کہ ججوں کو کبھی بھی کسی دباؤ میں آ کر فیصلے نہیں کرنے چاہیے بلکہ ہمیشہ آئین کو بالادست تسلیم کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ججوں کی توجہ اور توانائی کا محور صرف عوام کو انصاف کی بروقت اور مؤثر فراہمی ہونی چاہیے۔ ان کا مؤقف تھا کہ عدلیہ کا اصل معیار قانون کی حکمرانی اور سائلین کے حقوق کی حفاظت ہے، اور ججوں کو اپنے فیصلوں...
ذرائع کے مطابق 24 نومبر کو پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر پر حملے میں ملوث افغان خوارج نے تیراہ ہی کا راستہ اپنایا تھا۔ 25 نومبر کو حسن خیل، پشاور میں گیس پائپ لائن آئی ای ڈی سے تباہ کرنے والے خوارجی بھی وادی تیراہ ہی سے آئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وادی تیراہ میں خوارج کی بڑھتی دہشت گردانہ سرگرمیوں نے پشاور کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ فتنۃ الخوارج نے ایک بار پھر وادی تیراہ کے نیٹ ورکس کے ذریعے پشاور پر دہشت گردانہ حملے شروع کر دیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق تیراہ اور پشاور کا درمیانی فاصلہ تقریباً 70 کلومیٹر اور سفر کا وقت صرف 2 گھنٹے ہے۔ ذرائع کے مطابق 24 نومبر کو پشاور میں فیڈرل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ /تل ابیب /رام اللہ /بیروت /دبئی /نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ نے خبر دار کیا ہے کہ غزہ میں مسلسل اسرائیلی حملوں اور سخت پابندیوں کے باعث امدادی سامان کی ترسیل شدید رکاوٹوں کا شکار ہے۔ سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے کہا ہے کہ غزہ کے بیشتر اسپتال صرف جزوی طور پر فعال ہیں اور 16,500 سے زاید مریضوں کو فوری منتقلی کی اشد ضرورت ہے ۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے جمعرات کی صبح مشرقی غزہ پر متعدد فضائی حملے کیے،اس دوران قابض اسرائیل نے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کو جاری رکھا۔ ایک مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی ہیلی کاپٹر نے رفح...
فیصلے میں مزید کہا گیا کہ سرکاری اداروں کا قیام کسی خاص مقصد کے لیے کیا جاتا ہے جب کہ غیر متعلقہ اجتماعات اداروں کے تقدس کو پامال کرتے ہیں، اس لیے ان کی روک تھام ضروری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سرکاری اور تعلیمی اداروں کے احاطوں میں غیر متعلقہ اجتماعات کے خلاف دائر درخواست پر پشاور ہائیکورٹ نے فیصلہ جاری کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عدالت عالیہ نے سرکاری اداروں کے اطراف میں سیاسی جلسوں، جلوسوں اور دیگر اجتماعات پر پابندی عائد کردی ہے۔ فیصلے کے مطابق تعلیمی اداروں، سرکاری مقامات اور انتظامیہ اداروں کے احاطے میں سیاسی اجتماعات کی اجازت نہیں ہوگی۔ عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ سرکاری اداروں کے احاطے کے استعمال کی ذمہ داری متعلقہ...
موٹروے ایم ون کو شدید دھند کی وجہ سے ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق یہ اقدام ٹول پلازہ سے رشکئی تک ہر قسم کی ٹریفک کی روانی کو روکنے کے لیے اٹھایا گیا ۔ ترجمان نے کہا کہ موٹروے پر دھند کی شدت اتنی زیادہ ہے کہ حد نگاہ بہت کم ہو گئی ہے،جس کی وجہ سے ٹریفک حادثات کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ اس سے قبل گزشتہ روز بھی موٹروے ایم ون کو دھند کے باعث ٹول پلازہ سے رشکئی تک بند کیا گیا تھا۔
امریکی ریاست ٹیکساس میں 23 سالہ یونیورسٹی طالبہ رائلی ہل، 3 پِٹ بُلز کے حملے میں ہلاک ہو گئی جن کی وہ دیکھ بھال کر رہی تھی۔ واقعہ 21 نومبر کی دوپہر ٹائلر کے ایک گھر میں پیش آیا، جب ہل کتوں کو اندر لانے کے لیے پچھلے صحن میں گئی جہاں تینوں کتوں نے اس پر حملہ کر دیا۔ چیخ پکار اور کتوں کا شور سن کر ایک پڑوسی نے امدادی سروسز کو بلایا۔ اسمِتھ کاؤنٹی شیرف کے ڈپٹی موقع پر پہنچے تو ہل زخمی حالت میں زمین پر پڑی تھی اور تینوں پِٹ بُلز ان کی طرف بڑھ رہے تھے۔ ڈپٹی نے اپنی جان بچانے اور امدادی اہلکاروں کو موقع دینے کے لیے ایک کتے کو گولی مار...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی نے پاکستان میں اپنے دورے کے دوران پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے پرخلوص استقبال پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی لاریجانی نے کہا کہ اسرائیل کے خلاف جنگ کے دوران پاکستان نے ایران کی حمایت کی، جس کے لیے وہ پاکستانی عوام کے بے حد شکر گزار ہیں، ایران اور پاکستان کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات ہیں اور ایران پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کے لیے بھی تیار ہے۔علی لاریجانی نے خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کے کردار کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک...
امریکی حملے کے خوف نے عالمی ایئرلائنز کو وینزویلا کے لیے پروازیں معطل کرنے پر مجبور کردیا ہے، کئی ممالک نے وینزویلا کے لیے اپنی پروازیں معطل کردی ہیں، جس سے متعدد مسافر وہاں پھنس گئے ہیں۔ امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے ایئرلائنز کو وینزویلا کے اوپر پروازوں سے گریز کرنے کی ہدایت کی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: امریکا اور وینزویلا کے درمیان کشیدگی میں اضافہ، ٹرمپ نے بحری جہاز تعینات کردیے انتظامیہ کے مطابق وینزویلا اور اس کے اطراف فوجی سرگرمیوں میں اضافہ اور سیکیورٹی کی خراب صورتحال کی وجہ سے فضائی آپریشن خطرات سے دوچار ہوسکتا ہے۔ پروازوں کی معطلی کے باعث کاراکاس میں غیر ملکی مسافر مشکلات کا شکار ہیں، جبکہ وینزویلا کی حکومت نے ایئرلائنز کو...
قازقستان کے صدر کی جانب سے “سلک روڈ اسٹا ر” بین الاقوامی موسیقی کے مقابلے کے کامیاب انعقاد کے لیے چینی میڈیا گروپ کا شکریہ
قازقستان کے صدر کی جانب سے “سلک روڈ اسٹا ر” بین الاقوامی موسیقی کے مقابلے کے کامیاب انعقاد کے لیے چینی میڈیا گروپ کا شکریہ WhatsAppFacebookTwitter 0 25 November, 2025 سب نیوز بیجنگ : چائنا میڈیا گروپ اور قازقستان ٹیلی ویژن کے مشترکہ زیر اہتمام پہلے “سلک روڈ اسٹار” بین الاقوامی موسیقی کے مقابلے کا فائنل مرحلہ آستانہ میں منعقد ہوا۔ قازق صدر قاسم توکایف نے ایک تہنیتی خط بھیجا، جس میں انھوں نے مقابلے کی کامیاب میزبانی پر سی ایم جی کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔اپنے تہنیتی پیغام میں توکایف نے کہا کہ “سلک روڈ اسٹار” ایشیائی ممالک کے درمیان ثقافتی سفارتکاری کا ایک نمونہ ہے، جو مختلف ممالک کی تاریخی روایات اور فنکارانہ کامیابیوں کا بھرپور...
واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں جب اسرائیل میں فوج اور حکومت یوں آمنے سامنے آئی ہو۔ غزہ جنگ کے ابتدا سے ہی دونوں ہی ایک دوسرے پر ناکامی کا ملبہ ڈال کر بری الذمہ ہونا چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل میں غزہ جنگ کے بعد سے فوجی اور سیاسی قیادت کے درمیان ٹکراؤ روز بروز شدت اختیار کرتا جا رہا ہے، حماس کے حملے کو روکنے میں ناکامی پر کوئی ایک بھی اپنی غلطی تسلیم کرنے کو تیار نہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق فوجی سربراہ چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ایال زمیر اور وزیرِ دفاع عزرائیل کاٹز کے درمیان کشیدگی اور اختلاف اب سب کے سامنے آگیا۔ یہ ٹکراؤ اُس وقت بڑھا، جب وزیر دفاع نے 7 اکتوبر 2023ء کے حماس حملے کو نہ...
یمن کے حوثیوں نے اسرائیل اور ان کے مغربی اتحادیوں کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں 17 افراد کو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت پر عمل درآمد کرلیا۔ عالمی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حوثی میڈیا نے بتایا کہ یمن کے دارالحکومت صنعا میں قائم خصوصی فوجداری عدالت نے 17 افراد کو سزائے موت سنائی تھی، جن پر امریکا، اسرائیل اور سعودی خفیہ اداروں سے منسلک جاسوسی کے نیٹ ورک کے اندر قائم جاسوسی سیل سے جڑے مقدمات قائم تھے۔ یمن کے سرکاری خبر رساں اداروں نے بتایا کہ عدالت نے 17 افراد کو پھانسی کی سزا سنائی تھی اور سرعام پر عمل درآمد کا حکم دیا تھا اور متعدد افراد کے نام بھی جاری کردیے گئے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی آئینی عدالت نے دھاندلی کے الزامات کے معاملے پر پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت امین الدین خان نے پانچ رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا، جسٹس عامرفاروق کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ 25 نومبر کو سماعت کرے گا۔تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے انتخابی دھاندلی کی انکوائری سے متعلق ٹربیونل تشکیل کے لیے رجوع کیا تھا۔تحریک انصاف نےٹریبونل تشکیل کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی، 27 ویں ترمیم کے بعد تحریک انصاف درخواست کو آئینی عدالت ٹرانسفر کردیا گیا۔ فتنہ الخوارج کی بزدلانہ کارروائیاں عوام کے بلند حوصلے غیر متزلزل نہیں کر سکتیں: وزیر داخلہ مزید...
وفاقی آئینی عدالت نے دھاندلی کے الزامات کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی ہے۔وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین نے 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا. لارجر بینچ 25 نومبر کو سماعت کرے گا۔جسٹس عامر فاروق 5 رکنی لارجر بینچ کی سربراہی کریں گے جب کہ بینچ میں جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس کے کے آغا خان ، جسٹس روزی خان اور جسٹس ارشد حسین شاہ بھی شامل ہیں۔تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے انتخابی دھاندلی کی انکوائری سے متعلق ٹربیونل تشکیل کے لیے رجوع کیا تھا۔پاکستان تحریک انصاف نے ٹربیونل تشکیل کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ درخواست گزار سلمان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور:امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ کسی بھی تحریک کی کامیابی نظم و ضبط کے بغیر ممکن نہیں، دنیا میں ظلم کا نظام اب ختم ہونا چاہیے کیونکہ انسانیت آج بھی اس لیے سسک رہی ہے کہ چند ہاتھوں میں نظام کی باگ دوڑ مرکوز ہے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا حق دینا ہوگا جبکہ فلسطین اور کشمیر پاکستان کے لیے بے حد اہمیت رکھتے ہیں اور یہ ہماری ریڈ لائن ہیں۔جماعت اسلامی کے ملک گیر اجتماع عام بدل دو نظام کے تیسرے اور آخری روز اختتامی خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ملک کو نئی سمت دینے کے لیے جنریشن زی کی رہنمائی ضروری...
بنگلہ دیش میں شدید زلزلے اور مسلسل آفٹر شاکس کے بعد ڈھاکا یونیورسٹی نے فوری طور پر 15 روز کے لیے تعلیمی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس دوران تمام کلاسز اور امتحانات 6 دسمبر تک بند رہیں گے۔ یہ فیصلہ ہفتے کے روز وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد خان کی زیرِ صدارت یونیورسٹی کی سنڈیکیٹ کے ہنگامی ورچوئل اجلاس میں کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: 5.7 شدت کے زلزلے سے بنگلہ دیش میں 5 ہلاک، 200 سے زائد زخمی سنڈیکیٹ کے جاری کردہ بیان کے مطابق، اجلاس میں زلزلے کے طلبا پر جسمانی اور نفسیاتی اثرات کا جائزہ لیا گیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ طلبا کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ اجلاس میں...
کراچی پولیس نے ای چالان سسٹم کے بعد شہر کے مصروف تجارتی علاقوں میں غیر قانونی پارکنگ کے خلاف کارروائی کے لیے ‘روبوٹ کاریں’ متعارف کر دی ہیں، جو خودکار کیمروں کی مدد سے سائٹ پر موجود گاڑیوں کی اسکیننگ کریں گی اور فوری طور پر جرمانے جاری کریں گی۔ ٹریفک ایڈمن کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) کاشف ندیم نے میڈیا کو بتایا کہ محکمے نے اس نئے نظام کی تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ پہلے مرحلے میں یہ روبوٹ کاریں صدر اور طارق روڈ کے بازاروں میں پیٹرولنگ کا آغاز کریں گی۔ یہ بھی پڑھیے: کراچی: فائیو اسٹار ہوٹل کو 28 سال قبل چوری شدہ گاڑی پر ای چالان موصول یہ خصوصی گاڑیاں تقریباً 20 کلومیٹر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ تقسیم اور طاقت کی دوڑ خطے اور دنیا کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ مصنوعی ذہانت دنیا کے جغرافیائی اور اقتصادی نقشے کو بدل رہی ہے، اور پاکستان کے لیے اقوام متحدہ کے اصولوں کی پاسداری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ بعض عناصر خطے کا امن تباہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے جموں وکشمیر کے معاملے پر زور دیا کہ مسئلہ کشمیر کا پرامن حل کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہیے، کیونکہ اس...
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں انسداد دہشت گردی عدالتوں کو نارکوٹکس عدالتوں میں تبدیل کرنے، جناح اسپتال کے نئے ایمرجنسی ٹاور کےلیے 15ملین ڈالر منظوری اور سندھ چیریٹی کمیشن کے قیام سمیت اہم فیصلے کیے گئے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں محکمہ داخلہ کی تجویز کی منظوری دی کہ 14 انسداد دہشت گردی عدالتیں (اے ٹی سیز) سندھ کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹنس (سی این ایس) ایکٹ 2024 کے تحت 'اسپیشل عدالتیں' کے طور پر دوبارہ نامزد کی جائیں۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ سندھ میں 33 انسداد دہشت گردی عدالتیں ہیں جن میں سے 20 کراچی اور 13 دیگر اضلاع میں ہیں، کراچی کی بعض...
کالعدم ٹی ٹی پی نے افغان سرزمین کو استعمال کر کے پاکستان میں متعدد حملے کیے: ڈنمارک WhatsAppFacebookTwitter 0 20 November, 2025 سب نیوز نیویارک(آئی پی ایس ) اقوام متحدہ میں ڈنمارک کی نائب مستقل مندوب سینڈرا جینسن لانڈی نے کالعدم ٹی ٹی پی کو خطرہ قرار دے دیا۔اقوام متحدہ میں خطاب کرتے ہوئے ڈنمارک کی نائب مستقل مندوب سینڈرا جینسن لانڈی نے کہا ہے کہ افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کے تقریبا 6 ہزار جنگجو موجود ہیں جو مسلسل خطے کی سکیورٹی کو عدم استحکام کی طرف دھکیل رہے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ طالبان حکومت کالعدم ٹی ٹی پی کو لاجسٹک سپورٹ اور تعاون فراہم کر رہی ہے جو پورے خطے میں دہشت گردی کے خطرات...
ویب ڈیسک : عام گیس سے 70 فیصد مہنگی ہونے کے باوجود درآمدی آر ایل جی گھریلو کنکشن میں عوام بھرپور دلچسپی لے رہی ہے۔ تین لاکھ سے زائد صارفین نے کنکشن کی درخواستیں دے دیں,حکومت کا سال میں 50 فیصد کنکشن ارجنٹ جمع کروانے والوں کو دینے کا فیصلہ 16 ہزار سے زائد کنکشن دیے جاچکے ہیں۔ درآمدی آر ایل این جی کنکشنز گھریلو صارفین کو فراہمی شروع ہوچکی، سوئی نادرن کو اب تک 3 لاکھ درخواستیں موصول ہوچکیں۔ سوئی نادرن نے 16 ہزار صارفین کو کنکشنز فراہم کردیے۔ ذرائع وزارت پیٹرولیم کے مطابق سوئی سدرن کو 12 ہزار درخواستیں موصول ہوچکیں۔ اس سال سوئی سدرن نے جون تک 3 لاکھ کنکشنز فراہم کرنے کا ہدف مقرر کررکھا ہے۔...
اسد قیصر کی اپوزیشن رہنماؤں کے وفد کے پمراہ اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس حملے پر وکلا سے تعزیت و اظہار ہمدردی
— فائل فوٹو اپوزیشن رہنماؤں کے وفد نے اسلام آباد کی ضلع کچہری پہنچ کر حالیہ دھماکے پر وکلا سے تعزیت اور اظہار ہمدردی کیا۔اپوزیشن رہنماؤں میں محمود اچکزئی، راجا ناصر عباس، مصطفیٰ نواز کھوکھر، سابق اسپیکر اسد قیصر اور خالد یوسف چوہدری سمیت دیگر اپوزیشن وفد میں شامل ہیں۔اس موقع پر سابق اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں وکلا سے اظہارِ ہمدردی کے لیے آئے ہیں۔ امن و امان کا قیام سیکیورٹی اداروں اور حکومت کی ذمہ داری ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت سارا دن مخالفین کےخلاف کیسز بنا رہی ہے، ناجائز آئینی ترامیم کر رہی ہے، مگر وکلا نے بتایا اتنے بڑے حادثے کے بعد ہم سے کوئی اظہار ہمدردی کے...
لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اسپین میں موجود رہنما مونس الٰہی کے انٹرپول وارنٹ کا معاملہ نمٹا دیا گیا اور انہیں کلین چیٹ دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق انٹرپول نے مونس الہٰی کی گرفتاری کے لیے دی گئی درخواست ناکافی شواہد کی بنیاد پر نمٹا دی ہے۔ حکومت پاکستان نے انٹرپول کو مونس الہٰی کی گرفتاری کے لیے رجوع کیا تھا تاہم انٹرپول نے معاملے کا جائزہ لینے کے بعد حتمی فیصلے کا اعلان کردیا ہے۔ سیکریٹری جنرل انٹرپول نے بتایا کہ انٹرپول نے معاملے پر فریقین کو سنا اور یہ معاملہ انٹرپول کے دائرہ کار کا نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیکریٹری جنرل انٹرنیشنل کریمینل پولیس آرگنائزیشن کی جانب...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد کچہری میں ہونے والے خودکش حملے کی تحقیقات میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس میں ایک اور مرکزی سہولت کار کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم خودکش حملہ آور کو سہولت فراہم کرنے کا ذمہ دار رہا اور اس سے کی جانے والی تفتیش میں مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔ یہ گرفتاری انٹیلیجنس اداروں کے لیے ایک اہم قدم ہے جو حملے کے پشت پناہی عناصر تک پہنچنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ گرفتار ملزم نے خودکش جیکٹ کی تیاری اور اس کی منتقلی میں کلیدی کردار ادا کیا۔ خودکش جیکٹ پشاور میں تیار کی گئی تھی اور اس کے لیے...
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر انتظامیہ نے گاڑیوں کے لیے ای ٹیگ اسٹیکرز کے اجرا کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق 18 نومبر سے مقررہ پوائنٹس پر ای ٹیگز جاری کیے جائیں گے، جبکہ اسلام آباد کی شاہراہوں پر چلنے والی ہر گاڑی، چاہے وہ اسلام آباد میں رجسٹرڈ ہو یا دیگر صوبوں میں، کے لیے یہ اسٹیکر لازمی ہوگا۔ یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش دھماکا، 12 افراد جاں بحق، متعدد زخمی ڈپٹی کمشنر کے مطابق شہریوں کو ای ٹیگ پوائنٹس، طریقۂ کار اور ضروری دستاویزات کے بارے میں پیشگی آگاہ کیا جائے گا تاکہ انہیں کسی قسم کی دقت کا سامنا نہ ہو۔ یہ فیصلہ ایسے...
ڈاکٹر سلیم خان دہلی دھماکہ ایک اندوہناک سانحہ ہے لیکن اس سے بھی زیادہ افسوسناک حادثہ یہ ہے کہ دارالخلافہ میں موجود رہنے کے باوجود وزیر اعظم ہلاک شدگان کے پسماندگان کی تعزیت یا زخمیوں کی مزاج پرسی کے لیے نہیں گئے ۔ موصوف بے حسی کی انتہا ئی مظاہرہ کرتے ہوئے بھوٹان دورے پر نکل گئے ۔ وہ کوئی ایسا دورہ بھی نہیں ہے کہ اس میں عدم شرکت سے بڑا نقصان ہوجائے ، یعنی غیر معمولی بین الاقوامی کانفرنس جہاں دنیا کے بڑے بڑے رہنما شرکت کرنے والے ہوں تو وزیر اعظم کا جانا ناگزیر ہوجاتاہے ۔ وہاں پر جانے سے ملک کا بہت بڑا مفاد وابستہ ہوتا تو اس کے لیے جواز نکالا جاسکتا تھا۔ گزشتہ دنوں...
حافظ نعیم الرحمن کا عوامی کنونشن: بدلے نظام کے لیے جماعت اسلامی کی تحریک کی شروعات، عوامی نمائندگی اور حقیقی تبدیلی کا وعدہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی نظام گلی گلی تک بگاڑ کا شکار ہے اور موجودہ پارٹیاں صرف خاندان، وراثت اور وصیت کے نام پر چل رہی ہیں، پیپلز پارٹی ایک خاندان اور چالیس وڈیروں کا نام ہے، جو گاؤں دیہاتوں میں عوام کو محکوم اور شہروں میں قبضہ جمانے کی کوشش کر رہی ہے، اسی طرح چند چوہدریوں، سرداروں اور جاگیرداروں نے قوم کو غلام ابن غلام بنا رکھا ہے، جبکہ افسر شاہی، استحصال اور ظلم کے نظام میں عوام محصور ہیں۔حافظ نعیم الرحمن نے جماعت اسلامی ضلع شرقی کے تحت پروفیسر عبدالغفور احمد روڈ، گلستان جوہر میں منعقدہ ”بدل دو نظام عوامی کنونشن“ میں خطاب کرتے...
صدرِ مملکت نے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کے استعفے منظور کر لیے WhatsAppFacebookTwitter 0 14 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)صدرِ آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ کے ججوں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کے استعفے منظور کر لیے۔ایوان صدر کی جانب سے استعفوں کی منظوری کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربزنس کمیونٹی آئینی ترمیم کی حمایت کرتی ہے ، اس سے ملک کو استحکام ملے گا،عاطف اکرام شیخ بزنس کمیونٹی آئینی ترمیم کی حمایت کرتی ہے ، اس سے ملک کو استحکام...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا ریڈیو پاکستان پر 9 مئی حملے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن قائم کرنے کا اعلان
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل افریدی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سیاسی، قانونی اور انتظامی معاملات پر اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس کے آغاز میں وزیرِاعلیٰ نے ریڈیو پاکستان پر 9 مئی کے حملے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن کے قیام کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن تمام شواہد، خصوصاً سی سی ٹی وی فوٹیج جمع کرکے ذمہ داروں کا تعین کرے گا اور اپنی رپورٹ کابینہ کو پیش کرے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن امن ہم سب کا مشترکہ ہدف ہے۔ انہوں نے گزشتہ روز امن جرگے میں شریک تمام سیاسی جماعتوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں پائیدار امن کے...
’بونا بھی تو ہے‘ جنوبی افریقی کپتان کے خلاف نامناسب جملے پر بمراہ مشکل میں؟ پابندی کے مطالبات بڑھ گئے
بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان ایڈن گارڈنز میں جاری پہلے ٹیسٹ کے دوران بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ ایک غیرضروری تبصرے کے باعث شدید تنقید کی زد میں آگئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں بمراہ کو ایل بی ڈبلیو کی اپیل کے بعد جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باووما کے حوالے سے ایسا جملہ (’بونا بھی تو ہے‘) کہتے ہوئے سنا گیا جسے مداحوں نے ’قد پر ذاتی تنقید‘ قرار دیا ہے۔ مزید پڑھیں: جسپریت بمراہ نے بولنگ رفتار بڑھانے کے لیے کون سے پاپڑ بیلے؟ سابق بھارتی بولنگ کوچ کے انکشافات اس کلپ کے منظر عام پر آتے ہی شائقین نے بمراہ کے رویے کو کھیل کی اسپرٹ کے خلاف قرار دیا، جبکہ کئی صارفین نے آئی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر) ایس ای سی پی اور پاکستان بیورو آف اسٹاٹسٹکس (پی بی ایس) نے 11 نومبر 2025 کو ایک ایم او یو پر دستخط کیے۔ یہ دستخط ڈیٹا فیسٹ 2025 کے موقع پر کئے گئے۔ اس ایم او یو کا مقصد دونوں اداروں کے درمیان معلومات کے تبادلے، صلاحیتوں کے فروغ اور ڈیٹا شیئرنگ کے ذریعے تعاون کو مضبوط کرنا ہے۔یہ معاہدہ ایک فریم ورک قائم کرتا ہے جو معلومات کے خودکار تبادلے کو آسان بنائے گا، تاکہ تجزیاتی، شماریاتی اور تحقیقی مقاصد کے لیے تصدیق شدہ اور براہِ راست ڈیٹا تک رسائی ممکن ہو۔ یہ تعاون ثبوت پر مبنی پالیسی سازی اور فیصلہ سازی کو بہتر بنانے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے اور قومی...
نیکسپیریا کے معاملے میں نیڈرلینڈز کی حکومت کو اپنا غلط طرز عمل درست کرنا ہوگا، چینی وزیر تجارت بیجنگ : چینی وزیر تجارت وانگ ون تھاؤ نے جرمنی کی وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور اور توانائی کیتھرینا ریچ کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کی۔ وانگ ون تھاؤ نے کہا کہ نیکسپیریا کے مسئلے کی بنیادی وجہ نیڈرلینڈز کی حکومت کی جانب سےکاروباری ادارے کے اندرونی معاملات میں غلط مداخلت ہے۔ عالمی سیمی کنڈکٹر سپلائی چین میں افراتفری کی پوری ذمہ داری نیڈرلینڈز پر عائد ہوتی ہے۔ چین نے معیار پر پورا اترنے والی برآمدات کو استثنیٰ دیا اور مختصر مدت میں عالمی سپلائی چینز پر دباؤ کو کم کر دیا ہے۔لیکن عالمی سیمی کنڈکٹر سپلائی چین کے طویل مدتی استحکام...
وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے سینیٹ میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر ہونے والے خودکش حملے کے مرکزی ملزم تک سیکیورٹی ادارے پہنچ چکے ہیں اور مقدمہ میں پیشرفت جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق خودکش حملہ آور کا تعلق افغانستان سے تھا۔ محسن نقوی نے بتایا کہ حملے کے فوراً بعد سری لنکن کرکٹ ٹیم نے بہادری کا مظاہرہ کیا اور ابتدائی طور پر وہ واپس جانے کا فیصلہ کر چکے تھے، تاہم پاکستانی حکام کی بات چیت اور سیکیورٹی کے فول پروف انتظام کے بعد سری لنکن بورڈ اور کھلاڑیوں نے قیام جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔ مزید پڑھیں: اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس خودکش حملے کا...
وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد خود کش دھماکے کا حملہ آور پاکستانی نہیں تھا، نہ اسے پاکستانی زبان آتی تھی نہ پاکستانی کرنسی کے بارے میں کچھ جانتا تھا،افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں خود کش دھماکا، وانا کیڈٹ کالج پر بھی وار، آخر یہ ہو کیا رہا ہے؟ نجی ٹی وی پروگرام سے گفتگو کے دوران وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری سے سوال کیا گیا کہ اسلام آباد میں خود کش بمبار کہاں سے آیا؟ جواب میں طلال چوہدری نے کہا کہ خود کش بمبار نے اسلام آباد میں داخلے کے لیے کرائے پر لی گئی گاڑیاں اور موٹرسائیکلز استعمال کی ہیں۔ طلال...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں ججز کی تعیناتی کے عمل میں ایگزیکٹو اتھارٹی عدلیہ سے مشاورت کے بغیر فیصلے نہیں کر سکتی۔ مزید پڑھیں: سپریم جوڈیشل کمیشن کا اجلاس، نئے ججز تعیناتی کی منظوری عدالت نے واضح کیاکہ حکومت کو عدلیہ کی خودمختاری کا احترام کرتے ہوئے تمام تقرریوں میں مشاورتی عمل کو یقینی بنانا ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹس بابر ستار نے وکیل عمار سہری کی دائر کردہ درخواست منظور کرتے ہوئے تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ریاست کے تینوں ستون مقننہ، انتظامیہ اور عدلیہ ایک دوسرے سے آزاد ہیں اور کسی ادارے کو دوسرے پر فوقیت حاصل نہیں۔ ایسا کوئی بھی قانون یا انتظامی اقدام جو عدلیہ کی...
امریکا نے پاکستان کے لیے اپنی ویزا پالیسی میں متعدد تبدیلیاں متعارف کرائی ہیں، جن کا مقصد سیکیورٹی جانچ کو مزید سخت بنانا اور درخواستوں کے عمل کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔ نئی پالیسی میں جہاں سوشل میڈیا، صحت اور مالی شفافیت سے متعلق سخت اقدامات شامل کیے گئے ہیں، وہیں بعض پاکستانی درخواست دہندگان کے لیے انٹرویو چھوٹ اور آن لائن اپوائنٹمنٹ کے نظام میں آسانیاں بھی فراہم کی گئی ہیں۔ مزید پڑھیں: امریکی ویزا اور گرین کارڈ کے قواعد مزید سخت کردیے گئے سوشل میڈیا کی جانچ اب لازم قرار امریکی قونصلیٹ کراچی اور لاہور کی جانب سے جاری تازہ ہدایات کے مطابق اب پاکستان سے غیر ہجرتی ویزوں خصوصاً تعلیم (ایف)، تربیت (ایم) اور تبادلہ پروگرام...
لاہور میں لیسکو ایئرپورٹ سب ڈویژن کے دفتر پر مسلح افراد نے دھاوا بول دیا، جس کے دوران دو اہلکار شدید زخمی ہو گئے، لیسکو ٹیم نے ایئرپورٹ سب ڈویژن کے علاقے میں بجلی چوری کے خلاف رینجرز اور پولیس کے ہمراہ آپریشن کیا تھا، جس کے بعد نامعلوم افراد نے دفتر پر حملہ کر دیا۔ حملے کے دوران فاروق لائن مین اور عرفان کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ لیسکو ترجمان کے مطابق واقعے کی رپورٹ تھانہ آر اے بازار میں درج کر دی گئی ہے جبکہ پولیس نے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اہلکاروں کو ہدایت کی کہ حملے میں ملوث...
فخر ہے کہ اس ملک کو ایسے وزیراعظم ملے جو خود کو احتساب کے لیے پیش کرتے ہیں: ایمل ولی خان WhatsAppFacebookTwitter 0 10 November, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس )عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ فخر ہے کہ اس ملک کو ایسے وزیراعظم ملے جو خود کو احتساب کے لیے پیش کرتے ہیں۔ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احتساب سے بالا کسی کو نہیں ہونا چاہیے۔ ایمل ولی خان نے کہا کہ ترمیم سے متعلق پارلیمان میں جائیں گے تو مکمل تفصیلات سامنے آئیں گی۔ واضح رہے کہ قانون و انصاف کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے گزشتہ روز بنیادی مسودے کی منظوری دی تھی۔...
سندھ حکومت نے HPV ویکسین کی خریداری کے لیے 797 ملین روپے مختص کیے ہیں، باوجود اس کے کہ حالیہ ویکسین مہم نے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کیے۔ یہ ویکسین 2026 سے بچوں کے حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام (EPI) میں شامل کی جائے گی۔ ستمبر 2023 میں سندھ بھر میں شروع کی گئی HPV ویکسین مہم کا مقصد 9 سے 15 سال کی لڑکیوں کو سروائیکل کینسر سے بچانا تھا، تاہم مہم میں والدین کی جانب سے عدم اعتماد اور انکار کے سبب اس کا ہدف پورا نہ ہو سکا۔ کراچی کے مختلف اضلاع میں ویکسین کی شرح بہت کم رہی؛ کیماڑی میں صرف 16 فیصد، ضلع شرقی میں 37 فیصد، اور ضلع جنوبی میں 39 فیصد لڑکیوں کو ہی...
تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر بیرسٹر علی ظفر نے 27 ویں آئینی ترمیم پر بحث کے لیے پورے ایوان پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ انہیں آئینی ترمیم کا ڈرافٹ ابھی تک موصول ہوا ہے، اور اس پر بغیر پڑھے بحث کرنا مناسب نہیں ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس اہم معاملے پر ایک وسیع تر مشاورت کی ضرورت ہے، اس لیے پورے ایوان پر مشتمل کمیٹی بنائی جائے تاکہ اس ترمیم پر گہرائی سے بحث کی جا سکے۔ دوسری جانب مجلس وحدت مسلمین کے رہنما راجہ ناصر عباس نے 27 ویں آئینی ترمیم کو پاکستان کے آئین کی سالمیت پر حملہ قرار دیا۔...
کراچی: اوورسیز پاکستانیوں نے اکتوبر 2025 میں 3.42 ارب ڈالرز وطن بھیجے جو گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 11.9 فیصدزائد ہیں، اضافے نے پاکستان کے کمزور بیرونی کھاتوں کو وقتی سہارا دیا ہے، تاہم بڑھتی درآمدات کے باعث تجارتی خسارہ خطرناک حد تک بڑھ کر 12.6 ارب ڈالر تک پہنچ چکاہے۔ اسٹیٹ بینک کے جاری عبوری اعداد و شمارکے مطابق مالی سال 2025-26 کی پہلی چار ماہ (جولائی تااکتوبر) میں مجموعی ترسیلات 12.96 ارب ڈالرز رہیں،جوگزشتہ سال کی اسی مدت کے 11.85 ارب ڈالرزکے مقابلے میں 9.3 فیصدزیادہ ہیں۔سعودی عرب سب سے بڑاذریعہ رہا،جہاں سے اکتوبر میں 820.9 ملین ڈالرز موصول ہوئے،جو ماہانہ لحاظ سے 9.3 فیصداور سالانہ بنیاد پر 7.1فیصدزیادہ ہیں۔ متحدہ عرب...
ویلاگ اسلام ٹائمز اردو کی پیشکش ہے، جس میں اہم خبروں سے متعلق مفید تبصرے پیش کئے جاتے ہیں۔ ہر ہفتے کے روز، مختصر و مفید ویلاگز، دیکھنے و سننے والوں کی خدمت میں پیش کئے جائیں گے۔ سامعین سے گزارش ہے کہ یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں اور اپنی مفید آراء سے مطلع فرمائیں۔ متعلقہ فائیلیںIslam Times V Log 08-11-2025 اسلام ٹائمز وی لاگ New Global Shift: Iran’s Conditions, Sudan’s Stand & Mamdani’s Win رہبر مسلمین کی امریکہ کے لیے تین شرائط،کیا امریکہ پالیسی بدلے گا؟ دنیا بدل رہی ہے ، اصول جیت گئے، طاقت ہار گئی ایران کا دوٹوک پیغام، سوڈان کا فیصلہ، نیویارک کی حیرت ہفتہ وار پروگرام :اسلام ٹائمز وی لاگ وی لاگر: سید عدنان زیدی پیش...
بیان کے مطابق، دشمن کے پراپیگنڈا پیغامات یا آوازوں پر توجہ دینا صہیونی منصوبوں کو کامیاب بنانے کے مترادف ہے۔لہٰذا، ان کے پیغامات کو نظرانداز کرنا، پُرسکون رہنا، اور حفاظتی اصولوں پر سختی سے عمل کرنا ہی دشمن کی نفوذی کوششوں اور نفسیاتی جنگ کے خلاف پہلی دفاعی لائن ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں صہیونی رجیم کی اشتعال انگیز کارروائیوں اور جاسوسی کی نئی کوششوں کے بعد، مزاحمتی سیکیورٹی سروس نے علاقے کے رہائشیوں کے لیے ہوشیار رہنے اور حفاظتی اقدامات پر مشتمل ہدایات جاری کی ہیں۔ خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، مزاحمت کے سیکیورٹی ادارے نے گزشتہ شب ایک بیان میں اطلاع دی کہ صہیونی ڈرونز اور طیارے جو بلند آواز والے اسپیکروں سے اشتعال انگیز پیغامات نشر کر...
جاپان میں بھورےجنگلی ریچھوں کے حملوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے، جس کے تدارک کے لیے متاثرہ علاقوں میں فوج طلب کرلی گئی ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق شمالی جاپان میں بھورے جنگلی ریچھوں کے حملوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے، رواں سال اپریل کے مہینے سے اب تک ریچھ کے 100 سے زائد حملوں کے واقعات ریکارڈ کیے گئے جن میں درجنوں افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔ جاپانی حکام کے مطابق زیادہ تر حملے اسکولوں، ریلوے اسٹیشنز اور راشن کی دکانوں کے ارد گرد دیکھنے میں آئے ہیں۔ جاپانی حکومت نے ریچھ کی آبادی کو قابو پانے کی کوششوں میں تیزی لانے کے لیے مقامی افسران کو ریچھ کے شکار کے لیے...
جاپان نے ملک کے شمالی پہاڑی علاقوں میں ریچھوں کے غیر معمولی اور ہلاکت خیز حملوں کے بعد فوجی دستے تعینات کردیے ہیں تاکہ مقامی حکام کو ریچھوں کو قابو کرنے میں مدد دی جا سکے۔ یہ کارروائی بدھ کے روز کازونو نامی قصبے میں شروع کی گئی، جو گھنے جنگلات سے گھرا ہوا ہے اور حالیہ ہفتوں میں یہاں ریچھوں کی موجودگی میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: گلوکارہ قرۃالعین بلوچ پر ریچھ کا حملہ: منتظمین اور گلگت بلتستان وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ آمنے سامنے مقامی انتظامیہ نے شہریوں کو کئی ہفتوں سے ہدایت دی ہوئی ہے کہ وہ شام کے بعد گھروں سے باہر نہ نکلیں اور جنگلات کے قریب جانے سے گریز کریں کیونکہ ریچھ خوراک کی...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے افغانستان کے ساتھ تعلقات میں مسلسل بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ باوجود ان کی ذاتی اور پاکستان کی کوششوں کے، تعلقات میں بہتری نہیں آ سکی۔ ’افغانستان میں چائے کا کپ مہنگا پڑا‘ سینیٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے گزشتہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ وہ اتنی زیادہ کوششیں کر رہے تھے کہ ہم وہاں صرف ایک کپ چائے کے لیے گئے لیکن وہ کپ چائے ہمارے لیے بہت مہنگا ثابت ہوا۔ اسحاق ڈار نے کہاکہ اس کے نتیجے میں 35 سے 40 ہزار طالبان واپس آئے اور پچھلی حکومت نے 100 ایسے مجرموں کو رہا کیا جنہوں نے سوات میں پاکستانی پرچم...
آئندہ 5 برسوں میں شرح خواندگی 90 فیصد تک بڑھانے اور ہر بچے کے اسکول داخلے کے لیے پرعزم ہیں: آصف علی زرداری
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہمارا وژن جامع اور پائیدار ترقی ہے، آئندہ 5 برسوں میں شرح خواندگی 90 فیصد تک بڑھانے اور ہر بچے کے اسکول داخلے کے لیے پرعزم ہیں۔اقوام متحدہ کے زیر اہتمام دوسری عالمی سماجی ترقیاتی کانفرنس سے خطاب کے دوران صدرِ مملکت آصف زرداری نے کہا کہ کانفرنس کے انعقاد پر قطر کی بصیرت افروز قیادت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، قطر میں اسرائیلی جارحیت کی بھی شدید مذمت کرتے ہیں۔آصف علی زرداری نے کہا کہ یہ اجلاس سماجی انصاف، مساوات اور انسانی وقار کے لیے عزم کا اظہار کرتا ہے، ہم ایک ایسی دنیا چاہتے ہیں جہاں سماجی ہم آہنگی، مساوات، یکجہتی اور انسانی حقوق کا احترام ہو۔آصف زرداری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز اور سابق کپتان بابر اعظم ایک بار پھر تاریخ رقم کرنے کے قریب ہیں۔جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز میں ان کے پاس نہ صرف کئی عالمی لیجنڈز کو پیچھے چھوڑنے بلکہ پاکستان کی جانب سے نئے ریکارڈز قائم کرنے کا سنہری موقع ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں بابر اعظم نے 68 رنز کی جارحانہ اور میچ وننگ اننگز کھیل کر اپنے ناقدین کو خاموش کر دیا، جس کے بعد شائقین ایک بار پھر ان سے بڑے اسکورز کی امید لگا بیٹھے ہیں۔اب تک بابر اعظم 134 ایک روزہ میچوں کی 131 اننگز میں 19 شاندار سنچریاں بنا چکے ہیں۔ اگر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی میں ٹرانسفر آف اونر شپ کا مسئلہ ٹریفک ریگولیشن اینڈ سائٹیشن سسٹم (ٹریکس) کے نفاذ کی راہ میں ایک بڑی تکنیکی رکاوٹ بن گیا ہے۔محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ شہر میں سیکڑوں گاڑیاں ایسی ہیں جو اصل مالکان نے فروخت کر دی ہیں لیکن خریداروں نے انہیں اپنے نام پر رجسٹرڈ نہیں کرایا ہے اور اب چونکہ ای چالان گاڑی کے رجسٹرڈ مالک کے پتے پر بھیجا جائے گا، اس لیے خلاف ورزی کا مرتکب کوئی اور ہوگا اور جرمانہ سابق مالک کو ادا کرنا پڑے گا۔سماجی رہنماؤں نے نشاندہی کی ہے کہ جب تک حکومت گاڑیاں ہر شخص کے نام پر منتقل کرنے کا نظام مؤثر نہیں بناتی، ای چالان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صحافیوں کے خلاف جرائم میں استثنا کے خاتمے کے عالمی دن پر پیغام میں کہا ہے کہ آزاد صحافت جمہوریت کی بنیاد ہے۔ آزاد میڈیا کے لیے محفوظ ماحول پیدا کرنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ صحافیوں پر حملے سماج کے ضمیر پر وار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت آزادی اظہار کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہے۔ سندھ پہلا صوبہ ہے جہاں صحافیوں کے تحفظ کا جامع قانون نافذ ہے۔ سندھ کمیشن فار پروٹیکشن آف جرنلسٹس عملی و مؤثر کردار ادا کر رہا ہے۔ صحافیوں کے تحفظ کے لیے ٹھوس اور مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل دنیا...
تحویل میں لیے گئے اثاثہ جات میں شامل دو عدد ڈمپر، ایک عدد مزدہ گاڑی، ایک کریش مشین، ایک سیمنٹ مکسر مشین شامل ہیں۔ تمام مشینری کو باضابطہ طریقے سے نیب گلگت آفس منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ داسو ڈیم کرپشن کیس میں نیب کے پی کے کے زیر تفتیش ملزم ممتاز خان کے اثاثہ جات نیب گلگت نے تحویل میں لے لیے۔ ملزم اس وقت نیب کے پی کے کی حراست میں ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیب اسلام آباد/راولپنڈی سب آفس کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے جگلوٹ میں واقع ایک مقام پر چھاپہ مارا، جہاں سے ملزم کے زیرِ استعمال بھاری بھرکم مشینری قبضے میں لے لی گئی۔ تحویل میں لیے گئے اثاثہ جات میں شامل دو عدد ڈمپر، ایک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
پاکستان سے امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کی بحالی کے سلسلے میں بڑی پیشرفت WhatsAppFacebookTwitter 0 2 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان سے امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کی بحالی کے سلسلے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم جنوری میں ایک اور آڈٹ کے لیے پاکستان پہنچے گی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے)نے تمام متعلقہ شعبوں کے سربراہان کو امریکی آڈٹ کی تیاری مکمل رکھنے کی ہدایت کردی ہے۔امریکی ٹیم پاکستان سول ایوی ایشن اور ملکی ایئر لائنز کے طیاروں کی مینٹیننس، فلائٹ سیفٹی اور آپریشنل معیار کا تفصیلی جائزہ لے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آڈٹ کے دوران امریکی ماہرین ان طیاروں...
میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 7 روز کی توسیع کر دی ہے۔ اس دوران ہر قسم کے جلسے، جلوس، ریلیاں، احتجاج، دھرنے اور عوامی اجتماعات پر مکمل پابندی برقرار رہے گی۔ عوامی اجتماعات اور ہتھیاروں کی نمائش پر مکمل پابندی محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان کے مطابق، چار یا اس سے زائد افراد کے عوامی مقامات پر جمع ہونے پر مکمل پابندی ہوگی۔ اسی طرح اسلحے کی نمائش، لاؤڈ اسپیکر کے غیر ضروری استعمال، اور اشتعال انگیز یا فرقہ وارانہ مواد کی تقسیم پر بھی سختی سے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ استثنیٰ حاصل سرگرمیاں حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق، شادی کی تقریبات، جنازوں اور تدفین اس پابندی سے مستثنیٰ...
— فائل فوٹو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ صحافیوں پر حملے سماج کے ضمیر پر وار ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے صحافیوں کے خلاف جرائم کی روک تھام کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ آزاد میڈیا کے لیے محفوظ ماحول پیدا کرنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے، پیپلز پارٹی کی حکومت آزادی اظہار کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ پہلا صوبہ ہے جہاں صحافیوں کے تحفظ کا جامع قانون نافذ ہے، سندھ کمیشن فار پروٹیکشن آف جرنلسٹس عملی و مؤثر کردار ادا کر رہا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ صحافیوں کے تحفظ کے لیے ٹھوس اور مؤثر اقدامات کیے جارہے ہیں، ڈیجیٹل دنیا میں صحافیوں کے تحفظ کے لیے قانون...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپانی حکام نے جنگلی ریچھوں کے بڑھتے حملوں سے نمٹنے کی غرض سے شکاریوں کے لیے فنڈز مختص کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق وزارتِ ماحولیات کا کہنا تھا کہ وہ ایک پروگرام لانچ کرنے جا رہے ہیں جس کے تحت لائسنس یافتہ شکاریوں یا دیگر افراد کی خدمات حاصل کی جائے گی تاکہ مسئلے سے نمٹا جاسکے۔ رواں برس ریچھوں نے ریکارڈ تعداد میں حملے کیے ہیں جس میں 13 اموات اور 100 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔حالیہ مہینوں میں ریچھوں کے اسکول کے دروازے توڑنے، بس اسٹاپ پر سیاحوں پر حملہ کرنے اور سپر مارکیٹوں میں گھومنے کے واقعات تواتر سے سامنے آئے ہیں۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
مولانا فضل الرحمان کی ایک بار پھر پنجاب حکومت کی جانب سے آئمہ کرام کو وظیفہ دینے کے فیصلے پر سخت تنقید
ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ایک بار پھر پنجاب حکومت کی جانب سے آئمہ کرام کو وظیفہ دینے کے فیصلے پر سخت تنقید کی ہے۔ ملتان میں علما کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان اسلام کے نام پر وجود میں آیا اور اس کے قیام کے لیے برصغیر کے لاکھوں مسلمانوں نے قربانیاں دیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ دینی مدارس کے کردار کو منظم انداز میں کمزور کیا جا رہا ہے۔ "ہمیں کہا جاتا ہے کہ قومی دھارے میں آئیں، اور ساتھ ہی کہتے ہیں کہ ہم علما کو 25 ہزار روپے دینا چاہتے ہیں، ان کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹوکیو: جاپان میں جنگلی ریچھوں کے بڑھتے ہوئے حملوں نے نہ صرف عوام بلکہ حکومت کو بھی تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔حالیہ مہینوں میں ملک کے مختلف حصوں میں ریچھوں کے حملوں میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے نتیجے میں اب تک کم از کم 13 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ اس تشویشناک صورتحال سے نمٹنے کے لیے جاپانی حکومت نے ایک انوکھا قدم اٹھایا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق جاپان کی وزارتِ ماحولیات نے اعلان کیا ہے کہ حکومت نے لائسنس یافتہ شکاریوں اور دیگر ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ریچھوں کے بڑھتے حملوں...
تہران: ایران نے امریکا کے دوبارہ ایٹمی تجربات شروع کرنے کے فیصلے کو دنیا کے امن کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ واشنگٹن کا یہ اقدام نہ صرف غیر ذمے دارانہ ہے بلکہ عالمی استحکام کے لیے براہِ راست خطرہ بھی پیدا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایسا ملک جو پہلے ہی ہزاروں ایٹمی ہتھیار رکھتا ہے، جب دوبارہ تجربات کی راہ اختیار کرتا ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ دنیا کو ایک نئے خطرناک دوڑ کی جانب دھکیلا جا رہا ہے۔ عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا اپنے عسکری مفادات کے لیے عالمی قوانین اور عدمِ پھیلاؤ کے معاہدوں کو مسلسل...
جاپانی حکام جنگلی ریچھوں کے بڑھتے حملوں سے نمٹنے کی غرض سے شکاریوں کے لیے فنڈز مختص کرنے لگ گئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان کی وزارتِ ماحولیات کا کہنا تھا کہ وہ ایک پروگرام لانچ کرنے جا رہے ہیں جس کے تحت لائسنس یافتہ شکاریوں یا دیگر افراد کی خدمات حاصل کی جائے گی تاکہ مسئلے سے نمٹا جاسکے۔ رواں برس ریچھوں نے ریکارڈ تعداد میں حملے کیے ہیں جس میں 13 اموات اور 100 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ حالیہ مہینوں میں ریچھوں کے اسکول کے دروازے توڑنے، بس اسٹاپ پر سیاحوں پر حملہ کرنے اور سپر مارکیٹوں میں گھومنے کے واقعات نے عالمی سطح پر سرخیاں بنائی ہیں۔ جمعرات کے روز متعدد وزارتوں...