2025-12-15@00:40:51 GMT
تلاش کی گنتی: 30377

«متاثرہ فرد کی»:

    پاکستان نے آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ساحل بونڈی میں ہونے والے حملے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سڈنی میں واقع ساحل بونڈی میں یہودیوں کی مذہبی تقریب کے دوران دو مسلح افراد داخل ہوئے اور انہوں نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک جبکہ 37 کے قریب زخمی ہوئے۔ آسٹریلوی وزیراعظم نے واقعے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: سڈنی حملے کے پس پردہ منظم سازش بے نقاب، پاکستان دشمن پروپیگنڈ جھوٹا نکلا پاکستان نے بونڈی بیچ پر ہونے والے حملے پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">صدر یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن پاکستان اور ممبر گورننگ باڈی سیسی مختار حسین اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کمشنر سیسی ہادی بخش کلہوڑو کی مسلسل کاوشوں اور خصوصی دلچسپی سے سوشل سیکورٹی کلثوم بائی ولیکا اسپتال میں ایم آر آئی مشین مکمل طور پر تیار ہو چکی ہے، اور کمپیوٹر ایکسرے مشین بھی بحال ہو کر جلد کام شروع کر دے گی۔ اس اہم بہتری پر ہم کمشنر سیسی اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ممتاز شیخ کے بے حد مشکور ہیں۔ ادویات کی فراہمی بھی پہلے کے مقابلے میں نمایاں طور پر بہتر ہو گئی ہے۔ اس سلسلے میں ہم ڈائریکٹر پروکیورمنٹ، ڈاکٹر اکرم شیخ کی خصوصی محنت، توجہ اور کوششوں کو دل سے سراہتے ہیں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان چین اقتصادی شراکت داری میں پیش رفت سامنے آئی ہے جس کے تحت پاکستان میں سولر اور ہائی ٹیک شعبہ جات میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔اس حوالے سے وفاقی وزیر بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ کی چین کے ’’ہیبی جوہانگ انرجی ٹیکنالوجی گروپ‘‘ کے وفد سے اہم ملاقات ہوئی۔ چین کے وفد نے پاکستان میں سولر انرجی اور ہائی ٹیک شعبہ جات میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ وفد نے پاکستان میں بڑے پیمانے پر سولر پینل مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کی تجویز بھی پیش کی۔ ملاقات میں بیجنگ میں ستمبر 2025ء میں ہونے والی پاکستان چین بی ٹو بی انویسٹمنٹ کانفرنس کے نتائج...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251215-01-6 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی میڈیا کی جانب سے سڈنی حملے کے بعد پاکستان کو بدنام کرنے کی منظم سازش بے نقاب ہوگئی اور بے بنیاد پروپیگنڈا جھوٹ ثابت ہوگیا ہے۔بھارتی میڈیا نے سوشل میڈیا پرجھوٹی تصاویر پھیلائیں اور پاکستان کو بدنام کرنے کی مذموم اور منظم سازش کی۔سڈنی میں پیش آنے والے سانحے کو سیاسی اور پروپیگنڈا جنگ میں تبدیل کرنا ہر صورت میں قابل مذمت ہے، سوشل میڈیا پر وائرل وڈیوز اور جھوٹے الزامات انسانیت کے دشمن ہیں اور پاکستان کو نشانہ بنانے کی منظم سازش نے حقیقی انسانی کہانی کو نظرانداز کیا۔بھارتی میڈیا کی جانب سے جھوٹی وڈیوز اور من گھڑت ڈیٹا کے ذریعے پاکستان پر الزام سازی بے نقاب ہوگئی ہے اور کسی بھی مستند...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251215-01-4 جہلم (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی پارٹی مودی کی زبان بول رہی ہے۔بلال اظہرنے 124 کلومیٹر للہ جہلم روڈ کی تعمیراتی سائٹ کا دورہ کیا اور کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اگلے 6 ماہ میں منصوبے کو مکمل کریں گے۔ان کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی پارٹی مودی کی زبان بول رہی ہے جس فوج نے پاکستان کو دشمن کے خلاف فتح دلائی، پی ٹی آئی اسی کو نشانہ بنارہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی سیاست کے نام پر ریاست پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) گڈانی کے قریب پاکستان نیوی‘ پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی اور کلکٹریٹ آف کسٹمز (انفورسمنٹ) کی مشترکہ کارروائی کے دوران تقریباً 500 کلوگرام آئس (میٹا میتھامفیٹامین) اور 3ہزار 500غیر ملکی شراب کی بوتلیں ضبط کی گئیں جن کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 13کروڑ 20لاکھ امریکی ڈالر بتائی گئی ہے جو کہ پاکستانی روپے میں تقریباً 37 ارب روپے کے برابر بنتی ہے۔ ایف بی آر کے مطابق غیر ملکی شراب کو پاکستان اسمگل کیا جا رہا تھا جبکہ منشیات کی یہ کھیپ بین الاقوامی منزل کے لیے روانہ کی جا رہی تھی۔ کلکٹریٹ آف کسٹمز (انفورسمنٹ) گڈانی نے ضبط شدہ سامان کو باضابطہ طور پر تحویل میں لے لیا۔ ایف بی آر نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251215-5-2 گھارو(نمائندہ جسارت) گھارو میں کے الیکڑک انتظامیہ کی جانب سے 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کے علاوہ 8 سے 9 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جسکی وجہ سے معمولات زندگی شدید متاثر ہو کر رہ گئی جہاں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے کاروباری زندگی متاثر ہوکر رہ گئی ہے وہیں رات کے اوقات میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے شہر بھر میں کرائم کو روکنے کے لیے لگائے گئے سیفٹی کیمرے ناکارہ ہوکر رہ گئے ہیں جبکہ ضلع بھر میں بڑھتے ہوئے کرائم پر کنٹرول کے لیے ایس ایس پی ٹھٹھہ نے سختی سے ہدایت کی ہے کہ تمام دوکاندار اپنی دوکانوں پر کیمرے لگائیں تاکہ کرائم پر کنٹرول پایا جاسکے مگر موجودہ صورتحال سے ایسا لگتا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251215-08-21  کوئٹہ /پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان اور پختونخوا میں رواں برس ہلاکتوں کی رپورٹ جاری کردی گئی۔  ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان حمزہ شفقات نے صوبے میں آپریشن اور اہلکاروں کی شہادت سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔کوئٹہ میں ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز گورایہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حمزہ شفقات کا کہنا تھا کہ رواں برس بلوچستان میں 78 ہزار آئی بی اوز کیے گئے، دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں 707 دہشت گرد ہلاک ہوئے اور 202 سکیورٹی فورسز کے اہلکار شہید اور 280 شہری جاں بحق ہوئے، خاران میں کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد گرفتار کیے گئے۔ علاوہ ازیںخیبر پختونخوا  میں  رواں سال دہشت گردی کے واقعات میں  ہونیوالے  جانی نقصان کی...
    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی ایس 9 شکارپور کے ضمنی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار آغا شہباز درانی کی شاندار کامیابی پر انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ پی پی پی امیدوار کی کامیابی دراصل گڑھی یاسین اور شکارپور کے عوام کی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں تیر کی فتح جمہوریت کی فتح ہے اور مرحوم آغا سراج درانی کے صاحبزادے کی کامیابی عوام کے پاکستان پیپلز پارٹی پر بھرپور اعتماد کا واضح اظہار ہے۔ ادھر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی آغا شہباز علی درانی کو ضمنی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251215-08-9 لوئر دیر( نمائندہ خصوصی)تحصیل بلامبٹ لوئر دیر میں ختمِ بخاری شریف کی ایک عظیم الشان تقریب منعقد ہوئی، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران تقریباً 500 کے قریب مرد و خواتین علما کرام اور حفاظ کرام نے درسِ نظامی و حفظ کی تکمیل کی، جن کی دستاربندی اور چادر پوشی کی گئی۔تقریب سے جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق، امیر جماعت اسلامی لوئر دیر مولانا اسد اللہ خان، مہتمم مفتی عرفان الدین، مولانا کلیم اللہ اور مولانا احسان اللہ مخلص نے خطاب کیا۔ اس موقع پر سابق ایم پی اے ملک بہرام خان، سابق ایم پی اے اعزازالملک افکاری، صابر حسین اعوان سمیت کثیر تعداد میں علما کرام، معززین علاقہ اور عوام...
    کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئر (پی آئی اے) نے ٹورنٹو میں عملے کی گمشدگی اور سیاسی پناہ لینے سے متعلق خبروں کی تردید کی ہے۔ ترجمان پی آئی اے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں ایک افغان اور پاکستان دشمن اکاؤنٹ کی جانب سے پی آئی اے کی ٹورنٹو پرواز کے تمام عملے کی سیاسی پناہ کی درخواست سے متعلق جعلی خبر کی سختی سے تردید کی ہے۔ ترجمان کے مطابق پاکستان دشمنی پر مبنی ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت گمراہ کن ٹوئٹ کا مقصد قومی ائیر لائن اور پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس نوعیت کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ یاد رہے کہ...
    پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ندا ڈار کا پالتو کتا ’بو‘ گوجرانوالہ میں چوری ہوگیا ہے، پولیس نے ایف آر درج کردی ہے۔ندا ڈار کا کہنا ہے کہ نامعلوم چور میرے گھر کے باہر سے کتے کو اٹھا کر لے گئے، پولیس پالتو کتے کی چوری کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور کتے کی تلاش جاری ہے۔کچھ روز قبل ندا ڈار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے کتے کے ہمراہ تصویر شیئر کی تھی، تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا تھا کہ اپنے دوست بو کے ساتھ خوبصورت وقت گزارا، کتے صرف پالتو جانور نہیں، بلکہ خاندان کے حصہ ہیں۔ندا ڈار نے مزید لکھا کہ کتوں کی غیر مشروط محبت اور وفاداری زندگی کو روشن...
    اسلام آباد: پاکستان نے آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ساحل بونڈی میں ہونے والے حملے پر شدید مذمت کرتے ہوئے ہلاکتوں پر اظہار افسو س کیا۔ پاکستان نے بونڈی بیچ پر ہونے والے حملے پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ سڈنی میں ہونے والے المناک دہشت گردانہ حملے کے متاثرین سے تعزیت کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، ہم اس مشکل گھڑی میں آسٹریلیا کے عوام اور حکومت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے آسٹریلیا میں سڈنی کے ساحل پر پر ہونے والے دہشتگردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہک حملے میں قیمتی انسانی...
    اسلام ٹائمز: ہم نے جو لکھا ہے، وہ افسانہ نہیں ہے۔ یہ تمام حقائق ہیں۔ ان اعدادوشمار کو آپ گوگل سے سرچ کرکے دیکھ سکتے ہیں۔ تو آئیے حقیقت پسند بنیں، معروضی حقائق سے انکار نہ کریں، آئیے مان لیں کہ امریکہ زوال کا شکار ہے۔ آئیے یقین کریں کہ دنیا مظلوموں کے فائدے کے لیے تبدیل ہوچکی ہے اور اسلامی انقلاب کے نظریات کی طرف اور بھی تیزی اور مضبوطی سے بدل رہی ہے۔ امریکہ کی قومی سلامتی سے متعلق تازہ دستاویز اس حقیقت کو کھل کر ظاہر کرتی ہے کہ وائٹ ہاؤس کے حکام کے دعوؤں کے برعکس، امریکہ اب دنیا میں معاشی اور فوجی برتری کھو چکا ہے اور زوال کے راستے پر گامزن ہے۔ تحریر: ڈاکٹر...
    سٹی 42 : گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی جانب سے پاکستان میں تعینات آسٹریلوی ہائی کمشنر  کو ٹیلیفون کیا گیا، انہوں نے سڈنی واقعہ پر اظہارِ افسوس کیا۔   گورنر کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہر پاکستانی آسڑیلیا کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دلیر مسلمان نے جان پر کھیل کر کئی قیمتی جانیں بچائیں۔   آسٹریلوی ہائی کمشنر کی گورنر سندھ سے گفتگو میں کہا کہ سڈنی واقعہ سیاہ دن ہے، لوگوں کی زندگیاں بچانے والا مسلم شہری آسٹریلیا کا ہیرو ہے۔ آسڑیلوی ہائی کمشنر ٹموتھی کین نے اظہار تعزیت پر گورنر سندھ سے اظہار تشکر بھی کیا۔  سستی اورمعیاری اشیاء کا حصول پنجاب کے عوام کا حق ہے:مریم نواز
    کراچی: پاکستان کی زینب خان نے 5ویں کیوکوشین ورلڈ کراٹے چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہونے والی عالمی چیمپئن شپ میں زینب خان فل کنٹیکٹ کراٹے کی تاریخ میں گولڈ میڈل جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں۔  زینب خان  کا تعلق پاکستان کیوکوشین کراٹے کے بانی مرحوم  انعام اللہ خان کے صاحبزادے ہدایت اللہ خان کی زیر نگرانی انعام کیو کشن کراٹے اکیڈمی سے ہے، چیمپئن شپ میں دنیا بھر کے 40 ممالک کے 750 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ پاکستانی ٹیم 18 فائٹرز پر مشتمل تھی، انعام اللہ خان کے صاحبزادے ثنااللہ خان نے مینز سینیئر کی80-کلو گرام کی کیٹیگری کے فائنل میں عراق کے...
    آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے کے بعد بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانب سے جس پاکستانی نوجوان کو حملہ آور قرار دیا جا رہا تھا وہ خود سامنے آگیا۔ ایک ویڈیو بیان میں نوید اکرم نے کہا کہ میں 2018 سے آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں رہ رہا ہوں، اور میں نے یہیں سے ماسٹرز کیا، اور اب ایک کمپنی چلا رہا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ آج سڈنی میں ہونے والا فائرنگ کا واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے، کہیں پر بھی ایسا نہیں ہونا چاہیے، لیکن بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس اس حملے کی ذمہ داری مجھ پر عائد کررہے ہیں جو من گھڑت ہے۔ نوید اکرم نے کہاکہ میری فیس بک سے تصویر اٹھا...
    تہران میں افغانستان سے متعلق علاقائی اجلاس، پاکستان نے دہشت گردی پر شدید تحفظات اٹھا دیے افغانستان کے ہمسایہ ممالک اور روس کے خصوصی نمائندوں کا ایک اہم اجلاس تہران میں منعقد ہوا، جس میں پاکستان نے دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے خطرات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کے سنجیدہ تدارک پر زور دیا۔ مزید پڑھیں: افغانستان سے کسی دوسرے ملک پر حملہ کرنے والے باغی تصور ہوں گے، افغان علما کا اعلان اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی خصوصی نمائندہ برائے افغانستان محمد صادق نے کی، جبکہ وفد میں ایران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو اور افغانستان میں پاکستانی سفیر عبیدالرحمان نظامانی بھی شامل تھے۔ پاکستانی وفد نے اجلاس کے دوران واضح مؤقف اختیار کیاکہ افغانستان میں پائیدار استحکام...
      اسلام آباد(نیوزڈیسک) صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے سڈنی دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے آسٹریلوی حکومت اور عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے آسٹریلوی شہر سڈنی میں دہشتگرد حملے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کے اہلِ خانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔ صدرآصف علی زرداری کا کہنا ہے پاکستان خود دہشتگردی سے شدید متاثر رہا ہے، اس طرح کے حملوں کے درد اور صدمے کو بخوبی سمجھتے ہیں، صدرِ مملکت نے دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے اصولی مؤقف کا اعادہ کیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے ایکس پر پیغام میں کہا سڈنی حملے کے...
    اسرائیلی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے ایک حصے میں بتایا گیا ہے کہ چین کے سفارت خانے نے ایک سخت لہجے کا بیان جاری کیا، جس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ تائیوان کا مسئلہ ایک ’’سرخ لکیر‘‘ ہے جسے عبور نہیں کیا جا سکتا اور یہ چین کے بنیادی قومی مفادات کا مرکز ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تل ابیب میں چین کے سفیر نے باضابطہ مراسلہ ارسال کرتے ہوئے تائیوانی عہدیدار کے دورے پر اسرائیل کے طرزِ عمل پر شدید احتجاج کیا ہے اور غلط اقدامات کی اصلاح اور گمراہ کن پیغامات کی ترسیل بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ تسنیم نیوز کے عبری امور گروپ کے مطابق اسرائیلی چینل 12 ٹیلی ویژن نے رپورٹ کیا ہے کہ تائیوان...
      لاہور(نیوزڈیسک) چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازش کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز ہوچکا ہے اور ابھی بہت سے فیصلے آنے ہیں، یہ صرف آغاز ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ پاکستان کے خلاف جھوٹ بولنے والے اکاؤنٹس بھارت یا اسرائیل سے آپریٹ ہو رہے ہیں، فیض حمید کو سزا دینا پاکستان میں نئے باب کا آغاز ہے اور اس فیصلے پر قوم سرخرو ہوئی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کی سلامتی اور استحکام پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ معرکہ حق کے بعد پاکستان کا عالمی سطح پر وقار بلند ہوا ہے۔ رانا مشہود احمد خان نے بتایا...
    کاظم میثم نے اس موقع پر کہا کہ وفاق سے گلگت بلتستان کے حقوق کے لیے جدوجہد کرنا ہو یا حلقے کے حقوق کے لیے کوشش کرنا آپ سرکردگان، جوانان اور قائدین کی سرپرستی میں آگے بڑھیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اسمبلی مدت کی تکمیل اور عوامی حقوق کی بھرپور ترجمانی پر اہلیان پڑنگ، غلچو اور پوندس سکردو کے زعماء و جوانان کی طرف سے سابق اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی و سابق پارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیو ایم جی بی کاظم میثم کے اعزاز میں ایک اہم عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں واعظین، سرکردگان، زعماء اور جوانوں کے نمائندہ وفد نے شرکت کی۔ اس موقع پر عمائدین نے پڑنگ غلچو، پوندس روڈ اور ڈسپنسری رکھنے پر شکریہ ادا کیا...
    ذرائع نے مزید بتایا کہ ایک موقع پر نگران وزیر اعلیٰ نے استعفیٰ دینے کی دھمکی بھی دیدی۔ کئی من پسند شخصیات کو نگران کابینہ میں "ہر صورت" شامل کرنے کے دباؤ پر نگران وزیر اعلیٰ نے استعفیٰ دینے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ میں چند ماہ کیلئے آیا ہوں، اور ان چند مہینوں میں خود کو متنازعہ بنا کر گھر جانا ہرگز پسند نہیں کروں گا۔ اسلام ٹائمز۔ 18 روز گزرنے کے باؤجود بھی گلگت بلتستان کی نگران کابینہ نہ بن سکی۔ گزشتہ ماہ کی 26 تاریخ کو نگران وزیر اعلیٰ جسٹس (ر) یار محمد نے حلف اٹھا لیا تھا، تب سے اب تک اٹھارہ روز گزر چکے لیکن نگران کابینہ کی تشکیل نہ ہو سکی۔ ذرائع نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور : چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے واضح کیا ہے کہ اگر کسی نے فوج کے خلاف آواز اٹھانے کی کوشش کی تو اس کی بھرپور مزاحمت کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ دفاعِ وطن، سلامتی اور استحکام کے لیے علماء، مدارس، محراب و منبر ہر سطح پر اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ اگر جہاد کے میدان میں ضرورت پیش آئی تو علماء صفِ اول میں کھڑے ہوں گے۔ انہوں نے افغانستان کے علماء کی جانب سے جاری اعلامیے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب افغان حکومت کی ذمے داری ہے کہ اس پر...
    ملاقات میں فلسطین کاز کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی، نوجوانوں کے فعال کردار، آئندہ باہمی تعاون کے امکانات اور خطے کی موجودہ عالمی و جغرافیائی صورتحال پر جامع تبادلۂ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس امر پر اتفاق کیا کہ پاکستان میں فلسطین کاز کے فروغ کے لیے متحد، مؤثر اور منظم جدوجہد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید فتح رضوی نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران فتح رضوی نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی دفتر اور میڈیا اسٹوڈیو کا تفصیلی دورہ بھی کیا، جہاں انہیں تنظیم کی جاری سرگرمیوں، عوامی آگاہی مہمات اور میڈیا کے ذریعے فلسطین...
    سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے تحریک انصاف کی موجودہ قیادت کو نااہل قرار دیدیا۔اسلام آباد میں سابق ایم این اے محمود مولوی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں عمران اسماعیل نے کہا کہ تحریک انصاف کی موجودہ قیادت نااہل ہے،واضح نظر آرہا ہے کہ پی ٹی آئی کے پاس اب کوئی راستہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی مصالحت کی بات کرے ورنہ شرمندگی ہوگی، تحریک انصاف سمیت تمام جماعتوں کو ایک میز پر بیٹھنا ہوگا،جھگڑوں کو پس پشت ڈال کر ایک سمت پر چلنا چاہیے۔سابق گورنر سندھ نے مزید کہا کہ ہمیں سب سے بات کرنی پڑے گی، رویے تبدیل کرنا ہوں گے، بڑے عرصے کے بعد پاکستانی دنیا میں سر اٹھا کرچل رہے ہیں۔اُن کا کہنا تھا...
    سٹی 42 : صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم سات خوارج کے خاتمے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ صدرِ مملکت نے بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر بھی سیکیورٹی فورسز اور بلوچستان پولیس کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان کی خودمختاری کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ صدرِ مملکت نے مزید کہا کہ دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا ۔  سستی اورمعیاری اشیاء کا حصول پنجاب کے عوام کا حق ہے:مریم نواز واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 13 دہشتگرد جہنم واصل کردیئے...
    ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں نمائش کے لیے ایک پاکستانی فلم بھی منتخب ہوئی ہے جس کے چرچے زبان زد عام ہونے لگے ہیں۔ عالمی فیسٹیول میں منتخب ہونے والی واحد پاکستانی فیچر فلم ’گھوسٹ اسکول‘ کی ہدایتکارہ، مصنفہ اور پروڈیوسر سیماب گل ہیں۔ اس فلم نے عالمی سطح پر پاکستان میں بچیوں کی تعلیم اور گھوسٹ اسکولز جیسے سنگین سماجی مسئلے کو اجاگر کر کے توجہ حاصل کرلی ہے۔ ’گھوسٹ اسکول‘ کی کہانی کراچی کے مضافات میں واقع ایک ماہی گیروں کی بستی کے گرد گھومتی ہے جس کا مرکزی کردار ایک کم عمر بچی رابعہ ہے۔ یہ کہانی دراصل ایک بدعنوان نظام کی علامت ہے جس کے ذریعے دیہی علاقوں میں لڑکیوں کو مختلف حیلوں بہانوں اور خوف دلا کر تعلیم...
    مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے رہنما عقیل احمد ایڈووکیٹ نے سابق وزیر تعلیم شہزاد آغا کے حالیہ بیان پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ حیرت انگیز امر یہ ہے کہ پیپلز پارٹی کو عملی طور پر چھوڑے بغیر ہی گلبر کی آکسیجن سے پیپلز پارٹی کی حکومت کے قیام کے اشارے دیے جا رہے ہیں، جو سیاسی سنجیدگی کے منافی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے رہنما عقیل احمد ایڈووکیٹ نے سابق وزیر تعلیم شہزاد آغا کے حالیہ بیان پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہزاد آغا کی پوری سیاسی تاریخ تضادات، مفاد پرستی اور فکری انتشار سے بھری پڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہزاد آغا جب بی ایس ایف سے وابستہ تھے...
    ایف آئی اے امیگریشن نے ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دبئی میں ملازمت کا جھانسہ دے کر لڑکیوں کو جسم فروشی کے لیے اسمگل کرنے والے گروہ کو بے نقاب کر دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق اس نیٹ ورک کا انکشاف سائرہ نامی لڑکی کی نشاندہی پر ہوا، جو دبئی کے وزٹ ویزے پر ہوٹل میں ملازمت کے نام پر جا رہی تھی۔ اطلاع ملنے پر ایف آئی اے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔تحقیقات کے مطابق شاہ زیب نامی شخص نے ندیم نامی انسانی اسمگلر سے حاصل ہونے والی رقم سے لڑکی کے وزٹ ویزے، ٹکٹ اور شو منی کا بندوبست کیا۔ چار لاکھ 20 ہزار روپے میں سے 40 ہزار روپے ایئرپورٹ کلیئرنس...
      لاہور:(نیوزڈیسک) ضلعی انتظامیہ نے ثقافتی میلے بسنت کے لیے رجسٹریشن فیس کی تفصیلات جاری کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈور اور پتنگ بنانے والے مینوفیکچررز کی رجسٹریشن فیس 1000 روپے مقرر کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، ڈور اور پتنگ فروخت کرنے والے ٹریڈرز اور دکاندار کی رجسٹریشن فیس بھی 1000 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کی فیس 5000 روپے مقرر کی گئی ہے۔ پتنگ سازوں اور ڈور بنانے والوں کی رجسٹریشن کا آغاز 20 دسمبر سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کے مطابق پتنگ ڈور باغبانپورہ اور موچی گیٹ میں ہی فروخت ہو سکے گی جبکہ پتنگ سازوں اور ڈور بنانے والوں کی رجسٹریشن کے لیے فارم اے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آئندہ سیزن میں شامل ہونے والی دو نئی ٹیموں کی بڈنگ کی نئی تاریخ 22 دسمبر مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ پی ایس ایل کا آغاز 26 مارچ سے ہوگا۔نیویارک میں پی ایس ایل روڈ شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ لیگ کو بہتر سے بہترین بنانے کے لیے پی سی بی پرعزم ہے اور پاکستان کرکٹ کا مستقبل روشن ہے، پی ایس ایل کو دنیا کی نمبر ون لیگ بنانا ہمارا ویژن ہے اور اس مقصد کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔چیئرمین پی سی بی نے واضح کیا...
    جھنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) نقشبندی سلسلے کی معروف ترین روحانی شخصیت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی انتقال کرگئے۔ ان کی نماز جنازہ کل معھد الفقیر الاسلامی  جھنگ میں دوپہر دو بجے ادا کی جائے گی۔  مولانا پیر ذوالفقار نقشبندی  کافی عرصہ سے گردوں کے عارضہ میں مبتلا تھے اور ان کا علاج جاری تھا۔ آج وہ اپنے لاکھوں مریدین کو داغ مفارقت دے گئے ۔ پیر ذوالفقار احمد نقشبندی 1 اپریل 1953ء کو پاکستان کے شہر جھنگ میں پیدا ہوئے۔  یہاں انہوں نے معھد الفقیر الاسلامی کی بنیاد رکھی۔  چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے طلباء کو خوشخبری سنا دی مزید :
    بگرام ایئربیس پر فوجی ساز و سامان کی تیاری کا طالبان رجیم کا پروپیگنڈا بے نقاب WhatsAppFacebookTwitter 0 14 December, 2025 سب نیوز کابل(آئی پی ایس )طالبان رجیم کا بگرام ایئر بیس پر فوجی سازوسامان کی تیاری سے متعلق پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا۔امریکی جریدے واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق سیٹلائٹ تصاویر اور دیگر شواہد سے ثابت ہوتا ہے کہ طالبان بگرام ایئر بیس پر نہ تو جنگی طیارے بنا رہے ہیں اور نہ ہی بکتربند گاڑیاں تیار کی جا رہی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان نے ناکارہ طیاروں اور پرانی بکتر بند گاڑیوں کو صرف رنگ و روغن کر کے رن وے پر کھڑا کیا ہوا ہے، جنہیں سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کے طور پر...
    ایچ بی ایل پی ایس ایل کب شروع ہوگی، انتظار کی گھڑیاں ختم، حتمی تاریخ سامنے آگئی۔ نیو یارک میں منعقدہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے روڈ شو میں لیگ میچز 26 جنوری سے شروع کرنے کا اعلان کردیا گیا، فائنل تین مئی کو کھیلا جائے گا۔ پی سی بی سربراہ محسن نقوی کے مطابق گیارہ میچز کی میزبانی اس بار فیصل آباد بھی کرے گا۔تفصیلات کے مطابق انگلینڈ میں کامیابی کے بعد نیویارک میں پہلی بارایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کا روڈ شو ہوا۔ ان روڈ شوز کا مقصد 8 جنوری کو پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کی خریداری میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو راغب کرنا تھا۔ نیویارک روڈ شو میں پی سی بی...
        اسلام آباد:(نیوزڈیسک) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کو وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے “ریفارم چیمپئن” ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈریپ، ڈاکٹر عبیداللّٰہ کو ادارے کی ریگولیٹری اصلاحات میں شاندار کارکردگی کے اعتراف میں دیا گیا۔ اس موقع پر سی ای او ڈریپ نے حکومتِ پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی پوری ڈریپ ٹیم کی مشترکہ محنت، لگن اور انتھک کوششوں کا نتیجہ ہے۔
    پنجاب اور خیبر پختونخوا میں شدید دھند کے باعث موٹرویز اور قومی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ حدِ نگاہ کم ہونے کے باعث موٹروے ایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن، ایم تھری فیض پور سے درخانہ، ایم فور پنڈی بھٹیاں سے ملتان تک اور ایم فائیو ملتان سے ظاہر پیر تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔ اسی طرح لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم الیون پر بھی گزشتہ رات سے آمدورفت معطل ہے۔ خیبر پختونخوا میں موٹروے ایم ون پشاور سے رشکئی تک دھند کے باعث بند ہے۔ دوسری جانب پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق...
    مریدکے:(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیض حمید کی سزا تاریخی فیصلہ ہے اور دیگر سہولت کار بھی کٹہرے میں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سابق آئی ایس آئی چیف کی سزا سے مستقبل میں سازشی عناصر کے حوصلے پست ہوں گے۔ رانا تنویر حسین نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا ایجنڈا ہمیشہ ملک اور اداروں کو کمزور کرنا رہا، اور ان کا انجام قریب ہے۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ حکومت کے بعد فیلڈ مارشل نے بھی انتشار کی سیاست کے خاتمے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے عمران خان کے جبر کا ڈٹ کر...
     ویب ڈیسک : میئرکراچی مرتضیٰ وہاب نےلیاری کے حوالے سے بننے والی  فلم کے خلاف قانونی چارہ جوئی کااعلان کردیا۔میئرکراچی مرتضی وہاب نے اپنے بیان میں کہاہے کہ گجرات کا قصاب چیئرمین پیپلز پارٹی کےخلاف سازش کررہا ہے،لیاری پرجوچیزکی ہے وہ سازش ہے، ہم اس کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔ مرتضیٰ وہاب نےامیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم پرتنقید کرتےہوئےکہا اگرتم کام نہیں کرسکتے تھے تو اقتدارنہیں لیناچاہیےتھا،کیاصرف پریس کانفرنس اوردھرنوں کےلیےہوآپ لوگ؟بارہ لاکھ لینے کے باوجود ڈھکن نہیں لگاسکتے تویہ شرمندگی کی بات ہے۔ سستی اورمعیاری اشیاء کا حصول پنجاب کے عوام کا حق ہے:مریم نواز انہوں نے مزیدکہا کہ یہ علاقہ حافظ نعیم الرحمن کاہےلیکن کام یہاں ہم کررہےہیں،اگلے ہفتےانہیں ایکسپوزکروں گا،تسبیح ہمارےہاتھ میں بھی ہےداڑھی ہمارے...
    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے ریڈ بال کیلئے ہیڈ کوچ کی تلاش شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی ریڈ بال ہیڈ کوچ کی جلد تلاش شروع کرے گا۔ ذرائع کے مطابق جنوبی افریقا سے ہوم ٹیسٹ سیریز میں اظہر محمود کو عبوری ذمہ داری دی گئی تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کی نئے سال کی پہلی ٹیسٹ سیریز مارچ اپریل میں ہے، اگلی ٹیسٹ سیریز میں وقت ہونے پر ریڈ بال کوچ کی فوری تلاش شروع نہیں کی گئی۔
    پشاور: خیبرپختونخوا میں سابق صوبائی وزراء اور معاونین کی سرکاری گاڑیوں کی واپسی کا معاملہ تاحال حل نہ ہو سکا۔ ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے کئی سابق وزراء اور معاونین نے متعدد سرکاری گاڑیاں اب بھی واپس نہیں کیں۔ دستاویزات کے مطابق ریسکیو 1122 کی تین سرکاری گاڑیاں سابق معاون خصوصی ریلیف نیک محمد کے زیر استعمال ہیں۔ ذرائع کے مطابق گاڑیوں کی واپسی کے لیے ریسکیو 1122 نے تحریری درخواست بھی دی جب کہ ریسکیو 1122 کی ایک گاڑی تاحال اسلام آباد پولیس کی تحویل میں بھی موجود ہے۔ ذرائع کے مطابق کئی سابق کابینہ اراکین نے اپنے سرکاری دفاتر کو تالے بھی لگا رکھے ہیں تاہم اس معاملے پر معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے...
    آل پاکستان علما کونسل کے سربراہ مولانا طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ معاشرے میں نفرت، گالی گلوچ، الزامات اور فتوؤں کے ذریعے اصلاح ممکن نہیں۔ مسائل کے حل کے لیے سنجیدگی، برداشت اور ذمہ دارانہ طرزِ عمل اختیار کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ محراب و منبر کی ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے جس پر عملدرآمد کے پہلو کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ آل پاکستان علما کونسل کے سربراہ مولانا طاہر محمود اشرفی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گالیاں دینے سے معاملات درست نہیں ہوں گے، کسی کو برا بھلا کہنے سے بھی اصلاح نہیں ہوگی اور نہ ہی فتوے لگانے سے حالات بہتر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان معاملات...
    بھارت کے سابق آرمی چیف جنرل (ر) وید پرکاش ملک نے عسکری ٹیکنالوجی کے میدان میں پاکستان کی برتری کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ جدید جنگی صلاحیتوں نے دونوں ممالک کی دفاعی حکمتِ عملی کو یکسر بدل دیا ہے۔بھارت کے سابق آرمی چیف جنرل (ر) وید پرکاش ملک نے کہا کہ آپریشن سندور کے دوران پاکستان اور بھارت میں سے کسی نے بھی ایک دوسرے کی سرحد عبور نہیں کی، کیونکہ دونوں ممالک کے پاس جدید سٹینڈ آف ویپنز موجود ہیں جن کی مدد سے دور بیٹھ کر کارروائی ممکن ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے ٹیکنالوجی کے شعبے میں نمایاں ترقی کی ہے، تاہم پاکستان کے پاس بھارت کے مقابلے میں بہتر ہتھیار اور...
    نیشنل گیمز میں اپنے اعزاز کا کامیاب دفاع کرنے والی پاکستان آرمی کو قائد اعظم ٹرافی پیش کی گئی بلاول بھٹو نے چیف آف ڈیفنس فورسز، آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کو سندھی اجرک اور ٹوپی پہنائی کراچی میں منعقدہ 35ویں نیشنل گیمز کی اختتامی تقریب کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوئی جس میںمہمان خصوصی فیلڈ مارشل نے فاتح پاکستان آرمی کو ٹرافی پیش کی۔تفصیلات کے مطابق اختتامی تقریب میں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔اس موقع پر چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ، صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش خان مہر،کور کمانڈر کراچی بھی موجود تھے۔ان کے علاوہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے...
    سرکٹ ہاؤس راولاکوٹ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظ٘م آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ عوامی حکومت شدید چیلنجز کے باوجود عوامی مسائل کے حل کے لیے میدان میں موجود ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظ٘م آزاد جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور عوامی مسائل کے حل کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں، ڈسٹرکٹ ہسپتال کی نامکمل عمارت کی تکمیل کے لیے جتنے بھی فنڈز درکار ہوں گے وہ فراہم کیے جائیں گے، چیڑھ واٹر سپلائی اسکیم، دریک ڈیم اور ڈسٹرکٹ جیل کی عمارت کو فوری طور پر مکمل کرنے کے لیے بھی فنڈز جاری کیے جائیں گے، راولاکوٹ میں پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے فوری فزیبیلٹی رپورٹ تیار کی جائے گی، میڈیکل...
    برطانوی پارلیمانی انڈرسیکرٹری آف اسٹیٹ برائے مشرقِ وسطیٰ، افغانستان اور پاکستان ہمیش فالکنر نے کہا ہے کہ برطانیہ پاکستان سے مجرموں کی حوالگی کے حوالے سے کسی انفرادی کیس پر تبصرہ نہیں کر سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ فوجداری انصاف ایک سنجیدہ معاملہ ہے، اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پاکستان اور برطانیہ حکومتی سطح پر باہمی تعاون کے ذریعے حل تلاش کر سکتے ہیں۔ ہمیش فالکنر نے بتایا کہ برطانوی حکومت مشرقِ وسطیٰ کے لیے امدادی رقوم کو پاؤنڈ کے بدلے پاؤنڈ کی بنیاد پر فراہم کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنا ایک اہم قدم تھا، اور لندن میں فلسطینی سفارت خانے پر فلسطینی پرچم لہرانا ان کے...
    قومی غذائی تحفظ اورتحقیق کے وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں زیتون کی کاشت اور اس کی پراسسنگ کیلئے بڑا علاقائی مرکز بننے کی بھرپور صلاحیت ہے۔اسلام آباد میں ساتویں قومی زیتون فیسٹیول کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اعلیٰ اور معیاری درجے کے زیتون کی کاشت کیلئے پاکستان کی آب و ہوا انتہائی موزوں ہے۔ پاکستان کے زیتون کے شعبہ کی ترقی کیلئے اطالوی حکومت کی امداد کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اٹلی فنی امداد بھی فراہم کررہا ہے اور پاکستان کے اس منصوبے کیلئے دو کروڑ یورو کی بھی منظوری دی ہے۔   اشتہار
    1971 کی جنگ میں مشرقی اور مغربی محاذوں پر پاکستان آرمی کے جوانوں نے بہادری کی لازوال داستانیں رقم کیں۔ پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل سلمان بیگ (ریٹائرڈ)نے 1971 کی جنگ کی آپ بیتی سناتے ہوئے کہا کہ 1971 میں بھارت نے مشرقی پاکستان پر حملہ کر کے جنگ کا آغاز کیا۔ میری یونٹ اس وقت مہرپور، جیسور سیکٹر میں تعینات تھی۔ انہوں نے بتایا کہ 1971 کی جنگ کے دوران مجھے چارلی کمپنی میں تعینات کیا گیا، چارلی کمپنی کے کمانڈر میجر زاہد الاسلام انتہائی بہادر اور نڈر تھے۔ 9 دسمبر کو بریگیڈ کمانڈر اور کمانڈنگ آفیسر نے اطلاع دی کہ بھارتی فوج کشتیا کے علاقے کی طرف حملہ کرنے آ رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ...
    بھارت کی فلم دھرندھر کے ذریعے لیاری کے خلاف پروپیگنڈے کے جواب میں پاکستان میں میرا لیاری کے نام سے فلم تیار کرلی گئی۔ سندھ حکومت نے فلم میرا لیاری کی تیاری میں معاونت کی ، فلم جنوری کے پہلے ہفتے میں ریلیز کر دی جائے گی۔ صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ فلم کو بین الاقوامی طور پر ریلیز کیا جائے گا ، جنگ میں بھارت کو عبرت ناک شکست ہوئی ، وہ فلموں کے ذریعے ہار کو جیت میں نہیں بدل سکتا ۔ شرجیل میمن نے کہا کہ بھارتی فلم دھرندھر پاکستان، خاص طور پر لیاری کے خلاف منفی پروپیگنڈا ہے، لیاری تشدد نہیں بلکہ ثقافت، امن، صلاحیت اور حوصلے کی علامت ہے۔ انہوں نے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بلاک چین اور کرپٹو بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثے بنانے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے، 3 سے 4 کروڑ پاکستانی ڈیجیٹل اثاثے استعمال کر رہے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی بلال بن ثاقب کا کہنا تھا کہ تاریخ میں پہلی بار ایکس چینجز کیلئے منظم، شفاف اور عالمی معیار کا راستہ کھول دیا، یہ اقدام نئی سوچ کی عکاسی اور ادارہ جاتی تبدیلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بائنانس اورایچ ٹی ایکس کو این او سی کا اجرا نئی سوچ کا عملی قدم ہے، فریم ورک کے تحت...
    انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف بھارت کی بیٹنگ جاری ہے۔ دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بارش کے سبب ٹاس تاخیر کا شکار ہوا جس کے باعث میچ 49 اوورز فی اننگز تک محدود کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے میچ میں ملائیشیا کو297 رنز سے شکست دی تھی جبکہ بھارت نے یو اے ای کو شکست دی تھی۔
    انڈر 19 ایشیا کپ کے پانچویں میچ میں پاکستان کے خلاف بھارت کی بیٹنگ جاری ہے۔آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی دبئی میں کھیلے جا رہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔بارش کے سبب ٹاس تاخیر کا شکار ہوا، اس سے قبل میچ 10 بجے شروع ہونا تھا، اب بارش کی وجہ سے میچ 49 اوورز فی اننگز تک محدود کر دیا گیا ہے۔ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کپتان فرحان یوسف نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ کا کوئی پریشر نہیں ہے، ہمارے لیے یہ ایک نارمل گیم ہے، تمام کھلاڑی پراعتماد ہیں، ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، دانیال کی جگہ محمد...
    کوئٹہ (نیوز ڈیسک) بلوچستان سے تعلق رکھنے والی مسیحی برادری کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے کرسمس تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل اور کور کمانڈر کوئٹہ نے مسیحی شہداء کے لیے تقریب میں شرکت کی، ملک و قوم کیلئے جانیں قربان کرنے والے مسیحی شہداء کو مہمانانِ خصوصی نے بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا۔ گورنر بلوچستان اور کور کمانڈر نے تمام مذہبی برادریوں کی پاک فوج کے ساتھ یکجہتی اور تعاون کو سراہا، مسیحی برادری کے اراکین سے ملاقات اور کرسمس کی مبارکباد دی۔ گورنر بلوچستان اور کور کمانڈر کوئٹہ نے کرسمس تقریب میں مذہبی ہم آہنگی اور قومی اتحاد کو پاکستان کی اصل طاقت قرار دیا۔ اس موقع پر پاسٹر...
    انڈر 19 ایشیاکپ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی دبئی میں شیڈول میچ بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہوا۔ دونوں اننگز کو ایک ایک اوور کٹوتی کے بعد 49 اوورز فی اننگز تک محدود کردیا گیا ہے۔ ???????????? ???????????????????????????? ???????????? ???????????? ????#DPWorldMensU19AsiaCup2025 #INDvPAK #ACC pic.twitter.com/U5qUhNS4c4 — AsianCricketCouncil (@ACCMedia1) December 14, 2025 دونوں ٹیموں نے ایونٹ میں اپنے اپنے افتتاحی میچز میں بڑی فتوحات سمیٹی ہیں۔ پاکستان نے ملائیشیا کو 297 رنز جبکہ بھارت نے یو اے ای کو 234 رنز سے شکست دی تھی۔
    بھارت کے سابق آرمی چیف جنرل (ر) وید پرکاش ملک نے ایک انٹرویو میں عسکری ٹیکنالوجی کے میدان میں پاکستان کی برتری کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ جدید جنگی صلاحیتوں نے دونوں ممالک کی دفاعی حکمتِ عملی کو یکسر بدل دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:آپریشن سندور میں رسوائی کے بعد بھارت کی ایک اور سازش ناکام، جاسوسی کرنے والا ملاح گرفتار، اعتراف جرم کرلیا بھارت کے سابق آرمی چیف جنرل (ر) وید پرکاش ملک نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آپریشن سندور کے دوران پاکستان اور بھارت میں سے کسی نے بھی ایک دوسرے کی سرحد عبور نہیں کی، کیونکہ دونوں ممالک کے پاس جدید اسٹینڈ آف ویپنز موجود ہیں جن کی مدد سے دور بیٹھ کر...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی نے جبری گمشدگیوں کے مقدمات پر مؤثر ادارہ جاتی ردِعمل پر اتفاق کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کا اجلاس چیف جسٹس پاکستان  یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت ہوا، جس میں گرفتار ملزم کو 24  گھنٹے میں مجسٹریٹ کے سامنے پیش نہ کرنے پر نیا میکینزم لانے کا فیصلہ کیا گیا۔  اعلامیے کے مطابق کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ کمرشل مقدمات کے جلد فیصلوں کے لیے کمرشل لٹیگیشن کوریڈور نافذ کیا جائے۔  اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فیصلوں کے لیے مقررہ ٹائم لائنز پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے۔ 22دسمبر سے 7مارچ تک سردیوں کی تعطیلات، نوٹیفکیشن جاری مزید...
    بلوچستان کی مسیحی برادری کے شہداء کے اعزاز میں کرسمس تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل اور کور کمانڈر کوئٹہ نے ملک کی خاطر جان قربان کردینے والے مسیحیوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ ملک و قوم کیلئے جانیں قربان کرنے والے مسیحیں کو مہمانانِ خصوصی نے بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔ گورنر بلوچستان اور کور کمانڈر نے تمام مذہبی برادریوں کی پاک فوج کے ساتھ یکجہتی اور تعاون کو سراہا۔ گورنر بلوچستان اور کور کمانڈر کی مسیحی برادری کے اراکین سے ملاقات اور کرسمس کی مبارکباد دی۔ مہمانانِ خصوصی نے کرسمس تقریب میں مذہبی ہم آہنگی اور قومی اتحاد کو پاکستان کی اصل طاقت قرار دیا۔ اس موقع پر پاسٹر آصف جان نے کہا کہ ہمارے...
    آئی ایم ایف، بجلی سبسڈی میں 143 ارب روپے کی کٹوتی WhatsAppFacebookTwitter 0 14 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں بجلی کی سبسڈی میں 143 ارب روپے کی نمایاں کمی کرتے ہوئے سرکلر ڈیٹ کے سالانہ بہاؤ کا ہدف 400 ارب روپے مقررکر دیا ہے جس کیلیے محض ٹیکس دہندگان کے پیسے پر انحصارکے بجائے کارکردگی بہتر بنانا لازم قرار دیا گیا ہے۔ آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کردہ اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کیلیے بجلی کی سبسڈی کو 1.04 ٹریلین روپے سے کم کرکے 893 ارب روپے تک محدود کر دیا گیا، جو مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کاتقریباً...
    پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کی 2 نئی ٹیموں کے لیے بولی جمع کرانے کی آخری تاریخ میں ایک ہفتے کی توسیع کر دی ہے۔ پی سی بی کے مطابق یورپ، امریکا اور مشرقِ وسطیٰ سے بڑھتی ہوئی دلچسپی کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل، 2 نئی فرنچائزز کے لیے بنیادی قیمت کتنی مقرر کی گئی ہے؟ میڈیا رپورٹ کے مطابق پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ بولی جمع کرانے کی آخری تاریخ جو پہلے 15 دسمبر مقرر تھی، اب بڑھا کر 22 دسمبر 2025 کر دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مختلف خطوں سے سرمایہ کاروں...
    علامہ اقبال کے نواسے یوسف صلاح الدین کا 2016 میں ایکسپریس اخبار کے لیے انٹرویو کیا تو انہوں نے بتایا کہ پتنگ بازی کے بغیر وہ لاہور کا تصور نہیں کر سکتے اور یہ وہ شوق ہے جو انہیں بزرگوں سے ورثے میں ملا ہے۔ان کے پرکھوں میں سب سے ممتاز  علامہ اقبال ہیں جن کے بارے میں انہوں نے بتایا: ’علامہ اقبال بسنت مناتے تھے۔ ان کے پتنگ بازی کرنے کے لیے موچی دروازے سے خاص نرم قسم کی لیپو پتنگیں تیار کرائی جاتیں کیوں کہ وہ بڑے نازک تھے اور انہیں چیرہ بہت جلد لگ جاتا تھا۔‘ علامہ اقبال اپنے بیٹے جاوید کے ساتھ بھی اس شوق میں سنگت کرتے تھے جنہوں نے اپنے مضمون ‘اقبال ایک باپ...
    بھارت کی فلم دھرندھر کے ذریعے لیاری کے خلاف پروپیگنڈے کے جواب میں پاکستان میں میرا لیاری کے نام سے فلم تیار کرلی گئی۔سندھ حکومت نے فلم میرا لیاری کی تیاری میں معاونت کی ، فلم جنوری کے پہلے ہفتے میں ریلیز کر دی جائے گی۔صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ فلم کو بین الاقوامی طور پر ریلیز کیا جائے گا ، جنگ میں بھارت کو عبرت ناک شکست ہوئی ، وہ فلموں کے ذریعے ہار کو جیت میں نہیں بدل سکتا ۔شرجیل میمن نے کہا کہ بھارتی فلم دھرندھر پاکستان، خاص طور پر لیاری کے خلاف منفی پروپیگنڈا ہے، لیاری تشدد نہیں بلکہ ثقافت، امن، صلاحیت اور حوصلے کی علامت ہے۔انہوں نے کہا کہ اگلے مہینے ریلیز...
    ووکرز کنونشن سے خطاب کے دوران ان کا کہا تھا کہ ان کی جماعت پاکستان کے ساتھ غیر مشروط وابستگی پر یقین رکھتی ہے، مسلم کانفرنس کو کمزور کرنے کا مطلب قائد اعظم کی کشمیر پالیسی کو کمزور کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی منزل مقصود اور محفوظ ترین پناہ گاہ ہے جبکہ ”کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ“ جنوبی ایشیا کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔ ذرائٰع کے مطابق سردار عتیق احمد خان نے آزاد جموں و کشمیر کے ضلع میرپور کی تحصیل ڈڈیال میں مسلم کانفرنس کے ووکرز کنونشن سے خطاب کے دوران کہا کہ ان کی جماعت پاکستان کے ساتھ...
    گزشتہ سے پیوستہ روز افغانستان کے ایک ہزار علما نے مشترکہ طور پر ایک قرار دار منظور کی جس میں کہا گیا کہ افغان سرزمین کو دوسرے ملکوں میں دہشتگردی کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا اور بغیر امیر کی اجازت کے کہیں بھی جنگ کرنا ممنوع ہے۔ افغانستان میں ہوئی اِس ڈیولپمنٹ کو پاکستان میں خوش آئند قرار دیا گیا اور افغانستان کی جانب سے امن کی طرف ایک قدم کے طور پر لیا گیا لیکن ساتھ ہی ساتھ اس تشویش کا اظہار بھی کیا گیا کہ آیا افغان طالبان حکومت اپنے وعدوں پر عملدرآمد کر پائے گی۔ مزید پڑھیں: پاک افغان تعلقات میں نرمی؟ افغان علما کا بیان ’حوصلہ افزا مگر ناکافی‘ پاکستان نے پیش رفت کو خوش...
    افغانستان اور عراق میں امریکی سفیر کے طور پر تادیر خدمات سرانجام دینے والے زلمے خلیل زاد ایک بار پھر پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کے حق میں اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ اگلے روز انہوں نے ایک ٹویٹ کی: ’میں اس شخص کی ہمت اور عزم کو سلام پیش کرتا ہوں جو بے رحم اور بے شرم پاکستانی فوجی اسٹیبلشمنٹ کے سرد پانی کی توپوں کا سامنا کر رہا ہے۔ یہ منظر مجھے تیس سال پہلے چین کے تیان آن من اسکوائر کی یاد دلاتا ہے، جب ایک اور نوجوان نے کمیونسٹ پارٹی کے ٹینکوں کی قطار کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہونے کی جرات کی تھی۔‘  ان کی ٹوئٹ کو من و عن اس لیے پیش کیا کہ...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ نے کہا کہ نواز شریف نے ملک میں خدمت کی سیاست کو فروغ دیا۔ لاہور پریس کلب میں کتاب کی تقریبِ رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے عطاء تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے خیبر پی کے کا کیا حال کیا جا کر دیکھ لیں، کراچی سے پشاور اور گلگت سے گوادر تک چپے چپے پر نوازشریف کے منصوبے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے  کہا کہ نوجوانوں کے ذہن میں نوازشریف سے متعلق زہر بھرا گیا، ترقی کے ہر منصوبے کی تختی پر نوازشریف کا نام لکھا ہے۔ عطاء تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ملک اور معیشت کو شدیدنقصان پہنچایا، پی ٹی آئی...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ اشتہاری ملزم وطن واپس لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں درج مقدمات میں اشتہاری قرار دیئے گئے لوگوں کو پاکستان واپس لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اعلیٰ عدالتوں نے ان کے خلاف فیصلوں میں کہا یہ جھوٹے لوگ ہیں یہ جھوٹا بیانیہ بناتے، جھوٹ بیچتے اور جھوٹ بولتے ہیں، جس پر انہیں سزائیں ہوئی ہیں۔ اس سوال پر کہ کیا وزارت داخلہ کے ساتھ وزارت خارجہ بھی اس معاملے میں برطانوی حکام سے رابطے میں ہیں؟۔ طلال چودھری نے کہا یہ پاکستان کا کیس ہے کسی ایک فرد کا نہیں، پاکستان کے برطانیہ...
    لاہور، وزیر آباد (خصوصی نامہ نگار+ نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ دنیا پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے،  پاکستان سیاستدانوں، جرنیلوں، طاقتوروں کا نہیں عوام کا ہے۔  ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیرآباد میں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت عوام میں چھوٹے کاروبار کے آغاز کے لیے بلاسود قرض فراہمی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی جاوید قصوری ، صدر الخدمت پنجاب اکرام الحق سبحانی، نائب صدر الخدمت پاکستان ابرار احمد مگوں اور امیر ضلع ناصر محمود کلیر نے بھی شرکاء سے خطاب کیا۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکمران طبقہ نے قرضے لے کر معاف کرائے ، انہوں نے تعلیم ، صحت  اور...
    کراچی (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ حکومت اگر ویکسین نہیں خریدے گی تو صورتحال تشویشناک ہوگی اور مریض فٹ پاتھوں پر آجائیں گے۔ کراچی کی نجی یونیورسٹی میں کیمپس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت ویکسین کی لوکل پروڈکشن نہیں ہو رہی اور ہر سال گزرنے کے ساتھ ساتھ فارن فنڈنگ کم ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو ٹیکے لگانے جاتے ہیں تو دماغ میں آتا ہے پتا نہیں یہ انگریزوں کی سازش ہے اور دماغ میں یہ آتاہے کہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گے وہ نسل نہیں بڑھا سکیں گے۔ ہیلتھ کیئر انسان کو مریض بننے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ بھارتی فلم دھریندر پاکستان، خاص طور پر لیاری کے خلاف منفی پروپیگنڈے کی ایک اور مثال ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ لیاری تشدد نہیں بلکہ ثقافت، امن، صلاحیت اور حوصلے کی علامت ہے۔ مانیٹرنگ ڈیسک گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (پ ر) محب قومی سماجی کونسل، اسلامی جمہوی اتحاد سندھ، شہداو غازی بانیان پاکستان یاد گار کمیٹی اور راجپوتانہ قاضی اتحاد کے ایک مشترکہ وفد نے تحریک پاکستان کے رہنما شیخ الاسلام علامہ شبیر احمد عثمانی کی 76ویں برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے اسلامیہ کالج کے احاطے میں ان کی آخری آرام گاہ پر حاضری دی فاتحہ کی اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی وفد میں زاہد حسین، اسلم غوری، سردار طارق یوسف، راؤ کامران، راؤ خورشید، عبد اکبیر خان اور ڈاکٹر کہکشان و دیگر شامل تھے جس کی قیادت اسلم خان فاروقی، علامہ مرتضیٰ خان رحمانی، اقبال ٹائیگر اور راؤ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">   جسارت نیوز
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">    جسارت نیوز
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جنیوا (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والے سپر فلو وائرس کی پاکستان میں بھی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق فلو کی نئی قسم A(H3N2) کے ذیلی گروپ ’سب کلاڈ K‘ کے باعث برطانیہ سمیت کئی یورپی ممالک میں انفلوئنزا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔برطانوی محکمہ صحت کے مطابق اسپتالوں میں روزانہ اوسطاً 2600 سے زاید مریض  داخل ہو رہے ہیں، جو پچھلے ہفتے کے مقابلے میں 50 فیصد زیادہ ہے۔برطانوی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال کوویڈ کے بعد اسپتالوں پر سب سے بڑا دباؤ ہے، ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ نئی قسم زیادہ خطرناک نہیں لیکن اس کا پھیلاؤ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 251214-08-16 لاہور (مانیٹر نگ ڈ یسک ) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ نوازشریف نے ملک میں خدمت کی سیاست کوفروغ دیا۔ لاہور پریس کلب میں کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ کراچی سے پشاور اور گلگت سے گوادر تک چپے چپے پر نوازشریف کے منصوبے ہیں۔ سازش کے ذریعے نوجوان نسل کوگمراہ کرنے کی کوشش کی گئی۔ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کے ذہن میں نوازشریف سے متعلق زہربھرا گیا۔ عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ نوازشریف معمار پاکستان ہیں آج بھی ترقی کا سفر شہبازشریف اور مریم نواز اچھے انداز سے کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سینئرصحافیوں کے درمیان موجودگی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان میں کرپشن ہی سب سے اہم اور بڑا مسئلہ ہے، جو ریاستی اداروں، معیشت اور عوامی اعتماد، تینوں کو بیک وقت کھوکھلا کر رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جب بھی پاکستان عالمی مالیاتی اداروں، بالخصوص آئی ایم ایف، کے پاس جاتا ہے تو قرض کے ساتھ ایسی شرائط بھی آتی ہیں جو محض مالی نظم و ضبط تک محدود نہیں ہوتیں بلکہ براہِ راست گورننس اور کرپشن کے نظامی ڈھانچے پر بات ہوتی ہے۔ آئی ایم ایف کے پروگرام کا دوسرا جائزہ اور اس کے تحت تجویز کی گئی نئی شرائط دراصل اسی تلخ حقیقت کی عکاسی ہیں کہ پاکستان کی معاشی کمزوریوں کی جڑیں بدانتظامی اور کرپشن میں پیوست ہیں۔ آئی ایم ایف کی جانب...
    کراچی: وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستان میں اس وقت ویکسین کی لوکل پروڈکشن نہیں ہو رہی ہے تاہم پاک-بھارت جنگ کے بعد جب بھارت نے ویکسین کی فراہمی بند کر دی تو پاکستان نے اپنی ویکسین تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کہتے ہیں حکومت اگر ویکسین نہیں خریدے گی تو صورتحال تشویشناک ہوگی اور مریض فٹ پاتھوں پر آجائیں گے۔ اگلے دو سالوں میں چائنہ و دیگر ممالک کی مدد سے ہم اپنی ویکسین بنانا شروع کر دینگے۔ ہم اپنی ویکسین ایکسپورٹ بھی کرینگے۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہیلتھ کیئر کا مطلب مریض کا علاج نہیں...
    گڈانی کے قریب سمندر میں اسمگلنگ کے خلاف ایک بڑی اور کامیاب کارروائی کے دوران تقریباً 37 ارب روپے مالیت کی منشیات اور غیر ملکی شراب برآمد کر لی گئی۔ یہ کارروائی پاکستان نیوی، پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور کلکٹریٹ آف کسٹمز (انفورسمنٹ) گڈانی نے مشترکہ طور پر کی جس کی تصدیق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کی ہے۔ ایف بی آر کے مطابق کارروائی کے دوران 500 کلوگرام آئس (میتھم فیٹامین) اور 3,500 غیر ملکی شراب کی بوتلیں برآمد کی گئیں۔ ضبط کی گئی منشیات اور شراب کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مجموعی مالیت تقریباً 13 کروڑ 20 لاکھ امریکی ڈالر بتائی جا رہی ہے۔ ترجمان ایف بی آر کے مطابق غیر ملکی شراب...
    تسنیم نیوز ایجنسی کے علاقائی دفتر کے مطابق افغانستان میں روس کے تجارتی مرکز کے سربراہ رستم حبیبولین نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ سرحدی راستوں کی بندش کے باعث افغان تاجروں کو ہمسایہ ممالک، بالخصوص روس، میں نئی منڈیاں تلاش کرنا پڑی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں روس کے تجارتی مرکز کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ طالبان اور روس کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے بعد افغان زرعی مصنوعات، خصوصاً پھلوں اور سبزیوں کی روسی منڈیوں میں برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ تسنیم نیوز ایجنسی کے علاقائی دفتر کے مطابق افغانستان میں روس کے تجارتی مرکز کے سربراہ رستم حبیبولین نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ سرحدی راستوں کی بندش کے باعث افغان تاجروں کو ہمسایہ...
    گڈانی کے قریب پاکستان نیوی پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور کلکٹریٹ آف کسٹمز (انفورسمنٹ) کی مشترکہ کارروائی کے دوران تقریباً 500 کلوگرام آئس (میٹھا میتھامفیٹامین) اور 3,500 غیر ملکی شراب کی بوتلیں ضبط کی گئیں، جن کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 13 کروڑ 20 لاکھ امریکی ڈالر بتائی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اے این ایف کی بین الصوبائی منشیات اسمگلروں کے خلاف کارروائی، بھاری مقدار میں منشیات برآمد غیر ملکی شراب کو پاکستان اسمگل کیا جا رہا تھا جبکہ منشیات کی یہ کھیپ بین الاقوامی منزل کے لیے روانہ کی جا رہی تھی۔ کلکٹریٹ آف کسٹمز (انفورسمنٹ) گڈانی نے ضبط شدہ سامان کو باضابطہ طور پر تحویل میں لے لیا۔ ایف بی آر نے کہا کہ یہ...
    کلثوم فرمان کا تعلق سکردو سے ہے، وہ خواتین کی مخصوص نشستوں پر اسمبلی کی ممبر رہ چکی ہیں۔ ساجد صداقت کا تعلق استور سے ہے اور وہ کافی عرصے سے سیاست میں متحرک ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق رکن اسمبلی کلثوم فرمان کو تحریک انصاف گلگت بلتستان کی صدر مقرر کر دیا جبکہ ساجدہ صداقت کو جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی ویمن ونگ سنٹرل سیکرٹریٹ کی جانب سے دونوں کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ کلثوم فرمان کا تعلق سکردو سے ہے، وہ خواتین کی مخصوص نشستوں پر اسمبلی کی ممبر رہ چکی ہیں۔ ساجد صداقت کا تعلق استور سے ہے اور وہ کافی عرصے سے سیاست میں متحرک ہیں۔
    پرویزمشرف کی جلا وطنی و تنہائی اور فیض حمید کی سزائے قیدخوشی کا نہیں ، عبرت کا مقام ہے،خواجہ سعدرفیق WhatsAppFacebookTwitter 0 13 December, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے جنرل پرویز مشرف کی جلا وطنی و تنہائی اور جنرل فیض حمید کی سزائے قیدخوشی کا نہیں ، عبرت کا مقام ہے، غلط کاموں کا نتیجہ جلد یا بدیر غلط ہی نکلتا ہے۔اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا مجھ سمیت جنرل فیض حمید کے بیشتر متاثرین اس موقع پر استغفار کا ورد کر رہے ہیں جبکہ جنرل فیض حمید سے مسلسل فیض یاب ہونیوالے اور انکے اشارِ ابرو پر رقص کرتے ہوئے ہم پر حملے کرنیوالے پیشہ ور رقاص اب...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پینٹاگون کی ایک انتہائی خفیہ رپورٹ کے مطابق اگر امریکا تائیوان پر جنگ کی صورت میں مداخلت کرے تو چین کے ہاتھوں اس کی شکست کا امکان بہت زیادہ ہو گا۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق پینٹاگون کی جنگی مشقوں میں تائیوان پر چینی حملے کے مختلف منظرنامے تشکیل دیے گئے جن میں دیکھا گیا کہ  چین امریکی لڑاکا طیاروں کے سکواڈرن، بڑے جنگی بحری جہازوں اور سیٹلائٹ نیٹ ورکس کو مؤثر انداز میں تعیناتی سے قابل ہی مفلوج کرسکتا ہے، یہ انتباہ خفیہ دستاویز اوورمیچ بریف میں دیا گیا ہے۔نیویارک ٹائمز کے مطابق یہ دستاویز پینٹاگون کے آفس آف نیٹ اسسمنٹ نے تیار کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ امریکا کا مہنگے اور جدید ہتھیاروں پر انحصار...
    کراچی میں 35ویں نیشنل گیمز کا اختتام ہوگیا ہے، پاکستان آرمی نے میدان مار لیا، اختتامی تقریب نیشنل بینک اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی، جس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر بلاول بھٹو نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو سندھی اجرک اور ٹوپی کا روایتی تحفہ پیش کیا۔ بلاول بھٹو زرداری کا فیلڈ مارشل کا شکریہ اور سندھی اجرک کا تحفہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے فیلڈ مارشل کی تقریب میں شرکت پر شکریہ ادا کیا اور نیشنل گیمز میں حصہ لینے والے تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد...
    نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے مخصوص سیاسی عناصر کی جانب سے پھیلائے جانے والے لسانی بنیادوں پر امتیازی نوٹس کے دعوے کو مسترد کردیا۔ نادرا کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ملک دشمن عناصر کی جانب سے نادرا کے حوالے سے پھیلایا گیا یہ پروپیگنڈا جھوٹ پر مبنی ہے اور اس ٹوئٹ کو جعلی خبر کے طور پر قطعی مسترد کیا جاتا ہے۔ نادرا کی وضاحت نادرا مبینہ امتیازی نوٹس سے متعلق اس ٹویٹ کو جعلی خبر کے طور پر قطعی مسترد کرتا ہے۔ پاکستان بھر میں نادرا کے کسی بھی دفتر میں اس نوعیت کا کوئی نوٹس آویزاں نہیں کیا گیا۔ نادرا اپنے قومی مینڈیٹ کے تحت تمام شہریوں کو بلا کسی امتیاز خدمات...
    برطانوی پارلیمانی انڈر سیکریٹری آف اسٹیٹ برائے مشرقِ وسطیٰ، افغانستان اور پاکستان ہمیش فالکنر نے کہا ہے کہ برطانیہ پاکستان کے مجرموں کی حوالگی کے معاملے میں کسی بھی انفرادی کیس پر تبصرہ نہیں کر سکتا۔ ہمیش فالکنر نے مزید کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف اقدامات پاکستان اور برطانیہ حکومتی سطح پر باہمی تعاون سے حل کیے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی حکومت مڈل ایسٹ کے لیے فراہم کی جانے والی امدادی رقم کو پاؤنڈ ٹو پاؤنڈ میچ کرے گی اور فلسطین کو ایک مستقل ریاست کے طور پر تسلیم کرنا اہم تھا۔ لندن میں فلسطینی سفارت خانے میں فلسطینی پرچم کا لہرانا بھی ایک اعزاز ہے۔ ہمیش فالکنر نے یہ بھی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ممبئی: بھارت میں انڈیگو کی پرواز میں تاخیر پر مسافر ایئرپورٹ پر گدّا لے کر پہنچ گیا۔بھارت میں پروازوں کی تاخیر پر لوگوں کی جانب سے دلچسپ میمز بنائی گئیں اور ان پوسٹوں نے لوگوں تفریح کا نیا طریقہ فراہم کردیا۔ایک پوسٹ نے سب کی توجہ مبذول کرلی جہاں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک مسافر ایک ہاتھ سے گدا اٹھائے اور بیگ تھامے ایئرپورٹ میں داخل ہورہا ہے۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ بھروسے کے مسائل بڑھ گئے ہیں۔دوسرے صارف نے لکھا کہ بنگلورو میں لیپ ٹاپ لے جانے سے کہیں زیادہ میٹریس لے جانا اہم ہوجاتا ہے، انڈیگو نے لوگوں کی ترجیحات بدل دی ہیں۔تیسرے صارف کا کہنا تھا کہ اس نے انڈیگو...
    کانگریس لیڈر نے نشاندہی کی کہ 10 مئی 2025ء کے بعد سے سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور وزیر اعظم نریندر مودی کے تعلقات میں واضح بگاڑ آیا ہے، جسکے اثرات اب کھل کر سامنے آرہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے سینیئر لیڈر جے رام رمیش نے امریکہ کی قیادت میں قائم ہونے والے ہائی ٹیک سپلائی چین اتحاد "پیکس سیلیکا" سے ہندوستان کو باہر رکھے جانے پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے اس پیشرفت کو مودی حکومت کی خارجہ پالیسی کی سنگین ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ بدلتے عالمی اسٹریٹجک منظرنامے میں ہندوستان کی کمزور ہوتی پوزیشن کو ظاہر کرتا ہے۔ جے رام رمیش نے کہا کہ امریکہ نے چین کے ہائی ٹیک غلبے...
    اشک آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی آج اشک آباد میں بین الاقوامی فورم کے موقع پر جمہوریہ ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے ترکیہ اور پاکستان کے مابین تاریخی اور گہرے برادرانہ تعلقات کی اہمیت کا اعادہ کیا۔ رواں برس پاکستان اور ترکیہ کے درمیان قیادت کی سطح پر ہونے والے مسلسل روابط پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے ترکیہ کے ساتھ سیاسی، توانائی، اقتصادی، دفاع اور سرمایہ کاری سمیت باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے پاک ترک جے ایم سی کے 16 ویں اجلاس کے انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا جو...