2025-12-14@09:37:08 GMT
تلاش کی گنتی: 6975

«لیے بھی»:

    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بلاک چین اور کرپٹو بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ پاکستان کا شمار دنیا کے پہلے تین ایسے ممالک میں ہوتا ہے جنہوں نے کرپٹو اور ڈیجیٹل اثاثوں کو بڑے پیمانے پر اپنایا ہے،پاکستان میں ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے لیے ایک منظم، شفاف اور عالمی معیار کے فریم ورک کی بنیاد رکھ دی گئی ہے جو نہ صرف مالیاتی نظام بلکہ صنعتی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلال بن ثاقب نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار پاکستان نے عالمی کرپٹو ایکسچینجز کے لیے ایک واضح اور منظم راستہ کھولا ہے،یہ اقدام محض ایک پالیسی فیصلہ نہیں بلکہ نئی سوچ،...
    حمیداللہ بھٹی پاک انڈونیشیا تعلقات میں حالیہ پیش رفت اِس بناپر بھی اہمیت کی حامل ہے کہ جنوبی ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا کا اقتصادی منظر نامہ بدل رہا ہے اورنئے معاشی اور دفاعی اتحاد تشکیل پارہے ہیں۔ یہ ایسی جغرافیائی تبدیلیاں ہیں جنھیں سمجھ لیاجائے تو مستقبل کے لیے بہتر منصوبہ بندی کی جاسکتی ہے پاکستان اور انڈونیشیا دونوں ہی مسلم دنیا میں ممتازاور منفرد مقام رکھتے ہیں اگر پاکستان جوہری طاقت ہونے کی بناپر دفاعی حوالے سے اہم ہے تو انڈونیشیا نے بھی کمال مہارت سے گزرے دوعشروں کے دوران معاشی استحکام،صنعتی ترقی، سیاحت، روزگار اور جمہوری حوالے سے قابلِ رشک کامیابیاں حاصل کی ہیں جن سے ابھی پاکستان فاصلے پر ہے جوہری طاقت ہونے کے باوجود پاکستان...
    اسلام آباد(ویب ڈیسک) کراچی میں ہونے والی 35 ویں نیشنل گیمز کی اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی فیلڈ مارشل عاصم منیر کو بلاول بھٹو نے روایات کے مطابق سندھی اجرک اور ٹوپی کا روایتی تحفہ کیا پیش کیا۔ اس واقعے کے بعد وفاقی دارالحکومت کی سردی میں لپٹی ہوئی ٹھنڈی سیاست میں قیاس آرائیوں کی ایک لہر سی دوڑ گئی حالانکہ پاکستان آرمی کی ٹیم ان مقابلوں میں واضح برتری کے ساتھ فاتح تھی اس لیے اگر فیلڈ مارشل نے جوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے اس تقریب میں مہمان خصوصی بننے کی دعوت قبول کی تو اس میں اچنبھے کی کیا بات تھی۔ اگر انہوں نے موقع کی مناسبت سے یونیفارم کی بجائے عوامی لباس کا انتخاب کیا...
    علامہ اقبال کے نواسے یوسف صلاح الدین کا 2016 میں ایکسپریس اخبار کے لیے انٹرویو کیا تو انہوں نے بتایا کہ پتنگ بازی کے بغیر وہ لاہور کا تصور نہیں کر سکتے اور یہ وہ شوق ہے جو انہیں بزرگوں سے ورثے میں ملا ہے۔ان کے پرکھوں میں سب سے ممتاز  علامہ اقبال ہیں جن کے بارے میں انہوں نے بتایا: ’علامہ اقبال بسنت مناتے تھے۔ ان کے پتنگ بازی کرنے کے لیے موچی دروازے سے خاص نرم قسم کی لیپو پتنگیں تیار کرائی جاتیں کیوں کہ وہ بڑے نازک تھے اور انہیں چیرہ بہت جلد لگ جاتا تھا۔‘ علامہ اقبال اپنے بیٹے جاوید کے ساتھ بھی اس شوق میں سنگت کرتے تھے جنہوں نے اپنے مضمون ‘اقبال ایک باپ...
    اسلام آباد (عترت جعفری) آئی ایم ایف نے ای آبیانہ ایریگیشن سروس چارج کولیکشن سسٹم  شروع  کرنے کی ہدایت کی ہے، سندھ کے پی کے اور بلوچستان کی حکومتیں اس پر عمل کریں گی، اس شرط کی تکمیل کا جائزہ قرضہ پروگرام کے چھٹے ریویومیں لیا  جائے گا، آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ  اس  کے  نتیجے میں پانی کے متعلق ریونیو کولیکشن بڑھے گی۔ ورلڈ بنک اس سلسلے میں تکنیکی سپورٹ دے گا۔ پنجاب اور سندھ  کو واٹر ٹیرف ایڈجسٹمنٹ میکنزم بنانے کے لیے کہا گیا ہے تاکہ اریگیشن انفراسٹرکچر کے آپریشنل اور مرمت کے اخراجات کو اس ٹیرف کی آمدن سے  پورا کیا جا سکے، دونوں صوبوں کو اس شرط پر عمل فروری 27 سے پہلے  کرنا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزن کم کرنے کے حوالے سے مختلف غلط فہمیاں معاشرے میں رائج ہیں۔ عموما سمجھا جاتا ہے کہ وزن گھٹانے کے لیے پسندیدہ کھانوں کو چھوڑنا اور صرف اُبلے کھانے کھانا یا خود کو بھوکا رکھنا ضروری ہے مگر ماہرینِ غذائیت کے مطابق ایسا بالکل بھی ضروری نہیں۔ماہرِ غذائیت اور وزن کم کروانے کی ماہر خاتون کا کہنا ہے کہ اگر آپ وزن کم کرنے کے سفر پر ہیں تو بھی آپ بغیر کسی احساسِ جرم کے بریانی کھا سکتے ہیں۔ اگر چند باتوں کا خیال رکھا جائے تو یہ لذیذ کھانا آپ کے ڈائٹ پلان کا حصہ بن سکتا ہے۔ان کے مطابق بریانی کھانے کے لیے دو باتوں پر توجہ دینا ضروری ہے پہلی اسے صحیح طریقے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران میں خواتین کے لیے لباس کے سخت ضوابط رائج ہیں، مگر اب ڈیزائنر کچھ اس انداز کے ملبوسات متعارف کروا رہے ہیں کہ ایرانی اسلامی کوڈ کا خیال بھی رکھا جائے اور فیشن کا بھی۔اسلامی جمہوریہ ایران میں خواتین کے لیے لباس کے لیے سخت ضوابط موجود ہیں۔ عمومی طور پر سیاہ یا گہرے رنگوں کے لباس پہن کر ان ضوابط پر عمل کیا جاتا ہے، مگر اب فیشن ڈیزائنرز ہلکے رنگوں کے ملبوسات بھی تیار کر رہے ہیں۔ایران میں سن 1979 کے اسلامی انقلاب کے بعد خواتین کے لیے لباس کا سخت کوڈ متعارف کروایا گیا تھا، جس میں خواتین کو سر اور گردن فےکو ڈھانپنا لازمی ہوتا ہے جب کہ لباس ڈھیلا پہنا جاتا ہے۔...
    اس کالم کو لکھتے ہوئے ایک اہم خبر سامنے آئی کہ سابق آئی ایس آئی چیف فیض حمید کو چودہ سال قید با مشقت کی سزا سنائی جاچکی ہے۔ اب وہ جنرل کا اعزاز اپنے کاندھوں پر سجانے کے مستحق نہیں رہے۔ یہ حقیقت ہے کہ قصور وارکوئی ایک نہیں ہوتا اور اس تصویرکا دوسرا رخ کیا ہے؟ وہ بھی عیاں ہونا چاہیے۔ ان چہروں کو بھی کٹہرے میں ضرورکھڑا ہونا چاہیے۔ فیض حمید کو سزا پی ٹی آئی سے وابستہ لوگوں کے لیے تکلیف دہ ہوگی مگر یہاں سوال پھر یہی ہے کہ آخر نو مئی کے واقعے کا ذمے دار اور ماسٹر مائنڈ کون تھا؟ میرے آرکائیو فولڈر میں میرے تمام کالم موجود ہیں۔ ہم عمران خان کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جنوبی ایشیا ہمیشہ تہذیبوں کے ملاپ، ثقافتی تنوع اور مذہبی ہم آہنگی کی پہچان رہا ہے، مگر گزشتہ چند دہائیوں میں بھارت میں ہندوتوا نظریے کے بڑھتے ہوئے اثرات نے خطے کی اس تاریخی شناخت کو شدید خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔ دلوں میں خوف اور آنکھوں میں بے یقینی کے سائے تب گہرے ہوتے ہیں جب کوئی سیاسی نظریہ ریاستی طاقت، عدالتی ڈھانچے، انتخابی سیاست اور سفارتی پالیسی کو اس طرح اپنے تابع کر لے کہ اقلیتیں خود کو غیرمحفوظ سمجھنے لگیں اور ہمسایہ ممالک کو بھی اپنی سلامتی کے بارے میں نئے خدشات گھیر لیں۔ یہی صورتحال آج کے بھارت میں دیکھنے کو مل رہی ہے جہاں ہندوتوا کا نظریہ صرف سیاسی مقاصد تک محدود...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان میں قانون کی بالادستی، مساوات اور انصاف کے تصورات اس وقت شدید سوالات کی زد میں آ جاتے ہیں جب کسی طاقتور یا بااثر خاندان کا فرد ایک سنگین جرم میں ملوث ہو اور معاملہ چند قانونی موشگافیوں یا ’’صلح‘‘ کے نام پر ختم ہوتا دکھائی دے۔ جج کے بیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے دو معصوم بچیوں کی ہلاکت کا حالیہ واقعہ بھی اسی تلخ حقیقت کی ایک کڑی بن کر سامنے آیا ہے، جس کا تحریری عدالتی حکم نامہ منظر ِ عام پر آنے کے بعد کئی تشویشناک سوالات جنم لے رہے ہیں۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی کی جانب سے جاری کیے گئے حکم نامے کے مطابق دونوں جاں بحق بچیوں کے ورثا عدالت میں...
    میرے ہاتھ میں جو کتاب ہے اس کا نام ہے ’’شاہ ولی اللہ اورینٹل کالج منصورہ‘‘ کتاب کے مصنف حکیم محمد الیاس خان منصوری ہیں۔ اس کی اشاعت الحمد پبلی کیشنز سے ہوئی ہے اور سرورق خالد مرزا کا تخلیق کردہ ہے۔ حکیم محمد الیاس خان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ اسی کالج کے طالبعلم رہے اور ایک طویل عرصہ گزارنے کے بعد انھوں نے اپنے ہم جماعت دوستوں سے رابطہ کیا اور ان سب کے بارے میں معلومات حاصل کیں، اپنی اور اپنے ساتھیوں کی زندگیوں کے اوراق کو صفحہ قرطاس پر بکھیر دیا۔ یہ کام ان کے اپنے دوستوں اور ماحول سے محبت کے نتیجے میں عمل میں آیا۔ انھوں نے اپنے کالج میں ہونے والی...
    وادی تیراہ اس وقت سہولیات کی شدید کمی، سکیورٹی مسائل اور انتظامی چیلنجز کا سامنا کر رہی ہے۔ انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور (نارتھ خیبر پختونخوا) میجر جنرل راؤ عمران سرتاج نے کہا ہے کہ فتنہ الخوارج علاقے میں بدامنی کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ منشیات کی اسمگلنگ سے مالی وسائل حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ خیبر پختونخوا کی افغانستان کے ساتھ سرحد کی مجموعی لمبائی 1224 کلومیٹر ہے، جن میں سے تقریباً 717 کلومیٹر کی نگرانی فرنٹیئر کور کی ذمہ داری ہے۔ اس سرحدی پٹی میں برف پوش اور سنگلاخ پہاڑ شامل ہیں، جہاں نگرانی ایک بڑا چیلنج ہے۔ آئی جی ایف سی کے مطابق دراندازی روکنے کے لیے حساس مقامات پر جدید کیمرے نصب کیے...
    بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے سیاسی پلیٹ فارم انقلاب منچہ کے کنوینیئر شریف عثمان بن ہادی پر حملے کے مرکزی ملزم فیصل کی گرفتاری میں مدد پر 50 لاکھ ٹکا انعام کا اعلان کر دیا۔ یہ اعلان داخلہ امور کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) محمد جہانگیر عالم چوہدری نے ہفتے کے روز سیکریٹریٹ میں امن و امان کی کور کمیٹی کے ہنگامی اجلاس کے بعد کیا۔ مزید پڑھیں: بنگلہ دیش پولیس نے انتخابی امیدوار پر حملہ آور شخص کی تصویر جاری کر دی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت شریف عثمان بن ہادی پر ہونے والے حملے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتی ہے اور اس واقعے کو انتہائی ترجیحی بنیادوں پر دیکھا جا رہا...
    پنجاب حکومت کے ستھرا پنجاب پروجیکٹ کو بین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل ہو رہی ہے، اور برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق تاریخ میں پہلی بار کسی برطانوی شہر کے والنٹیئرز گروپ نے صفائی کے لیے پنجاب سے رہنمائی حاصل کی ہے۔ بی بی سی رپورٹ کے مطابق برطانوی شہر برمنگھم میں اُبلتے کوڑے دانوں اور بار بار ہڑتالوں کے مسئلے کے حل میں ’ستھرا پنجاب‘ ماڈل مؤثر ثابت ہوا۔ یہ بھی پڑھیں: صاف ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت اب کتنا صفائی ٹیکس دینا ہوگا؟ بی بی سی کے مطابق پنجاب کا ویسٹ مینجمنٹ پلان دنیا بھر کے اداروں کے لیے قابل تقلید مثال بن چکا ہے۔ کوپ 30 میں پاکستان پویلین پر ستھرا پنجاب پروگرام کی تفصیلات...
    نیشنل جوڈیشل پالیسی ساز کمیٹی نے جبری گمشدگیوں کے مقدمات پر مؤثر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمیٹی کا 56واں اجلاس چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی صدارت میں ہوا، جس میں وفاقی آئی ٹی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان اور تمام ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز نے بھی شرکت کی۔ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں یہ طے پایا کہ گرفتار افراد کو 24 گھنٹوں کے اندر مجسٹریٹ کے سامنے پیش نہ کرنے کی صورت میں نیا میکانزم بنایا جائے گا تاکہ انصاف کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔ اجلاس میں دیگر اہم فیصلے بھی کیے گئے، جن میں شامل ہیں: کمرشل مقدمات کے جلد فیصلوں کے لیے کمرشل لٹیگیشن کوریڈور کا...
    پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن رکن شیخ امتیاز محمود نے ایک قرارداد جمع کرائی ہے، جس میں تجویز دی گئی ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس کے لیے عمر کی حد 18 سال کے بجائے 16 سال کی جائے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان خصوصاً پنجاب میں نوجوانوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے، اور انہیں معیشت اور ملکی ترقی میں شامل کرنے کے لیے ڈرائیونگ کی عمر کم کرنا ضروری ہے۔ قرارداد میں دیگر ممالک کی مثالیں بھی دی گئی ہیں: کینیڈا کے زیادہ تر صوبوں میں نوجوان 16 سال کی عمر میں ڈرائیونگ کر سکتے ہیں، جبکہ جرمنی میں یہ حد 17 سال ہے۔ شیخ امتیاز محمود نے کہا کہ نوجوانوں کو ملکی ترقی کے دھارے میں شامل...
    اپنے لیے جیون ساتھی کے انتخاب کا موقع دینے والے ریئلٹی شو ’لازوال عشق‘ اب پاکستان میں یوٹیوب پر دستیاب نہیں رہا۔ اس شو کا فارمیٹ اپنے آغاز سے پہلے ہی متنازع رہا ہے۔ یوٹیوب پر نشر ہونے کے بعد اس شو پر تنقید میں مزید اضافہ ہوا تھا۔ عائشہ عمر کی میزبانی میں پیش کیے جانے والے اس ریئلٹی شو کو اسلامی اقدار اور پاکستانی ثقافت کے منافی قرار دیا جا رہا تھا۔ سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس شو کو یوٹیوب سے ہٹانے کے لیے باقاعدہ مہم بھی چلائی تھی اور اب یوٹیوب سے ہٹادیا گیا۔ ریئلٹی شو کی انتظامیہ نے اپنے انسٹاگرام پیج پر بتایا کہ کچھ سیاسی وجوہات کی بنا پر ہمارا پروگرام پاکستان میں نہیں دیکھا جاسکتا۔ یاد رہے...
    بھارتی شہر کولکتہ کے سالٹ لیک اسٹیڈیم میں عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کی آمد کے موقع پر بدنظمی اور ناقص انتظامات کے باعث ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بدنظمی اور ناقص انتظامات کے باعث شائقین شدید غصے کا شکار ہو گئے، جس کے نتیجے میں اسٹیڈیم میں توڑ پھوڑ کے واقعات بھی پیش آئے۔ رپورٹس کے مطابق میسی مختصر وقت، تقریباً دس منٹ کے لیے اسٹیڈیم میں موجود رہے، جس پر مداحوں میں مایوسی پھیل گئی۔ #WATCH | Kolkata, West Bengal: Angry fans resort to vandalism at the Salt Lake Stadium in Kolkata, alleging poor management of the event. Star footballer Lionel Messi has left the Salt Lake Stadium in Kolkata. A...
    ویب ڈیسک َ: اعلیٰ سرکاری افسران کے اثاثے آن لائن جمع کروانے اور شائع کرنے کا نظام تیار کرلیا گیا۔  سال 2026 کے آخر تک اعلیٰ افسران کے اثاثہ جات عوام کے لیے ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گے، اینٹی منی لانڈرنگ کے لیے وفاقی و صوبائی افسران کے اثاثوں کی جانچ پڑتال بھی ہوگی۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے اس سے متعلق آئی ایم ایف کو بھی آگاہ کردیا ہے۔ دستاویز کے مطابق گریڈ 17 سے 22 کے تمام اعلیٰ افسران اپنے ملکی و غیرملکی اثاثے آن لائن جمع کروائیں گے، وفاق اور صوبوں کے تمام سول افسران کے اثاثے بھی لازمی ڈیجیٹل ہوں گے۔ ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی...
    پاکستان بار کونسل کی 23 نشستوں پر انتخابات کا عمل جاری ہے جس میں وکلا اپنا ووٹ ڈال رہے ہیں۔ پولنگ صبح 9 بجے شروع ہوئی اور شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔ وفاق اور چاروں صوبائی ایڈوکیٹ جنرلز کے دفاتر میں پولنگ کا عمل جاری ہے۔ پنجاب میں 11، سندھ میں 6 اور خیبرپختونخوا میں 4 نشستوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے، جبکہ اسلام آباد کی ایک نشست کے لیے پانچ ممبران ووٹ ڈالیں گے۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان بار کونسل نے انسداد دہشت گردی ایکٹ میں ترامیم کو مسترد کر دیا انتخابی عمل کے بعد گنتی 17 دسمبر کو پاکستان بار کے دفتر میں ہوگی اور حتمی نتائج 22 دسمبر کو جاری کیے جائیں گے۔ پاکستان بار کونسل...
    13 دسمبر 2001 کو بھارتی پارلیمنٹ پر ہونے والا حملہ ایک بار پھر بحث کا موضوع بن گیا ہے، جسے مبصرین بھارت کی تاریخ کی ایک متنازع اور مشکوک کارروائی قرار دیتے ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق 2025 میں دہلی میں پیش آنے والا تازہ دھماکہ بھی اسی پرانے طرزِ عمل کی نئی شکل محسوس ہوتا ہے، جس میں بڑے واقعات کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:تنقید کے باوجود بھارتی فلم ’دھرندر‘ کی کامیابی، ایجنڈا کیا ہے؟ دسمبر 2001 کا پارلیمنٹ حملہ بظاہر بھارت اور پاکستان کے تعلقات میں ایک اہم موڑ ثابت ہوا، تاہم وقت گزرنے کے ساتھ اس واقعے کے سیاسی استعمال نے جوڑ توڑ، بیانیہ سازی اور انصاف کی پامالی کے...
    پشاور: گزشتہ ماہ ایف سی ہیڈکوارٹرز پر ہونے والے خودکش حملے کے پیچھے ملوث دہشتگرد نیٹ ورک کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ تفتیشی حکام کے مطابق حملہ آور کالعدم تنظیم سے تعلق رکھتے تھے اور پشاور میں قیام کے دوران شہر کے مختلف راستوں اور اہم مقامات کی نگرانی کر کے پلان تیار کیا۔ حکام نے بتایا کہ حملہ آوروں کو خودکش جیکٹس کی فراہمی اور رہائش کے انتظامات بھی فراہم کیے گئے، جبکہ ان کی نقل و حرکت میں مدد کرنے والے افراد کی نشاندہی کے لیے بھی تحقیقات جاری ہیں۔ اب تک 150 سے زائد افراد سے پوچھ گچھ کی جا چکی ہے اور کئی ملزمان کی گرفتاری عمل میں آ چکی ہے۔ یاد رہے کہ اس...
    وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر  پنجاب وائلڈلائف  نے صوبے بھر میں پہلی بار وائلڈ لائف انفارمر مہم  کا آغاز کر دیا ہے۔ انفارمرز کو بھاری رقم انعام کے طور پر دی جائیگی، اس مہم کا مقصد غیر قانونی شکار، جالوں کے ذریعے پکڑنے اور چوری چھپے شکار کی سرگرمیوں کی روک تھام ہے جس میں شہریوں کو بھی فعال کردار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وائلڈلائف حکام کے مطابق شہری اگر کسی بھی غیر قانونی شکار یا جال بچھانے کے بارے میں درست اور قابلِ تصدیق معلومات فراہم کرتے ہیں تو ان کی نشاندہی پر کارروائی کی جائے گی۔ معلومات درست ثابت ہونے اور کامیاب کارروائی کے بعد متعلقہ انفارمر کو سرکاری طور پر مقرر کردہ انعام بھی...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے لیے قومی کرکٹرز نیو یارک پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل روڈ شو آج نیو یارک کے مقامی وقت کے مطابق سہ پہر چار بجے ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بھی روڈ شو میں شامل ہوں گے۔ وسیم اکرام اور رمیز راجہ بھی روڈ شو کا حصہ ہوں گے۔ ان کے علاوہ ٹیسٹ کپتان شان مسعود، ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان آغا، سعود شکیل، ابرار احمد، صائم ایوب اور فہیم اشرف بھی شو کا حصہ ہوں گے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے 7 ارب ڈالر کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلٹی پروگرام کے تحت پاکستان پر مزید سخت شرائط عائد کر دی ہیں، جن کا مقصد معیشت میں شفافیت، بدعنوانی کی روک تھام اور مالیاتی نظام کو مضبوط بنانا ہے۔نئی شرائط میں سول بیوروکریسی کے اثاثوں کا لازمی ڈیکلریشن، چینی اور گندم کے شعبوں کی ڈیریگولیشن اور منی لانڈرنگ و دہشت گردی کی مالی معاونت سے متعلق خطرات کی تفصیلی رپورٹ کی اشاعت شامل ہے۔آئی ایم ایف نے بیرونِ ملک سے آنے والی رقوم کو بڑھانے کے لیے دی جانے والی مراعات پر بھی ایک جامع رپورٹ طلب کر لی ہے تاکہ یہ جانچا جا سکے کہ ریمیٹنسز میں اضافے کے...
    امریکا نے پاکستان کے F-16 لڑاکا طیاروں کی جدید ٹیکنالوجی اور اپ گریڈ کے لیے تقریباً 686 ملین ڈالر کی منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے اور مئی میں کشمیری علاقے میں ایک باغیانہ حملے کے بعد پانچ روزہ جنگ بھی ہوئی تھی۔ یہ بھی پڑھیں:دبئی ایئرشو میں تیجاس طیارے کا حادثہ، ‘بھارتی طیاروں کی برآمدات کا امکان تقریباً ختم ہوگیا’ الجزیرہ میں شائع خبر کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اپ گریڈ پاکستان کی موجودہ F-16 فلیٹ کی ٹیکنالوجی اور ہارڈویئر کی بہتری کے لیے ہے، جس میں جدید نیویگیشن، دوستانہ اور دشمن طیارے کی شناخت (IFF)، اسپئر پارٹس اور مرمت...
     تمدن کا لفظ مدنیت سے نکلا ہے، مدینہ مدانی، مداین اس کا مفہوم ہے ’’شہریت‘‘ یا اجتماعی آبادی، یہ خانہ بدوشی کی ضد ہے۔تہذیب بھی عربی لفظ ہے۔ معنی ہیں سجانا آراستہ کرنا، صاف کرنا چمکانا۔ ’’کلچر‘‘ کا لفظ جو ہمارے پاس انگریزی سے آیا ہے لیکن اس کی بنیاد ایشیائی بلکہ ہندی ہے اس سلسلے میں ہند کے مشہور ماہر لسانیات سیتی کمار چیرٹی نے اپنی کتاب ’’ہماری آریائی زبان‘‘ میں لکھا ہے کہ یہ دراصل دراوڑوں سے بھی پہلے والے لوگوں جنھیں کول یا آسٹرک کہا جاتا ہے اور زراعت اور ساتھ ہی مدنیت کے پہلے آفریدہ گار تھے وہ کیل جیسا آلہ استعمال کرتے تھے جو پنسل جیسا ہوتا تھا اس سے زمین میں لکیر ڈال کر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">  اسلام آباد(نمائندہ جسارت) اعلیٰ سرکاری افسران کے اثاثوں کی تفصیلات آن لائن جمع کرانے اور شائع کرنے کا نظام تیار کرلیا گیا۔وزات خزانہ کے مطابق 2026ء کے آخر تک اعلیٰ افسران کے اثاثہ جات کی تفصیلات عوام کے لیے ویب سائٹ پردستیاب ہوں گی۔وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ اینٹی منی لانڈرنگ کے لیے وفاقی وصوبائی افسران کے اثاثوں کی جانچ پڑتال بھی ہوگی، اس حوالے سے  وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کو آگاہ کردیا ہے۔دستاویز کے مطابق گریڈ17سے 22کے افسران اپنے ملکی و غیرملکی اثاثوں کی تفصیل جمع کرائیں گے جبکہ وفاق اور صوبوں کے تمام سول افسران کے اثاثوں کی تفصیلات بھی لازمی دستیاب ہوگی۔وزارت خزانہ کے مطابق اثاثوں کی آن لائن اشاعت کے لیے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جس دیس کے حاکم ظالم ہوں،سسکی نہ سنیں مجبوروں کیجس دیس کے عادل بہرے ہوں،آہیں نہ سنیں معصوموں کیجس دیس میں عہدیداروں سےعہدے نا سنبھالے جاتے ہوںجس دیس کے سادہ لوح انسانوعدوں پہ ہی ٹالے جاتے ہوںاس دیس کے ہر ایک لیڈرپر سوال اٹھانا واجب ہےاس دیس کے ہر ایک حاکم کوسولی پر چڑھانا واجب ہےفیض احمد فیض نے تو اپنے پڑھنے والوں کو سوال اُٹھانے کی ترغیب دی تھی مگر افسوس، کراچی کے معصوم شہری جو لاکھوں کروڑوں روپے کا ٹیکس حکومت کو دیتے ہیں، اگر وہ حاکم وقت سے ان کی کارکردگی پر کوئی سوال کر بیٹھیں تو ان پر سیاسی ہونے کے لیبل لگائے جاتے ہیں۔ حالانکہ یہ جاننا ہر شہری کا حق ہے کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میں: تم نے گزشتہ نشست میں گفتگو کو ایک عجیب موڑ دے دیا، ہم بات کررہے تھے بندگی ِ بے غرض کی اور تم اللہ میاں کی fan following کی طرف نکل پڑے۔ اللہ ربّ العزت کی ہستی کا انسانوں سے کیا موازنہ؟۔وہ: ایسے کسی موازنے یا تقابل کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ اصل میں یہ آج کے انسان کا مجموعی رویہ ہے جسے بدلنے کو وہ بالکل تیار نہیں۔ موبائل فون کی شکل میں ایک کھلونا نما مشین اس کے ہاتھ لگ گئی ہے، جس کے سامنے وہ خود ایک کھلونا بن گیا ہے۔ جو اسے سوتے ہوئے بھی جگائے رکھتا ہے اور جاگنے کی حالت میں بھی سلائے رکھتا ہے۔ ویسے یہ اپنی جگہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انار اپنی موٹی، سرخی مائل جلد اور اندر موجود رسیلے سرخ دانوں کی وجہ سے ایک منفرد اور مقبول پھل ہے۔ ان دانوں کو عام طور پر بیج یا اریئل کہا جاتا ہے، جو چھوٹے، کھانے کے قابل اور ذائقے میں میٹھے و تلخ ہوتے ہیں۔ نہ صرف ذائقے میں منفرد، بلکہ انار کے بیج اپنی غذائیت اور صحت بخش خصوصیات کی بنا پر بھی بہت اہمیت رکھتے ہیں۔انار کے بیج میں وٹامنز جیسے وٹامن سی اور کے، معدنیات جیسے پوٹاشیم، فائبر اور اینٹی آکسیڈنٹس کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے۔ یہ سب عناصر مل کر جسمانی صحت کے لیے بے شمار فوائد فراہم کرتے ہیں۔ماہرین کے مطابق انار کے بیجوں میں موجود پولی فینولز جیسے اینٹی آکسیڈنٹس...
    —فائل فوٹو  پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے 23 رکنی سیاسی کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی پارلیمانی ونگز اور اسمبلیوں کے اراکین کے لیے پالیسی لائن طے کرے گی۔سیاسی کمیٹی میں بیرسٹر گوہر علی خان، سلمان اکرم راجہ، وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی، اسد قیصر، عمر ایوب، شبلی فراز، جنید اکبر، شیخ وقاص اکرم اور دیگر رہنما شامل ہیں۔محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس بھی سیاسی کمیٹی کا حصہ ہیں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے نمائندے خالد خورشید اور سردار قیوم نیازی بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔اعلامیے کے مطابق پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی پارلیمانی ونگز اور اسمبلیوں کے لیے پالیسی لائن طے کرے گی، پارٹی کے تجربے کار اراکین پر مشتمل سب کمیٹیاں...
    ایک 19سالہ ماحولیاتی محقق کو انٹارکٹیکا میں مکمرڈو اسٹیشن پر 6 ماہ کے ریسرچ کنٹریکٹ کی پیشکش ہوئی ہے، جس پر وہ اپنی ذاتی زندگی اور 3 سالہ تعلق داری کے باعث تذبذب کا شکار ہیں۔ پیشکش کے مطابق محقق کو 6 ماہ کے دوران تقریباً ایک لاکھ 45 ہزار امریکی ڈالر معاوضہ ملے گا، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 4 کروڑ 4 لاکھ روپے بنتا ہے، جبکہ کمپنی خوراک، رہائش، سفری اخراجات اور دیگر ضروری سہولیات بھی فراہم کرے گی۔ یہ بھی پڑھیں: انٹارکٹیکا میں شاہی پینگوئن کی آبادی میں خطرناک حد تک کمی کا سبب کیا ہے؟ محقق نے آن لائن فورم پر لکھا کہ انٹارکٹیکا میں رہتے ہوئے ان کے تقریباً کوئی اخراجات نہیں ہوں گے، اس لیے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹینس کے مداحوں کے لیے خوشخبری ہے کیونکہ سوئٹزرلینڈ کے عظیم کھلاڑی راجر فیڈرر نے ریٹائرمنٹ کے تین سال بعد ایک بار پھر کورٹ میں واپسی کا اعلان کر دیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق فیڈرر آئندہ سال آسٹریلین اوپن کے دوران ایک خصوصی نمائشی میچ میں حصہ لیں گے، جس میں ان کے ساتھ تین سابق عالمی نمبر ون اسٹارز بھی شامل ہوں گے۔ایونٹ کے منتظمین کے مطابق یہ میچ ’بیٹل آف دی ورلڈ نمبر ونز‘ کے عنوان سے منعقد ہوگا اور آسٹریلین اوپن کی افتتاحی تقریب کا حصہ ہوگا۔ یہ خصوصی تقریب 18 جنوری کو ٹورنامنٹ کے آغاز سے ایک رات پہلے ہوگی، جس میں فیڈرر کو ان کے شاندار کیریئر کے لیے خراجِ...
    ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے لیے 54 کروڑ ڈالرز کی منظوری دے دی۔ ان 54 کروڑ ڈالرز میں سے 40 کروڑ ڈالرز ریاستی ملکیتی اداروں میں اصلاحات کے لیے اور 14 کروڑ ڈالرز سندھ کوسٹل ریزیلینس منصوبہ مکمل کرنے کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔ اے ڈی بی کی طرف سے فراہم کردہ رقم سے سرکاری اداروں کی کارکردگی اور گورننس بہتر بنائی جا سکے گی، قرض منصوبے میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی تنظیمِ نو کرنا بھی شامل ہے۔ اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 5 سال میں ایس او ای اصلاحات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے، اس منصوبے میں 7 لاکھ 50 ہزار ڈالرز کی تکنیکی معاونت بھی فراہم کی جائے...
    صوبائی کابینہ اجلاس سے خطاب میں سہیل آفریدی نے کہا کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ کو قید میں سردیوں کا سامان بھی فراہم نہیں کیا جا رہا، عمران خان کی بہنوں پر واٹر کینن چلانا اور بے عزتی کرنا شرمناک اقدام ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل افریدی نے کہا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو ناحق قید اور مسلسل آئسولیشن میں رکھا جا رہا ہے۔ صوبائی کابینہ اجلاس سے خطاب میں سہیل آفریدی نے کہا کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ کو قید میں سردیوں کا سامان بھی فراہم نہیں کیا جا رہا، عمران خان کی بہنوں پر واٹر کینن چلانا اور بے عزتی کرنا شرمناک اقدام ہے۔ وزیر اعلیٰ نے...
    واٹس ایپ نے صارفین کے لیے ایک جامع اپ ڈیٹ جاری کی ہے، جس میں متعدد نئے فیچرز شامل ہیں تاکہ صارفین کا تجربہ زیادہ آسان، ذاتی نوعیت کا اور دلچسپ بنایا جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ گروپس چھوڑنے اور ڈیلیٹ کرنے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟ واٹس ایپ اب صارفین کو یہ سہولت دیتا ہے کہ اگر کال کا جواب نہ دیا جائے تو وہ وائس یا ویڈیو نوٹ ریکارڈ کرسکیں۔ اس ایک ٹَپ فیچر سے روایتی وائس میل کی جگہ لی جاسکتی ہے، جس سے صارفین مصروف تعطیلات کے دوران بھی اپنے پیاروں سے جڑے رہ سکتے ہیں۔ وائس چیٹس میں ری ایکشنز صارفین وائس چیٹس کے دوران حقیقی وقت میں بغیر گفتگو میں رکاوٹ ڈالے مزاحیہ...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک) ملک میں نئے صوبوں کے قیام کا مطالبہ زور پکڑ گیا، ایم کیو ایم پاکستان بھی استحکامِ پاکستان پارٹی کی ہم آواز بن کر عبدالعلیم خان کی تجویز کی حمایت میں سامنے آگئی۔ ایم کیو ایم کے سینئر رہنما اور رکنِ قومی اسمبلی امین الحق نے سماء سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ نئے صوبے ملک اور عوامی مسائل کے حل کے لیے ناگزیر ہو چکے ہیں، ملک میں کم از کم بارہ صوبے بننے چاہئیں، کیونکہ بھارت، بنگلادیش سمیت دیگر ممالک بھی انتظامی بہتری کے لیے اپنے صوبے بڑھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نئے صوبوں کے قیام پر ہمیشہ تنازعہ رہا ہے، حالانکہ مسائل کے حل کے لیے انتظامی سطح پر تقسیم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کینیا کی معروف ماحولیاتی کارکن تروفینا متھونی نے ماحول کے تحفظ کے لیے ایک منفرد اور حیران کن کارنامہ انجام دیتے ہوئے 72 گھنٹے تک ایک درخت کو گلے لگا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق کینیا کی معروف ماحولیاتی کارکن تروفینا متھونی نے یہ چیلنج نیری کے قصبے میں سرکاری احاطے میں موجود ایک قدیم اور مقامی درخت کے پاس انجام دیا، جہاں ہر لمحے متھونی کے ساتھ ان کے معاونین اور حامی موجود رہے، جو انہیں حوصلہ دیتے اور سہارا فراہم کرتے رہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایک موقع پر نیند کے غلبے میں متھونی لڑکھڑائی، مگر فوراً مدد کرنے والے ساتھیوں نے انہیں سنبھالا، اس کارنامے کی...
    بھارتی فلم انڈسٹری کے سب سے سنسنی خیز اغوا اور جنسی زیادتی کے ہائی پروفائل کیس میں عدالت نے مرکزی ملزم پلسر سنی سمیت 6 افراد کو 20 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنادی۔  عدالت نے سزائے موت نہ دینے کی وجہ مجرموں کی بڑھتی عمر اور خاندانی حالات کو قرار دیا۔ مرکزی ملزم پلسر سنی سمیت دیگر 5 مجرموں کو اداکارہ کے اغوا اور گاڑی میں اس پر حملے کے جرم میں قانون کے تحت 20 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیشی کرکٹر پر شادی کا جھانسہ دے کر جنسی زیادتی کا سنگین الزام، چارج شیٹ جمع فیصلہ سنائے جانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متاثرہ کی وکیل ٹی...
    بھارت نے سمندر میں رزق کی تلاش میں جانے والے 11 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ ان کی کشتی بھی قبضے میں لے لی گئی ہے۔ کوسٹل میڈیا سینٹر کے ترجمان کمال شاہ نے اس واقعے کی تصدیق کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:بھارت کی جیلوں سے رہائی پانے والے 54 پاکستانی ماہی گیر وطن واپس پہنچ گئے ترجمان کے مطابق تمام گرفتار ماہی گیر کراچی کے ساحلی علاقے ابراہیم حیدری سے تعلق رکھتے ہیں۔ کمال شاہ نے بتایا کہ یہ تمام افراد ایک ہی خاندان کے ہیں جو روزگار کی تلاش میں گئے تھے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستانی ماہی گیروں کی گرفتاری کا یہ سلسلہ تشویشناک ہے اور متعلقہ حکام کو اس معاملے کو...
    مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر سے متعلق قائم سیاسی کمیٹی کا اہم اجلاس آج لاہور میں منعقد ہو رہا ہے، جس کے لیے صدر ن لیگ آزاد کشمیر شاہ غلام قادر کی قیادت میں وفد لاہور پہنچ گیا ہے۔ اجلاس آئندہ انتخابات کی حکمت عملی اور پارٹی پالیسیوں کے اہم فیصلوں کے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر: الیکشن سے قبل سیاسی پنچھیوں کی اڑان، اہم رہنما کا ن لیگ میں شمولیت کا فیصلہ ذرائع کے مطابق سیاسی کمیٹی کی میاں محمد نواز شریف سے ملاقات وزیراعلیٰ ہاؤس لاہور میں ہوگی۔ اجلاس میں گلگت بلتستان سے حافظ حفیظ الرحمان سمیت دیگر رہنما بھی شریک ہیں۔ سیاسی کمیٹی میں 2 وفاقی وزرا، 7 ن لیگ آزاد کشمیر عہدیداران...
    واٹس ایپ نے صارفین کے لیے ایک تفصیلی رہنمائی جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ گروپ سے بطور ممبر کیسے باہر نکلا جائے، گروپ ڈیلیٹ کرنے کی صورت میں کیا ہوتا ہے اور پرائیویسی سے متعلق کن کن آپشنز کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:واٹس ایپ نے فارورڈنگ انٹرفیس کو نیا روپ دے دیا، شیئرنگ مزید آسان واٹس ایپ کے مطابق اگر کوئی صارف گروپ چھوڑتا ہے تو اس کا نوٹیفکیشن صرف گروپ ایڈمنز کو جاتا ہے، جبکہ گروپ ڈیلیٹ کرنے کی صورت میں چیٹ ہسٹری صارف کے فون سے مکمل طور پر مٹ جاتی ہے۔ گروپ چھوڑنے والے فرد کا نام، نمبر اور ممکنہ طور پر پروفائل تصویر گروپ انفورمیشن میں پاسٹ ممبرز...
    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے صوبائی کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ناحق قید اور مسلسل آئسولیشن میں رکھا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق قیدی کو سردیوں کا مناسب سامان بھی نہیں مل رہا اور عمران خان کی بہنوں پر واٹر کینن چلانا اور بے عزتی کرنا شرمناک اقدام ہے، جس کی صوبائی حکومت بھرپور مذمت کرتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا میں مالی بحران شدید، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے اعلانات غیر یقینی کا شکار سہیل آفریدی نے این ایف سی اجلاس میں صوبائی حقوق کے لیے سب کمیٹی قائم کرنے کا اعلان کیا، جس کی سربراہی صوبائی مشیر خزانہ کریں گے اور واجبات کے حوالے...
    کراچی: کشمیری رہنما مشعال ملک نے ریاست پاکستان سے بھارت میں قید یاسین ملک کی رہائی کے لیے مقدمہ اقوام متحدہ میں اٹھانے کا مطالبہ کردیا اور کہا کہ بھارت ہر صورت کشمیری لیڈر کو جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر سولی پر چڑانا چاہتا ہے۔ کراچی میں پاکستان ہندو کونسل کے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کشمیری و سماجی رہنما مشعال ملک نے بھارت کی قید میں کشمیری رہنما یاسین ملک کی رہائی کے لیے مقدمہ اقوام متحدہ کی عدالت میں پیش کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست پاکستان سمیت پوری قوم و دوست ممالک کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیری رہنما یاسین ملک کے لیے اپنی آواز بلند کرے،...
    متحدہ عرب امارات کی وفاقی اتھارٹی نے 2026 کے نئے سال کے موقع پر سرکاری اور پرائیوٹ ملازمین کے لیے تعطیلات اور ریموٹ ورک کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ سرکاری سرکلر کے مطابق جمعرات 1 جنوری 2026 کو ملازمین کو چھٹی ہوگی جبکہ جمعہ 2 جنوری کو وفاقی ملازمین کے لیے ریموٹ ورک کا دن ہوگا۔ تاہم وہ ملازمین جن کا کام دفتر میں حاضری کا متقاضی ہے انہیں معمول کے مطابق کام پر حاضر ہونا ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: ستمبر میں پاکستانیوں کے لیے 3 اکٹھی سرکاری چھٹیوں کا امکان اتھارٹی نے کہا کہ یہ اقدام ملازمین کو کام اور ذاتی زندگی کے توازن کو برقرار رکھنے میں معاون ثابت ہوگا جبکہ سرکاری خدمات کے تسلسل کو بھی...
    ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے رفعت مختار نے ہدایت کی کہ انسانی اسمگلنگ اور حوالہ ہنڈی میں ملوث گروہوں، بجلی چوروں اور ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار نے ایف آئی اے زونل آفس بلوچستان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے انتظامی اور تفتیشی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دورے کے دوران ڈائریکٹر بلوچستان زون بہرام خان نے ڈی جی ایف آئی اے کو زون کی مجموعی کارکردگی اور جاری کارروائیوں سے متعلق مفصل بریفنگ دی۔ یہ بھی پڑھیے انسانی اسمگلنگ روکنے اور امیگریشن آسان بنانے کے لیے ایف آئی اے نے اہم فیصلہ کرلیا بریفنگ کے مطابق رواں سال حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی...
    امریکا کے بعد اب میکسیکو نے بھی بھارت اور دیگر ایشیائی ممالک سے درآمد کیے جانے والے مخصوص سامان پر 50 فیصد تک ٹیرف عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جو ان ملکوں کے ساتھ فری ٹریڈ معاہدہ نہ ہونے کی وجہ سے نافذ کیا جا رہا ہے۔ یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب میکسیکو کی صدر کلاڈیا شینباؤم کی حکومت پر واشنگٹن کی جانب سے چین کے ساتھ تجارتی تعلقات محدود کرنے کے لیے شدید دباؤ ہے، جبکہ مقامی کاروباری حلقے خبردار کر رہے ہیں کہ بلند ٹیرف کے باعث لاگت میں اضافہ ہوگا۔ نئے ٹیرف آٹو پارٹس، ہلکی گاڑیوں، کھلونوں، کپڑوں، ٹیکسٹائل، پلاسٹک، فرنیچر، جوتوں، اسٹیل، گھریلو آلات، لیدر مصنوعات، ایلومینیم، کاغذ، ٹریلرز، شیشہ،...
    سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو فوجی عدالت سے سنائی گئی 14 سال قید بامشقت کی سزا نے ملکی سیاست، عسکری نظم و ضبط اور 9 مئی واقعات کے مستقبل پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: فیض حمید اب عمران خان کے خلاف گواہی دیں گے، فیصل واوڈا تجزیہ کاروں کے مطابق یہ فیصلہ نہ صرف فوجی احتساب کے عمل میں ایک بڑی پیشرفت ہے بلکہ آنے والے دنوں میں سیاسی منظرنامے پر بھی اس کے دور رس اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ 9 مئی میں ملوث پورا نیٹ ورک بے نقاب ہوگا، فیصل واوڈا سینیئر سیاستدان فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ جنرل فیض حمید کی سزا دراصل 9 مئی کیس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251212-03-5 اقبال کا مشہورِ زمانہ شعر ہے ہند کے شاعر و صورت گر و افسانہ نویس ہائے بیچاروں کے اعصاب پہ عورت ہے سوارڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چودھری کی حالیہ پریس کانفرنس سننے کے بعد ہم نے عرض کیا ہے۔ملک کے فوجی اہلکار ہوں یا آلِ شریف ہائے بیچاروں کے اعصاب پہ ’’بانی‘‘ ہے سواراس اجمال کی تفصیل ڈی جی آئی ایس پی آر کی اخبارات میں شائع ہونے والی پریس کانفرنس ہے۔ اس کانفرنس میں احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان خود پسند، ذہنی مریض اور قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’یہ شخص‘‘ سمجھتا ہے کہ میں نہیں تو کچھ بھی نہیں، ’’تمہارا باپ‘‘ بھی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251212-03-2 وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ کامیابی محنت سے ملتی ہے جادو ٹونے سے نہیں، ملک قومی یکجہتی کی فضا قائم ہوئے بغیر ترقی نہیں کر سکتا فوج کا دفاع کرنا سب کی ذمے داری ہے، فرقہ پرستی کا خاتمہ وقت کی ضرورت ہے، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقدہ قومی علماء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے یاد دلایا کہ معرکہ ٔ حق میں علماء اور قوم کی دعائوں سے پاکستان کو اہم کامیابی ملی، مسلح افواج کی جرأت سے بھارت کو شرمناک شکست ہوئی، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں فوج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔ شہباز شریف نے کہا پاکستان کو معاشی ترقی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251212-03-1 کیا تیرے رب کے خزانے اِن کے قبضے میں ہیں؟ یا اْن پر اِنہی کا حکم چلتا ہے؟۔ کیا اِن کے پاس کوئی سیڑھی ہے جس پر چڑھ کر یہ عالم بالا کی سن گن لیتے ہیں؟ اِن میں سے جس نے سن گن لی ہو وہ لائے کوئی کھلی دلیل۔ کیا اللہ کے لیے تو ہیں بیٹیاں اور تم لوگوں کے لیے ہیں بیٹے؟۔ کیا تم اِن سے کوئی اجر مانگتے ہو کہ یہ زبردستی پڑی ہوئی چٹی کے بوجھ تلے دبے جاتے ہیں؟۔ کیا اِن کے پاس غیب کے حقائق کا علم ہے کہ اْس کی بنا پر یہ لکھ رہے ہوں؟۔ (سورۃ الطور:37تا41)ابو سعید ؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ؐ نے فرمایا:...
    اونچ نیچ ۔۔۔۔۔۔۔ آفتاب احمد خانزادہ انتھونی ہاپکنز نے ایک بار کہا تھا: دوسرے میرے بارے میں کیا سوچتے ہیں یا کہتے ہیں اس سے مجھے کوئی سروکار نہیں ہے۔ میں صداقت کے ساتھ جیتا ہوں، اس بات کی بنیاد پر کہ میں کون ہوں اور میری کیا قدر ہے۔ میں توثیق کا پیچھا نہیں کرتا یا دوسروں کی رائے سے چمٹا نہیں رہتا، کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ حقیقی سکون زندگی کی نعمتوں اور اس کے چیلنجوں کو کھلے بازوؤں سے قبول کرنے سے حاصل ہوتا ہے۔ توقعات کو چھوڑ کر اور تمام تجربات کا خیرمقدم کرتے ہوئے، مجھے ایک قسم کی آزادی ملتی ہے جو ہر دن کو ہلکا اور زیادہ پورا کرنے والا بناتی ہے۔ہم ایک ایسے...
    وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ ٹیکس محصولات کے مقررہ اہداف کے حصول کے لیے ٹیکس نیٹ کو مزید وسیع کیا جائے۔ اسلام آباد میں ایف بی آر سے متعلق امور پر منعقدہ ہفتہ وار اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے، وزیراعظم نے ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح 11 فیصد کے ہدف کے حصول کے لیے کوششیں تیز کرنے کی ہدایت دی۔ وزیراعظم نے جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے استعمال سے کسٹمز کلیئرنس کے وقت میں نمایاں کمی پر ایف بی آر حکام کی کارکردگی کو سراہا اور ہدایت کی کہ درآمدات و برآمدات کی کلیئرنس کا دورانیہ مزید کم کیا جائے۔ وزیراعظم نے معیشت کے تمام شعبوں میں ٹیکس نفاذ کو یقینی بنانے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251212-08-17 کراچی (مانیٹر نگ ڈ یسک) کشمیری رہنما مشعال ملک نے ریاست پاکستان سے بھارت میں قید یاسین ملک کی رہائی کے لیے مقدمہ اقوام متحدہ میں اٹھانے کا مطالبہ کردیا اور کہا کہ بھارت ہر صورت کشمیری لیڈر کو جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر سولی پر چڑانا چاہتا ہے۔  کراچی میں پاکستان ہندو کونسل کے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کشمیری و سماجی رہنما مشعال ملک نے بھارت کی قید میں کشمیری رہنما یاسین ملک کی رہائی کے لیے مقدمہ اقوام متحدہ کی عدالت میں پیش کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ریاست پاکستان سمیت پوری قوم و دوست ممالک کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیری رہنما یاسین ملک کے لیے اپنی آواز بلند...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایمان کا گھٹنا بڑھنا ایمان و تسلیم دراصل نفس کی ایک ایسی کیفیت ہے جو دین کے ہر حکم اور ہر مطالبے پر امتحان میں پڑ جاتی ہے۔ دنیا کی زندگی میں ہر ہر قدم پر آدمی کے سامنے وہ مواقع آتے ہیں جہاں دین یا تو کسی چیز کا حکم دیتا ہے یا کسی چیز سے منع کرتا ہے‘ یا جان اور مال اور وقت اور محنت اور خواہشات نفس کی قربانیوں کا مطالبہ کرتا ہے۔ ایسے ہر موقع پر جو شخص اطاعت سے انحراف کرے گا اُس کے ایمان و تسلیم میں کمی واقع ہوگی‘ اور جو شخص بھی حکم کے آگے سر جھکا دے گا اس کے ایمان و تسلیم میں اضافہ ہوگا۔ اگرچہ ابتداً...
    بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے فٹ رہنے کے لیے اپنے روزمرہ کے معاملات میں بڑی تبدیلی کرلی۔ حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران شاہ رخ نے بتایا کہ انہوں نے اپنی فٹنس روٹین میں ایک اہم تبدیلی کرتے ہوئے اپنی نیند کے معمولات کو بہتر بنایا ہے۔ شاہ رخ خان نے بتایا کہ وہ اب 4 گھنٹے کی نیند کی بجائے 5 سے 6 گھنٹے سوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ نیند سے پٹھوں کی بہتر بحالی ممکن ہے اور جسم تھکن کے باوجود بھی کام جاری رکھتا ہے۔ شاہ رخ خان نے کہا کہ کبھی کبھار جسم تھک جاتا ہے لیکن دل کبھی نہیں تھکتا اور اسی جذبے سے وہ مسلسل کام کرتے...
    چین نے مشرق وسطیٰ کی بدلتی ہوئی صورت حال اور خطے میں پائیدار امن کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا میں اس وقت نئی صف بندیاں ہو رہی ہیں۔ مشرق وسطیٰ میں اثر و رسوخ اور طاقت کے توازن کے لیے بھی سر توڑ کوششیں جاری ہیں۔ چین کے وزیر خارجہ وانگ یی آج کسی وقت سعودی عرب کے دورے پر جائیں گے جہاں سے ان کی منزل متحدہ عرب امارات اور پھر اردن ہے۔ چینی وزارتِ خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ وانگ یی کا یہ دورہ 12 سے 16 دسمبر تک کا ہے جس میں وہ ان ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کریں گے۔ چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان...
    وزیراعظم شہباز شریف نے جمعرات کے روز عشق آباد میں ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف سے ملاقات کی۔ وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم نے ترکمانستان کی مستقل غیرجانبداری کے 30 سال مکمل ہونے اور اقوامِ متحدہ کی جانب سے 2025 کو بین الاقوامی سالِ امن و اعتماد قرار دینے پر ترکمان صدر کو مبارکباد پیش کی۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان ترکمانستان تعلقات میں نیا سنگِ میل، وزیر خزانہ کو اشک آباد انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کی دعوت ملاقات میں وزیراعظم نے پاکستان اور ترکمانستان کے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے خصوصاً تجارت اور اقتصادی تعاون میں اضافے کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ اقوامِ...
    کراچی:(نیوزڈیسک) کشمیری رہنما مشعال ملک نے ریاست پاکستان سے بھارت میں قید یاسین ملک کی رہائی کے لیے مقدمہ اقوام متحدہ میں اٹھانے کا مطالبہ کردیا اور کہا کہ بھارت ہر صورت کشمیری لیڈر کو جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر سولی پر چڑانا چاہتا ہے۔ کراچی میں پاکستان ہندو کونسل کے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کشمیری و سماجی رہنما مشعال ملک نے بھارت کی قید میں کشمیری رہنما یاسین ملک کی رہائی کے لیے مقدمہ اقوام متحدہ کی عدالت میں پیش کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست پاکستان سمیت پوری قوم و دوست ممالک کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیری رہنما یاسین ملک کے لیے اپنی آواز بلند کرے، ان کی رہائی...
    واٹس ایپ نے اپنے فارورڈنگ انٹرفیس کو اپ گریڈ کرتے ہوئے گروپ بنانے اور مواد شیئر کرنے کے آپشنز کو مزید نمایاں اور آسان بنا دیا ہے۔ ویب بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ اپ ڈیٹ میں کچھ صارفین کو ری آرگنائزڈ فارورڈ پِکر انٹرفیس آزمانے کی سہولت مل رہی ہے، جو صارف دوست ڈیزائن کے تحت تیار کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ اپ ڈیٹس: سخت ترین سیکیورٹی سیٹنگز کا نیا آپشن بھی شامل پرانے ورژن میں منتخب کردہ کانٹیکٹس اور گروپس اسکرین کے نیچے دکھائی دیتے تھے، ساتھ ہی میسج شامل کرنے کا باکس اور سینڈ بٹن موجود ہوتا تھا۔ نئے ڈیزائن میں منتخب کانٹیکٹس اور گروپس کو اسکرین کے اوپر منتقل کردیا گیا ہے، جس سے...
    پرتھ میوزیم میں زائرین کو ایک تاریخی موقع ملے گا کہ وہ مری کوئن آف اسکاٹس کا آخری خط دیکھ سکیں جو تقریباً 10 سال بعد پہلی بار عوام کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: حقیقی زندگی میں طلسماتی کہانی جیسا سماں باندھتی مشہور شاہی شادیاں یہ خط 8 فروری 1587 کو رات 2 بجے لکھا گیا تھا اور مری نے اسے اپنے سسر فرانس کے شاہ ہنری III کو مخاطب کرتے ہوئے اپنے امور نمٹانے اور آخری خیالات بانٹنے کے لیے تحریر کیا تھا۔ تاریخی نمائش اور اہمیت یہ خط آخری بار سنہ 2017 میں صرف ایک دن کے لیے دکھایا گیا تھا جب ایڈنبرا کے جارج چہارم برج پر بڑی تعداد میں لوگ قطار میں...
    اوپن اے آئی نے خبردار کیا ہے کہ اس کے اگلے طاقتور اے آئی ماڈلز اپنی تیزی سے بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کے باعث انتہائی سنگین سائبر سیکیورٹی خطرات پیدا کر سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: مصنوعی ذہانت کے تاریک پہلو کیا ہیں، دنیا میں کتنے افراد استعمال کر رہے ہیں؟ رائٹرز کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مستقبل کے یہ ماڈلز نہ صرف زیرو ڈے کمزوریوں کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں بلکہ مضبوط سسٹمز پر پیچیدہ صنعتی نوعیت کے حملوں میں بھی مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔ زیرو ڈے ولنیبریٹی کیا ہے؟ زیرو ڈے کمزوری دراصل کسی سسٹم یا سافٹ ویئر میں موجود وہ سیکیورٹی خامی ہوتی ہے جس کا علم اس کمپنی یا ڈیولپر کو نہیں ہوتا جس نے...
    لاہور (نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پہاڑوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ پہاڑ ہمارے سیارے کے توازن اور خوبصورتی کے ضامن ہیں، لہٰذا ان کا تحفظ کرنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہاڑی علاقوں میں قدرتی حسن برقرار رکھنے کے لیے سیاحوں میں شعور اجاگر کرنا نہایت ضروری ہے تاکہ ماحولیات کو نقصان پہنچائے بغیر سیاحت کو فروغ مل سکے۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ عالمی سطح پر ہر سال لاکھوں سیاح پہاڑی علاقوں کا رخ کرتے ہیں، جو کسی بھی ملک کی معیشت کے لیے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ پاکستان بھی اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ حسین پہاڑی نعمتوں سے مالا...
    اسلام ٹائمز: فلسطینی عوام اس موسم میں صرف موسمی سردی نہیں سہہ رہے، بلکہ عالمی بے حسی کی ٹھنڈ بھی برداشت کر رہے ہیں۔ انسانیت کا تقاضہ ہے کہ عالمی برادری اور مسلم دنیا فوری طور پر غزہ کے عوام کی مدد کے لیے متحد ہو اور سرد موسم کے اس بحران کو کم کرنے کے لیے مؤثر قدم اٹھائے۔ عالمی برادری سمیت ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اس صورتحال سے نمٹنے کے لئے غزہ کے لئے بڑھ چڑھ کر امداد کو یقینی بنائیں، تاکہ اس المیہ اور بحران کا مقابلہ کیا جائے۔ یہ ہم سب کی انسانی، اخلاقی، دینی و سیاسی ذمہ داری ہے۔ تحریر: ڈاکٹر صابر ابو مریم سیکرٹری جنرل فلسطین فائونڈیشن پاکستان فلسطینی علاقہ غزہ کی...
    امریکا نے امیر تارکین وطن کے لیے گولڈ کارڈ ویزا اسکیم متعارف کرادی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امیر تارکین وطن کے لیے ایک نئی اسکیم متعارف کرائی ہے جس کے تحت بیرون ملک سے تعلق رکھنے والے خوشحال افراد ایک ملین ڈالر ادا کرکے امریکا کا گولڈ کارڈ ویزا حاصل کرسکیں گے، اس کے ساتھ 5 ملین ڈالر مالیت کا پلاٹینم کارڈ بھی جلد متعارف کرایا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: یو اے ای گولڈن ویزا حاصل کرنے والوں کو کونسی اہم سہولیات دے رہا ہے، حیران کن فہرست سامنے آگئی میڈیا رپورٹس کے مطابق گولڈ کارڈ کے خواہشمند افراد کو ہوم لینڈ سیکیورٹی کو 15 ہزار ڈالر فیس ادا کرنا ہوگی، بیک گراؤنڈ چیک مکمل کرانا ہوگا اور...
    دنیا کے سب سے بڑے سولر پینل بنانے والے اداروں میں سے ایک(LONGi)  کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مقامی سطح پر سولر پینل کی مینوفیکچرنگ فی الحال معاشی طور پر قابلِ عمل نہیں ہے۔ یوٹیلیٹی اسکیل سولر منصوبے بھی مختلف ساختی رکاوٹوں کا سامنا کر رہے ہیں، جو ملک کی سولر ٹرانزیشن کی رفتار سست کر سکتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: چینی کمپنی پاکستان میں سولر پینل فیکٹری لگانے کے لیے تیار؟ (LONGi)   کے سربراہ برائے پاکستان و افغانستان عثمان محمد نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ موجودہ حالات میں پاکستان میں سولر پینلز کی اسمبلی عالمی معیار کے مطابق بڑے پیمانے پر ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی سطح پر تیار کیے گئے پینل بنیادی طور پر...
    رپورٹ کے مطابق یہ کانفرنس 12 مارچ 2026 کو لندن کے لنکاسٹر ہاؤس میں منعقد ہوگی، جہاں اسرائیلی اور فلسطینی نمائندے اور ماہرین باہمی تبادلۂ خیال کے لیے اکٹھے ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ برطانیہ کی وزارتِ خارجہ نے میڈیا کو بتایا ہے کہ یہ ملک آئندہ سال مشرقِ وسطیٰ کے تنازعے پر ہونے والی امن کانفرنس کی میزبانی کرے گا اور لندن اس عمل میں قائدانہ کردار ادا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق جرمن روزنامہ فرانکفورتر آلگماینه زایتونگ نے رپورٹ کیا ہے کہ برطانیہ آئندہ سال مشرقِ وسطیٰ امن کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔ برطانوی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ اس کانفرنس میں اسرائیل اور فلسطین کے لیے ایک بین الاقوامی امن فنڈ کے قیام...
    پاکستان کو آئی ایم ایف کی 1.2 ارب ڈالر کی قسط موصول WhatsAppFacebookTwitter 0 11 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سٹیٹ بینک آف پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے 1.2 ارب ڈالر کی قسط موصول ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق رقوم سٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں منتقل کردی گئی ہیں، آئی ایم ایف نے 8 دسمبر کو پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی منظوری دی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ رقم موجودہ قرض پروگرام کی تیسری قسط کے طور پر پاکستان کو جاری کی گئی ہے، آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اقدامات کی مد میں اضافی 20 کروڑ ڈالر بھی جاری کیے ہیں۔ روزانہ مستند اور...
    راولپنڈی میں عوامی اجتماعات اور ریلیوں پر پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144 میں توسیع کر دی گئی ہے۔ اب یہ پابندی 17 دسمبر تک برقرار رہے گی، جس کا مقصد شہر میں امن و امان کو یقینی بنانا اور حساس تنصیبات کی حفاظت کرنا بتایا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے، شہری کسی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں، اسلام آباد انتظامیہ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈاکٹر حسن وقار چیمہ نے ضلع راولپنڈی میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔ ضلع انٹیلی جنس کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق حساس تنصیبات، اہم سڑکیں اور دیگر اہم جگہوں پر ممکنہ خطرات لاحق ہیں، اور بعض عناصر قانون و انتظامیہ کے خلاف کارروائیاں کر...
    میدان کے ہیرو WhatsAppFacebookTwitter 0 11 December, 2025 سب نیوز تحریر: محمد محسن اقبال جمعہ، 18 اپریل 1986 کو پاکستان اور بھارت کے درمیان آسٹرل ایشیا کپ کا فائنل جس کا غیر معمولی شدت سے انتظار کیا جا رہا تھا۔ میچ سے ایک دن پہلے ہی ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ پوری قوم ایک ہی لمحے کے انتظار میں ٹھہری ہوئی ہے۔ اگلے روز گھروں میں تمام کام وقت سے پہلے نمٹا لیے گئے، اور لوگ یوں ٹی وی کے سامنے جمع ہو گئے جیسے کسی قومی تقریب میں شریک ہوں۔ اسٹیڈیم بھی پاکستان اور بھارت کے جوش و خروش سے بھرے شائقین سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ...
    بلوچستان کے ضلع ژوب کی کلی عثمان زئی کے پہاڑوں پر واقع جنگلات میں شدید آگ لگ گئی ہے۔ مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ آگ زیتون کے درختوں والے جنگلات تک پھیل گئی ہے اور دھوئیں کے بادل پورے علاقے میں پھیل گئے ہیں جس سے مقامی آبادی اور جنگلی حیات کو خطرہ لاحق ہے۔ ڈپٹی کمشنر ژوب عارف زرگون نے بتایا کہ آگ پر قابو پانے کے لیے متعلقہ محکموں کی ٹیمیں فوری طور پر روانہ کر دی گئی ہیں۔ محکمہ جنگلات کی ٹیم نے بھی پہاڑوں پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔ مزید کہا گیا ہے کہ مقامی لوگ بھی آگ کو پھیلنے سے روکنے میں حکام کے ساتھ تعاون کر رہے...
    واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر ملکی دولت مند افراد کے لیے خصوصی اور تیز رفتار امیگریشن اسکیم ’’ٹرمپ گولڈ کارڈ‘‘ باضابطہ طور پر لانچ کر دی ہے، جس کے تحت کم از کم 10 لاکھ ڈالر (تقریباً 28 کروڑ پاکستانی روپے) کی ادائیگی پر درخواست گزاروں کو امریکا میں تیز ترین مستقل رہائش اور شہریت کا راستہ فراہم کیا جائے گا۔ ٹرمپ نے بدھ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اعلان کیا کہ یہ کارڈ ’’اہلیت اور مکمل جانچ پڑتال‘‘ کے بعد خریداروں کو براہِ راست شہریت کا راستہ فراہم کرے گا۔ ان کے مطابق اس اسکیم کا مقصد امریکی کمپنیوں کو اعلیٰ معیار اور قیمتی مہارت رکھنے والا ’’ٹیلنٹ‘‘ رکھنے میں مدد فراہم...
    دہشتگرد افغان سرزمین پاکستان کی قومی سلامتی اور خودمختاری کے خلاف استعمال کر رہے ہیں، عاصم افتخار WhatsAppFacebookTwitter 0 11 December, 2025 سب نیوز نیویارک(آئی پی ایس)پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے افغانستان کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ افغان سرزمین سے پھوٹنے والی دہشت گردی پاکستان کی قومی سلامتی اور خودمختاری کے لیے سب سے سنگین خطرہ ہے۔ سفیر عاصم افتخار نے اجلاس میں اپنے خطاب میں کہا کہ محترمہ صدر میں ابتدا میں سلووینیا کی صدارت اور اس ماہ کونسل کی مؤثر قیادت پر اسے خراجِ تحسین پیش کرنا چاہوں گا۔ ہم سلووینیا کے وفد کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے بطور منتخب...
    اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے خبردار کیا ہے کہ افغان سرزمین سے جاری دہشتگردی کی سرگرمیاں پاکستان کے استحکام اور سلامتی کے لیے ایک سنگین اور ناقابل قبول خطرہ بن چکی ہیں۔ سلامتی کونسل سے افغانستان کی صورتحال پر خطاب کرتے ہوئے، پاکستانی مندوب نے واضح مؤقف اختیار کیا کہ اگر افغان عبوری حکومت (طالبان) نے عسکریت پسند گروہوں کے خلاف کارروائی نہیں کی تو پاکستان اپنے قومی دفاع کے تحت اپنے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرنے  کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے افغانستان میں دہشتگردوں کو جدید اسلحے کی فراہمی امن کے لیے خطرہ، پاکستان کا اقوام متحدہ میں انتباہ عاصم افتخار نے اقوام متحدہ کی مانیٹرنگ ٹیم کی رپورٹ کا...
    نیویارک: پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے افغانستان کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ افغان سرزمین سے پھوٹنے والی دہشت گردی پاکستان کی قومی سلامتی اور خودمختاری کے لیے سب سے سنگین خطرہ ہے۔ سفیر عاصم افتخار نے اجلاس میں اپنے خطاب میں کہا کہ محترمہ صدر میں ابتدا میں سلووینیا کی صدارت اور اس ماہ کونسل کی مؤثر قیادت پر اسے خراجِ تحسین پیش کرنا چاہوں گا۔ ہم سلووینیا کے وفد کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے بطور منتخب رکن اپنی دو سالہ مدت کے دوران کونسل کے کام میں جو عزم، محنت اور قیمتی خدمات انجام دیں، وہ قابلِ قدر ہیں۔ میں...
    امریکا نے غیر ویزا ممالک سے آنے والے لاکھوں مسافروں کے لیے داخلے کی شرائط مزید سخت کرنے کی تیاری کر لی ہے، جس کے تحت اب انہیں گزشتہ 5 سال کی سوشل میڈیا سرگرمی، پرانے ای میل اکاؤنٹس، خاندانی معلومات اور بائیومیٹرک ریکارڈ بھی فراہم کرنا پڑ سکتا ہے۔ امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی نے اس مجوزہ تبدیلی کو قومی سلامتی کے لیے لازمی قرار دیا ہے، جبکہ ناقدین اسے نجی زندگی میں بے جا مداخلت اور نگرانی کے نظام کی طرف قدم قرار دے رہے ہیں۔ US may soon require visitors from 42 countries to share 5 years of social media history, email accounts, family details, and biometrics, even if they can enter without a visa, under new DHS...
    پاکستان تحریک انصاف پر 9 مئی کے بعد سے مختلف پابندیاں عائد کی گئی ہیں، تاہم اب بھی ان پابندیوں کا سلسلہ رک نہیں رہا ہے اور اب حکومت نے بانی پی ٹی آئی سے جیل میں اہل خانہ کے ساتھ ملاقاتوں پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: موجودہ آرمی چیف کے دور میں عمران خان کی رہائی ممکن ہے، بیرسٹر گوہر علی خان وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو اب تک عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان 28 ماہ سے جیل میں قید ہیں اور ان کی رہائی کے لیے متعدد احتجاج اور دھرنے ہو چکے ہیں، لیکن تاحال رہائی نہیں ہوسکی ہے، جبکہ رہائی کے...
    اسلام آباد کے سیکٹر ایف 8 میں واقع ایمریٹس پارک کی تعمیرِ نو اور بحالی کا منصوبہ کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اور متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے کے اشتراک سے مکمل کر لیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں شاندار ایڈوانچر پارک کی تعمیر کا امکان اس اہم پیشرفت نے نہ صرف پارک کی خوبصورتی میں اضافہ کیا ہے بلکہ شہریوں کو معیاری تفریحی سہولیات بھی فراہم کی ہیں۔ منصوبے کے تحت ٹوٹے ہوئے واکنگ ٹریکس کو مکمل طور پر نئے سرے سے بنایا گیا، جدید اسمارٹ بینچز اور توانائی بچانے والی ایل ای ڈی لائٹس نصب کی گئیں اور سبزہ کاری اور لینڈ اسکیپنگ کو بھی بین الاقوامی معیار کے مطابق بہتر بنایا گیا ہے۔ بچوں...
    پاکستان کی وفاقی حکومت کی جانب سے مانسہرہ سے چین (سنکیانگ) تک مجوزہ نئی سڑک کی منظوری نے نہ صرف ملک کے اندر بلکہ خطے میں بھی جیو اکنامک اور جیو اسٹریٹجک بحث کو جنم دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سی پیک فیز ٹو کی رفتار میں اضافہ، اقتصادی زونز کے ذریعے 2030 تک 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری ہدف اس منصوبے کو بعض حلقوں میں وسط ایشیائی ریاستوں تک رسائی کے لیے افغانستان کے روایتی زمینی راستے کے ممکنہ متبادل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے تاہم سوال یہ ہے کہ کیا یہ واقعی افغانستان کا مکمل نعم البدل بن سکتا ہے؟ وفاقی حکومت کے مطابق یہ سڑک دراصل قراقرم ہائی وے کی اپ گریڈ اور متبادل الائنمنٹ کے...
    واشنگٹن: امریکا نے سخت فیصلہ کرتے ہوئے جنوری سے اب تک 85 ہزار ویزے منسوخ کردیے، بھارتیوں کی اپائنٹمنٹ تاریخ تک ملتوی کردی گئی۔ امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا کہ امیگریشن کے سخت قوانین کے نفاذ کے بعد جنوری سے اب تک 85,000 ویزے منسوخ کر دیے گئے ہیں جس کی بنیادی وجہ حملہ اور چوری کے واقعات ہیں جبکہ ایسے جرائم میں ملوث افراد کو امریکی شہریوں کے لیے براہ راست خطرہ قرار دیا گیا۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ پوسٹ میں اس حوالے سے معلومات شیئر کی ہیں، پوسٹ میں بتایا گیا کہ جنوری سے 85,000 ویزے منسوخ کیے جا چکے ہیں، صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سیکریٹری آف اسٹیٹ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251211-01-17 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فرقہ واریت کا خاتمہ ضروری ہے اس کے لیے علما اپنا کردار ادا کریں، اب بھی کچھ علما ایسے ہیں جو فرقہ واریت پر بات کرتے ہیں، فرقہ پرستی کا خاتمہ وقت کی ضرورت ہے،جادوٹونے سے ملک ترقی نہیں کرے گا،افواج پاکستان کی قربانیوں کا مذاق اڑائیں گے تو کون پاکستان کی عزت کرے گا،علما کرام اور ہم سب کی ذمے داری ہے کہ اپنی اس فوج کا دفاع کریں جس نے ہمارے دفاع کے لیے اپنے لہو سے تاریخ رقم کی۔ یہ بات انہوں نے قومی علما کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی...
    پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی اور باہمی تنازعات پر پہلی بار ہمسائیہ ملک چین نے بھی ردعمل دیدیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے زور دیا کہ پاکستان اور افغانستان کشیدگی کم کرنے کے لیے بات چیت کا راستہ اپنائیں۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ باہمی اختلافات اور تنازعات کو سفارتی سطح پر بات چیت سے فوری طور پر حل کریں۔ ترجمان گو جیاکن نے مزید کہا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں ہی چین کے روایتی اور دوستانہ پڑوسی ممالک ہیں اور یہ دونوں بھی ہمیشہ ایک دوسرے کے پڑوسی رہیں گے۔ اُن کے بقول چین کی خواہش ہے کہ دونوں ممالک اختلافات اور تنازعات کو بات چیت اور مشاورت کے ذریعے حل کریں، کشیدگی...
    وزیراعظم شہباز شریف اور انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعلقات، دفاع، سلامتی، صحت، تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی، زراعت اور ماحولیاتی تعاون مزید مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ اور دو طرفہ تجارتی حجم بڑھانے کے لیے اتفاق کیا ہے، اس موقعے پر 7معاہدوں اور مفاہمتی یاد داشتوں پر دستخط کیے گئے۔ دوسری جانب ایک اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے حالیہ مالی اجرا اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان معاشی استحکام اور ترقی کے لیے ضروری اقدامات پر عملدرآمد کر رہا ہے۔  وہ وقت دور نہیں جب پاکستان قرضوں سے مکمل نجات حاصل کر کے معاشی طور...
    اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف رٹ قابل سماعت قرار دے دی گئی ہے۔ اس ضمن میں کئی قانونی ابہام موجود تھے اور ہیں۔ کیا کسی جج کے خلاف رٹ کے ذریعے کارروائی کی جا سکتی ہے؟ کیا جج کے خلاف کارروائی کرنے کا واحد فورم سپریم جیوڈیشل کونسل نہیں ہے؟ بہر حال ابھی کی خبر یہی ہے کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور متعلقہ یونیورسٹی نے بھی رٹ میں جواب جمع کروا دیا ہے اور رٹ قابل سماعت ہو گئی ہے۔ اس سے قبل سپریم جیوڈیشل کونسل کے قواعد میں بھی تبدیلی کی گئی اور یہ طے کیا گیا کہ اگر کسی جج کے خلاف کارروائی کا آغاز ہو جاتا ہے تو اگر وہ مستعفی...
    پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی اور باہمی تنازعات پر پہلی بار ہمسائیہ ملک چین نے بھی ردعمل دیدیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے زور دیا کہ پاکستان اور افغانستان کشیدگی کم کرنے کے لیے بات چیت کا راستہ اپنائیں۔  چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ باہمی اختلافات اور تنازعات کو سفارتی سطح پر بات چیت سے فوری طور پر حل کریں۔ ترجمان گو جیاکن نے مزید کہا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں ہی چین کے روایتی اور دوستانہ پڑوسی ممالک ہیں اور یہ دونوں بھی ہمیشہ ایک دوسرے کے پڑوسی رہیں گے۔ اُن کے بقول چین کی خواہش ہے کہ دونوں ممالک اختلافات اور تنازعات کو بات چیت اور مشاورت کے ذریعے حل کریں، کشیدگی...
    گوگل فوٹوز نے صارفین کے لیے ویڈیوز ایڈیٹنگ اور نمایاں جھلکیوں کی تیاری کو مزید آسان بنانے کے لیے جدید اور جامع فیچر متعارف کروا دیے ہیں۔ نئے فیچرز میں خصوصی نمونے شامل ہیں جن میں پہلے سے موجود دُھنیں اور متن شامل کیا جاسکتا ہے، جبکہ ویڈیو ایڈیٹر کو بھی نئے انداز میں ترتیب دیا گیا ہے۔ یہ سہولت بیک وقت اینڈرائیڈ اور آئی فون دونوں کے لیے دستیاب ہے۔ یہ بھی پڑھیں: گوگل فوٹوز میں نئے مصنوعی ذہانت کے فیچرز متعارف فی الحال یہ نئے نمونے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے کھولے گئے ہیں، جن کے ذریعے کوئی بھی شخص اپنا نمونہ منتخب کرکے تصاویر اور ویڈیو کلپس شامل کرتا ہے، اور نظام خودکار طور پر موسیقی کی تال کے...