2025-12-14@09:39:49 GMT
تلاش کی گنتی: 536
«لوٹ مار»:
پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کے علاقے کوٹ سمابہ میں پولیس مقابلے کے دوران 5 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق ڈی پی او عرفان علی سموں نے کہا کہ ڈاکو شہری سے 6 لاکھ روپے لوٹ کر کوٹ سمابہ کی جانب فرار ہو رہے تھے، جس دوران پولیس مقابلہ ہوا اور 5 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ عرفان علی سموں نے بتایا کہ ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت نہیں ہو سکی تاہم کچے میں ڈاکوؤں کےخلاف آپریشن جاری ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">روم : اطالوی حکام نے اثار قدیمہ کے مقبروں میں تاریخی نوواردات کے چوری میں ملوث درجنوں چوروں کو گرفتار کرلیا ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق اعلیٰ حکام نے مقبروں کے 34 چوروں کو گرفتار کرلیا ہے، جن پر سسلی اور پڑوسی علاقے کلابریا میں آثار قدیمہ کے مقامات سے خزانے لوٹنے میں ملوث ہونے کا شبہہ ہے۔ اٹلی میں فنی اور آثار قدیمہ کے ورثے کی لوٹ مار صدیوں پرانا مسئلہ ہے جبکہ قومی جینڈر میری کی آرٹ کرائمز فورس نے پچھلے چند سال میں چوری شدہ نوادرات کی بازیابی میں کچھ کامیابی حاصل کی ہے۔ پولیس اور پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر کے مطابق سسلی میں 9 افراد کو مجرمانہ سازش، ثقافتی املاک کی چوری، چوری شدہ...
راولپنڈی: چئیرمین نیب کا کہنا ہے کہ پاکستان کو لوٹنے والوں کے لیے لندن اور دوبئی سیف زونز نہیں رہیں گے، اسپیکر قومی اسمبلی کہتے ہیں پہلے نیب سیاسی انتقام میں لگا ہوا تھا لیکن اب اچھاکام کرنیوالوں کو نیب سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کی مناسبت سے نیب راولپنڈی کے زیراہتمام آگاہی واک کا اہتمام کیاگیا جس میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، اراکین قومی اسمبلی، چیئرمین نیب ،اسکولوں کے بچوں سمیت مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی نیب راولپنڈی وقاراحمد چوہان نے کہا موجودہ نیب نے 20،20سال پرانے کیسز حل کیے، 7.13ارب روپے...
پاکستان کو لوٹنے والوں کیلئے لندن اور دبئی سیف زونز نہیں رہیں گے، چیئرمین نیب WhatsAppFacebookTwitter 0 10 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)چیئرمین نیب کا کہنا ہے کہ پاکستان کو لوٹنے والوں کے لیے لندن اور دوبئی سیف زونز نہیں رہیں گے، اسپیکر قومی اسمبلی کہتے ہیں پہلے نیب سیاسی انتقام میں لگا ہوا تھا لیکن اب اچھاکام کرنیوالوں کو نیب سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کی مناسبت سے نیب راولپنڈی کے زیراہتمام آگاہی واک کا اہتمام کیاگیا جس میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، اراکین قومی اسمبلی، چیئرمین نیب ،اسکولوں کے بچوں سمیت مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251210-11-3 جیکب آباد (نمائندہ جسارت)جیکب آباد میں روڈ پر ناکہ لگا کر مسلح افراد کی لوٹ مار ،بیوپاری ،مسافر سے نقدی موبائل فون چھین لئے گئے۔ جیکب آباد کے باہو کھوسو تھانہ کی حدودگودو نہر کے قریب ایک درجن مسلح افراد نے رود پر ناکہ لگا کر آنے جانے والوں سے لوٹمار کی مسافر ظہور احمد سندرانی سے پچاس ہزار نقدی موبائل فون ،مویشی کے بیوپاری شبیر مرہیٹو سے ڈیڑھ لاکھ اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے ،جیکب آباد کی شاہرائوں پر ڈاکوئوں کا راج قائم ہو گیا ہے جس کے باعث شہری خوف کا شکار ہیں اور پولیس غائب ہے شہریوں نے حکومت سندھ سے ضلع جیکب آباد میں بے امنی کا نوٹس لیکر امن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت)ٹھٹھہ شہر کے مین اسٹاپ پر سیکورٹی گارڈز کی موجودگی میں ٹھٹھہ مین اسٹاپ پر نیشنل بینک کے سامنے نجی بینک الحبیب سے 40 لاکھ روپے کیش نکلوانے کے بعد تاجرپہلاج مل باہر نکلا تو موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے اسے لوٹ لیا۔ دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ڈاکوؤں نے تاجر کو گاڑی سے نکلنے نہیں دیا اور چیخ و پکار کے باوجود سیکورٹی گارڈز نے کوئی کارروائی نہ کی۔ بینک کے سامنے پولیس کی موجودگی کے باعث ملزمان آرام سے فرار ہوگئے۔ نجی الحبیب بینک کے منیجر سمیت انتظامیہ نے پولیس اور صحافیوں کو واقعے کی تفصیل دینے سے انکار کردیا۔ بینک عملے نے تاجر کے 40 لاکھ روپے کی واپسی کی تصدیق...
کراچی: ضلع کورنگی پولیس سے بے خوف لٹیروں کی لانڈھی نمبر 6 میں دن دیہاڑے راہ چلتے شہری سے ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، مسلح ملزمان شہری سے 18 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کورنگی پولیس سے بے خوف لٹیروں کی لانڈھی نمبر 6 میں دن دیہاڑے راہ چلتے شہری سے ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ فوٹیج میں 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 مسلح ملزمان کو دیکھا جا سکتا ہے۔ موٹر سائیکلوں پر سوار ڈاکوؤں نے لوٹنے کی غرض سے شہری کو روکنے کی کوشش کی، مسلح ملزمان کو دیکھ کر شہری گھبراہٹ شکار ہوئے تاہم ملزمان نے شہریوں کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈیفنس خیابان مجاہد میں گھریلو ملازم تاجر کے گھر 5 کروڑ سے زائد کی ڈکیتی کرکے فرار ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں بغیر تصدیق ملازم رکھنا ایک اور تاجر کو مہنگا پڑگیا۔ڈیفنس فیزفائیو خیابان مجاہد میں تاجر کے گھر پانچ کروڑ سے زائد کی ڈکیتی ہوئی ، جو کسی اور نے نہیں بلکہ مبینہ طور پر گھر کے ملازم بلال کی جانب سے کی گئی ہے۔اس واردات کا مقدمہ درخشاں تھانے میں درج کرلیا گیا، ڈکیتی دو روز قبل ملازم بلال اور اس کے ساتھیوں کی جانب سے کی گئی۔ایف آئی آر میں کہا گیا کہ تاجر اپنے گھرسے والدہ کے ہمراہ نکلا، گھرپرصرف نانی موجود تھی، کچھ ہی دیر بعد نانی کی جانب سے فون آیا...
غزہ میں انسانی امداد لوٹنے اور اسرائیل کے ساتھ تعاون کرنے میں ملوث ایک معروف جرائم پیشہ گروہ کے سرغنے یاسر ابو شباب کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے۔ عرب اور اسرائیلی میڈیا کے مطابق ابو شباب غزہ میں جاری جنگ کے دوران اسرائیل نواز سرگرمیوں، حماس مخالف کارروائیوں اور امدادی سامان چوری کرنے کے الزامات کی وجہ سے بدنام تھا۔ رپورٹس کے مطابق اس کی موت غزہ کے مقامی قبائلی عناصر کے ساتھ جھڑپوں کے دوران ہوئی، جس کے بعد اسے جنوبی اسرائیل کے ساروکا میڈیکل سینٹر منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اس کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ یاسر ابو شباب کا گینگ ’پاپولر فورسز‘ غزہ میں آنے والی امداد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) سندھ کی حکمران جماعت کی قیادت مسلسل غلط بیانی کر رہی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں کہ ہم اپنے حقوق کا دفاع کریں گے، لیکن پیپلز پارٹی کی قیادت سندھ کے حقوق کا دفاع کرنے کے بجائے مظلوم قوموں کے وسائل کی لوٹ مار میں اسلام آباد کے ساتھ کھڑی ہے۔ سندھ ہائی کورٹ نے کارونجھر کی کٹائی سے حکومت کو روکنے کا حکم دیا، تاہم بلاول بھٹو زرداری کی سندھ حکومت نے اس حکم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا اور کیس دوبارہ متنازع آئینی عدالت میں لے جایا گیا ہے۔یہ بات عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایڈووکیٹ وسند تھری، مرکزی جنرل سیکریٹری ایڈووکیٹ ساجد حسین مہیسیر، مرکزی نائب صدر ستار رند،...
پاکستان آئیڈل کے بڑے پلیٹ فارم پر سیکڑوں آوازوں کے درمیان ابھرنے والی باصلاحیت کم عمر گلوکارہ فریال امبر اپنی سریلی آواز سے سب کو متاثر کر رہی ہیں۔ فیصل آباد کے گاؤں 3 چک رام دیوالی سے تعلق رکھنے والی 14 سالہ فریال امبر نے مشکل گیت گا کر ایسے سُر بکھیرے کہ بڑے بڑے گلوکار بھی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئے۔ وہ اس وقت تمام 16 اُمیدواروں میں کم عمر ترین گلوکارہ ہیں، پاکستان آئیڈل کے آڈیشن میں شاندار پرفارمنس کے بعد جب وہ ’گولڈن مائیک‘ لے کر اپنے گاؤں پہنچیں تو اُن کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ فریال نے کہا کہ مجھے بچپن سے گانے کا شوق تھا، 6 برس کی عمر میں گنگنانے سے...
کراچی: کراچی کے علاقے سعود آباد ماڈل کالونی میں دو مسلح موٹر سائیکل سوار ملزمان شہری سے قیمتی موبائل فونز اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق ملزمان نے فیس ماسک پہن رکھے تھے اور چند سیکنڈز میں واردات مکمل کرکے باآسانی موقع سے فرار ہوگئے۔ واقعہ آج صبح تقریباً ساڑھے سات بجے پیش آیا تھا۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ماڈل کالونی اور اس کے اطراف صبح کے اوقات میں لوٹ مار کی وارداتیں معمول بنتی جارہی ہیں جس کے باعث شہری شدید عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ دوسری جانب متعلقہ پولیس تاحال واقعے سے لاعلم ہے اور نہ ہی کسی قسم کی کارروائی یا تفتیش کا آغاز کیا گیا ہے، جس پر علاقہ...
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ڈاکو کو زندہ جلانے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں قتل کی دفعہ عائد کی گئی ہے، مقدمے میں 30 سے 35 نامعلوم افراد کا ذکر کیا گیا ہے۔ حکام نے کہا کہ ڈاکو نے لوٹ مار میں مزاحمت پر شہری کو قتل کردیا تھا، ڈاکو کی شناخت ساجد کے نام سے کی گئی تھی۔ View this post on Instagram A post shared by Geo News Urdu (@geourdudottv) اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی موبائل فون سے بنی ویڈیوز کی مدد سے ملزمان کی شناخت کا عمل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) معروف سماجی شخصیت شاہد سومرو نے لوٹ مار کی وار داتوں کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ یکم دسمبر کو رات گیارہ بجے آٹوبھان روڈ پر پی کے چوک پر گیارہ سالہ بچہ محمد احمد بھٹی پی کے رول خرید کر واپس گھر جار رہا تھا کہ رکشے کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھا شخص نے رکشہ سے ٹکر ماری اور پھر اس پر پسٹل کے بٹ مارکر موبائل فون چھین لیا۔ انہوںنے ڈی۔آئی۔جی ریجن پولیس حیدرآباد سے مطالبہ کیا ہے کہ رہزنوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔ اسٹاف رپورٹر گلزار
پیپلز پارٹی قبضہ مافیا ‘ سندھ حکومت کرپشن ‘ نا اہلی و لوٹ مار کا بدترین شاہکار بن چکی ‘حافظ نعیم الرحمن
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے ادارہ نورِ حق میںامیر کراچی منعم ظفر خان و دیگر رہنمائوں کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ایک قبضہ مافیا ، سندھ حکومت کرپشن ، نا اہلی اور لوٹ مار کا بدترین شاہکار بن چکی ہے اور اس کے سرپرست وہ لوگ ہیں جن کو اپنی مرضی کی ترامیم اور قانون سازی کرنی اور استثنا حاصل کرنے ہوتے ہیں ، کراچی صوبے کے بجٹ کا 98فیصد حصہ فراہم کرتا ہے لیکن اس شہر اور عوام کا کوئی پُر سان حال نہیں ، سندھ حکومت گزشتہ 15برس میں کراچی کے 3360ارب روپے کھا چکی ہے ، صوبوں اور انتظامی یونٹس بنانے کی بحثیں...
کراچی:(نیوزڈیسک) شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے موبائل فون شاپس میں لوٹ مار کرنے والے مبینہ دو ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے چھینے گئے 37 موبائل فونز برآمد کرلیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ ملیر پولیس کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے ٹیکنیکل بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے موبائل فون شاپس میں ڈکیتی کی وارداتوں میں مبینہ طور پر ملوث گروہ کے دو ڈاکوؤں وحید عرف بلیڈ اور ہجرت عرف کمانڈو کو گرفتار کرلیا۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ڈاکو اسلحے کے زور پر اسٹریٹ کرائمز اور موبائل فونز کی شاپس پر وارداتیں کر کے قیمتی موبائل فونز لوٹ کر فرار ہوجاتے تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان چند روز قبل قائد آباد کے علاقے میں...
کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے موبائل فون شاپس میں لوٹ مار کرنے والے مبینہ دو ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے چھینے گئے 37 موبائل فونز برآمد کرلیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ ملیر پولیس کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے ٹیکنیکل بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے موبائل فون شاپس میں ڈکیتی کی وارداتوں میں مبینہ طور پر ملوث گروہ کے دو ڈاکوؤں وحید عرف بلیڈ اور ہجرت عرف کمانڈو کو گرفتار کرلیا۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ڈاکو اسلحے کے زور پر اسٹریٹ کرائمز اور موبائل فونز کی شاپس پر وارداتیں کر کے قیمتی موبائل فونز لوٹ کر فرار ہوجاتے تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان چند روز قبل قائد آباد کے علاقے میں ایک موبائل...
گرفتار ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ مختلف ڈکیتوں، منشیات فروشوں اور کار لفٹرگروہوں کے ساتھ رابطے میں رہتا ہے اور ان کو وارداتوں کیلئے غیر قانونی اسلحہ فروخت کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ رینجرز نے پہلوان گوٹھ کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے نجی کمپنی کی کیش وین لوٹنے کی واردات میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم نے 2021ء میں اپنے چھوٹے بھائی اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ آئی آئی چند ریگر روڈ پر نجی کمپنی کی کیش وین سے 20 کروڑ 50 لاکھ کی رقم لوٹی تھی۔ ترجمان کے مطابق سندھ رینجرزنے خفیہ معلومات کی بنیاد پر پہلوان گوٹھ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی اسلحہ کی خرید و فروخت، ڈکیتی اور دیگر متعدد وارداتوں میں...
کراچی کے علاقے کلفٹن میں بینک سے رقم لیکر نکلنے والے نجی کمپنی کے ملازمین سے موٹرسائیکل سوار ملزمان 17 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق کلفٹن بلاک 7 میں مسلح ڈاکوؤں نے 17 لاکھ روپے لوٹ لیے، کمپنی کے 3 ملازمین بینک سے رقم لیکر نکلے تھے کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار 3 ملزمان نے بینک کے قریب ہی واردات کی۔پولیس کو شبہ ہے کہ ملزمان متاثرہ افراد کی جانب سے بینک سے رقم نکلوانے سے متعلق پہلے ہی آگاہ تھے، تاہم واردات کے حوالے سے سی سی ٹی وی فوٹیجز اور عینی شاہدین کے بیانات لیے جا رہے ہیں۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)قائدآباد پولیس نے ایک خاتون کو نشہ آور چیز کھلا کر اس سے سونے کی بالیاں اتارنے والی مرکزی ملزمہ کو الکرم کپڑا مارکیٹ کے علاقے سے گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمہ نے چند روز قبل قائدآباد کے علاقے میں ایک خاتون کو نشہ آور چیز کھلا کر بے ہوش کیا اور اس دوران اس کے سونے کی بالیاں اتار کر فرار ہوگئی تھی۔گرفتار ملزمہ کی شناخت تسمیہ کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے اس کے قبضے سے سونے کی بالیاں اور نشہ آور گولیاں بھی برآمد کر لی ہیں۔ ملزمہ بازاروں میں گھوم پھر کر خواتین کو نشانہ بناتی تھی، انہیں مختلف طریقوں سے نشہ آور چیز کھلا کر اپنے قابو میں لاتی اور...
چترال کی لوٹ کوہ ویلی کے دور دراز اور پہاڑی علاقے میں برفانی چیتا نظر آیا، جسے کھلی آنکھوں سے دیکھنا ایک بڑی پیشرفت تصور کی جا رہی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ نایاب جنگلی جانور، جو چترال کے ہندوکش پہاڑوں میں صدیوں سے مقیم تھا، حالیہ برسوں میں غائب ہو گیا تھا۔ مقامی میڈیا کے مطابق، جمعرات کو لوٹ کوہ ویلی کے ایک پہاڑی گاؤں میں تین دیہاتیوں نے برفانی چیتے کو دیکھا۔ شاہ عبد الرحیم، جو منور گاؤں کونسل کے چیئرمین ہیں، نے ’ڈان‘ کو بتایا کہ چیتا گاؤں کے دو رہائشیوں، بزرک شاہ اور بہادر شاہ، کے قریب آ گیا تھا جب وہ مسجد سے واپس اپنے گھروں کی طرف جا رہے تھے۔ ایک خاتون...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شہر قائد میں سچل پولیس نے سپر ہائی وے چانڈیو گوٹھ کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران ایک زخمی سمیت دو ڈاکوئوں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم عظمت کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ دوسرے ملزم اشوک کو تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے پستول، موٹر سائیکل، موبائل فون، خواتین سے چھینا گیا پرس اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دونوں ملزمان اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ گروہ شاپنگ مالز، شادی ہالز اور ریسٹورانٹس کے باہر زیادہ تر خواتین کو نشانہ بناتا تھا۔ واقعے کے وقت بھی ملزمان ایک...
کراچی: شہر قائد میں سچل پولیس نے سپر ہائی وے چانڈیو گوٹھ کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران ایک زخمی سمیت دو ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم عظمت کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ دوسرے ملزم اشوک کو تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے پستول، موٹر سائیکل، موبائل فون، خواتین سے چھینا گیا پرس اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دونوں ملزمان اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ گروہ شاپنگ مالز، شادی ہالز اور ریسٹورانٹس کے باہر زیادہ تر خواتین کو نشانہ بناتا تھا۔ واقعے کے وقت بھی ملزمان ایک فیملی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ایپکا سندھ امن گروپ کے صوبائی جنرل سیکرٹری شاہد سومرو نے جاری بیان میں کہا کہ حیدرآباد کے مختلف کالجز میں انرولمنٹ فیس کے نام پر عملہ بھتا مافیا بنا ہوا ہے۔ طلبہ کیلئے کالج کی داخلہ فیس سیکرٹری کالجزایجوکیشن اور ڈائریکٹر کالجز ریجن حیدرآباد کی جانب سے بالکل فری کرنے باوجود کالج عملہ طلبہ سے 300 روپے سے ہزاروں روپے ان سے لوٹ رہا ہے۔ گورنمٹ بوائز کالج پی۔جی لطیف آباد 11 میں انرولمنٹ فیس کے نام پر رشوت خورعملہ جہانزیب ناغڑ اور شاہ رخ نے رشوت خوری کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ ایپکا سندھ امن گروپ نے وزیراعلیٰ سندھ،صوبائی وزیر تعلیم سندھ، سیکرٹری ایجوکیشن سندھ اور ڈائریکٹر کالجز ریجن حیدرآباد سے مطالبہ کیا کہ...
قصور: گگڑ چوک میں مسلح ڈاکوؤں نے پٹرول پمپ پر واردات کرتے ہوئے 17 لاکھ روپے لوٹ لیے۔ واردات کے دوران مزاحمت پر ایک نوجوان ملازم کو گولی مار کر زخمی کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ روز کو پیش آیا جب چھ مسلح ڈاکو پٹرول پمپ پر پہنچے عملے کو یرغمال بنا کر کیش باکس سے 17 لاکھ روپے نقدی جمع کی اور فرار ہو گئے۔ ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر پمپ ملازم 26 سالہ ساجد کے سر پر فائر کیا، جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی کو فوری طور پر بلھے شاہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ پولیس تھانہ تھہ شیخم نے مقدمہ درج کرکے...
لاہور: سرائے مغل میں پانچ مسلح افراد نے شہری کے گھر میں گھس کر طلائی زیورات اور نقدی لوٹ لی جبکہ ملزمان جواں سالہ لڑکی کو بھی اغوا کر کے ساتھ لے گئے۔ پولیس کے مطابق ڈکیتی کا واقعہ گزشتہ رات پیش آیا جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ واقعے کی ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے پہلے گاڑی کا لاک توڑنے کی کوشش کی، ناکامی پر گھر میں داخل ہوئے۔ گھر میں گھستے ہی ملزمان نے کیری ڈبہ کی چابی مانگی، انکار پر اہلِ خانہ کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملزمان نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایڈووکیٹ وسند تھری، سندھیانی تحریک کی مرکزی صدر عمرہ سمون، عوامی تحریک کے مرکزی سینئر نائب صدر نور احمد کاتیار، مرکزی رہنما ڈاکٹر رسول بخش خاصخیلی، ماہ نور ملاح، ڈاکٹر ماروی سندھو، نور نبی پلیجو اور پرھ سومرو نے اپنے مشترکہ پریس بیان میں کہا ہے کہ 27ویں ترمیم، کارپوریٹ فارمنگ، نہروں، معدنی وسائل کی لوٹ مار اور سندھ کو تقسیم کرنے کی سازش کے خلاف سندھیانی تحریک کی جانب سے اعلان کردہ سندھ کا وجود اور وسائل بچاؤ مارچ کی تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں۔آج 16 نومبر کو ہزاروں خواتین معصوم بچوں سمیت احتجاجی مظاہرہ کریں گی۔ مارچ سٹی گیٹ سے شروع ہو کر حیدرآباد پریس کلب پر پہنچے گا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(پ ر)سابق جماعت اسلامی ضلع شمالی سیکرٹری اطلاعات علاقہ خداکی بستی کے صاحبزادے وا الخدمت کا کارکن عمر احمد گزشتہ روز رات 9 بجے الخدمت فلٹر پلانٹ سے گھر دروازے پر پہنچا تو ایک موٹر سائکل پر دو مسلح ڈکیٹ نے اسلحے کے زورپر قیمتی موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے جس کی اطلاع 15 اور سی پی ایل سی کو دی کمپلین نمبر1687126 دیاگیا۔اورسرجانی ٹاؤن تھانے میں بیان جمع کردیاگیا۔امیر جماعت اسلامی ضلع شمالی طارق مجتبی نے حسن بروھی گوٹھ نذد خدا کی بستی میں لوٹ مار گھروں میں چوری کی واردہ وارداتوں میں اضافے کے واقعات پر گہرے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عمر احمد کی ڈکیٹی پر سخت مزمت کی ہے اور قانون نافذ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میرپورخاص(نمائندہ جسارت) صرافہ بازار کے جیولرز سے تین مسلح افراد کی ڈکیتی 12 لاکھ سے زائد رقم لوٹ کر فرار ، واقع کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی تاجر تنظیموں میں غم و غصّے کی لہر ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق صرافہ بازار کا دوکاندار سہیل میمن اپنی دوکان بند کرکے جیسے ہی گھر کے دروازے پر پہنچا تو پہلے سے گھات لگائے تین مسلح ملزمان موٹر سائیکل پر سوار افراد نے سہیل میمن کو دبوچ لیا اور اس سے 12 لاکھ روپے اسلحہ کے زور پر لوٹ لیے۔ نمائندہ جسارت گلزار
پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کی باعزت وطن واپسی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ گزشتہ ایک روز کے دوران قریباً 11 ہزار 600 افغان مہاجرین کو افغانستان واپس بھیجا گیا۔ اب تک مجموعی طور پر قریباً 16 لاکھ 96 ہزار مہاجرین وطن واپس جا چکے ہیں۔ مزید پڑھیں: باقی ماندہ افغان باشندوں کو بھی پاکستان چھوڑنے کا حکم، چمن بارڈر پر بے پناہ رش پاکستانی حکام کے مطابق ہر شخص کے دستاویزات کی تصدیق کے بعد ہی سرحد عبور کرنے کی اجازت دی جا رہی ہے اور واپسی مکمل طور پر قانونی اور منظم طریقے سے کی جا رہی ہے۔ ایف سی اور سول انتظامیہ کی جانب سے مہاجرین کے لیے رہائش اور کھانے کا بھی انتظام کیا جا رہا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251112-2-4 محراب پور(جسارت نیوز)چابی چور نے سیپکو ملازم کو چونا لگا دیا موٹر دسائیکل لے اڑا،پولیس کارروائی میں ایک منشیات فروش، دو روپوش و اشتہاری گرفتار،دریا خان مری پولیس تھانہ کی حدود میں سیپکو ملازم ممتاز بھاٹ کی گھر کے باہر کھڑی ہوئی موٹر سائیکل کو چابی چور چرا کر لے گیا،دوسری طرف بھریا روڈ پولیس نے ایک کارروائی میں وقار علی اجن کو 500 گرام چرس سمیت گرفتار کرکے منشیات کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے،بھریا سٹی پولیس نے ایک کارروائی میں اشتہاری ملزم عباس کلہوڑو کو گرفتار کرلیا ہےٰ۔ سیف اللہ
سماجوادی پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ بدعنوانوں کا پردہ فاش مسلسل جاری رہنا چاہیئے، جو لوگ دیمک کیطرح جمہوریت کو اندر سے کھوکھلا کررہے ہیں، انکے دن اب ختم ہوچکے ہیں، نئی نسل ایک نیا مستقبل تعمیر کریگی۔ اسلام ٹائمز۔ سماجوادی پارٹی (ایس پی) کے قومی صدر اکھلیش یادو نے "وی وی پی اے ٹی" پرچیاں کچرے میں ملنے پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر سخت نشانہ لگایا ہے۔ سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے اتوار کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ سچے سُوَچھ بھارت کے لئے بی جے پی کے راج میں انتخابی کمیشن کے کچھ لوگوں کی جانب سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251108-08-8 کراچی(اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے مرکزی جنرل سیکرٹری محبوب اعظم، کراچی ڈویژن کے صدر محمود حامد، نائب صدور جاوید حاجی عبداللہ ،سید نوید احمد اور سیکرٹری جنرل عثمان شریف نے کراچی میں تجاوزات کے نام پر مارکیٹوں میں انتظامیہ کی ظالمانہ توڑ پھوڑ سامان کی لوٹ کھسوٹ اور غیر قانونی ہتھکنڈوں کی پرزور مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ معیشت وتاجر دشمن آپریشن فوری طور پر بند کیا جائے، تاجر رہنماؤں نے کہاکہ لیاقت آباد ،صدر، قائد آباد، فیڈرل بی ایریا اور کراچی کے دیگر علاقوں میں جس طرح تجاوزات کے نام پر تاجروں اور عوام کو ہراساں کیا جا رہا ہے وہ کسی طرح بھی قابل برداشت نہیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا کی تاریخ گواہ ہے کہ جب حکمران فلاحی ریاست کے بجائے اپنی عیاشیوں کی ریاست قائم کر لیں تو محلات کے چراغ عوام کے خون سے جلنے لگتے ہیں۔ قدیم روم کے ظالم بادشاہوں نے رعایا کے سروں پر ’’سر ٹیکس‘‘ مسلط کیا۔ فرعونوں نے نیل کے کسانوں سے ’’پانی کا ٹیکس‘‘ وصول کیا۔ یورپ کے عیاش بادشاہوں نے ’’کھڑکیوں‘‘ اور ’’چرچ‘‘ پر ٹیکس لگا کر روشنی اور عبادت دونوں کو قیمت کے ترازو میں تول دیا۔ کشمیر کے ڈوگرہ مہاراجوں نے تو ظلم کی حد کر دی۔ مسلمانوں پر چراغ، گائے، درخت، شادی اور حتیٰ کہ نماز پڑھنے پر بھی ٹیکس لگا دیا۔ تاریخ یہی بتاتی ہے کہ جب حکمرانوں کے ضمیر مر جائیں تو ٹیکس...
دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں جنوبی افریقا نے پاکستانی ٹاپ آرڈر بلے بازوں کے پرخچے اڑا دیے۔فیصل آباد کے اقبال کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے مہمان ٹیم نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔اوپنر فخر زمان صفر پر آؤٹ ہوگئے جب کہ بابر اعظم 11 اور محمد رضوان 4 رنز بناکر پویلین لوٹے۔اس وقت 12 اوورز کا کھیل مکمل ہوچکا ہے اور پاکستانی ٹیم نے تین وکٹوں کے نقصان پر 43 رنز بنائے ہیں۔سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دی تھی، جب کہ سیریز کا دوسرا میچ آج اور تیسرا ہفتہ 8 نومبر کو اقبال اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔
خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع لکی مروت کے علاقے درہ تنگ میں میانوالی روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے ایک ٹرک سے نصف درجن سے زائد موٹر سائیکلیں لوٹ لیں اور پولیس سے مقابلہ کیے بغیر پہاڑی علاقے کی جانب فرار ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں: لکی مروت میں خفیہ اطلاع پر کامیاب آپریشن، 8 خوارج مارے گئے پولیس ذرائع نے وی نیوز کو واقعے کی تصاویر فراہم کی اور بتایا کہ واردات 3 نومبر 2025 کو صبح 10 بجے اس وقت ہوئی جب ایک ٹرک فنی خرابی کے باعث سڑک کنارے کھڑا تھا۔ ذرائع نے واقعے کی مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا 3 نومبر کی شام تقریباً 7 بجے مسلح افراد نے کارروائی کی جبکہ رات 8 بجے کے قریب...
ویب ڈیسک: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ 17 سال کے بعد فیصل آباد میں انٹرنیشنل کرکٹ لوٹ آئی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اپنے مانچسٹر میں پاکستان جنوبی افریقہ میچ کے موقع پر جوش و خروش دیکھ کر اچھا لگا۔ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ فیصل آباد کے لوگوں کا کرکٹ کے لیے جذبے کا کوئی جوڑ نہیں۔ چیئرمین پی سی بی نے یہ بھی کہا کہ فیصل آباد مستقبل میں بھی انٹرنیشنل میچز کی میزبانی جاری رکھے گا۔ آئی سی سی سہ ماہی اجلاس کا آغاز آج سے دبئی میں ہو گا واضح رہے...
یہ کیا ڈرامہ ہے سڑکیں ٹھیک نہیں،مہنگے ای چالان کئے جارہے ہیں، ٹرانسپورٹ ہے نہیں،امیر جماعت اسلامی ای چالان ہزاروں میں آرہے ہیں،لاہور میں جو چالان 200 کا ہے سندھ میں 5 ہزار کا ہے، تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ یہ کیا ڈرامہ ہے سڑکیں ٹھیک نہیں اور مہنگے ای چالان کئے جارہے ہیں، ٹرانسپورٹ ہے نہیں اور ای چالان ہزاروں میں آرہے ہیں، لاہور میں جو چالان 200 روپے کا ہے سندھ میں 5 ہزار روپے کا ہے۔سندھ میں وزیراعلیٰ ہاؤس سے لے کر نیچے تک لوٹ مار جاری ہے ۔کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ ایک مرتبہ پھر 9 ٹاؤنز میں ترقیاتی کاموں...
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیلی حراست میں موجود 65 سالہ قیدی محمد حسین غوادرة کی موت کو جیلوں میں جاری مبینہ طبی غفلت اور خراب رویے کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے اسرائیل کو مکمل طور پر ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں قیدیوں کے ساتھ بدسلوکی، تشدد اور علاج کی محرومی کی پالیسی منظم انداز میں جاری ہے، تاہم اس طرح کے اقدامات فلسطینیوں کے حوصلے کم نہیں کرسکتے۔ یہ بھی پڑھیں: حماس کی جانب سے واپس کیے گئے اجسام یرغمالیوں کے نہیں،اسرائیل کا دعویٰ حماس نے کہا کہ فلسطینی اسیران کے حق میں سرگرمیوں میں مزید اضافہ کیا جائے اور عالمی برادری اور انسانی حقوق کے ادارے اسرائیل کو جوابدہ بنائیں۔ اقوام متحدہ...
پی پی نے کراچی کی نوکریوں پر قبضہ کر رکھا ، شہر کو لوٹ مار سے آزاد کرائیں گے، حافظ نعیم WhatsAppFacebookTwitter 0 2 November, 2025 سب نیوز کراچی (سب نیوز)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے شہر میں سڑکیں بنی ہوئی نہیں ہیں لیکن شہریوں کو ہزاروں کے ای چالان آ رہے ہیں، ہم لوٹ مار اور قبضے کے نظام سے شہر کو آزادی دلائیں گے۔ایک تقریب سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کراچی میں جماعت اسلامی کے منتخب اراکین اپنی بساط سے زیادہ کام کر رہے ہیں اور کریں گے، ایک مرتبہ پھر 9 ٹاونز میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔ان کا کہنا تھا مرتضی وہاب کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کراچی میں سڑکوں کی خستہ حالی کے باوجود شہریوں پر ہزاروں روپے کے ای چالان بھیجے جا رہے ہیں۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ جماعت اسلامی شہر کو لوٹ مار، کرپشن اور قبضہ مافیا کے نظام سے نجات دلائے گی۔ایک تقریب سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی کے منتخب نمائندے اپنی صلاحیتوں اور وسائل سے بڑھ کر عوام کی خدمت کر رہے ہیں اور ترقیاتی کاموں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرتضیٰ وہاب کے کئی منصوبے بھی جماعت اسلامی کے نمائندوں کو مکمل کرنا پڑ رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایس تھری منصوبہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیو ٹاؤن میں اسٹریٹ کرائم کا نیا انداز سامنے آیا ہے جہاں رکشہ گینگ شہریوں کو با آسانی نشانہ بنا کر موبائل فون اور نقدی چھیننے لگا ہے۔ تازہ واقعہ میں مشرق سینٹر کے قریب چینل فائیو کے سیکورٹی گارڈ کو لوٹ لیا گیا۔ چار رکنی گروہ میں شامل ایک خاتون اور تین مرد ملزمان نے گارڈ کو رکشے میں بٹھایااور کچھ ہی فاصلے پر موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔ واردات صبح 10 بج کر 10 منٹ پر پیش آئی تاہم نیو ٹاؤن پولیس بروقت موقع پر نہ پہنچ سکی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رکشہ گینگ انتہائی چالاکی سے شہریوں کو اعتماد میں لے کر رکشے میں بٹھاتا ہے اور تنہائی...
تباہ کن اسلحہ کے ساتھ گھروں کو لوٹنے والے پناہ گزین نہیں دہشت گرد ہیں، خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 31 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغان وفد کے بیان کو بے بنیاد اور غیر منطقی قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کی اور کہا کہ ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کا افغان سرزمین پر پناہ گزینوں کے طور پر موجودگی کا دعویٰ بالکل مضحکہ خیز ہے۔ واضح رہے کہ استنبول مذاکرات میں شریک افغان وفد نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ دہشت گرد اپنے گھروں کو واپس جا رہے ہیں۔ افغانستان وفد کا یہ کہنا کہ ttp کے دھشت گرد اصل میں افغان سر زمین پہ پاکستانی پناہ گزین ھیں جواپنے...
کراچی: ڈیفنس فیز 6 میں ڈکیتی کی بڑی واردات میں ڈاکوؤں نے سرکاری افسر کے گھر سے 2 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا جبکہ ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ڈاکو سرکاری افسر کے بنگلے سے ڈیڑھ کروڑ نقدی اور 80 لاکھ مالیت کا طلائی زیورات سمیت دیگر قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے ہیں۔ درخشاں پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور پولیس نے ڈاکوؤں کی تلاش میں نوشہرو فیروز میں چھاپے مارے ہیں۔ ایس ایچ او درخشاں شاہد تاج نے بتایا کہ پولیس نے مقدمے میں نامزد گھریلو ملازم عدنان کو گرفتار کرلیا اور دیگر 2 ساتھیوں کی گرفتاری کے...
جھوٹے حیلوں بہانوں سے فلسطینی خاندانوں کی خیمہ بستیوں اور عام گھروں پر گذشتہ شب کے وحشیانہ ہوائی حملوں کے بعد قابض اسرائیلی فوج کے ترجمان نے غزہ کی پٹی میں "جنگبندی کی برقراری" کا اعلان کیا ہے اسلام ٹائمز۔ ایک ایسے وقت میں کہ جب قابض اسرائیلی رژیم نے جھوٹے و بیہودہ حیلوں بہانوں کے ذریعے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں کو گذشتہ شب سے شدید جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے، سفاک اسرائیلی فوج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ "سیاسی حکام کے حکم پر ہم اس وقت غزہ میں دوبارہ جنگ بندی شروع کر رہے ہیں"۔ قبل ازیں اسرائیلی چینل 12 نے دعوی کیا تھا کہ صیہونی فوج، مقامی وقت کے مطابق صبح 10...
اولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولین تھرور ارشد ندیم ٹریننگ کیلئے گراؤنڈ میں لوٹ آئے، انہوں نے پنجاب اسٹیڈیم میں ہلکی پھلکی ٹریننگ کا آغاز کردیا۔ جیولین تھرور ارشد ندیم نے اسلامک سالیڈیریٹی گیمز سے قبل خود کو مکمل فٹ کرنے کا ٹارگٹ بنا لیا۔ اسلامک سالیڈیریٹی گیمز 7 سے 21 نومبر تک سعودی عرب میں شیڈول ہیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم نے کہا کہ جاپان میں ہونے والی ورلڈکپ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے دوران انجری کا سامنا کرنا پڑا، انجری سے نجات حاصل کرنے کے لیے بہت کام کیا ہے اور بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلا ٹریننگ سیشن کیا ہے، اُمید ہے فٹ ہو جاؤں گا، میرا اگلا ایونٹ اسلامک سالیڈیریٹی گیمز ہے،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251029-08-27 جیکب آباد(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کراچی سمیت پورے صوبے میں ڈینگی وائرس کیسزمیں اضافہ اورسرکاری سہولیات کی عدم فراہمی پرگہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے زوردیا ہے کہ ڈینگی وائرس کے مریضوں سمیت عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے حکومت سندھ اپنی ذمے دارای پوری کرے۔کراچی کی سڑکیں موئن جودڑو بنی ہوئی ہیںاورجرمانے دبئی وعالمی معیار کے ہیں، ای چالان سسٹم لوٹ مارکادھندہ لگتا ہے، حکومت عوام کو سہولیات دینے کے بجائے ان کی مشکلات میں اضافہ کررہی ہے۔ضلعے کے صرف ایک محکمہ میں 25 ارب کی کرپشن اورقیام پاکستان سے اب تک جیکب آباد کے شہریوں کو میٹھے پانی سے محروم رکھنا عوامی اورجمہوریت کے دعویدارحکمرانوں کے لیے...
ایئرپورٹ پر ساڑھے 8 لاکھ امریکی ڈالر کی ڈیجیٹل کرنسی لوٹنے کے معاملے میں شہری نے پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا۔ایس ایس پی ملیر عبدالخالق پیرزاد نے تصدیق کی کہ ہم نے متاثرہ نوجوان کا بیان ریکارڈ کرلیا ہے، دیگر شواہد بھی جمع کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عدالتی حکم کی تعمیل کرتے ہوئے گریڈ 17 کے افسر کو نامزد کردیا گیا ہے، انکوائری مکمل ہونے کے بعد رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی جائے گی۔نوجوان شہری نے بیان میں کہا کہ میری ریکی کی جاتی ہے، اب بھی مجھے دھمکی آمیز کال موصول ہوتی ہیں، میرا ای میل اکاؤنٹ اور واٹس ایپ ہیک کرلیا گیا ہے۔نوجوان نے یہ بھی کہا کہ ایئر پورٹ کی...
پشاور میں ڈاکو میڈیسن کمپنی کی گاڑی سے 62 لاکھ 42 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔یہ واقعہ پشاور کے علاقے پہاڑی پورہ میں پیش آیا ۔پولیس حکام کے مطابق موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکو گاڑی سے 62 لاکھ 42 ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے۔ایک ملزم نے کمپنی کی گاڑی کے سامنے موٹر سائیکل کھڑی کر کے راستہ روکا، جبکہ اسی دوران دوسرے ملزم نے اسلحے کے زور پر گاڑی میں موجود کمپنی منیجر سے نقد رقم چھین لی۔واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس حکام کے مطابق متاثرہ شخص کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
راولپنڈی میں ایک دن کے وقفے سے ڈینگی مچھروں کے حملوں میں پھر شدت آگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی کے مزید 32 کیس رپورٹ ہوئے۔ پیر کے روز چوبیس گھنٹوں میں صرف 10 نئے ڈینگی کیس تھے جو آج 32 ہو گئے ہیں۔ ڈینگی مچھروں کے حملوں نے صورتحال تشویش ناک کردی ہے۔ راولپنڈی میں ڈینگی کیسز میں مجموعی طور پر 1,764 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ ڈینگی کے باعث 35 مریض مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج جبکہ رواں سال اب تک 19 ہزار 504 افراد کے ڈینگی ٹیسٹ کیے گئے۔ ڈینگی کنٹرول ٹیموں کی کارروائیاں تیز ہوئی ہیں جس میں 13 سو 59 ٹیمیں متحرک ہیں۔ 60 لاکھ 45 ہزار سے...
پشاور کے علاقے پہاڑی پورہ میں ڈاکوؤں نے میڈیسن کمپنی کی گاڑی سے رقم لوٹ لی۔پولیس حکام کے مطابق موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکو گاڑی سے 62 لاکھ 42 ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے ہیں۔واقعے کی ویڈیو کے مطابق ایک ملزم نے میڈیسن کمپنی کی گاڑی کے سامنے موٹر سائیکل کھڑی کردی تھی جبکہ دوسرا ملزم اسلحے کے زور پر گاڑی میں موجود کمپنی منیجر سے رقم چھین لیتا ہے۔پولیس حکام کے مطابق متاثرہ شخص کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
اسلام آباد ،آئی ایٹ میں پٹرول پمپ پر ڈکیتی کی واردات ، ڈاکووں نے شہری سے 55لاکھ روپے لوٹ لئے WhatsAppFacebookTwitter 0 27 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) سیکٹر آئی ایٹ میں پٹرول پمپ پر ڈکیتی کی بڑی واردات ، ڈاکو 55 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق تین موٹر سائیکل سوار ملزمان بغیر نمبر پلیٹ بائیک پر آئے تھے ، اور پیٹرول پمپ منیجر سے اسلحہ کی نوک پر رقم چھین کر فرار ہو گئے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کی عمریں 25 سے 30 سال کے درمیان تھیں، تھانہ آئی نائن پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔خیال رہے کہ وفاقی دارالحکومت...
یہ سب کچھ اُس وقت میرے ذہن میں ابھرا جب میں نے خبر سنی کہ پیرس کے مشہور عالم میوزیم ’’لوور‘‘ سے چند قیمتی نوادرات چوری ہوگئے ہیں۔ خبر مختصر تھی مگر اس کے پیچھے صدیوں کی ایک پوری تاریخ جاگ اٹھی، وہ تاریخ جس میں طاقتور قومیں کمزور اقوام پر چڑھ دوڑتی ہیں، ان کے خزانے لوٹتی ہیں، ان کے فن، تہذیب، تاریخ اور خواب چرا لیتی ہیں۔ لوور سے چوری ہونے والے چند جواہرات دراصل اس بات کی علامت ہیں کہ لوٹ مارکی وہ صدی پرانی روایت اب بھی ختم نہیں ہوئی، صرف اس کے انداز بدل گئے ہیں۔ دنیا کے بڑے میوزیم برٹش میوزیم لندن، لوور پیرس، برلن میوزیم یا نیویارک میٹروپولیٹن سب دراصل لٹی ہوئی دنیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وارسا: پولینڈ کے جنوبی مشرقی علاقے ڈیبرویکا میں ایک حیران کن غیر معمولی اور عبرت انگیز واقعہ پیش آیا، جس نے سوشل میڈیا کے منفی اثرات کو ایک بار پھر بے نقاب کردیا ہے۔یہ عجیب معاملہ اس وقت شروع ہوا جب سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہوئی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ ایک مقامی کسان 150 ٹن آلو فروخت کرنے میں ناکام رہا ہے اور اب وہ تمام آلو مفت بانٹنے کا فیصلہ کرچکا ہے۔یہ خبر پھیلتے ہی وہاں لوگوں کا ہجوم امڈ آیا۔ درجنوں کاریں، ٹریکٹر اور ٹرک کھیت کی سمت روانہ ہوگئے۔ دیکھتے ہی دیکھتے سیکڑوں افراد وہاں پہنچے اور 150 ٹن آلوؤں کے ڈھیر سے بوریوں میں آلو بھر کر اپنے گھروں کو...
---فائل فوٹو صوبۂ پنجاب کے شہر سرگودھا میں جائیداد کے تنازعے پر 25 سے زائد افراد نے زمیندار کے گھر پر دھاوا بول دیا، ملزمان نے مبینہ طور پر گھر میں لوٹ مار کی اور خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا۔پولیس کے مطابق سرگودھا کی تحصیل شاہپور کے گاؤں الہٰ آباد کے رہائشی زمیندار نے پولیس کو بتایا کہ 25 سے زائد مسلح ملزمان نے گزشتہ شب اس کے گھر پر دھاوا بولا، اسلحہ کے زور پر اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔متاثرہ زمیندار کے مطابق ملزمان اس کی بیٹی کا جہیز اور گھر سے دیگر تمام قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے۔سرگودھا شاہپور صدر پولیس نے تین خواتین سمیت 14 نامزد اور 12 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ...
حبسِ بے جا میں رکھنے اور ڈیجیٹل والٹ سے ساڑھے 8 لاکھ امریکی ڈالرز منتقل کرنے کے معاملے پر متاثرہ شہری نے چیف جسٹس پاکستان، سندھ ہائیکورٹ اور پولیس حکام کو خط لکھا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی ایئرپورٹ پر ڈیجیٹل کرنسی لوٹنے کے واقعے میں متاثرہ شہری کو ملزمان کی جانب سے سی سی ٹی وی فوٹیج غائب کرنے کی دھمکی دینے کا انکشاف ہوا ہے۔ کراچی ایئرپورٹ پر شہری سے ڈیجیٹل کرنسی لوٹنے کے واقعے کی عدالتی حکم پر ایس ایس پی ملیر نے انکوائری کا آغاز کر دیا، ڈی ایس پی رینک کے افسر کو تحقیقاتی افسر مقرر کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شہری سے ایئرپورٹ پر ساڑھے 8 لاکھ امریکی ڈالرز ڈیجیٹل کرنسی لوٹ لی گئی تھی،...
کراچی میں شہری نے ساڑھے 8 لاکھ ڈالر کی ڈیجیٹل کرنسی لوٹے جانے کے معاملے پر چیف جسٹس آف پاکستان و دیگر کو خط لکھ دیا۔متاثرہ شہری نے چیف جسٹس آف پاکستان، عدالت عالیہ سندھ اور پولیس کے اعلیٰ حکام کو بھی خط میں مخاطب کیا ہے۔ کراچی ایئر پورٹ کی عمارت میں شہری سے کروڑوں کی ڈیجیٹل کرنسی لوٹ لی گئیکراچی ایئرپورٹ کی عمارت میں شہری لٹ گیا ،2 سادہ لباس افراد نے کروڑوں روپےکی ڈیجیٹل کرنسی لوٹ لی۔ خط میں بتایا گیا کہ ایئرپورٹ کے سی سی ٹی وی کیمروں کا سسٹم فوٹیج 28 سے 30 دنوں تک محفوظ رکھتا ہے، کیمروں کی ریکارڈنگ کو محفوظ کرنے کا حکم دیا جائے۔خط کے متن میں مزید کہا گیا کہ...
کراچی ایئرپورٹ کی عمارت میں شہری لٹ گیا، 2 سادہ لباس افراد نے کروڑوں روپےکی ڈیجیٹل کرنسی لوٹ لی۔مبینہ واردات میں دو سادہ لباس افراد نے پشاور جاتے ہوئے شہری کو روکا اور اُسے ایک کمرے میں لے گئے۔سادہ لباس افراد نے کمرے میں شہری سے پہلے موبائل فون چھینا اور پھر ڈیجیٹل کرنسی اکاؤنٹ سے ساڑھے 8 لاکھ ڈالرز ٹرانسفر کرلیے۔ملیر کورٹ میں دائر درخواست میں شہری نے جان کا تحفظ یقینی بنانے کی استدعا کردی۔ 30 ستمبر کو پیش آئے واقعے پر عدالت نے ایس ایس پی ملیر کو انکوائری کا حکم دے دیا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ جنگ بندی کے بعد 11 روز سے بند تجارتی گزرگاہوں کے جلد کھلنے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان سرحدی تجارت اور آمدورفت کی بندش سے نہ صرف کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوئیں بلکہ ہزاروں افراد مشکلات کا شکار رہے۔چمن میں پاک افغان بارڈر بابِ دوستی بدستور تجارتی سرگرمیوں کے لیے بند ہے، تاہم اسپین بولدک کے مقام پر پھنسی ہوئی 500 سے زائد خالی پاکستانی گاڑیاں واپس آ چکی ہیں۔ کسٹمز حکام کے مطابق اب صرف افغان باشندوں کو افغانستان واپس لے جانے والی خالی پاکستانی گاڑیوں کو واپسی کی اجازت دی گئی ہے۔ بارڈر کی بندش کے باعث دونوں جانب ویزا اور پاسپورٹ رکھنے والے شہریوں کی بڑی...
کراچی: کراچی کے ساحلی علاقے ابراہیم حیدری میں مچھلی کے بیوپاریوں اور گاڑیوں سے لوٹ مار کے واقعات میں خطرناک اضافہ ہوگیا ہے۔ مقامی ماہی گیروں کے مطابق شجرہ پمپ سے لے کر تمام فِش فیکٹریز تک مچھلی کی گاڑیوں کو روک کر لوٹنے کے درجنوں واقعات پیش آچکے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق 20 سے 25 افراد پر مشتمل مسلح ٹولے راستے میں گاڑیاں روک کر عملے کو زدوکوب کرتے ہیں اور زبردستی شکار کی گئی مچھلیاں اتار لیتے ہیں۔ ان وارداتوں کے باعث مقامی تاجر اور ماہی گیر شدید خوف و ہراس کا شکار ہیں۔ ماہی گیروں کا کہنا ہے کہ شجرہ پمپ سے لے کر فِش فیکٹریز تک کے علاقے میں یہ واقعات معمول بن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251022-08-18 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان ڈیجیٹل لٹیروں کے نشانے پر آگیا، جہاں صارفین کو ہر سال 9 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان پہنچ رہا ہے۔بین الاقوامی الائنس کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان کو مالیاتی فراڈ سے 9.3 ارب ڈالر کا سالانہ نقصان ہونے سے جی ڈی پی کا 2.5 فیصد حصہ ضائع ہو رہا ہے۔ ماہرین نے متنبہ کیا ہے کہ عوامی آگاہی ہی مالی اسکیمز سے بچاؤ کا مؤثر ذریعہ ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معیشت کو مالیاتی فراڈ اور ڈیجیٹل اسکیمز کے باعث ہر سال تقریباً 9.3 ارب ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے، جو ملک کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کا 2.5 فیصد بنتا ہے۔ یہ نقصان...
شاہین عتیق:جعلی پیروں اور تعویذ کے نام پر سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے والوں کے خلاف حکومت نے بڑی کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 297-اے میں ترمیم کرتے ہوئے جادو ٹونہ کرنے یا اس کی تشہیر پر سخت سزائیں مقرر کر دی ہیں۔ نئے قانون کے تحت جعلی عامل یا جادو ٹونہ کرنے والے کو 7 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کیا جا سکے گا۔ترمیم کے نفاذ کے بعد جعلی پیروں کو اپنی دکانوں اور بورڈز بھی اُتارنے ہوں گے۔ قتل میں ملوث اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار ذرائع کے مطابق شہریوں نے جعلی پیروں کے خلاف کارروائی کے لیے سیشن کورٹس سے رجوع کرنا شروع...
پاکستان ڈیجیٹل لٹیروں کے نشانے پر آگیا، جہاں صارفین کو ہر سال 9 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان پہنچ رہا ہے۔ بین الاقوامی الائنس کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان کو مالیاتی فراڈ سے 9.3 ارب ڈالر کا سالانہ نقصان ہونے سے جی ڈی پی کا 2.5 فیصد حصہ ضائع ہو رہا ہے۔ ماہرین نے متنبہ کیا ہے کہ عوامی آگاہی ہی مالی اسکیمز سے بچاؤ کا مؤثر ذریعہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معیشت کو مالیاتی فراڈ اور ڈیجیٹل اسکیمز کے باعث ہر سال تقریباً 9.3 ارب ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے، جو ملک کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کا 2.5 فیصد بنتا ہے۔ یہ نقصان آئی ایم ایف کے 7...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حسین آباد پولیس کی کامیاب کارروائی، لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد، پولیس کے مطابق حسین آباد پولیس نے اسنیچرز کیخلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے دو پستول اور ایک چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔9اکتوبر کو حسین آباد کے علاقے یونٹ نمبر 4 لطیف آباد کے علاقے سے چھینی گئی ہونڈا 125 موٹر سائیکل کی برآمدگی عمل میں لائی گئی۔گرفتار ملزمان میں مجاہد ولد عبدالحکیم جتوئی اور سجاد ولد اکبر لنجوانی جوکہ کراچی کا رہائشی ہے ،دونوں ملزمان حسین آباد پولیس سے مقابلے کے مقدمے میں بھی مطلوب تھے۔پولیس نے خفیہ اطلاع پر رات کے وقت چیکنگ کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251021-02-12 کراچی (رپورٹ/ محمد علی فاروق) سندھ اسمبلی سے حال ہی میں منظور ہونے والے بل کے بعد ٹریفک پولیس کے تمام عدالتی و قانونی اختیارات ختم ہو چکے ہیں تاہم کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک اہلکار آج بھی شہریوں کی گاڑیاں روک کر مبینہ طور پر رشوت خوری اور لوٹ مار میں ملوث پائے جا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق 2002ء سے قبل ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی کا اختیار صرف مجسٹریٹس کے پاس تھا۔ اس وقت ٹریفک پولیس اہلکار محض معاونت کیلیے مجسٹریٹس کے ہمراہ کھڑے ہوتے اور جرمانے یا قانونی کارروائی مجسٹریٹ کے دستخط سے ہی ممکن ہوتی تھی۔ سندھ اسمبلی سے قانون میں ترمیم کے بعد یہ اختیارات ٹریفک پولیس کو...
افتخار گیلانی پورے دو سالوں کے بعد غزہ کے فلسطینی مکین سمندر کی لہروں، پرندوں اور اپنے بچوں کی آوازیں سن پا رہے ہیں۔اسرائیلی بمباری، دھماکوں، چیخوں اور زخمیوں کے کراہوں کے درمیان لوگ زندگی کی علامتی آوازیں بھول گئے تھے ۔ غزہ میں موجود صحافی احمد درمَلی مجھے بتا رہے تھے کہ بارود کی گھن گرج میں وہ بحیرہ روم کی لہروں کی گرج کو بھول چکے تھے ۔اسی طرح چوبیس سالہ فلسطینی ماں وِیام المصرِی بتار رہی تھی کہ جنگ بندی کے بعد اب وہ پہلی بار اپنے دو ماہ کے بیٹے سمیح کے رونے کی آواز سن پارہی ہے ۔ جب اسرائیل اور حماس نے مصر کے شہر شرم الشیخ میں امن دستاویز پر دستخط کیے ،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برازیل کی پولیس نے ایک کارروائی کے دوران ایسے حیران کن اور منظم گروہ کو گرفتار کیا ہے جو مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے جعلی معجزاتی دعائیں تخلیق کر کے عوام کو دھوکا دے رہا تھا۔یہ گروہ اے آئی ٹولز کے ذریعے ایسے الفاظ اور عبارتیں تیار کرتا تھا جو دیکھنے میں قدیم مذہبی متون یا روحانی الہام جیسی معلوم ہوتی تھیں۔ ان الفاظ کو الہامی دعائیں یا روحانی علاج کے طور پر پیش کر کے عوام کو یقین دلایا جاتا تھا کہ ان کے ذریعے بیماریوں، مالی مسائل یا ذاتی دکھوں کا فوری علاج ممکن ہے۔تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ملزمان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور مخصوص ویب سائٹس کے ذریعے ان دعاؤں کو...
میں نے قرآنِ پاک پر اپنی کزن کا نمبر لکھا تھا، مجھے علم نہیں تھا کہ یہی نمبر مستقبل میں میرے کام آئے گا اور مجھے نئی زندگی دے گا۔ یہ کہانی ہے اس دنیا کی جو خواب تو بڑے دکھاتی ہے لیکن اس میں ہر قدم پھونک پھونک کر رکھنا پڑتا ہے، ایک غلط قدم آپ کو زندگی کا تلخ ترین اور مہنگا سبق سکھا سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: خضدار سے اغوا ہونے والی لڑکی بازیاب، 16 مشتبہ افراد گرفتار کراچی کے پسماندہ علاقے اورنگی ٹاؤن جو ہر لحاظ سے کراچی کے دیگر علاقوں سے بہت پیچھے ہے، یہاں رہنے والوں کے لیے پانی پیٹرول سے مہنگا پڑتا ہے، یہاں گیس نہیں آتی اور اب بھی کئی لوگ لکڑی...
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) مضافاتی گاؤں میں مسلح ڈاکوؤں نے زمیندار کا گھر لوٹ لیا،پولیس کے مطابق اسلحہ بردار ملزمان گاؤں 37، بارہ ایل کے رہائشی زمیندار سلمان ابراہیم کے گھر میں گھس گئے اور اہل خانہ کو جا ن سے مار دینے کی دھمکی دیکر 7 لاکھ کی نقدی، 9 لاکھ مالیت کے طلائی زیورات، 2 ہزار پونڈ برطانوی کرنسی، 3 گھڑیاں اور لائسنسی رائفل لوٹ کر فرار ہوگئے۔(جاری ہے) پولیس صدر نے مقدمہ درج کرکے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی ہے۔
فائل فوٹو سرگودھا کے علاقے سیداں کالونی دھریمہ میں ایک انوکھی واردات پیش آئی جہاں برقع پوش خاتون نے ساتھوں کے ساتھ مل کر زمیندار کو لوٹ لیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ زمیندار نے بیان دیا ہے کہ خاتون نے موٹر سائیکل پر لفٹ لے کر واردات کی، ملزمہ اور اس کے ساتھی اسلحے کے زور پر 50 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ تین ملزمان کے خلاف درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
فرانس کے علاقے سینٹ روز، گواڈیلوپ میں ایک 60 سالہ شخص سپر مارکیٹ کو لوٹنے کے بعد جان بوجھ کر گرفتار ہونے کا انتظار کیا۔ یہ بھی پڑھیں: امریکا: ’ہوئے مر کے ہم جو رسوا‘، ایک مبینہ چور کی موت کے 128 برس بعد تدفین یہ غیر معمولی واقعہ ستمبر کے آخر میں سینٹ روز میں پیش آیا۔ وہ شخص پہلے فائر فائٹر رہ چکا تھا اور جس کا کوئی کرمنل ریکارڈ نہیں تھا۔ اس نے منہ پرسیاہ نقاب پہنا اور ایک ہتھیار تھامے سپر مارکیٹ میں داخل ہوا جو مقامی تھانے کے قریب واقع تھی۔ مذکورہ شخص نے کاؤنٹر سے رقم مانگی، ایک ٹکڑا پنیر اور ایک بوتل شراب بھی لی پھر آہستہ آہستہ اپنی گاڑی کی طرف گیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">علی گڑھ: بھارت میں کروا چوتھ کی رات 12 دلہنیں زیورات اور نقدی لے کر فرار ہو گئیں۔ سبھی کا تعلق بہار سے تھا۔ انہوں نے شام کو سات رسمی قسمیں کھائی تھیں۔ اس رات کے بعد وہ اپنے گھر والوں کو نشہ آور چیز پلا کر فرار ہو گئے۔ متاثرین نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ شادیاں کرانے والے دلال بھی اپنے اہل خانہ سمیت مفرور ہیں۔ساسنی گیٹ کے رہنے والے نہال شرما اور اس کے بیٹے پراتیک شرما نے بتایا کہ ان کی ملاقات چند روز قبل اگلاس کے سچن ٹھاکر سے ہوئی تھی۔ سچن نے انہیں بتایا کہ بہار سے کچھ نوجوان خواتین آئی...
غزہ میں 2 سالہ تباہ کن جنگ کے بعد بلڈوزروں نے ملبہ صاف کرنے کا کام شروع کر دیا ہے، جبکہ دسیوں ہزار بے گھر فلسطینی شمالی غزہ کے برباد شدہ شہروں اور قصبوں کی طرف واپس لوٹ رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ کے لیے مجوزہ امن معاہدہ: اہم نکات، مضمرات، اثرات غزہ کی سول ڈیفنس کے ترجمان محمود بصل کے مطابق واپسی کا یہ سلسلہ جمعے کی دوپہر فائر بندی کے آغاز کے فوراً بعد شروع ہوا، جنگ بندی امریکی ثالثی میں نافذ ہوئی،جو اسرائیل اور حماس کے درمیان ہونے والے نئے امن معاہدے کا پہلا مرحلہ ہے۔ اسرائیلی فوج نے تصدیق کی کہ اس نے معاہدے کے تحت اپنے دستے مخصوص مقامات تک واپس بلا لیے ہیں۔ الجہاد...
پاکستان میں پہلی بار ایک خاتون کے عطیہ کردہ قارنیہ کی کامیاب پیوند کاری عمل میں لائی گئی ہے، جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 2 جوانوں کی بینائی بحال ہوگئی۔ رپورٹس کے مطابق میجر جنرل (ر) ظفر مہدی عسکری کی مرحوم اہلیہ نے اپنی زندگی میں وصیت کی تھی کہ وفات کے بعد ان کے قارنیے عطیہ کر دیے جائیں۔ ان کی وصیت کے مطابق قارنیے آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف اوفتھامولوجی کو دیے گئے۔ پاک فوج کے ماہر سرجنز نے 30 سالہ سپاہی علی اللہ اور 26 سالہ سپاہی فلک شیر کی آنکھوں میں قارنیے کی کامیاب پیوند کاری کی۔ دونوں جوان دہشتگردوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران بینائی سے محروم ہو گئے تھے۔ اے ایف آئی او...
غزہ میں امریکی ثالثی سے طے پانے والی جنگ بندی کے بعد فلسطینی شہریوں نے اپنے گھروں کو واپسی شروع کر دی ہے۔ درجنوں افراد غزہ کی ساحلی سڑک ‘الرشید اسٹریٹ’ کے راستے شہر میں داخل ہوتے دیکھے گئے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق جنگ بندی دوپہر 12 بجے (مقامی وقت) نافذ ہوئی، جس سے قبل اسرائیلی کابینہ نے جنگ کے خاتمے کے پہلے مرحلے کی منظوری دی۔ یہ بھی پڑھیے: غزہ میں جنگ بندی نافذ، اسرائیلی افواج پیچھے ہٹ گئیں، شہریوں کا جشن فوجی انخلا امریکا اور اسرائیل کے مطابق اسرائیلی افواج نے غزہ کے بعض علاقوں سے انخلا کے پہلے مرحلے کو مکمل کر لیا ہے۔ تاہم فلسطینیوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ چند مخصوص علاقوں میں...
اسرائیلی فوج کے جزوی انخلا کے بعد ہزاروں بے گھر فلسطینی اپنے تباہ شدہ گھروں کی طرف واپس لوٹنے لگے۔ کئی خاندان وہی راستے طے کر رہے ہیں جہاں سے وہ پہلے سمندر کے کنارے یا دوسرے محفوظ علاقوں کی طرف منتقل ہوئے تھے۔ دھول میں اٹی سڑکوں پر ایک لمبا قافلہ غزہ شہر کی جانب رواں دواں تھا، جو چند روز قبل شدید حملوں کا نشانہ بنا تھا۔ شیخ رضوان کے رہائشی اسماعیل زیدہ نے کہا، ”اللہ کا شکر ہے میرا گھر ابھی کھڑا ہے، مگر آس پاس سب کچھ تباہ ہو چکا ہے۔ رائٹرز کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ جنگ بندی دوپہر 12 بجے نافذ ہو گئی۔ حکومت نے جمعے کی صبح حماس کے ساتھ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فرانس کے علاقے گواڈیلوپ میں پیش آنے والا ایک غیر معمولی واقعہ سب کو حیران کر گیا، جب 69 سالہ دادا نے اپنے قیدی پوتے سے ملاقات کی خاطر خود کو جان بوجھ کر گرفتار کروا لیا۔یہ بزرگ شخص پیشے کے لحاظ سے سابق فائر فائٹر رہ چکے ہیں اور ان کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں، مگر پوتے سے ملنے کی تڑپ نے انہیں ایک ایسا قدم اٹھانے پر مجبور کر دیا جو کسی نے سوچا بھی نہ تھا۔مقامی میڈیا کے مطابق بزرگ شخص نے ایک سپر مارکیٹ لوٹی جو پولیس اسٹیشن کے بالکل قریب واقع تھی۔ لوٹ مار کے دوران انہوں نے نقدی کے ساتھ ایک ٹکڑا پنیر اور شراب کی بوتل بھی لی، لیکن واردات کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
کراچی: سائٹ سپر ہائی وے احسن آباد جامعہ الرشید مدرسے کے قریب موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا، مقتول اسکیم 33 کوئٹہ ٹاؤن کا رہائشی اور 2 بچوں کا باپ تھا۔ پولیس کے مطابق مقتول کو موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح ملزمان نے روکنے کی کوشش کی اور نہ رکنے پر فائرنگ کر دی جس کے باعث مقتول پیٹ میں گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا تھانے کے علاقے احسن آباد جامعہ الرشید مدرسے کے قریب موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے موٹر سائیکل سوار شہری کو قتل کر دیا اور فرار ہوگئے، مقتول...
بلوچستان کے ضلع مستونگ میں مرکزی بازار کے ایک نجی بینک میں دن دیہاڑے بڑی ڈکیتی کی واردات پیش آئی، جہاں مسلح افراد 15 لاکھ 60 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق 6 سے 7 حملہ آور اچانک بینک میں داخل ہوئے، عملے کو یرغمال بنایا اور کیش کاؤنٹر سے نقدی لے اڑے۔ واقعے کے دوران بازار میں افراتفری پھیل گئی اور خوف کے باعث دکانداروں نے فوری طور پر اپنی دکانیں بند کردیں۔ ڈکیتی کے بعد علاقے میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے اور تحقیقات شروع کر دی گئیں۔ پولیس حکام کے...
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع مستونگ کے مرکزی بازار میں واقع نجی بینک میں دن دہاڑے ڈکیتی کی بڑی واردات، مسلح افراد بینک سے پندرہ لاکھ ساٹھ ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق 6 سے 8 مسلح افراد نے اچانک بینک میں داخل ہو کر عملے کو یرغمال بنایا اور کیش کاؤنٹر سے رقم نکال لی۔ واردات کے دوران بازار میں بھگدڑ مچ گئی۔ دکانداروں اور شہریوں نے خوف کے باعث دکانیں بند کردیں، ڈکیتی کے بعد بازار میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہوگئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ...
شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر میں نامعلوم افراد نے گھر میں داخل ہوکر ماں اور بیٹی کو یرغمال بنایا اور 3 کروڑ 25 لاکھ سے زائد مالیت کا سونا، سعودی ریال و نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ ایسٹ کے علاقے گلستان جوہر میں ہاؤس رابری کی واردات کے دوران مسلح ڈاکو ماں اور بیٹی کو یرغمال بنا کر سوا تین کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سونا ، سعودی ریال اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔ اس حوالے سے متاثرہ شہری وقاص کا ویڈیو بیان سامنے آیا ہے جس میں انھوں نے بتایا کہ وہ گلستان جوہر بلاک 15 کا رہائشی ہوں، میں کام پر گیا ہوا تھا جبکہ اہلیہ اور بیٹی گھر پر اکیلے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی بحریہ کی 250ویں سالگرہ کی تقریب میں اپنے مخصوص انداز میں رقص کیا، جس پر موجود اہلکاروں نے تالیوں اور نعروں کے ساتھ ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ تقریب ورجینیا میں منعقد ہوئی جہاں صدر ٹرمپ کے ہمراہ ان کی اہلیہ ملانیا ٹرمپ بھی شریک تھیں۔ تقریب کے دوران ٹرمپ نے رقص کے مختصر لمحات سے حاضرین کو محظوظ کیا، جبکہ بحریہ کے اہلکاروں نے خوشی اور جوش و خروش کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہیں داد دی۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور مختلف پلیٹ فارمز پر لاکھوں لوگ اسے دیکھ چکے ہیں۔ تقریب سے خطاب میں صدر ٹرمپ نے امریکی بحریہ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا...