2025-12-14@17:31:01 GMT
تلاش کی گنتی: 268

«صحافت کے»:

    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251214-4-9خیرپور(جسارت نیوز)خیرپور: سندھی ثقافت کے فروغ کے لیے سچل آڈیٹوریم میں ثقافتی تقریب کا انعقاد, خیرپور میں سندھی ثقافت کو اجاگر کرنے کے حوالے سے سچل آڈیٹوریم میں ‘‘دی اسپرٹ’’ اسکول نیاز کیمپس خیرپور کے زیرِ اہتمام شاندار ثقافتی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی اسسٹنٹ کمشنر خیرپور ارسلان حیدر پھلپوٹو تھے تقریب میں ‘‘دی اسپرٹ’’ اسکول کے پرنسپل نیاز علی سولنگی، وائس پرنسپل تسلیم جلبانی، وائی این اے کے صدر مجیب سولنگی، ای ایم ایس ڈاکٹر اعجاز علی مغسی، پریس کلب خیرپور کے جوائنٹ سیکریٹری شاہد نواز سیال، نامور آرٹسٹ صوبدار سعید، صحافی فرحان میتلو سمیت مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے...
    پشاور: صحافت کے بنیاد پر غیر متعلقہ شخص کی سول ایوارڈ کے لیے نامزدگی پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی۔  سینیئر صحافی شمیم شاہد نے رحمان اللہ ایڈووکیٹ کی توسط سے ضیاء الحق سرحدی کی سول ایوارڈ کے لیے نامزدگی کے خلاف درخواست پشاور ہائیکورٹ میں دائر کردی، درخواست میں وفاقی حکومت، صوبائی حکومت ، وزارت اطلاعات اور ڈپٹی سیکرٹری ایواڈ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار نے کہا کہ وہ سینیئر جرنلسٹ ہے اور کئی قومی اور بین الاقوامی نشریاتی اداروں سے وابستہ رہ چکا ہے اور اس وقت بھی صحافت کے میدان سرگرم عمل ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ 23 مارچ اور 14 اگست کو ہر سال مختلف پیشوں سے وابستہ افراد کو سول ایوارڈز...
    دہشتگرد افغان سرزمین پاکستان کی قومی سلامتی اور خودمختاری کے خلاف استعمال کر رہے ہیں، عاصم افتخار WhatsAppFacebookTwitter 0 11 December, 2025 سب نیوز نیویارک(آئی پی ایس)پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے افغانستان کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ افغان سرزمین سے پھوٹنے والی دہشت گردی پاکستان کی قومی سلامتی اور خودمختاری کے لیے سب سے سنگین خطرہ ہے۔ سفیر عاصم افتخار نے اجلاس میں اپنے خطاب میں کہا کہ محترمہ صدر میں ابتدا میں سلووینیا کی صدارت اور اس ماہ کونسل کی مؤثر قیادت پر اسے خراجِ تحسین پیش کرنا چاہوں گا۔ ہم سلووینیا کے وفد کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے بطور منتخب...
    اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے خبردار کیا ہے کہ افغان سرزمین سے جاری دہشتگردی کی سرگرمیاں پاکستان کے استحکام اور سلامتی کے لیے ایک سنگین اور ناقابل قبول خطرہ بن چکی ہیں۔ سلامتی کونسل سے افغانستان کی صورتحال پر خطاب کرتے ہوئے، پاکستانی مندوب نے واضح مؤقف اختیار کیا کہ اگر افغان عبوری حکومت (طالبان) نے عسکریت پسند گروہوں کے خلاف کارروائی نہیں کی تو پاکستان اپنے قومی دفاع کے تحت اپنے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرنے  کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے افغانستان میں دہشتگردوں کو جدید اسلحے کی فراہمی امن کے لیے خطرہ، پاکستان کا اقوام متحدہ میں انتباہ عاصم افتخار نے اقوام متحدہ کی مانیٹرنگ ٹیم کی رپورٹ کا...
    نیویارک: پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے افغانستان کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ افغان سرزمین سے پھوٹنے والی دہشت گردی پاکستان کی قومی سلامتی اور خودمختاری کے لیے سب سے سنگین خطرہ ہے۔ سفیر عاصم افتخار نے اجلاس میں اپنے خطاب میں کہا کہ محترمہ صدر میں ابتدا میں سلووینیا کی صدارت اور اس ماہ کونسل کی مؤثر قیادت پر اسے خراجِ تحسین پیش کرنا چاہوں گا۔ ہم سلووینیا کے وفد کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے بطور منتخب رکن اپنی دو سالہ مدت کے دوران کونسل کے کام میں جو عزم، محنت اور قیمتی خدمات انجام دیں، وہ قابلِ قدر ہیں۔ میں...
    لاہور: پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون کی چیئرمین شب ن لیگ کو مل گئی۔ مسلم لیگ ن کے افتخار حسین چھچھر کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون کا چئیرمن بنایا دیا گیا۔ پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے افتخار حسین چھچھر کے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون مقرر ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ اس سے قبل پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون کی چیئرمن شپ تحریک انصاف کے پاس تھی۔ تحریک انصاف کے پنجاب اسمبلی کی کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کے بعد یہ عہدہ مسلم لیگ ن کے پاس آگیا۔
    لاہور  (نیوز رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے لحمرا آرٹس کونسل لاہور میں سندھ کلچرل فیسٹیول کی شاندار تقریب بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ وزیر ثقافت سندھ سید ذوالفقار علی شاہ سمیت نوجواں طبقے کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ سلیم حیدر کو وزیر ثقافت سندھ نے سندھی ٹوپی اور اجرک پہنائی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر  نے کہا کہ نوجوانوں کی سندھ کلچرل فیسٹیول میں بھرپور شرکت خوش آئند  اور اس بات کی دلیل ہے کہ ہماری نوجوان نسل جذبہ اور ہمت کے ساتھ اپنی ثقافت کے فروغ کے لئے کوشاں ہے۔  انہوں نے کہا کہ تمام صوبے پاکستان کی اکائیاں ہیںاوریہاں بسنے والے تمام لوگ بلا تفریق ایک جان کی مانند ہیں۔ ملکی سرحدوں کی حفاظت...
    کراچی +اسلام آباد(این این آئی+خبر نگار خصوصی) سندھ کی ثقافت کو اجاگر کرنے کا دن اتوار کو جوش و خروش سے منایا گیا۔ مختلف شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں۔ چھوٹے بڑے شہروں اور دیہات میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں کہیں ٹیبلوز تو کہیں نمائش سے سندھ کی ثقافت کے رنگ پیش کیے گئے۔ کلچر ڈے پر سندھی ٹوپی، اجرک اور ثقافتی لباس کی خریداری کا سلسلہ دن بھر جاری رہا۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یومِ ثقافت سندھ پر خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ سندھ کا آج صرف ثقافت کا دن نہیں بلکہ اپنی پہچان پر فخر کی تجدید ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہماری سرزمین نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    کراچی کی شارع فیصل پر سندھی ثقافت سے متعلق ریلی کے دوران شدید کشیدگی دیکھنے میں آئی، جب ایف ٹی سی کے قریب ریلی کے شرکا نے پولیس پر پتھراؤ کر دیا۔ صورتحال پر قابو پانے کے لیے پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کی، تاہم مشتعل افراد نے پولیس کی گاڑیوں کے شیشے توڑ دیے۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی میں 35 روزہ ورلڈ کلچر فیسٹیول کا آغاز، کیا کچھ دیکھنے کو ملے گا؟ پتھراؤ کے نتیجے میں پولیس کی گاڑیوں اور واٹر ٹینکر کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ پولیس نے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ کراچی: شارع فیصل پر شرپسندوں نے گاڑی کا شیشہ توڑ دیا شارع فیصل عام شہریوں کے لیے نوگو ایریا بنا ہوا...
    کراچی کے شارع فیصل پر جاری سندھی ثقافت کی ریلی کے دوران شرکا نے ایف ٹی سی کے مقام پر پولیس پر پتھراؤ کیا۔ پولیس نے ریلی کے شرکا کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے شیلز کا استعمال کیا، تاہم اس دوران کچھ شرکا نے پولیس کی گاڑیوں کے شیشے توڑ دیے۔ اس واقعے میں پولیس کی گاڑیوں اور واٹر ٹینکر کے شیشے بھی ٹوٹ گئے، جبکہ متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
    کلچر ڈے کے موقع پر مختلف شہروں اور دیہات میں ریلیاں بھی نکالی گئیں جبکہ متعدد مقامات پر میوزیکل پروگرام، نمائشیں اور ٹیبلوز کے ذریعے سندھ کی ثقافت کے رنگ نمایاں کیے گئے۔ بچوں نے بھی مختلف پرفارمنس کے ذریعے خطے کی روایات کو اجاگر کیا۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں روایتی جوش و جذبے کے ساتھ سندھ کلچر ڈے منایا گیا۔ اس دن کی مناسبت سے کراچی پریس کلب اور اردگرد علاقوں میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہریوں نے سندھی ٹوپی، اجرک اور ثقافتی لباس پہن کر صوبے کی قدیم تہذیب سے اپنی وابستگی کا اظہار کیا۔ کلچر ڈے کے موقع پر مختلف شہروں اور دیہات میں ریلیاں بھی نکالی گئیں جبکہ متعدد...
    —فیس بک ویڈو اسکرین گریب  کراچی میں  شارع فیصل پر سندھی ثقافت سے متعلق ریلی کے شرکاء اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہو گئی، ریلی کے شرکاء نے  پولیس پر پتھراؤ کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ریلی کو کالا پل سے صدر کی جانب جانے کے لیے کہا گیا،  ریلی کے شرکاء نے مزاحمت کی اور پولیس پر پتھراؤ کیا۔پولیس کے مطابق پولیس نے مظاہرین کو منتشر کر دیا ہے جبکہ پتھراؤ کرنے والے دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ شارع فیصل پر ایف ٹی سی پر سڑک ٹریفک کے لیے بند ہے، ٹریفک کو کالا پل سے صدر کی طرف بھیجا جا رہا ہے۔
    کراچی: کراچی سمیت سندھ بھر میں آج روایتی جوش و جذبے کے ساتھ ’سندھ کلچر ڈے‘ منایا جا رہا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے کراچی پریس کلب اور اردگرد علاقوں میں مختلف تقریبات منعقد کی جائیں گی، جن میں شہری سندھی ٹوپی، اجرک اور ثقافتی لباس پہن کر صوبے کی قدیم تہذیب سے اپنی وابستگی کا اظہار کریں گے۔ کلچر ڈے کے موقع پر مختلف شہروں اور دیہات میں ریلیاں نکالی جا رہی ہیں، جبکہ متعدد مقامات پر میوزیکل پروگرام، نمائشیں اور ٹیبلوز کے ذریعے سندھ کی ثقافت کے رنگ نمایاں کیے جا رہے ہیں۔ بچے بھی مختلف پرفارمنس کے ذریعے خطے کی روایات کو اجاگر کر رہے ہیں۔ سندھی ٹوپی، اجرک اور دیگر ثقافتی اشیا کی...
    حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے اور باوقار، ذمہ دارانہ اور مثبت صحافت ہی معاشرے کی درست سمت میں رہنمائی کرتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔۔ وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے ہجیرہ پی ڈبلیو ڈی ریسٹ ہاؤس میں ہجیرہ پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب میں صحافیوں، مقامی عمائدین اور سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں محمد شوکت بٹ نے سرپرستِ اعلیٰ، پرویز چغتائی نے صدر، محمد نعیم خان نے جنرل سیکرٹری، محمد منور خان نے سینئر نائب صدر، ملک محمد ذوالفقار نے...
    امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے پینٹاگون کی نئی میڈیا پالیسی کو چیلنج کرتے ہوئے اس کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ اخبار نے موقف اختیار کیا ہے کہ پینٹاگون کی پابندیاں آئین کی پہلی ترمیم کی خلاف ورزی ہیں اور صحافتی آزادی کو براہِ راست متاثر کرتی ہیں۔ گزشتہ ماہ اے ایف پی، اے پی، فاکس نیوز اور نیویارک ٹائمز سمیت کئی امریکی اور بین الاقوامی میڈیا اداروں نے پینٹاگون کی نئی پالیسی پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا تھا، جس کے نتیجے میں ان کی پینٹاگون تک رسائی کی پریس کریڈینشلز منسوخ کردی گئی تھیں۔ نیویارک ٹائمز کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں کہا گیا ہے کہ نئی پالیسی صحافیوں کے اس بنیادی...
    پاکستان اور کرغزستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں کرغز صدر صدر ژاپاروف اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شرکت کی۔ اس تقریب کے دوران دونوں ممالک نے کئی معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں (MoUs) کا تبادلہ کیا، جن میں درج ذیل اہم نکات شامل ہیں: ڈپلومیسی اور تعلیم: پاکستان فارن سروسز اکیڈمی اور کرغزستان ڈپلومیٹک اکیڈمی کے درمیان مفاہمتی یادداشت۔ مزید پڑھیں:کرغزستان کے صدر پاکستان پہنچ گئے، صدر مملکت و وزیراعظم نے خوش آمدید کہا ثقافت اور سیاحت: پاکستان اور کرغزستان کے درمیان ثقافت اور سیاحت کے شعبوں میں معاہدے اور مفاہمتیں۔ کان کنی اور جیوسائنسز: کان کنی اور جیوسائنسز میں تعاون کی یادداشت۔ توانائی: توانائی کے...
    وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی نے بطور خصوصی مہمان فیسٹیول میں شرکت کی اور معروف پاکستانی فلم سازوں کے ہمراہ تقریبات میں حصہ لیا۔ وفاقی وزیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان اور ایران قریبی پڑوسی ہیں اور ہمارے مضبوط سماجی، ثقافتی، مذہبی اور بھائی چارے کے تعلقات ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے ایران کے تاریخی شہر شیراز میں 43ویں فجر فلم فیسٹیول میں بھرپور ثقافتی نمائندگی کی۔ وزارت قومی ورثہ و ثقافت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی نے بطور خصوصی مہمان فیسٹیول میں شرکت کی اور معروف پاکستانی فلم سازوں کے ہمراہ تقریبات میں حصہ لیا۔ وفاقی وزیر نے اپنے خطاب...
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کاسندھ کے یوم ثقافت کے موقع پر خصوصی پیغام سندھی یوم ثقافت پر محنتی اور مہمان نواز سندھی بہن بھائیوں کو اہل پنجاب کا سلام۔ مریم نواز شریف سندھ پاکستان اور دنیا کے کونے کونے میں موجودسندھی بہن بھائیوں کوسندھی ثقافتی دن پر مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ سندھ کی پہچان امن، محبت اور بھائی چارہ ہے۔ سندھ کی اجرک، سندھی ٹوپی،دلکش موسیقی، شاعری اور پاکستانی کی ثقافتی خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہیں۔ سندھ کی خوبصورت اور قدیم تہذیب و ثقافت سب کے لئے دلکشی کا سبب ہیں۔ سندھ کی ثقافت منفرد اور تنوع سے مالا مال ہے۔ 
    سعودی وزارتِ اطلاعات نے پاکستانی ثقافت کے 3 روزہ پروگرام کا باقاعدہ آغاز کر دیا، جو عالمی یگانگت 2 کے اقدام کے تحت جنرل اتھارٹی فار انٹرٹینمنٹ کے تعاون اور پروگرام کوالٹی آف لائف کی شراکت سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس کا مقصد سعودی عرب میں مقیم برادریوں سے روابط مضبوط بنانا اور مملکت میں موجود ثقافتی تنوع کو اجاگر کرنا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: سعودی عرب میں عالمی یگانگت 2 کے تحت یمن کے ثقافتی دن کامیابی سے مکمل تقریب میں پاکستانی ثقافت کے مختلف رنگوں کو پیش کیا جا رہا ہے، جن میں لوک رقص، انٹرایکٹیو سرگرمیاں اور روایتی موسیقی کے ساتھ ساتھ خصوصی پروگرام بھی شامل ہیں۔ اس موقع پر پاکستانی روایتی ملبوسات، دستکاری...
    اپنے ایک بیان میں جماعت اسلامی سندھ کے ترجمان مجاہد چنا نے کہا کہ کنٹرول پارلمینٹ سے لیکر سیاست و صحافت تک حکومتی اقدامات سے پوری دنیا میں ملک کا عزت وقار مجروح کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا نے کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (CPNE) کے ایک حالیہ اجلاس میں حکومت کی طرف سے سرکاری اشتہارات کو بطور ہتھیار استعمال کئے جانے پر اظہار تشویش کو ملک میں آزادی صحافت کی دعویدار حکومت کیلئے لمحہ فکریہ قرار دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں مجاہد چنا نے کہا کہ کنٹرول پارلمینٹ سے لیکر سیاست و صحافت تک حکومتی اقدامات سے پوری دنیا میں ملک کا عزت وقار مجروح کیا جا رہا ہے۔...
    پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹائون میں صحافیوں کی بہادری تاریخ کا روشن باب ہے، انسانی حقوق کی خلاف ورزی جہاں کہیں ہو صحافی مظلوموں کی آواز بن کر سامنے آتے ہیں، آزاد میڈیا معاشرے کو زندہ اور باشعور رکھتا ہے، صحافت کو دبانا دراصل معاشرے کو اندھا اور گونگا کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور نے نیشنل یونین آف جرنلسٹس کے کنونشن اور ایوارڈ تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافی معاشرے میں انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے کردار ادا کرتے ہیں، ظلم اور جبر کے مقابلے میں سب سے پہلے صحافی ہی سچ کی آواز بن کر سامنے آتے ہیں، سانحہ...
    بنگلہ دیش کی کریمنل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ (CID) نے پدما بینک کے سابق چیئرمین نفیس سرافت اور 3 ساتھیوں کے خلاف 1,613 کروڑ ٹکے کے فراڈ اور منی لانڈرنگ کے الزام میں کیس دائر کیا ہے۔ مزید پڑھیں: امریکا سے مزید 39 بنگلہ دیشی واپس، ہر فرد نے 30 سے 35 لاکھ ٹکا خرچ کیے تحقیقات کے مطابق سرافت اور ان کے ساتھیوں نے فنڈز کا غیر قانونی استعمال کرکے بینک اور اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی، جعلی دستاویزات کے ذریعے اکاؤنٹس کھولے اور آف شور کمپنیاں قائم کیں۔ کیس گُلشن پولیس اسٹیشن میں 27 نومبر 2025 کو دائر کیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: چین کا بنگلہ دیش میں پٹ سن پر منحصر صنعتوں میں بڑی سرمایہ کاری کا عندیہ سی...
    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے معروف اخبار کشمیر ٹائمز کے دفتر پر چھاپہ مارا، جس نے عالمی صحافتی حلقوں میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے۔ انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس (IFJ) کے مطابق بھارتی حکام نے کارروائی کا جواز پیش کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ کشمیر ٹائمز مبینہ طور پر “علیحدگی پسند نظریات” کو بڑھاوا دے رہا تھا۔ آئی ایف جے نے واضح کیا کہ اخبار میں حال ہی میں شائع ہونے والا مضمون ایس آئی اے کے چھاپے: ہمیں خاموش کرنے کی ایک اور کوشش غیر معمولی پذیرائی حاصل کر رہا تھا، جس کے فوراً بعد بھارتی پولیس نے چھاپوں کا سلسلہ تیز کر دیا۔ اسپیشل انویسٹی گیشن ایجنسی (SIA) نے دعویٰ کیا ہے کہ دفتر سے اسلحہ،...
    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے کشمیر ٹائمز کے دفتر پر چھاپہ مارا جس پر عالمی صحافتی تنظیموں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس (آئی ایف جے) کے مطابق بھارتی حکام نے اخبار کے دفتر پر یہ کہہ کر کارروائی کی کہ ادارہ مبینہ طور پر علیحدگی پسند نظریات پھیلا رہا ہے۔ آئی ایف جے کا کہنا ہے کہ کشمیر ٹائمز میں حال ہی میں شائع ہونے والا مضمون “ایس آئی اے کے چھاپے: ہمیں خاموش کرنے کی ایک اور کوشش” عوام میں غیر معمولی توجہ کا مرکز بنا، جس کے بعد بھارتی پولیس نے کارروائی تیز کردی۔ اسپیشل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) نے دعویٰ کیا ہے کہ چھاپے کے دوران اسلحہ،...
    انورادھابھسین پہلے بھی کشمیر میں آزادی صحافت پر پابندیوں پر تشویش کا اظہار کر چکی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت میں شہری حقوق کی مختلف تنظیموں کے مشترکہ پلیٹ فارم ”کمپین اگینسٹ سٹیٹ رپریشن” نے جموں میں کشمیر ٹائمز کے دفتر پر ریاستی تحقیقاتی ادارے کے حالیہ چھاپے اور اس کی ایگزیکٹیو ایڈیٹر اور غیر جانبدار صحافی انورادھا بھسین کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کی شدید مذمت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق سی اے ایس آر نے ایک بیان میں انورادھابھسین کے خلاف کارروائی کو پریشان کن اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے جابرانہ اقدامات جموں و کشمیر میں صحافیوں کو درپیش ہراسانی کی عکاسی کرتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کارروائیوں کا مقصد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے نیویارک میں صدر جنرل اسمبلی سے ایک نہایت اہم سفارتی ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے متعدد عالمی اور علاقائی موضوعات پر تفصیلی مشاورت ہوئی۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی جانب سے یہ ملاقات ایسے وقت میں کی گئی جب دنیا بھر میں سیاسی کشیدگی، معاشی بے یقینی، ماحولیاتی بحران اور تنازعات میں اضافہ عالمی اداروں کی مؤثر کارکردگی اور اصلاحات پر نئے سوالات اٹھا رہا ہے۔عاصم افتخار نے صدر جنرل اسمبلی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اقوام متحدہ کو جدید تقاضوں کے مطابق مزید بااختیار اور مستحکم بنانے کے لیے مشترکہ اقدامات وقت کی اہم ضرورت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بدین (نمائندہ جسارت)ملکی اندرونی اور بیرونی حالات کے پیش منظر میں میڈیا کے مثبت کردار کے حوالے سے ڈی سی بدین یاسر بھٹی کی زیرصدارت اجلاس ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی سمیت ضلع بھر کے صحافیوں کی شرکت ۔ڈپٹی کمشنر بدین یاسر بھٹی کی صدارت میں ضلع بدین کے تمام صحافیوں کے ساتھ دربار ہال بدین میں اہم اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ضلعی رپورٹرز کے علاوہ تمام پریس کلبوں کے صدور اور جنرل سیکرٹریز بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی، اسسٹنٹ کمشنر بدین راجیش دلپت، انفارمیشن آفیسر سرفراز سموں اور انفارمیشن آفیسر عرفان علی جونیجو بھی موجود تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر بدین یاسر بھٹی...
    یو این او میں پاکستان کے مستقل مندوب نے کہا کہ جنگ بندی کے اعلان کے بعد سے تین سو سے زائد فلسطینی شہید کیے جا چکے ہیں، یہ ایک کڑوی حقیقت کی نشاندہی کرتا ہے، زبانی طور پر اعلان کردہ امن نے زمینی سطح پر ابھی تک مکمل تحفظ اور استحکام فراہم نہیں کیا۔ جانیں اب بھی ضائع ہو رہی ہیں، گھر اب بھی مسمار ہو رہے ہیں اور خاندان اب بھی خوف کے سائے میں جی رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل میں مشرق وسطیٰ اور مسئلہ فلسطین پر بریفنگ کے دوران اپنے بیان میں کہا کہ مقبوضہ فلسطین میں سیاسی پیشرفت کے باوجود صورتحال بدستور نہایت سنگین...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں تاریخی عمارتوں کے تحفظ کے ذمہ دار محکمہ نوادرات و آثارِ قدیمہ اور محکمہ ثقافت، سیاحت، نوادرات و محفوظات کی کارکردگی ایک بار پھر سوالات کی زد میں آ گئی ہے، جہاں اطلاعات کے مطابق دونوں محکمے دو اہم ہیریٹیج عمارتوں کی مسماری روکنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔محکمہ جاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ متعلقہ حکام نے کارروائی کی کوشش کی، مگر ماتحت عملے کی سستی، مبینہ اثراندازی اور انتظامی کمزوریوں نے صورتحال کو مزید خراب کر دیا۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ میڈیا نمائندگان کی جانب سے فراہم کردہ واضح شواہد ہونے کے باوجود بروقت قانونی قدم نہیں اٹھایا جا سکا۔اندرونی اطلاعات کے مطابق ایک بااثر شخص، جسے محکمہ جاتی حلقوں میں...
    اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ویٹو کے حق پر مباحثہ میں پاکستان نے ویٹو کا خاتمہ یا سخت پابندی ناگزیر قرار دے دی۔ یہ بھی واضح کیا ہے کہ سلامتی کونسل میں مستقل نشستوں کا اضافہ مسائل بڑھانے کا سبب بنےگا، طاقت کا توازن بہتر کرنے کیلئے غیرمستقل ارکان کی تعداد 10 سےبڑھا کر 20 کرنے کی تجویز بھی دے دی۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخاراحمد نے جنرل اسمبلی مباحثے میں عالمی ادارے میں طاقت کےعدم توازن پرگہری تشویش کااظہار کیا۔ کہا۔ جنرل اسمبلی عالمی جمہوری عمل کا سب سے بڑا فورم ہے، ویٹو کے مسئلے کا حل سلامتی کونسل کی مجموعی اصلاح سے جڑا ہے۔ عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستان...
    اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان ڈائیلاگ اور سفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے حل کا حامی ہے۔عاصم افتخار نے کہا کہ روس یوکرین تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں، تنازعات کے حل کے لیے بات چیت کا راستہ اختیار کیا جائے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا کہنا تھا کہ روس یوکرین جنگ کے خطے پر گہرے اثرات ہورہے ہیں، دونوں فریق مذاکرات کی میز پر مسائل حل کریں۔
    نیویارک: غزہ کی تباہ شدہ گلیوں سے ابھرتے دھوئیں اور فلسطینی بچوں کی آنکھوں میں چھپا خوف یہ منظر اب بھی دنیا کی ضمیر کو جھنجھوڑ رہا ہے۔ ایسے میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ منصوبے کو نہ صرف قبول کیا بلکہ اسے امن کی طرف نادر ترین کھڑکی قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں زور دار حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ عاصم افتخار جو غزہ کی انسانی المیے پر اسرائیلی نمائندے سے پہلے ہی شدید بحث میں مشہور ہو چکے ہیں نے اپنے خطاب میں واضح کیا کہ پاکستان کا ووٹ ٹرمپ کے 20 نکاتی پلان کے حق میں اس لیے پڑا...
    پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ غزہ میں تنازع کے خاتمے کے لیے ٹرمپ کے غزہ منصوبے کا خیر مقدم کرتے ہیں، امن معاہدے سے غزہ میں جنگ کا خاتمہ ہوا ہے۔ سلامتی کونسل میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان نے غزہ منصوبے کی قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔ سلامتی کونسل سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ بنیادی مقصد غزہ میں معصوم فلسطینوں کے قتل عام کی روک تھام ہے، غزہ سے اسرائیلی فورسز کا مکمل انخلاء چاہتے ہیں۔ عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ 1967 سے پہلے کی سرحدوں کے مطابق فلسطینی ریاست کا قیام ہمارا مقصد ہے، فلسطینی ریاست کا دارالحکومت القدس ہونا چاہیے۔ واضح رہے کہ سلامتی کونسل...
    لیوٹالسٹائی کہتے ہیں کہ ’’اگر آپ فن میں سچی محبت اور حقیقت دیکھنا اور محسوس کرنا چاہتے ہو، تو جائیں اور دیہاتوں کے کچے مکانات میں رہنے والوں کے فن و آرٹ کو دیکھیں۔ اس میں آپ کو نظر بھی آئے گااور محسوس بھی کرسکو گے‘‘۔ ٹالسٹائی کی بات کا مقصد یہ ہے کہ جو لوگ فطرت کی گود میں پیدا ہوتے ہیں، وہاں پرورش پاتے ہیں، نہ صرف ان کی معاشرتی زندگی سادہ اور خلوص پر مبنی ہوتی ہے۔ بلکہ ان کے فن و آرٹ، ادب، شاعری اور دیگر روحانی سرگرمیوں میں بھی یہی چیزیں کارفرما ہوتی ہیں۔ مٹی کے یہ کچے گھرہمارے دیہاتی حسن اور ثقافت کے امین ہیں۔ فطرت سے قریب تر ان کچے مکانوں نے آج...
    نیویارک(نیوز ڈیسک)عاصم افتخار احمد نے عالمی برادری سے افغانستان میں جدید اسلحے کی غیر قانونی ترسیل روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پورے خطے میں بدامنی پھیل سکتی ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے افغانستان میں دہشت گرد گروپوں کو غیر قانونی اسلحے تک رسائی کو علاقائی امن کے لیے ایک سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے فوری اقدامات کی اپیل کی ہے۔ عاصم افتخار احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ افغانستان میں دہشت گرد تنظیمیں کھلے عام کارروائیاں کر رہی ہیں جو نہ صرف افغانستان کی سلامتی بلکہ پورے خطے کے لیے ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان گروپوں کو...
    وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے اتوار کو پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی جسٹس (ریٹائرڈ) افتخار احمد چیمہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ وزیرِاعظم آفس کے میڈیا ترجمان کے مطابق وزیرِاعظم شہبازشریف نے مرحوم کے بھائیوں، سابق آئی جی موٹر وے پولیس ظفر احمد چیمہ اور سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نثار احمد چیمہ سے ٹیلیفون پر تعزیت کا اظہار کیا۔ دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھی سابق رکن قومی اسمبلی جسٹس (ریٹائرڈ) افتخار احمد چیمہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔  https://Twitter.com/MuddsarNazir/status/1987540899598061893 اپنے تعزیتی پیغام میں اسپیکر نے مرحوم کے اہل خانہ کے لیے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سعودی عرب میں ریاض سیزن 2025 کے تحت بین الاقوامی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے مختلف ممالک کے ثقافتی ویک منانے کا آغاز السویدی پارک میں شروع کر دیا گیا ہے حکام نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ریاض سیزن سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں اور سیاحوں کے لیے ہر سال سویدی پارک میں وسیع پیمانے پر ثقافتی سرگرمیوں کا اہتمام کرتا ہے جس میں مختلف ممالک کی ثقافت سے آگاہی حاصل ہوتی ہے ریاض سے عابد شمعون چاند کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منسٹری آف میڈیا اور ریاض سیزن کے باہمی اشتراک سے بین الاقوامی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے سویدی پارک میں آج سے دنیا کے مختلف...
    مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق ایم این اے ‏افتخار احمد چیمہ صاحب دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقا کرگئے۔ تفصیلات کے مطابق اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شرف اور نواز شریف نے گہرے دُکھ کا اظہار کیا ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ان کی ناگہانی وفات پر دِلی رنج ہوا۔ وہ مسلم لیگ ن کے باوفا رکن اور میرے مخلص ساتھی تھے۔ انہوں نے کہا کہ میں دُکھ کی اِس گھڑی میں انکے خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ اللہ تعالٰی انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر و ہمت سے  یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین  وزیراعظم نے مرحوم کے بھائی سابق آئی جی موٹر وے ذوالفقار احمد چیمہ...
    راودلشاد:نوازشریف نے ایکس پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ’افتخار چیمہ کی ناگہانی وفات پر دِلی رنج ہوا۔‘ مسلم لیگ ن کے صدر قائد نواز شریف نے ایکس پر بیان میں کہا کہ ’ افتخار چیمہ مسلم لیگ ن کے باوفا رکن ،میرے مخلص ساتھی تھے،دُکھ کی اِس گھڑی میں ان کے خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں‘۔ اللہ لواحقین کو صبر و ہمت سے صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے! بجلی کے بلوں کی ادائیگی؛ صارفین کو بڑا ریلیف مل گیا افتخار چیمہ صاحب کی ناگہانی وفات پر دِلی رنج ہوا۔ وہ مسلم لیگ ن کے باوفا رکن اور میرے مخلص ساتھی تھے۔ میں دُکھ کی اِس گھڑی میں انکے خاندان کے غم میں...
    وزیر آباد+ گوجرانوالہ+ اسلام آباد (نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی+ خبر نگار) سابق ممبر قومی اسمبلی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے قریبی ساتھی جسٹس (ر) افتخار احمد چیمہ مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ جسٹس (ر) افتخار احمد چیمہ وزیرآباد سے تین مرتبہ ایم این اے منتخب ہو چکے ،انہوں نے قومی سیاست کا باقاعدہ آغاز 2008ء میں کیا ،انہوں نے سابق سپیکر قومی اسمبلی چوہدری حامد ناصر چٹھہ کو 2008ء کے جنرل الیکشن میں شکست دی۔ جسٹس (ر) افتخار احمد چیمہ سابق آئی جی موٹر ویز ذوالفقار چیمہ کے بڑے بھائی تھے۔ جسٹس (ر) افتخار احمد چیمہ مرحوم ہائیکورٹ کے جج رہ چکے ہیں۔نماز جنازہ آج 9 نومبر اتوار کو 4 بجے دن ان...
    خیبر یونین آف جرنلسٹس کے صدر کاشف الدین سید نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم کے بیان پر تشویش کا اظہار کیا ہے، جس میں اسپیکر نے مبینہ طور پر صحافیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ یہ بھی پڑھیں:نوشہرہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے صحافی قتل کاشف الدین سید نے اپنے بیان میں کہا کہ اسپیکر کو اس منصب کے تقاضوں کا خیال رکھتے ہوئے ذمہ دارانہ طرزِ عمل اپنانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے اور صحافی جمہوریت کے استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، اس لیے ان کے خلاف غیر ذمہ دارانہ بیانات قابلِ مذمت ہیں۔ صدر خیبر یونین آف جرنلسٹس نے اسپیکر سے...
    ذرائع کے مطابق مقبوضہ علاقے میں صحافت کا منظرنامہ ڈرامائی طور پر تبدیل ہو چکا ہے، نیوز رومز خالی ہو چکے ہیں اور رپورٹرز کے لیے مستقبل کے راستے تقریبا بند ہو گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نوجوان صحافیوں کو شدید بحران کا سامنا ہے جو حکومتی دبائو کے باعث بڑھتی ہوئی بیروزگاری کا شکار ہیں اور اس سے علاقے کی ایک وقت کی متحرک پریس بالکل خاموش ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مقبوضہ علاقے میں صحافت کا منظرنامہ ڈرامائی طور پر تبدیل ہو چکا ہے، نیوز رومز خالی ہو چکے ہیں اور رپورٹرز کے لیے مستقبل کے راستے تقریبا بند ہو گئے ہیں۔ نئے آنے والے نوجوانوں کو بہت سے...
    لاہور کے الیکشن ٹربیونل نے وزیراعلیٰ مریم نواز کا الیکشن درست قرار دیتے ہوئے مہر شرافت علی کی الیکشن پٹیشن مسترد کر دی، مہر شرافت نے پی پی 159 کے الیکشن کو ٹریبیونل میں چیلنج کیا تھا۔ نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن ٹربیونل لاہور کے جج جسٹس ریٹائر رانا زاہد محمود نے پی پی 159 سے متعلق مہر شرافت کی انتخابی عذرداری کا 19 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کر دیا۔ الیکشن ٹریبونل نے صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 159 پر مریم نواز کے انتخاب کے خلاف مہر شرافت کی دائر کردہ پٹیشن کو مسترد قرار دیتے ہوئے مریم نواز کا انتخاب درست قرار دے دیا۔ مریم نواز کی جانب سے بیرسٹر اللہ چٹھہ کے دلائل مکمل...
    کراچی:  شہرِ قائد میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے. پہلا واقعہ بلدیہ ٹاؤن کی نواب کالونی میں پیش آیا جہاں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر نوجوان افتخار کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ لواحقین کے مطابق مقتول افتخار موبائل مارکیٹ میں کام کرتا تھا اور پانچ بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا۔ وہ گزشتہ روز بھی دکان پر گیا تھا اور شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے دکان سے جلدی نکلا تھا۔ راستے میں ڈاکوؤں نے اسے روکنے کی کوشش کی، تاہم افتخار نے اسلحہ دیکھ کر رکنے کے بجائے فرار ہونے کی کوشش کی تو ملزمان نے سر پر گولی ماردی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کے...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آزاد اور باخبر صحافت کسی بھی جمہوری معاشرے کی بنیاد ہے، حکومت پاکستان آزادیِ اظہار اور صحافیوں کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ آزاد، باخبر اور ذمہ دار صحافت جمہوریت کی ریڑھ کی ہڈی ہے،  صحافی عوام تک حقائق پہنچاتے ہیں اور سچائی کے علمبردار ہوتے ہیں، جب کہ ان کے خلاف تشدد، دھمکی یا انتقامی کارروائیاں دراصل آزادیِ اظہار پر حملہ ہیں۔ وزیراعظم نے اُن تمام صحافیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا جنہوں نے حق و سچ کی خاطر مشکلات...
     وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن پر پیغام .تفصیلات کے مطابق مریم نوازشریف کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ حق سچ کی آواز اٹھانے والے صحافیوں پر ظلم و تشدد بند ہونا چاہیے۔ احساس ذمہ داری کے ساتھ آزادی صحافت جمہوریت کی اساس ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مضبوط جمہوری معاشرے کے لیے صحافت کا آزاد ہونا بہت ضروری ہے۔ صحافی معاشرتی انصاف کے محافظ اور عوام کی آواز ہیں۔ ظلم، ناانصافی اور جھوٹ کو بے نقاب کرنے والے صحافی ہیرو ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بحیثیت وزیر اعلیٰ آزادی صحافت کے تحفظ کی ضامن ہوں۔ صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے حکومت متعدد اقدامات کررہی...
    وزیراعظم شہباز شریف نے آزادیِ صحافت کے تحفظ اور صحافیوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج کا دن ہمیں اس حقیقت کی یاد دہانی کراتا ہے کہ آزاد، باخبر اور ذمہ دار صحافت کسی بھی جمہوری معاشرے کی بنیاد ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صحافی حقائق تک عوام کی رسائی کو ممکن بناتے ہیں اور سچائی کے علمبردار ہوتے ہیں، اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کے دوران ان کے خلاف تشدد، دھمکی یا انتقام پر مبنی جرائم دراصل آزادی اظہار پر حملہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں اس موقع...
    سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی کی ہندوتوا حکومت کے دور میں کشمیری صحافیوں پر ظلم و ستم میں مزید اضافہ ہوا ہے اور اس کی کٹھ پتلی انتظامیہ آزاد صحافیوں کی آوازوں کو خاموش کرانے اور آزادی صحافت کو دبانے کے لیے وحشیانہ ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ آج جب دنیا بھر میں صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، بی جے پی کی زیرقیادت بھارتی حکومت کشمیری صحافیوں کو مسلسل مظالم کا نشانہ بنا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ...
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن پر پیغام تفصیلات کے مطابق مریم نوازشریف کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ حق سچ کی آواز اٹھانے والے صحافیوں پر ظلم و تشدد بند ہونا چاہیے۔ احساس ذمہ داری کے ساتھ آزادی صحافت جمہوریت کی اساس ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مضبوط جمہوری معاشرے کے لیے صحافت کا آزاد ہونا بہت ضروری ہے۔ صحافی معاشرتی انصاف کے محافظ اور عوام کی آواز ہیں۔ ظلم، ناانصافی اور جھوٹ کو بے نقاب کرنے والے صحافی ہیرو ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بحیثیت وزیر اعلیٰ آزادی صحافت کے تحفظ کی ضامن ہوں۔ صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے حکومت متعدد اقدامات کررہی ہے۔ بے گھر صحافیوں...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے سندھ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت آزادی اظہار اور آزادی صحافت پر مکمل یقین رکھتی ہے۔ عطاء اللہ تارڑ نے کامران رضی کو صدر، حمید سومرو کو نائب صدر، اکرم بلوچ کو جنرل سیکریٹری اور دیگر نومنتخب عہدیداران کو نیک تمناؤں کے ساتھ مبارکباد پیش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ آزاد، ذمہ دار اور حقائق پر مبنی صحافت کسی بھی معاشرے کی ترقی اور استحکام کے لیے بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ صحافی برادری جمہوری اقدار کے فروغ میں اہم اور مثبت کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    ایبٹ آباد یونیورسٹی میں پی ٹی آئی کے ایم پی اے افتخار خان کے بیٹے نے مبینہ طور پر احتجاج کرنے والے طلبا پر گاڑی چڑھا دی۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایبٹ آباد یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلبا کے کارکن وائس چانسلر کے پی اے کی جانب سے طلبا سے بدتمیزی کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ یہ بھی پڑھیے: پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت کرائے پر لائی گئی ہے، فواد چوہدری اس اثنا پی ٹی آئی کے ایم پی اے افتخار خان کے بیٹے اور آئی ایس ایف کے کارکنوں نے مبینہ طور پر طلبا پر گاڑی چڑھا دی جس سے ایک طالب علم زخمی ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">صحافت محض پیشہ نہیں، یہ ضمیر کی صدا اور عوام کی امانت ہے جو سچائی کے چراغ کو جلائے رکھے، وہی اصل صحافی ہے۔ اسی جدوجہد میں اْس کا وقار، اْس کا ایمان، اور اْس کی پہچان چھپی ہے۔ ’’سچ لکھنے والا ہمیشہ طاقت کے مراکز کے نشانے پر ہوتا ہے‘‘۔ وہ اکثر طاقتور حلقوں کی ناراضی مول لیتا ہے۔ دنیا میں سچ کہنا ہمیشہ آسان نہیں رہا۔ لفظ کبھی تلوار سے زیادہ خطرناک ہو جاتا ہے، اور وہ لوگ جو سچ کو حرفوں میں ڈھالتے ہیں، اکثر خود تاریخ کے صفحوں پر خون کے داغ بن کر رہ جاتے ہیں۔ رواں برس 2025ء میں آزادیٔ صحافت کی تاریخ نے ایک نیا باب رقم کیا ہے، جب دو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھٹ شاہ (نمائندہ جسارت)ثقافت کے محکمے بھٹ شاہ کی جانب سے وزارتِ تجارت کے تعاون سے اجرک، جنڈی اور کاشی کے ہنرمندوں کے لیے تربیتی اور آگاہی پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں وزارتِ تجارت کے ڈائریکٹر جنرل محمد فاروق میمن، مینیجر لیگل آصف رضا، ریسرچ آفیسر سادیہ عبداللہ، ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ ثقافت محمد عادل دائوو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کلچر سینٹر بھٹ شاہ مجتبیٰ جوکھیو سمیت بھٹ شاہ کے تقریباً تمام ہنرمندوں نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل وزارتِ تجارت حکومتِ پاکستان محمد فاروق میمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اجرک، جنڈی اور دیگر ہنرمندوں کو رجسٹرڈ کیا جائے گا، اور نقلی اجرک یا جنڈی بنانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ...
    روزنامہ جسارت گزشتہ  56  سالوں سے صحافت کے میدان میں اپنا نمایاں اور مؤثر کردار ادا کر رہا ہے۔ اسے پاکستان میں انٹرنیٹ پر اردو کا پہلا اخبار ہونے کا اعزازبھی حاصل ہے۔ یہ قومی و بین الاقوامی حالات سے عوام کو باخبر رکھنے اور ذمہ دارانہ صحافت کو فروغ دینے میں لازوال کردار ادا کر رہا ہے۔
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پی ڈی ایم اے نےسیلاب سے متاثرہ اضلاع کو آفت زدہ قرار دینے کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے۔ ترجمان کے مطابق 27 اضلاع کی 72 تحصیلوں کو موضع جات کے لحاظ سے آفت زدہ قرار دیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق  50 فیصد سے زیادہ متاثر ہونے والے موضع جات کو آفت زدہ قرار دیا گیا۔ آفت زدہ قرار دینے کا نوٹیفکیشن بورڈ آف ریونیو پنجاب اور پی ڈی ایم اے کے اشتراک سے جاری کیا گیا۔ یہ فیصلہ پنجاب نیشنل کلیمیٹیز پری وینشن اینڈ ریلیف ایکٹ 1958 کے تحت کیا گیا ہے۔ جس کے تحت ضلعی انتظامیہ کو متاثرہ علاقوں میں فوری بحالی اور امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔اس...
    ویب ڈیسک :پی ڈی ایم اے پنجاب نےسیلاب سے متاثرہ اضلاع کو آفت زدہ قرار دینے کے نوٹیفکیشن جاری کردیئے۔ نوٹیفیکیشن کےمطابق 27 اضلاع کی 72 تحصیلوں کو موضع جات کے لحاظ سے آفت زدہ قرار دیا گیا ہے,50 فیصد سےزیادہ متاثر ہونے والےموضع جات کو آفت زدہ قرار دیا گیا۔نوٹیفکیشن بورڈ آف ریونیو پنجاب اورپی ڈی ایم اے کے اشتراک سے جاری کیاگیاہے جبکہ یہ فیصلہ پنجاب نیشنل کلیمیٹیز پری وینشن اینڈ ریلیف ایکٹ 1958 کے تحت کیا گیا۔ضلعی انتظامیہ کومتاثرہ علاقوں میں فوری بحالی اورامدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرہ خاندانوں کے نقصانات کا تخمینہ لگانے اورمالی امداد کے عمل کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔  اداکار شریاس تالپڑے اور الوک ناتھ کے خلاف...
    گورنر سندھ یا گورنر ہاؤس کو لیجنڈ ٹرسٹ کے کسی مالی معاملے یا چیک پر دستخط کا اختیار نہیں۔ کراچی سے سندھ گورنر ہاؤس کے ترجمان نے اس حوالے سے کہا کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے لیجنڈ ٹرسٹ کے اکاؤنٹ میں مبینہ بینک فراڈ پر انکوائری کا حکم دیا ہے۔ ترجمان گورنر ہاؤس نے کہا کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے 13 اکتوبر کو انکوائری کا حکم دیا تھا۔  لیجنڈ ٹرسٹ فنڈز میں کروڑوں کے فراڈ کی اینٹی کرپشن تحقیقات کرے گا، وزیر ثقافت سندھ وزیر ثقافت سندھ ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ یہ ٹرسٹ گورنر ہاؤس کی زیر نگرانی کام کرتا ہے، جعلسازی کے ذریعے محکمہ ثقافت کا لیٹر ہیڈ استعمال کیا گیا ہے۔ گورنر ہاؤس کے ترجمان...
    وزیر ثقافت سندھ ذوالفقار شاہ(فائل فوٹو)۔  وزیر ثقافت سندھ ذوالفقار شاہ نے کہا کہ لیجنڈ ٹرسٹ کا کام مستحق فنکاروں اور اداکاروں کی مالی معاونت کرنا ہے۔ اب تک 6 کروڑ روپے سے زائد رقم جعلسازی سے نکالنے کی معلومات ملی ہیں۔جیو نیوز سے ٹیلی فون پر گفتگو میں انہوں نے کہا کہ لیجنڈ ٹرسٹ فراڈ کے معاملہ کی اینٹی کرپشن تحقیقات کرے گا۔وزیر ثقافت سندھ ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ یہ ٹرسٹ گورنر ہاؤس کی زیر نگرانی کام کرتا ہے، جعلسازی کے ذریعے محکمہ ثقافت کا لیٹر ہیڈ استعمال کیا گیا ہے۔ ذوالفقار علی شاہ کا کہنا تھا کہ بینک سے چیک بک نکلوا کر کیش رقم نکالی گئی، خردبرد سے غریب اور مستحق فنکاروں کے حق پر ڈاکا ڈالا گیا ہے۔ انھوں...
    پروفیسر شاداب احمد صدیقی صحافت محض پیشہ نہیں، یہ ضمیر کی صدا اور عوام کی امانت ہے جو سچائی کے چراغ کو جلائے رکھے ، وہی اصل صحافی ہے ۔اسی جدوجہد میں اُس کا وقار، اُس کا ایمان، اور اُس کی پہچان چھپی ہے ۔ ‘سچ لکھنے والا ہمیشہ طاقت کے مراکز کے نشانے پر ہوتا ہے’ ۔وہ اکثر طاقتور حلقوں کی ناراضی مول لیتا ہے ۔دنیا میں سچ کہنا ہمیشہ آسان نہیں رہا۔ لفظ کبھی تلوار سے زیادہ خطرناک ہو جاتا ہے ، اور وہ لوگ جو سچ کو حرفوں میں ڈھالتے ہیں، اکثر خود تاریخ کے صفحوں پر خون کے داغ بن کر رہ جاتے ہیں۔ رواں برس 2025ء میں آزادیٔ صحافت کی تاریخ نے ایک نیا باب...
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نریندر مودی اور بھارتی فوج کا جنگی جنون خطے کیلئے تباہ کن ثابت ہو گا، اگر بھارت نے دوبارہ جنگ مسلط کی تو مسلح افواج  پاکستان کے ساتھ مل کر منہ توڑ جواب دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات و نشریات مسلم لیگ نواز یوتھ ونگ آزاد جموں و کشمیر شرافت علی خلجی نے بھارتی آرمی چیف جنرل اپیندر دیویڈی آپریشن سندور کے دوسرے مرحلے کے آغاز کرنے اور پاکستان کا وجود دنیا سے مٹانے کے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی و کشمیری عوام اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، نریندر مودی اور بھارتی فوج کا جنگی جنون خطے کیلئے تباہ کن ثابت ہو گا، اگر بھارت نے دوبارہ جنگ مسلط...
    نریندر مودی اور بھارتی فوج کا جنگی جنون خطے کیلئے تباہ کن ثابت ہو گا، اگر بھارت نے دوبارہ جنگ مسلط کی تو مسلح افواج  پاکستان کے ساتھ مل کر منہ توڑ جواب دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات و نشریات مسلم لیگ نواز یوتھ ونگ آزاد جموں و کشمیر شرافت علی خلجی نے بھارتی آرمی چیف جنرل اپیندر دیویڈی آپریشن سندور کے دوسرے مرحلے کے آغاز کرنے اور پاکستان کا وجود دنیا سے مٹانے کے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی و کشمیری عوام اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، نریندر مودی اور بھارتی فوج کا جنگی جنون خطے کیلئے تباہ کن ثابت ہو گا، اگر بھارت نے دوبارہ جنگ مسلط کی تو مسلح افواج  پاکستان کے ساتھ مل کر منہ...
    ایمل ولی خان اور میاں افتخار حسین—فائل فوٹو اے این پی خیبر پختونخوا کے صدر میاں افتخار حسین کا کہنا ہے کہ ایمل ولی کی تقریر پارٹی کا باضابطہ بیانیہ ہے، پارٹی ایمل ولی کے خطاب سے متفق ہے۔پشاور میں انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کسی سے ذاتی دشمنی نہیں، ہم پارلیمان کی بالادستی چاہتے ہیں، پارلیمانی سوال کا جواب بھی ایوان میں دیا جانا چاہیے، میڈیا پر اس بات کا جواب دینا مناسب نہیں۔میاں افتخار نے کہا کہ ایمل ولی کی سیکیورٹی واپس لینا نقصان دہ اور خطرناک رویہ ہے، مطالبہ ہے کہ وفاقی حکومت پارلیمان کو بتائے کہ کیا معاہدہ ہوا ہے، حکومت ذاتی حملوں کے بجائے آئینی پلیٹ فارم استعمال کرے۔انہوں نے کہا...
    یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کے جاری اجلاس میں پاکستان نے عالمی ادارے میں اصلاحات اور حکمتِ عملی کی نئی سمت متعین کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر ڈاکٹر سید توقیر حسین شاہ نے اجلاس سے خطاب میں یونیسکو کے دنیا میں تعلیم، سائنس اور ثقافت کے فروغ میں تاریخی کردار کو سراہا۔ انھوں نے کہا کہ یونیسکو کی توجہ کو اس کے بنیادی شعبوں یعنی تعلیم، سائنس، ثقافت اور ابلاغ پر مرکوز کرنا ضروری ہے۔ وزیراعظم کے مشیر نے یونیسکو میں اصلاحات اور حکمتِ عملی کی نئی سمت اختیار کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ معیاری تعلیم تک رسائی، ثقافتی و تاریخی ورثے کے تحفظ، اور جھوٹی خبروں، گمراہ کن اطلاعات اور نفرت انگیز تقاریر جیسے چیلنجز...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251006-08-20 کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے سیکرٹری اطلاعات مجاہدچنا نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد پر پولیس کے دھاوے اور صحافیوں پر تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیپٹل پولیس کا یہ اقدام آزادی اظہارِ رائے اور آزادی صحافت پر براہِ راست حملہ ہے ۔جس نے دور آمریت کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے ،کسی بھی جمہوری اورمہذب معاشرے میں اس طرح کے صحافت اورانسانیت دشن اقدام کو کسی طور برداشت نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے آج ایک بیان میں کہاکہ کراچی سمیت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں کے بعد اب دارالخلافہ اسلام آباد کا نیشنل پریس کلب بھی پولیس گردی سے محفوظ نہیں رہا جوکہ صحافتی تنظیموں کے رہنمائوں کے لیے بھی لمحہ...
    لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ کھیلوں کے میدان آباد کرنا اور نوجوان نسل کو کھیل کی طرف راغب کرنا اولین ترجیح ہے۔ روایتی کھیل نیزہ بازی پنجاب کی ثقافت کا حصہ ہے۔ نیزہ بازی کے مقابلے عالمی سطح پر ہونے چاہئیں۔ مختلف کھیلوں سے وابستہ نوجوانوںنے متعدد بار ملک و قوم کا نام بین الاقوامی پر روشن کیا۔ ان خیالات کا اظہار اْنہوں نے گورنر خیبر پی کے فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ فتح جنگ اٹک میں جشن نیزہ بازی میلہ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کے موقع پر شائقین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ علاقائی روایتی کھیل پاکستان کی ثقافت کو زندہ رکھے...
    امن معاہدے کیلئیٹرمپ نے جو 20 نکات دیے وہ ہمارے نہیں،8 اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ نے اپنی تجاویز پیش کیں اور انہی نکات پر مشترکہ بیان جاری کیا ،اسحاق ڈار فلسطین پر قائداعظم کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، سینیٹر مشتاق کی رہائی کیلئے یورپی ممالک سے مدد لے لی، غزہ میں امن بیانات سے نہیں عملی اقدامات سے ممکن ہوگا ، قومی اسمبلی میں اظہار خیال نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کردہ 20 نکات دراصل پاکستان کے پیش کردہ نکات نہیں ہیں بلکہ ان میں ترامیم کی گئی ہیں۔ 8 اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ نے اپنی تجاویز پیش کیں اور انہی نکات پر مشترکہ بیان...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبہ پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے پیپلزپارٹی کے مطالبے پر کہا ہے کہ میں کیوں معافی مانگوں؟ معافی وہ ترجمان مانگے جس نے آفت کے وقت پنجاب پر تنقید کی ، مریم نوازشریف کبھی معافی نہیں مانگے گی۔ لاہور میں الیکٹرک بس پروجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں مریم نواز کا کہنا تھاکہ لاہور میرا، نواز شریف اور شہباز شریف کا گھر ہے، لاہور میں جگہ جگہ نواز شریف کی محبت اور خدمت کے آثار نظر آتے ہیں، لوگ لاہور آتے ہیں تو کہتے ہیں دوسرے ملک میں آگئے، لوگ کہتے ہیں کہ پنجاب کی وزیراعلیٰ ہمیں دے دیں۔انہوں نے کہا کہ دسمبر تک لاہور میں مزید 70 بسیں آجائیں گی، شیخوپورہ، لاہور اور قصور...
    پاکستان شوبز انڈسٹری کی چمکتی ستارہ ہانیہ عامر نے بنگلادیش کے دورے کے دوران معروف بنگلادیشی یوٹیوبر افتخار رفسان کے گھر خصوصی دعوت پر پہنچ گئیں، جہاں وہ نہ صرف روایتی پکوانوں سے لطف اندوز ہوئیں بلکہ میزبان خاندان کے ساتھ قیمتی لمحات بھی شیئر کیے۔ ہانیہ عامر اس وقت بنگلادیش میں مختلف پروموشنل تقریبات میں شرکت کے سلسلے میں موجود ہیں۔ اس دورے کے دوران انہوں نے افتخار رفسان اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ گھریلو ماحول میں گزارے گئے خصوصی لمحات کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا، جو فوری طور پر وائرل ہو گئے۔ اس ملاقات کے دوران ہانیہ نے بنگلادیشی گلاب جامن سے اس قدر لطف اندوز ہوئیں کہ انہوں نے مزاحیہ انداز میں میزبانوں...
    افتخار گیلانی غزہ کے صحافی وہ چراغ ہیں، جو شبِ سیاہ میں بجھا دیے جا رہے ہیں۔ مگر انہی کی قربانیوں نے غزہ کی کہانی کو دنیا تک پہنچایا ہے ۔ اگر یہ نہ ہوں تو دنیا اندھی ہو جائے ۔ تاریخ ان کے خون کو سطر سطر لکھے گی اور آنے والی نسلیں جانیں گی کہ ظلم کے اندھیروں میں بھی کچھ لوگ اپنی جانیں ہتھیلی پر رکھ کر سچ کا چراغ جلاتے رہے ۔ رات کی چادر بھی فلسطین کے مظلوم خطہ غزہ یا وہاں کام کرنے والے صحافیوں کے لیے سکون کا لمحہ فراہم نہیں کرتی ہے ۔ فضا کو اسرائیلی ڈرونز کی گونج مسلسل چیرتی رہتی ہے ۔یہ ڈرونز بھوکے گِدھوں کی طرح جیسے زخمی شکار...
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ منصوبے کو امن کے لیے نادر موقع قرار دیدیا۔ مشرقِ وسطیٰ سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ اگرچہ غزہ میں امن کے امکانات تیزی سے معدوم ہوتے دکھائی دے رہے ہیں، مگر اسی دوران نئی سفارتی راہیں بھی کھل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس مشاورتی عمل میں فعال طور پر شریک رہے گا۔ ساتھ ہی پاکستانی مندوب نے خبردار کیا کہ اسرائیل کا ای- ون بستی منصوبہ دو ریاستی حل پر براہِ راست حملہ ہے۔ عاصم افتخار نے کہا کہ مشرقی یروشلم کو فلسطین سے کاٹنے اور مغربی...
    لاہور کے علاقے غازی آباد میں گھریلو ناچاقی پر شوہر مشتاق احمد کو قتل کر کے ہارٹ اٹیک کا ڈرامہ رچانے والی چالاک ملزمہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ چند گھنٹوں میں ایس ایچ او غازی آباد افتخار عالم نے ہارٹ اٹیک کے ڈرامے کو بے نقاب کرکے ملزمہ رضوانہ یاسمین کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او غازی آباد افتخار عالم  نے کہا کہ شاطر اور تیز دماغ ملزمہ بیوی پولیس کو زیادہ دیر چکمہ نہ دی سکی، دوران انٹیروگیشن ملزمہ نے سچ تسلیم کر لیا کہ میں نے اپنے شوہر کو نشہ اور چیز کھلا کر اس کے منہ کے اوپر تکیہ رکھ کر سانس بند کر کے قتل کیا ہے۔ لاش تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس منتقل کردیا گیا، مقتول...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
    پاکستان نے افغانستان میں موجود دہشت گرد تنظیموں کے لیے محفوظ پناہ گاہوں کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھاتے ہوئے افغانستان کی سرزمین سے دراندازی اور حملوں کے ثبوت سلامتی کونسل میں پیش کر دیے۔ عرب نیوز کے مطابق پاکستان نے سلامتی کونسل میں بتایا کہ افغانستان میں 60 سے زائد عسکریت پسند کیمپ قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں، پاکستان نے افغان طالبان کو سرحد پار حملوں کو فعال کرنے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ دہشت گرد کیمپ، پاکستان میں سیکیورٹی اداروں اور نہتے و معصوم شہریوں پر حملوں کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔ پاکستان کے پاس دہشت گرد گروہوں کی مشترکہ تربیتی مشقوں، انکے درمیان باہمی تعاون، غیر...
    افغانستان سے جنم لینے والی دہشت گردی پاکستان کی قومی سلامتی کیلئے سب سے سنگین خطرہ ہے، پاکستانی مندوب طالبان بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کریں، سلامتی کونسل میں افغانستان کی صورتحال پر بحث میں پاکستان کی شکایت اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ افغانستان میں دہشت گردوں کے 60 کیمپ پاکستان کے لیے خطرہ ہیں افغانستان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سمیت دہشت گرد گروہوں کے 60 سے زائد کیمپ فعال ہیں، افغانستان سے جنم لینے والی دہشت گردی پاکستان کی قومی سلامتی کے لیے سب سے سنگین خطرہ ہے۔ ۔اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ کے دوران پاکستان کے مستقل مندوب سفیر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) زندگی کے دیگر شعبوں کی طرح صحافت کے شعبے میں بھی خواتین کا فعال کردار صحت مند معاشرے کی تشکیل میں نمایاں کردار ادا کررہا ہے اور اس سے بہت سے مسائل کو درست انداز میں اجاگر کرنے میں مدد مل رہی ہے، اس لئے صحافت کے شعبے میں صنفی تفریق ختم کی جائے، ان خیالات کااظہار سیکرٹری پریس کلب سہیل افضل خان نے کے یوجے دستور کے زیراہتمام خواتین ممبرز کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں کیا۔ کے یو جے دستور کے سیکرٹری ریحان چشتی نے کہا کہ خواتین صحافت کے ہر شعبے میں نمایاں کردار ادا کررہی ہیں جو انتہائی خوش آئند بات ہے، انہوں نے کہا کہ کے یو جے...
    نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 ستمبر ۔2025 )اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان میں ٹی ٹی پی سمیت دہشت گرد گروہوں کے 60 سے زائد کیمپ فعال ہیں،افغانستان سے دہشت گردی ہماری قومی سلامتی کیلئے بڑا خطرہ ہے. ان خیالات کااظہار انہوں نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ کے دوران کیا عاصم افتخار نے کہا کہ دہشت گرد افغان پناہ گاہوں سے پاکستان پر حملوں میں ملوث ہیں، پاکستان، چین نے بی ایل اے اور مجید بریگیڈپرعالمی پابندیوں کی درخواست دی، طالبان انسدادِ دہشت گردی سے متعلق اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کریں.(جاری ہے) ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد تنظیمیں جن میں...
    نیویارک(نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ افغانستان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سمیت دہشت گرد گروہوں کے 60 سے زائد کیمپ فعال ہیں، افغانستان سے اٹھنے والی دہشت گردی قومی سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ کے دوران پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا کہ طالبان حکام کو انسدادِ دہشت گردی سے متعلق اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان، چین نے کالعدم تنظیموں بی ایل اے، مجید بریگیڈ پر پابندیوں کی درخواست دی ہے، دہشت گرد افغان پناہ گاہوں سے پاکستان پر...
    افغانستان سے دہشتگردی قومی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ ہے ، عاصم افتخار WhatsAppFacebookTwitter 0 18 September, 2025 سب نیوز اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ افغانستان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سمیت دہشت گرد گروہوں کے 60 سے زائد کیمپ فعال ہیں، افغانستان سے اٹھنے والی دہشت گردی قومی سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ کے دوران پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد کا کہنا تھا کہ طالبان حکام کو انسدادِ دہشت گردی سے متعلق اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان، چین نے کالعدم...
    ویب ڈیسک :پاکستان مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان میں ٹی ٹی پی سمیت دہشتگرد گروہوں کے 60 سے زائد کیمپ فعال ہیں۔   افغانستان کی صورتحال پر سلامتی کونسل اجلاس سے پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد افغان پناہ گاہوں سے پاکستان پر حملوں میں ملوث ہیں، پاکستان، چین نے بی ایل اے اور مجید بریگیڈپرعالمی پابندیوں کی درخواست دی، طالبان بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کریں۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے  عاصم افتخار نے مزید کہا کہ طالبان دہشتگردوں کی پناہ گاہیں ختم کریں، دنیا کو ایک پرامن اور مستحکم افغانستان کے قیام میں کردار ادا کرنا ہوگا۔  پاکستان نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان...
    نیویارک (نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کو حق خود ارادیت حاصل ہے اور پاکستان ہر سطح پر ان کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے فلسطین کے مسئلے کے پرامن حل اور دو ریاستی فارمولے کے نفاذ سے متعلق “نیو یارک اعلامیہ” کے حق میں ووٹ دیا ہے۔ یہ اعلامیہ 28 تا 30 جولائی 2025 کو نیویارک میں منعقدہ اعلیٰ سطحی بین الاقوامی کانفرنس کے نتیجے میں منظور ہوا۔ پاکستانی مندوب کے مطابق اس اقدام کے ذریعے پاکستان نے ایک بار پھر اپنی دیرینہ اور اصولی پالیسی دہرائی ہے کہ فلسطینی عوام ایک آزاد، خود مختار اور متصل ریاست قائم کریں جس...
    قدیم ساز بینجو نہ صرف وادی کشمیر کی محفلوں کو جادوئی رنگ بخشتا ہے بلکہ کشمیری تہذیب و ثقافت کی صدیوں پرانی روایت کو بھی زندہ رکھے ہوئے ہے۔ یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں ڈیجیٹل انقلاب کیسے رونما ہورہا ہے؟ بینجو کی مدھر تانیں آج بھی شادی بیاہ، میلوں ٹھیلوں اور ثقافتی تقریبات کی جان سمجھی جاتی ہیں۔ وقت نے چاہے کتنی ہی جدت اختیار کرچکا ہو مگر کشمیری عوام کا اس ساز سے لگاؤ کم نہیں ہو سکا۔ یہی وجہ ہے کہ بینجو آج بھی کشمیری ثقافت کے نمائندہ ساز کے طور پر زندہ ہے اور نئی نسل بھی اس دھن سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ پاتی۔ مزید پڑھیے: کشمیر کی تاریخ پر 25 کتابوں کی...
    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں دو اہم مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں ’’پیپلز انفارمیشن ٹیکنالوجی پروگرام (پی آئی ٹی پی-ٹو)‘‘ اور ’’گوگل ڈیجیٹل صحافت اسکالرشپ پروگرام‘‘ کے ایم او یوز پر دستخط کیے گئے۔ اس موقع پر این ای ڈی یونیورسٹی، مہران یونیورسٹی اور آئی بی اے سکھر کے وائس چانسلرز، وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن، سیکریٹری آئی ٹی نور محمد سموں، سی ای او ٹیک ویلی عمر فاروق، گوگل ایشیا کے سربراہ پال ہچنگس اور دیگر معزز شخصیات موجود تھیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پیپلز انفارمیشن ٹیکنالوجی پروگرام (پی آئی ٹی پی-ٹو) کا...
    سندھ کے صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کو خط لکھا ہے، جس میں پی ٹی وی کے اینکر رضوان رحمان کی جانب سے سندھ کے عوام کے خلاف نازیبا الفاظ کے استعمال پر فوری کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:یوٹیوبر رضی دادا کو پی ٹی وی نے تاحکم ثانی معطل کردیا، وجہ کیا بنی؟ خط میں کہا گیا کہ اینکر رضوان رحمان نے حالیہ سیلابی صورتحال پر حقائق بیان کرنے کے بجائے لسانی سوچ کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے لکھا کہ قدرتی آفات اور موسمیاتی تبدیلی جیسے حساس موضوعات پر دنیا بھر کی حکومتیں مل کر کام کر رہی ہیں، لیکن اس معاملے کو بنیاد بنا کر...
    گلگت بلتستان، خیبر پختون خوا اور کشمیر کے دونوں حصوں میں قیامت خیز بارشوں نے زبردست تباہی مچائی۔ اب تک سیکڑوں افراد ان بارشوں میں ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں۔ اس دفعہ سیلاب کے ریلوں میں بہہ جانے والے افراد کی تعداد خاصی ہے۔ پختون خوا اور کشمیر میں سیلابی ریلوں کی زد میں سیکڑوں مکانات کے ملبہ تلے بہت سے افراد جاں بحق ہوئے۔ پاکستان میں گلگت، کشمیر، خیبر پختونخوا اور شمالی علاقوں میں حالیہ بارشوں اور سیلاب نے اس حقیقت کو ایک بار پھر بے نقاب کر دیا ہے۔ ملک کلائیمنٹ چینج کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار نہیں۔ خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارشوں کے ساتویں اسپیل نے قیامت ڈھائی ہے۔ پروفیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی...
    ریاض میں سعودی براڈکاسٹنگ اتھارٹی کے زیر اہتمام 4 روزہ تربیتی ورکشاپ منعقد ہوئی جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے صحافیوں نے بھرپور شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کا پہلا مقامی اے آئی چیٹ بوٹ لانچ کردیا گیا ورکشاپ کا مقصد صحافیوں کو جدید صحافتی رجحانات اور عالمی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا تھا۔ تربیتی سیشنز میں خصوصی طور پر صحافت میں مصنوعی ذہانت کے بڑھتے ہوے کردار اور فیکٹ چیکنگ کے جدید طریقوں پر روشنی ڈالی گئی تاکہ خبریں زیادہ معتبر اور مستند انداز میں پیش کی جا سکیں۔ شرکا نے زور دیا کہ تیزی سے ڈیجیٹلائز ہوتی دنیا میں صحافت کو نئی تکنیکوں کے ساتھ مربوط کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ مزید پڑھیے: سعودی عرب کا...
    سٹی42:  مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے وفاقی حکومت سے  خیبرپختونخوا، گلگت اور آزاد کشمیر کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ علاقے قرار دینے کی درخواست کی ہے۔  ایکس پر اپنی پوسٹ میں خواجہ سعد رفیق نےلکھا کہ بونیر ، سوات ، باجوڑ ، بٹگرام (خیبر پختونخوا )، گلگت اور آزاد کشمیر کے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ ڈیکلئیر کیا جاۓ۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہپہلے ہی  غربت اور دہشت گردی کا شکار لوگوں پر نئی  آفت ٹوٹ پڑی ہے ۔ کلاؤڈ برسٹ ، آسمانی بجلی ، فلیش فلڈ قیامت ڈھا رہے ہیں ،بڑی آزمائش اور تکلیف کا وقت ہے۔   مائع قدرتی گیس  کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان ...