2025-04-23@17:29:50 GMT
تلاش کی گنتی: 24

«دوطرفہ تعلقات کا عکاس نہیں»:

    پاکستان اور روانڈا کا دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق ہوگیا، دونوں ممالک کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی کیے گئے۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان روانڈا کی مصنوعات کے لیے پرکشش منڈی ہے، دوطرفہ تجارتی تعاون مزید مستحکم بنانا ہے، پاکستان روانڈا کی ابھرتی معیشت میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔روانڈا کے وزیر خارجہ اولیورجین پیٹرک ندوہنگرے دفتر خارجہ اسلام آباد پہنچے جہاں جہاں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔روانڈا کے وزیر خارجہ اولیورجین پیٹرک ندوہنگرے کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا  کہ روانڈا کے وزیر خارجہ کی پاکستان آمد کا خیرمقدم کرتے ہیں، پاکستان روانڈا کے...
    پاکستان اور روانڈا کا دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق ہوگیا، دونوں ممالک کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی کئے گئے۔قبل ازیں وزیر خارجہ روانڈا اولیورجین پیٹرک ندوہنگرے دفتر خارجہ پہنچے جہاں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔روانڈا کے وزیر خارجہ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ روانڈا کے وزیر خارجہ کی پاکستان آمد کا خیرمقدم کرتے ہیں، پاکستان روانڈا کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان روانڈا کے مصنوعات کیلئے پرکشش منڈی ہے، پاکستان ٹیکسٹائل، چاول، سمیت دیگر مصنوعات کی برآمد میں عالمی پہچان رکھتا ہے،...
    چترال کے کیلاش عقیدے سے تعلق رکھنے والی اور امریکا میں مقیم خاتون پائلٹ لکشن بی بی نے چترال کے تعلیمی اداروں کے لیے کتابوں سے بھرا کینٹر تحفہ دیا ہے جو چند دنوں میں پہنچ جائے گا۔ لیکن کتابیں پہچنے سے پہلے ہی اعتراض اٹھنا شروع ہوگئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:نیا کیلاش سروے منظر عام پر: ’مستقبل میں کیلاش لڑکوں کو شادی کے لیے لڑکی نہیں ملے گی‘ الکشن بی بی، جو تعلیم کے لیے کام بھی کرتی ہیں اور امریکا سے کتابیں بھجواتی رہتی ہیں، نے سوشل میڈیا پر کتابیں بھجوانے کا بتایا تو مذہبی حلقوں پر نئی بحث چھڑ گئی۔ اور جمعیت علمائے اسلام (ف) سمیت دیگر مذہبی حلقوں نے ان کتابوں پر سوالات اٹھا دیے۔ کتابیں...
    (گزشتہ سے پیو ستہ) یہ فرق ہمارے ہاں ہے۔ اختلاف کی بات کو ہم نے ہمیشہ برداشت کیا ہے، جواب دیا ہے، لیکن توہین کبھی برداشت نہیں کی۔ معروف دانشور ہیں سر ولیم مور لندن سے، حضورؐ کی سیرت پر ان کی کتاب چھپی ’’دی لائف آف محمد‘‘ اس میں مصنف نے جتنے اعتراضات کیے سر سید نے جواب میں پوری کتاب لکھی ہے۔ لیکن سلمان رشدی کی کتاب کا کسی نے جواب نہیں لکھا، کیونکہ اس میں گالیاں ہیں، توہین ہے، استہزا اور طعن ہے۔ میں نے عرض کیا کہ یہ بنیادی مسئلہ ہے کہ رائے کسے کہتے ہیں، اختلاف کسے کہتے ہیں، اور استہزا اور طعن کسے کہتے ہیں؟ کون سی رائے کا حق ہے اور کون...
     ایران میں قتل 8 پاکستانیوں کی تصدیق شدہ فہرست جاری کرتے ہوئے ان کی میتیں جلد وطن واپس لانے کوششیں تیز کردی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ایران میں دہشت گردی کے واقعے میں قتل کیے جانے والے 8 پاکستانی شہریوں کی تصدیق شدہ فہرست جاری کر دی گئی ہے، 12 اپریل کو ایران کے صوبہ سیستان کے علاقے مہرستان کے گاؤں بیز آباد میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 8 پاکستانی جاں بحق ہوئے جن کا تعلق بہاولپور سے تھا۔ بتایا گیا ہے کہ قتل کیے جانے والے افراد میں سے 6 افراد خانقاہ شریف کے رہائشی تھے، جن میں دلشاد، دانش، جعفر، ناصر، نعیم اور عامر شامل ہیں، دلشاد، ان کا بیٹا دانش اور بھتیجا جعفر ایک ہی گھر...
    فہرست کے علاوہ کوئی فرد عمران خان سے ملاقات نہیں کریگا، پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے کہا ہے کہ فہرست کے علاوہ کوئی بھی فرد بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات نہیں کرے گا، ایسا کرنے والا پارٹی ڈسپلن اور مقرر کردہ قاعدے کا منحرف تصور ہو گا۔ پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا جس کے مطابق پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ملک کی موجودہ مجموعی صورتحال سمیت مختلف اہم امور پر تفصیل سے گفتگو کی گئی۔پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ صرف کمیٹی کی تیار کردہ فہرست میں شامل افراد ہی عمران خان سے جیل میں ملاقات کرنے کے اہل ہوں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں ملک کی مجموعی صورتحال سمیت اہم امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دی جائے گی، کمیٹی ہر منگل اور جمعرات کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والوں کے ناموں کی فہرست مرتب کرے گی، فہرست کی منظوری بانی پی ٹی آئی سے لی جائے گی۔ سیاسی کمیٹی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بیرسٹر گوہر، سلمان...
    پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی ) کی سیاسی کمیٹی کے اہم ارکان  نے مراد سعید کی جانب سے 11 اپریل کو سوات میں احتجاجی مارچ کے یکطرفہ  اعلان پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔توقع ہے کہ یہ معاملہ جیل میں قید پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان کے روبرو اٹھایا جائے گا اور وہی   فیصلہ کریں گے کہ مراد سعید جیسے سخت گیر پارٹی رہنماؤں کے محاذ آرائی پر مبنی مؤقف کی حمایت کرنا ہے یا پارٹی کے اعتدال پسند رہنماؤں کی حمایت اور کشیدگی کو کم کرکے ریلیف حاصل کرنا ہے۔ذرائع کے مطابق حال ہی میں اسلام آباد میں ایک سینئر عہدیدار اور اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کرنے والے امریکا میں مقیم پاکستانی...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اہم ارکان نے مراد سعید کی جانب سے 11؍ اپریل کو سوات میں احتجاجی مارچ کے یکطرفہ اعلان پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ توقع ہے کہ یہ معاملہ جیل میں قید پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان کے روبرو اٹھایا جائے گا، وہ ہی فیصلہ کریں گے کہ مراد سعید جیسے سخت گیر پارٹی رہنمائوں کے محاذ آرائی پر مبنی موقف کی حمایت کرنا ہے یا پارٹی کے اعتدال پسند رہنمائوں کی حمایت اور کشیدگی کو کم کرکے ریلیف حاصل کرنا ہے۔ ذرائع کے مطابق، حال ہی میں اسلام آباد میں ایک سینئر عہدیدار اور اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کرنے والے امریکا میں مقیم...
    اسلام آباد(این این آئی)ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی کانگریس میں پاکستان مخالف بل دوطرفہ تعلقات کا عکاس نہیں ہے۔ امریکہ میں پاکستان کے خلاف پیش ہونے والے بل پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہاکہ ہم امریکہ میں پیش کیے گئے بل سے آگاہ ہیں،یہ ایک فرد کی جانب سے اٹھا گیا اقدام ہے،یہ بل پاکستان اور امریکہ کے دوطرفہ تعلقات کا عکاس نہیں ہے،اْمید کرتے ہیں کہ امریکی کانگریس دونوں ممالک کے اچھے تعلقات کے لیے اقدامات کرے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کمرشل کمپنیوں پر امریکہ کی جانب سے لگائی گئی پابندیاں یکطرفہ ہیں، یہ پابندیاں ثبوتوں کے بغیر لگائی گئی ہیں۔روس اور یوکرین کے معاملے پر...
      ہم نے اقوامِ متحدہ کے حکام کے پریس ریلیز کا نوٹس لیا ہے ، اس میں کم علمی ہے ، یو این کو اپنے متضاد بیانات کو روک دینا چاہیے ، اقوامِ متحدہ کے بعض ماہرین کے بیان یک طرفہ اور غیر مصدقہ میڈیا رپورٹس پر مبنی قرار احتجاج کی آڑ میں دہشت گردوں کے ساتھ ملی بھگت ثابت ہو چکی ، ریاستی اقدامات کو روکنے کے لیے منظم رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں، دہشت گردوں کی مدد کے لیے سڑکوں کی بندش اور دیگر تخریبی سرگرمیاں ناقابلِ قبول ہیں ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی کانگریس میں پاکستان مخالف بل دو طرفہ تعلقات کا عکاس نہیں۔امریکا میں پاکستان کے خلاف پیش کیے گئے بل پر...
    امریکی کانگریس میں پاکستان مخالف بل دوطرفہ تعلقات کا عکاس نہیں، ترجمان دفتر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی کانگریس میں پاکستان مخالف بل دوطرفہ تعلقات کا عکاس نہیں ہے۔امریکا میں پاکستان کے خلاف پیش ہونے والے بل پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ ہم امریکا میں پیش کیے گئے بل سے آگاہ ہیں۔ یہ ایک فرد کی جانب سے اٹھا گیا اقدام ہے۔ یہ بل پاکستان اور امریکا کے دوطرفہ تعلقات کا عکاس نہیں ہے۔ امید کرتے ہیں کہ امریکی کانگریس دونوں ممالک کے اچھے تعلقات کے لیے اقدامات کرے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی...
     روس نے یوکرین جنگ ختم کرنے کے حوالے سے مذاکرات کے لیے شرائط کی فہرست امریکا کے حوالے کردی۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق روس نے یوکرین کے خلاف جاری جنگ روکنے کے لیے مذاکرات کرنے کے لیے مطالبات امریکا کو پیش کردئیے۔ خبر ایجنسی کے مطابق روس نے یوکرین سے متعلق مذاکرات کے لیے جو شرائط پیش کی ہیں ان میں یوکرین کو نیٹو کی رکنیت نہ دینا اور یوکرین سے غیرملکی افواج کا انخلا شامل ہیں۔ دیگر شرائط کے بارے میں تفصیلات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق روسی اور امریکی حکام گزشتہ 3 ہفتوں کے دوران روس کی شرائط سے متعلق ملاقاتوں اور ورچوئلی تبادلہ خیال کرچکے ہیں۔ روس نے یہ واضح بھی نہیں...
    سکھر ،اسلامی جمعیت طلبہ کے ذمے داران حیا مہم کے حوالے سے کالج اساتذہ کو کتابوں کا تحفہ پیش کررہے ہیں
    آج کا دور انسانی حقوق کا دور کہلاتا ہے اور مغرب کا دعوٰی ہے کہ اس نے دنیا کو انسانی اقدار اور انسانی حقوق سے متعارف کرایا اور نسل انسانی کے مختلف طبقات بالخصوص کمزور طبقوں کو حقوق کا شعور بخشا۔ اس سے قبل انسانی معاشرہ جہالت، جبر، ظلم اور تشدد کی ظلمتوں اور تاریکیوں کا شکار تھا، مغرب نے اس تاریکی اور ظلمت سے نسل انسانی کو نجات دلا کر روشن خیالی اور علم کے نئے دور کا آغاز کیا۔ مغرب کے معاشرتی، سائنسی اور ثقافتی انقلاب سے پہلے کا دور تاریکی، جبر اور جہالت کا دور کہلاتا ہے، جبکہ انقلاب فرانس کے بعد سے شروع ہونے والا دور روشنی، انصاف اور علم کا دور سمجھا جاتا ہے۔ مغرب...
۱