2025-12-14@09:39:46 GMT
تلاش کی گنتی: 8445
«دو روپے»:
فائل فوٹو خیبرپختونخوا پولیس نے صوبائی حکومت سے خصوصی الاؤنس مانگ لیا، اس سلسلے میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو سمری ارسال کردی گئی ہے۔سمری کے مطابق خیبرپختونخوا پولیس دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن پر فرائض انجام دے رہی ہے، پولیس فورس نے قیمتی جانوں سمیت بھاری قربانیاں دی ہیں۔ خیبر پختونخوا پولیس کو 700 روپے ماہانہ یونیفارم الاؤنس ملے گا، آئی جیآئی جی نے کہا کہ پولیس دربار میں اہلکاروں نے یونیفارم الاؤنس نہ ملنے کی شکایات کی تھیں، سمری کے متن میں کہا گیا ہے کہ بم دھماکوں اور ٹارگٹ حملوں کے خطرات بدستور موجود ہیں، سخت حالات کے باوجود خیبرپختونخوا پولیس کو اضافی مالی مراعات حاصل نہیں، تجویز ہے کہ پولیس کو بنیادی تنخواہ کے برابر الاؤنس دیا...
رحیم یار خان میں کوٹ سمابہ کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں پانچ ڈاکو ہلاک ہو گئے ۔پولیس کے مطابق ڈاکو شہری سے 6 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو رہے تھے ۔ رحیم یار خان میں کوٹ سمابہ کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں پانچ ڈاکو مارے گئے ۔ پولیس کے مطابق ڈاکو شہری سے 6 لاکھ روپے لوٹ کر کوٹ سمابہ کی جانب فرار ہو رہے تھے۔پولیس نے تعاقب کیا تو ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی ۔فائرنگ کے تبادلے میں پانچ ڈاکو مارے گئے،ڈاکوؤں کی لاشوں کو مردہ خانہ منتقل کردیا گیا ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں متعدد وارداتوں میں مطلوب ڈاکو عاشقی کھر آصف ، ساجد حسین ،،مقبول احمد اور نعیم عباس...
ایم سی بی بینک نے اپنے کریڈٹ کارڈ صارفین کے لیے ایپل کی نئی آئی فون 17 سیریز کی خریداری پر 0 فیصد مارک اپ پر قسطوں پر خریداری کی سہولت متعارف کرا دی ہے۔ اس پیشکش کے تحت صارفین آئی فون 17 پرو، آئی فون 17 فیملی اور آئی فون ایئر کو بغیر کسی اضافی سود اور پروسیسنگ فیس کے 36 ماہ تک آسان اقساط میں خرید سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: آئی فون 17 ایئر سمیت ایپل کمپنی اپنی نئی مصنوعات کب متعارف کرائے گی؟ یہ محدود مدت کی پیشکش 31 دسمبر 2025 تک مؤثر رہے گی، بکنگ کے لیے صارفین 042 یا 021-111-000-622 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ آئی فون 17 سیریز کے یہ ماڈلز 3 خوبصورت رنگوں...
مشہور انڈین کامیڈین اور اداکار کپل شرما ان دنوں دو وجوہات کی بنا پر خبروں میں ہیں۔ ایک جانب ان کی فلم ’کس کس کو پیار کروں ٹو‘ 12 دسمبر کو ریلیز ہوئی ہے جبکہ دوسری طرف اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ممبئی میں ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ سیزن فور کی ایک قسط میں خصوصی شرکت کی ہے جو خاصی مقبول ہو رہی ہے۔ شو کی مقبولیت میں اس وقت مزید اضافہ ہوا جب نوجوت سنگھ سدھو نے بیک اسٹیج تصاویر شیئر کیں جن میں پریانکا چوپڑا کو کپل شرما، ارچنا پورن سنگھ اور سنیل گروور کے ساتھ دیکھا گیا۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق کپل شرما محض ایک کامیڈین ہی نہیں بلکہ بھارت کے کامیاب ترین انٹرٹینرز میں شمار...
پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کے علاقے کوٹ سمابہ میں پولیس مقابلے کے دوران 5 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق ڈی پی او عرفان علی سموں نے کہا کہ ڈاکو شہری سے 6 لاکھ روپے لوٹ کر کوٹ سمابہ کی جانب فرار ہو رہے تھے، جس دوران پولیس مقابلہ ہوا اور 5 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ عرفان علی سموں نے بتایا کہ ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت نہیں ہو سکی تاہم کچے میں ڈاکوؤں کےخلاف آپریشن جاری ہے۔
آئی ایم ایف، بجلی سبسڈی میں 143 ارب روپے کی کٹوتی WhatsAppFacebookTwitter 0 14 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں بجلی کی سبسڈی میں 143 ارب روپے کی نمایاں کمی کرتے ہوئے سرکلر ڈیٹ کے سالانہ بہاؤ کا ہدف 400 ارب روپے مقررکر دیا ہے جس کیلیے محض ٹیکس دہندگان کے پیسے پر انحصارکے بجائے کارکردگی بہتر بنانا لازم قرار دیا گیا ہے۔ آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کردہ اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کیلیے بجلی کی سبسڈی کو 1.04 ٹریلین روپے سے کم کرکے 893 ارب روپے تک محدود کر دیا گیا، جو مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کاتقریباً...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251214-08-24 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایف بی آر نے کروڑوں روپے کی مبینہ ٹیکس چوری میں ملوث نجی پریکٹس کرنے والے ڈاکٹرز و میڈیکل کلینکس و نجی اسپتالوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ فیصلہ ایف بی آر کو ڈیٹا اینالسز کے دوران موصول ہونیوالے تازہ ترین اعداد و شمار کی بنیاد پر کیا گیا ہے ملک میں ڈاکٹروں کا بڑے پیمانے پر مبینہ طور پر ٹیکس چوری میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔قابل ٹیکس آمدنی رکھنے کے باوجود 73 ہزار سے زائد رجسٹرڈ ڈاکٹرز کا انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ایف بی آرحکام کے مطابق تازہ ترین ڈیٹا کے مطابق ملک بھر میں ایک لاکھ30 ہزار 243 ڈاکٹرز رجسٹرڈ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251214-08-10 اسلام آ باد (مانیٹر نگ ڈیسک) وفاقی پولیس کے 2 اہلکاروں کا گینگ بنا کر اغوا برائے تاوان کی واردات کرنے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ ملزمان نے سونے کے تاجر کو اٹھایا، پرائیویٹ ٹارچرسیل میں رکھ کر تشدد کیا اور 2 کروڑ روپے چھین لیے۔ ذرائع کے مطابق تاجر کو بدترین تشد د کا نشانہ بنایا گیا، پیسے لینے کے بعد سادہ کاغذوں پر انگوٹھے لگوانے اور کسی کو نہ بتانے کی قسمیں دے کرچھوڑا گیا۔ ایس پی صدر علی کاظم نے انکوائری کرکے دونوں اے ایس آئی کو قصور وار قرار دے دیا جس کے بعد دونوں اے ایس آئی اور ساتھیوں سمیت ملزمان پر مقدمہ درج کرلیا اور تمام 5 ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ایک لاوارث شہر بن چکا ہے۔ اس شہر کے بچے کبھی ڈمپر، کبھی ٹینکر اور کبھی ڈھکن نہ ہونے پر ماں باپ کے سامنے کھلے گٹر میں گر کر ابدی نیند سو رہے ہیں۔ 30 نومبر کو نیپا چورنگی کے قریب شاپنگ مال میں اپنے والدین کی ہمراہ شاپنگ کر کے گھر واپس جانے والا معصوم بچہ ابراہیم لمحوں میں کھلے گٹر میں گر کر ہلاک ہوگیا۔ پندرہ گھنٹوں کی محنت اور مشقت کے بعد ایک کچرا چننے والے لڑکے نے آدھا کلومیٹر دور سیوریج لائن کے اندر سے معصوم بچے کی پھنسی لاش نکالی۔ معصوم بچے کی اس مظلومانہ موت نے پورے شہر کو ہی افسردہ کر دیا۔ معصوم بچے ابراہیم نے تو کے ایم سی،...
گڈانی کے قریب سمندر میں اسمگلنگ کے خلاف ایک بڑی اور کامیاب کارروائی کے دوران تقریباً 37 ارب روپے مالیت کی منشیات اور غیر ملکی شراب برآمد کر لی گئی۔ یہ کارروائی پاکستان نیوی، پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور کلکٹریٹ آف کسٹمز (انفورسمنٹ) گڈانی نے مشترکہ طور پر کی جس کی تصدیق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کی ہے۔ ایف بی آر کے مطابق کارروائی کے دوران 500 کلوگرام آئس (میتھم فیٹامین) اور 3,500 غیر ملکی شراب کی بوتلیں برآمد کی گئیں۔ ضبط کی گئی منشیات اور شراب کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مجموعی مالیت تقریباً 13 کروڑ 20 لاکھ امریکی ڈالر بتائی جا رہی ہے۔ ترجمان ایف بی آر کے مطابق غیر ملکی شراب...
گڈانی کے قریب پاکستان نیوی پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور کلکٹریٹ آف کسٹمز (انفورسمنٹ) کی مشترکہ کارروائی کے دوران تقریباً 500 کلوگرام آئس (میٹھا میتھامفیٹامین) اور 3,500 غیر ملکی شراب کی بوتلیں ضبط کی گئیں، جن کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 13 کروڑ 20 لاکھ امریکی ڈالر بتائی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اے این ایف کی بین الصوبائی منشیات اسمگلروں کے خلاف کارروائی، بھاری مقدار میں منشیات برآمد غیر ملکی شراب کو پاکستان اسمگل کیا جا رہا تھا جبکہ منشیات کی یہ کھیپ بین الاقوامی منزل کے لیے روانہ کی جا رہی تھی۔ کلکٹریٹ آف کسٹمز (انفورسمنٹ) گڈانی نے ضبط شدہ سامان کو باضابطہ طور پر تحویل میں لے لیا۔ ایف بی آر نے کہا کہ یہ...
عدالت نے تاجر کو اغوا کر کے دو کروڑ تاوان لینے والے پولیس اہلکاروں کے ریمانڈ میں تین روز کی توسیع کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد نے وفاقی دارالحکومت پولیس کے اہلکاروں کا تاجر کو اغواء کرکے 2 کروڑ بھتہ لینے کے کیس ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 3 دن کی توسیع کردی۔ تفتیشی افسر کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملزمان سے 30 لاکھ روپے برآمد کرلیے گئے ہیں۔ مزید پڑھیں: اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں نے گینگ بناکر تاجر سے 2 کروڑ چھین لیے، ملزمان گرفتار اے ایس آئی زر بادشاہ، اے ایس آئی فخر اقبال و دیگر کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ نائمہ عفت کے رُوبرو پیش کیا گیا۔ پرچہ ریمانڈ ہے...
سرگودھا میں کسٹمز انفورسمنٹ نے کارروائیوں کے دوران 11 کروڑ 90 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا غیر قانونی سامان قبضے میں لے لیا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق ان کارروائیوں میں 584 غیر ملکی موبائل فونز ضبط کیے گئے جن کی مجموعی مالیت 7 کروڑ 24 لاکھ روپے ہے۔ اس کے علاوہ ملزمان سے ایک نان کسٹم پیڈ گاڑی بھی ضبط کی گئی جس کی قیمت 67 لاکھ روپے بنتی ہے۔ میانوالی کے اے ایس او نے مختلف کارروائیوں میں غیر ملکی شیشہ، چھالیہ، نسوار اور سگریٹس بھی ضبط کیے، جن کی مالیت تقریباً 2 کروڑ 80 لاکھ روپے ہے۔ فیصل آباد کے اے ایس او نے 1 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے اسمگل...
—فائل فوٹو کسٹمز انفورسمنٹ سرگودھا نے کارروائیوں میں 11 کروڑ 90 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سامان ضبط کر لیا۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے اعلامیے کے مطابق کارروائیوں میں 7 کروڑ 24 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے 584 غیر ملکی موبائل فونز ضبط کیے گئے ہیں۔ملزمان سے 67 لاکھ روپے مالیت کی ایک نان کسٹم پیڈ گاڑی بھی ضبط کر لی گئی ہے۔اے ایس او میانوالی نے مختلف کاروائیوں میں غیر ملکی شیشہ، چھالیہ، نسوار اور سگریٹس ضبط کر لیں، قبضے میں لیے گئے اسمگل شدہ سامان کی مالیت 2 کروڑ 80 لاکھ روپے کے قریب ہے۔اے ایس او فیصل آباد نے 1 کروڑ سے زائد مالیت کے اسمگل شدہ اخروٹوں کی کھیپ بھی ضبط...
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے عالمی ریکارڈ قائم کرنے پر سلطان محمد گولڈن کے لیے 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے سلطان محمد گولڈن کی جانب سے دو نئے عالمی ریکارڈ قائم کرنے پر انعام دینے کا اعلان کیا۔ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ سلطان گولڈن نے عالمی سطح پر بلوچستان اور پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سلطان محمد گولڈن نے ریورس ڈرائیونگ کا نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے سلطان محمد گولڈن کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور صوبائی حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیے دن رات کوشاں ہے۔ ان...
اٹلی کے لگژری فیشن برانڈ پراڈا نے کولہا پوری چپل کا لمیٹڈ کلیکشن لانچ کرنے کی تیاری کرلی۔ایک جوڑی کی قیمت 930 امریکی ڈالر (84 ہزار بھارتی روپے، 2 لاکھ 60 ہزار پاکستانی روپے) ہوگی۔ پراڈا نے ان چپلوں کی فروخت کا اعلان کرناٹکا اور مہاراشٹرا ریاستوں کی انڈین لیدر ڈیویلپمنٹ کارپوریشنز کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کے بعد کیا۔ پراڈا کے ہیڈ آف کارپوریٹ رسپانسبلیٹی لورینزو برٹیلی کا کہنا تھا کہ کمپنی اس چپل کو بنانے میں اصل چپل ساز کے معیار کے ساتھ اپنی تکنیک شامل کرے گی۔ کمپنی کا کہنا تھا کہ یہ کلیکشن فروری 2026 میں پراڈا کے دنیا بھر میں موجود 40 اسٹورز اور آن لائن فروخت کے لیے پیش کی جائے گی۔...
ایف بی آر کا ٹیکس چوری میں ملوث ڈاکٹرز، اسپتالوں کیخلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے کروڑوڑں روپے کی مبینہ ٹیکس چوری میں ملوث نجی پریکٹس کرنے والے ڈاکٹروں و میڈیکل کلینکس و نجی اسپتالوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ فیصلہ ایف بی آر کو ڈیٹا اینالسز کے دوران موصول ہونیوالے تازہ ترین اعداد و شمار کی بنیاد پر کیا گیا ہے ملک میں ڈاکٹروں کا بڑے پیمانے پر مبینہ طور پر ٹیکس چوری میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔قابل ٹیکس آمدنی رکھنے کے باوجود 73 ہزار سے زائد رجسٹرڈ ڈاکٹروں کا انکم ٹیکس گوشوارے جمع...
لاہورکی لطیف جیولری مارکیٹ سے 20 کلو سونا غائب ہونے بڑا اسکینڈل سامنے کے آنے کے بعد متاثرہ جیولرز کی درخواستوں پر مقدمات کے اندراج کا سلسلہ جاری ہے۔ سنار نورالعین نے 9 کروڑ مالیت کے سونا غائب ہونے کا مقدمہ درج کروا دیا، متاثرہ سنار نے کہا کہ نو کروڑ مالیت کا سونا وسیم اختر کے پاس امانتاً رکھا تھا، متعدد بار کہا کہ سونا واپس کردو مگر ملزم وسیم نے سونا واپس نہ کیا۔ پولیس نے کہا کہ ملزم وسیم اختر متعدد سناروں کا سونا لے کر فرار ہوگیا، اچھرہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں تیز کر دیں۔ پولیس نے کہا کہ تمام متاثرہ جیولرز کے مقدمات درج کرنے کا عمل تیز رفتار سے جاری ہے۔ ملزم...
لاہور میں بسنت کی تقریبات کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ نے پتنگ سازوں اور ڈور بنانے والوں کی رجسٹریشن فیس طے کر دی ہے۔ حکام کے مطابق ہر پتنگ ساز اور ڈور مینوفیکچرر کو رجسٹریشن کے لیے ایک ہزار روپے فیس ادا کرنا ہوگی۔ اضافی طور پر، کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کے لیے پانچ ہزار روپے فیس مقرر کی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ پتنگ ساز اور ڈور مینوفیکچررز رجسٹریشن کے لیے فارم اے، جبکہ کائٹ ایسوسی ایشن کے لیے فارم سی بھرنے ہوں گے۔ پنجاب حکومت نے بسنت منانے کے لیے 6 سے 8 فروری تک مشروط اجازت دی ہے، اور ضلعی انتظامیہ اس دوران شہریوں کی حفاظت اور روایتی سرگرمیوں کے نظم و ضبط کو...
فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے کروڑوڑں روپے کی مبینہ ٹیکس چوری میں ملوث نجی پریکٹس کرنے والے ڈاکٹروں و میڈیکل کلینکس و نجی اسپتالوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ ایف بی آر کو ڈیٹا اینالسز کے دوران موصول ہونیوالے تازہ ترین اعداد و شمار کی بنیاد پر کیا گیا ہے ملک میں ڈاکٹروں کا بڑے پیمانے پر مبینہ طور پر ٹیکس چوری میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ قابل ٹیکس آمدنی رکھنے کے باوجود 73 ہزار سے زائد رجسٹرڈ ڈاکٹروں کا انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)حکام کے مطابقتازہ ترین ڈیٹا کے مطابق ملک بھر میں ایک لاکھ30 ہزار 243 ڈاکٹرز رجسٹرڈ...
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس چوری میں مبینہ طور پر ملوث نجی پریکٹس کرنے والے ڈاکٹرز، میڈیکل کلینکس اور نجی اسپتالوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ فیصلہ حالیہ ڈیٹا اینالسز کے دوران سامنے آنے والے چونکا دینے والے اعداد و شمار کی بنیاد پر کیا گیا ہے، جن سے ملک میں ڈاکٹروں کی جانب سے بڑے پیمانے پر ٹیکس عدم تعمیل کا انکشاف ہوا ہے۔ ایف بی آر کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 1 لاکھ 30 ہزار 243 ڈاکٹرز رجسٹرڈ ہیں، تاہم رواں سال صرف 56 ہزار 287 ڈاکٹرز نے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروائے، جبکہ 73 ہزار سے زائد ڈاکٹرز قابلِ ٹیکس آمدنی رکھنے کے باوجود...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بینک الفلاح نے اٹلس ہنڈا کی موٹرسائیکلوں کے لیے محدود مدت کی زیرو مارک اپ یعنی بلا سودی قسط اسکیم متعارف کرائی ہے، جس کے تحت صارفین مقبول ہنڈا ماڈلز آسان اقساط پر خرید سکتے ہیں۔ بینک الفلاح کی جانب سے پیش کی گئی یہ نئی سہولت ایسے وقت میں متعارف کرائی گئی ہے جب مہنگائی اور قیمتوں میں اضافے کے باعث نئی موٹر سائیکل خریدنا عام خریداروں کے لیے مشکل ہوتا جارہا ہے۔ بینک کے مطابق ہنڈا کے 3 مقبول ترین ماڈلز سی ڈی 70، سی جی125 اور سی جی 150 اب بینک الفلاح کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ماہانہ اقساط پر حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ بینک الفلاح کے مطابق ہنڈا کے مقبول ماڈل سی ڈی 70 کی...
بینک الفلاح نے اٹلس ہونڈا کی موٹرسائیکلوں کے لیے محدود مدت کی زیرو مارک اپ یعنی بلا سودی قسط اسکیم متعارف کرائی ہے، جس کے تحت صارفین مقبول ہونڈا ماڈلز آسان اقساط پر خرید سکتے ہیں۔ بینک الفلاح کی جانب سے پیش کی گئی یہ نئی سہولت ایسے وقت میں متعارف کرائی گئی ہے جب مہنگائی اور قیمتوں میں اضافے کے باعث نئی موٹر سائیکل خریدنا عام خریداروں کے لیے مشکل ہوتا جارہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ہونڈا نے سی جی 150 اور الیکٹرک بائیک لانچ کردی، قیمتیں بھی حیران کن بینک کے مطابق ہونڈا کے 3 مقبول ترین ماڈلز سی ڈی 70، سی جی125 اور سی جی 150 اب بینک الفلاح کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ماہانہ اقساط پر حاصل کیے...
سپریم کورٹ نے 8 سالہ بچے سے زیادتی کیس میں ملزم عاصم گل فراز کی درخواست خارج کردی۔ملزم کی 14 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا برقرار۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے 8 سالہ بچے سے زیادتی کیس میں ملزم عاصم گل فراز کی درخواست خارج کرتے ہوئے ملزم کی 14 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا برقرار رکھی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:بچے سے زیادتی کا الزام، ایس پی رپورٹ میں نور محد دمڑ کو بری الذمہ قرار جسٹس ہاشم کاکڑ اور جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کیس کی سماعت کی، سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ بچے کی گواہی میڈیکل اور ڈی این اے شواہد سے مطابقت رکھتی ہے۔شواہد میں کوئی تضاد یا قانونی...
ویب ڈیسک:آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے بعض ذرائع ابلاغ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے شائع ہونے والی قیاس آرائیوں پر مبنی خبروں کا نوٹس لے لیا۔ اعلامیے کے مطابق اوگرا واضح کرنا چاہتی ہے کہ زیرِ گردش خبریں محض مفروضات پر مبنی ہیں اور ان کا اتھارٹی کے کسی باضابطہ اقدام یا عمل سے کوئی تعلق نہیں۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق کسی بھی قسم کا حساب کتاب صرف وفاقی حکومت کی ہدایات کے تحت اور مقررہ مدت کے اندر ہی کیا جاتا ہے۔ ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی اوگرا اس امر کی بھی وضاحت کرتی ہے کہ قیمتوں سے متعلق کوئی بھی کمپیوٹیشن یا ورکنگ، مقررہ...
مورگاہ پولیس نے کارروائی گھر میں چوری کی واردات کی تفتیش کے دوران واردات میں ملوث گھریلو ملازمہ کے والد کو بھی گرفتار کرلیا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس نے کہا کہ مسروقہ طلائی زیورات کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 5 لاکھ 50 ہزار روپے برآمد کیے گئے۔ قبل ازیں گھریلو ملازمہ کو گرفتار کرکے طلائی زیورات کی فروخت سے حاصل رقم 3 لاکھ 50 ہزار روپے برآمد کی گئی تھی۔ ملازمہ کے انکشاف پر اس کے والد کو شامل تفتیش کیا گیا تو ملزم نے اپنی بیٹی کے ساتھ ملکر طلائی زیورات چرانے اور فروخت کرنے کا اعتراف کیا، واقعہ کا مقدمہ گزشتہ ماہ درج کیا گیا تھا۔ بیان کے مطابق زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی: مشرق وسطیٰ میں سب سے قیمتی پینٹ ہاؤس تقریباً 3.1 ارب پاکستانی روپے میں فروخت ہوگیا ہے۔یہ پینٹ ہاؤس دبئی کے مہنگے ترین علاقے بزنس بے میں واقع ہے اور اس میں 60 فلور اور 171 اپارٹمنٹس شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق اس پروجیکٹ میں عالمی فٹبالرز سمیت نیمارجونیئر نے بھی اپارٹمنٹس خرید لیے ہیں۔ مشرقی وسطیٰ کا یہ پینٹ ہاؤس 47 ہزار 200 اسکوائر فٹ پر محیط ہے اور اسے 11 ہزار 650 درہم فی مربع فٹ کے حساب سے خریدا گیا، جو بزنس بے میں سب سے زیادہ فی مربع فٹ قیمت ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل دبئی کے پام جمیرہ میں ایک اور پینٹ ہاؤس سب سے مہنگا قرار دیا گیا تھا، جس کی...
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے تک بڑی کمی کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پٹرول 36 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل 11 روپے 85 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے ۔اس کے علاوہ مٹی کا تیل 11 روپے 70 پیسے اور لائٹ ڈیزل 10 روپے 1 پیسے فی لیٹر تک سستا ہوسکتا ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے قیمتوں کی سمری 15 دسمبر کو منظوری کے لیے ارسال کی جائے گی ۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد پیٹرولیم ڈویژن نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔اگر تجویز کردہ کمی ہوئی تو اُس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 263 روپے 9پیسے،،،ہائی اسپیڈ ذیزل کی نئی قیمت 267 روپے 80 پیسے ہو جائے گی۔اس کے...
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پنجاب وائلڈلائف نے صوبے بھر میں پہلی بار وائلڈ لائف انفارمر مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ انفارمرز کو بھاری رقم انعام کے طور پر دی جائیگی، اس مہم کا مقصد غیر قانونی شکار، جالوں کے ذریعے پکڑنے اور چوری چھپے شکار کی سرگرمیوں کی روک تھام ہے جس میں شہریوں کو بھی فعال کردار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وائلڈلائف حکام کے مطابق شہری اگر کسی بھی غیر قانونی شکار یا جال بچھانے کے بارے میں درست اور قابلِ تصدیق معلومات فراہم کرتے ہیں تو ان کی نشاندہی پر کارروائی کی جائے گی۔ معلومات درست ثابت ہونے اور کامیاب کارروائی کے بعد متعلقہ انفارمر کو سرکاری طور پر مقرر کردہ انعام بھی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے کراچی یلو لائن منصوبے کی نظر ثانی شدہ لاگت 178 ارب 59 کروڑ روپے کی منظوری دے دی ہے، جو 2019 میں تخمینہ شدہ 61 ارب 43 کروڑ روپے کی نسبت 190 فیصد زیادہ ہے۔سی ڈی ڈبلیو پی نے اس کے علاوہ دیگر ترقیاتی منصوبوں کے لیے بھی 10 ارب 55 کروڑ روپے کی منظوری دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، کراچی یلو لائن سمیت کل 256 ارب روپے مالیت کے چار منصوبے حتمی منظوری کے لیے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ایکنک) کو بھیجنے کی سفارش کی گئی ہے۔اس اقدام سے منصوبے کی مالی وسائل کی ضروریات اور آئندہ ترقیاتی منصوبوں کے نفاذ کے لیے بجٹ کی تیاری میں مدد...
ویب ڈیسک :کراچی میں یلو لائن منصوبے کی لاگت 190 فیصد بڑھ گئی ہے۔ سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی نے کراچی یلو لائن منصوبے کیلئے 178 ارب 59 کروڑ روپے کی نظر ثانی شدہ لاگت کی منظوری دے دی۔ 2019 میں اس منصوبے کی لاگت کا تخمینہ 61 ارب 43 کروڑ روپے تھا جو اب 190 فیصد بڑھ کر 178 ارب 59 کروڑ روپے ہوگیا ہے۔ سی ڈی ڈبلیو پی کی جانب سے 10 ارب 55 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری بھی دی گئی ہے۔ ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کراچی یلو لائن سمیت 256 ارب روپے مالیت کے 4 منصوبے حتمی منظوری کیلئے ایکنک کو بھیجنے کی سفارش کی گئی...
غربت بڑھی، وفاق، پنجاب، بلوچستان میں صحت و تعلیم کے بجٹ اہداف حاصل، سندھ، خیبر پی کے پیچھے: آئی ایم ایف
اسلام آباد (عترت جعفری) صوبوں کے ساتھ نیشنل ٹیکس کونسل کے قیام کے حوالے سے بات چیت ہو رہی ہے اور توقع ہے کہ مئی تک صوبوں کے ساتھ معاہدہ مکمل ہو جائے گا جس کے بعد معلومات کی شیئرنگ کا عمل متحرک ہو جائے گا۔ رپورٹ میں آئی ایم ایف نے کہا ہے پاکستان میں حالیہ برسوں میں غربت میں اضافہ ہوا ہے، غربت کی شرح 25.3 فیصد ہو چکی ہے۔ حکومت کو غربت کے خاتمہ کے لیے کوششوں کی کڑی نگرانی کرنی چاہیے۔ صحت اور تعلیم کے لیے بجٹ 2.2 سے بڑھ کر 2.5 فیصد ہوا۔ وفاقی حکومت، پنجاب، بلوچستان نے صحت اور تعلیم کے حوالے سے اپنے بجٹ اہداف کو حاصل کیا تاہم سندھ اور...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی اجلاس جو وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، میں 4 منصوبوں کی منظوری دی گئی جن کی مجموعی لاگت 10.551 ارب روپے ہے، جبکہ 4 بڑے منصوبوں جن کی لاگت 256 ارب روپے ہے کو مزید غور کے لیے ایکنک کو بھیجنے کی سفارش کی گئی۔ وزیراعظم پاکستان فنڈ فار ایجوکیشن منصوبے جس کی مالیت 14 ارب روپے ہے کو ترمیم شدہ شکل میں ایکنک کو بھیجنے کی سفارش کی گئی۔ نیشنل کالج آف آرٹس لاہور میں گریجویٹ بلاک کی تعمیر جس کی مالیت 1.607 ارب روپے ہے کی منظوری دے دی گئی۔ اے ایف آئی سی راولپنڈی کی توسیع کے 12.948...
کراچی (کامرس رپورٹر) ایک تولہ سونا 10ہزار 700روپے مہنگا ہو گیا جس کے بعد سونے کی ایک تولہ قیمت 4لاکھ 54ہزار 262روپے پر جا پہنچی۔ اسی طرح دس گرام سونا 9174روپے اضافے سے 3لاکھ 89ہزار 456روپے ہوگئی۔
منظوری کے بعد ایک لیٹر پیٹرول 263.9 ،ڈیزل 267.80 روپے کا ہو جائیگا، ذرائع مٹی کا تیل، لائٹ ڈیزلسستا کرنے کی تجویز، نئی قیمتوں پر 16 دسمبر سے عملدرآمد ہوگا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل، پیٹرول کی قیمت میں معمولی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایک لیٹر پیٹرول 36 پیسے سستا کرنے کی تجویز ہے، منظوری کے بعد ایک لیٹر پیٹرول 263۔45 روپے سے کم ہو کر 263۔09 روپے کا ہوجائے گا۔ ذرائع کے مطابق ایک لیٹر ڈیزل 11 روپے 85 پیسے سستا کرنے کی تجویز ہے، منظوری کے بعد ایک لیٹر ڈیزل 279۔65 روپے سے کم ہو کر 267۔80 روپے کا ہو جائے گا۔ ایک لیٹر مٹی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت)ٹنڈو جام میں قائم صوبہ سندھ کی واحد سینٹرل ویٹرنری ریسرچ اینڈ ڈائگنوسٹک لیبارٹری میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگی کا انکشاف ہوا ہے، جہاں صرف 35 جانوروں کے لیے 9 لاکھ روپے کا نمک منگوانے کا انکشاف سامنے آیا ہیاتنی بڑی تعداد میں نمک بھی اپنیبھائی کی کمپنی سے منگوایا گیا تفصیلات کے مطابق ٹندڈوجام سندھ کی واحد اور مرکزی ویٹرنری ریسرچ اینڈ ڈائگنوسٹک لیبارٹری کے متعلق اتنہائی اہم زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے ادارے میں موجود صرف 35جانوروں کی خوراک میں نمک شامل کرکے کھلانے کے لیے 9 لاکھ روپے کا نمک منگوایا جو گائے، بکریوں اور بھیڑوں کو خوراک میں ملاکر انھیں کھلایا جائے گا زرائع سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان بزنس مین اینڈ انٹیلیکچوئلزفورم اورآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر، نیشنل بزنس گروپ پاکستان اورایف پی سی سی آئی پالیسی ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین، سابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے آئی ایم ایف کے 11 دسمبر 2025 کے بورڈ اجلاس میں پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالرکی قسط کی منظوری کا خیرمقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلٹی (EFF) اورریسیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فسیلٹی (RSF) کے تحت جاری کی جانے والی یہ قسط ملکی معیشت کے استحکام کے لیے نہایت اہم ہے۔میاں زاہد حسین نے کہا کہ یہ پیش رفت اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت نے گزشتہ مالی سال کے دوران سخت مالی نظم وضبط اختیارکیا۔ انہوں نے کہا کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پٹرول 47 روپے، ڈیزل 50 روپے مہنگا ہونے کا امکان، آئی ایم ایف کے مطالبے پر پٹرولیم مصنوعات پر 18فیصد سیلز ٹیکس عائد کیے جانے کا امکان۔ ذرائع وزارت پیٹرولیم کے مطابق آئی ایم ایف نے کاسٹ ریکوری کیلیے 18فیصد پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس کی شرط عائد کی ہے ، حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر 2 فیصد تک سیلز ٹیکس کے نفاذ کی بھی تجویز دی، آئی ایم ایف نے ابھی تک حکومت کی یہ تجویز منظور نہیں کی، اگر آئی ایم ایف کا مطالبہ مانا گیا تو 18فیصد ٹیکس سے پیٹرول 47روپے مہنگا ہوگا، ڈیزل پر سیل ٹیکس کے نفاذ سے قیمت 50روپے فی لیٹر بڑھانا پڑے گی۔دوسری جانب پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251213-01-2 کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار 700 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10ہزار 700 روپے کے بڑے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 54 ہزار 262 روپے ہوگئی ہے۔ ایوسی ایشن کا بتانا ہے کہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 9174 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ89 ہزار 456 روپے ہوگئی ہے۔ دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 107 ڈالر اضافے سے 4319 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔ مانیٹرنگ ڈیسک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 251213-08-3 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کسٹمز نے رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ کے دوران ائیرپورٹس پر کارروائیاں کرتے ہوئے 30 کروڑ 60 لاکھ روپے سے زاید مالیت کا سونا اور چاندی ضبط کرلیا۔ مانیٹرنگ ڈیسک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پیٹرول 47 روپے اور ڈیزل 50 روپے مہنگا ہونے کا امکان ہے جبکہ ڈیلرز نے 8 فیصد مارجن نہ ملنے پر پمپس بند کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔تفصیلا ت کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان پر شرط عائد کی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا جائے تاکہ کاسٹ ریکوری ممکن ہو سکے، حکومت نے اس کے متبادل کے طور پر 2 فیصد سیلز ٹیکس کے نفاذ کی تجویز دی تھی لیکن آئی ایم ایف نے ابھی تک اسے منظور نہیں کیا۔اگر آئی ایم ایف کی شرط منظور ہوئی تو پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 47 روپے اضافہ ہوگا، ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 50 روپے اضافہ ہوگا،...
—فائل فوٹو لاہور میں ایک دکاندار کو قسطوں پر موٹر سائیکلیں دینے کا کاروبار مہنگا پڑ گیا، قسطوں پر دی گئی موٹر سائیکلوں کے 23 لاکھ روپے کے ٹریفک چالان نکل آئے۔ سیف سٹی ذرائع کے مطابق لاہور میں قسطوں کا کاروبار کرنے والے صادق خان کے نام پر 500 موٹر سائیکلز رجسٹرڈ ہیں، جنہیں سیف سٹی کی جانب سے 2 ہزار 71 چالان بھجوائے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق قسطوں پر موٹر سائیکلیں دینے والا صادق خان گڑھی شاہو کا رہائشی ہے، کیمپس پل پر ٹریفک وارڈن نے اس کے نام رجسٹرڈ موٹر سائیکل روکی تو اس کے 12 ہزار روپے کے ای چالان نکل آئے۔مزید تحقیق پر پتہ چلا کہ دکاندار کے نام رجسٹرڈ 500 موٹر سائیکلوں کے...
کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر مزید 4 پیسے کی کمی سے 280 روپے 32 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں مسلسل 58ویں روز بھی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا رہا۔ تفصیلات کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر، ترسیلات میں تسلسل سے اضافے، امریکا کی پاکستان کے ساتھ اہم شراکت دار کے طور پر ابھرنے، انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن اور امریکی ایگزم بینک کے تعاون سے ریکوڈک کاپر پراجیکٹ میں 7 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پلان جیسے عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعہ کو 58ویں دن بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔ عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) سے فنڈ کے اجرا کے بعد ادائیگیوں کا توازن...
لاہور:ٹریفک خلاف ورزیوں پر دلچسپ کارروائیاں، پیدل چلنے پر گرفتاری، ایک ہی شہری پر لاکھوں روپے جرمانہ
لاہور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے 2 الگ مگر اہم واقعات نے دلچسپ و عجیب صورتحال پیدا کردی۔ یہ بھی پڑھیں: لاہور کی جیولری مارکیٹ سے مبینہ طور پر 20 کلو سونا غائب، مقدمہ درج میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک جانب رنگ روڈ کو پیدل عبور کرنے والے شہری کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا گیا تو دوسری جانب قسطوں پر موٹرسائیکلیں فروخت کرنے والے شخص کے نام پر 2 ہزار سے زائد ٹریفک چالان جمع ہو کر کل جرمانہ 23 لاکھ روپے سے بڑھ گیا۔ رنگ روڈ کو پیدل عبور کرنا مہنگا پڑ گیا لاہور کے تھانہ ڈیفنس سی میں اس شہری کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا جس نے نواز شریف انڈر پاس کے قریب رنگ...
کراچی (نیوزڈیسک)یلو لائن منصوبے کی لاگت 190 فیصد بڑھ گئی، وفاقی وزیر احسن اقبال نے گزشتہ 6 سال میں منصوبے کی سست روی پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔ سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) کا اجلاس احسن اقبال کی زیرِ صدارت ہوا، جس میں کراچی یلو لائن منصوبے کے لیے 178 ارب 59 کروڑ روپے کی نظرِ ثانی شدہ لاگت کی منظوری دے دی گئی۔ 2019ء میں اس منصوبے کی لاگت کا تخمینہ 61 ارب 43 کروڑ روپے تھا، سی ڈی ڈبلیو پی نے 10 ارب 55 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی اور کراچی یلو لائن سمیت 256 ارب روپے مالیت کے 4 منصوبے حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو بھیجنے...
اسلام آباد: پاکستان کسٹمز نے رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ کے دوران ائیرپورٹس پر کارروائیاں کرتے ہوئے 30 کروڑ 60 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سونا اور چاندی ضبط کرلیا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق رواں سال کے 5 ماہ کے دوران پاکستان کسٹمز نے ملک بھر کے بین الاقوامی ائیر پورٹس پر2.73 کلوگرام سونا اور 359 کلوگرام چاندی ضبط کر لیا جبکہ ملک میں چاندی کی اسمگلنگ کے واقعات میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ایف بی آر نے بتایا کہ چاندی کی درآمدات اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور وزارت تجارت کے قواعدو ضوابط کے تحت ہوتی ہیں اور مارکیٹ جائزوں کے مطابق چاندی کی قیمت میں گزشتہ 10 ماہ...
کراچی یلو لائن منصوبہ—فائل فوٹو کراچی یلو لائن منصوبے کی لاگت 190 فیصد بڑھ گئی، وفاقی وزیر احسن اقبال نے گزشتہ 6 سال میں منصوبے کی سست روی پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) کا اجلاس احسن اقبال کی زیرِ صدارت ہوا، جس میں کراچی یلو لائن منصوبے کے لیے 178 ارب 59 کروڑ روپے کی نظرِ ثانی شدہ لاگت کی منظوری دے دی گئی۔ 2019ء میں اس منصوبے کی لاگت کا تخمینہ 61 ارب 43 کروڑ روپے تھا، سی ڈی ڈبلیو پی نے 10 ارب 55 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی اور کراچی یلو لائن سمیت 256 ارب روپے مالیت کے 4 منصوبے حتمی منظوری کے لیے ایکنک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: ملک میں مہنگائی کے دباؤ کے درمیان عوام کے لیے اہم خبر یہ ہے کہ آئندہ چند روز میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے تک بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ متعلقہ محکموں نے مجوزہ قیمتوں کی ابتدائی ورکنگ مکمل کرلی ہے اور حتمی منظوری 15 دسمبر کو دی جائے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 16 دسمبر سے پیٹرول، ڈیزل، مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی متوقع ہے، ابتدائی تخمینے کے مطابق پیٹرول 36 پیسے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل 11 روپے 85 پیسے فی لیٹر، مٹی کا تیل 11 روپے 70 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل 10 روپے 1 پیسہ فی لیٹرسستا ہو سکتا ہے۔ذرائع...
پاکستانیوں کیلیے خوشخبری یہ ہے کہ چار روز بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے تک بڑی کمی کا امکان ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق 16 دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 11 روپے فی لیٹر تک کم ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق متعلقہ محکمے نے ابتدائی ورکنگ تیار کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق پٹرول 36 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل 11 روپے 85 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ مٹی کا تیل 11 روپے 70 پیسے اور لائٹ ڈیزل 10 روپے 1 پیسے فی لیٹر تک سستا ہونے کا امکان ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے قیمتوں کی سمری 15 دسمبر کو منظوری کیلیے ارسال...
اسلام آباد(نیوزدیسک)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق متعلقہ محکمے نے ابتدائی ورکنگ تیارکرلیں، حتمی اعلان 15 دسمبر کو ہوگا۔پاکستانیوں کیلیے خوشخبری یہ ہے کہ چار روز بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے تک بڑی کمی کا امکان ہے۔ 16 دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 11 روپے فی لیٹر تک کم ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق متعلقہ محکمے نے ابتدائی ورکنگ تیار کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق پٹرول 36 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل 11 روپے 85 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ مٹی کا تیل 11 روپے 70 پیسے اور لائٹ ڈیزل 10 روپے 1 پیسے فی لیٹر...
عوام کیلئے خوشخبری، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11روپے کی بڑی کمی کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 12 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستانیوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ چار روز بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11روپے تک بڑی کمی کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق 16 دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 11روپے فی لیٹر تک کم ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق متعلقہ محکمے نے ابتدائی ورکنگ تیار کرلی ہے۔ذرائع کے مطابق پٹرول 36 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل 11 روپے 85 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ مٹی کا تیل 11 روپے 70 پیسے اور لائٹ ڈیزل 10 روپے 1 پیسے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عالمی مارکیٹ کے زیراثر مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ ہوگیا۔ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 54 ہزار 262 روپے تک جا پہنچی، جو گزشتہ دن کے مقابلے میں 10 ہزار 700 روپے زیادہ ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 89 ہزار 454 روپے ہو گئی، جو 9 ہزار 174 روپے کا اضافہ ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فی اونس سونے کی قیمت میں 107 ڈالر کا اضافہ ہوا اور یہ 4 ہزار 319 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
کراچی: عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں بڑھ کر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت یکدم 107ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 319ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں اضافے کے سبب فی تولہ سونے کی قیمت بھی 10ہزار 700روپے کے بڑے اضافے سے 4لاکھ 54ہزار 262روپے کی سطح پر آگئی۔ فی دس گرام سونے کی قیمت 9ہزار 174روپے بڑھ کر 3لاکھ 89ہزار 456روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح، فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 232روپے کے اضافے سے 6ہزار 684روپے کی نئی بلند سطح پر آگئی۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
فائل فوٹو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ناحق قید اور مسلسل تنہائی میں رکھا جا رہا ہے، قید میں سردیوں کا سامان تک فراہم نہیں کیا جا رہا، جو قابلِ مذمت ہے۔صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں پر واٹر کینن چلانے اور بے عزتی کرنے کے واقعات کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ کے پی حکومت اس ناروا اور غیر انسانی سلوک کی سخت مذمت کرتی ہے۔این ایف سی اجلاس سے متعلق انہوں نے کہا کہ صوبائی حقوق کے لیے سب کمیٹی بنانا خوش آئند ہے اور کمیٹی کی مشیر خزانہ سربراہی...
شاہد سپرا: کرنٹ لگنے کے واقعات اور اوور بلنگ کے کیسز میں لیسکو کو گزشتہ 2 سال کے دوران 0.1 کروڑ سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔ رواں سال سب سے زیادہ 7 کروڑ 60 لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ لیسکو پر عائد کیا گیا۔ یہ جرمانے گرڈ سٹیشنز اور دیگر مقامات پر کرنٹ لگنے کے واقعات اور اوور بلنگ سے متعلق قانونی خلاف ورزیوں کے باعث دئیے گئے۔ نیپرا نےسیفٹی اقدامات کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد کئے،ٹرانسمیشن لائنز کی ارتھنگ مکمل نہ کرنے پر جرمانہ عائد کیا گیا،اوور بلنگ کے شوکاز کا بروقت جواب نہ دینے پر تقریباً 2.5 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ کشمیر میں بارش نہ ہونے کے سبب...
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے صوبائی کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ناحق قید اور مسلسل آئسولیشن میں رکھا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق قیدی کو سردیوں کا مناسب سامان بھی نہیں مل رہا اور عمران خان کی بہنوں پر واٹر کینن چلانا اور بے عزتی کرنا شرمناک اقدام ہے، جس کی صوبائی حکومت بھرپور مذمت کرتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا میں مالی بحران شدید، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے اعلانات غیر یقینی کا شکار سہیل آفریدی نے این ایف سی اجلاس میں صوبائی حقوق کے لیے سب کمیٹی قائم کرنے کا اعلان کیا، جس کی سربراہی صوبائی مشیر خزانہ کریں گے اور واجبات کے حوالے...
اسلام آباد: ٹیکس مشینری نے جمعرات کے روز وزیراعظم کو بتایا کہ اگر اٹارنی جنرل کے دفتر کی مدد نہ ملی تو رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کا کم کیا گیا ہدف بھی 560 ارب روپے سے پورا نہیں ہو سکے گا۔ جبکہ وزارت خزانہ نے بڑے شارٹ فال کے اخراجات پر اثرات سے خبردار کیا ہے،مالیاتی امور پر یہ اجلاس ایک ایسے دن کے بعد منعقد ہوا جب آئی ایم ایف کے ریزیڈنٹ نمائندے ماہر بینیچی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کرکے ایگزیکٹو بورڈ کا پیغام پہنچایا۔ اس ملاقات پر کوئی سرکاری بیان جاری نہیں ہوا، تاہم ایک سرکاری ذریعے کا کہنا تھا کہ ماہر بینیچی کو محض چائے پر مدعو کیا گیا تھا۔...
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 500 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 43 ہزار 562 روپے کی سطح پر آگئی۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی اور پاکستانی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے، جبکہ چاندی کے نرخ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر کے اضافے سے 4 ہزار 212 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 500 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 43 ہزار 562 روپے کی سطح پر آگئی۔ جس کے بعد فی...
ملک پر قابض کرپٹ ٹولے نے ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا: سہیل آفریدی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 December, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس ) وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ملک پر قابض کرپٹ ٹولے نے پاکستان کی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا۔وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے یونیورسٹی آف پشاور کے اکنامکس ڈیپارٹمنٹ کا اچانک اور غیر رسمی دورہ کیا جس میں طلبہ سے براہِ راست ملاقات کی، طلبہ کی تجاویز سنیں اور یونیورسٹی کی مالی خودکفالت کے لیے وائس چانسلر کو عملی اقدامات کی ہدایت دی۔ اس موقع پر وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک پر قابض کرپٹ ٹولے نے پاکستان...
کراچی (نیوزڈیسک) ملکی صرافہ مارکیٹ میں سونا اور چاندی دونوں مزید مہنگے ہو گئے۔ مارکیٹ ریٹ کے مطابق فی تولہ سونا 500 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 43 ہزار 562 روپے کی نئی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونا 428 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 80 ہزار 282 روپے کا ہو گیا۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں سونا 5 ڈالر بڑھ کر 4212 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوا۔ چاندی کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ فی تولہ چاندی 85 روپے مہنگی ہو کر 6452 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد آج پھر اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ ملک میں فی تولہ سونا 300 روپے اضافے کے بعد 443,562 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 392 روپے اضافے کے بعد 380,282 روپے کا ہو گیاہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 348,604 روپے ہوگئی۔ جبکہ عالمی بازار میں سونا 05 ڈالر اضافے کے بعد 4212 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘...
بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے سابق کپتانوں روہت شرما اور ویرات کوہلی کی سینٹرل کنٹریکٹ میں تنزلی کا امکان ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ چار کیٹیگریز میں ایلیٹ کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹس دیتا ہے۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کوہلی اور روہت اگلے سرکل میں اے پلس کیٹیگری برقرار نہیں رکھ سکیں گے جس کے باعث انہیں کٹوتی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ دونوں کھلاڑیوں کا اے پلس کیٹیگری برقرار نہ رکھنے کی وجہ صرف ایک فارمیٹ کھیلنا ہے۔ ایک فارمیٹ کی وجہ سے دونوں کرکٹرز کے میچز کی تعداد بہت کم ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اے پلس کیٹیگری میں کرکٹرز کو سالانہ 21 کروڑ روپے سے زائد ملتے ہیں۔ دونوں کرکٹرز...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے یونیورسٹی آف پشاور کے اکنامکس ڈیپارٹمنٹ کا اچانک اور غیر رسمی دورہ کیا جہاں طلبہ سے براہِ راست گفتگو کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سہیل آفریدی نے جامعہ پشاور کی مالی خودکفالت کے لیے وائس چانسلر کو قابلِ عمل تجاویز پیش کرنے کی ہدایت دیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ملک پر قابض کرپٹ ٹولے نے پاکستان کی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ وفاق میں بیٹھے کرپٹ ٹولے نے 5300 ارب روپے کی تاریخی کرپشن کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ این ایچ پی کی مد میں وفاق کے ذمے خیبرپختونخوا کے 2200 ارب روپے سے زائد بقایا ہیں۔ این ایف سی کی مد میں ضم اضلاع کے 1375...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان میں توانائی کے شعبے کا گردشی قرضہ ایک بار پھر بے قابو ہونے کے خدشات کے ساتھ سامنے آیا ہے۔موجودہ مالی سال میں اگر اصلاحاتی اقدامات فوری طور پر نافذ نہ کیے گئے تو گردشی قرضے میں 734 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑ سکتا ہے۔حکومت نے اس خطرے کو کم کرنے کے لیے آئی ایم ایف کے میمورنڈم آف فنانشل اینڈ اکنامک پالیسیز (MEFP) کے تحت طے شدہ اقدامات پر عمل کرنے کا ہدف رکھا ہے۔ اگر موجودہ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہ کی گئی تو جون 2026 تک گردشی قرضہ موجودہ 1.615 ٹریلین روپے سے بڑھ کر 2.35 ٹریلین روپے تک پہنچ سکتا ہے۔وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مالی سال 2025-26 کے لیے...
توانائی کے بحران سے نبردآزما ہوتے ہوئے ملک کے بجلی کے شعبے میں گردشی قرضہ ایک بار پھر بےقابو ہونے کے خطرے سے دوچار ہے۔اگر مؤثر اصلاحاتی منصوبہ فوری نافذ نہ کیا گیا تو رواں مالی سال میں گردشی قرضے میں 734 ارب روپے کا بھاری اضافہ ہوسکتا ہے۔ تاہم حکومت نے آئی ایم ایف کے میمورنڈم آف فنانشل اینڈ اکنامک پالیسیز (MEFP) کے تحت طے شدہ اقدامات پر عملدرآمد کے ذریعے اس اضافی بہاؤ کو صفر تک لانے کا ہدف رکھا ہے۔موجودہ صورتحال میں اگر پالیسی ’جوں کی توں‘ رہی تو جون 2026 کے اختتام تک گردشی قرضہ موجودہ 1.615 ٹریلین روپے سے بڑھ کر 2.35 ٹریلین روپے تک پہنچ سکتا ہے۔وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مالی...
ایبٹ آباد میں ڈاکٹر وردہ مشتاق قتل کیس میں ملزمان کی جانب سے واردات کے لیے 30 لاکھ روپے ادا کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایبٹ آباد پولیس نے نامزد ملزمان کے مالی معاملات کی جانچ کے لیے ایف آئی اے کو خط ارسال کردیا ہے۔واضح رہے کہ ایبٹ آباد میں ڈاکٹر وردہ کے قتل کیس میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیے ڈاکٹر وردہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آ گئی ایبٹ آباد میں لیڈی ڈاکٹر کو کس طرح قتل کیا گیا، اہم انکشافات سامنے آگئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ ملزمان میں ڈاکٹر ودرہ کی دوست سمیت تین ملزمان شامل ہیں۔ڈی پی او ہارون الرشید نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی کے سینٹرل کنٹریکٹ میں ممکنہ تنزلی کی خبریں سامنے آئی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں کھلاڑی صرف ون ڈے میچز کھیل رہے ہیں، جس کی وجہ سے ان کے معاوضے میں کمی متوقع ہے۔بھارتی کرکٹ بورڈ کھلاڑیوں کو چار کیٹیگریز میں سینٹرل کنٹریکٹ دیتا ہے، اور اپریل 2025 میں جاری ہونے والے کنٹریکٹس میں روہت اور کوہلی اگلے سرکل میں اے پلس کیٹیگری برقرار نہیں رکھ سکیں گے۔ اے پلس کیٹیگری میں کرکٹرز کو 7 کروڑ بھارتی روپے سالانہ ملتے ہیں، جبکہ اے کیٹیگری میں معاوضہ 5 کروڑ روپے سالانہ ہوتا ہے۔نتیجتاً، اگر دونوں کھلاڑی اے کیٹیگری میں چلے جاتے ہیں تو ہر ایک کے سینٹرل کنٹریکٹ...
ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد نے جعلی پاکستانی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر بس ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔45 لاکھ روپے کے جعلی کرنسی نوٹ برآمد کرلیے گیے۔ حکام کے مطابق ایف آئی سی کمرشل بینکنک سرکل اسلام آباد کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر اٹک کے ایم-1 ٹول پلازہ کے باہر چھاپہ مارا اور نوشہرہ سے تعلق رکھنے والے بس ڈرائیور راویز خان کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 5000 مالیت کے 800 جعلی نوٹ برآمد کرلیے۔ برآمد رقم کی مجموعی مالیت 40 لاکھ روپے بنتی ہے، برآمد کرلیے، ملزم نے جعلی کرنسی انتہائی مہارت سے اپنے کپڑوں میں چھپائی ہوئی تھی اور بس کو پشاور سے ملتان لے کر جا رہا تھا۔...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ نیوز رپورٹر) وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام سے متعلق خصوصی اجلاس میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں پنجاب ڈویلپمنٹ پلان کے پہلے مرحلے کی 52 شہروں کی گلیوں، پارکس، سیوریج اور ڈرینج کی اپ گریڈیشن پر پراگریس رپورٹ پیش کی گئی۔ اس موقع پر پورے پنجاب میں یکساں ترقی کے لئے سیوریج، ڈرینج، پارکس اور سڑکوں کی تعمیر ومرمت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں 52 شہروں میں ترقیاتی کام کی شروعات 19 دسمبر 2025ء سے اور اہم منصوبوں کی تکمیل کی تاریخ 30 جون 2026ء مقرر کی گئی ہے۔ پنجاب کے 52 شہروں میں ترقی ہوگی،10 گراؤنڈ بریکنگ کے لیے تیار ہیں جبکہ 304 ارب روپے میں 166 ارب...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251211-01-13 دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے رہائشی اور امیگریشن قوانین مزید سخت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو پناہ دینے، ملازمت فراہم کرنے یا سہولت دینے والوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی‘ رہائشی قوانین کی خلاف ورزی اب قومی سلامتی کے خلاف جرم شمار ہوگی۔سرکاری اعلامیے کے مطابق امارات میں غیر قانونی افراد کو رہائش دینے پر 50 لاکھ درہم تک جرمانہ (یعنی پاکستانی روپے میں تقریباً 38 کروڑ روپے) عاید کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ متعلقہ افراد کو قید کی سزا بھی ہوسکتی ہے۔حکام کے مطابق وزٹ ویزے پر کام کرنا سنگین خلاف ورزی ہے، جس پر 10 ہزار درہم (تقریباً 7...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251211-01-2 کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایسوسی ایشن آف بلڈر اینڈ ڈویلپرز پاکستان (آباد ) کے چیئرمین محمد حسن بخشی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو کی دو سال 9 ماہ میں 11.4 ٹریلین روپے کی وصولیوں کا عمل قابل ستائش ہے، ہاؤسنگ اسکیموں کے متاثرین کو 207 ارب روپے کی واپسی شفاف احتساب کا ثبوت ہے، انہوں نے کہاکہ نیب کی مؤثر کاروائیوں سے ہاؤسنگ متاثرین کو ایک بڑا ریلیف ممکن ہوسکا ہے،قومی خزانے میں واپس آنے والی رقم نہ صرف ریاستی اداروں بلکہ عوام کے اعتماد میں اضافے کا سبب بنے گی،انہوں نے مزید کہاکہ ملک میں ترقی اسی وقت ممکن ہے جب ایماندار کو سہولت اور لوٹ مار کرنے والوں کو سخت احتساب...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تمام 6 موجودہ فرنچائزز کی قیمت میں تقریباً 3 گنا اضافہ کر دیا ہے اور دو نئی فرنچائزز کے لیے فی سال 13 کروڑ روپے کی بھاری بنیاد قیمت مقرر کر دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پی سی بی کا مظفرآباد میں پی ایس ایل میچز کرانے کا فیصلہ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی نے اب تک قیمتوں کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا، جو 2016 میں لیگ کے آغاز کے وقت اپنائی گئی پریکٹس سے مختلف ہے۔ تاہم نئی قیمتیں تقریباً تین گنا زیادہ ہیں۔ 2016 کے برعکس، جب فرنچائز کی قیمتیں امریکی ڈالر میں دی گئی تھیں، اب بورڈ نے تمام...
اسلام آباد: وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری نے کہا ہے کہ پاور ہولڈنگ کمپنی کے 659.6 ارب روپے کے قرضے کی سیٹلمنٹ ہوگئی ہے جو پاکستان کی سب سے بڑی قرض سیٹلمنٹ ہے۔ وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ الحمداللہ 659.6 ارب روپے کے پاور ہولڈنگ کمپنی کے قرضے کی سیٹلمنٹ ہوگئی ہے، اس کامیاب سیٹلمنٹ میں 399.6 ارب روپے کے این ڈی ایم ریڈمپشن شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کی سب سے بڑی ڈیٹ ٹرانزیکشن ہے، اسی طرح 259.7 ارب روپے مختلف مدوں میں ادا کیے گئے ہیں، این ڈی ایم ہمارے کیپٹل مارکیٹ کے بڑے بڑے ٹرانزیکشن کرنے کے...
اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری کا سوشل میڈیا پر ٹویٹ الحمداللہ 659.6ارب روپے کے پاور ہولڈنگ کمپنی کے قرضے کی سیٹلمنٹ ہو گئی ہے ۔اس کامیاب سیٹلمنٹ میں 399.6ارب روپے کے NDMریڈمپشن شامل ہے۔ یہ پاکستان کے سب سے بڑی ڈیٹ ٹرانزیکشن ہے۔ اسی طرح 259.7ارب روپے مختلف مدوں میں ادا کیے گئے ہیں۔ NDMہمارے کیپٹل مارکیٹ کے بڑے بڑے ٹرانزیکشن کرنے کے استعداد کو ظاہر کررہا ہے۔ یہ تاریخی ٹرانزیکشن 1225ارب روپے کے سرکلر ڈیٹ کے کم کرنے کے پلان کا حصہ ہے۔ یہ تمام ٹرانزیکشن کا ہمارے اداروں پر اعتماد اور ہماری معیشت کی بحالی کا غمازی ہے ۔ہماری حکومت انرجی سیکٹر میں ریفارمز کے لیے تمام تر اقدامات کر رہی ہے وفاقی وزیر
لاہور(نیوزڈیسک) پنجاب میں 54 لاکھ 9 ہزار 889ٹن گنے کی کرشنگ مکمل ہو گئی ہے ، فی کلو ایکس مل ریٹ پندرہ سے سترہ روپے کم ہوگیا ۔ پنجاب میں چوون لاکھ نو ہزار آٹھ سو نواسی میٹرک ٹن گنے کی کرشنگ مکمل ہوگئی ، حالیہ کرشنگ سے 4 لاکھ 30 ہزار 778 میٹرک ٹن چینی کی پیداوار حاصل ہوئی جس سے ایکس مل قیمت میں 15 سے 17 روپے فی کلو کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔کین کمشنر پنجاب امجد حفیظ کے مطابق پنجاب میں اس وقت کل پانچ لاکھ بیالیس ہزارنوسو میٹرک ٹن چینی کے ذخائر موجود ہیں ۔ مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں دس سے پندرہ روپے فی کلو کمی ہوئی آئندہ دنوں میں...
اسلام آباد(نیوزڈیسک) ملک بھر میں سونےاور چاندی کی قیمت میں اضافہ ہوگیا، 12 سو روپےکے اضافے سے فی تولہ سونا 4 لاکھ 43 ہزار 62 روپے پرپہنچ گیا۔ دس گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 29 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 79 ہزار 854 روپے ہوگئی۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں 12 ڈالرکے اضافے سے فی اونس سونا 4 ہزار 204 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔ سونے کے ساتھ چاندی کی قیمت بھی بڑھ گئی ہے، فی تولہ چاندی 265 روپے کے اضافے سے 6 ہزار 3667 پرپہنچ گئی، دس گرام چاندی کی قیمت 227 روپے کے اضافےسے 5 ہزار 458 روپے ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 60.9 ڈالر ہوگئی ہے۔
انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز میں لاکھوں روپے مالیت کے 62 موبائل فونز ریکور کرکے اصل مالکان کے سپرد کردیے گئے۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کردی گئیں، رواں ماہ ای گیجٹ ایپ کے ذریعے 22لاکھ روپے مالیت کے 62 موبائل ریکور کیے گئے۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے برآمد ہونے والے موبائل فونز اصل مالکان کے سپرد کیے، ایس ایس پی نے کہا کہ شہریوں کے قیمتی فونز مختلف وارداتوں میں چھینے گئے، چوری ہوئے یا گم ہو گئے تھے، موبائل فونز واپسی پر مدعی مقدمات نے ایس ایس پی محمد نوید کی کاوشوں کو سراہا اور شکریہ ادا کیا، ایس ایس پی محمد نوید نے کہا...
اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 5 پیسے کی کمی سے 281 روپے 40 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ کرنسی مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کی نسبت پاکستانی روپیہ تگڑا رہا۔ تفصیلات کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں امریکی ڈالر تنزلی سے دوچار رہا، جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 23 پیسے کی کمی سے 280 روپے 17 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی، لیکن سپلائی میں بہتری آتے ہی مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 3 پیسے کی کمی سے 280 روپے 37 پیسے کی سطح پر بند ہوئی، جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 5 پیسے کی...
فائل فوٹو پنجاب حکومت نے صوبائی موٹر وہیکل آرڈیننس 2025ء (چوتھی ترمیم) پنجاب اسمبلی میں پیش کر دیا، آرڈیننس کے مطابق گاڑیوں کے کالے شیشے رکھنے پر 6 ماہ تک قید اور 50 ہزار روپے تک جرمانہ ہو گا۔صوبائی اسمبلی میں پیش کیے گئے آرڈیننس کے متن کے مطابق کم عمر بچوں کے گاڑی چلانے پر 6 ماہ تک قید اور 50 ہزار روپے تک جرمانہ ہو گا، ون وے پر گاڑی چلانے پر 6 ماہ تک قید اور 50 ہزار روپے تک جرمانہ ہو گا۔متن کے مطابق بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ گاڑی چلانے پر 6 ماہ تک قید اور 50 ہزار روپے تک جرمانہ ہو گا جبکہ ڈرائیور کے ساتھ پیسنجر کو بھی سیٹ بیلٹ پہننا لازمی قرار دیا گیا...
لاہور: پنجاب میں پہلی بار سالٹ رینج میں تیتر کے شکار کے لیے پرمٹ نیلام کیے گئے جس سے مجموعی طور پر 57 لاکھ 62 ہزار روپے سے زائد آمدن حاصل ہوئی۔ چکوال، جہلم اور خوشاب کے علاقوں میں قائم 239 زونز کے لیے یہ نیلامی تین روز میں مکمل ہوئی۔ سب سے مہنگا پرمٹ 3 لاکھ روپے میں فروخت ہوا۔ دوسری طرف بعض مقامی آبادیوں نے بلااجازت ان کی ذاتی اراضی پرشکار کی اجازت دیئے جانے پر خدشات کا اظہارکیا ہے اور واضح کیا ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں کسی کوشکار کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق کمیونٹی بیسڈ کنزروینسز (سی بی سی) پر مشتمل 36 زونز کی نیلامی سے 13 لاکھ 90...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بھارتی پنجاب کے ضلع فریدکوٹ میں ایک دیہاڑی دار مزدور کے خاندان کے لیے خوشی اور خوف اب ایک ساتھ چل رہے ہیں، کیونکہ حال ہی میں انہوں نے ڈیڑھ کروڑ روپے کی لاٹری جیت لی ہے۔ نصیب کور اور ان کے شوہر رام سنگھ، دونوں سائیڈکے گاؤں کے رہائشی اور کھیتوں میں دیہاڑی پر کام کرنے والے مزدور ہیں۔ انہوں نے 200 روپے کا ایک لاٹری ٹکٹ خریدا تھا جس نے پنجاب اسٹیٹ لاٹری میں پہلا انعام جیت لیا۔ تاہم اس غیر متوقع جیت کی خوشی بہت جلد خوف اور اضطراب میں بدل گئی۔ جیسے ہی اس جیت کی خبر آس پاس کے علاقوں میں پھیلی، وہ پریشان ہوگئے کہ کہیں جرائم پیشہ عناصر انہیں تاوان یا ڈکیتی کا...
دبئی: متحدہ عرب امارات نے رہائشی اور امیگریشن قوانین مزید سخت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو پناہ دینے، ملازمت فراہم کرنے یا سہولت دینے والوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی۔ حکام کے مطابق رہائشی قوانین کی خلاف ورزی اب قومی سلامتی کے خلاف جرم شمار ہوگی۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق امارات میں غیر قانونی افراد کو رہائش دینے پر 50 لاکھ درہم تک جرمانہ (یعنی پاکستانی روپے میں تقریباً 38 کروڑ روپے) عائد کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ متعلقہ افراد کو قید کی سزا بھی ہوسکتی ہے۔ حکام کے مطابق وزٹ ویزے پر کام کرنا سنگین خلاف ورزی ہے، جس پر 10 ہزار درہم...
ویب ڈیسک : نیشنل سیونگز نے 40ہزار روپے کے پریمیم پرائز بانڈ کے نتائج کا اعلان آج (10 دسمبر 2025 کو) کر دیا ہے جو رواں سال کی آخری قرعہ اندازی ہے۔ بدھ کے روز سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے 40ہزارروپے کے پریمیم پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کے مکمل نتائج جاری کیے جو 10 دسمبر 2025 کو منعقد ہوئی تھی۔ یہ اس بلند قدر والے بانڈ کی سال کی آخری قرعہ اندازی تھی جس کے نتائج کا ملک بھر کے سرمایہ کار بے چینی سے انتظار کر رہے تھے کیونکہ 40ہزار روپے کا بانڈ اپنی بڑی انعامی رقم کی وجہ سے ہمیشہ مقبول رہا ہے۔ پنجاب نے تمام صوبوں سے زیادہ 16.5 ملین ایکڑ گندم کی ریکارڈ...
لاہور: پنجاب اسمبلی میں صوبائی موٹر گاڑیاں (چوتھی ترمیم) آرڈیننس 2025 پیش کر دیا گیا جس کی منظوری پہلے ہی گورنر پنجاب نے دے دی تھی اور اسے حالیہ اجلاس میں ایوان میں پیش کیا گیا۔ آرڈیننس کے مطابق مختلف خلاف ورزیوں پر جرمانے اور سزاؤں کی حد مقرر کی گئی ہے۔ کالے شیشے رکھنے، کم عمر بچوں کے موٹر گاڑی چلانے، ون وے گاڑی چلانے اور بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ گاڑی چلانے پر 6 ماہ تک قید اور 50 ہزار روپے تک جرمانہ ہوگا۔ ڈرائیور اور مسافر دونوں کے لیے سیٹ بیلٹ پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ تیز رفتاری کرنے پر موٹر سائیکل سوار کو 2 ہزار، تھری وہیلر کو 3 ہزار، عام گاڑی کو 5 ہزار...
پاکستان میں آئے روز سونے کی بڑھتی قیمتوں کے بعد بھارت میں بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد ممبئی میں آج 10 گرام سونے ( 24 قیراط) کی قیمت ایک لاکھ30 ہزار 310 بھارتی روپے ہے۔اسی طرح 22 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 19 ہزار 450 بھارتی روپے ہے جب کہ سونے کی قیمتوں میں جی ایس ٹی اور میکنگ چارجز شامل نہیں ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی میں 10 گرام سونے ( 24 قیراط) کی قیمت سب سے زیادہ یعنی ایک لاکھ30 ہزار 450 بھارتی روپے ہے جب کہ ممبئی اورکلکتہ سمیت دیگر شہروں میں 10 گرام...
کراچی کے علاقے گلشن اقبال کے فلیٹ سے 3 خواتین کی لاشیں ملنے کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور تاحال خواتین کی موت کی وجہ سامنے نہیں آ سکی ہے۔پولیس کی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ گھر کے سربراہ محمد اقبال کی جانب سے اطلاع دی گئی تھی اور ابتدائی طور پر یہ چیز سامنے آئی کہ گھر میں گیس بھرنے کی وجہ سے خواتین کی موت واقع ہوئی لیکن جب پوسٹ مارٹم کیا گیا تو پتہ چلا کہ ایک لاش پولیس کو اطلاع ملنے والے روز سے بھی دو روز پرانی تھی۔حکام کے مطابق گھر سے یاسین نامی شخص بھی نیم بے ہوشی کی حالت میں ملا تھا جسے اسپتال منتقل کیا گیا، جب گھر کے...