2025-12-14@17:26:27 GMT
تلاش کی گنتی: 9154

«جہاد نہیں»:

      اسلام آباد(نیوزڈیسک) صدر پاکستان آصف علی زرداری نے آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے بیچ پر فائرنگ کے واقعے پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ صدر مملکت نے اس واقعے کے متاثرین کے اہلخانہ سے تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خود دہشت گردی کاشکار رہا ہے، آسٹریلیا کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ صدر پاکستان نے کہا کہ بے گناہ شہریوں کے خلاف تشدد کی سخت مذمت کرتے ہیں۔
    ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ اگر بی جے پی منصفانہ الیکشن لڑنا چاہتی ہے تو میں انہیں چیلنج دیتی ہوں، بیلٹ کے ذریعے الیکشن لڑ کر دکھائیں، وہ خود جانتے ہیں کہ اس صورت میں وہ جیت نہیں سکتے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کمیٹی کی سینیئر رہنما اور وائناڈ سے رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی واڈرا نے بی جے پی پر عوام کا اعتماد کھو دینے کا الزام لگاتے ہوئے اسے منصفانہ طریقے سے الیکشن لڑنے کا چیلنج دیا۔ دہلی کے رام لیلا میدان میں منعقدہ کانگریس کی ریلی "ووٹ چور، گدی چھوڑ" سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ایک بار پھر "ووٹ چوری" کے الزامات کو دوہرایا۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے...
    سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے خیبرپختونخوا میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں  کے خلاف 2 کامیاب  آپریشنز  پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کی گئی ہے۔  وزیرداخلہ  محسن  نقوی نے 13 خوارجیوں  کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا، کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائیاں کرکے خوارجیوں کو جہنم واصل کیا۔ انہوں نے کہا کہ خوارجیوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ سستی اورمعیاری اشیاء کا حصول پنجاب کے عوام کا حق ہے:مریم نواز  محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی جرات اور پروفیشنل ازم پر فخر ہے، سکیورٹی فورسز بہادری کے ساتھ خوارجیوں کا قلع قمع کر...
    فائل فوٹو  روایت شکن لہجہ، سادگی، بے باکی اور منفرد انداز، جون ایلیا کو جس نے سنا سنتا چلا گیا، وہ آج بھی ہر عمر کے افراد میں مقبول ہیں، مداح ان کا 94 واں یوم پیدائش منا رہے ہیں۔یہ مجھے چین کیوں نہیں پڑتاایک ہی شخص تھا جہان میں کیامنفرد لب و لہجہ اور سادہ الفاظ کو خوبصورتی سے ادا کرنے والے جون ایلیا کو مداحوں سے بچھڑے 23 برس بیت گئے۔اپنے الگ نقطہ نظر اور غیر معمولی علمی صلاحیت کی وجہ سے جون ایلیا ادبی حلقوں میں آج بھی خاص مقام رکھتے ہیں۔ ’خود کو تباہ کر لیا اور ملال بھی نہیں‘، جون ایلیا کی آج 23ویں برسی 14 دسمبر 1931 کو بھارت میں پیدا ہونے والے...
    سپاہ پاسداران میں ولی فقیہ کے نمائندے نے کہا کہ ہر علمی، فکری اور میڈیا سرگرمی اگر دشمن کے محاذ کے مقابلے میں انجام دی جائے تو وہ جہاد کے زمرے میں آتی ہے، جہاد کی فطرت میں جدوجہد شامل ہے، اور جدوجہد کا مطلب دشمن کے مقابلے میں باشعور اور فعال موجودگی ہے، آج یہ میدان پہلے سے کہیں زیادہ ادراکی اور میڈیا جنگ کا میدان بن چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سپاہ پاسدارانِ انقلاب اسلامی میں رہبرِ انقلاب اسلامی کے نمائندے حجت الاسلام والمسلمین عبداللہ حاجی صادقی نے تسنیم نیوز ایجنسی کے دورے کے دوران کہا کہ نفسیاتی جنگ کا مطلب یہ ہے کہ ’’لوگ کیا جانتے ہیں‘‘ اور ’’لوگ کیا چاہتے ہیں‘‘ کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی جائے، اور اس...
     وزارتِ خزانہ نے آئی ایم ایف کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی (ای ایف ایف) پروگرام کے تحت جاری اصلاحات کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسیز میں شامل اقدامات کوئی نئی یا اچانک عائد کی گئی شرائط نہیں بلکہ پہلے سے طے شدہ اصلاحاتی ایجنڈے کا تسلسل ہیں۔وزارتِ خزانہ کے اعلامیے کے مطابق آئی ایم ایف کے اہم کنٹری پالیسی فریم ورک میں کوئی نئی چیز شامل نہیں کی گئی، حکومتِ پاکستان نے پروگرام کے آغاز پر اپنی مجوزہ اصلاحاتی پالیسیاں آئی ایم ایف کو پیش کیں، جنہیں مرحلہ وار ایم ایف ایف پی کا حصہ بنایا جاتا ہے، یہ اصلاحات ملک کے معاشی استحکام اور پائیدار ترقی کے لئے ناگزیر ہیں۔اعلامیے میں...
    پاکستان کی مقبول ترین اداکارہ اور فلم اسٹار ہانیہ عامر کی لکس اسٹائل ایوارڈز میں شرکت کے دوران ان کے مختلف انداز اور لُک نے ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔ ہانیہ عامر انسٹاگرام پر 19.2 ملین سے زائد فالوورز رکھتی ہیں، وہ ان دنوں اپنے ڈرامہ سیریل میری زندگی ہے تو کی وجہ سے خبروں میں ہیں، انہوں نے فلم جنان اور نامعلوم افراد 2 سے شہرت حاصل کی، جبکہ ان کے مقبول ڈراموں میں تتلی، دلربا، عشقیا، میرے ہمسفر، کبھی میں کبھی تم اور مجھے پیار ہوا تھا شامل ہیں۔ گزشتہ چند برسوں کے دوران ہانیہ عامر اپنی قدرتی خوبصورتی کے باوجود مبینہ طور پر کاسمیٹک پروسیجرز کروانے کی خبروں کے باعث بھی...
    لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے طلاق کے 3 دن بعد ازدواجی تعلقات قائم کرنے کے کیس میں شوہر کے خلاف درج زیادتی کا مقدمہ خارج کرتے ہوئے ایک نیا قانونی نکتہ طے کر دیا۔ عدالت نے اپنے تحریری فیصلے میں قرار دیا کہ مسلم فیملی لاز آرڈیننس کے تحت طلاق 90 دن مکمل ہونے سے قبل قانونی طور پر مؤثر نہیں ہوتی، اس لیے اس مدت کے دوران میاں بیوی کے درمیان ازدواجی تعلقات کو غیر قانونی قرار نہیں دیا جا سکتا۔ عدالتی فیصلے میں واضح کیا گیا کہ طلاق کے بعد 90 روز کے اندر شوہر کو رجوع یعنی طلاق منسوخ کرنے کا قانونی حق حاصل ہوتا ہے، اور اس مدت کے دوران نکاح برقرار تصور...
    پشاور/ لاہور: پاکستان بار کونسل کے انتخابات میں عاصمہ جہانگیر گروپ نے برتری حاصل کرلی اور پنجاب میں سب سے زیادہ 11 نشستیں جیت لیں۔ پاکستان بار کونسل کی پنجاب کی 11 میں سے 8 نشستیں عاصمہ جہانگیر گروپ نے جیت لی ہیں۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ عاصمہ جہانگیر گروپ نے پنجاب کی 11 میں سے 8 نشستوں پر کامیابی سمیٹ لی جبکہ دو نشستوں پر حامد خان گروپ کے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں اور ایک نشست پر رزلٹ آنا باقی ہے۔ حامد گروپ کے سلمان اکرم راجا اور شفقت چوہان ممبر پاکستان بار کونسل منتخب ہوگئے ہیں۔ عاصمہ جہانگیر گروپ کے اعظم نذیر تارڑ، احسن بھون، پیر مسعود چشتی،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">   جسارت نیوز
    رعد سعد کو غزہ میں موجود حماس کی اعلیٰ عسکری قیادت کے چند باقی ماندہ ارکان میں شمار کیا جاتا ہے، اسی وجہ سے وہ اسرائیلی فوج کے لیے ایک بڑا ہدف سمجھے جاتے رہے ہیں۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ رعد سعد جنگ کے دوران متعدد بار اسرائیلی حملوں سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوتے رہے تھے۔ اس لیے حالیہ ٹارگٹ حملہ مکمل انٹیلیجنس کے ساتھ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی فوج کے غزہ سٹی میں ایک فضائی حملے میں شہید ہونے والے حماس کمانڈر رعد سعد کا نام ایک بار پھر عالمی خبروں کی سرخیوں میں آگیا۔ رعد سعد کو حماس کی عسکری تنظیم القسام بریگیڈز کی اعلیٰ قیادت میں شمار کیا جاتا ہے اور تنظیم کا دوسرا بڑا کمانڈر...
    اسلام ٹائمز: تل ابیب یونیورسٹی کے موشے دایان سینٹر اور القدس انسٹیٹیوٹ فار اسٹریٹیجی اینڈ سیکیورٹی سے وابستہ ترکی امور کے ماہر ایئتان کوہن یانرجاک کا کہنا ہے کہ شامی خانہ جنگی کے دوران اسلامی قوانین میں سرمایہ کاری اور انقرہ کی جانب سے مخالفین کی حمایت نے ایسی صورتِ حال پیدا کر دی ہے جس میں ترکی خود کو روس اور ایران کا متبادل سمجھنے لگا ہے۔ خصوصی رپورٹ: عبرانی زبان کے میڈیا ادارے نے ایک تجزیاتی مضمون میں شام میں ابو محمد الجولانی کے اقتدار میں آنے کی پہلی سالگرہ کے موقع پر شائع ہونیوالے تجزیئے میں کہا ہے کہ شام اب بھی مکمل انہدام کے خطرے سے دوچار ہے۔ تسنیم نیوز ایجنسی کے عبرانی شعبے کے مطابق...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکا کے ایک رہائشی علاقے میں گیس لائن پھٹنے سے ایک گھر کے پرخچے اڑ گئے اور زوردار دھماکے سے تباہی پھیل گئی۔غیرملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دھماکے کے نتیجے تین عمارتیں آگ کے شعلوں میں گھر گئیں، یہ واقعہ 11 دسمبر کو مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 9 بج کر 30 منٹ پر کیلیفورنیا کے شہر ہیورڈ میں پیش آیا، جس میں کم از کم 6 افراد زخمی ہوئے۔اس ہول ناک واقعے کی فوٹیج سامنے واقع ایک گھر کے ڈور بیل کیمرے میں محفوظ ہوئی، جس میں عین خوف ناک لمحے کو دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رہائشی گلی میں مرمت یا تعمیراتی کام جاری ہے، اور ایک کارکن...
    اسلام آباد کی عدالت نے گاڑی کی ٹکر سے اسکوٹی سوار 2 لڑکیوں ثمرین حسین اور تابندہ بتول کی ہلاکت کے مقدمے میں فریقین کی صلح کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے حکم نامے میں لکھا ہے کہ لڑکیوں کے ورثاء نے ملزم کو اللّٰہ کے نام پر معاف کیا ہے۔یاد رہے کہ کم سن ملزم فریقین کی صلح کے بعد پچھلے ہفتے رہا ہو چکا ہے، کیوں کہ ورثاء نے کہا تھا کہ انہیں ملزم کی رہائی پر کوئی اعتراض نہیں۔حادثہ پچھلے دنوں اس وقت پیش آیا تھا جب 18 سال سے کم عمر ملزم نے تیز رفتار لگژری گاڑی چلاتے ہوئے اسلام آباد میں پی ٹی وی چوک پر اسکوٹی کو ٹکر...
    پرویزمشرف کی جلا وطنی و تنہائی اور فیض حمید کی سزائے قیدخوشی کا نہیں ، عبرت کا مقام ہے،خواجہ سعدرفیق WhatsAppFacebookTwitter 0 13 December, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے جنرل پرویز مشرف کی جلا وطنی و تنہائی اور جنرل فیض حمید کی سزائے قیدخوشی کا نہیں ، عبرت کا مقام ہے، غلط کاموں کا نتیجہ جلد یا بدیر غلط ہی نکلتا ہے۔اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا مجھ سمیت جنرل فیض حمید کے بیشتر متاثرین اس موقع پر استغفار کا ورد کر رہے ہیں جبکہ جنرل فیض حمید سے مسلسل فیض یاب ہونیوالے اور انکے اشارِ ابرو پر رقص کرتے ہوئے ہم پر حملے کرنیوالے پیشہ ور رقاص اب...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزیرآباد: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں گلا سڑا نظام نوجوانوں کو مایوس کررہا ہے۔ نوجوانوں کوآئی ٹی کے کورسزکرادیے جائیں تو وہ بہت سے کام کر سکتے ہیں۔حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں44فیصدلوگ غربت کی لکیرسے نیچے زندگی گزاررہےہیں۔یہ بات انہوں نے پنجاب کے شہر وزیرآباد میں الخدمت فاؤنڈیشن کے زیراہتمام بلاسود قرضہ جات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہی۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی نے تقریب میں 112 افراد میں 1 کروڑ 12 لاکھ روپے کے بلاسود قرضوں کے چیک تقسیم کیے۔اُنہوں نے کہا کہ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی طرح کئی اسکیمیں ہیں لیکن غربت ختم نہیں ہورہی،بے نظیر انکم جیسے پروگرام صرف سیاست کے لئے استعمال...
    میرواعظ کشمیر کا کہنا ہے کہ ہزاروں کشمیری نوجوان جیلوں میں دہائیوں سے قید ہیں، جس سے ان کے خاندانوں کو بے پناہ تکلیف اور مشکلات کا سامنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ میرواعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق نے دہائیوں پرانے کیسز کے سلسلے میں کشمیر بھر میں تازہ گرفتاریاں انجام دینے پر تشویش کا اظہار کیا۔ میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ ان گرفتاریوں نے ان خاندانوں میں گہری بے چینی اور غیر یقینی کی صورتحال پیدا کر دی ہے جو سمجھتے تھے کہ ان کا ماضی اب پیچھے رہ چکا ہے اور وہ ایک نئی زندگی گزار رہے ہیں۔ ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے میرواعظ کشمیر نے کہا کہ لوگ 1990ء کی دہائی کے کیسز میں اچانک...
    ملک اشرف:  پاکستان بار کونسل کے الیکشن میں  پنجاب کی نشستوں کے نتائج سامنے آ گئے ہیں، ان نتائج کے مطابق عاصمہ جہانگیر گروپ نے حامد خان گروپ کا بھرکس نکال دیا ہے۔ غیر حتمی نتائج کے مطابق  پنجاب کی 11 نشستوں پر پر انڈیپنڈنٹ گروپ  کی واضح اکثریت  ہے۔ آٹھ نشستوں پر  عاصمہ جہانگیر گروپ( انڈیپنڈنٹ گروپ) کے امیدوار کامیاب ہو چکے ہیں اور دو نشستوں پر حامد خان کے  پروفیشنل گروپ کے امیدوار جیت رہے ہیں۔   ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی عاصمہ جہانگیر گروپ کے سینئیر رہنما اعظم نذیر تارڑ اور  احسن بھون بھی پاکستان بار کونسل کے رکن منتخب ہو گئے۔  غیر حتمی نتائج  کے مطابق سابق صدر لاہور ہائیکورٹ...
    نوازشریف نے ملک میں خدمت کی سیاست کو فروغ دیا،وفاقی وزیر اطلاعات WhatsAppFacebookTwitter 0 13 December, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ نوازشریف نے ملک میں خدمت کی سیاست کوفروغ دیا۔لاہور پریس کلب میں کتاب کی تقریبِ رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا کا کیا حال کیا جا کر دیکھ لیں، کراچی سے پشاور اور گلگت سے گوادر تک چپے چپے پر نوازشریف کے منصوبے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سینئرصحافیوں کے درمیان موجودگی میرے لیے اعزازہے، صحافت اورصحافیوں سے تعلق بہت پرانا ہے، سازش کے ذریعے نوجوان نسل کوگمراہ کرنے کی کوشش کی گئی۔وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات کا کہنا تھا...
    اس وقت ملک میں گلا سڑا نظام چل رہا ہے جو نوجوان کو مایوس کر رہا ہے،حافظ نعیم الرحمان WhatsAppFacebookTwitter 0 13 December, 2025 سب نیوز وزیرآباد(آئی پی ایس )امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں گلا سڑا نظام نوجوانوں کو مایوس کررہا ہے۔پنجاب کے شہر وزیرآباد میں الخدمت فاونڈیشن کے زیراہتمام بلاسود قرضہ جات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں44فیصدلوگ غربت کی لکیرسے نیچے زندگی گزاررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی طرح کئی سکیمیں ہیں لیکن غربت ختم نہیں ہورہی، نوجوانوں کوآئی ٹی کے کورسزکرادیے جائیں تو وہ بہت سے کام کر سکتے ہیں۔امیر جماعت اسلامی نے تقریب میں 112 افراد...
    جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں گلا سڑا نظام نوجوانوں کو مایوس کر رہا ہے۔ نظام کی تبدیلی کے لیے مؤثر اور طاقت ور آواز اٹھنی چاہیے۔ پنجاب کے شہر وزیرآباد میں الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے بلاسود قرض فراہمی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان میں 44 فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔ مزید پڑھیں: سرکاری ملازمین کے لیے بُری خبر، حکومت نے آئی ایم ایف کا اہم مطالبہ مان لیا حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سمیت کئی اسکیمیں چل رہی ہیں، لیکن غربت ختم نہیں ہو رہی۔ اگر نوجوانوں کو آئی ٹی کے کورسز کرائے جائیں تو وہ...
    واشنگٹن (ویب ڈیسک) پینٹاگون کی ایک انتہائی خفیہ رپورٹ کے مطابق اگر امریکہ تائیوان پر جنگ کی صورت میں مداخلت کرے تو چین کے ہاتھوں اس کی شکست کا امکان بہت زیادہ ہو گا۔ پینٹاگون کی جنگی مشقوں میں تائیوان پر چینی حملے کے مختلف منظرنامے تشکیل دیے گئے جن میں دیکھا گیا کہ چین امریکی لڑاکا طیاروں کے سکواڈرن، بڑے جنگی بحری جہازوں اور سیٹلائٹ نیٹ ورکس کو مؤثر انداز میں تعیناتی سے قابل ہی مفلوج کرسکتا ہے، یہ انتباہ خفیہ دستاویز اوورمیچ بریف میں دیا گیا ہے۔ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یہ دستاویز پینٹاگون کے آفس آف نیٹ اسسمنٹ نے تیار کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ کا مہنگے اور جدید ہتھیاروں...
    لندن میں غیر معمولی پذیرائی کے بعد پی ایس ایل روڈ شو اب نیویارک میں منعقد ہونے جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپر پی ایس ایل کا میلہ سپر پاور امریکا کے شہر نیویارک میں آج سجے گا۔ دنیا کے سب بڑے معاشی شہر میں تاریخ میں پہلی بار پی ایس ایل کے روڈ شو کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔ قومی کھلاڑیوں سمیت چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی بھی نیویارک پہنچ گئے ہیں جہاں وہ پی ایس ایل نیویارک روڈ شو میں شرکت کریں گے۔ امریکی اور اوورسیز پاکستانی سرمایہ کار بھی نیویارک روڈ شو میں شریک ہوں گے۔ چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ اللہ تعالٰی کا شکر ادا کرتا ہوں کہ پی ایس ایل آج...
     خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر کی لکس سٹائل ایوارڈ کے دوران ساتھی اداکاروں سے گلنے ملنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی جس پر صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔پاکستانی سپر اسٹار اداکارہ ہانیہ عامر نہ صرف ملک بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی اداکاری اور شخصیت کے باعث مقبول ہیں، وہ مختلف کامیاب ڈراموں میں کام کر چکی ہیں جبکہ دلجیت دوسانجھ کے ساتھ ایک بھارتی پنجابی فلم میں بھی نظر آ چکی ہیں۔حال ہی میں منعقد ہونے والے لکس اسٹائل ایوارڈز 2025 میں ہانیہ عامر اپنے سپر ہِٹ ڈرامے ’کبھی میں کبھی تم‘ کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنیں، ایوارڈ تقریب میں ڈرامے کی پوری ٹیم موجود تھی کیونکہ اس ڈرامے کو متعدد کیٹیگریز میں نامزدگیاں...
    اقوام متحدہ کی ویب سائٹ پر جاری بیان کے مطابق ایڈورڈز نے واضح کیا کہ عمران خان کی حراست کے تمام پہلو بین الاقوامی معیار کے مطابق ہونے چاہئیں۔ رپورٹوں کے مطابق ستمبر 2023 میں اڈیالہ جیل منتقل کیے جانے کے بعد انہیں طویل عرصے تک تنہائی میں رکھا گیا ہے، روزانہ تقریباً 23 گھنٹے ان کی بیرک بند رہتی ہے اور بیرونی دنیا تک رسائی انتہائی محدود ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوامِ متحدہ کی خصوصی ماہر برائے انسدادِ تشدد، ایلس جِل ایڈورڈز نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان حکومت فوراً اور مؤثر اقدامات کرے تاکہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی حراست کے حوالے سے سامنے آنیوالی غیرانسانی اور غیر شائستہ صورتحال کو ختم کیا جا سکے۔ ان کے مطابق...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی ایلس جل ایڈورڈز نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پرحراست کے دوران مبینہ غیر انسانی اور نامناسب حالات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان سے ناروا سلوک کی خبریں درست ہیں تو حکومت اقدامات کرے، میں پاکستانی حکام سے مطالبہ کرتی ہوں کہ عمران خان کی حراست کے حالات کو بین الاقوامی قوانین اور معیارات کے مطابق یقینی بنایا جائے جمعہ کو جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان کے ساتھ روا رکھے جانے والے ایسے سلوک کی اطلاعات اگر درست ہیں تو یہ صورتحال تشدد یا غیر انسانی و ہتک آمیز سلوک...
    پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ سفارتی کشیدگی کے بعد کابل میں افغان علما و مشائخ کے بڑے اجتماع سے جاری ہونے والا بیان دونوں ملکوں کے تعلقات میں ایک مثبت اشارہ قرار دیا جا رہا ہے، تاہم ماہرین کے مطابق یہ پیش رفت ابھی زبانی یقین دہانی سے زیادہ حیثیت نہیں رکھتی۔ وی نیوز ایکسکلوسیومیں گفتگو کرتے ہوئے انڈیپنڈنٹ اردو کے منیجنگ ایڈیٹر اور سینیئر صحافی ہارون رشید کا کہنا ہے کہ گزشتہ 2 سے 3 ماہ میں تعلقات میں جو تناؤ بڑھا تھا، اس کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی مثبت بات سامنے آئی ہے۔ ’افغان سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہو گی‘ ہارون رشید کا کہنا تھا کہ کابل میں ایک ہزار سے...
    اپنے ایک بیان میں جوزف عون کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے بعض عناصر امریکہ کیجانب سے لبنانی فوج کی مدد کو بہانہ بنا کر اشتعال پھیلا رہے ہیں حالانکہ فوج کی ذمے داری صرف "حزب‌ الله" کو غیر مسلح کرنا نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ عسکری پہلووں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لبنان کے صدر "جوزف عون" نے کہا کہ جب کوئی فوج جنگ میں داخل ہوتی ہے لیکن پھر بھی تنازعات کا حل نہ نکال سکے تو ایسے میں مذاکرات کی راہ اختیار کرنی چاہئے۔ انہوں نے سوال اُبھارا کہ کیا حالیہ صورت حال میں لبنان کسی نئی جنگ کا متحمل ہو سکتا ہے؟، جب کہ ہمارا سامنا ایسے دشمن سے ہو جس نے ہماری سرزمین پر قبضہ کیا ہو،...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سینئر سیاستدان فیصل واوڈا نے نجی ٹی وی چینلز کو انٹرویو میں کہا ہے کہ 9 مئی سے ایک سال پہلے مجھے پی ٹی آئی سے نکال دیا گیا تھا۔ فیض حمید بانی پی ٹی آئی کیخلاف ثبوت اور گواہی دینے جا رہے ہیں کہ بطور وزیراعظم وہ انہیں کیا ہدایات دیتے تھے۔ پی ٹی آئی کے اندر سے ہی مائنس ون ہو رہا ہے۔ جنہوں نے بے رحمی کے ساتھ قلم چلائے ان سب کے گرد گھیرا تنگ ہو گا۔ مائنس ون ہو گیا۔ کوئی بانی پی ٹی آئی کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ نہیں کر رہا۔ وزیراعلیٰ خیبر پی کے بھی ویڈیو بناکر سائیڈ پر ہو جاتے ہیں۔ ایک بندے کی سینیٹر شپ...
    اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے عدالتی فیصلہ پر عملدرآمد نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ساری بیوروکریسی اور ایگزیکٹیو مل کر عدلیہ سے مذاق کر رہے ہیں،، جب دل کرتا ہے عدالتی آرڈر مان لیتے ہیں، جب دل کرتا ہے آرڈر نہیں مانتے۔ جمعے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق آڈیٹر جنرل پاکستان بلند اختر رانا کو عدالتی حکم کے باوجود پینشن کی عدم ادائیگی پر سیکرٹری خزانہ امداد اللہ بوسال کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی، عدالتی حکم پر عمل درآمد کی بجائے انٹرا کورٹ اپیل زیر سماعت ہونے کے باعث وقت مانگنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔جسٹس محسن اختر کیانی نے...
    ڈائریکٹر جعفر امام صدیقی کی غیر فعالی، غیر قانونی تعمیرات سے حادثات کا خدشہ پلاٹ نمبر 1051علی بستی ، 101/4 سو کوارٹر پر خلاف ضابطہ تعمیرات شروع ضلع وسطی کے رہائشی علاقے گلبہار کی تنگ گلیوں میں حکومتی ضوابط کو نظرانداز کرتے ہوئے بغیر کسی نقشہ یا منظوری کے مکانات اور دکانوں کی غیر قانونی تعمیرات تیزی سے پھیل رہی ہیں۔ مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ یہ تعمیرات نہ صرف شہری قوانین کی خلاف ورزی ہیں بلکہ ان سے علاقے کی بنیادی ڈھانچے پر دباؤ بڑھ رہا ہے اور روزمرہ زندگی میں رکاوٹیں پیدا ہو رہی ہیں۔جرأت سروے ٹیم سے بات کرتے ہوئے مقامی افراد کے مطابق،گلیوں کی چوڑائی کم ہونے کے باوجود راتوں رات کمرشل پلازے اور رہائشی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر)کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی)کے صدر محمد ریحان حنیف نے ملک بھر میں جاری گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ کارگو کی مکمل بندش پاکستان کو سنگین تجارتی وصنعتی بحران کی طرف دھکیل رہی ہے۔ہڑتال کی وجہ سے درآمدی و برآمدی مال بندرگاہوں، ہائی ویز اور صنعتی علاقوں میں پھنس کررہ گیا ہے جس کے کاروبار، صنعتوں اور قومی آمدنی پر انتہائی سنگین، طویل المدتی اور تباہ کن اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ایک بیان میں صدر کے سی سی آئی نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کی بندش نے فیکٹریوں تک خام مال کی ترسیل اور مقامی و بین الاقوامی مارکیٹوں تک تیار مال...
    لاہور: موسم سرما میں تقریباً ہر کوئی نہانے سے جھجھکتا اور اْسے مصیبت سمجھتا ہے۔ اب جاپانی کمپنی، سائنس کارپوریشن نے ’’انسانی واشنگ مشین‘‘ایجاد کر اس مشکل کا حل نکال لیا ہے۔ مشین کے گرم ماحول میں بند ہو کر انسان کو انگلی تک نہیں ہلانی پڑتی، مشینی آلات جسم پر پانی ڈالتے، صابن لگاتے اور میل کچیل دور کرتے ہیں۔ ساتھ ساتھ انسان من پسند گانے سنتا ہے۔ 15 منٹ میں یہ واشنگ مشین انسان کو صاف ستھرا کر کے باہر نکال دیتی ہے۔ جاپان میں کئی حمام و ہوٹل یہ انوکھی مشین نصب کر چکے  ہیں۔ کمپنی کے بقول واشنگ مشین انسان کو ’’جسمانی وروحانی ‘‘، دونوں لحاظ سے پاک صاف کرتی ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے بعد 62 ویں دن شدید موسم اور بارش نے خیموں میں قیام پذیر فلسطینیوں کی مصیبتیں مزید بڑھا دیں۔ المواصی میں پانی خیموں میں داخل ہوگیا، انسانی حالات مزید ابتر ہوگئے۔ دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے غزہ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے آغاز کو موخرکردیا اورکہا کہ ’’ غزہ امن بورڈ‘‘ کا اعلان فی الحال روک دیا گیا ہے۔ میڈیا کی عالمی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز (آر ایس ایف) کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج نے 29 فلسطینی صحافیوں کو قتل کیا جو کہ اس سال دنیا بھر میں قتل ہونے والے صحافیوں کے مجموعی اعداد و شمار کا 43 فیصد بنتا ہے۔ غزہ کی سرزمین...
    آٹھ دسمبر کو شام میں بشار الاسد کی خاندانی آمریت کے زوال کا ایک برس مکمل ہو گیا۔مگر ملک کا طول و عرض آج بھی چودہ برس تک جاری خانہ جنگی سے شدید زخمی ہے اور ہر طرح کی دیدہ و نادیدہ رکاوٹوں کے درمیان زندہ رہنے کی سرتوڑ کوشش کر رہا ہے۔ماضی میں القاعدہ سے منسلک سابق ملیشیا حیات التحریر السلام کے کمانڈر ابو محمد الجولانی اس وقت احمد الشرح کے نام سے ملک کے صدر ہیں۔ کہاں سال بھر پہلے تک امریکا نے احمد الشرح کے سر پر ایک کروڑ ڈالر کا انعام رکھا ہوا تھا اور کہاں اب القاعدہ اور داعش والے انھیں ملحد و غدار اور مغرب کا کاسہ لیس سمجھ کر ان کے خون کے...
    تھر پارکرکا شمار ملک کے سب سے زیادہ پسماندہ اضلاع میں ہوتا ہے۔ تھر پارکر ایک وسیع العریض صحرا ہے جس کی سرحدیں پاکستان سے بھارت تک پھیلی ہوئی ہیں۔ تھرپارکر کا ہیڈ کوارٹر مٹھی ہے، جو ایک چھوٹا شہر ہے اور یہ 6 تعلقوں مٹھی، ننگر پارکر، چھاچھرو، اسلام کوٹ، ڈاھلی، ڈیپلو اور کلوئی اور 60 یونین کونسلوں پر مشتمل ہے۔ تھرپارکرکی کل آبادی 12 لاکھ بتائی جاتی ہے۔ تھرپارکر کا صرف 8.12 فیصد حصہ شہری اور بقیہ دیہی آبادی پر مشتمل ہے۔ تھرپارکر میں خواندگی کا تناسب 36.39 فیصد بتایا جاتا ہے۔ خواندگی سے متعلق اعداد و شمار پر نظر ڈالتے ہی واضح ہوتا ہے کہ مردوں میں خواندگی کا تناسب 48.50 فیصد اور خواتین میں یہ تناسب...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251213-08-15 کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے دستاویزات میں ردوبدل اور انسانی اسمگلنگ کے مقدمے میں گرفتار ملزم صارم برنی کی ساتویں درخواستِ ضمانت بھی مسترد کر دی۔ سماعت کے دوران وکیل صفائی راج علی واحد کنور نے مؤقف اختیار کیا کہ ضمانت پر رہائی ملزم کا قانونی حق ہے جبکہ صارم برنی انسانی حقوق کے شعبے میں نمایاں خدمات رکھتے ہیں اور انہیں بلاوجہ انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ وکیل صفائی نے کہا کہ ڈیڑھ برس سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے مگر اب تک ٹرائل کا آغاز نہیں ہوسکا، لہٰذا ملزم کو استغاثہ کے رحم و کرم پر جیل میں سڑنے کے لیے نہیں چھوڑا جاسکتا۔ سرکاری وکیل نے درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">’’پارس‘‘ ایک نایاب قیمتی پتھر کا نام ہے جس کے بارے میں مشہور ہے کہ: جس چیز کو چھو لے، اسے سونا بنا دیتا ہے۔ یہ ایک ادبی اور روایتی عقیدہ ہے، حقیقی نہیں۔ اسی لیے ’’پارس‘‘ کو علامتی طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے، جیسے: پارس صفت انسان، وہ شخص جو دوسروں کی زندگی بدل دے، پارس کا پتھر، خوش قسمتی، تبدیلی، قیمتی شے۔  لیکن…  ذرا رکیں…کیونکہ جو کہانی میں آپ کو سنانے جا رہا ہوں، وہ کوئی افسانہ نہیں، کوئی دیو مالائی داستان نہیں، یہ حقیقت کا زخمی مگر روشن چہرہ ہے۔ یہ کہانی ہے ڈی ایس پی پارس باکھرانی کی؛ ایک نوجوان خاتون افسر جس نے شکارپور میں ایک ایسے آپریشن کی قیادت کی...
    اسلام ٹائمز: شہید مقداد مہدی کی شہادت سے چار سال قبل انکے قریبی دوست شہید علی رضا کی شہادت کے موقع پر شہید مقداد مہدی نے شہید علی رضا کی یاد میں کہا کہ ’’تم چلو ہم پیچھے آتے ہیں۔‘‘ بس شہید علی رضا کی شہادت کے چار سال بعد شہید مقداد مہدی کو بھی شہادت کا شرف حاصل ہوگیا۔ شہید مقداد مہدی کو شہادت کا اتنا شوق تھا کہ شہداء کے ترانے سنتے ہوئے اکثر مسکرا کر کہا کرتے تھے، یہ سارے ترانے ہم پر بنے ہیں اور اسی طرح کہتے کہ چلو جو پہلے گیا، وہ اوروں کی شفاعت کرے گا۔ رپورٹ: سید شاہریز علی بعض ایمان والے ایسے ہوتے ہیں کہ جن کا اپنے خدا پر توکل ناقابل...
    LUXEMBOURG: امریکا اور برطانیہ سمیت دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں خواتین کی کمائی آج بھی مردوں سے زیادہ نہیں ہے حالانکہ گزشتہ نصف صدی کے دوران دنیا میں خواتین کا نوکری کرنے کا رجحان عام ہوگیا ہے اور خواتین کئی بڑی کمپنیوں کی سربراہی کر رہی ہیں کئی ایسے شعبوں میں بھی کام کر رہی ہیں جو روایتی طور پر خواتین کے لیے ناسازگار سمجھے جاتے ہیں۔ خواتین نے ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے اور کوئی ایسا شعبہ نہیں ہوگا جہاں خواتین موجود نہ ہوں لیکن خواتین کی کام کرنے کی شرح میں اضافے کے باوجود ان کی کمائی کی شرح میں کمی کی بدستور شکایت کی جاتی ہے اور یہ مسئلہ...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی علماو مشائخ کانفرنس میں علمائے کرام نے پاک فوج سے  اظہار یکجہتی کرتے ہوئے عسکری قیادت کو معرکۂ حق میں شاندار کامیابی پر خراجِ تحسین پیش کیا۔  جمعیت اہلحدیث کے علامہ ضیاء اللہ شاہ بخاری نے  خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی نام نہاد سیاست دان کو پاک فوج کے خلاف بات کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق جامعہ رشیدیہ کے سربراہ مفتی عبدالرحیم نے کہا کہ سیاسی قیادت اور فوجی قیادت کو یک جان ہونا چاہیے ، فتنۂ الخوارج مذہب کی بنیاد پر خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کر رہے ہیں ، ان کے خاتمے کے لیے علمائے کرام کی مدد کی بہت...
    پاکستان کے سابق وزیرِ اعظم اور پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے سوشل پلیٹ فارم ایکس کے مالک ایلون مسک سے براہِ راست اپیل کی ہے کہ ان کے اکاؤنٹ پر مبینہ طور پر لگائی گئی ’ویژیبلیٹی فلٹرنگ‘ ختم کی جائے۔ جمائما نے اپنی پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ ان کے 2 بیٹوں کو 22 ماہ سے اپنے والد عمران خان سے ملنے یا بات کرنے کی اجازت نہیں دی گئی، جنہیں اُن کے مطابق اقوامِ متحدہ کی رائے میں ’غیر قانونی حراست‘ میں رکھا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: عمران خان سے متعلق صورتحال تشویش ناک ہے، بیٹوں کو بھی بات نہیں کرنے دی جا رہی، جمائما گولڈ اسمتھ انہوں نے...
    سٹی 42: شرقپور شریف میں وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے چیئرپرسن سہولت بازار افضل کھوکھر کے ہمراہ سہولت بازار کا افتتاح کردیا۔انہوں نے کہا کہ کے پی کے وزیر اعلیٰ آئے روز اڈیالہ جیل کے باہر تماشا لگا دیتے ہیں، جو مناسب طرزِ عمل نہیں۔  اگر خیبر پختونخوا میں یہی رویہ برقرار رہا تو گورنر راج نافذ کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے شرقپور شریف میں چیئرپرسن پنجاب سہولت بازار اتھارٹی افضل کھوکھر کے ساتھ ملکر شرقپور میں قائم نئے سہولت بازار کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر انکے ہمراہ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ عمران مارتھ اور ممبر پنجاب اسمبلی رانا طاہر اقبال کے علاؤہ عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔  کشمیر...
    لاہور(نیوزڈیسک) مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف نے کہاہے کہ چاہتے ہیں مسلم لیگ ن گلگت میں کامیابی حاصل کرے،الیکشن کیلئے ہم ہر امیدوار سے انٹرویو کے بعد ٹکٹ کا فیصلہ کرتے ہیں، پارٹی میں اندرونی لڑائیوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا، میرٹ ہمارا نصب العین ہے، میرٹ پر فیصلہ مسلم لیگ ن کا اصول رہا ہے۔ نوازشریف نے گلگت بلتستان اورآزاد کشمیر کے پارٹی عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، فضا بہت اچھی ہے، انتخابات کے نتائج اچھے آنے چاہئیں، ہمیں نظر رکھنی چاہیے کہ کون اچھا ہے اورکون نہیں، این ایف سی میں آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کا بھی حصہ ہوناچاہیے۔ ان کا کہناتھا کہ 31دسمبر...
    کابل:(ویب ڈیسک)افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کہا ہے کہ افغان سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہئے اور جو کوئی بھی خلاف ورزی کرے گا، اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ کابل میں ایک تقریب سے خطاب میں وزیر خارجہ امیر خان متقی نے علما کی جانب سے ایک روز قبل متفقہ طور پر منظور کی گئی پانچ نکاتی قرارداد کی توثیق کی۔امیر خان متقی نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ افغان سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہئے۔ علما کے فتوے کی بنیاد پر افغان قیادت اپنی سرزمین سے کسی کو دوسرے ممالک میں عسکری سرگرمیاں انجام دینے کی اجازت نہیں دیتی ۔افغان وزیر...
    فائل فوٹو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ناحق قید اور مسلسل تنہائی میں رکھا جا رہا ہے، قید میں سردیوں کا سامان تک فراہم نہیں کیا جا رہا، جو قابلِ مذمت ہے۔صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں پر واٹر کینن چلانے اور بے عزتی کرنے کے واقعات کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ کے پی حکومت اس ناروا اور غیر انسانی سلوک کی سخت مذمت کرتی ہے۔این ایف سی اجلاس سے متعلق انہوں نے کہا کہ صوبائی حقوق کے لیے سب کمیٹی بنانا خوش آئند ہے اور کمیٹی کی مشیر خزانہ سربراہی...
    ملک بھر کے مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام نے ملکی سلامتی، استحکام اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پاک فوج کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے عسکری قیادت سے بھرپور اظہارِ یکجہتی کیا۔ اسلام آباد کے  کنونشن سینٹر میں منعقدہ قومی علماء و مشائخ کانفرنس میں علماء نے مذہبی ہم آہنگی، قومی وحدت اور امن کے قیام پر زور دیتے ہوئے موجودہ ملکی صورتحال پر اہم نکات بھی پیش کیے۔ کانفرنس کے شرکاء نے پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا اور یہ مؤقف اختیار کیا کہ قومی سیفٹی، قیادت کے باہمی اتحاد اور ریاستی اداروں کے مضبوط تعلق کے بغیر ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنا ممکن نہیں۔ ’فوج سے یکجہتی دین اور آئین...
    بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں جمعہ کی دوپہر انتخابی امیدوار شریف عثمان ہادی پر فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔ عثمان ہادی ڈھاکہ۔8 کے ممکنہ آزاد امیدوار ترجمان ہیں۔ پولیس کے مطابق حملہ آور موٹر سائیکل پر آئے اور بجائن نگر کے باکس کلورٹ کے علاقے میں دوپہر 2 بج کر 25 منٹ پر ہادی پر گولیاں چلائیں اور فرار ہوگئے۔ عثمان ہادی کو فوری طور پر تشویشناک حالت میں ڈھاکہ میڈیکل کالج اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں کارکنوں اور حامیوں کی بڑی تعداد ایمرجنسی وارڈ کے باہر جمع ہوگئی۔ পল্টন এলাকায় ঢাকা-৮ আসনের স্বতন্ত্র এমপি প্রার্থী ইনকিলাব মঞ্চের ওসমান হাদির উপর গুলি বর্ষণ।#Dhaka #Bangladesh #Dhaka8 pic.twitter.com/xpbQR3fybj — Basherkella – বাঁশেরকেল্লা (@basherkella) December 12,...
    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے دہشتگردی کا نیا خطرہ افغانستان سے اٹھ رہا ہے، عالمی برادری افغان حکومت پر ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لیے زور ڈالے۔ترکمانستان کے شہر اشک آباد میں عالمی امن فورم سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا 2025 کو بین الاقوامی سال برائے امن قرار دینا خوش آئند ہے۔ان کا کہنا تھا پاکستان عالمی امن کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہا ہے، تنازعات کا پرامن حل پاکستان کی خارجہ پالیسی کا ستون ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حمایت سے غزہ میں امن منصوبہ منظور ہوا، جنگ بندی کے لیے تعاون پر سعودی عرب، قطر، ترکیہ، متحدہ عرب امارات، اردن اور ایران کے مشکور ہیں، غزہ میں امن کے لیے اپنی...
    ’جیو نیوز‘ گریب وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کا نیا خطرہ افغان سرزمین سے سر اٹھا رہا ہے، عالمی برادری افغان حکومت پر ذمے داریوں کی ادائیگی کے لیے زور ڈالے۔ترکمانستان کے شہر اشک آباد میں عالمی امن فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تنازعات کا پُرامن حل پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حمایت سے غزہ امن منصوبہ منظور ہوا، جنگ بندی کے لیے تعاون پر قطر، ترکیہ، سعودی عرب، یو اے ای اور ایران کے مشکور ہیں۔انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کی قرار داد 2788 پاکستان کے وژن کی تائید ہے، مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی اور انسانی امداد کی فراہمی...
    لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے گلبرگ تھری کے پارک میں ایل ڈی اے آور پی ایچ اے کو کام سے روک دیا۔ جسٹس شاہد کریم نے اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی تدارک کیس کی سماعت کی، وکیل نے عدالت کو بتایا کہ گلبرگ تھری کے پارک سے درخت کاٹے گئے ہیں جبکہ غالب مارکیٹ پارک میں تجاوزات اب بھی موجود ہیں، عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر ایل ڈی اے اور پی ایچ اے رپورٹ پیش کریں۔ عدالت نے کہا کہ اورنج لائن بن چکی ہے، روڈا بننے جا رہا ہے پتہ نہیں کیا ہوگا؟، ڈویلپمنٹ ہوسکتی ہے مگر گرین ڈویلپمنٹ بھی کوئی چیز ہے۔ جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ ناصر باغ کی ایک تاریخی حیثیت ہے، ہمارے پاس ناصر باغ پارکنگ پلازہ پروجیکٹ چیلنج...
    لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے سموگ تدارک کیس میں خبردار کیا ہے کہ اگر تحفظات دور نہ کیے گئے تو ناصر باغ پراجیکٹ روک دیا جائے گا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت کی، ممبر جوڈیشل کمیشن ، اظہر صدیق ایڈوکیٹ اور میاں عرفان اکرم سمیت دیگر پیش ہوئے۔ جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ اورنج لائن بن چکی ہے، روڈا بننے جا رہا ہے، پتہ نہیں کیا ہوگا، میرے فیصلے موجود ہیں، ڈویلپمنٹ ہوسکتی ہے مگر گرین ڈویلپمنٹ بھی کوئی چیز ہے، ناصر باغ سمیت کئی تاریخی مقامات لاہور کی پہچان ہیں، ڈی جی ایل ڈی اے ناصر باغ پراجیکٹ بارے ماہر تعمیرات کو مطمئن کریں۔ ماہر تعمیرات...
    سندھ ہائیکورٹ میں ایم ڈی کیٹ کے خلاف طلبہ نے درخواستیں دائر کی ہیں جس پر عدالت نے پی ایم ڈی سی اور دیگر فریقین سے 22 دسمبر تک جواب طلب کر لیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ایم ڈی کیٹ 2025 کے لیے کتنے لاکھ امیدوار رجسٹرڈ ہوئے؟ بسمہ سمیت 25 طلبہ نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔ نواز ڈاہری ایڈووکیٹ کے مطابق 2024 کے طلبہ کو بغیر کسی فارمولے کے میرٹ پر پہلا نمبر دے دیا گیا اور ان طلبہ کو 2025 کے طلبہ کے ساتھ سیٹ الاٹ کی گئی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 400 سے زائد طالبعلموں کو میرٹ سے ہٹ کر سیٹیں الاٹ کی گئی ہیں۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ میرٹ کی...
    VENEZUELA: امریکا اور وینزویلا کے درمیان کشیدگی نئی حدوں کو چھونے لگی واشنگٹن نے وینزویلا کے ساحل سے آئل ٹینکر قبضے میں لینے کے ایک ہی دن بعد مزید چھ جہازوں پر سخت پابندیاں لگا دیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وائٹ ہاؤس میں واپسی کے بعد وینزویلا کے خلاف یہ اب تک کی سب سے جارحانہ کارروائی قرار دی جا رہی ہے۔ واشنگٹن کے مطابق ضبط کیا جانے والا ٹینکر اسکیپر غیر قانونی آئل شپمنٹ میں ملوث تھا اور اب اسے امریکی بندرگاہ منتقل کیا جائے گا۔ ادھر کاراکاس نے اس اقدام کو سیدھا بین الاقوامی سمندری ڈکیتی قرار دیتے ہوئے شدید ردِعمل ظاہر کیا ہے۔ امریکی پابندیوں کی زد میں اس بار صرف آئل ٹینکرز ہی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کولمبو(آن لائن) وزیراعظم کی ہدایت پر وزیرِ بحری امور جنید انوار چودھری نے سری لنکا کا یکجہتی دورہ کیا اور سائیکلون سے شدید متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیتے ہوئے پاکستان کی جانب سے مزید امدادی تعاون کا اعلان کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان سری لنکا کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔وزیرِ بحری امور نے بتایا کہ پاکستان کی طرف سے 200 ٹن اضافی امدادی سامان سری لنکا بھجوایا جا رہا ہے، جو 13 دسمبر کو وہاں پہنچے گا۔ امدادی کھیپ میں ادویات کے علاوہ ضرورتِ زندگی کا ضروری سامان شامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سری لنکا کو فوری امداد کی ضرورت تھی، جس پر پاکستان نے بروقت تعاون...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251212-03-3 کراچی کے تعلیمی مستقبل کے ساتھ یہ مسلسل ناانصافی کب ختم ہوگی؟ یہ شہر جو پورے ملک کی معاشی ریڑھ کی ہڈی ہے، جہاں کے بچے روزانہ ہزاروں مشکلات، ٹریفک، شور، اکیڈمک پریشر، مہنگی کوچنگ، اور محدود تعلیمی سہولتوں کے باوجود شب و روز محنت کرتے ہیں، انہیں ہر سال صرف اس لیے دھکیل دیا جاتا ہے کہ ان کے پاس نہ طاقت ہے نہ سفارش۔ کراچی کے تعلیمی ادارے برسوں سے زبوں حالی کا شکار ہیں، سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کی کمی، لیب اور لائبریری کا فقدان، اور امتحانی سسٹم کی سختی کے باوجود یہاں کے طلبہ بہتر سے بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کرتے ہیں، مگر بدقسمتی یہ ہے کہ جب بات سب سے اہم...
    اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ملازمت میں سابقہ ادائیگیوں سمیت بحالی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران اہم ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ لوگوں کا حکومت سے  اپنے واجبات  لینا کتنا مشکل کام ہے، لوگ چکر لگاتے رہتے ہیں، لوگوں کے کروڑوں روپے حکومت نے رکھے ہوئے ہیں، ایک دن تنخواہ کے بغیر گزارنا مشکل ہے یہ تو ساڑھے چار سال ہوگئے پیں، حکومت والا سلوک آپ مت کریں، یہ حکومت کا اور کورٹ کا معاملہ ہے، پیسے حکومت دے رہی ہے، ساڑھے چار سال سے درخواست گزار کی تنخواہ ادا نہیں کی کب کریں گے۔ گذشتہ روز سماعت کے دوران پی بی سی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن نے عدالت کو بتایا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251212-01-32  یروشلم/ واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) مغربی کنارے میں یہودی آبادیوں کے لیے 800 نئے رہائشی یونٹس کی اسرائیلی کی جانب سے منظوری دے دی گئی ہے،عالمی طاقتیں اسرائیلی بستیوں کو غیر قانونی قرار دیتی ہیں، اقوام متحدہ قراردادوںمیں صہیونی حکومت سے نئی  آبادکاری فوراً روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے،ادھر مسلم ممالک کے اعتراض پر ٹونی بلیئرکا نام غزہ امن کونسل سے نکال دیا گیاجبکہ امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امن بورڈ میں عالمی رہنماؤں کی شمولیت کا اعلان آئندہ سال ہونا چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق  اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں 3 یہودی آبادیوں کے لیے 800 نئے رہائشی یونٹس کی تعمیر کی حتمی منظوری دے دی ہے۔ اس کا اعلان اسرائیلی وزیر خزانہ بیزالیل سموٹرچ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251212-08-27  لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)کاہنہ سے مبینہ اغوا ہونے والی فوزیہ بی بی کی بازیابی کے لیے لاہور ہائیکورٹ نے درخواست نمٹاتے ہوئے 15 روز میں تفتیش کی پراگرس رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔دوران سماعت، اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل وقاص عمر نے بتایا کہ عدالت کے حکم پر معاملے کی ایڈیشنل آئی جی نے انکوائری کی۔چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیے کہ پولیس کی تحویل میں لی گئی فائل سے کچھ نہیں ملا خالی ہے، پولیس کی بری عادت ہے فائل سے کچھ چیزوں کو نکال لیتی ہے۔چیف جسٹس نے سخت ریمارکس دیے کہ یہ چیف جسٹس کی عدالت ہے کوئی مذاق نہیں، ایسے غیر سنجیدہ اہلکاروں کو پولیس محکمے میں نہیں ہونا چاہیے۔سرکاری وکیل نے کہا کہ انکوائری...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے کی تین بستیوں میں 764 رہائشی یونٹس تعمیر کرنے کی حتمی منظوری دے دی ہے جبکہ فلسطینی اتھارٹی نے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسے خطے میں امن کی کوششوں کے منافی قرار دیا ہے۔عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیر خزانہ بیزالیل سموتریچ جو فلسطینی ریاست کے قیام کے مخالف ہیں، نے کہا ہے کہ 2022 کے اواخر میں ان کے عہدہ سنبھالنے کے بعد سے حکومت کی ہائر پلاننگ کونسل مغربی کنارے میں 51 ہزار 370 رہائشی یونٹس کی منظوری دے چکی ہے۔واضح رہے کہ یہ وہ علاقہ ہے جسے فلسطینی اپنی مستقبل کی ریاست بنانا چاہتے ہیں، فلسطینی اتھارٹی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ سے مطالبہ...
    ٹائم میگزین نے اعلان کیا کہ 2025 کا پرسن آف دی ایئر وہ افراد ہیں جنہوں نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کو تخیل، ڈیزائن اور تعمیر کے ذریعے معاشرے کے مختلف شعبوں میں نمایاں اثرات ڈالے ہیں۔ ٹائم کے ایڈیٹر ان چیف سام جیکبز نے قارئین کے نام خط میں لکھا کہ پرسن آف دی ایئر دنیا کی توجہ ان لوگوں کی جانب مرکوز کرنے کا ایک طاقتور طریقہ ہے جو ہماری زندگیوں کو تشکیل دیتے ہیں۔ اور اس سال، کسی کا اثر اے آئی کے معماروں سے زیادہ نہیں تھا۔ یہ بھی پڑھیے: عالمی خلائی کانفرنس: سیٹلائٹ ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت پر عالمی سطح کے تبادلے کا آغاز انہوں نے مزید کہا کہ یہ وہ سال تھا جب مصنوعی...
    مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام فنڈز کی تقسیم پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب پاکستان کا سب سے زیادہ غریب اور مستحق افراد کا صوبہ ہے دلیل یہ ہے 51 لاکھ پنجاب کے خواتین بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہو رہی ہیں۔  اپنے بیان میں مشیر خزانہ نے کہا کہ دوسرے نمبر پر سندھ کی 26 لاکھ خواتین بینظیر انکم سپورٹ کے پیسے لیتی ہیں، خیبرپختونخوا کی 22 لاکھ خواتین اور بلوچستان کی 4 لاکھ 85 ہزار خواتین بینظیر انکم سپورٹ فنڈز سے مستفید ہو رہی ہیں جبکہ اسلام آباد کی 21 ہزار خواتین بینظیر انکم سپورٹ سے فنڈز لیتی ہیں۔ مشیر خزانہ نے سوال اٹھایا کہ اگر پنجاب واقعی اتنا ہی...
    کانگریس نے انتخابی اصلاحات سے متعلق پارلیمنٹ میں ہوئی بحث پر امت شاہ کے جواب کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل، مشین ریڈیبل، شفاف ووٹر رول دینے پر ایک لفظ نہیں کہا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پارلیمنٹ میں "انتخابی اصلاحات" پر بحث آج ختم ہوگئی۔ 2 دنوں تک چلی اس بحث کا جب مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ جواب دے رہے تھے، تو کچھ اپوزیشن لیڈران مایوس کے ساتھ ساتھ ناراض بھی نظر آئے۔ پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی بھی ان لیڈران میں شامل ہیں، جو امت شاہ کے جواب سے مطمئن نہیں ہیں۔ انہوں نے اس سلسلے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ میں وزیر داخلہ امت شاہ کا "ووٹ چوری" پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اگر آپ نے کبھی غور کیا ہو تو موسم سرما کے دوران دل کے امراض، خصوصاً ہارٹ اٹیک اور فالج کے کیسز میں اضافہ دیکھا جا سکتا ہے۔لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ صرف سرد موسم کے اثرات ہیں یا روزمرہ کے معمولات میں تبدیلیاں بھی اس میں کردار ادا کرتی ہیں؟ یا شاید دونوں عوامل ایک ساتھ اس بڑھتی ہوئی شرح کے لیے ذمہ دار ہیں؟ اس سوال کا تفصیلی جواب امریکا کی نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کی امراض قلب کی ماہر، پروفیسر ڈاکٹر پیٹریسیا واسیلو نے دیا ہے۔ڈاکٹر پیٹریسیا کے مطابق سرد موسم میں انسانی جسم میں خون کی شریانیں سکڑ جاتی ہیں، جس کی وجہ سے بلڈ پریشر بڑھتا ہے اور دل کو معمول...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: عدالت عظمیٰ نے متنازع ٹویٹس کیس میں ایڈووکیٹ ایمان مزاری کے خلاف ٹرائل روکنے کا حکم دے دیا ہے ۔جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ایمان مزاری کی ٹرائل رکوانے کی درخواست پر سماعت کی، بنچ میں جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس اشتیاق ابراہیم بھی شامل تھے۔ عدالت عظمیی نے حکم دیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے تک ٹرائل روکا جائے اور اسلام آباد ہائی کورٹ تمام فریقین کو سن کر فیصلہ کرے عدالتی حکم میں کہا گیا کہ توقع کی جاتی ہے کہ ہائی کورٹ دونوں فریقین کو مکمل سن کر جلد فیصلہ کرے گی۔دوران سماعت جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ ہم آرڈر لکھوا رہے ہیں آپ کو کوئی...
    لاہور(نیوزڈیسک ) لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کاہنہ سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والی خاتون کی بازیابی کےلئے دائر درخواست کی سماعت کے دوران پولیس کی کارکردگی پر شدید برہمی کا اظہار کیا دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ پولیس کی تحویل سے لی گئی فائل خالی ہے، اس میں کچھ بھی موجود نہیں. ان کا کہنا تھا کہ پولیس کی یہ بری عادت ہے کہ فائلوں سے اہم چیزیں نکال لی جاتی ہیں یہ چیف جسٹس کی عدالت ہے کوئی مذاق نہیں، ایسے غیر سنجیدہ اہلکاروں کو پولیس محکمے میں نہیں ہونا چاہیے عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ مغوی خاتون کا شناختی کارڈ کیوں نہیں بنوایا گیا؟ اور...
    ناسا کو اپنے اس خلائی جہاز سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے جو گزشتہ ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے مریخ کے گرد مدار میں گردش کر رہا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: ناسا روور کی اہم کامیابی، مریخ پر ’منی لائٹننگ‘ کی موجودگی ثابت دی گارجین کے مطابق امریکی خلائی ادارے نے بتایا کہ وہ میون خلائی جہاز سے دوبارہ رابطہ بحال کرنے کی کوشش کر رہا ہے جو گزشتہ 11 سال سے سرخ سیارے کے گرد چکر لگا رہا ہے۔ ہفتے کے آخر میں میون نے اچانک زمینی اسٹیشنوں سے رابطہ کرنا بند کردیا۔ ناسا کا کہنا ہے کہ رابطہ منقطع ہونے سے پہلے تک خلائی جہاز پوری طرح درست حالت میں کام کر رہا تھا لیکن جب وہ مریخ کے...
    راولپنڈی: وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ یہ لوگ کیا دنیا کو یہ پیغام دے رہے ہیں کہ کے پی پاکستان کا حصہ نہیں؟ خیبر پختونخوا پاکستان کا حصہ ہے میں وہاں کا وزیراعلیٰ ہوں۔ یہ بات انہوں نے اڈیالہ جیل جاتے ہوئے راولپنڈی پولیس کی جانب سے داہگل ناکے پر روکے جانے پر پولیس افسران سے کہی۔ وزیراعلیٰ نے پولیس افسران سے کہا کہ اپنے ہی ملک کے شہریوں کے لیے آپ بارڈر لگا رہے ہیں، آپ لوگ کیا پیغام دینا چاہ رہے ہیں ؟ پرسوں بھی روکا ہے آج بھی۔ انہوں نے کہا کہ پرسوں خواتین کے ساتھ آپ نے غیر انسانی رویہ اختیار کیا، عمران خان کی بہنیں غیر سیاسی خواتین ہیں، آپ لوگوں کو یہ آرڈرز کون...
    ایمان مزاری اورہادی چٹھہ کو سپریم کورٹ سے ریلیف مل گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) متنازعہ ٹویٹس کیس میں سپریم کورٹ نے وکلا ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کے خلاف جاری ٹرائل پر حکمِ امتناع جاری کردیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کو ہدایت کی گئی ہے کہ دونوں ملزمان کی ٹرائل کیخلاف اپیلوں پر جلد فیصلہ کیا جائے۔جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی ٹرائل رکوانے کی درخواستوں پر سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ ہائی کورٹ میں اپیلوں کے فیصلے تک ٹرائل کورٹ کارروائی آگے نہ بڑھائے۔سماعت کے دوران جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیئے کہ ایمان مزاری اور ہادی...
    سینیٹ کی ہاؤسنگ اور ورک کمیٹی نے آج اہم اجلاس میں زمین کے تنازعات، ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی اور شہیدِ ملت ہاؤسنگ پروجیکٹ میں لفٹ کی تنصیب سے متعلق فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ کمیٹی نے متعلقہ حکام کو مسائل کے جلد از جلد حل کے لیے ہدایات جاری کیں تاکہ وزارت کے کاموں کی روانی اور شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔ زمین کے تنازعات پر توجہ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر ناصر محمود نے کہا کہ اس سال وزارت ہاؤسنگ میں 5 سیکرٹری تبدیل ہو چکے ہیں، جس سے وزارت کی کارکردگی متاثر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک افسر کو کافی مدت تک برقرار رکھا جانا چاہیے تاکہ کام میں تسلسل اور موثر نتائج حاصل...
    —فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم کے کاہنہ سے مبینہ اغوا ہونے والی خاتون کی بازیابی کے لیے درخواست پر سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کی تحویل سے لی گئی فائل خالی ہے، اس میں کچھ نہیں ہے۔چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ پولیس کی بری عادت ہے فائل سے کچھ چیزوں کو نکال لیتی ہے، یہ چیف جسٹس کی عدالت ہے کوئی مذاق نہیں، ایسے غیر سنجیدہ اہلکاروں کو پولیس محکمے میں نہیں ہونا چاہیے۔عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے سوال کیا کہ آپ نے مغویہ کا شناختی کارڈ کیوں نہیں بنوایا؟ کوئی دستاویزی ثبوت دیں جس سے ثابت ہو خاتون درخواست گزار کی بیٹی ہے، آپ کو یہ...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے متنازع ٹویٹس کیس میں ایڈووکیٹ ایمان مزاری کے خلاف ٹرائل روکنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ایمان مزاری کی ٹرائل رکوانے کی درخواست پر سماعت کی۔ بینچ میں جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس اشتیاق ابراہیم بھی شامل تھے۔ سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے تک ٹرائل روکا جائے اور اسلام آباد ہائی کورٹ تمام فریقین کو سن کر فیصلہ کرے۔ عدالتی حکم میں کہا گیا کہ توقع کی جاتی ہے کہ ہائی کورٹ دونوں فریقین کو مکمل سن کر جلد فیصلہ کرے گی۔ دوران سماعت، جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ ہم آرڈر لکھوا رہے ہیں آپ کو...
      یروشلم: اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں تین یہودی آبادیوں کے لیے 764 نئے رہائشی یونٹس کی تعمیر کی حتمی منظوری دے دی ہے۔ اس کا اعلان اسرائیلی وزیر خزانہ بیزالیل سموٹرچ نے کیا۔ عالمی طاقتیں مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کو غیر قانونی قرار دیتی ہیں، کیونکہ یہ 1967 کی جنگ میں قبضے میں لی گئی زمین پر تعمیر کی جا رہی ہیں۔ اقوام متحدہ کی متعدد قراردادیں اسرائیل سے کہا کرتی ہیں کہ وہ نئی آبادکاری فوراً روکے۔ فلسطینی تنظیم پی ایل او کے رہنما واصل ابو یوسف کے مطابق، “ہمارے لیے تمام آبادیاں غیر قانونی ہیں اور بین الاقوامی قوانین کے منافی ہیں۔” سموٹرچ نے بتایا کہ 2022 کے آخر میں ان کے دور کے آغاز سے...
    متحدہ عرب امارات نے رہائش اور امیگریشن قوانین کے نفاذ میں سختی کر دی ہے اور خبردار کیا ہے کہ سنگین خلاف ورزیوں پر پانچ ملین درہم (تقریباً 3.8 کروڑ روپے) تک جرمانے اور قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ اس میں غیر قانونی افراد کو پناہ دینا یا ملازمت فراہم کرنا شامل ہے۔ غیر ملکیوں کے داخلے اور قیام کے وفاقی قانون کے تحت وہ افراد جو غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہونے والوں کو پناہ، ملازمت یا کسی قسم کی معاونت فراہم کریں گے انہیں کم از کم ایک لاکھ درہم (تقریباً 7.6 لاکھ روپے) جرمانہ اور قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ متعدد ملزمان یا منظم گروپوں کے معاملے میں جرمانے میں اضافہ ہو گا۔...
    ملکی سیاسی صورتحال انتشار کی طرف بڑھ رہی ہے، پرامن احتجاج پر تشدد افسوسناک قرار گزشتہ رات خواتین پر تشدد نے مرحومہ کلثوم نواز پر تشدد کی یاد تازہ کردی، میڈیا سے گفتگو جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ مجموعی سیاسی صورتحال انتشار اور تشدد کی طرف بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے باہر پرامن آئینی احتجاج پر تشدد افسوسناک ہے، جیل میں قید کسی بھی شخص سے ملاقات اس کے ورثاء کا آئینی حق ہے، پارلیمنٹیرین اور اپوزیشن رہنماؤں پر تشدد آمریت کی علامت ہے، جمہوری روایات کا مذاق اڑایا جا رہا ہے،خواتین کا احترام مشرقی واسلامی روایات کا حصہ ہے، گزشتہ رات خواتین پر تشدد نے مرحومہ...
    بھارتی سیاستدان و اداکارہ جیا بچن نے حال ہی میں پاپا رازی فوٹو گرافروں کے لباس پر تنقید کرتے ہوئے سخت ریمارکس دیے تھے جبکہ معروف بالی ووڈ اداکار و بھارتی سیاستداں شتروگھن سنہا نے ممبئی میں ایک تقریب کے دوران ان ریمارکس پر پاپارازیوں کا بھرپور دفاع کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک میگزین کی رونمائی کے موقع پر شتروگھن سنہا اداکارہ پونم ڈھلوان کے ہمراہ موجود تھے، جہاں انہوں نے ہنستے ہوئے جیا بچپن پر طنز کرتے ہوئے میڈیا فوٹوگرافروں سے کہا کہ آپ لوگ پینٹ بھی اچھی پہنتے ہیں اور شرٹ بھی۔ ان کی اس بات پر محفل زعفرانِ زار ہو گئی جبکہ پونم ڈھلوان نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسی...
    اسلام ٹائمز: ڈالر تیزی سے گر رہا ہے۔ برکس بڑھ رہا ہے۔ برکس ایک زیادہ مساوی معاشرہ ہے، جو کرہ ارض پر ابھر رہا ہے اور امریکہ اسکی قیمت چکا رہا ہے۔ امریکی ہار جائیں گے۔ ہماری زندگی کا معیار بہت کم ہو جائے گا۔ ہماری حکومت اور اسکی پالیسیاں تباہ کن تھیں۔ ٹیرف کا استعمال اس طرح تھا کہ ہم نے تجارت کو سیاسی رنگ دیا۔ دنیا کو ڈالر کا متبادل تلاش کرنا پڑا ہے اور اب وہ ڈالر کو چھوڑ رہی ہے۔ دنیا امریکہ کے کردار کے بغیر بہتر ہوگی۔ میں ایران کے ساتھ کھڑا ہوں۔ میں فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہوں۔ میں روس کے ساتھ کھڑا ہوں۔ میں صرف یہ چاہتا ہوں کہ میرا ملک ان...
    لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں جاری جعلی پولیس مقابلوں کے خلاف درخواست پر وفاقی سیکریٹری داخلہ، ڈی جی یگ آئی اور کمیشن برائے تحفظ انسانی حقوق کو جواب جمع کرانے کے نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ جسٹس شہرام سرور چودھری نے میاں دائود ایڈووکیٹ سمیت دیگر وکلا کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے حکم دیا کہ جواب جنوری کے تیسرے ہفتے تک عدالت میں جمع کرایا جائے۔ نوٹسز جاری درخواستگزار وکلا کے مطابق جنوری 2025 سے پنجاب میں جعلی پولیس مقابلوں میں شہریوں کو قتل کیا جا رہا ہے۔ شہریوں کو جعلی اور نامعلوم مقدمات میں نامزد کرکے ہلاک کیا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پنجاب پولیس کے صوبہ بھر میں کومبنگ آپریشنز اور موک ایکسرسائز میڈیا رپورٹس کے مطابق...
     ویب ٖڈیسک :راولا کوٹ سے راولپنڈی جانے والی ہائی ایس آزاد پتن کے قریب دریا میں جا گری، وین میں 16 مسافر سوار تھے، 4 کو بچا لیا گیا۔ آزاد کشمیر کے شہر راولاکوٹ سے ہجیرہ کے راستے راولپنڈی جانے والی مسافر ہائی ایس وین (نمبر 7599) آزاد پتن کے قریب خوفناک حادثے کا شکار ہوکر دریا میں جا گری۔ وین میں 16 مسافر سوار تھے جن میں سے 4 افراد کو زندہ ریسکیو کرلیا گیا ہے، جبکہ باقی 12 مسافروں کی تلاش جاری ہے۔ باغبان پورہ کی خواتین نے بلاول سے سیاست چھڑوا دی، اسکے بعد کیا باتیں ہوئیں؟ دلچسپ رپورٹ ڈی سی کے مطابق ریسکیو آپریشن میں ریسکیو 1122 کی متعدد ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں...
    کمبوڈیا میں مقیم پاکستانی شہری کا نام ملک سے واپس جانے پر بلیک لسٹ میں ڈال دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)کمبوڈیا میں مقیم پاکستانی شہری کا نام پاکستان سے واپس جانے پر بلیک لسٹ میں ڈال دیا گیا جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے رپورٹ طلب کر لی۔ ہائیکورٹ نے شہری عزیر بٹ کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا۔ عدالت نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کو 10 روز میں شہری کی درخواست پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی۔ اسلام ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے وکیل عبد الرحمن بابر عدالت میں...
    مقبوضہ بیت المقدس (ویب ڈیسک) اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے کی تین بستیوں میں 764 رہائشی یونٹس تعمیر کرنے کی حتمی منظوری دے دی ہے جبکہ فلسطینی اتھارٹی نے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسے خطے میں امن کی کوششوں کے منافی قرار دیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق اسرائیلی وزیر خزانہ بیزالیل سموتریچ جو فلسطینی ریاست کے قیام کے مخالف ہیں، نے کہا ہے کہ 2022 کے اواخر میں ان کے عہدہ سنبھالنے کے بعد سے حکومت کی ہائر پلاننگ کونسل مغربی کنارے میں 51 ہزار 370 رہائشی یونٹس کی منظوری دے چکی ہے۔ واضح رہے کہ یہ وہ علاقہ ہے جسے فلسطینی اپنی مستقبل کی ریاست بنانا چاہتے ہیں، فلسطینی اتھارٹی نے امریکی...
    پاکستان سمیت دنیا بھر میں پہاڑوں کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے۔دن منانے کا مقصد پہاڑی سلسلوں کو ماحولیاتی خطرات سے بچانا اور پہاڑوں کا قدرتی حسن برقرار رکھنے کیلئے اقدامات کا شعور اجاگر کرنا ہے، آزاد کشمیر کے بیشتر پہاڑی سلسلے سال کے زیادہ تر برف سے ڈھکے رہتے ہیں اور سیاحوں کو مسحور کر دیتے ہیں۔نظام قدرت پہاڑ ہماری زندگی میں کتنی اہمیت کے حامل ہیں اس سے ہر شخص واقف ہے، دنیا کی 24 بڑی چوٹیوں میں سے 8 کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے جبکہ دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کو پاکستان کی پہلی بلند ترین چوٹی ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔پہاڑوں کی سرزمین گلگت بلتستان میں 8611 میٹرز کی بلندی پر...
    امریکی فوج نے وینزویلا کے ساحل کے قریب ایک بڑے تیل بردار جہاز پر فضائی چھاپہ مار کر اسے قبضے میں لے لیا، جسے کاراکاس نے ’بین الاقوامی بحری ڈاکہ زنی‘ قرار دیا۔ انٹرنیشل میڈیا کے مطابق امریکا نے وینزویلا کے ساحل کے قریب ایک بڑے آئل ٹینکر پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو میں اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے وینزویلا کے ساحل سے ایک بہت بڑا جہاز پکڑا ہے، شاید اب تک کا سب سے بڑا ضبط کیا جانے والا جہاز۔ Mapping potential military targets in Venezuela Yesterday, the U.S. announced Operation Southern Spear to "remove narco-terrorists from our hemisphere." With the Ford carrier...
    پاکستان تحریک انصاف پر 9 مئی کے بعد سے مختلف پابندیاں عائد کی گئی ہیں، تاہم اب بھی ان پابندیوں کا سلسلہ رک نہیں رہا ہے اور اب حکومت نے بانی پی ٹی آئی سے جیل میں اہل خانہ کے ساتھ ملاقاتوں پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: موجودہ آرمی چیف کے دور میں عمران خان کی رہائی ممکن ہے، بیرسٹر گوہر علی خان وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو اب تک عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان 28 ماہ سے جیل میں قید ہیں اور ان کی رہائی کے لیے متعدد احتجاج اور دھرنے ہو چکے ہیں، لیکن تاحال رہائی نہیں ہوسکی ہے، جبکہ رہائی کے...
    سینیئر کورٹ رپورٹر ثاقب بشیر کا کہنا ہے کہ ایک جج کے 16 سالہ بیٹے کا بنا لائسنس مبینہ طور پر تیز رفتار لینڈ کروزر سے 2 لڑکیوں کو کچل کر ہلاک کردینا اور پھر 5 دن کے اندر ہی لواحقین سے معافی لے کر رہائی پاجانا انتہائی افسوس ناک اور پریشان کن ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد حادثہ، جج کے کم عمر بیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے 2 جوان لڑکیاں جاں بحق وی نیوز کے پروگرام صحافت اور سیاست میں گفتگو کرتے ہوئے سینیئر صحافی ثاقب بشیر نے کہا کہ اس واقعہ نے معاشرے میں بڑے خوفناک سوالات چھوڑے ہیں۔ ان کے مطابق واقعے کی تفصیلات سب کے علم میں ہیں مگر اصل سوال یہ ہے کہ 2...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">(2) پاکستان کی آبادی کو کم کرنے (حقیقتاً ختم کرنے) کا گھناؤنا منصوبہ تیزی سے عملی جامہ پہن رہا ہے۔ آئی ایم ایف، ورلڈ بینک اور مغربی طاقتوں کی آشیرباد سے حکومت عنقریب ’’پاپولیشن کنٹرول‘‘ کے نام پر آئینی ترمیمی بل لانے والی ہے۔ یہ وہی صہیونی یہودی منصوبہ ہے جو قبل از پیدائش بچوں کے قتل کو خوبصورت پیکیج میں لپٹ کر پیش کیا جا رہا ہے۔ نام رکھے گئے ہیں: ’’ماں و بچہ کی صحت کی حفاظت‘‘، ’’پیدائش میں فاصلہ‘‘، ’’فیملی پلاننگ‘‘۔ اور حیرت یہ کہ ایک گروہِ علماء اس پر ’’اسلامی‘‘ ہونے کی مہر ِ تصدیق بھی ثبت کر رہا ہے۔ قدیم جاہلیت اور جدید مغربی جاہلیت میں کوئی فرق نہیں رہا۔ فرق صرف طریقۂ...