2025-04-23@23:22:35 GMT
تلاش کی گنتی: 13

«بحریہ ٹاون کراچی»:

    کرپشن الزامات ،نیب نے بحریہ ٹاون کراچی کے 16بینک اکاونٹس منجمد کردیے WhatsAppFacebookTwitter 0 15 April, 2025 سب نیوز کراچی (سب نیوز)قومی احتساب بیورو (نیب)نے بحریہ ٹاون کراچی کے خلاف کرپشن کے الزامات میں سخت کارروائی کرتے ہوئے 16بینک اکاونٹس منجمد کردیے ہیں۔نیب نے احتساب عدالت میں درخواست دائر کی ہے جس میں بتایا گیا کہ ملزمان نے 16 ہزار ایکڑ سے زائد سرکاری زمین پر ناجائز قبضہ کرکے اربوں روپے کمائے۔درخواست میں بحریہ ٹاون پرائیویٹ لمیٹڈ اور محمد صدیقی ماجد کے اکاونٹس منجمد کرنے کی تصدیق مانگی گئی ہے۔نیب کے مطابق 25 ارب روپے کی رقم منجمد کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں جبکہ بحریہ ٹاون کراچی کی کمرشل سرگرمیاں بھی روک دی گئی ہیں۔احتساب عدالت کراچی...
    اسلام آباد (اے بی این نیوز    ) قومی احتساب بیورو (نیب) نے بحریہ ٹاؤن کراچی کےمختلف بینکوں میں موجود ٹرم ڈپازٹس کو منجمد کردیا۔تفصیلات کے مطابق بحریہ ٹاؤن کراچی کے خلاف جاری تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ نیب سندھ نے ڈی جی نیب کراچی جاوید اکبر ریاض کے دستخط سے 655 ٹی ڈی آرز کو منجمد کرنے کے باقاعدہ احکامات جاری کردیئے۔نیب سندھ کےمطابق مختلف بینکوں میں موجود ٹی ڈی آرز بحریہ ٹاون سمیت ایک فرد کے نام پر ہیں، منجمد کردہ ٹی ڈی آرزکی مجموعی مالیت مبینہ طورپراربوں میں ہے۔ مزید پڑھیں :وفاقی کابینہ میں توسیع، مزید تین وزرا نے حلف اٹھا لیا
    نیب نے بحریہ ٹاون کراچی کی تمام کمرشل پراپرٹی کو منجمد کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز کراچی (سب نیوز)قومی احتساب بیورو (نیب) سندھ کی بحریہ ٹاون کراچی کیخلاف جاری تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔نیب کی جانب سے بحریہ ٹاون کراچی کیخلاف تحقیقات مزید تیزکردی گئی ہیں اور نیب نے بحریہ ٹاون کراچی کی تمام کمرشل پراپرٹی کو منجمد کر دیا ہے۔ڈی جی نیب سندھ جاوید اکبر ریاض کی جانب سے جاری لیٹر میں بحریہ ٹاون کراچی کے ایک ہزار کمرشل کمرشل پلاٹس کو فوری منجمد کرنے کا حکم دیا گیا۔نیب نے بحریہ ٹاون کو الاٹ شدہ زمین کے علاوہ مزید زمین پر قبضے کے شواہد بھی اکٹھے کرلئے ہیں۔
     بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں گھر کے اندر فائرنگ سے 10 روز قبل ازدواجی بندھن میں بندھنے والا نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق بلدیہ اتحاد ٹاؤن روٹ ایکس 10 منی بس اسٹاپ رحمانیہ مسجد کے قریب گھر کے اندر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے ایدھی کے رضا کاروں نے سول اسپتال پہنچایا گیا۔ ایس ایچ او اتحاد ٹاؤن چوہدری جاوید نے بتایا کہ مقتول کی شنخت 25 سالہ نعمت اللہ کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ نعمت اللہ کا آبائی تعلق سوات سے ہے جس نے 10 روز قبل پسند کی شادی کی تھی اور فائرنگ میں مبینہ طور پر لڑکی کے...
    کراچی: بلدیہ ٹاؤن پٹنی محلے میں موٹرسائیکل سوارنامعلوم مسلح ملزمان نے اسکول کے بچوں کولوٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کیماڑی کےعلاقے بلدیہ ٹاؤن نمبر3 پٹنی محلے میں موٹرسائیکل سوارنامعلوم مسلح ملزمان نے اسکول کے بچوں کو لوٹ لیا،واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس کو موصول ہوگئی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کم عمرموٹرسائیکل سوارملزمان گلی میں آئے،  اردگرد کا جائزہ لیا اورواپس مڑگئے، ملزمان نے اسکول کے بچوں سےکچھ فاصلے پرموٹرسائیکل روکی اور اسلحہ دکھا کر ان سے موبائل فون چھین لیا۔  اس بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو ڈھونڈ رہے ہیں متاثرہ اسکول کے بچوں نے پولیس سے...
      17ہزار ایکڑ ارضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ پر نیب کے ریفرنس میں سہیل بابو شامل سابق وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ ، سابق وزیر بلدیات شرجیل میمن بھی نیب کے شکنجے میں (رپورٹ: نجم انوار) بحریہ ٹاؤن کراچی کے خلاف نیب میں جاری تفتیش سے سندھ کی بیورو کریسی میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ انتہائی ذمہ دار ذرائع کے مطابق بحریہ ٹاؤن کے لیے سرکاری اور موروثی زمینوںکے ہیرپھیر اور قبضوں میں ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے بیس سے زائد افران ملوث نکلے ہیں۔اطلاعات کے مطابق بحریہ ٹاؤن کے لیے زمینوں پر قبضوں سمیت سرکاری ہیر پھیر میںسابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور سابق وزیر بلدیات شرجیل میمن بھی نیب کے شکنجے میں آ گئے ہیں۔ اطلاعات کے...
    کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ پولیس حکام کے مطابق مقتول عمر دوستوں کے ہمراہ گھر کے باہر بیٹھا ہوا تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار مسلح ملزمان نے اسلحے کے زور پر لوٹ مار شروع کر دی۔ 28 سال کے عمر نے ملزمان کو موبائل فون دیا جبکہ پرس نہ دینے پر ملزمان نے فائرنگ کر دی۔ مقتول کو زخمی حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دورانِ علاج دم توڑ گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول محمد عمر چند روز قبل دبئی سے پاکستان آیا تھا، عمر دبئی میں والد کے ساتھ کپڑے کا کاروبار کرتا تھا۔ لواحقین نے بتایا ہے کہ...
    کراچی(پ ر ) مدرسہ مظہرالعلوم حمادیہ اتحادٹاؤن کراچی میں تکمیل قرآن کرام وتقسیم انعامات کی سالانہ تقریب کا انعقاد ‘122 طلبہ کی دستاربندی کی گئی، تقریب میں ترجمان وفاق المدارس العربیہ پاکستان مولانا طلحہ رحمانی ‘جامعہ معھدالخلیل الاسلامی بہادرآباد کے مفتی محمد مدنی، جامع مسجد عالمگیر بہادرآبادکے خطیب استاذ الحدیث مولانا مفتی سعید احمد، جامعہ معھدالخلیل الاسلامی کے استاذ الحدیث مولانا محمد عاصم رحمانی، شیخ الحدیث مولانا نور الحق ،مولانا عبد القادر کھوسو، جامعہ دارالفیوض کندھ کوٹ کے منتظم اعلی قاری محمد شفیع کھوسو، مشیر وزیراعلی ایم پی اے سندھ اسمبلی لیاقت آسکانی ، معروف کاروباری شخصیت مولانا امین اللہ، معروف دانشور شیخ نوید، سینئر صحافی منیر احمد شاہ،مفتی شاہ فیصل برکی ،یوسی 2 بلدیہ ٹاؤن چیئرمین عارف تنولی، جامعہ...
    کراچی ( رپورٹ:منیر عقیل انصاری) قومی احتساب بیورو (نیب) نے بحریہ ٹاؤن کراچی میں زمینوں کے غیر قانونی الاٹمنٹس کا ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کردیاہے۔ریفرنس میں ملک ریاض،سابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن، سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو، سابق سیکرٹری لینڈ یوٹیلائزیشن جاوید حنیف، سابق ڈی جی ایم ڈی اے، سابق ڈپٹی کمشنر ملیر قاضی جان محمد سمیت 33 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔عدالت نے ملزمان کو 25 فروری کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے ریفرنس سماعت کے لیے منظور کرلیا ہے۔ریفرنس میں کہا کہ ملزمان کی ملی بھگت سے بحریہ ٹاؤن کو غیر قانونی فائدہ پہنچایا گیا، ڈی جی ایم ڈی اے نے ملیر ڈیولپمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی...
    کراچی ( رپورٹ:منیر عقیل انصاری) قومی احتساب بیورو (نیب) نے بحریہ ٹاؤن کراچی میں زمینوں کے غیر قانونی الاٹمنٹس کا ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کردیا ہے۔ ریفرنس میں ملک ریاض،سابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن، سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو، سابق سیکرٹری لینڈ یوٹیلائزیشن جاوید حنیف، سابق ڈی جی ایم ڈی اے، سابق ڈپٹی کمشنر ملیر قاضی جان محمد سمیت 33 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔ عدالت نے ملزمان کو 25 فروری کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے ریفرنس سماعت کے لئے منظور کرلیا ہے۔ ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کی ملی بھگت سے بحریہ ٹاو ¿ن کو غیر قانونی فائدہ پہنچایا گیا، ڈی جی ایم ڈی اے...
    اسلام آباد:قومی احتساب بیورو (نیب)نے دھوکہ دہی اور خورد برد شکایات سے متعلق بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کیخلاف بڑے پیمانے پر تحقیقات کا آغاز کر دیا، متاثرین رابطے کی درخواست۔ قومی احتساب بیورو (نیب)، کراچی کی جانب سے قومی اخبارات میں شائع اشتہار میں اعلان کیا گیا ہے کہ بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کراچی کے خلاف بڑے پیمانے پر عوام الناس سے رقوم ہتھیانے / دھوکہ دہی اور خورد برد کے الزامات کی تحقیقات کر رہا ہے۔ اشتہار میں متاثرین بحریہ ٹاؤن سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر آپ اس دھوکہ دہی سے متاثر ہوئے ہیں تو 30 روز کے اندر اپنی درخواست قومی احتساب بیورو کراچی میں جمع کروائیں۔ اشتہار کے مندرجات کے مطابق متاثرین اپنی درخواست بذریعہ ڈاک قومی...
    کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں نوجوان سے موٹر سائیکل چھیننے کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ بلدیہ کالونی سیکٹر فائیو جے میں صبح سویرے لوٹ مار کے دوران ڈکیتوں نے بچے کو اسکول چھوڑنے کیلئے آنے والے نوجوان کو اسلحے کے زور پر لوٹ لیا۔ تین موٹر سائیکلوں پر سوار چار ڈکیت بے خوف ہوکر گلیوں میں گشت کرتے ہوئے آئے اور شہری سے قیمتی موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔ ملزمان مزاحمت پر شہری کو تشدد کا نشانہ بھی بناتے رہے، واردات اسکول کے طالب علموں کے سامنے ہوئی، پینٹ شرٹ پہنے تمام ملزمان ہیلمٹ لگائے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے انکی شناخت میں دشواری کا سامنا ہے۔  
۱